Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے

    بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور آنجہانی لیجنڈری اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو سکی ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹریو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں انہوں نے کچھ نیا نہیں سیکھا اور نہ ہی ان کی کوئی خاص مصروفیات رہیں ابتدائی دنوں میں والد کی وفات کے باعث صدمے میں تھے جس کے بعد پورا وقت فیملی کے ساتھ گزارا اور دن میں 2 سے 3 فلمیں روزانہ دیکھتا رہا۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے جواب دیا کہ ’کورونا‘ کی وجہ سے میری اور عالیہ کی شادی نہیں ہوسکی اور اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو اب تک شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہوتے تاہم وہ اس حوالے سے کچھ بھی کہہ کر منحوست نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ زندگی میں بہت جلد اس مقصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

    عالیہ بھٹ سے متعلق رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے بھرپور لڑکی ہے جس نے لاک ڈاؤن میں گٹار سیکھنے سے لیکر اسکرین رائٹنگ تک ہر ایک چیز سیکھنے کی کوشش کی اور باقاعدہ کلاسز لیں-

    اداکار کا مزید کہا تھا کہ میں اپنے مقابلے میں عالیہ بھٹ کو زیادہ کامیاب سمجھتا ہوں۔

    واضح رہے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایان مکھرجی کی فلم ’براہمسٹرا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے اس کے علاوہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے-

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

  • ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیریلیش ارطغرل کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے تمام کرداروں کو بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی خاص طور پر اس کے مرکزی کرادروں حلیمہ سلطان اور ارطغرل کو پاکستان میں نے حد محبت ملی اس ڈرامے نے پاکستان میں نہ صرف مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے بلکہ کئی ایک نئے اعزاز بھی اپنے نام کئے اور ڈرامہ ٹاپ ٹرینڈ پر رہا تاہم اب پھر ایک مرتبہ پاکستان ٹوئٹر پینل پر پہلے نمبر ٹرینڈ پر ہے اور اس کی وجہ ہے کورلش عثمان میں ارطغرل غازی کی موت-
    https://www.youtube.com/watch?v=4A0cEgXF5wk&feature=youtu.be
    کورلش عثمان کا سیزن 2 کی قسط نمبر 39 میں ارطغرل غازی کی موت کو دکھایا گیا ہے جس کے بعد سے ارطغرل غازی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور ارطغرل کے چاہنے والے جہاں ارطغرل کی بہادری کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنے اس پسندیدہ کرادار کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کر رہے ہیں وہیں مداح ارطغرل کرادار کے ڈرامے سے ختم ہونے پر غمزدہ بھی ہیں-

    https://twitter.com/FarahNa90673228/status/1342037170782134272?s=20
    فرح راجپوت نامی خاتون صراف نے لکھا کہ ارطغرل تمام لوگوں محبت ، بہادری ، انصاف ، کنبہ کا احترام ، اسلام ، غریبوں کی مدد ، خود اعتمادی ، ہمت ، فخر ، جنگجو ، گھڑ سوار ، والد ، بیٹا شوہر اور بھائی کے لئے ایک اعلیٰ مثال تھا آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے-
    https://twitter.com/TNCheema01/status/1342038306448695300?s=20
    طاہر نواز چیمہ نامی صراف نے لکھا کہ یہاں تک کہ اس واقعہ کے بارے میں سوچنا بھی دل دہلا دینے والا ہےمسلم دنیا کے سب سے پیارے کردار کا اختتام ہوا یہ ایک بہت اچھا سفر تھا ایسا لگتا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے پیارا فرد انتقال کرگیا ، یقینا ارطغرل کردار کو دل سے یاد کیا جائے گا آپ نے اپنے کردار کے ساتھ حقیقت میں انصاف کیا ہے-
    https://twitter.com/TilawatShehzad/status/1342038278795649025?s=20
    تلاوت شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ ایک سفر ہادی اللہ حق اللہ دلی دمیر کے ساتھ شروع ہوتا ہےاور خاتمہ کلمہ شہادت کے ساتھ سبحان اللہ اسلامی تاریخ میں ارطغرل کا ایک آئیکونک کردار ہے-


    https://twitter.com/zakikhan_voice/status/1342037653219373059?s=20


    ایک صارف نے انگین التان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس کردار کو زندگی میں لانے کے لئے شکریہ آپ حیرت انگیز آرٹسٹ ہیں! اس کے علاوہ ٹیمر یگیجٹ کا بھی شکریہ جنہوں نے اولڈ ارطغرول بے کا کردار ادا کیا ، انہوں نے بھی ایک اچھا کام کیا!ہم عثمان بے کی میراث اور باپ کو فراموش نہیں کریں گے ساتھ ہی صارف نے ڈرامے کے ڈائریکٹر کا بھی مہمے بوزداک کا بھی اس ڈرامے کو بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا-


    https://twitter.com/iam_alizia/status/1342037129300488192?s=20


    ایک صارف نے لکھا کہ ارگڑل کا کئی دہائی قبل ہی انتقال ہوگیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے ابھی ان کا انتقال ہوا ہے۔


    سمیر نامی صارف نے لکھا کہ اس ڈرامے میں ان کی موت کا منظر دیکھنے کے بعد افسردہ ہوگئے۔ وہ اپنے جانشین کا اعلان نہیں کرسکتا تھا لیکن اپنی موت سے قبل شہادت پڑھنے میں کامیاب ہو گیا۔ کتنی خوبصورت موت ہے!


    https://twitter.com/AkhunxadaAshraf/status/1342035678943703043?s=20


    https://twitter.com/DURRANI__/status/1342035557900283907?s=20
    https://twitter.com/umerbinajmal/status/1342035477294178305?s=20
    عمر بن اجمل نامی صارف نے لکھا کہ اگرچہ ارطغرل غازی کی 1280 میں موت ہوگئی ، لیکن بیشتر پاکستانی گذشتہ رات سے ہی سوگ کی حالت میں ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

  • اہلیہ کی سالگرہ پر ہمایوں سعید کا محبت بھرا پیغام

    اہلیہ کی سالگرہ پر ہمایوں سعید کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپراسٹار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو کسی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہے۔

    اداکار نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

    اُنہوں نے ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے ہر موڑ پر اچھے بُرے وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں صرف آپ کی وجہ سے ہوں، آپ نے میرے ہر دن کو بہترین بنایا ہے۔

    اداکار نے اہلیہ دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر صحت، کامیابی اور خوشی کے بہت سے سال گُزاریں۔

    اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تُم نے مجھے مکمل کیا ہے اور میں اس کے لیے تُم سے بہت محبت کرتا ہوں۔

  • کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں

    کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی ٹورانٹو سے لاش برآمد ہونے کے واقعے پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ٹوئٹ میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر برس پڑیں۔کنگنا نے جسٹن ٹروڈو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اس حادثے کے ذمہ دار ہیں-


    ساتھ ہی کنگنا نے لکھا کہ آج ایک شرمناک دن ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے ملی تھی 37 سالہ کریمہ بلوچ گزشتہ 5 سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔

  • ہر دلعزیز اور عظیم فنکار معین اختر کا 70 واں یوم پیدائش

    ہر دلعزیز اور عظیم فنکار معین اختر کا 70 واں یوم پیدائش

    پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والےاداکار معین اختر کا آج 70 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیریئر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔

    معین اختر کو اپنے جداگانہ کردارنگاری کی بناء پر فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا کیونکہ معین اختر نے ریڈیو، ٹی وی ڈراما، اسٹیج، فلم سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ گلوکاری بھی کی اور ٹی وی میزبان کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں-

    معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، ’آنگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر‘، ’عید ٹرین‘ سمیت کئی مشہور اسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ایک نجی چینل کے لیے ان کے طنز ومزاح سے بھرپور ٹی وی شوز کی 400 اقساط کا نشر ہونا بھی ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

    تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے یہ عظیم فنکار 22 اپریل سن 2011ء کو حرکت قلب بند ہونے سے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے-

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

  • سال 2020 میں دنیا سے رخصت ہونے والے پاکستانی فنکار

    سال 2020 میں دنیا سے رخصت ہونے والے پاکستانی فنکار

    رواں سال پاکستان شوبزانڈسٹری کے کئی ستارے اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے لیکن یہ عظیم فنکار اپنی خدمات اور فنی صلاحیتوں کی بناء پر ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    باغی ٹی وی:معروف کامیڈین، اداکار، اسٹیج اور ٹی وی کا بڑا نام امان ﷲ طویل علالت کے بعد 6 مارچ 2020 کو انتقال کر گئے تھے امان اللہ نے پاکستانی تھیٹراورخصوصاً مزاح کے شعبے کو اس مقام پر پہنچایا کہ اس کی کہیں مثال نہیں ملتی نہ صرف ان کی حس مزاح کو پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی پسند کیا جاتا تھا بہت سے مزاحیہ فنکار ان کے جملے دہرا کراسٹار بنے مزاح کے شعبہ کی تاریخ اب ان کے بنا ادھوری ہے۔

    رواں سال مئی میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 91 مسافر اور عملے کے8 ارکان سوار تھے۔ اس پرواز میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل زارا عابد بھی شامل تھیں-

    پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے 13 جون کو امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال ہوگیا تھا صبیحہ خانم نے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں فلم بیلی سے کیا 1954 میں فلم گمنام سے وہ بے پناہ مشہور ہوئیں اور پھر 1956 میں انہوں نے فلم دُلا بھٹی میں نوراں کا کردار ادا کیا جس نے شائقین کے دلوں کو جیت لیا صبیحہ خانم نے اپنی بے مثل اداکاری کے ایسے نقوش چھوڑے کہ فلم بین اسے بھلا نہ سکے۔

    معروف اداکار، کمپئیر، ادیب اور شاعر طارق عزیز بھی رواں سال جون میں اس جہان فانی کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے انہوں نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا پاکستان میں ٹی وی کی شروعات ہوئی تواسکرین پرپہلا چہرہ اورآوازطارق عزیز کی سنائی دی کیونکہ انہیں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

    طارق کا انداز لوگوں کو ایسا بھایا کہ زندگی کے آخری دم تک لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری بھی کی اور 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

    فلم ہیر رانجھا سمیت 170 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ فردوس بیگم 16 دسمبر کو انتقال کر گئیں تھیں۔ مرحومہ نے فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی تھی۔

    فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی۔ فلم اسٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔ اکمل نے گلبرگ کے علاقے میں مارکیٹ خرید کراس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا جوآج بھی بہت مقبول ہے۔

    1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔

     

  • سوشل میڈٰیا پرحمزہ علی عباسی کی بہن اور کترینہ کیف کی مشابہت کے چرچے

    سوشل میڈٰیا پرحمزہ علی عباسی کی بہن اور کترینہ کیف کی مشابہت کے چرچے

    سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان بے انتہا مشابہت کے چرچے جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے حمزہ علی عباسی کی بیوی اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن کے ساتھ نیمل خاور بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں-

    فضا حاور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے تاہم ان تصاویر اور ویڈیوز میں ساری توجہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر نے اپنی جانب کھینچ لی ہے. جن میں وہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور تقریباً تمام لوگوں نے فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دیا ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کترینہ کیف سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر فضیلہ عباسی اور کترینہ کیف میں مشابہت کی بات کی جارہی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فضیلہ کی کئی تصاویر پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پیشے سے جلد اوربالوں کی اسپیشلسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

    بہن کی شادی پر نیمل خاور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • آئسولیشن میں ماہرہ خان کا منفرد انداز میں میڈم نورجہان کو خراج عقیدت

    آئسولیشن میں ماہرہ خان کا منفرد انداز میں میڈم نورجہان کو خراج عقیدت

    عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ وہ آئسولیشن میں اپنے گھر کی چھت پر بیٹھ کر ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سُنتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 20ویں برسی منائی گئی اور اس موقع پر جہاں دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں کورونا وائرس کی شکار ماہرہ خان نے بھی عظیم فنکارہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا-


    ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھی غروب آفتاب اور آسمان پر چمکتےچاند اورستاروں کے حسین منظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر میڈم نور جہاں کا معروف گیت ’چاندنی راتیں‘ بھی چل رہا ہے۔

    ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پرانے گیت سُنے، بہت کچھ پڑھا ہے، تحریریں لکھی ہیں، کچھ حیرت انگیز فلمیں دیکھی ہیں، زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے مسکرائی اور پھر روئی بھی ، موم بتیاں روشن کیں اور ہر اندھیری رات کو روشن کیا۔

    اداکارہ نے افسردہ ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنا بیٹا پہلے سے کہیں زیادہ یاد آیا، مجھے ان لوگوں کو دیکھنے کا دل کیا جو مجھے بہت پسند ہیں۔

    اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ور میں اپنی اس تکلیف میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی رہی کہ جس نے مجھے زندگی دی جو میں آج بسر کررہی ہوں۔

    امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی ماہرہ خان

    ماہرہ خان نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے اور ان لے لئے صحتیابی کی دعاؤں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا-

    ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہاں چھت پر بیٹھی ہوں اور اس خوبصورت آسمان کو دیکھتے ہوئے میڈم نور جہاں کا مقبول ترین گیت ’چاندنی راتیں‘ سُن رہی ہوں۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ جب ہم فراموش ہوجاتے ہیں تو ہم واقعی مر جاتے ہیں لیکن میڈم نور جہاں ہمیشہ ہمارے ساتھ تھیں اور رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    نور جہان کی 20 ویں برسی پر بشری انصاری کا عظیم گلوکارہ کومنفرد انداز میں خراج…

    ملکہ ترنم نور جہان کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

  • نیہا ککڑ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    نیہا ککڑ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر ‘ ریلیز کر دیہا گیا-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ میوزک انڈسٹری کی نئی نویلی جوڑی نہیا ککڑاور روہن پریت سنگھ کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر ‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگیا جسے اب تک 13 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    ’ خیال رکھیا کر‘ گانے میں نیہا ککڑ کے بچپن سے لے کر جوانی، پھر حاملہ ہونے اور بڑھاپے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    گانے کے لیرکس بابو نے ترتیب دیئے اور میوزک کمپوزر رجت ناگپال کا ہے جب کہ گانے کو گلوکارہ نیہا ککڑ نے تنہا گایا ہے۔

    گانے کو پسند کرنے پر نیہا ککڑ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ میرے گانے خیال رکھیا کو اس قدر پذیرائی دینے پر سب کی مچکور ہوں اور ساتھ ہین بتایا کہ ان کا گانا نمبر ون ٹرینڈنگ پر ہے-

    نہیا ککڑ کو گانے کی تشہیر کرنے کا منفرد انداز مہنگا پڑ گیا

    گلوکار جوڑی کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر‘ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس وقت خاصا مقبول ہوگیا تھا جب نیہا ککڑ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روہن پریت کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں بظاہر اُمید سے دیکھا جا سکتا ہے اورکم از کم 4 سے 5 ماہ کے حمل سے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں نیہا ککڑ کے ساتھ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ بھی مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

  • خواتین ڈرامہ نگار ڈراموں میں ساس بہو اور بھابھی نند جیسے رشتوں کی تذلیل کر رہی ہیں    خلیل الرحمن قمر

    خواتین ڈرامہ نگار ڈراموں میں ساس بہو اور بھابھی نند جیسے رشتوں کی تذلیل کر رہی ہیں خلیل الرحمن قمر

    معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے کہ خاتون ڈراما نگار ہی ہمارے ڈراموں میں ساس بہو اور نند بھابھی جیسے رشتوں کی تذلیل کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ڈراموں کی کہانی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جدو جہد لفظ پر یقین نہیں کرتے خلیل الرحمن کے مطابق زندگی میں جدو جہد 2 نمبر لوگ کرتے ہیں ایک نمبر لوگ محنت کرتے ہیں-

    خلیل الرحمن نے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ یعنی لڑکے اور لڑکی کے درمیان دوستی پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا میں ایک بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں کہ لڑکی اور لڑکے میں کوئی دوستی نہیں ہوتی یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سفید جھوٹ ہے دونوں گھات پر بیٹھے ہوئے ہیں خصوصاً آدمی -اور جن کو اگر میری اس بات سے کوئی پریشانی ہے تو وہ بھگت کے 4 سال بعد آکر میرے سے بات کرے-

    میزبان نے خلیل الرحمن سے سوال کیا آپ سے شوبز میں لوگ بہت ڈرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ جس پر خلیل الرحمان نے کہا لوگ مجھ سے اسلیے ڈرتے ہیں کیونکہ میں اپنے کام کے ساتھ ایماندار ہوں ۔ بددیانت ڈریں گے مجھ سے اور جو ایماندار ہیں وہ نہیں ڈرتے۔

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    میزبان نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اب ہماری کہانیوں میں افیئرز کے علاوہ کوئی اور موضوعات رہے نہیں اور زیادہ تر اسی موضوع پر ڈرامے بن رہے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

    خلیل الرحمن نے کہا سب سے بڑا اسٹگما (بدنما داغ) یہ ہے کہ یہاں ساس، بہو، نند اور بھابھی کے اوپر ڈرامے بن رہے ہیں اور 99.99 فیصد ان ڈراموں کی کہانیاں عورتیں لکھ رہی ہیں اور یہ ان چاروں رشتوں کو ذلیل کررہی ہیں اور یہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے۔

    قومی کپتان بابر اعظم کے جنسی ہراسانی والے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا وہ لڑکی بہت ہی خراب ہے جو 10 سال بابر اعظم کے ساتھ ریلیشن میں رہی اور اب آکر اس کے بارے میں بکواس کررہی ہے۔ مجھے معاف کریں میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

    ٹک ٹاک کے بارے میں بھی خلیل الرحمن نے کہا کہ میں ان چیزوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    خلیل الرحمن قمر نے مستقبل میں سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔