Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھا رتی حکومت کا سینما ہالز سے متعلق اہم فیصلہ

    بھا رتی حکومت کا سینما ہالز سے متعلق اہم فیصلہ

    بھارتی حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت سنیما ہالز کو آج یعنی یکم فروری سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے سنیما ہالز 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔

    بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت سنیما ہالز میں فلم بینوں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ جبکہ سنیما ہالز میں داخلے کے لیے ماسک پہننا اور سینیٹائزر رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہی سنیما ہالز کو مکمل بند کردیا گیا تھا جس کے بعد سے فلم انڈسٹری کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہیں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بھی اپنی فلم اس سال ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس اعلان پر فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے جڑے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    کترینہ کیف و سنی لیون کی ڈپلیکیٹ سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا زرین خان

    انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شئیر کردی

    آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر…

  • مہوش حیات نے نیلو بیگم کو اپنی آئیڈیل قرار دیا

    مہوش حیات نے نیلو بیگم کو اپنی آئیڈیل قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکاہ نیلو بیگم کو اپنی آئیڈیل قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے ماضی کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اداکارہ نیلو کے بیٹے اور اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی والدہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیا۔


    اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میڈم نیلو جی کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہم آج بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔

    مہوش حیات نے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ آمین

    انہوں نے اداکار شان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے تعزیت قبول کیجئے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم 80 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہورمیں انتقال کر گئی تھیں۔

    اداکار شان شاہد کی والدہ و ماضی کی مشہور اداکارہ نیلو بیگم کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ نیلو بیگم کی نمازِ جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات سمیت اہل علاقہ شریک ہوئے۔

    فنکاروں نے نیلو بیگم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کی دعا کی وزیر اعلیٰ عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو نے اداکارہ نیلوبیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر افسوس…

    اداکار شان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی:شان کی والدہ محترمہ اداکارہ نیلوبیگم وفات…

    شان شاہد کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

    شان شاہد کا مرحومہ والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم سپرد خاک

  • شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔

    بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ نکال رکھا ہے۔

    انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔

    بختاور کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں-

    بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

  • کترینہ کیف و سنی لیون کی ڈپلیکیٹ سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا      زرین خان

    کترینہ کیف و سنی لیون کی ڈپلیکیٹ سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا زرین خان

    با لی وڈ کی 33 سالہ اداکارہ زرین خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں انہیں کترینہ کیف، پوجا بھٹ، پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا ہم شکل سمجھ کام نہیں دیا جا رہا کیونکہ کوئی بھی ڈپلیکیٹ کترینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا-

    باغی ٹی وی : بھارتی اخبار ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں زرین خان نے شوبز انڈسٹری میں 11 سال گزارنے کے باوجود تاحال خود کو اچھا مقام نہ مل پانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں دیگر اداکاراؤں کا ہم شکل سمجھ کر کام نہیں دیا جا رہا۔

    زرین خان کے مطابق جب وہ فلم انڈسٹری میں نہیں آئی تھیں تب انہیں ان کی والدہ کا ہم شکل کہا جاتا تھا مگر جیسے ہی وہ فلموں میں آئیں تو انہیں کچھ ہی عرصے بعد بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھا اور کہا جانے لگا۔

    اسکرین شاٹ گوگل
    صرف یہی نہیں زرین خان کے مطابق آگے چل کر انہیں پوجا بھٹ، پریٹی زنٹا اور سنی لیون کا بھی ہم شکل کہا جانے لگا فلم بینوں کو میرے حوالے سے رائے بنانے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا گیا کیونکہ پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی ان کے ذہن میں کترینہ کا اینگل بٹھا دیا گیا تھا۔

    فوٹو میڈیا
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کترینہ کیف اور دیگر اداکاراؤں سے ملتی شکل کی وجہ سے ہی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جا رہا کیوںکہ کوئی بھی کترینہ کیف کی کاپی کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتا۔

    فوٹو میڈیا
    اگرچہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دیگر اداکاراؤں کا ہم شکل سمجھ کر انہیں کام دینے سے گریز کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے کسی بھی فلم ساز یا ہدایت کار کا نام نہیں لیا اور کہا کہ انہیں دوسروں کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے کام نہیں مل رہا۔

    زرین خان کے مطابق ان کا چہرہ عالمگیر خدوخال کا ہے، جس وجہ سے ان کی شکل کئی خواتین سے ملتی جلتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ لوگ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے آتے ہیں نہ کہ کسی اور کی طرح بننے کیلئے، مجھے اپنی پہچان بنانے میں 11 سال لگ گئے اور اس جدوجہد کے بعد اب بھی مجھے لوگ کترینہ کی شکل والا ہی سمجھتے ہیں، اگر میں فلم نگری میں نہ ہوتی تو کترینہ سے ملانے پرخوش ہوتی کیونکہ وہ واقعی خوبصورت ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا ماضی میں بھی ان کی طرح دیگر اداکاراؤں و اداکاروں کو دوسروں کا ہم شکل سمجھ کر انہیں کام دینے سے گریز کیا جاتا رہا جیسے اداکارہ سنیہا کو ایشوریا کی کاپی کہہ کر کیرئیر ختم کرادیا، کوئی بھی بالی وڈ میں کسی کا ڈپلیکیٹ بن کر نہیں رہنا چاہتا اور فلمساز بھی کسی ڈپلیکیٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

    ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران زرین خان نے محض ڈیڑھ درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا اور وہ صرف دو میگا بجٹ فلموں میں ہی کام کر پائیں ہیں۔

    زرین خان نے اپنے کیریئر میں ابتدائی دو فلمیں یعنی ’ویر‘ اور ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا اور ان کی یہی دو فلمیں میگا بجٹ ہیں، جس کے بعد وہ تامل، تیلگو اور پنجابی فلموں سمیت کم بجٹ والی ہندی فلموں میں کام کرتی دکھائی دیں۔

  • معروف بھارتی اداکار اندرجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    معروف بھارتی اداکار اندرجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی معروف بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    اندراجیت دیب کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اداکار اندراجیت کی موت شہر کے جنوبی حصے میں واقع ان کی رہائشگاہ گول پارک میں ہوئی۔

    اداکار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اندراجیت طویل عرصے سے دل کی بیماری کے علاوہ سی او پی ڈی (پھیپھڑوں) اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

    واضح رہے کہ اداکار اندراجیت دیب نے کیریئر کا آغاز مقبول ٹی وی سیریل ’تیرو پربون‘ سے کیا اس کے علاوہ وہ مقامی زبان کی ویب سیریز ’کروناموئے رانی رسمونی‘ میں بھی اہم کردار میں نظر آئے۔

  • علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس: گواہ عفت عمرکی اپنے تحفظ کیلئےسیکیورٹی کی درخواست

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس: گواہ عفت عمرکی اپنے تحفظ کیلئےسیکیورٹی کی درخواست

    معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں گواہ عفت عمر نے اپنے تحفظ کے لیے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار و اداکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت ہوئی دوران سماعت گواہ عفت عمر نے عدالت سے تخفظ کے لیے سکیورٹی مانگ لی۔

    عفت عمر نے عدالت میں استدعا کی کہ گزشتہ سماعت کے دوران علی ظفر کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور بیان واپس لینے کے دباؤ ڈالا تاہم عدالت مجھے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔

    عفت عمر کی استدعا پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ واقعہ عدالت میں پیش آیا ہے تو پھر قانون کے مطابق دیکھیں گے اور اگر واقعہ کمرہ عدالت سے باہر ہوا ہے تو اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ دائر کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے کافی سخت سوال کئے-عدالت میں علی ظفر کے کافی زیادہ فینز موجود تھے جنہوں نے عفت عمر کے عدالت سے باہر نکلنے پر علی ظفر کے حق میں نعرے بازی کی تھی-

    ایک خاتون نے کہا تھا کہ اتنے زیادہ کیسز ہوتے ہیں پاکستان کے اندر ان کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بولتا ایسے فیک کیسز ہوتے ہیں اس کو اتنی فوٹیج ملتی ہے اتنا فیم ملتا ہے ایسے کیوں ہے میں نے عفت عمر سے بھی اس کے متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتی-

    خاتون نے عفت عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے لوگوں پر حیرت ہے جنہیں جواب کرنے کی تمیز نہیں انہیں بتانا چاہیئے تھا کہ وہ کس لئے آئی ہیں ان کا یہ مسئلہ تھا اور اس چیز کو سپورٹ کرنے آئی ہوں انہیں اگر کچھ پتہ ہی نہیں تووہ آئی کیوں ہیں-انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کہتی ہیں نیوٹرل رہناچاہیئے فیمنیزم ہو نا چاہیئے اگر برابری چاہیئے تو پھر سزا بھی برابر کی ملنی چاہیئے-

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں کورٹ کی بہت عزت کرتی ہوں اگر کورٹ نے علی ظفر کو بے قصور ثابت کیا ہے تو میں ابھی اس بات کو فپل سپورٹ کرتی ہوں اور اگر میشا شفیع نہیں مانتیں ہیں تو سب کو پتہ ہونا چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے کون نہیں کورٹ میں کیوں نہیں آ رہیں عفت عمر جیسے لوگوں کو بھیج رہی ہیں جنہیں کچھ پتہ ہی نہیں اور کورٹ میں آکر جھوٹ بول رہی ہیں –

    میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

    میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح…

    50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  • انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شئیر کردی

    انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شئیر کردی

    بالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ ماہ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور ویرات کی متعدد تصویریں سامنے آئی تھیں لیکن اب تک ان کی بیٹی کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔

    اب انوشکا نے خود اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویرات کے ساتھ ہیں اور اپنی بیٹی کو تھامے ہوئی ہیں۔

    انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ‘ومیکا’ رکھا ہے۔

    اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ ان کی بیٹی کے آنے سے زندگی کی روٹین بدل گئی ہے سونا بہت مشکل ہے تاہم آپ سب کی تمام تر دعاؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا-

  • اریکا حق انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    اریکا حق انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا –

    باغی ٹی وی :ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مقبولیت حاصل کرنے والی ماڈل و ٹاک اسٹار ریکا حق کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

    انسٹاگرام پر یہ سنگِ میل عبور کرنے کے بعد اریکا حق پاکستان کی پہلی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔

    کامیابی کے اس موقع پر اریکا حق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    اریکا حق نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے ہاتھ میں 2 ملین والا سائن لیا ہے۔

    ٹک ٹاک سٹار نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی میں ہر ایک فرد کا شکریہ جس نے میری مدد کی اور مجھ پر یقین کیا۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ میرے فین پیچز کا خصوصی شکریہ جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

    آخر میں اریکا حق نے کہا کہ وہ اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں-

    دوسری جانب اگر اریکا حق کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ ٹک ٹاک پر بھی بےحد مشہور ہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اریکا حق کے 7 اعشاریہ 9 ملین یعنی 79 لاکھ فالوورز ہیں۔

    واضح رہے کہ اریکا حق نے گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’تُم تُم‘ میں اداکاری کی تھی جو گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا جسے کافی مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔

  • پاک فوج کے بڑے کارنامے دنیا بھی مان گئی

    پاک فوج کے بڑے کارنامے دنیا بھی مان گئی

    پاکستان کے سینئیر اینکر پرسن اور صف اول کے مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ صحافی پاکستان جغرافیائی طو ر پر جنوبی ایشیاء کا ایک اہم ترین ملک ہے ، جو مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت اور مسلم دنیا کی طاقت ور ترین مشینری رکھنے والا ملک ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے یو ٹیب چینل پر جاری ویڈیو میں مبشر لقمان نے پاکستانی افواج اور حساس اداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو بتاوں کہ پاکستانی چیف اور پاکستانی فورسز ہمیشہ بڑے بڑے دعوے کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ وہ بڑی بڑی باتوں کے بجائے مختصر اور جامع گفتگو کرنے کے عادی ہیں اور اس کا سب سے بڑا ثبوت ابھی نندن والی episodeمیں ساری دنیا کو پتہ چل چکا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں پاکستانی بری فوج کے علاوہ ایئر فورس اور پاک نیوی کا بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے میزائل ٹیکنالوجی میں تو ہم کب کا بھارت کو مات دے چکے ہیں تو دوسری جانب آپ دیکھیں خطے میں پاکستان پہلا ملک بن چکا ہے جو artificial intelligenceمیں مہارت حاصل کر چکا ہے یہاں تک کہ ابھی بھی بھارتی اس چیز پر پریشان ہیں کہ کیسے ابھی نندن والے واقعے میں پاکستان نے بھارتی جہازوں کا رابطہ کنڑول ٹاور سے منقطع کر دیا تھا-

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی تمام مسلح افواج نے بھارت کی cold star doctrineسے لے کر ہر طرح کی جارحیت کا موثر توڑ نکالا ہوا ہے اسی لیے تو مودی پاگل ہوا ہے اور دھڑا دھڑا بھارت اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے کیونکہ اس کو پتہ چل گیا ہے کہ اس وقت مہارت ، قابلیت ، اسٹریٹجی اور ٹیکنالوجی میں پاکستان بھارتی افواج سے بہت آگے نکل چکا ہے اسلیے تو مودی اب کبھی امریکہ کے ترلے منتے کر رہا ہے تو کبھی اسرائیل کو بھلا پھسلا کر ڈراون حاصل کر رہا ہے ۔ تو کبھی اپنی اوقات سے بڑھ کر مہنگے داموں رافیل کی ڈیلیں کرتا پھر رہا ہے ۔ تو کبھی روس کے پاؤں پڑ جاتا ہے کہ S-400 میزائل دے دو ۔

    سینئیر صحافی نے کہا کہ یہاں میں آپکو یہ بھی یاد کروا دوں کہ بھارتی فوج ہی نہیں بلکہ انکے سربراہ بھی پاکستان کے خوف سے ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں جنرل منوج مکنڈ تو میڈیا کے سامنے اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں جب بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ حال ہو تو باقی فوج دماغی طور پر کیسے مضبوط ہوسکتی ہے۔ اسی لیے تو بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، united service institue of india کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے تیرہ لاکھ فوجیوں میں سے آدھے سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کی نام نہاد ظالم فوج کا عالم یہ ہے کہ 2008ء سے لیکر 2020ء کے دوران 1900
    سے زائد فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔

    مبشر لقمان کے مطابق بھارتی فوج میں اصل بیماری کی جڑ جوانوں اورافسروں کے مابین امتیازی سلوک ہے بھارتی فوج کی خواتین اعلی افسران کی جنسی زیادتیوں کی وجہ سے خودکشی کر لیتی ہیں بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر ڈاکٹر وکرم چوپڑہ کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی اکثریت خطرناک امراض کا شکارہوچکی ہے بھارتی فوجی خود کو کشمیری قوم کا مجرم تصور کر رہے ہیں۔

    سینئیر صحافی نے مزید انکشاف کیا کہ مقبوضہ وادی میں تعینات8لاکھ فوجیوں کا نصف کسی بھی دوسرے علاقہ میں پوسٹنگ کرانے کی تگ ودومیں مصروف ہیں۔بھارتی فوجیوں میں سب سے زیادہ خودکشی کا رجحان کشمیرمیں تعینات فوجی اہلکاروں میں ہے اور ہر سال درجنوں فوجی اپنی ہی بندوقوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف پاکستانی افواج ہی نہیں اسی طرح آئی ایس آئی کا شمار بھی دنیا کے بہترین اور قابل حساس اداروں میں ہوتا ہے۔ اس وقت جو ملک میں امن وامان کا دور دورہ ہوا ہے ۔ اس میں آئی ایس آئی کی کاوشوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ کلبوشن یادو اس کی اعلی ترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئی ایس آئی نے افغانستان سے لے کر پاکستان اور دنیا کی ہر جگہ ملک دشمنوں کا مقابلہ بھی کیا ہے اور صفایا بھی کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اسی مسلسل بہتر کارکردگی کے بعد ہی تو افواجِ پاکستان دنیا کی دس بہترین افواج میں شامل ہوئی ہیں گلوبل فائر پاور کی جانب سے رواں سال 2021 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق دنیا کی دس بہترین افواج میں شامل ہونا ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے۔ افواجِ پاکستان نے یہ اعزاز مسلسل محنت، پیشہ وارانہ مہارت، خطرات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت، اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت، بہترین کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے۔

    سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ میرٹ کے حوالے سے تو پاک افواج کا کسی سے بھی مقابلہ نہیں بنتا ہے ۔ پاکستانی افواج واحد ایسا ادارہ ہے جہاں کسی کی ذات ، رنگ ، نسل ، مذہب ، تعلق اور عہدے سے ہٹ کر صرف اور صرف قابلیت اور ملک کی خاطر کچھ کرنے کے جذبے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اندازہ لگانے کے لیے یہ نئی درجہ بندی ہی کافی ہے کیونکہ ہر طرف سے دشمنوں میں گھرے ہوئے، معاشی مسائل سے دوچار اور وسائل کی کمی کے شکار ملک کی فوج عالمی سطح پر مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ وسائل کے اعتبار سے دنیا کی بہترین افواج کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو شاید یہ دو تین فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا لیکن اس کے باوجود افواج پاکستان نے مسلسل محنت، پیشہ وارانہ مہارت، جوش و جذبے، لگن اور مادر وطن کے دفاع میں دن رات ایک کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔آپ دیکھیں پہلے پہل باجوہ ڈاکٹرائن پر خاصی تنقید ہوتی رہی ہے لیکن آج دنیا ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پر پاک فوج نے آپریشن ردالفساد سے لے کر ملک میں بدامنی پھیلانے، امن و امان کے دشمنوں اور بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر کام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا ہے۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی آج ملک میں امن و امان کے حالات مثالی ہیں۔ بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی ٹیمیں یہاں آ کر کھیل رہی ہیں اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مرتبہ پھر تیزی سے ایک پرامن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔

    منشر لقمان نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مضبوط فوج ہی محفوظ ملک کی ضمانت ہے۔ دشمن ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بناتا رہتا ہے۔ ان حالات میں فوج کے پاس آرام کا کوئی وقت نہیں ہے انہوں نے ہر قسم کے حالات میں دفاع وطن کو یقینی بنانا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ فوج ناصرف اپنی ذمہ داریاں عمدہ و احسن انداز میں نبھا رہی ہے بلکہ وہ دنیا کا مقابلہ بھی کر رہی ہے۔

    انہوں نے ضخواہش ظاہر کی کہ کاش کہ ہمارے سیاستدان بھی فوج کی اس کارکردگی، پیشہ وارانہ مہارت، انتھک محنت، مقصد سے محبت اور دنیا پر اپنی دھاک بٹھانے کے جذبے سے کچھ سیکھیں۔ وہ ہر وقت فوج کو سیاسی معاملات میں ملوث کرتے رہتے ہیں اس کے باوجود کہ اندرونی سطح پر فوج کو مختلف معاملات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی ہے فوج غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا کام کر رہی ہے۔ ان حالات میں جب ہر طرف سے مسائل نے گھیرا ہو اہے فوج نے ثابت کیا ہے کہ مقصد کے ساتھ سچی لگن ہو تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر ہماری فوج مشکلات کے باوجود کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے تو دیگر اداروں کو بھی اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ مسائل اور وسائل کی کمی کا رونا رونے کے بجائے وسائل پیدا کرنے اور مسائل کم کرنے کے لیے کام کیا جائے تو مشکلات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق ہمارے سیاستدانوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ وہ متحد ہو کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کام کریں تو پاکستان صرف دفاع ہی نہیں ہر شعبے میں ترقی کر سکتا ہے۔

    سینئیر صحافی نے کہا کہ اللہ اس ملک کو تاقیامت قائم و دائم رکھے، اس ملک کو اسلام کا قلعہ بنائے، اس ملک کو عالم اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، اس ملک کو عالم اسلام کی رہنمائی کی توفیق عطاء فرمائے، اس ملک کو دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

  • 110 سالہ بوڑھی خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    110 سالہ بوڑھی خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    معروف ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 110 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 110 سالہ خاتون ایمی ہاکنز نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عالمی جنگ کا مشہور گانا ‘اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری’ گایا اور ان کی پڑ پوتی نے ان کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی تھی جو کہ رات و رات وائرل ہو گئی۔

    110 سالہ ایمی ہاکنز کی گلوکاری کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ایمی ہاکنز کی پڑ پوتی کی والدہ ہینا فریمین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو پر آنے والے ردعمل نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 110 سالہ ایمی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7 سال کی تھیں اور انہیں آج بھی اس دور کے گیت یاد ہیں۔