Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا میچ سیریز میں ناقص کارکردگی کا اعتراف

    کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا میچ سیریز میں ناقص کارکردگی کا اعتراف

    کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے میچ کے دوران دی گئی پرفارمنس پر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا کہا مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کر سکا-

    باغی ٹی وی : میچ میں پرفارمنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میں کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کپتان کی حیثیت سے تمام زمہ داری قبول کرتا ہوں مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کر سکا-

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے میچ میں اچھی ‏فیلڈنگ نہیں کی ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں اور یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے-

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ‏ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھا، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے-

    کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے-

    محمد رضوان کے مطابق بیٹنگ میں بھی ہماری پرفارمنس مستقل نہیں ہمارے بیٹسمین باصلاحیت ہیں، آئندہ سیریز میں ان سے بہتر کارکردگی کی امید ہے-

    انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں ‏باؤلرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کیےان کے جارحانہ انداز میں کمی نہیں ہے مگر کیچز چھوٹنے سے ان کا مورال گرا ‏ہم میچ کے اختتام میں ریلیکس ہوئے جس کا خمیازہ بھگتا-

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ‏ ہمارے پاس اتنی انرجی ہونی چاہیے کہ پہلے سیشن کی طرح تیسرے سیشن میں بھی اچھی باؤلنگ کرسکیں-

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ‏کین ولیمسن ورلڈ نمبر ون بیٹسمین ہیں، انہوں نے ہمیں مواقع دئیے لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق کائل جیمیسن رہے، دراز قد کی وجہ سے انہیں بہت مدد ملی-

  • پاکستان شاہینزکا سکواڈ  آکلینڈ سے وطن واپس کب روانہ ہوگا؟

    پاکستان شاہینزکا سکواڈ آکلینڈ سے وطن واپس کب روانہ ہوگا؟

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا اسکواڈ بذریعہ دبئی 8 جنوری کی صبح 10:45 بجے لاہور پہنچے گا-

    ہیڈ کوچ اعجاز احمد سمیت اسکواڈ میں شامل 13 ارکان ای کے 624 کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے جن میں وہاب ریاض، عثمان قادر، عماد بٹ، عبداللہ شفیق، ذیشان ملک، حسین طلعت اور عماد بٹ شامل ہیں-

    کپتان روحیل نذیر سمیت 5 ارکان ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے جن میں موسیٰ خان، حیدر علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں-

    دانش عزیز اور محمد حسنین ای کے 600 کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے پاکستان کے کپتان بابراعظم اور شاداب خان بھی پاکستان شاہینز کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گےدونوں کرکٹرز انجریز کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں تھے-

    بابراعظم 8 جنوری کی صبح 10:45 بجے ای کے 624 کی پرواز سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گےشاداب خان 8 جنوری کی رات 11:20 بجے ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے-

  • علی ظفر میشا شفیع کیس مثال اور قانون بنے گا   عفت عمر

    علی ظفر میشا شفیع کیس مثال اور قانون بنے گا عفت عمر

    گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو ہمیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔

    عفت عمر نے دوران سماعت کہا کہ میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا ہمیں پاکستان میں خواتین کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے-

    عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، سیشن کورٹ میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پیش ہوئیں۔

    عفت عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر جوٹیسٹ ہورہےہیں اسے پاکستان میں ہونا چاہیئے

    انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیسوں سے متعلق فیصلہ سنایا۔

    عفت عمر نے کہا کہ میں 18 جنوری کو ضلع کچہری میں پیش ہوں گی، میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنے گا۔

    واضح ہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

    رواں برس اپریل میں میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

    میشا شفیع کا کہنا تھا کہ یہ واقعات اُس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں بلکہ یہ سب اُس وقت ہوا جب وہ اپنا نام بنا چکی تھیں۔

    میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

    میشا شفیع کا کہنا تھا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے تاہم علی ظفر نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔

    بعد ازاں گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزمات عائد کیے جس سے ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی امیج بھی خراب ہوئی-

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

  • بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

    بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

    بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جسے کچھ دیر بعد ہی بحال بھی کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی 44 سالہ امیشا پٹیل نے اپنے اکاؤنٹ کے ہیک اور بحال ہونے سے متعلق ویڈیو پوسٹ کے ذریعے بتایا-

    امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ اتوار کو ہیک کرلیا گیا تھا جسے ریکارڈ ٹائم میں دوبارہ بحال کردیا گیا۔

    اداکارہ نے اکاؤنٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر حکام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اس طرح کے سائبر حملوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی۔

    اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے اکاؤنٹ سے کوئی چیز پوسٹ یا ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہے۔

    کرینہ کپور خا ن کا ڈریم ہوم کیسا ہے؟

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی بالی وڈ میں واپسی

  • صباء قمر کا اپنے گمنام مداح کے لئے خصوصی پیغام

    صباء قمر کا اپنے گمنام مداح کے لئے خصوصی پیغام

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباء قمر نے سوشل میڈیا پر روزانہ گلدستہ بھیجنے والے اپنے گم نام مداح کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : صباء قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں سرخ گلابوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کوئی روز گلدستہ بھیجتا ہے۔

    صباء قمر نے گلدستہ بھیجنے والے نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں،اس لئے آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحائف میرے لیے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہو گئے ہیں، اس لیے میں انہیں آپ کو واپس بھی کرنا چاہتی ہوں تو پھر بات کرتے ہیں میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔

  • عمران عباس بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کرنے کے خواہشمند

    عمران عباس بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کرنے کے خواہشمند

    اداکار عمران عباس نے بھی لپ سنگنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : حلا ہی میں اداکار عماران عباس نے صارف کے جواب میں کہا کہ ‘میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہا کہ میں ٹک ٹاک کو نا پسند کرتا ہوں بلکہ یہ ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر کے دوسروں کو تفریح فراہم کرتے ہیں –

    عمران عباس نے کہا کہ یہ تو صرف استعمال کرنے کی بات ہے کہ جو اسے پسند کرنے یا اس کے برعکس بناتا ہے۔میں ٹک ٹاکرز کی بہت عزت کرتا ہوں۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ میں صرف اس بات کو پسند نہیں کرتا ہوں جب لوگ اپنے فالوورزبڑھانے کے لیے ناگوار حرکتیں کرتے ہیں یا پھر اپنی جان کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

    عمران عباس نے مزید کہا انہیں ان کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں پیغامات موصول ہوتے ہیں لہذا وہ اپنے مداحوں کے لیے جلد ہی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔ لیکن میں ایک بار پھر کہنا چاہوں گا کہ ٹک ٹاک کو مثبت ، تخلیقی اور نتیجہ خیز انداز میں استعمال کریں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عمران عباس نے انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا اور مہربانی کرکے اس ایپ کے بارے میں میری رائے نہ پوچھیں۔

    علاوہ ازیں جب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی لگائی تھی تو عمران عباس نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’2020 اتنا بھی برا نہیں ہے-

  • بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر والد سلیم خان کا وضاحتی بیان

    بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر والد سلیم خان کا وضاحتی بیان

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی اپنے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو دبئی سے واپسی میں مبینہ طور پر قرنطینہ کرنے کے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارباز خان، سہیل خان اور ان کے بیٹے نروان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

    ان کی خلاف بی ایم سی میڈیکل افسر نے درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان تینوں سے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا کہا گیا، اس کے باوجود یہ لوگ اپنے گھر کو روانہ ہوگئے۔


    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سہیل خان انھیں بتایا تھا کہ ان سب نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے، اسی وجہ سے وہ سیدھے اپنے گھر جارہے ہیں۔

    تاہم جب ان کے والد سلیم خان سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے، لیکن ان کے پاس اس کی زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جتنا وہ جانتے ہیں اس کے مطابق ان کے دونوں بیٹے اور پوتا اس وقت ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔

  • رابی پیر زادہ مصوری کے بعد رکشہ بھی چلانے لگیں

    رابی پیر زادہ مصوری کے بعد رکشہ بھی چلانے لگیں

    پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاکر سب کو حیران کردیا۔

    باغی ٹی وی :رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس شوبز سے کنارہ کشی کرنے اور اسلام کے اصولوں پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا تب سے وہ اپنے فن کے ذریعے فنڈز جمع کررہی ہیں اس حوالے سے رابی پیرزادہ ایک آرگنائزیشن بھی متعارف کرواچکی ہیں۔

    سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ رکشہ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پیغام لکھا الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے۔ اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کرنے کی۔

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیںاور انہوں نے اپنی ایک فاؤنڈیشن بنا رکھی ہے جس کے بارے میں رابی کا کہنا ہے کہ میری فاؤنڈیشن کا مقصد لوگوں کو خیرات دینا نہیں بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور انہیں انہی کی صلاحیتوں کی بنا پر اس معاشرے میں ایک مقام دیناہے-

    جب گلوکاری چھوڑی تو لگا فن کے بغیر میں مر جاؤں گی رابی پیر زادہ

  • ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

    اسلمای فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال نے اداکار فیروز خان کے آنے والے ڈرامے کی تعریف کی اور استنبول دورے کی دعوت دے دی-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

    ڈرامے کے ٹیزر کی مقبولیت کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی-

    فیروز خان نے اپنے تصدیق زدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور بتایا کہ ان کے ڈرامے ‘خدا اور محبت’ سیزن 3 کے دوسرے ٹیزر کو محض 21 گھنٹوں میں 1ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

    اداکار فیروز خان کی اس پوسٹ پر ترک اداکار جلال نے بھی ردعمل دیتے ہوئے تعریف کی اور کہا کہ ماشاءاللہ بہت خوب-

    ساتھ ہی ترک فنکار نے اردو میں لکھا کہ ماشاءاللہ میرے بھائی بہت خوب استنبول کب آ رہے ہو ہم آپ کے استنبول کے لئے انتظار میں ہیں-

    ترک اداکار کے کمنٹ پر فیروز خان نے کہا کہ بھائی انشاءاللہ جلد ہی آؤں گا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ جلدی سے اردو سیکھنا جاری رکھیں-

    دوسری جانب اپنی انسٹاگرام پراداکار جلال نے فیروزخان کے ڈارمے کا پوسٹر جاری کیا کہا کہ وہ خان کے آنے والے ڈرامہ خدا اور محبت کے ٹیزر پرومو سے حیرت زدہ ہیں۔

    انہوں نے کہانی میں فیروز خان کو اپنا "بھائی” قرار دیتے ہوئے ان کے کام کی ستائش کی۔ ٹیگ کے ساتھ ، ترک اداکار نے ترک اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    اس سے قبل 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے سُنہرے الفاظ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے تھے کہ بہادری کے راستے میں تنہائی لازمی دوست ہے-فیروز خان کی پوسٹ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

    عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر ابنِ عربی کو وہی قول شیئر کیا جو فیروز خان نے گزشتہ روز شیئر کیا تھا۔

    اداکارنے فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔

    عثمان سیقوت نے کہا تھا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پروجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔

    ترک اداکار کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی عثمان سیقوت کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ ہائے عثمان میں نے پھر ایک اعلی مقصد کے تحت شوبز کا رخ کیا ہے اورساتھ ہی فیروز خان نے بھی ترک اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

    ارطغرل غازی کے ابن عربی اداکار فیروزخان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

  • حمزہ علی کی شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق بیان کی وضاحت

    حمزہ علی کی شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق بیان کی وضاحت

    عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی کا شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق واضح بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ میں اب اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اور انسانیت کی خدمت میں گزاروں گا، اب میں ٹی وی اور سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم خدا کا پیغام آگے بڑھانے کے لیے استعمال کروں گا۔

    تاہم اس کے کچھ عرصے بعد ہی سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    اب اپنے حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا ہےکہ وہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے شوبز سے توبہ کرلی تھی، مجھے حیرت ہے کہ میری ویڈیو اب بھی میرے یوٹیوب چینل اور انٹرنیٹ پر موجود ہے لیکن کسی نے بھی اس ویڈیو کو جو صرف 17 منٹ کی ہے دیکھنے کی زحمت گوارا نہ کی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت یہ لفظ دانستہ طور پر استعمال کیے تھے کہ میں شوبز چھوڑرہا ہوں لیکن اس لیے نہیں چھوڑ رہا کہ میرے خیال میں اسلام میں یہ حرام ہے بلکہ میں نے اپنی ویڈیو میں واضح طور پر یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر فن کی ہر وہ شکل آرٹ میڈیا اللہ کے متعین کردہ حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے تو نہ صرف وہ حلال ہے بلکہ اس وقت کی شدید ضرورت بھی ہے۔

    حمزہ علی عباسی کے مطابق ’شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق ویڈیو میں، میں نے کہا کہ میں اس لیے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں کیوں کہ میں نے اب پڑھنا ہے اور میں نے اسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے اور کیونکہ پڑھنا وقت طلب ہے، اگر میں میڈیا پر رہ کر شوٹنگ میں مصروف رہوں گا تو نہ پڑھ سکوں گا نہ آپ سے بات کرسکوں گ‘۔

    واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے 2006 میں شوبز انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے ’پیارے افضل‘ اور ’من مائل‘ جیسے ڈرامہ سیریل سے شہرت حاصل کی ڈرامہ سیریل الف میں بھی بہترین اداکاری کی-

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا…