Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حرا مانی کی دلچسپ پوسٹ پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

    حرا مانی کی دلچسپ پوسٹ پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

    پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے شئیر کی گئی دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹ پر اُن کے مداح خوب محفوظ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہیں اور نت نئی دلچسپ پوسٹس شئیر کرتی رہتی ہیں حرا مانی کے مداح اُن کے چلبلے انداز اور دلچسپ کیپشنز سے خوب محظوظ ہوتے ہیں اور اُنہیں مزاحیہ ہی جوابات بھی دیتے ہیں۔

    حرا مانی کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 3 تصایر شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہوں نے کیمرہ میں دیکھتے ہوئے مختلف پوز دیئے ہیں۔

    حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے بچپن سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہاں میں اداکارہ ہوں بچپن سے کیا کر لو گے؟

    حرا مانی کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی جا رہی ہیں اور دلچسپ کمنٹس کئے جا رہے ہیں-


    اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہم کچھ نہیں کریں گے۔

    کچھ انسٹا صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ایک ڈرامے کے مشہور گانے کے کچھ بول لکھے گئے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’کچھ نہیں، جا تجھے معاف کیا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ہم آپ کو لائیک اور کمنٹس کر لیں گے ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ کر لوں گا-

  • بھارت میں جاری کسانوں کا احتجاج: فنکاروں کو بھارتی شہریت ثابت کرنا پڑ گئی

    بھارت میں جاری کسانوں کا احتجاج: فنکاروں کو بھارتی شہریت ثابت کرنا پڑ گئی

    بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو مہنگی پڑگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں کسان بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کئی روز سے دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر دھرنے دیے بیٹھے ہیں دھرنوں کے دوران ٹھنڈ کے باعث کئی کسان جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کسان احتجاج کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں گپی گریوال ودیگر بھی سامنے آ ئےاور انہوں نے اپنے فن کے ذرہعے بھارتی کسانوں کی‌آواز بھارتی سرکار اور دہلی کے ایوانوں اور پوری دنیا تک پہنچائی-

    بالی وڈ کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور اسی وجہ سے اداکارہ کنگنا رناوت کی ان سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوچکی ہے۔

    دلجیت کو سوشل میڈیا پر کسان احتجاج کی حمایت کے باعث شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی شہریت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

    بھارتی اداکار نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزرات خزانہ کی جانب سے جاری انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرادیا ہے۔


    اداکار نے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ آج حالات یہ بن گئے ہیں کہ اپنے آپ کو بھارت کا شہری ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا اتنی نفرت نہ پھیلاؤ دوستو ، ہوا میں تیر نہیں چلاتے ادھر ادھر بھی لگ جاتا ہے-


    گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ "اس عظیم قوم کی تعمیر میں تعاون کے اعتراف میں” انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ ٹوئٹر میں بیٹھ کے خود کو دیش بھگت بتانے سے آپ دیش بھگت نہیں بن جاتے اس کے لئے کام کرنا پڑتا ہے-

    دلجیت دوسانجھ گلوکار بھی ہیں اور متعدد سپر ہٹ گیت گاچکے ہیں جبکہ وہ پنجابی فلموں کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    دلجیت نے بالی وڈ میں ’اڑتا پنجاب‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

  • انیل کپور امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنے کے خواہشمند

    انیل کپور امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنے کے خواہشمند

    بھارتی سینئیر اور لیجنڈری اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرنا اور بالی وڈ ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنا ان کی خواہش ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی معروف کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے شو کی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ جگتیں ماریں جبکہ اس دوران میزبان کپل شرما کے سوالات کا دلچسپ انداز میں جواب بھی دیا۔

    کپل شرما اسٹیج شو کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور ان کی ان تک دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

    کپل شرما کے حوالے سے انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی پیش کشں ٹھکرا چکے ہیں۔

    دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا تو انیل کپور نے سوال اٹھایا کہ تمھیں بڑی فلموں کی آفر کی گئی تو تم نے انہیں کیوں چھوڑا جس پر کپل نے انیل کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے ’24‘ سیریز کیلئے بلایا تھا لیکن اس وقت کامیڈی نیا نیا شروع ہوا تھا جس کے باعث منع کیا تاہم ساتھ میں کپل نے ہاتھ جوڑ کر مزید فلموں کی پیشکش بھی کرڈالی۔

    اس موقع پر کپل نے بتایا کہ انیل کپور نے ’وہ 7 دن‘ کے ریمیک میں بھی کام کی پیش کش کی تھی جس پر انیل کپور نے بتایا کہ یہی نہیں فلم ’مبارکاں‘ اور ’تیز‘ کی بھی پیش کش کی تھی لیکن یہ منع کرتے ر ہے۔

    خیال رہے کہ کپل شرما نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ سے ڈیبیو کیا اور یہ فلم کامیاب رہی تاہم ان کی دوسری فلم ’فرنگی‘ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔

    جب کپل شرما نے انیل کپور کے ایور گرین ہونے سے متعلق مذاق کیا تو انیل نے بتایا کہ ان سب کے پیچھے ان کی اہلیہ کا ہاتھ ہے۔

    کپل شرما نے شو میں انیل کپور سے فرضی سوالات پوچھے تو انیل کپور نے ایک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کی وارڈروب کو ہائیجیک کرنا چاہیں گے۔

    انیل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر انھیں موقع ملتا ہے تو وہ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ بھی ہیک کرنا چاہیں گے۔

  • 2021 میں روحانیت سے مضبوط تعلق جوڑ کر خود کو طاقتور کرنا چاہتی ہوں   سونیا حسین

    2021 میں روحانیت سے مضبوط تعلق جوڑ کر خود کو طاقتور کرنا چاہتی ہوں سونیا حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے نئے سال کے ہر پل کو خوف کے بغیر گزارنے کا ارادہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں تصاویر میں اداکارہ کو امریکی شہر نیویارک کی سڑکوں پر کتے کے ساتھ خوبصورت اور انتہائی خوش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے کتے کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سال 2021 کے ہر لمحے سے خوف کے بغیر لطف اندوز ہونے کا عزم کر لیا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ سال 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث بہت سارے لمحات سے خوش نہیں ہوا جا سکا تاہم وہ اس سال کسی بھی خوف کے بغیر آنے والے ہر پل کو خوشی کے ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال زیادہ تر روحانیت کے کام کرکے اپنا تعلق روحانیت سے بھی جوڑیں گی۔

    سونیا حسین نے مزید لکھا کہ وہ روحانیت سے مضبوط تعلق جوڑ کر خود کو طاقتور کرنا چاہتی ہیں تاکہ جذباتیت سے وہ کمزور نہ ہو پائیں۔

    آخر میں انہوں نے محبت کرنے اور محبت کو پھیلانے کا پیغام بھی دیا۔

    اداکارہ کی جانب سے روحانیت سے متعلق پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ بھی کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور ہوجائیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا-

    منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی2021 کی پہلی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

    سعودی عرب بدل گیا، سال نو کا جشن،مردو خواتین کے رقص کی ویڈیو وائرل

  • علیزے شاہ کے بعد مشال خان بھی پہلے ‘اردو او ٹی ٹی’ پلیٹ فارم کی ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار

    علیزے شاہ کے بعد مشال خان بھی پہلے ‘اردو او ٹی ٹی’ پلیٹ فارم کی ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار

    اداکارہ علیزے شاہ کے بعد اداکارہ مشال خان بھی پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کریں گی-

    باغی ٹی وی : جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر لانچ ہونے والے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘اردو فلکس’ نے گزشتہ ماہ دسمبر میں اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کی تھی-

    پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز ‘دلہن اور 1 رات’ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے اردو فلکس نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اردو فلکس کی اوریجنل سیریز ‘ دلہن اور ایک رات ‘ کا پوسٹر پیش کردیا گیا ہے۔

    اردو فلکس کی اس سیریز میں اداکارہ علیزے شاہ موجود ہیں جس کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں۔

    اس ویب سیریز ‘ کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے اور اسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

    اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا

    رواں ماہ اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال 2021 میں جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی-

    نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

    تاہم اب اداکارہ مشال خان، جنہوں حال ہی میں ویب سیریز ‘برج’ میں اداکاری کی، اب وہ پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں مشال خان کی یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو فلکس پر دستیاب ہوگی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    مشال خان ‘سنو چندا’، ‘خاص’ اور ‘میرے ہمدم’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور اب نئی ویب سیریز میں ایک غیر روایتی کردار میں دکھائی دیں گی۔

    گزشتہ ماہ دسمبر میں اردو فلکس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ای میکس میڈیا کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

    جس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ جلد اردو فلکس پر علینہ علی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف


    چند روز قبل اردو فلکس کی جانب سے مشال خان کی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی اور ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام ‘لفافہ ڈائن’ بتایا گیا ہے علاوہ ازیں اداکارہ کی ویب سیریز کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا جس میں اداکارہ کو سگریٹ نوشی کرتے غصے میں کسی کو چیلنج دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

    عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔

    پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

  • بھارتی مداح نے ارطغرل غازی کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا

    بھارتی مداح نے ارطغرل غازی کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر کے بعد ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے اور وہاں تاریخی ڈارمے کے مداح نے اپنے پسندیدہ کردار کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے بھارت میں بھی اس ڈرامے کے پرستاروں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ، اس تاریخی داستان کے چاہنے والے دیگر دنیا کی طرح بھارت میں بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے جاوید خان نے اپنے ریستوراں کا نام ارطغرل غازی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ اس ریستوران میں اگرچہ ترک کھانے دست یاب نہیں ہیں تاہم اس کی سجاوٹ میں ڈرامے کے مقبول کرداروں کے بڑے بڑے پوسٹر استعمال کیے گئے ہیں۔

    اس تاریخی ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو بھارت کے مسلمانوں میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جو کہ ان کی بڑی تعداد کی زبان بھی ہے۔ سیریز کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے مجموعی ویوز 3 ارب سے زائد ہوگئے ہیں۔

    ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

    یہ وہ ڈراما ہے جس نے ترکی کو ان پانچ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا جن سے امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے ملک بھی سیریل امپورٹ کر کے اپنے ہاں چلاتے ہیں۔ ارطغرل غازی نے جہاں ترکی کے زرمبادلہ میں بے پناہ اضافہ کیا وہیں اس ڈرامے نے امت مسلمہ کے خوابیدہ نوجوانوں کے سینوں میں عظمت گم گشتہ کو تلاشنے کا جذبہ بھی بیدار کیا۔ اسلامی دنیا کی عوام اس ڈرامے کو طیب اردگان کی طرف سے امت مسلمہ کو جگانے کی کوشش کے طور دیکھ کر اس خیر مقدم کر رہی ہے وہیں مغربی دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ یہ ڈراما مسلم نوجوان میں شدت پسند کو فروغ دے گا۔

    ار طغرل غازی نے بھارت میں بھی نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

    دراصل مغربی دنیا کو غم اس بات کا ہے کہ وہ مسلم نوجوان جو عرصہ دراز سے سپائیڈر مین، بیٹ مین، آنٹ مین، ایکس مین، ٹارزن اور سپرمین جیسے جھوٹے کرداروں کے سحر میں گرفتار تھا وہ نوجوان یکایک غازی ارطغرل کے سحر میں گرفتار ہو گیا ہے۔ مغرب کو مسئلہ اس بات سے ہے کہ ان کا برسوں سے بنایا گیا بیانیہ اس ڈرامے نے ہفتوں میں تحلیل کر دیا ہے۔ اس ڈرامے نے مسلم دنیا پر بالخصوص یہ واضح کر دیا کہ مرد ڈاڑھی اور عورت مکمل لباس میں کتنی خوبصورت نظر آتی ہے۔

    یہ وہ ڈراما ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈراما ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈراما ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی2021 کی پہلی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

    منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی2021 کی پہلی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

    گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز کی سینئیر جوڑی اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی 2021 کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

    منظر صہبائی کی انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر میں شوبز انڈسٹری کی یہ سینئیر جوڑی بے حد خوش نظر آرہی ہے۔

    منظر صہبائی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ 2021 کی ہماری پہلی تصویر ہے ساتھ ہی انہوں نے سینئر اداکار نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    اور مختلف ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مابرکباد دی-

    خیال رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے 4 اپریل 2020 کو ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

  • بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں   اسد خٹک کا دعویٰ

    بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

    وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک بچوں کے سلسلے میں سابقہ اہلیہ وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی :پشاورمیں وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے کہا کہ یواے ای میں مقیم میرے بچوں کواغوا کیا گیا، معصوم بچوں کوغیرمرد کے پاس رکھا جارہا تھا، بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں، بچوں کو آؤٹ پاس بنا کر غیر قانونی طورپرپاکستان منتقل کیا گیا۔

    اسد خٹک نے کہا کہ بچوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کے حوالے سے الزام لگایا جارہا ہے، وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

    اسد خٹک وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    اسد خٹک نے کہا کہ بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، میرے بچے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں زبردستی رکھا جا رہا ہے اس متعلق وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف سے مدد کی درخواست ہے۔

    اس سے قبل اسد خٹک کاکہنا تھا کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا تھا کہ سب مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ میں نے وینا ملک جیسی خاتون سے شادی کیوں کی وینا مجھے دبئی کانسلیٹ میں ملی اورہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی پہلی ملاقات میں اس پربہت تنقید کی کہ ان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا جس پروینا نے بولا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف جو بھی کیا مجبوری میں کیا میں راہ راست پرآنا چاہتی ہوں اوریہ بھی کوئی نیک شخص مجھ سے شادی کرلے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    اسد خٹک نے کہا تھا کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے اس بھٹکی ہوئی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پرلانے کی بہت کوشش کی کہ لیکن بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہرچیزمیں مجھ سے جھوٹ بولا میری ذات تک برائی کرتی توٹھیک تھی لیکن یہ میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

  • حدیقہ کیانی کے ڈیبیو ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

    حدیقہ کیانی کے ڈیبیو ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اداکاری کی پہلی جھلک شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : ستمبر 2020 میں اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ جلد ہی گلوکارہ حدیقہ کیانی اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

    فریال محمود نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں تھیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ کے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ حدیقہ کیانی جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ‘ رقیب سے’ نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گی جو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    اور اب گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی اداکاری کی پہلی جھلک اور ڈرامے کا ایک نہایت مختصر ٹیزر شئیر کیا ٹیزر سامنے آنے کے بعد مداح حیران رہ گئےحدیقہ کیانی کو ان کی صحت اور فٹنس کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے اس وجہ سے ان کی اداکاری کی جھلکیاں سامنے آنے کے بعد مداح حیران رہ گئے اور وہ پہچاننے میں ہی نہیں آ رہیں۔


    دوسری جانب حدیقہ کیانی نے اپنی اداکاری کے ڈیبیو کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے باتے کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہم ٹی وی کے لیے بنائے جانے والے ڈرامے ‘رقیب سے’ میں سکینہ نامی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    حدیقہ کیانی کا کہنا تھاکہ انہیں اداکاری کے آغاز کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

    انہوں نے اداکاری کو گلوکاری سے منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل اداکاری سے وہ اپنی ذات کو تلاش کر رہی ہیں اور سکینہ کا کردار ادا کرنے سے انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ کئی سال سے ایک سکینہ ان کے اندر موجود تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے میں سکینہ نامی ایک مضبوط خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی اور انہیں مذکورہ کردار سے سیکھنے اور سمجھنے کو بہت کچھ ملا۔

    انہوں نے انٹر ویو کے دوران اعتراف کیا کہ ساتھی اداکاروں سے انہیں سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے اور خاص طور پر نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید نے انہیں قیمتی مشورے بھی دیے، جن سے ان کی اداکاری بہتر ہوئی۔

    نعمان اعجاز نے انہیں مشورہ دیا کہ اداکاری کے وقت وہ اپنی شخصیت، خیالات اور حقیقی زندگی کو بھلا کر کردار میں ڈھل جائیں، وہ صرف یہ سوچیں کہ ان کی ذات وہی ہے جس کا وہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ‘رقیب سے’ کا ٹائٹل گانا بھی انہوں نے ہی گایا ہے، جس کی شاعری ان کی والدہ خاور کیانی نے لکھی ہے۔

    ‘رقیب سے’ میں حدیقہ کیانی کے علاوہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال مخدوم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور اس کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

    ‘رقیب سے’ کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم اسے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

  • اسد خٹک وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    اسد خٹک وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے

    وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک بچوں کے سلسلے میں سابقہ اہلیہ وینا ملک سے قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک کاکہنا ہے کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اب وہ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا تھا کہ سب مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ میں نے وینا ملک جیسی خاتون سے شادی کیوں کی وینا مجھے دبئی کانسلیٹ میں ملی اورہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی پہلی ملاقات میں اس پربہت تنقید کی کہ ان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا جس پروینا نے بولا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف جو بھی کیا مجبوری میں کیا میں راہ راست پرآنا چاہتی ہوں اوریہ بھی کوئی نیک شخص مجھ سے شادی کرلے۔

    اسد خٹک نے کہا تھا کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے اس بھٹکی ہوئی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پرلانے کی بہت کوشش کی کہ لیکن بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہرچیزمیں مجھ سے جھوٹ بولا میری ذات تک برائی کرتی توٹھیک تھی لیکن یہ میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی