Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برطانوی الیکٹرانک پاپ پروڈیوسرخوفناک حادثے میں چل بسیں

    برطانوی الیکٹرانک پاپ پروڈیوسرخوفناک حادثے میں چل بسیں

    برطانوی الیکٹرانک پاپ پروڈیوسر صوفی ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کے میوزک لیبل ٹرانسگریسیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری خوبصورت 34 سالہ صوفی کا ایک خوفناک حادثے کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔


    ٹرانسگریسیو کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ صوفی کے گھر والوں نے اس مشکل وقت میں ان کی مدد اور پیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پیدا ہونے والی پروڈیوسر صوفی کو 2019 میں ریلیز کیے جانے والے ان کے البم کے لیے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

  • فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟  فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے 2020 کے چوتھے سہ ماہی کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فیس بُک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ چوتھے سہ ماہی میں سوشل نیٹ ورک کی آمدنی 28 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے جب کہ منافع مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز سے زائد رہا جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے53 فیصد زیادہ ہے ۔

    فیس بک کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ برس کے دوران مختلف تنازعات اور عالمی وبا سامنے آنے کے باوجود فیس بک سال کے آخری چوتھے سہ ماہی نئے صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

    کمپنی کے مطابق روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چوتھے سہ ماہی میں 1.84 بلین(ایک ارب 84 کروڑ) جبکہ 2.8 بلین(2 ارب 80 کروڑ) ماہانہ رہی جو سال بھر کے دوران بالترتیب 11 فیصد اور 12فیصدزیادہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت ایپس ( جس میں انسٹاگرام ، واٹس ایپ اور میسنجر شامل ہیں)بھی چوتھے سہ ماہی کے دوران ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہیں جن میں مہینے میں کم از کم ایک باراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 ارب 30 کروڑ رہی۔

    کمپنی کے مطابق ان میں سے تقریباً 2.6 بلین(2 ارب 6 کروڑ) روزانہ فیس بک کی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں۔

  • شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم سپرد خاک

    شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم سپرد خاک

    ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی وڈ معروف اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی تدفین کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

    80 سالہ نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔

    شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا۔ اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا-

    اداکار شان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی:شان کی والدہ محترمہ اداکارہ نیلوبیگم وفات پاگئیں‌

    شان شاہد کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

    شان شاہد کا مرحومہ والدہ کے لئے جذباتی پیغام

  • راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث آئی سی یو منتقل

    راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث آئی سی یو منتقل

    بھارت کی معروف ڈانسر راکھی ساونت کی والدہ کو کینسر کے باعث آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ کو کینسر کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا ہےراکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کا گزشتہ روز آپریشن ہوا تھا اور اب پیر سے ان کی کیموتھراپی کا آغاز کیا جائے گا۔

    راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے کہا ہے کہ ہم سب والدہ کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

    اس وقت راکھی ساونت بگ باس سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ ہیں اور ان کے بھائی نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت کے حوالے سے راکھی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ راکھی ابھی بگ باس کے گھر میں رہے اور اچھی طرح کھیلے اور شو جیت کر ہی آئے۔

    راکھی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی گیم سے بہت خوش ہیں اور انہیں راکھی پر فخر ہے۔

    معروف بھارتی ٹی وی کا ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

    آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر برہم

  • عائزہ خان کسی ترکش پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟

    عائزہ خان کسی ترکش پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک بوم رنگ ویڈیو شئیر کر کے اپنے مداحوں کو کشکمش میں مبتلا کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں جو انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی مشہور شخصیت بننے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق مداحوں کو ایسا اشارہ دیا ہے کہ وہ کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ اداکارہ آخر کون سا نیا کام کرنے والی ہیں۔

    اس ضمن میں عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک بوم رنگ ویڈیو شیئر کی۔

    مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان نے چہرے پر کسٹمائز ماسک پہنا ہوا ہے جس پر ایک طرف پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ترکی کا جھنڈا۔

    عائزہ خان نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان اور تُرکی۔

    اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں۔

    عائزہ خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہورہے ہیں کہ آخر وہ اصل میں کونسا پراجیکٹ کرنے والی ہیں۔

    کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ عائزہ خان کسی ترکی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے جا رہی ہیں جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ ترک لالہ پروجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

    بچپن سے ہی کسی ہیرو کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش تھی عائزہ خان

  • آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر برہم

    آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر برہم

    بھارتی عالمی شہرت یافتہ رئیلٹی شو بگ باس 14 کے میزبان اور سپراسٹارسلمان خان نے اداکارہ نِکی تمبولی کو غیر مناسب رویے پر کھری کھری سنادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 14 کا ایک پرومو سامنے آیا ہے جسمیں سلمان خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ 24 سالہ اداکارہ نکی تمبولی سے کہا کہ آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے۔

    تازہ قسط میں سلمان خان نے نکی تمبولی کو بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد کے ساتھ نامناسب رویے پر سرزنش کی اور خوب ڈانٹا۔

    سلمان نے بھارتی اداکارہ سے کہا کہ گھر کے لوگوں سے آپ کا جو رویہ ہے اس سے آپ نے ہر ایک کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آپ کی پرورش پر انگلی اٹھائے۔

    سلمان خان کے یہ لفظ بلاواسطہ طور پر اداکارہ کے والدین سے متعلق تھے کہ جنہوں نے اداکارہ کی پرورش کی ہے۔

    انہوں نے بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شو کے ناظرین نکی تمبولی کو ایک بدتمیز اور نااہل شخص کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اس موقع پر نکی تمبولی کی حمایت کرنے والی روبینہ دلائک کو بھی سرزنش کی اور کہا کہ وہ بگ باس کے گھر میں ہر ایک کی توہین کرنے میں معاون ہیں۔

    سلمان خان نے نکی کو وارننگ دی کہ یہ آخری موقع ہے آپ کے پاس اپنے رویئے اور عمل کو درست کرنے کا، اب کی بار یہ انداز گفتگو نہیں چلے گا۔

    اس دوران نکی تمبولی نے اپنے رویئے کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ وہ صرف ردعمل میں غصے کا اظہار کرتی ہے۔

    سلمان خان نے راکھی ساونت کی دل آزاری کرنے والے ابھینیو شکلا کی بھی کلاس لے لی۔

    سلمان خان کے سخت رویے پر بگ باس کے گھر میں موجود ابھینیوشکلا پریشان ہوگئے انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ شو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

    سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

     

    مجھے اپنا مقام اور عزت بنانے میں 34 سال لگے سلمان خان

  • کارواں ہمارا   تحریر: سفیر اقبال

    کارواں ہمارا تحریر: سفیر اقبال

    کارواں_ہمارا

    ترجیحات بدل گئیں
    انداز بدل گئے
    طریقہ کار بدل گیا
    چالیں بدل گئیں…

    سب کچھ بدل گیا… تبدیلی آ گئی…!
    لیکن اسلام نہیں بدلا.

    خلفائے راشدین سے لیکر آج تک ہر موقع پر اسلام کا قافلہ چلتا رہا…! سپہ سالار، شہسوار اور پیادے اپنی اپنی طاقت اور استطاعت کے مطابق ساتھ چلتے رہے. اپنا وقت ختم ہونے پر ساتھ چھوڑتے رہے لیکن قافلہ مسلسل چلتا رہا. تاریخ رقم ہوتی رہی… شکست اور فتوحات لکھی جاتی رہیں. شہدا کو اچھے طریقے سے اور غداروں کو بطور عبرت یاد کیا جاتا رہا.

    قافلے کے سفر میں سفر کی زمین بدلتی رہی… کبھی صحرا…کبھی پہاڑ… کبھی دریا… کبھی سبزہ زار…! کبھی گھوڑے سے اتر کر پیدل چلنا مناسب ہوتا کبھی سبک رفتاری سے گھوڑا دوڑانے میں عافیت ہوتی. کبھی چھوٹے قافلے کو کسی پر امن علاقے یا شہر میں پہنچنے کے لئے بڑے قافلے کا ساتھ دینا پڑتا یعنی "اپنا جھنڈا” لپیٹا پڑتا … اور کبھی دشمن سے خود کو محفوظ کرنے کے لئے کسی گھاٹی میں پناہ لینی پڑتی… اتنے دن تک اور اس وقت تک… جب تک دشمن کو یقین نہ ہو جائے کہ یہ اسلامی قافلہ صفحہِ ہستی سے مٹ چکا ہے.

    کبھی قافلے والوں میں امید پیدا کرنے کے لیے اور دشمن کو خوفزدہ کرنے کے لیے فتح و نصرت کے ترانے گائے جاتے… اور کبھی قافلے سے غداروں کو سامنے لانے اور قافلے سے نکالنے کے لیے اپنی بہت ساری سرگرمیاں ترک کرنی پڑتیں.

    قافلے چلتے رہے…. وقت بدلتا رہا. دشمن کی چالیں بدلتی رہیں… دشمن کے ہتھیار بدلتے رہے. اور اسی حساب سے قافلے والوں کی ضروریات بدلتی رہیں… ضروریات بدلنے سے ترجیحات بدلتی رہیں….!

    ہر موقع پر جب بھی کسی نے کہا کہ میں گھوڑے پر ہوں تو پیدل نہیں چل سکتا یا میں پیدل ہوں تو گھوڑا نہیں چلا سکتا… وہ قافلے سے پیچھے رہ گیا. جس نے بھی کہا کہ مجھے تیر چلانا تو آتا ہے لیکن میں بارود والی بندوق چلانا نہیں سیکھوں گا یا نیزہ چلانا آتا ہے لیکن منجنیق نہیں چلا سکتا وہ بھی پیچھے رہ گیا. مقصد منزل اسلام کو پانا تھا… منزل مقصود جنت تھی اس لیے منزل کی طرف رخ کر کے، جنت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے باقی ہر چیز بدلتی رہی. قرآن وہی رہا ،رسول کے فرمان وہی رہے… البتہ پڑھنے والے پڑھانے والے … سننے والے سنانے والے بدلتے رہے…!

    اس قافلہ کے راستوں میں جو شہید ہو گئے وہ ایسے مقام پر پہنچ گئے کہ انہیں اور کسی چیز کی طلب نہیں رہی اور جو بچ گئے اور اپنی حالتِ ایمان کو قائم رکھتے ہوئے وہ اپنا اجر اللہ کے ہاں لکھوا چکے اور کوئی ان سے ان کا اجر نہیں چھین سکتا.

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر موقع پر قافلے کا نام بدلتا رہا لیکن اہل قافلہ کے دلوں میں اپنے سابقہ سپاہ سالار کی محبت کم نہیں ہوئی. اسلام کے لیے نور الدین زنگی کی اپنی خدمات تھیں جو اس کے ساتھ منسوب ہیں اور صلاح الدین ایوبی کی اپنی فتوحات جو اس کے ساتھ منسلک ہیں. محمد بن قاسم کی فتوحات محمد بن قاسم کی ہیں لیکن محمود عزنوی کے حملے محمود عزنوی کے نام سے ہی رقم ہیں. سب اسلام کے لیے کوشش کرتے رہے لیکن اپنے اپنے وقت پر. پہلے سپہ سالار کے جانے سے دوسرے کو فرق نہ پڑا اور نہ پڑنا چاہیے اور دوسرے کے آنے سے پہلے کی عزت و تکریم میں کمی نہیں ہوئی اور نہ ہونی چاہیے. ہر ایک نے اپنے اپنے موقع پر اسلام کے لیے اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں.

    کبھی ایسا بھی ہوا کہ شاہ اسماعیل شہید اور مجاہدین بالاکوٹ کی طرح سارے کا سارا قافلہ مٹ گیا (بظاہر ) لیکن اسلام پھر بھی زندہ رہا… ان لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہوئی. وہ آج بھی اللہ رب العزت کے پاس اور تاریخ کے صفحات میں زندہ ہیں ان شا اللہ.

    فکری اور تبلیغی معاملے کو دیکھیں تو محدثین کرام اور ائمہ عظام نے اپنے اپنے وقت میں، اپنی اپنی علمی قابلیت اور فقاہت سے دین اسلام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے کوششیں کی اور اس معاملے کو سمجھنے کے لیے اگر شیخ عبدالقادر جیلانی صاحب کی غنیتہ الطالبین، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی حجتہ اللہ البالغۃ ، اور اسی طرح مولانا مودودی صاحب، ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی تعلیمات و افکار کا جائزہ لیا جائے تو یہی بات سمجھ آتی ہے کہ سب کی کوشش غلبہ اسلام تھی اور اپنی طرف سے بھرپور کوشش تھی. ہم ان کی خوبیوں کو سراہتے ہیں اور انسان ہونے کے ناطے ان سے ہونے والی غلطیوں کو اس لیے یاد رکھتے ہیں تا کہ وہ دوبارہ ہم سے نہ ہوں.

    لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کی کوشش غلبہ اسلام کے لیے نہیں تھی یا ان کی وجہ سے آج ہمیں کوئی فائدہ نہیں ملا. وہ ہمارے قافلے کے اسلاف تھےاور اپنی جزا اللہ کے ہاں لازمی پائیں گے … ہمارے دل میں ان سب کی توقیر ہونی چاہیے اور یہ لازم سمجھنا چاہیے کہ پورا دین نہیں تو دین کا کچھ نہ کچھ حصہ یا کافی حصہ ہمارے پاس ان کے ذریعے پہنچا اس لیے وہ بھی ہمارے اجر میں لازمی شامل ہیں. اور ہم ان کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے.

    یہ قافلے یونہی چلتے رہیں گے. لوگ، مسافر، بدلتے رہیں گے لیکن اسلام وہی رہے گا. تحریکوں کے نام جماعتوں کے نام بدلتے رہیں گے. ہر بندہ رب العزت کی مرضی کے تحت اپنا وقت گزار کر اپنا کام پورا کرے گا. کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ساری زندگی ایک ہی قافلے میں رہے… کچھ ایسے ہوں گے جو ایک زندگی میں دو قافلوں میں سفر کرتے رہے ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے فتنوں کے دور میں آنکھ کھولی ہو گی… سابقہ قافلے کی فتوحات سنی ہوں گی لیکن اگلے قافلے کو ترتیب دیتے دیتے، مستقبل میں اگلے آنے والے قافلوں میں شامل ہونے اور ان کی عظمتیں اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی حسرت لیے دنیا سے رخصت ہو جائیں گے.

    لیکن سب سے زیادہ افسوس ان لوگوں پر ہے جو پرانے قافلے پر نکتہ چینی تو کرتے ہیں اور اس کے "ختم ہونے” کی مختلف وجوہات تو بیان کرتے ہیں لیکن نئے قافلے کو ترتیب دینے کی کوشش یا اس کے ساتھ قدم ملانے کی جرات نہیں کرتے.

    عین ممکن ہے کہ کچھ احباب کو قافلوں کی ترتیب و تخریب کے حوالے سے میری "حوصلہ افزا باتیں ” انتہائی تلخ اور حیران کن محسوس ہوں لیکن یقین کریں آنسو چھپا کر مسکرانے اور حوصلہ دینے والے کی مسکراہٹ بھی اتنی ہی حیران کن ہوتی ہے اور اس موقع پر ہر انسان اسی انداز میں اللہ سے ڈر اور امید کے درمیان موجود ہوتا ہے.

    رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ.(آل عمران :08)
    ترجمہ: اے ہمارے رب، ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کجی میں مت ڈال اور ہمیں اپنی طرف سے خاص رحمت عطا فرما۔ بےشک تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔

    تحریر :سفیر اقبال #رنگِ_سفیر

  • راحت فتح علی خان کی آوز میں ‘خدا اور محبت’ 3 کا ٹائٹل گیت مقبول

    راحت فتح علی خان کی آوز میں ‘خدا اور محبت’ 3 کا ٹائٹل گیت مقبول

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی سحر انگیز آواز میں ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ 3 کا ٹائٹل گیت (او ایس ٹی) مقبول ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3’ نے ٹیلی ویژن اسکرین پر نشر ہونے سے قبل ہی نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کا ٹائٹل گیت بے حد مقبول ہو رہا ہے اور صارفین کو اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ‘خدا اور محبت 3’ کے ٹائٹل ٹریک میں گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نش اشعر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اس خوبصورت ٹائٹل ٹریک کے بول نشاد نے لکھے ہیں جب کہ اس کی موسیقی نوید نشاد نے ترتیب دی ہے’خدا اور محبت 3′ کے او ایس ٹی کا دورانیہ 6 منٹ 9 سیکنڈ پر مشتمل ہے جبکہ یوٹیوب پر اس ٹائٹل گیت کو اب تک 25 لاکھ 83 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے –

    خیال رہے کہ ڈرامہ ‘خدا اور محبت 3′ کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

     

    اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی…

  • پریتی زنٹا کا اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    پریتی زنٹا کا اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    بالی وڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پریتی زنٹانے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق انکشاف کیا کہ کا میرا فلمی کیرئیر ٹاس کا نتیجہ سامنے آنا پر شروع ہوا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ جب مجھے بالی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی فلم تارارم پم میں کام کی آفر ہوئی تومیں نے سوچنے یا سمجھنے کے بجائے فیصلہ قسمت پر چھوڑدیا۔

    پریتی نے بتایا کہ جب میں شیکھر سے ملی تو وہ مجھے فلم تارا رم پم کے لیے سائن کرنا چاہتے تھے اس وقت میں انہیں چھوٹے بچے کی طرح دیکھ رہی تھی میں نے شیکھر سے سے کہا کہ اگر فلم مقدر ہے تو میں ٹاس کروں گی۔

    اداکارہ نےکہا کہ میں نے شیکھر سے کہا کہ اگر ہیڈز آیا تو میں فلم کروں گی اور ٹیل آیا تو نہیں کروں گی۔

    پریتی زنٹا کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس وقت سکے کا نتیجہ ٹیل آجاتا تو؟اداکارہ نے جواب دیا کہ میں پھر فلم میں کام نہ کرتی۔

  • شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کی عکس بندی کی ویڈیوز وائرل

    شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کی عکس بندی کی ویڈیوز وائرل

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی عکس بندی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی :سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی اس فلم کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں جاری ہر سڑکوں پر ہونے والے ایکشن سینز کی عکس بندی کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے دکھنے والے اسٹنٹ مین ایک ٹرک پر سوار فائٹ میں مصروف ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں فلم کا عملہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

    فلم میں تیز رفتار کار اور اس کی دوسری کاروں کو ٹکر کی شوٹنگ کا فضائی منظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والئ فلم ’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔