Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فرحان سعید نےعروہ حسین کو مضبوط ترین اور متاثر کُن شخصیت قرار دیا

    فرحان سعید نےعروہ حسین کو مضبوط ترین اور متاثر کُن شخصیت قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین کی شخصیت کو متاثر کُن قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟

    گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔

    فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوط ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں جنہوں نے مجھے ہمت اور طاقت دی اور ہر قدم پر سپورٹ کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں پاکستان میڈیا میں وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض چارسال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹس میں تویہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے نعد میں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کہا تھا کہ نہ ہی عدالت میں ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

    اداکارہ کے والد نے بتایا تھا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

    اداکارہ کے والد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا اور کہا تھا کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں-

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا تھا۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

  • آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار عبداللہ صدیقی کا انگریزی گانا ‘بی مائی سیلف’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیا ہے-

    آئمہ بیگ نے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانا ریلیز ہونے کے بعد میں آپ سب سے اپنا تجربہ شیئر کروں گی کہ ہم نے اس گانے کے بول کیسے لکھے اور اس کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اسے کیسے شوٹ کیا۔

    آئمہ بیگ کے اس انگریزی گانے کو ان کے قریبی دوست شہباز شگری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    آئمہ بیگ کی جانب سے جاری کئے گئے ٹیزر پر عائشہ عمر اور اشنا شاہ کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے بے حد پسند کیا گیا-

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے جون میں ہسپانوی ٹائٹل ‘تے کیرو’ کے ساتھ گانا ریلیزکیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    رومانیہ کے سٹار پاکستان میں کس خاتون فنکارہ پر فدا، ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

  • علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    عدالت نے گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔

    دوران سماعت پراسیکیوشن نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان میں اعتراض دور کرکے عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نے گلوکارہ کو 18 جنوری کو ہونے والے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پرمیشا شفیع کی قانونی ٹیم کا شدید رد عمل

    اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے لیکن وہ ان الزامات کو سچ ثابت نہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزمات عائد کیے جس سے ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی امیج بھی خراب ہوئی۔

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    میشا شفیع کے خلاف مذکورہ کیس کے علاوہ علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، جس کی تاحال سماعتیں جاری ہیں علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف یہ کیس اس وقت دائر کیے تھے جب گلوکارہ نے علی ظفر پر اپریل 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھےجنہیں علی ظفر نے مسترد کردیا تھا۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

     

  • آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم  ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

    آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

    سعودی فیچر فلم "سکیلز” کو آئندہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہد امین کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اس فلم کو ‘لیڈی آف دی سی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہے جو آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگی۔

    یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسر کے جانب سے منتخب ہونے اور حتمی فہرست کے اجرا سے قبل یہ فلم اسکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔

    دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد فاتحین کا اعلان 25اپریل کو کیا جائے گا۔

    یہ فلم پہلی مرتبہ وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اور اس نے تخلیقی اظہار کے باعث ‘ویرونا فلم پرائز’ بھی حاصل کیا تھا۔علاوہ ازیں اس فلم کو دیگر بین الاقوامی فیسٹیولز میں اسکرین کیے جانے کے ساتھ سعودی عرب کے سنیماؤں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایک خیالی دنیا اور ڈسٹوپیا (ایسی ریاست جو انتہائی تباہ حال ہو، یوٹوپیا کے متضاد) پر مبنی ہے جہاں ایک کم عمر لڑکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور سمندر میں رہنے والی پراسرار مخلوق کو بچیوں کی قربانی دینے کی اپنے خاندان اور گاؤں کی روایت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    آسکر کے لیے منتخب ہونے سے متعلق فلم کے ہدایت کار شہد امین نے کہا کہ یہ میری بہترین توقعات سے زیادہ ہے خاص طور پر ایک عرب ہدایت کار کی حیثیت سے کہ میری فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    فوٹو:عرب نیوز
    انہوں نے بتایا کہ ان کی اس فلم کو ثقافتی اصولوں اور روایات کو ایک تفریحی پروگرام کے طور پر بنایا گیا تھا جو سالوں پہلے ختم ہوچکا تھا اور اس کا مقصد معاشرے اور عرب دنیا میں خواتین کے کردار کے بارے میں بات چیت کرنا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا مہ "فلم کی تیاری میرے لئے ذاتی تجربہ تھا ، اور مجھے بہت فخر ہے کہ عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    شہد امین نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ فلم کا حیرت انگیز سفر میرے ساتھی سعودی ہدایت کاروں کو اپنے کامیاب تجربات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے ایک تحریک کا باعث بنے گا۔

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

  • آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے   علی عباس

    آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارعلی عباس کا کہنا ہے کہ اب کام ٹیلنٹ پر نہیں بلکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بناء پر دیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جہاں علی عباسں نے شکوہ کیا کہ لوگوں کو ٹیلنٹ کے حساب سے نہیں انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جاتا ہے۔

    علی عباس کا کہنا تھا کہ میرے ابھی انسٹاگرام پر 2 لاکھ 17 ہزار فالوورز ہیں اور لوگ میرے کام کی طرف نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بات کرتے ہیں جو کہ بلکل غلط بات ہے۔

    ان کا سوال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کیا آپ سلیم ریاض کے ٹیلنٹ کو انسٹاگرام فالوورز کی بنیاد پر جج کریں گے؟ یا آپ نعمان اعجاز کا ٹیلنٹ انسٹاگرام پر جج کریں گے؟

    علی عباس نے کہا کہ یہاں پر ہر ٹک ٹاکر، انسٹاگرام صارف اور اب یوٹیوبر ان سب کو کاسٹ کیا جا رہا ہے کسی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تو اسے کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

  • دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک  جوائن کر لیا

    دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے-

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 800 ملین سے زائد افراد کے ساتھ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔


    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان موجود ہونا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر مثبت عربی مواد بناکر پیش کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف نوجوان نسل کو سننا چاہتے ہیں بلکہ ان کو اپنے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اکاؤنٹ بنانےکے فوراً بعد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 2 لاکھ سے زائد افراد نے انہیں فالو بھی کرلیا ہے۔

  • عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف مزاح نگار،ڈرامہ نگار اور شاعر انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انور مقصود کے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے اب ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کے گھر والوں کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    واضح رہے کہ انور مقصود کو آخری بار رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس میں دیکھا گیا تھا۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انورمقصود شدید علیل ہو گئے

  • پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

    پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اپنا مواد تخلیق کرنے اور ان کی صلاحتوں کو ابھارنے کے لیے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم رنسٹرا متعارف کرایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی تخلیق کاروں کیلیے رنسٹرا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن کر سامنے آگیا ہے جو ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور فلم سازوں کو پاکستانیوں اوردوسرے ممالک میں مقیم ہم وطنوں کیلیے مواقع اوررسائی فراہم کرتا ہے بین الاقوامی فلمی میلوں کو صرف رنسٹرا پر سیکھا جا سکتا ہے۔

    جدید ترین ٹیکنالوجی کا یہ پلیٹ فارم جس میں رومانس، کامیڈی، سنسنی خیزی، میوزک، کوکنگ اور مشہور شخصیات کے ٹاک شوز شامل ہیں جس کیلئے ملک کے نامور افراد نے تحریر اور ہدایت کاری کی ہے۔ ان میں حسینہ معین، مہرین جبار، شاہ یاسر، عمران محبوب، ارم بنتے شاہد، فرحین چودھری، سہیل جاوید، سعدیہ جبار اور بہت سی دوسری شخصیات اور نیا ٹیلنٹ شامل ہیں۔

    رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیئرمین اور شریک بانی ڈاکٹر عادل اختر نے اس کی لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ رنسٹرا ابھرتے ہوئے تکنیکی دور میں لوگوں کی حقیقی تخلیقی صلاحیت کوروشناس کرائے گا۔

    بھارتی فوج کے گولوں سے بننے والے مورچنگ کی موسیقی وادی نیلم کی ثقافت کا حصہ

    انہوں نے کہا کہ فنکار اور تخلیقی ذہن پاکستان کے ثقافتی سفیر ہیں ہمارا کثیر جہتی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم موجودہ اور آنے والے ہنر کو کثیر جہتی شکلوں میں مواقع فراہم کرے گا۔رنسٹرا کی آن ڈیمانڈ پریمیم مواد کی خصوصیت ملک میں ابھرتے اور قائم کردہ مواد تخلیق کاروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرے گی۔

    اس موقع پر رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر جہانگیر نے کہا ہے کہ رنسٹرا پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا رنسٹرا صنعت کے لئے ایک محور ثابت ہوگا جہاں مواد تخلیق کرنے والے اپنے کام کی نمائش اور پیسے کمانا شروع کردیں گے اس سے ملک میں ذرائع ابلاغ کے افراد کی ایک نئی نسل پیدا ہوگی جو ملک میں بیانیہ اور کہانی سنانے کی تکنیک کو تبدیل کرسکتی ہے۔

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

    رنسٹرا کی چیف تخلیقی آفیسر مصباح اسحاق خالد نے اس موقع پر کہا مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں تخلیقی لوگ پسماندہ ہیں کیونکہ وہ ملک میں متحرک صنعت کے حصے کے طور پر تسلیم نہیں کیے گئے ہیں رنسٹرا سے تخلیقی افراد، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو، نیا مواد، نئی کہانیاں اور نئے آئیڈیاز تلاش کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے رنسٹرا ہمارے نوجوان فلم بینوں اور کہانی سنانے والوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی کہانی بیان کر سکیں۔

    خیال رہے کہ رنسٹرا صارفین تک اسٹریمنگ کا مواد لانے کے لیے متعدد ٹیکنالوجی شراکت داروں کا استعمال کرتا ہے، جس میں گوگل کلاؤڈز، ایمیزون اے ڈبلیو ایس، مائیکروسافٹ 365، اکامائی اور ویریزون میڈیا شامل ہیں۔

    اسٹاروار فرنچائز کا اسٹار وارز کے مشہور ولن کردار بوبا فیٹ پر بھی الگ سیریز بنانے…

  • نور جہان کی  20 ویں برسی پر بشری انصاری کا عظیم گلوکارہ کومنفرد انداز میں خراج عقیدت

    نور جہان کی 20 ویں برسی پر بشری انصاری کا عظیم گلوکارہ کومنفرد انداز میں خراج عقیدت

     

    ملکہ ترنم نور جہان کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی 20 ویں برسی پر عظیم گلوکارہ کی ساڑھی پہن کر بہت خوش قسمت اور جذباتی محسوس کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ساڑھی زیب تن کئے ایک تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں میڈم کو بھی وہی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ ساڑھی نورجہاں کی بیٹیوں نے بطور تحفہ دی ہے انہوں نے یہ بہترین تحفہ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    نورجہاں کی 20ویں برسی پر بشریٰ انصاری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کہ مجھے میڈم نورجہاں کی بیٹی نے اپنی والدہ کی ساڑھی بطور تحفہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس ساڑھی کو زیب تن کرنے کے بعد بہت جذباتی ہوگئی ہوں-

    بشریٰ انصاری نے یہ اپنے پیغام کے آخر میں یہ بھی کہا کہ نورجہاں کی 20 ویں برسی پر میں انہیں خراج عقیدت اپنے یوٹیوب چینل پر منفرد انداز میں پیش کروں گی۔

    علاوہ ازیں بشری انصاری نے یوٹیوب پر ملکہ ترنم نورجہان کو ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کو نورجہان کی قبر پر حاضری دیتے اور فاتحہ خوانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو میں نور جہان کی ساڑھی پہن رکھی ہے جس جے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بہت عرصے سے خواہش تھی کہ وہ نورجہان کی ساڑھی پہنیں جس کے لئے انہوں نے عظیم گلوکارہ کی بیٹیوں سے درخواست کی اور انہوں نے انہیں اپنی والدہ کی ساڑھی گفٹ کی-


    واضح رہے کہ میڈم نور جہان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1935 میں ’پنڈ دی کڑی‘ سے کیا ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ملکہ ترنم نورجہاں نے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔

    ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا۔ برصغیر کی یہ عظیم گلوکارہ 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں تھیں انھیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

    ملکہ ترنم نور جہان کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

  • ملکہ ترنم نور جہان کی  آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    ملکہ ترنم نور جہان کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    فلم انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اور فخر پاکستان گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 20ویں برسی منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1935 میں ’پنڈ دی کڑی‘ سے کیا قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔

    نورجہان کو پاکستان کی پہلی ہدایتکارہ ہونے کا بھی اعزا حاصل ہے-انہیں ان کی گائیکی میں مہارت اور خوبصورت دلکش آواز کی بدلوت میڈم اور ملکہ ترنم کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ان کا کیریئر چھ دہائیوں سے زیادہ (1930 – 1990 کی دہائی) پر محیط تھا گلوکارہ خاص طور پر پورے جنوبی ایشیاء میں ہر وقت کی سب سے بڑی اور بااثر گلوکارہ کی حیثیت سے مشہور تھیں-

    1965 کی جنگ میں انہوں نے ’میرے ڈھول سپاہیا‘ ، ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ ، ’ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے‘، ’او ماہی چھیل چھبیلا‘، ’یہ ہواؤں کے مسافر‘ ، ’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو‘، ’میرا سوہنا شہر قصورنیں‘ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔

    ملکہ ترنم نورجہاں نے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔

    ملکہ ترنم نے 40 سے زائد فلموں میں کامیاب اداکاری و گلوکاری کے جو ہر دکھائے جن میں ’ایماندار‘، ’پیام حق‘، ’سجنی‘،’یملا جٹ‘ ،’’ چوہدری‘ ، ’چاندنی‘ ، ’دھیرج‘ ، ’فریاد‘، ’خاندان‘، ’نادان‘ ، ’لال حویلی‘ ،’ دوست‘ ، ’زینت‘ ، ’گاؤں کی گوری‘، ’بھائی جان‘، ’انمول گھڑی‘ ، ’دل‘، ’ہمجولی‘ ، ’صوفیہ‘ ، ’جادوگر‘ ، ’مرزاصاحباں‘ ،’ انار کلی‘ ،’لخت جگر‘ ، ’پاٹے خان‘، ’چھومنتر‘، ’نیند‘ اور ’کوئل‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا۔ برصغیر کی یہ عظیم گلوکارہ 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔