Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کا ماہرہ خان کے لئے خصوصی پیغام

    سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کا ماہرہ خان کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا میں مبتلا ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی اس موقع پر جہاں دُنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاراؤں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات جاری کئے-

    اداکار ہمایوں سعید نے بھی ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ہمایوں سعید نے فلم ’بن روئے‘ کے ایک سین کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں.


    اداکار نے تصویر کے کیپشن میں شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ گُڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔

    اُنہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔

    ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ مجھے میری سالگرہ کے موقع پر ڈھیر سارے محبت بھرے پیغامات ، خطوط اور ویڈیو پیغام موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میں واقعی بہت خوش ہوئی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ میری طبیعت بہتری کی طرف جارہی ہے یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجاؤں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے-

    امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی ماہرہ خان

  • بہن کی شادی پر نیمل خاور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بہن کی شادی پر نیمل خاور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کی اپنی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اُن کی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور نے اپنی بہن کی مہندی کی تقریب میں سُرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔

    جن میں نیمل خاور کی ڈانس کی ویڈیوز بھی خوب مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بہن فضا خاور اور دیگر کے ہمراہ بھارتی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

    نیمل خاور کے ڈانس کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    بہن کی شادی پر نیمل ہر تقریب خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے دلکش نظر آ رہی ہیں-

  • شیخ رشید میرے بھائی ہیں   ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ

    شیخ رشید میرے بھائی ہیں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ اُن کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

    حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے کوئی ایسا نہین ملا جس کے ساتھ شادی کے بارے سوچ سکوں جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ،حریم شاہ نے بنیادی طور پر کراچی میں جائداد غیر منقولہ پراجیکٹ تیار کرنے کے بارے میں بات کی جو لوگوں کو سستی رہائش فراہم کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو کہ خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

    علی ظفر میشا شفیع کیس: ایف آئی اے کے پاس کسی کو مجرم یا معصوم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں وومن…

  • امریکی اداکارہ ایمیلیا ہیملن تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

    امریکی اداکارہ ایمیلیا ہیملن تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

    امریکی ماڈل اور اداکارہ ایمیلیا ہیملن نے 19 سالہ خوبرو امریکی اداکارہ اور ماڈل نے اپنے آپ سے 18 سالہ بڑے شخص سے معاشقے پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : پیج سکس کی رپورٹ کے مطابق ایمیلیا ہیملن نے ایک بیان میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ پتا نہیں کیوں عجیب اور فیصلہ ساز ہوگئے ہیں؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگو آگے بڑھوں اور خود سے زیادہ سے زیادہ پیار کرنا سیکھوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اُس کے ساتھ جڑ سکتا ہے جو اُس کی پسند کے مطابق ہو پتا نہیں ہم اس معاملے میں عجیب اور فیصلہ ساز کیوں ہوجاتے ہیں۔

    19سالہ ایمیلیا ہیلمن کے آج کل اُن سے 18 سال بڑے اداکار اسکاٹ ڈیسک کے ساتھ دوستی اور تعلقات کے چرچے ہیں۔

    اسکاٹ ڈیسک 3 بچوں کے باپ ہیں اور وہ اپنے سے 18سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ معاشقے میں مبتلا ہیں، جس پر انہیں ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔

  • گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں-

    اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ خوبصورت پیلے رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر زید نے پیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    گوہر خان نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم دونوں ایک ساتھ ملتے ہیں تو خاص لمحات تشکیل دیتے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ بھی لکھا۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور اور دونوں کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشوں کو اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ گوہر خان اور زید دربار رواں ماہ 25 دسمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی

  • میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی –

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو 2020 اور ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے میوزک شو کا حصہ بننے والی پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکاری کے آج کل کافی چرچے ہیں اور ان کے گائے گئے گیتوں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    کوک اسٹوڈیو اور ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے میوزک شو میں مجموعی طور پر میشا شفیع کے 4 گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں ‘نہ ٹٹیا وے’ اور ‘گل سن’ گایا جبکہ ویلو میوزک شو میں انہوں نے ‘بوم بوم’ اور ‘امرت’ گایا تھا۔

    تاہم مداحوں کی جانب سے جہاں میشا شفیع کی گلوکاری کو پسند کیا جارہا ہے وہیں لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

    میشا شفیع کے گانے پاکستان میں ریکارڈ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے کہ وہ علی ظفر کی جانب سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور اپنے گانے ریکارڈ کروانے کے لئے فوراً پاکستان پہنچ گئیں-

    یاد رہے کہ میشا شفیع نے اپریل 2018 میں گلوکار علی ظفر پر ٹوئٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے گلوکارہ کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں۔

    سیشن کورٹ میں علی ظفر اور ان کے 11 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں اور اب میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہوں گے اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ اداکارہ صبا حمید بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

    تاہم عدالت کی جانب سے مذکورہ کیس میں بارہا میشا شفیع کو طلب کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 28 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    جس کی وجہ سے کچھ صارفین کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث بھی جاری تھی۔


    احمد نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کیا تھا کہ میشا شفیع کوک اسٹوڈیو میں آسکتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں آسکتیں، ایسا کیوں ہے۔
    https://twitter.com/AbdulRe35062366/status/1337791278499721216?s=20
    عبدالرحیم نامی صارف نے کہا کہ عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف مبینہ ردعمل پر طلب کیا تھا، وہ آئیں، گانا ریکارڈ کرایا لیکن وہ عدالت نہیں آئیں یہاں تک انہیں عدالت نے طلب کیا تھا۔ سنجیدگی سے ہمیں اس طرح کے توجہ پسند متلاشیوں کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے-


    وکیل اور حقوق نسواں کی کارکن وردہ نے کہا کہ مجھے یاد آرہا ہے کہ جب میں اور عورت مارچ کے کارکنان، میشا شفیع کے کیس کی سماعت کے لیے سیشن کورٹ پہنچے تھے تو ہم نے میشا شفیع کی آنکھوں میں جو قوت دیکھی وہ بہت زیادہ تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ صرف چند ایک لوگ ہی ہراساں کرنے والوں کے خلاف اتنی طاقت سے کھڑے ہوسکتے ہیں۔

    وردہ کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹ کیا کہ جب میں عدالت گئی، دوبارہ جانے سے پہلے اور اس سے پہلے۔

    میشا شفیع نے اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں میں ڈسپوزیبل پلاسٹک کے برتن اور دیگر چیزیں شامل ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے میشا شفیع نے ٹوئٹس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان پر پھینکا جانے والا سامان بتایا۔

    انہوں نے لکھا کہ جب میرے ایک صبح عدالت جانے کے بعد یہ سب شروع ہوا انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لاہور سیشنز کورٹ کی تصویر ہے۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

  • کورونا وائرس : شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

    کورونا وائرس : شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

    دنیا بھر میں پھیلی موذی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام قسم کی اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے کورونا کے بعث ان پابندیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں کئی سپراسٹارز نے اپنی سالگرہ کی تقریبات بھی منسوخ کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کے پیش نظرہر سال کی طرح اس بار ان کے گھر کے باہر رش نہ لگایا جائے اور اب اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ کے سپُر اسٹار سلمان خان بھی کچھ دنوں میں ایسی ہی اپیل اپنے مداحوں سے کرنے والے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 27 دسمبر کو 55سال کے ہوجائیں گے۔ ہر سال ان کے مداح ان کے گھر کے باہر اس موقع پر جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوسکے گا کیونکہ سلمان خان اپنی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور کورونا کی وجہ سے وہ لوگوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل بھی کریں گے۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ اور نئے سال کا جشن اپنے فارم ہاؤس پر بھی نہیں منائیں گے البتہ فلم کے سیٹ پر ہی معمولی سیسلمان تقریب کا انعقاد ہوسکتا ہے۔

  • امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی   ماہرہ خان

    امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا-

    ماہرہ خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مجھے میری سالگرہ کے موقع پر ڈھیر سارے محبت بھرے پیغامات ، خطوط اور ویڈیو پیغام موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میں واقعی بہت خوش ہوئی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ میری طبیعت بہتری کی طرف جارہی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجاؤں گی۔

    آخر میں ماہرہ خان نے محبت بھرے پیغامات اور دُعاؤں کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز ہی اپنی 36ویں سالگرہ منائی ہے۔

  • علی ظفر میشا شفیع کیس: ایف آئی اے کے پاس کسی کو مجرم یا معصوم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں    وومن ایکشن فورم

    علی ظفر میشا شفیع کیس: ایف آئی اے کے پاس کسی کو مجرم یا معصوم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں وومن ایکشن فورم

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گلوکارہ میشا شفیع اور آٹھ دیگر افراد کو گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر منحرف مہم چلانے کے الزام میں سزا سنائی ہے ، اور مقدمے کی سماعت کے بعد ان کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یف آئی اے کے ذریعہ شفیع کو قصوروار ثابت قرار دی تھا-تاہم اب وومن ایکشن فورم نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے کی رپورٹ کو غیر منصفانہ قراردے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق وومن ایکشن فورم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر یہ تاثر پیدا کرنے کے لیے ایک ڈس انفارمیشن مہم چلائی جا رہی ہے کہ میشا شفیع پر علی ظفر کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

    وومن ایکشن فورم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس کسی کو مجرم یا معصوم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ اختیار عدالت کو ہے۔

    ویمنز ایکشن فورم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے ایف آئی اے کی جانب سے اپنے اختیارات کے غلط استعمال پر بھی تشویش ہے جس نے اپنی تفتیش میں میشا شفیع پر الزام لگایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف توہین آمیز مہم چلائی۔

    وومن ایکشن فورم نے مزید کہا کہ علی ظفر نے جس مواد کی شکایت کی ہے اسے تبھی توہین آمیز قرار دیا جا سکتا ہے جب پہلے یہ فیصلہ ہو چکا ہو کہ ان پر ہراسانی کا الزام درُست ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم لاہور ونگ نے گزشتہ روزمنگل کو مسٹر ظفر کی طرف سے دائر شکایت پر درج ایف آئی آر میں خصوصی جج سنٹرل کی عدالت کے سامنے عبوری چالان پیش کیا تھا-

    ایف آئی اے کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ عبوری چالان پرمیشا شفیع کی قانونی ٹیم کا شدید رد عمل

    عبوری چالان میں ، ایف آئی اے نے کہا: "تفتیش کے دوران اب تک میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا رہ چکے ہیں۔ دستیاب زبانی اور دستاویزی شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ تاہم ، شکایت کنندہ نے اپنا معافی قبول کرنے کی حد تک حمنا رضا کے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس طرح مزید تفتیش میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ محترمہ شفیع نے 19 اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے بدنام اور جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن وہ اپنے الزامات کے حق میں اس سے قبل کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دیگر ملزمان بھی سوشل میڈیا پر اپنے ذریعہ لگائے گئے براہ راست الزامات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ان کے خلاف گذشتہ ستمبر میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 اور آر / ڈبلیو 109-پی پی سی کے سیکشن 20 (1) کے تحت عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا

    نومبر 2018 میں ، علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف "دھمکیوں اور ہتک آمیز مواد” شائع کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کچھ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

    مسٹر ظفر نے اپنی شکایت میں ، محترمہ شفیع کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہوئی تصویروں کو منسلک کیا تھا لیکن ’الزام لگانے سے پہلے ہی اسے بڑی حد تک مٹا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے فروری 2018 میں انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو بھیجا ہوا ایک ’دھمکی آمیز پیغام‘ بھی جمع کرایا تھا۔

    گلوکار اداکار نے دستاویزی ’ثبوت‘ کے ساتھ ایف آئی اے کو بتایا ، "ایک ٹویٹر اکاونٹ @ نیہاسائگل 1 ، جس نے صرف ایک سال میں میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف 3،000 ہتک عزت آمیز ٹویٹس شائع کیں ، میشا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے 50 دن قبل تشکیل دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ محترمہ شفیع دسمبر 2019 میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی تھیں ، لیکن وہ مسٹر ظفر کے خلاف اپنے الزامات (جنسی طور پر ہراساں کرنے) کے حق میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

  • مودی کے خلاف بغاوت بھارتی تباہی کا باعث بن رہی ہے  چئیرمین ریڈیو قصور

    مودی کے خلاف بغاوت بھارتی تباہی کا باعث بن رہی ہے چئیرمین ریڈیو قصور

    ایف ایم 99 کے چئیرمین زبیر قصوری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار چاہے جو مرضی آرڈیننس لے آئے لیکن اس کے اپنے بھارت میں ہی ان کے خلاف بغاوت ہے جو بھارت کی تباہی و بربادی کا باعث بن رہی ہے-

    قصور بارڈر پر انسٹال ایف ایم 99 ریڈیو اسٹیشن پر گزشتہ روز اپنے پروگرام کے دوران زبیر قصوری نے کہا کہ سنا ہے کہ انڈیا سرجیکل اسٹرائیک کرنے اور پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے –

    انہوں نے بھارت کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لیکن انڈیا ایک بات یاد رکھے کہ یہ چائنہ والا ماحول نہیں چائنہ کے ساتھ لڑائی میں تو کم جانی نقصان ہوا تھا لیکن یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اور پاکستانی عوام کس طرح ملک پر جان نچھاور کرتی ہے-

    زبیر قصوری نے کہا کہ بھارت ایک مرتبہ ہمت کر کے دیکھے تو سہی پہلے پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر چھوٹا سا ٹیزر دکھایا تھا لیکن اب اگرمودی سرکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو ہمت کر کے اس کا انجام بھی دیکھ ہی لے کیونکہ پاکستان کی افواج ،عوام اور گورنمنٹ کے سامنے ساری اصلیت کُھل چکی ہے اب تم لوگوں کا بہت اچھا بندوبست کیا جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ایک مرتبہ نتائج دیکھ ہی لے بھارت کے پورے پنجاب بلکہ پورے بھارت میں کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں کشمیری لوگ ان کے ہاتھوں رو رہے ہیں مودی سرکار 370 کا قانون یا کوئی بھی آرڈیننس لے آئے سارے بھارت کے اندر ان کے خلاف بغاوت ہے ان کے 80 فیصد جن میں سے 8 لاکھ فوج بھارتی سکھ ہیں جو اپنے تمغے اور انعامات واپس کر رہے ہیں کہ ہم نے اس حکومت کے ساتھ نہیں رہنا جو بھارت کی تاریخی تباہی بربادی بن رہی ہے-

    انہوں نے سکھوں میں معتبر مانے جانے والے بابا رام سنگھ کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کے بارڈر پر جا کر اپنی کتھا پڑھی اور کسا ن اتحاد کے ساتھ جرات کا مظاہر کیا اور خودکشی کر لی اور وصیت میں لکھا کہ میں اتنا ظلم نہیں دیکھ سکتا اور شاید میری خود کشی اس جدو جہد کو نئی روح پھونک دے اور کروڑوں کسان ہندو مسلمان سکھ سب کو کامیابی مل جائے-

    زبیر قصوری کے مطابق بابا رام سنگھ نے پورے مجمع کے سامنے خودکشی کی جس کا پورے بھارت کو پتہ ہے اور اب ان کی حکومت ایک مرتبہ ضرور ہلے گی-

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی مودی حکومت کرتار پور راہداری کا بارڈر بند رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن آخر کار وہ کھلوا لیا گیا تھا نہ مودی پہلے کچھ کر سکا تھا اور انہ ہی اب کچھ کر سکے گا-

    واضح رہے ایف ایم ریڈیو ‏99 پاکستان کے سرحدی علاقے قصور سے نشر کیا جاتا ہے اور اس کی نشریات بھارتی پنجاب کے فیروزپور امرتسر کے بڑے شہروں سمیت چھوٹے علاقوں میں بھی بڑے شوق سے سنی جاتی ہیں ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ کہ پاکستان سے نشر ہونے والے ریڈیو 99 اس علاقے کے لوگوں کے لئے بہت بڑی سہولت تصور کی جاتی ہے کیونکہ بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں پر اور دیگر اضلاع میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات کی رسائی تاحال نہیں ہے-