Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد:سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،حکام کا کھنہ پل سے علی پور فراش تک تجاوزات ختم کرنے کا عزم

    اسلام آباد:سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،حکام کا کھنہ پل سے علی پور فراش تک تجاوزات ختم کرنے کا عزم

    اسلام آباد:سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

    باغی ٹی وی : ‏سی ڈی اے اور انتظامیہ کا لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشنسی ڈی اے انفورسمنٹ، پولیس اور اے سی رورل بھی شامل ہیں سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کھنہ پل سے علی پور فراش تک تجاوزات ختم کریں گے-

    سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن صرف کاغزات میں خانہ پوری کے لیئے کیا جاتا ہے آپریشن کے فوری بعد دوبارہ تجاوزات قائم کر لی جاتی ہیں اس طرح کے آپریشن درجنوں دفعہ کیئے جا چکے ہیں-

    سی ڈی اے کا عملہ تجاوزات کی مد میں باقائدہ بھتہ وصول کرتا ہے سی ڈی اے کے عملے کو سزا کے طورپر متعدد بار شوکاز اور ڈپارٹمنٹ تبدیل کر دی جاتے ہیں سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف تاحال کوئی موثر حکمت عملی نہی اپنائی جا سکی-

    اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں تجاوزات کی بھرمار نظر آتی ہے آپریشن سے قبل سی ڈی اے کا کرپٹ عملہ تجاوزات مافیا کو اطلاع دیتا ہے سی ڈی اے ، انتظامیہ کےافسران و عملہ تجاوزات کے خلاف صرف فوٹوسیشن کی حد تک محدود نظر آتے ہیں-

    سی ڈی اے کی حدود میں واقعہ کئی علاقوں کی تاحال نشاندہی تک نہی کی گئی تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکالات کا سامنا ہے
    تجاوزات کی مد میں سرکاری افسران اور مافیا کروڑوں کی کرپشن میں مصروف ہیں سی ڈی اے اور انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موثر حکمت عملی نہی اپنائی جا سکی-

    قبضہ مافیا اس حد تک بااثر ہو چکے ہیں کہ پولیس اور انتظامیہ پر مسلحہ حملے سے بھی نہی کتراتے مافیا کو اعلی عہدوں پر برجمان افسران کی پشت پناہی حاصل ہے-

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائےتجاوزات کے خلاف سخت قانون سازی کی جائےتجاوزات کے باعث ٹریفک اور پیدل چلنا محال ہوگیا ہے-

    شہریوں نے مزدی کہا کہ انتظامیہ، سی ڈی اے، پولیس کی مشترکہ پٹرولنگ سے مسئلے پر قابو کیا جاسکتا ہےتجاوزات قائم کرنے والے کو پابند سلاسل کیا جائےتجاوزات پر موثر قانون سازی کی جائے-

  • کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی

    باغی ٹی وی :رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا-

    کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں –

    ملزم نےساتھیوں سےمل کرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

    نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے-

  • پی ٹی آئی کی درخواست پرسیاسی جماعتوں کےگوشواروں سے متعلق کیس‏ کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

    پی ٹی آئی کی درخواست پرسیاسی جماعتوں کےگوشواروں سے متعلق کیس‏ کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

    ‏تحریک انصاف کی درخواست پرسیاسی جماعتوں کےگوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس‏ کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : ممبرالیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی‏ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عامرکیانی کے وکیل شاہ خاورالیکشن کمیشن میں پیش‏ ہوئے-

    پولیٹیکل فنانس ونگ گوشواروں سے متعلق رپورٹ جمع کرانے میں ناکام رہا تاہم الیکشن کمیشن سے پولیٹیکل فنانس ونگ نے گوشواروں کی چھان بین کیلئے مزید وقت مانگ لیا-

    پولیٹیکل فنانس ونگ کی اپیل پر الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ کو گوشواروں کی چھان بین کیلئے مزید 15 روز کی مہلت دے دی گئی-

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ ‏گوشواروں کی چھان بین مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں-

    گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس 20 جنوری تک ملتوی کردیا گیا-

  • پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس: اے ڈی سی جی کی فیلڈ میں ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت

    پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس: اے ڈی سی جی کی فیلڈ میں ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت

    1 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس.

    باغی ٹی وی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی-

    اجلاس میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مائیکرو پلان کا جائزہ لیا گیا تمام متعلقہ حکام نے مائیکرو پلان پیش کیا.

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی-.

    انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے.

    اے ڈی سی جی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا.

  • ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ناجائز اسلحہ اور نمائش پر 6487 مقدمات درج،6545ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    اشفاق خان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے53کلاشنکوف،341رائفلز،258 بندوقیں برآمد ہوئیں

    جبکہ05ہزار590پسٹلز،76ریوالورز،06کاربین، 54خنجراور53 ہزار838گولیاں برآمد ہوئیں سٹی ڈویژن پولیس نے 1534،کینٹ 1327 اور سول لائنز ڈویژن پولیس نے527 ملزمان گرفتار کئے۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈویژن پولیس نے1502،اقبال ٹاؤن672اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے983ملزمان گرفتار کئے۔

  • صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندےووجیان بن کی ملاقات

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندےووجیان بن کی ملاقات

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندےووجیان بن کی ملاقات

    باغی ٹی وی : ووجیان بن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹائل سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ حکومت اضافی بجلی اور گیس فراہم کرے تو ہمارے صنعتی یونٹ کی پیداواری صلاحیت بڑہ سکتی ہے-

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی اوریل سرامکس کا نیا صنعتی یونٹ لگانے کے لئے 50ایکڑ زمین کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا-

    صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانا حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے بہت سی چینی کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے
    سازگار ماحول کے باعث بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کا رخ کررہے ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ اوریل سرامکس کی پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں چینی کمپنی اوریل سرامکس کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہرممکن سہولت دیں گے-

    میاں اسلم اقبال نےصوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو چینی کمپنی کو نیاصنعتی یونٹ لگانے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی-

    ان کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری مسائل پر قابو پائیں گےپنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم بھی ملاقات میں موجود تھے-

  • الحمراء ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے   ای ڈی ثمن رائے

    الحمراء ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے ای ڈی ثمن رائے

    الحمراء نے اپنے نیوز لیٹر کا تازہ شمارہ جاری کر دیا،مہینہ بھر کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے،ملکی سوفٹ امیج کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

    باغی ٹی وی : ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کا کہنا تھا کہ مطالعہ کی عادت ذہنی صحت کی ضامن ہے،قارئین کو الحمراء کے پروگرامز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

    ای ڈی ثمن رائے کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ کا مرکز ومحور عوام ہیں جس تک پہنچنے کے لئے روایتی و جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الحمراء اور اسکی پبلک کے درمیان رابطہ کا مستقل نظام موجود ہے،مثبت ردعمل سے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

    جبکہ ترجمان الحمراء ماہ دسمبر2020میں الحمراء نے ریکارڈ سرگرمیاں کا انعقاد کیا،عوام کے لئے نیوز لیٹر الحمراء کے فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔

  • پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں    فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آرپار کر دیا-

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آرپار کر دیا تاریخ پر تاریخ دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہے-

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر ڈر چکی، جو ڈر گیا وہ مرگیا-

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏انہیں علم ہے استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے-

    فردوس عاشق اعوان نے بلاول اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ اور راجکماری مولانا کے کہنے پر اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں ماریں گے-

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں-

  • ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    باغی ٹی وی : یس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار کئے کامیاب کاروائی کے دوران تین ملزمان اور ایک ملزمہ گرفتار۔

    ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر غازی آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کاروائی کی۔ اورگرفتار ملزمان سرفراز ولد شریف، محمد وسیم ولد محمد شریف اور محمد نسیم ولد فخرالدین سے 330 گرام چرس برآمد کی-

    جبکہ ملزمہ شازیہ زوجہ علی حسین عرف راجو سے 300 سو گرام چرس اور 4 گرام ہیروئن برآمد کی گرفتار ملزمہ کا شوہر علی حسین عرف راجو موقع سے فرار،جس کی تلاش جاری ہے۔

    ملزمان و ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج، تفتیش جاری ملزمان و ملزمہ سے سپلائی دینے والے گروہوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت  پیش نہیں کروں گا   نسیم شاہ

    فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا نسیم شاہ

    پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی-

    باغی ٹی وی : ‏ پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی- میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا-


    نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہاں مسلسل ایک ہی جگہ پر باؤلنگ کرنی ہوتی ہےنیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی-


    فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ‏نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں،
    ‏پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے نوبالز سے سے نقصان بہت ہوا، دو آوٹ اسی کی نظر ہوئے کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں-

    ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ ‏بیٹنگ لائن اپ اس قابل ہے کہ ہم ایک لمبا ٹوٹل کرسکتے ہیں ‏ہمیں صرف ایک لمبی اننگز اور اس کے ساتھ کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے‏دو دن ہم نے بیٹنگ کرنا ہے کوشش ہے کہ جتنا وقت کریز پر گزارسکیں-

    ‏ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایک آلراؤنڈر کا ہے، وہی ادا کرنے کی کوشش کررہا ‏کرکٹ میں کیچز ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچز پکڑے بھی جاتے ہیں‏ ٹریننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکلس نو بال پر کیچ ہوئے ‏فاسٹ بولرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز مہنگے پڑے ہیں ۔