Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ساجد علی مروت نامی نے نجی موبائل کمپنی کے ریٹیلر ڈیل آفسیر کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے خواتین کے 110 مصنوعی انگوٹھے اور 350 جعلی ناموں پہ نکالی گئی سمیں برآمد کر لی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم ٹیلی نار کمپنی کا سیلز آفیسر ہے۔اور کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی خاطر دور افتادہ علاقوں کی چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے شناختی کارڈز پہ ثبت انگوٹھے کی نشان کو سکین کر کے ان نشانات کے مطابق ربر کے مصنوعی انگوٹھے تیار کر کے ان کے ذریعے سم نکلوا لیتے-

    ا ن میں کچھ بھاری رقوم پہ بیچ دیتے اور جو باقی بچتے انہیں ڈی ایکٹیو کر دیتے تھے اس گروہ میں خوشاب کا بھی ایک بندہ شامل ہے جو سب سسٹم چکا رہا ہے ۔اس طرح ملزم اب تک ہزاروں جعلی سمیں بیچ چکے ہیں۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ہنگو: ضلعی پولیس سربراہ مجیب الرحمن کازیرتعمیرہنگوڈسٹرکٹ جیل کادورہ

    ہنگو: ضلعی پولیس سربراہ مجیب الرحمن کازیرتعمیرہنگوڈسٹرکٹ جیل کادورہ

    ہنگوکےقائم مقام ضلعی پولیس سربراہ مجیب الرحمن کازیرتعمیرہنگوڈسٹرکٹ جیل کادورہ۔

    باغی ٹی وی : دورے کےدوران ڈی پی اونےڈسٙرکٹ جیل کی عمارت کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔اس موقع پرٹھیکدار نے ڈی پی اوکوڈسٹرکٹ جیل کی تعمیرکےحوالےسے بریفنگ دی.ڈی پی اونےاپنے دورےکےدوران ڈسٹرکٹ جیل کےمختلف بلاکس ‘استقبالیہ’ایم ٹی بلاک’سروینٹ کواٹرز’رہائشی بلاکس کامعائنہ کیا اورجیل کےاردگردسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمجیب الرحمن نےٹھیکدارکوجلدسے جلدکام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتےہوئےکہاکہ کئی سالوں سےجاری پولیس کے اس میگاپراجیکٹ کی تکمیل سےجہاں ہنگوپولیس کوقیدیوں کےحوالےسےدرپیش مسائل میں کمی آئے گی وہاں پولیس کےوسائل میں اضافہ بھی ہوگااورقیدیوں کوبھی قیدوبندکی بہترین سہولیات میسرہونگی۔

    اس موقع پرڈی پی او نےڈسٹرکٹ جیل سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات ضلعی پولیس گارڈ پولیس جوانوں سےملاقات بھی کی اوران کو سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئےکہاکہ ڈیوٹی کےدوران پولیس اہلکارچوکنااورالرٹ رہے’موبائل کےاستمعال سےگریزکریں اوربدوران ڈیوٹی تمام اہلکاربلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں۔

    ڈی پی اومجیب الرحمن نے پولیس جوانوں سے ان کےمسائل کےبارے میں بھی دریافت کرتے ہوئےکہاکہ سخت سردی اورنامساعدموسم میں خوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دینے والےاہلکارملک وقوم کاقیمتی اثاثہ ہے جنکےتمام مسائل حل کرانا افسران بالاکاویژن ہے۔

  • نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے

    نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے

    کوہلو: نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : مشرقی بلوچستان کے نامور بلوچی لوک فنکار میر احمد مری اپنے آبائی علاقے کوہلو میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں ۔

    انہوں نے بلوچستان میں 40 سال تک اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ان کے سازوں کی دھن ناصرف سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں بلکہ بلوچستان میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ۔

    اتوار کی صبح وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں اور سینکڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

    لوک فنکار میر احمد کی نماز جنازہ آبائی علاقے کوہلو میں ادا کردی گئی جنازے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

  • سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا  شیخ رشید

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

    سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی : سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے جانی نقصان پر وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت-

    وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرشرکائے دھرنا کے مطالبات سننےکوئٹہ جا رہا ہوں-

    شیخ رشید نے کہا کہ ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    اس حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت شیعہ ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کرے۔

    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، حکومت کو ایسے واقعات پر قابو پانا ہو گا-

    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطالبات کی منظوری اور ہمارا موقف یکساں ہے-

    مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کا کوئی پرسان حال نہیں. شیری رحمان

  • کے پی کے وزیر اعلیٰ  کی ضم شدہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    کے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضم شدہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کو اپنی حکومت کے اہم اہداف کا حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں پر دیئے گئے ٹائم لائنز کے مطابق عملی پیشرفت یقینی بنایا جائے ۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ نے محکمہ آبنوشی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور شلمان میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے شلمان تا لنڈی کوتل واٹر سپلائی اسکیم کے مجوزہ منصوبے کا پی سی ون جلد سے جلد منظوری کیلئے متعلقہ فورم کو بھیجا جائے اور مذکورہ منصوبے کو دو سالوں کی بجائے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کیلئے ابھی سے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ ان علاقوں کے عوام کو درپیش بنیادی نوعیت کا یہ مسئلہ کم سے کم وقت میں حل ہو سکے۔

    وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع خیبر، مہمند اور کرک میں واٹر سپلائی اسکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اورمحکمہ آ بنوشی کے چیف انجینئرز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس کو ان اضلاع میں واٹر سپلائی اسکیموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع خیبر کے علاقے شلمان- لنڈی کوتل واٹر سپلائی سکیم کی فزیبیلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ٹیسٹ بور اور انجینئرنگ ڈیزائن پر کام جاری ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ منصوبے سے لنڈی کوتل، لوئے شلمان اور کم شلمان کے وہ علاقے جن میں پانی ضرورت سے کم ہے اور وہ علاقے جو صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں دونوں مستفید ہونگے۔

    مذکورہ علاقوں میں اش خیل، میر داد خیل، مختار خیل، پیرو خیل، شیخمل خیل، اشق خیل، فاطمی خیل، ذکریا مسجدِ، چنگی، شلمان خیل، درماکور سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ تیس سالوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا تخمینہ لاگت 5534 ملین روپے ہے۔

    ضلع مہمند کی اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا کہ ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی اور اس کے قرب و جوار میں واقع دیہاتوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے کی فزیبیلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ڈیزائن پر کام جاری ہے۔ اسی طرح پنڈیالی امبر اور پڑانگ غر کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کی فزیبیلٹی ہو رہی ہے۔

    خوازئی/ بیزئی منصوبے کے بارے میں بتایا گیا کہ منصوبے کی فزیبیلٹی مکمل ہے جبکہ انجینئرنگ ڈیزائن پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبے کا پی سی 1 آئندہ دو ماہ میں تیار کر کے متعلقہ فورم کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ ضلع کرک کے بارے میں بتایا گیا کہ کرک کے کے علاقے گر گری میں بھی پانی کی سپلائی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے جنوبی اضلاع میں بھی پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو فزیبیلٹی سٹڈی کرانے اور اس سلسلے میں جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت پانی کی سپلائی سکیموں کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی تاکہ تمام جاری منصوبے بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہوں۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات ،صوبہ میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات ،صوبہ میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ملاقات۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں اعلی تعلیم سے متعلق آگاہ کیا۔

    اسپیکر نے صوبائی وزیر کو صوبہ کے تعلیمی اداروں کو سی پیک کے متعلقہ اداروں سے منسلک کرنے کی ھدایت کی-

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تعلیم کے شعبہ کے لیے مختص ایک بلین ڈالر کو تعلیمی ڈھانچہ اور سہولیات کی فراھمی پر صرف کرنے کے لیے منصوبندی کی جائے-مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کیے جائیں

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہون گےصوبائی حکومت ایسے فلیگ شپ پروگرام ترتیب دے جن سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار میسر آسکے-

    مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور چین کی یونیورسٹیوں کے مابین فنی تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدے کروائے جائیں۔

  • اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسلام آباد: تاجر قائدین کی میٹنگ کراچی کمپنی میں منعقد اور مشترکہ فیصلہ

    باغی ٹی وی : محمد کاشف چوہدری صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں ،اُسامہ ستی کے واقعہ میں انصاف کی فراہمی کیلئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

    محمد کاشف چوھدری نے کہا کہ تاجر برادری اسامہ ستی کیس کی خود مدعی بنے گی ،قوم ساہیوال واقعہ پر خاموش ہو گئی ہے مگر تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی اسامہ ستی کی درست میڈیکل رپورٹ کیلئے میڈیکل بورڈ اور فائرنگ کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے گاڑی کا فرازنک آرڈر کیا جائے –

    اجمل بلوچ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فائزنگ سے اسامہ ستی کے بہیمانہ قتل اور بعدازاں واقعہ کا رخ بدلنے کی کوششوں کی شدید مذ مت کرتے ہیں-

    راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں نہتے شہری پر پو لیس کی جانب سے 22گولیاں بر ساناپولیس گردی کی بدترین مثال ہے ۔

    آفتاب گجر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے شہری اورتاجر برادری واقعے پر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    یوسف راجپوت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

    شہزاد شبیر عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کا مطالبہ ھے کہ جو اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو نوکری سے ٹرمینیٹ کیا جائے تاکہ ادارے کی سپورٹ ختم ھو

    کاشف چوھدری نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کیلئے کل تاجر نمائندے چیف کمشنر آفس کا رخ کریں گے-

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

    اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پولیس نے طالبعلم کی گاڑی پر 22 گولیاں برسا دیں،طالب علم جاں بحق،5 اہلکار گرفتار

  • اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کی قیادت اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے سربراہ برگیڈئیر جنرل ماجد کریمی نے کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز ملٹری نے قیادت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے اعلیٰ سطحی افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا-

    دورے کا مقصد خطے میں انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھاوفد میں شامل عہدیداروں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 1999 کی دستخط شدہ یاداشت کو صحیح معنوں میں نافذالعمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور انسدادِ منشیات کے لئے قائم کردہ باہمی و علاقائی نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا-

    ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کے بروقت تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کے دوران درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی تفتان سرحد پر رابطہ دفتر کے قیام اور مشترکہ منصوبہ بندی کے شعبہ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا-

    خیال رہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے تعاون کے نتیجے میں منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی-

  • کرک ٹیری مندر کیس : ڈی ایس پی سرکل مقامی ایس ایچ او سمیت آٹھ اہکار معطل

    کرک ٹیری مندر کیس : ڈی ایس پی سرکل مقامی ایس ایچ او سمیت آٹھ اہکار معطل

    کرک: ٹیری مندر جلانے کیس میں بڑی پیش رفت اور کاروائی، ڈی ایس پی سرکل مقامی ایس ایچ او سمیت آٹھ اہکار معطل

    باغی ٹی وی : ٹیری مندر جلانے کیس میں بڑی پیش رفت اور کاروائی، ڈی ایس پی سرکل مقامی ایس ایچ او سمیت آٹھ اہکار معطل کر دیئے گئے پولیس افسران کے تبادلے بھی گئے گئے تھانہ سٹی ایس ایچ او کو تھانہ ٹیری جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ڈی ایس پی بانڈہ ٹرانسفر کیا گیا-

    ڈی پی او عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور اہلکار غفلت کے مرتکب پائے گئے جبکہ ٹیری مندر کیس میں 7 سرکردہ افراد سمیت 96 افراد کو گرفتار کیا گیا-

    ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق مزید افراد کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے علاوہ ازیں مندر مسماری میں ملوث 350 افراد کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی-

    جبکہ گرفتار ہونے والوں میں مولانا أمان اللۀ،مولانا امداداللۀ،مولانامطیع اللۀ ، مولانا محمد حلیم ، مولاناانور زمان شامل ہیں

    اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں-

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری فیملی سمیت ترک ڈرامہ کورلش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

    وفاقی وزیر فواد چوہدری فیملی سمیت ترک ڈرامہ کورلش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ان کی فیملی کی کورلش عثمان سیزن 2 کے مرکزی کردار براق کے ساتھ تصاویر وائرل-

    باغی ٹی وی : ترک ڈرامہ سیریل دیریلس ارطغرل کو گزشتہ برس اپریل میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے پاکستان میں نا صرف ارطغرل غازی ڈرامے کو بے مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ اس کے کرداروں کو پاکستان میں بے حد پذیرائی اور محبت ملی-

    صرف ارطغرل غازی ہی نہیں بلکہ اس کے دوسرے سیزنز کورلش عثمان کو بھی بے حد سراہا جا رہا ہے اسلامی فتوحات پر مبنی ان ترک ڈراموں کو نہ صرف پاکستانی عوام کی جانب سے پسند کیا گیا بلکہ اس کے سیاسی و سماجی اور شوبز معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آ رہے ہیں جن میں پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد بھی شامل ہیں-

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کورلش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے ڈرامے سیٹ اور ترک فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف پیجز پر وفاقی وزیر کی ترک اداکار کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کورلش عثمان کے مرکزی کردار براق کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ترکی کے شہر ریوا میں موجود ہیں-

    ارطغرل غازی کے ابن عربی اداکار فیروزخان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    بھارتی مداح نے ارطغرل غازی کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا