Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماضی کی معروف بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار نے شادی کر لی

    ماضی کی معروف بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار نے شادی کر لی

    1998 کی سپر ہٹ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے بھی کورونا کے دور میں اپنی دوست ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی :پرزان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں ملبوس ہیں۔

    خیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے بے پناہ مقبولیت ملی۔

    اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

  • معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

    معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

    معروف بالی وڈ فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے کورونا وبا کے دوارن خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

    اپنی شادی کا اعلان ہدایت کار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے دلہن کی تصویر دکھانے سے گریز کیا تاہم بس یہ دکھایا گیا کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

    علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا –

    علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔

    تاہم دو گھنٹے قبل شئیر کی گئی پوسٹ میں علی عباس ظفر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کر کے مداحوں کو سسپنس سے نکال دیا –
    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں علی ظفر عباس اہلیہ علیشیہ ظفر کے ساتھ تصویر شئیر کی تاہم ہدایتکار کی اہلیہ کا چہرہ واضح دکھائی نہیں دے رہا-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں علی ظفر عباس نے لکھا کہ 1400 سال قبل حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت فامہ رضی اللہ تاعلی عنہ سے فرمایا تھا کہ جب میں آپ کے چہرے کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے-

    ہدایتکار نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ وہ بھی اپنی اہلیہ کے لئے ایسے ہی محسوس کرتے ہیں-

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کو اپنی زندگی قرار دیا-

    ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔

  • پریتی زنٹا کی بطور پروڈیوسر بالی وڈ میں واپسی

    پریتی زنٹا کی بطور پروڈیوسر بالی وڈ میں واپسی

    بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ویب سیریز میں معروف بالی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ پریتی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔

    امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔

    سارہ علی خان کا انڈسٹری میں ڈیبیو پربھائی ابرہیم خان کو مشورہ دینے سے انکار…

    والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا ٹوئنکل کھنہ

  • میکال ذوالفقار نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کر لی

    میکال ذوالفقار نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔

    باغی ٹی وی : میکال ذوالفقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

    میکال ذوالفقار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سالِ نو کی طرح میں بھی نیا بن گیا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ میں ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جہاں آپ مجھے فالو کرسکتے ہیں۔

    میکال ذوالفقار کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ابھی تک صرف چار ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔

    اس کے علاوہ اداکار کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 294 ہے جبکہ اُنہوں نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔


    میکال ذوالفقار نے ساتھ ہی مداحوں کو ان کے نام سے بنے فیک اکاؤنٹ سے بھی خبردار کیا-

    واضح رہے کہ 5 ستمبر1981ء کو لندن میں پیدا ہونے والے میکال ذوالفقار نے اپنی زندگی کے ابتدائی سال دیارِ غیر میں گزارے، پھر لاہو ر آگئے اور اپنی تعلیم یہیں حاصل کی۔ کئی اشتہارات میں کام کرنے کے بعد میکال نے ابرا ر الحق کے گانے ’’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ کی ویڈیو میں کام کیا۔بھارتی فلموں کے علاوہ میکال چند پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں-

  • میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

    میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے تین جنوری کو ٹوئٹر پر ‘آسک علی ظفر’ کے سلسلے کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

    باغی ٹی وی : مداحوں نے علی ظفر سے ان کے کیریئر، ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور ان سے محبت سمیت دیگر گلوکاروں اور کرکٹرز سے متعلق سوالات سمیت میشا شفیع سے متعلق بھی پوچھا۔

    گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کے معاملے میں 2 سال سے قانونی جنگ جاری ہے جس کا اگرچہ تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل ہم حال ہی میں علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع کا نام سنتے ہی ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے۔


    علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچی اور سندھی گانے کے بعد اب جلد ہی وہ پشتو میں گانا جاری کریں گے، جس کی آڈیو تیار ہوچکی ہے اور ویڈیو پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔


    ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو جان آدمی جب کہ کرکٹر احمد شہزادہ کو شہزادہ قرار دیا۔


    ایک صارف نے گلوکار کو کہا کہ وہ انہیں کوئی نصیحت کریں جس پر علی ظفر نے کہا کہ شارٹ کٹ نہ اپناؤ محنت کرو اور اس کے اجر پر یقین کرو-


    ایک صارف نے گلوکار سے پوچھا کہ آپ کو انڈے والا برگر پسند ہے یا زنگر جس پر علی ظفر نے کہا کہ انڈے والا پینتئیس روپے والا گرم گرم-


    ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ جب بھی وہ میشا شفیع کا نام سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟ جس پر علی ظفر نے اپنے ایک دہائی پرانے گانے ‘چل دل میرے’ کی ویڈیو شیئر کی، جو دنیا کی لالچ پر مبنی ہے۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عاصم اظہر اور عمیر جسوال کو بہترین گلوکار قرار دیا۔


    ایک خاتون مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی اہلیہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے؟ اور انہوں نے اسے کیسے تلاش کیا، وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور کیا ان دونوں کی محبت کی شادی ہے؟
    خاتون کے جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ لاہور میں ہی پیدا ہوئیں اور ان دونوں کی محبت کی شادی ہے، ان کے اور اہلیہ کے درمیان اس وقت محبت شروع ہوئی جب گلوکار پورٹریٹ بناتے تھے اور وہ ان سے اپنا اسکیچ بنوانے آئی تھیں۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مقبول فلم طیفا ان ٹربل کا سیکوئل بھی بنائیں گے۔


    بعض مداحوں نے سوالات کے سلسلے میں گلوکار سے سوال کرنے کے بجائے ان کی تعریف کی، جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    ایک صارف نے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے بارے میں کچھ بھی تبدیل کرسکتے ہیں تو ، یہ کیا ہوگا؟ علی ظفر نے کہا کہ مجھے شکایت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا ، اپنے ملک یا صنعت میں جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس کی طرف کام کرنے میں ہے۔

    حرا مانی کی دلچسپ پوسٹ پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

  • حمید لطیف ہسپتال لاہور:زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکوں کی خاطر موت باٹنے لگے

    حمید لطیف ہسپتال لاہور:زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکوں کی خاطر موت باٹنے لگے

    حمید لطیف ہسپتال لاہور میں زندگی کے مسیحا کیسے چند ٹکو ں کی خاطر موت باٹنے لگے-

    باغی ٹی وی : حمید لطیف ہسپتال لاہور میں ہارون آباد کے مشہور ڈاکٹر ارشد صاحب کے ساتھ کیا کیا ہسپتال والوں نے جو یہ عام عوام کے ساتھ کرتے ہیں –

    ہارون آباد کے مشہور ڈاکٹرارشد صاحب کے بیٹے ڈاکٹر نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمید لطیف ہسپتال لاہور کے گھناؤنے عمل کا پردہ فاش کیا ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جو کہ خود ایک مشہور ڈاکٹر ہیں کو بلڈ ہریشر اور شوگر کا مسئلہ تھا لیکن انہوں نے کورونا کی وارڈ میں ڈال دیا اور ایک ہفتے کورونا وارڈ میں رکھا اور چھ لاکھ کا بل بنا دیا –
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1346197826573901826?s=19
    ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کو گردوں کا مسئلہ ہے یہ میرے والد کی صحت کے ساتھ 7 دن کھیلتے رہے ہیں میرے والد گردے کمزور اور فیل ہو گئے ہیں ڈائلاسز پر ہیں اور خود چل کر آئے تھے لیکن آج ان کی کنڈیشن یہ ہو گئی ہے کہ اٹھ کر بیٹھ بھی نہیں سکتے-

    انہوں نے بتایا کہ ان کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر راجہ یاسر ہیں جو سارے گھناؤنے ماحول اور گھناونے کھیل کے پیچھے ان کا بڑا ہاتھ ہے لوگوں کو کورونا میں داخل کر لیتے ہیں ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے-

    ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ میں خود کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ہوں اور یہاں سے اس لئے نکل رہا ہوں کہ میں یہ سب کچھ خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے پہلے تو صرف سنا تھا اب دیکھ بھی لیا ہے مریض بھی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر ضیا ان کا نام ہے اور سارا کچھ انہیں کے ساتھ ہوا ہے ان کو سانس کا مسئلہ ہے جو گردوں کی وجہ سے ہے –

    انہوں نے کہا کہ اور ہمارے ساتھ بے انتہائی زیادتی ہوئی یہاں سے ہماری سنی نہیں گئی شاید میڈیا کے توسط سے ہی ہماری سنی جائے ہم تو چلے جائیں گےہم اتنے صاحب حثییت تو ہیں کہ ہم شاید برداشت کرلیں لیکن جو یہاں ہمارے ساتھ ظلم ہوا زیادتی ہوئی میرے والد کی صحت کے ساتھ کھیلا گیا اس کا کون ذمہ دار ہے میری اپیل ہے کہ اس ہسپتال اور اس ڈاکٹر راجہ یاسر کا بائیکاٹ کریں اپنے مریضوں کو گھناؤنے ماحول اور ہسپتال سے بچایا جائے-

  • گیس کی بندش:لیمارکیٹ چوک پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج، ان سب کی زمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں  رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

    گیس کی بندش:لیمارکیٹ چوک پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج، ان سب کی زمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

    لیمارکیٹ چوک پر لیاری کے مکینوں اور پاسبان کا احتجاج،آئی آئی چندریگرروڈپردھرنا لیاری کے علاقوں میں گیس کی شدید قلت کا فوری نوٹس لیا جائے: سردار ذوالفقار

    باغی ٹی وی :کئی مہینوں سے گیس کی بندش ہے مگر ساتھ ہی بھاری ظالمانہ بلوں کی آمد بھی جاری ہےپی پی پی،مسلم لیگ کی قیادت لیاری والوں کو بھول گئی، پی ٹی آئی حکومت گیس بندش کے ذریعے عوام کو پریشان اور قلاش کررہی ہے-

    لاک ڈاؤن کے با عث معاشی بدحالی کے شکار لیاری کے مکینوں کی عمران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی پاسبان بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار،پی ڈی پی رہنما اختر شاہ،سہیل احمد ودیگر کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ لیاری کے مکینوں کو مہینوں سے گیس نہیں مل رہی مگر گیس کمپنی بھاری ظالمانہ بلز بھیجے جارہی ہے۔ لیاری میں کئی مہینوں سے جاری گیس بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔ نہ صرف گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بلکہ ظالمانہ بلزبھیجنا بھی بندکیا جائے۔

    لاک ڈاؤن کی صورتحال نے لیاری کے غریب اور مزور طبقہ کی معاشی حالت ابتر کردی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرے اور لوٹ کھسوٹ کا بازار بندکرے۔ وہ گیس کی شدیدقلت کے شکار لیاری کے مکینوں کے احتجاج اور دھرنے سے خطاب کررہے تھے جبکہ احتجاج اور دھرنے سے پی ڈی پی لیاری کے رہنما اختر شاہ اور سہیل احمدنے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لیاری کے رہنما ولی محمد،بلال بلو چ، محمد نعیم بلو چ، محمدعلی،جمیل بلوچ ودیگر بھی موجودتھے۔ گیس کی شدید قلت کے شکار مکینوں نے لیمارکیٹ چوک پر احتجاج کیا اور پھر مارچ کرتے ہوئے آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع گیس کمپنی کے باہر پہنچ کر دھرنا دیا۔

    پاسبان رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی اورمسلم لیگ کی قیادت ووٹ لینے لیاری والوں کے پاس آتی ہے مگر یہ لیاری والوں کے دکھ درد میں کبھی ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔ یہ دونوں جماعتیں لیاری والوں کو بھول گئی ہیں۔

    تحریک انصاف کی حکومت کئی مہینوں سے گیس کی قلت کے زریعے لیاری والوں کو نہ صرف ذہنی اذیتیں پہنچارہی ہے بلکہ ساتھ ہی گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انہیں مزیدمعاشی طور پر بدحال اور قلاش کئے جارہی ہے۔

    گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں جن کے پھٹنے کے واقعات تیزی سے بڑھتے جار ہے ہیں۔ گذشتہ دنوں جمن شاہہ پلات کے رہائشی عابد کا سات سالہ بیٹا گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا، اس کے علاوہ بھی شہر میں متعدد مقامات پر اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

    ان سب کی زمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں۔ اگر صارفین کو لائنوں کے ذریعے گیس ملے تو انہں سلنڈر استعمال نہ کرنے پڑیں۔ احتجاج اور دھرنے کے شرکاء نے عمران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے گونیازی گو،گیس دو بل لو،ورنہ کرسی چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاری کے علاقے جمن شاہ پلاٹ، چاکیواڑہ،کلاکوٹ،بابابھٹ، نوالین، جاقی محلہ نورانی کالونی،بکرا پیڑی، مرزاآدم خان روڈ،سنگو لین، کمہاڑ واڑہ،میراں ناکہ،کلری احمد شاہ بخاری روڈ،بغدای،شاہ بیگ لائن،گل محمدلائن،بہار کالونی،آگرہ تاج کالونی،ہنگورہ آباد، لی محمد محلہ،نیاآباد، موسیٰ لین سمیت لیاری کے تمام علاقوں میں گیس کی قلت کو کئی مہینے ہوگئے مگر بار بار مکینوں کی جانب سے توجہ دلانے کے باوجود نہ گیس کمپنی نے شکایات کا ازالہ کیا اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات اٹھائے گئے۔

    پی ڈی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ، لیاری کے عوام نے دیکھ لیا کہ پی پی پی،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی والے صرف اقتدار اور کرسی کے پجاری ہیں،انہیں عوام کو پہنچنے والی تکالیف کا نہ اندازہ ہے اور نہ ہی فکر۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ذمہ داران لیاری والوں کے ساتھ ہم آواز ہیں اور گیس کی قلت کے معاملے کے حل سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی لیاری کے عوام کے ساتھ یک زبان ہوں گے۔ مکینوں نے اب راج کرے گی پی ڈی پی کے نعرے بھی لگائے

  • ارجنٹائن کے ساتھ پاکستان نے کتنے ملین حجم کی تجارت کی؟

    ارجنٹائن کے ساتھ پاکستان نے کتنے ملین حجم کی تجارت کی؟

    ارجنٹائن میں پاکستانی سفیر ایم خالد اعجاز کے مطابق ارجنٹائن کے ساتھ پاکستان کی تجارت کا حجم 137ملین ڈالر جبکہ بھارت کی تجارت کا حجم تین ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی سفیر ایم خالد اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اوردونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور ارجنٹائن کے تجارتی اداروں کے مابین مضبوط روابط باہمی تجارتی حجم میں اضافے میں معاون ثابت ہونگے۔

    لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہرمنظور چودھری اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پچاس سالوں سے ساﺅتھ امریکن مارکیٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے ممالک نے وہاں غلبہ پارکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باسمتی چاول، کھیلوں کے سامان، ٹیکسٹائل مصنوعات اور بیڈ شیٹس وغیرہ کی ارجنٹائن میں بہت طلب ہے، اس شعبہ سے وابستہ تاجروں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کی بزنس کمیونٹی کے مابین مضبوط روابط کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تجارت کے لئے نئی مصنوعات کی نشاندہی کریں تاکہ ارجنٹائن کی مارکیٹ میں ان کی رسائی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ مشترکہ منصوبہ سازی، بہترین روابط ، مارکیٹ سروے اور تجارت کے لیے نئی اشیاءمتعارف کرواکر پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیںجس کا عکس دوطرفہ تجارت میں بھی نظر آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کی درآمدات کا حجم 49 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جن میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، گذشتہ 10 سالوں میں ارجنٹائن کو پاکستان کی اوسطا برآمد ات50 ملین ڈالر سے بھی کم رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن سے پاکستان کی درآمدات میں سویا بین کا تیل، خشک سبزیاں، فارماسیوٹیکل، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات شامل ہیںجبکہ ارجنٹائن کو پاکستان کی برآمدات زیادہ ترٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کو آلات جراحی، کھیلوں کے سامان، پروسیسڈ فوڈ ، آٹو موٹو پارٹس و دیگر کئی شعبوں میں برآمدات بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین زرعی ٹیکنالوجی، ادویہ سازی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی بھی بھرپور صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تھا لیکن پاکستان اس کا حقیقی فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک دوسرے کی مارکیٹ اور کاروباری مواقع کے بارے میں معلومات کا فقدان ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ سروے رپورٹس کسی بھی ملک کے پوٹینشل ایریاز کے بارے میں جاننے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ ارجنٹائن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل سیکشن یہ رپورٹس پاکستان کے نجی شعبہ کے ساتھ شیئر کریں، کرونا کے خاتمے کے بعد تجارتی وفود کا تبادلہ، تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت باہمی تجارت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

  • وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وباءمیں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا مریضوں کی جانیں بچانے کی کوشش میں اپنی جانیں قربان کرنے والے طبی عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا سے شہید ہونے والے طبی عملے کے خاندانوں کوامدادی پیکج دینے پر کام کر رہی ہے اور عنقریب ان شہداءکے ورثاکو امدادی پیکج کے تحت چیکس دیئے جائیں گے ۔

    ان خیالات کااظہار اُنہوں نے پیر کے روز انصاف ڈاکٹر فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے تنظیم کے صوبائی صدر ڈاکٹر سجاد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں اصلاحات، ڈاکٹروں کے مسائل اور دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس ، رابعہ بصری اور آسیہ اسد کے علاوہ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ اسکیم کی توسیع اور پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح جیسی اہم کامیابیوں پر وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کونہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے ۔

    وفد نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے مریضوں کی ہلاکت کے واقعے کی بروقت تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے سلسلے میں بھی صوبائی حکومت کے کردار کی تعریف کی ۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں صحت کے مجموی نظام کو مستحکم کرنا اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے محکمہ صحت میں اہم نوعیت کے اصلاحات متعارف کرائے جارہے ہیں ۔

    اُنہوں نے مزید کہاکہ صحت کے شعبے میں متعارف کروائے جانے والے تمام اصلاحات کے حوالے سے ڈاکٹر کمیونٹی اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی بھر پور مشاورت کی جائے گی تاکہ ان اصلاحات کو تمام شراکت داروں کی بھر پورمشاورت سے کی جائے گی تاکہ ان اصلاحات کو تمام شراکت داروں کا اعتماد حاصل ہو۔

    ضم شدہ اضلاع میں محکمہ صحت کے پہلے سے قائم عمارتوں کے بہتر استعمال کیلئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ صحت کو ان عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اوربہت جلد ان عمارتوں کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

    وفد کی طرف سے صوبے میں میڈیکل افسران کی ترقیوں میں تاخیر کے مسئلے کی طرف نشاندہی پر وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیکل افسران کی ترقیوں کے تمام زیر التواءکیسز کوجلد نمٹانے کے سلسلے میں پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیلئے پیشگی لوازمات اورہوم ورک جلد مکمل کی جائیں ۔

    وفد نے صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کی اصلاحات اور دیگر اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • عوام نے بہاولپور میں فضل الرحمن کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا   وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

    عوام نے بہاولپور میں فضل الرحمن کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

    اسلام آباد: عوام نے بہاولپور میں فضل الرحمن کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے: وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مولانا فصل الرحمن کے بہاولپور جلسے میں خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انکے حالیہ بیانئے کو پاکستانی عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں مزید کہا کہ سیکورٹی اداروں پر مسلسل اور بلا جواز تنقید انکے ملک دشمن منصوبہ کا حصہ ھے۔ مولانا فضل الرحمان جہاد کا اعلان کرکے ملک میں دنگا فساد برپا کرنا چاھتے ہیں۔

    ایسے جلسوں میں مدارس کے معصوم بچوں کو لانا کونسا جہاد ہے۔ پی ڈی ایم کے قیادت کے تخریبی عزائم بے نقاب جو چکے ہیں۔ اب یہ عناصر لوگوں کے دینی جذبات سے کھیل کر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو پورا کرنا چاھتے ہیں۔

    پیر ڈاکٹر نور الحق کا کہنا تھا کہ قوم عنقریب دین فروش عناصر کا احتساب کرے گی۔ مذھب کا لبادہ اوڑھ کر قومی مجرموں کی وکالت شرمناک ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ناموس رسالت کا نعرہ بلند کر کے امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کیا ہے۔ ختم نبوت کے غدار پی ڈی ایم کے صفوں میں موجود ہیں۔