Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انورمقصود شدید علیل ہو گئے

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انورمقصود شدید علیل ہو گئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف مزاح نگار،ڈرامہ نگار اور شاعر انور مقصود شدید علیل ہوگئے ہیں مداحوں سے صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی :آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انور مقصود کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے نعمان اعجاز

    انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔

    متھن چکرورتی کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

  • بشری جی انڈسٹری میں آپ کا ہونا ہمارے لئے فخر کی بات ہے    اقرا عزیز

    بشری جی انڈسٹری میں آپ کا ہونا ہمارے لئے فخر کی بات ہے اقرا عزیز

    پاکستان کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دعوت کی-

    باغی ٹی وی :بشریٰ انصاری نے اقرا عزیز اور یاسر حسین کو اپنے گھر مدعو کیا جس پر اقرا عزیز نے اُن کا شکریہ ادا کردیا۔

    اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں اقرا عزیز کے ہمراہ بشریٰ انصاری اور یاسر حسین دکھائی دے رہے ہیں۔

    میں اتنی خوبصورت نہیں جتنی کیمرے میں نظر آتی ہوں اقراعزیز

    اقرا عزیز نے بشریٰ انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ لذیذ کھانوں اور مزیدار باتوں کیلئے شکریہ بشریٰ انصاری جی۔

    انہوں نے بشرٰی انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آپ کا ہونا ہمارے لیے قابلِ فخر بات ہے۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز کو لکس ایوارڈ میں رانجھا رانجھا کر دی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جس پر ان کے شوہر یاسر حسین نے منفرد انداز میں تعریف کی تھی اور مبارکباد کا پیغام دیا تھا-

    لکس اسٹائل ایوارڈ: خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہترین ڈرامہ قرار

    یاسر حسین نے کہا تھا کہ آپ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوست اور بیوی بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک کرنا، زبردست کامیابی ہے ’بیگم اقرا عزیز‘ آپ کو 2 سال میں 3 بہترین اداکارہ کے ایوارڈز لینے پر مبارکباد، ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی۔

    واضح رہے اداکارہ کو 2019 میں ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کے لیے بیسٹ ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اقرا کو رواں سال ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ کیلیے کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مسلسل 3 ایوارڈ :بیگم اقرا عزیز ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی یاسر حسین

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اور اداکار رنبیر کپور کی دوستی اور کئی تقریبات میں ایک ساتھ موجودگی کے بعد سے ہی دونوں کی شادی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی یہ جوڑی 2021 میں شادی کرنے والی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی دوستی کو 2020 میں ہی شادی میں بدلنا چاہتے تھے تاہم کورونا وائرس اور رنبیر کے والد رشی کپور کے انتقال کے باعث انہوں نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا۔

    کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

    رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ سب لوگ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گی؟ آپ کو پتہ ہے میں ابھی صرف 25 سال کی ہوں اور میرے خیال میں اس وقت شادی کرنا بہت جلدی ہوگی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ میری شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

  • کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

    کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

    ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق زید خان کی بہن اور ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئےتاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    ممبئی پولیس کے سینیئر انسپکٹر ساہر پولیس اسٹیشن ایس مانے نے کہا کہ ایک کلب پر رات کو ڈھائی بجے چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلب کو چلانے والے اور اس میں آئے مہمانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چہرے پر ماسک نہیں لگائے تھے جبکہ سماجی فاصلے کو بھی برقرار نہیں رکھا جبکہ اس سلسلے میں 7 اسٹاف ممبران سمیت 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    نہیا ککڑ کو گانے کی تشہیر کرنے کا منفرد انداز مہنگا پڑ گیا

    انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں کرکٹر سریش رائینا اور گلوکار گرو رندھاوا بھی شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کچھ خواتین سیلیبریٹیز بھی شامل تھیں تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نوٹس دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال سے قبل ، مہاراشٹرا حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست اور خاص طور پر ممبئی میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک عوامی سرگرمیوں پر کئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

  • اسٹاروار فرنچائز کا اسٹار وارز کے مشہور ولن کردار بوبا فیٹ پر بھی الگ سیریز بنانے کا اعلان

    اسٹاروار فرنچائز کا اسٹار وارز کے مشہور ولن کردار بوبا فیٹ پر بھی الگ سیریز بنانے کا اعلان

    اسٹار وار فرنچائز نے اعلان کیا ہے کہ شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کے مشہور ولن کردار بوبا فیٹ پر بھی الگ سیریز بنائی جائے گی-

    باغی ٹی وی :ہالی وڈ کے زیادہ تر سائنس فکشن و فنٹیسی فلموں کے کرداروں پر متعدد فلمیں، ویب سیریز، ڈرامے اور ویڈیو گیمز بنائی جاتی ہیں، ساتھ ہی ان پر الگ کتابیں بھی لکھی جاتی ہیں۔

    ہیری پوٹر اور گیم آف تھرونز سمیت اسٹار وارز فلم سیریز کے کرداروں پر بھی تاحال فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسٹار وارز فرنچائز نے 2019 میں معروف کردار یوڈا پر خصوصی سیریز ’دی مینڈالورین‘ بنائی تھی جس میں 1973 میں ریلیز کی گئی پہلی فلم کے کردار کے چھوٹے بچے یعنی بے بی یوڈا کو دکھایا گیا تھا۔

    ڈی مینڈالورین میں بے بی یوڈا کی واپسی پر دنیا بھر میں سائنس فکشن فلموں و سیریز کے شائقین بہت خوش ہوئے تھے اور اب اسٹار وارز فرنچائز نے اعلان کیا کہ فلم کے ایک اور کردار ’بوبا فیٹ‘ پر بھی سیریز بنائی جائے گی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلموں میں دکھائے جانے والے روبوٹک ولن کردار ’بوبا فیٹ‘ کے تخلیق کار جون فیوریو نے تصدیق کی کہ اسی کردار پر اب سیریز بنائی جائیں گی اور اس سیریز کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

    جون فیوریو کے مطابق ’بوبا فیٹ‘ کے کردار پر لکھی گئی کتاب سے سیریز کی کہانی لی جائے گی اور یہ سیریز اسٹار وارز کے دیگر کرداروں پر بنائی جانے والی سیریز کی طرح الگ ہوگی۔

    جون فیوریو نے تصدیق کی کہ ’بوبا فیٹ‘ پر بنائی جانے والی ویب سیریز کو دسمبر 2021 تک ریلیز کردیا جائے گا۔

    ابھی ’بوبا فیٹ‘ کے کردار پر بنائی جانے والی سیریز کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کو کون سا اداکار ادا کرے گا۔

    تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ’بوبا فیٹ‘ کے کردار کرنے والے اداکار کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر کاسٹ اور سیریز کا نام بھی بتا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ’اسٹار وارز‘ کی 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی امپائر اسٹرائیکس بیک‘ اور 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رٹرن آف دی جوڈی‘ میں ’بوبا فیٹ‘ کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار جیرمی بلوک حال ہی میں چل بسے تھے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=rXCbf9vdMxM&feature=youtu.be

  • بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پربتایا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہی ہوں تاہم آرام کی ضرورت ہے تاکہ واپس آسکوں جب کہ وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ دنوں مجھ سے ملاقات کی برائے مہربانی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروالیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں نیلم منیر ، ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اور ہریتھک روشن کی والدہ،امیتابھ بچن ،ایشوریہ بچن ،ابھیشیک بچن ، کریتی سینن،ملائکہ اروڑا ،ارجن کپور سمیت دیگر اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

  • کورونا وائرس:مالی بحران کے باعث کپڑوں کامعروف برانڈ  بند کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس:مالی بحران کے باعث کپڑوں کامعروف برانڈ بند کرنے کا اعلان

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی مالی بحران کے باعث پاکستان میں کپڑوں کا مقامی برانڈ ‘دامن’ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کئی کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے مارکیٹس، یومیہ اجرت پر کمانے والوں کے، کپڑوں کے برانڈز بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں یہاں تک کہ کئی کاروبار اور برانڈز بند ہوگئے ہیں جن میں ایک فیشن برانڈ ‘دامن’ بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر دامن کی کریٹیو ڈائریکٹر ملیحہ چوہدری نے یہ اعلان کیا کہ یہ سال ختم ہونے کے ساتھ دامن برانڈ کے اسٹورز بھی بند ہوجائیں گے۔

    ملیحہ چوہدری نے پوسٹ میں لکھا کہ میں آج انتہائی دکھ کے ساتھ آپ کو یہ بتارہی ہوں کہ برانڈ 31 دسمبر 2020 کو بند ہوجائے گا۔

    پوسٹ میں لکھا کہ کوویڈ-19 نے ممالک، خاندانوں اور کاروبار کو یکساں طور پر تباہ کیا ہے اور بدقسمتی سے دامن بھی ان میں شامل ہے۔

    پوسٹ میں کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ سالوں تک محبت اور تعریف کا شکریہ، اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں کسی موقع پر کسی نئے انداز میں آپ کو دیکھیں۔

    دامن کی پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ ہماری کلیئرنس سیل آج (22 دسمبر ) سے شروع ہورہی ہے اور آخری دن تک جاری رہے گی۔

  • اسلامی جمعیت طلبا کا یوم تاسیس، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

    اسلامی جمعیت طلبا کا یوم تاسیس، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

    اسلامی جمعیت طلبا کا یوم تاسیس، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

    اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 74 واں یوم تاسیس منا رہی ہے ملک بھر میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی:ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر 1947 کو پھول بلڈنگ سے صرف 26 طلبہ سے شروع ہونے والی ایک تحریک جو کہ اب ایک تناور درخت بن چکی ہے۔ جمعیت سے فارغ ہونے والے نوجوان ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

    پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں جمعیت کے سابقین موجود ہیں جن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، لیاقت بلوچ ، جاوید ہاشمی، احسن اقبال، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر بہت سے ایسے ہیرے موجود ہیں جو کہ جمیعت نے اس ملک کو فراہم کئے ہیں ۔

    اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے ہی سیاسی جماعتوں کو لیڈر فراہم کرنے کے لئے نرسری کا کردار ادا کرتی آرہی ہے ۔آج 74 سال گزر جانے کے بعد مولانا مودودی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جمیعت کا ہر نوجوان راہ حق پر گامزن ہے اور اسی کی تعلیمات دے رہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے آج تک دین کے داعی کے ساتھ ساتھ محب الوطنی پیدا کر رہی ہے جمعیت کا ہر نوجوان اپنے ملک کی بکا اور استحکام کے لیے تیار ہے۔

    مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان واحد اور سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے جو ملک پاکستان کی تمام جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے یے۔اور طلبہ کے حقوق کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آتی ہے اور دراصل طلبہ کی آواز ہے۔

  • بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارت عوام نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دینا شروع کردیا۔

    کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کی ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں انوشکا نے کوہلی کی توجہ منتشر کی اور ان پر ٹیسٹ میچ کے دوران ہی گھر واپس لوٹنے کیلیے دباؤ ڈالا-

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی عوام نے انوشکا کو ویرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کا ملبہ انوشکا پر ڈالا جاتا رہا ہے۔

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر واپس لوٹنا تھا۔

    خیال رہے کہ 19 دسمبر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

  • اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے   نعمان اعجاز

    اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے نعمان اعجاز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی فیملی کو اپنی کُل کائنات قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :: اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکثر اوقات معنی خیز اور دلوں کو چُھو لینے والے سبق آ موز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے –

    تاہم اب اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں تمام لوگ ایک ساتھ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود ہیں.

    نعمان اعجاز نے فیملی فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔

    اداکار نے اپنے اہلخانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری دُنیا اور میری زندگی ہے۔

    انسٹاگرام صارفین کی جانب سے نعمان اعجاز اور اُن کے اہلخانہ کی تصویر کو بہت پسندکیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے لہٰذا براہِ کرم خود اپنے آپ کی دیکھ بھال کریں-

    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا تھا کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ وقت پرجاگنا ہے جبکہ ایک انسٹا پوسٹ میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ سب لوگ دل کے برے نہیں ہوتے کچھ کا دماغ بھی خراب ہوتا ہے-

    نعمان اعجاز نے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا