Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبول

    اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبول

    نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا –

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

    ڈرامے کے ٹیزر کی مقبولیت کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

    فیروز خان نے اپنے تصدیق زدی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور بتایا کہ ان کے ڈرامے ‘خدا اور محبت’ سیزن 3 کے دوسرے ٹیزر کو محض 21 گھنٹوں میں 1ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

    جبکہ اس ڈرامے کے پہلے ٹیزر کو نئے سال یکم جنوری کو جاری کیا گیا تھا جسے محض کچھ ہی دنوں میں 19 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-

    واضح رہے کہ ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے ‘خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

    دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے-

    ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جو کہ جلد نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

  • کورونا وبا کے باعث  ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب ملتوی

    کورونا وبا کے باعث ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب ملتوی

    دنیائے موسیقی کا معروف ترین اوراڈز میلہ ’گریمی ایوارڈ‘ کی تقریب بھی لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی وجہ سےملتوی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ ورائٹی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا نے’گریمی ایوارڈ‘ کی رونق بھی چھین لی اور دنیا بھرکا مرکز نگاہ عالمی ایوارڈ میلہ لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی وجہ سےملتوی کردیا گیا۔

    لاس اینجلس میں63 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2021 کا رنگا رنگ ایوارڈ میلہ 31 جنوری کے بجائےاب 14 مارچ کو سجے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایوارڈ منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کے ماہرین، میزبان اور فنکاروں سے بات چیت کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث گریمی ایوارڈ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک میوزک کمیونٹی اور ان سیکڑوں لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں جو شو کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔

  • خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اسمیں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے  عائشہ عمر

    خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اسمیں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے عائشہ عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ ابننےوالی اداکارہ عائشہ عمر ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا کے اس دور میں صارفین کی جانب سے شوبز شخصیات آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب انہوں نے سال 2020 کے اختتامی دن پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے لیے منفرد لباس پہنا۔

    لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب اس بار کورونا کی وجہ سے ورچوئل منعقد کی گئی تھی اور تقریب میں عائشہ عمر سمیت دیگر خواتین کے ریڈ کارپٹ انداز کو بھی دکھایا گیا تھا۔

    عائشہ عمر نے بعد ازاں اپنے لباس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔

    عائشہ عمر نے مذکورہ لباس کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سال 2020 کو ایک منفرد سال قرار دیا اور لکھا کہ اس میں بہت سارے لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے اور کئی لوگ بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور رہے جب کہ کئی لوگوں کا روزگار ختم ہوا۔

    پاکستانی ڈراموں میں ہندوؤں کے مذہب کی ترویج

    اداکارہ کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

    ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر الزام لگایا کہ وہ بولڈ لباس پہن کر خواتین کو ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔

    مداح کے کمنٹ پر عائشہ عمر نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے الزام کو مسترد کیا اور لکھا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں اور نہ ہی وہ خواتین کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

    اداکارہ نے تنقید کرنے والے مداح کو جواب دیا کہ خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اور انہوں نے بھی اپنی مرضی کے مطابق یہ لباس پہنا ہے، اس میں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    اداکارہ نے مذکورہ بولڈ لباس پر وضاحت کی کہ یہ لباس انہیں دو انجان خواتین نے بھجوایا تھا، جنہوں نے ان سے جون 2020 میں رابطہ کرکے صرف ان سے لباس کا سائز لیا تھا لیکن جب انہیں لباس ملا تو وہ ایسا تھا جو ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر یہ لباس نہیں پہنا اور نہ ہی مذکورہ لباس کسی تشہیر کا حصہ ہے۔

    لکس سٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب پہلی بار آن لائن منعقد کس کس کو ایوارڈ ملا ؟

  • تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا

    تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا

    قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ ٹائی خیبر پختونخواہ اور سنٹرل پنجاب مشترکہ طور پر فاتح قرار

    • تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا
    • حسن علی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جیت خیبر پختونخواہ کے ہاتھوں سے چھین لی-

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعدٹائی ہوگیا خیبرپختونخواہ اور سنٹرل پنجاب کو مشترکہ طور فاتح قرار دے دیا گیا۔سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے آخری روز 216 رنز درکار تھے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی تھیں،سنٹرل پنجاب نے 140 رنز دوکھلاڑی آؤٹ سے آخری روز دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

    عثمان صلاح الدین 51 رنز اورمحمد سعد 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ محمد سعد بغیر کسی اضافے کے 27 رنز پر ارشد اقبال کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے،عثمان صلاح الدین بھی 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے،سنٹرل پنجاب کی ٹیم مشکلات کاشکار ہو گئی تھی ایک موقعہ پر انکی 202 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ سعد نسیم 5،قاسم اکرم30،علی شان11،بلاول اقبال محض سات رنز بنا سکے۔

    حسن علی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جیت خیبر پختونخواہ کے ہاتھوں سے چھین لی-

    حسن علی نے اپنی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا 61 گیندوں پر 10 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل شکست سے بچانے میں کامیاب رہے۔احمد صفی نے 35 اور وقاص مقصود نے چار رنز بنائے۔سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 117.3 اوورز میں 355 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    خیبر پختونخواہ کی طرف سےساجد خان نے 86 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاارشد اقبال نے 3 ،عرفان اللہ شاہ نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ نے اپنی پہلی اننگز میں 300رنز بنائے اور سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔خیبر پختونخواہ نے اپنی دوسری اننگز میں 312 پر رنز بنائے تھے اسطرح انہوں نے سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور خیبرپختونخواہ کے عرفان اللہ شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    خیبر پختونخواہ کے کامران غلام کو سیزن 21-2020 میں بہترین بلے باز کا اعزاز دیا گیا،ساجد خان نےبیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ریحان آفریدی کوبہترین وکٹ کیپر کا اعزازدیا گیا۔پلئیر آف دی فائنل اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ حسن علی کو قرار دیا گیا۔

  • جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو  کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے مقررہ پروٹوکولز کے حوالے سے بریفنگ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی متعدد مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    اس حوالے سے قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 جنوری کو ان کے اپنے گھروں میں کی جائے گی۔ ان ہی کے گھروں میں دوسری ٹیسٹنگ 16 جنوری کو ہوگی۔ قومی اسکواڈ جوائن کرنے پر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان کی ہوٹل پہنچنے پرپہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 19 جنوری کو ہوگی۔

    یہ پروٹوکولز پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ اور پی سی بی میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نےتیار کیے ہیں، جنہوں نےاس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو مکمل طور پر آگاہ کردیا ہے جبکہ اس سلسلے میں قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی بریفنگ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ہوگی۔

    جاری کردہ پروٹوکولز کے مطابق ان تمام ارکان کی مانیٹرنگ کا سلسلہ نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کی پرواز میں بیٹھتے ہی شروع ہوجائے گا۔ان تمام ارکان کو پرواز کے دوران اپنے چہرے مکمل طور پر ماسک سے ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی بیماری کی صورت میں وہاں موجود ٹیم ڈاکٹر سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق سفر کے دوران کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اپنے ہاتھوں کو کم از کم بیس سیکنڈز تک سینٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی، پروٹوکولز کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اورکوئی بھی علامت ظاہر ہونے یا نہ ہونے کے باوجود پی سی بی کی مخصوص ہیلتھ چیک اپ ایپ پر اپنی صحت کے حوالے سےتمام تر اپ ڈیٹ مسلسل جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کوویڈ 19 کے لیے مقررہ ایڈوائزری کے مطابق کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے اورقریبی فیملی کے علاوہ کسی فرد سے ہاتھ ملانے یا گلے لگنے سے گریزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل  سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی میٹ دی پریس

    باغی ٹی وی :عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے پی ایس ایل فائیو نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہم پی ایس ایل سکس میں مزید اچھی ٹیم بناکر کامیابی حاصل کریں گے۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی اچھی کارکردگی کا باعث بنے گی۔

    لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی ملنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ شرجیل خان، سہیل تنویر، آصف علی کے آنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    عقاب جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست آگئی ہےاگلے دو تین دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔

    عاطف رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برس سے فرنچائز مالکان بقا کی جنگ لڑرہے ہیں قلندرز کی سوچ بھی وہی ہے جو شائقین کرکٹ کی سوچ ہے شائقین کرکٹ کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں ہے ۔

    عاقب جاوید کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کوچ نہیں بلکہ کمنٹیٹر ہیں جب لوکل کوچ لگایا جاتا ہے وہ کوچ ہوتا نہیں ہم غیر ملکی کوچ لاتے ہیں تو وہ پہلے دوسال سسٹم کو سمجھنے میں لگادیتے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ مصباح الحق کہاں سے کوچ ہیں مصباح الحق نے ایک دن کوچنگ کئے بغیر پاکستان کے کوچ بن گئے-

    عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ ، دلبر حسین ، شاہین شاہ آفریدی ، کے ساتھ ساتھ سہیل اختر نے اچھاپرفارم کیا ابھی ہم نے رٹینشن کا اعلان نہیں کیا اس سال ہمارے کافی زیادہ کھلاڑی پلاٹنیم بن گئے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ڈین جونز بہت تجربہ کارکوچ اور بہترین کرکٹر تھے ہرشل گبز بھی تجربہ کار اور اچھے کوچ ہیں دیکھنا ہوگا کہ گبز کس طرح کراچی کنگز کی ٹیم کو بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بنانے میں دیر لگی ہے مگر کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے محمد عامر کراچی کنگز کے ساتھ ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ ریلیز کریں گے

    عاقب جاوید نے بتایا کہ میں نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہاکی کو چارچیزوں نے ڈبویا ہے تو اب کرکٹ میں بھی وہ چار چیزیں کردی گئی ہیں سکول کالج ، کلب ، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ختم ہوچکی ہے گراس روٹ کرکٹ ختم ہونے کے باعث ہماری کرکٹ کا معیار نیچے جارہا ہے ۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی سٹار نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے برا باولنگ اٹیک نہیں دیکھا پاکستان کرکٹ اس وقت تسلسل کے ساتھ نیچے جارہی ہے ۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ایک طرف انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے اور اب مصباح سے ہوتی ہوئی محمد وسیم تک بات پہنچ گئی ہے ہر جگہ چیلنجز ہوتے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات حل ہوجائیں گے ۔

  • امریکی کمپنی کوکا کولا نے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایکسپائراسٹاک فراہم کردیا

    امریکی کمپنی کوکا کولا نے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایکسپائراسٹاک فراہم کردیا

    معروف امریکی کمپنی کوکا کولا نے پاکستان کے کئی علاقوں میں زائد المعیاد مدت کی بوتلیں فراہم کر دیں ہے-

    باغی ٹی وی : قصور کے ایک مقامی ریسٹورنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی گئی ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے جنوری 2021 میں جو سٹاک جاری کیا ہے وہ بوتل کی مدت ختم ہو چکی ہے-


    ریسٹورنٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ کمپنی نے کی طرف سے بھیجا گیا سارا سٹاک ہی ایکسپائر ہے جس کی وجہ سے کسٹمرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ کمپنی کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کی جانوں کے ساتھ اس طرح نہ کھیل سکیں-

    دوسری جانب اس حوالے سے کمپنی کے سیلز مین نے بتایا ہے کہ کمپنی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہ اس طرح کا اسٹاک کیسے صارفین کے پاس پہنچا ہے-

  • حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ  تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج

    حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج

    کوئٹہ :حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج

    باغی ٹی وی :کوئٹہ میں حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں افسران و ملازمین کا 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال جاری رہی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال ہوگی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلقات عامہ کی کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے محکمہ کو سیکرٹر یٹ کے مساوی الاونسز کی منظوری دی جائے-

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    مورخہ ء05جنوری2021: پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ سے سیٹ کے نیچے رکھی گئی7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرلی گئی۔

    2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128پیکٹ انڈین گٹکا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

    3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرک سے070 1کلو گرام چھالیہ اور 128پیکٹ انڈین گٹکابرآمدکرتے ہوئے 01 فرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
    4۔سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 01ٹرک سے7,574کلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 02افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

    5۔موبائل گشت کے دورا ن جیوانی کے قریب07 عدد ٹوٹا ہائی لکس سے13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرتے ہوئے07افراد کوحراستمیں لے لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، لیٹرایرانی ڈیزل، 2 عدد ٹرک، 7 ٹوٹا ہائی لکس، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان کوسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • محکمہ توانائی میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لینڈ لیز معاہدہ ،منصوبہ جنوبی پنجاب کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا  ڈاکٹر اختر ملک

    محکمہ توانائی میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لینڈ لیز معاہدہ ،منصوبہ جنوبی پنجاب کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ڈاکٹر اختر ملک

    محکمہ توانائی میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لینڈ لیز معاہدہ کی تقریب

    باغی ٹی وی : وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اورمعاون خصوصی فردوس عاشق کی مہمان خصوصی شرکت ہوئی جس میں معاہدہ پر زینفا اور محکمہ توانائی کے مابین دستخط ہوئے-

    اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ سو میگا واٹ سولر پاور کا یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو گا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سستا ترین منصوبہ ہے۔

    ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ سو میگا واٹ سولر کا یہ منصوبہ ساڑھے پانچ روپے فی یونٹ پر لگایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ حکومت نے قائداعظم سولر 25 روپے فی یونٹ پر لگا یا۔

    اختر ملک کے مطابق منصوبہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے ترقی کی نوید لایا ہےمنصوبہ جنوبی پنجاب کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق اس منصوبہ سے تقریبا پچاس ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گےمنصوبے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو ازالہ ہوگا۔