Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • معروف شیف زبیدہ آپا کو دنیا رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے

    معروف شیف زبیدہ آپا کو دنیا رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے

    ملک کی معروف شیف اور ماہرامور خانہ داری زبیدہ طارق کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، زبیدہ آپا کا تعلق ملک کے مایہ نازادبی گھرانے سے ہےانہوں نے اپنے خاندان کے لکھنے لکھانے کے سلسلے کے برعکس انہوں نے کھانے پکانے کی نت نئی اور ذائقہ دار ترکیبوں سے شہرت حاصل کی-

    روایتی اورچٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جبکہ وہ لذیذ کھانوں اوراپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔

    زبیدہ طارق تین سال قبل کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں-

  • راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی کا گانا’ ضروری تھا نا‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

    گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’’محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا“ 6 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا لیکن گانا ریلیز کے بعد سے اب تک مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔

    8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا۔

    اس گانے کی ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم نظر آئے-

  • صنم جنگ کی طلاق کی خبروں پر وضاحت

    صنم جنگ کی طلاق کی خبروں پر وضاحت

    سال 2021 کا آغاز ہوتے گزشتہ روزہی اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں، جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی۔

    اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر انسٹاگرام ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو-

    تاہم اداکارہ کی جانب سے تنہا تصویر شیئر کیے جانے پر جلد ہی مداحوں نے سوالات کرنا شروع کیے کہ ان کے دیگر اہل خانہ کہاں ہیں اور بعض افراد نے تو سوال کیا کہ کیا ان کی بھی طلاق ہوگئی؟

    لیکن اب اداکارہ نے ایسی افواہوں اور مداحوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

    صنم جنگ نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے اس لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔

    اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔

    صنم جنگ نے لکھا کہ اگلے ہفتے ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جانے بغیر افواہیں نہ پھیلائیں تو بہتر ہوگا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے اہل خانہ پر بہت سنگین الزام ہے اور ہم سب اس بے وقوف افواہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ براہ کرم ہمارے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی حقیقی لوگ ہیں!

    ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں شوہر سید عبدل قسام جعفری کو بھی مینشن کیا۔

    اداکارہ کی جانب سے وضاحت جاری کرنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی خوشیوں کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی وضاحت جاری کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ صنم جنگ نے چند سال قبل سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی –

    اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبریں وائرل

    سوشل میڈیا پر طلاق کی افواہیں صنم جنگ کا بیان سامنے آ گیا

  • نوازشریف نے آوازیں کس طرح ہائی جیک کیں ؟اہم خبرآگئی

    نوازشریف نے آوازیں کس طرح ہائی جیک کیں ؟اہم خبرآگئی

    پاکستان بھر میں حکومت کے زیر سایہ چلنے والے درجنوں ریڈیو نیٹ ورکس کو اپوزیشن حکومت کے خلاف ہی استعمال کرنے لگی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں حکومت کے زیر سایہ چلنے والے درجنوں ریڈیو نیٹ ورک کی مارکیٹنگ مسلم لیگ نون کے صادر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور ںواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ زبیر کے پاس ہے-

    سابق گورنر سندھ زبیر نے نواز شریف کے دور حکومت میں آئی ایس پی آر کے ریڈیو نیٹ ورک ورک سنو ایف ایم 89.6 کے مارکیٹنگ کے رائٹس اپنے نجی کمپنی کے نام پر لے لیے تھے اور کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے مارکیٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے کما رہی ہے-

    کمپنی نہ صرف گذشتہ کئی سالوں سے مارکیٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے کما رہی ہے بلکہ موجودہ حکومت کے خلاف کمپنی مہم بھی چلا رہی ہے-

    نجی کمپنی سنو ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک کے پیسوں سے موجودہ حکومت ختم کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں-

    روشن میڈیا نیٹ ورک کراچی ملک بھر سے ویڈیو نیٹ ورک کیلئے اشتہارات اکٹھے کرتے ہیں اور اس میں سے تیس فیصد رقم کمیشن کے نام پر وصول کرتے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی کو خلاف قانون کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کئی سالوں سے کنٹریکٹ کی مدت بھی نہیں بڑھائی گئی ہے-

  • دیپیکا پڈوکون دھوم 4 میں ولن کا لیڈ کردار کریں گی؟

    دیپیکا پڈوکون دھوم 4 میں ولن کا لیڈ کردار کریں گی؟

    بالی وڈ فلم دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں اب دپیکا پڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دے سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر یش راج فلمز کی دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں دکھائی دیں گی۔

    واضح رہے کہ پہلی فلم میں ایشا دیول، دوسری فلم میں ایشوریا رائے جبکہ تیسری فلم میں کترینہ کیف ولن کے ساتھ معاون کردار میں دکھائی دے چکی ہیں۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے روایتی طور پر مردوں کے لیڈ ولن کردار اب کسی خاتون اداکارہ کو دیا جاسکتا ہے۔

    بالی وڈ کامیاب سیریز فلموں میں سے ایک دھوم کے چوتھے سیکوئل میں اب دپیکا پڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دے سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ مرکزی ولن میں اس سیریز میں بالترتیب جان ابراہم، ہرتھک روشن اور عامر خان نظر آئے تھے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ سیکوئل میں ابھیشیک بچن ہیرو کے روپ میں دکھائی دیے اور یہ فلمیں ان کے کیریئر کی بہترین فلمیں بھی ثابت ہوئی ہیں، تاہم مداحوں کی جانب سے ان فلمز میں سب سے زیادہ ولن کے کردار کو ہی پسند کیا جاتا رہا ہے۔

    دیپیکا کے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق ابھی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • ارطغرل غازی کے ابن عربی  اداکار فیروزخان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    ارطغرل غازی کے ابن عربی اداکار فیروزخان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز فیروز خان نے 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے سُنہرے الفاظ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے تھے فیروز خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر ابنِ عربی کا مشہور قول کچھ یوں تحریر تھا:

    بہادری کے راستے میں تنہائی لازمی دوست ہے-

    فیروز خان نے ابن عربی کا قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’اللہ ہو۔

    فیروز خان کی پوسٹ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر ابنِ عربی کو وہی قول شیئر کیا جو فیروز خان نے گزشتہ روز شیئر کیا تھا۔

    اداکارنے فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔

    عثمان سیقوت نے کہا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پروجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔

    ترک اداکار کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی عثمان سیقوت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائے عثمان میں نے پھر ایک اعلی مقصد کے تحت شوبز کا رخ کیا ہے اورساتھ ہی فیروز خان نے بھی ترک اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا-

    فیروز خان کی شوبز میں واپسی

    واضح رہے کہ چند روز قبل شوبز سے ایک سال سے کم مختصر عرصے تک کنارہ کشی کے بعد اداکار فیروز خان کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں اور مختلف اسکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔

    اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑکر واپس آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مختلف کام کرنے ہیں اسی لیے انڈسٹری میں واپس آیا ہوں۔

    ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق فیروز خان نے کہا تھا کہ میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب ہیں جوکہ حضرت سلطان باہوؒ کی دسویں اولاد ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں یہ انڈسٹری نہ چھوڑوں۔

    فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میرے لیے ضروری ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے جڑا رہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے کچھ مختلف کرنا ہے اس لیے میں انڈسٹری میں واپس آیا، آج کل نئے ڈراموں پر کام کر رہا ہوں اور بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنے والا ہوں۔

    فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

    فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

  • سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سینما سے جُڑے لاکھوں بے روزگاروں کے لئے روزگار کی امید

    سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سینما سے جُڑے لاکھوں بے روزگاروں کے لئے روزگار کی امید

    بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کو ان کی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے وہ اپنی نئی فلم رادھے کو تھیٹر سے قبل او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہ کریں۔

    رپورٹس کے مطابق اس خط کی کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم اس میں لکھے گئے ناموں سے صاف ظاہر ہے کہ یہ فلم نمائش کنندگان کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    ان کی جانب سے سلمان خان کو درخواست کی گئی ہے کہ فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمزسے پہلے تھیٹر میں ریلیز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی اس نئی آنے والی فلم سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ فلم سنیما کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
    https://twitter.com/akshayerathi/status/1345297026817265665?s=20
    تاہم اپنے خط میں ان فلم نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ سنیما سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کے لیے یہ سال کافی پریشان کن رہا ہے جہاں سنیما بند ہونے سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سنیما کے لیے فلم اسی طرح اہم ہے جس طرح کار کے لیے فیول، کیونکہ فلم کے بغیر سنیما کو چلانا ممکن نہیں ہے۔

    اس خط میں بالی سلطان سے درخواست کی گئی کہ ان کی فلمیں دہائیوں سے سنیما کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں تاہم ایسے میں ان کی نئی فلم رادھے گزشتہ برس کا نقصان پورا کرسکتی ہے۔

    تاہم سلمان خان سے درخواست کی گئی وہ اپنی نئی فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے پہلے بڑے پردے پر ریلیز کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے اپنی 55 ویں سالگر ہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کی ریلیز سے متعلق بھی بات کی تھی –

    سلمان خان نے کہا تھا کہ اگلے سال عید پر فلم ’رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ’رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔

    سلمان خان نے مزید کہا تھا کہ اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کی ریلیزعالمی وبا کورونا سے مشروط کر دی

    سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟

  • والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شئیر کرنے پر تنقید ،سارہ خان بھی چُپ نہ رہیں

    والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شئیر کرنے پر تنقید ،سارہ خان بھی چُپ نہ رہیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اداکارہ سارہ خان نے والد کے انتقال کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں- اور ساتھ ہی اس کے کیپشن میں اپنے مرحوم والدین کے لیے دعا بھی لکھی اورکہا کہ اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔

    اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔

    تاہم اب سارہ خان نے اپنے ڈرامے رقص بسمل کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    حبا نور نامی صارف نے سارہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ‘ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور آپ اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹس لگا رہی ہیں، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔

    اداکارہ سارہ خان بھی اس تنقید پر چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘کیوں، ایک مہینے بعد پوسٹ کرتی تو غم کم ہو جاتا؟ کیا اس بات کا کوئی مطلب بن رہا ہے؟

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان، نور خان اور اداکارہ ایمن، منال کے بھی والد کا انتقال ہوا تھا۔

    ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

    سارہ خان کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

    فلک شبیر سُسر کے انتقال پر غمزدہ

  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ پر بھارتی سنگھ کا ویڈٰیو پیغام

    سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ پر بھارتی سنگھ کا ویڈٰیو پیغام

    بھارت کی معروف کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ نے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک خوبصورت ویڈیو پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی سنگھ کا احمد شاہ کے لئے بھیجے گئے ویڈیو پیغام کی ویڈیو ننھے سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی اور بھارتی سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں سب سے پہلے احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر احمد شاہ کی ویڈیو کی تعریف کی جو انہوں نے بھارتی سنگھ کو بنا کر بھیجی تھی۔

    بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد میں آپ سے ملنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے۔ میں آپ سے مل کر آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں۔

    بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہواور سب کا پیار پاتے رہو۔

    واضح رہے کہ ننھا سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی نے حد پسند کیا جاتا ہے۔ بھارتی سنگھ اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ تو اکثر احمد شاہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں جب کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ احمد شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’اوئے پیچھے تو دیکھو‘ پر ایکٹ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے-

  • نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں

    نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں

    گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنی شادی کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ ایک بار پھررشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں –

    اور اب گزشتہ روز اچانک نادیہ خان نے ایک نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔

    نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے مہندی لگے ہاتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے ہاتھوں میں گلاب اور چمبیلی کے خوبصورت کنگن بھی پہنے ہوئے تھے-


    انہوں نے لکھا تھا میں بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کروں گی۔

    اور اب انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کی ویڈیو کا لِنک شیئر کردیا ویڈیو کے مطابق نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔

    نادیہ خان کے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل ود نادیہ پر ان کی شادی کی البم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکارہ و میزبان کے مداحوں اور فالوورز کے لیے شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

    یہ ویڈیو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس ہر قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوبصورت نجی تقریب میں ہونے والی شادی کی تقریب کے یادگار لمحات کی تصاویر ہیں۔

    نادیہ خان نے درخواست کی ان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ (ر) کے حوالے سے تبصرہ کرنے میں نرمی برتیں کیونکہ وہ ہماری پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں اور افواج پاکستان کے دوسرے بہادر افسران کی طرح بے پناہ احترام کے مستحق ہیں۔


    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

    تاہم گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر ایک مداح کے کمنٹ کے جواب میں نادیہ خان نے کہا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے کیان کو گود لیا ہے-


    واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟