Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن

    معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن

    امریکی معروف ماڈل حلیمہ عدن نے بھی اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کام کی وجہ سے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہو وہ کام چھوڑ دینا چاہتی ہوں۔

    صومالیہ میں پیدا اور کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں کئی برس رہنے والی امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز کی چکا چوند دنیا کو اسلام کی خاطر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس کام کی وجہ سے اکثر نماز کی ادائیگی میں تاخیر اور حجاب کے بغیر ماڈلنگ پر میں اکثر اپنے کمرے میں روتی تھی۔
    https://twitter.com/Kinglimaa/status/1331617601890480135?s=20
    حلیمہ عدن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بہت سی چیزوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا، مجھے وہ کام کر کے رنج ہوتا جسے نہ تو میں دل سے کرنا چاہتی تھی اور نہ میرا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے اور میری ماں کی بھی یہی خواہش تھی۔

    حلیمہ عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ فیشن میرے لیے نہیں ہے میں لوگوں کے لیے ہوں۔ دراصل میں اپنے ایمان کے لیے ہوں اور اب میں بیدار ہوچکی ہوں-
    https://twitter.com/Kinglimaa/status/1331567009641926656?s=20
    واضح رہے کہ حلیمہ عدن کو اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے مقابلہ حسن کے بکنی پہننے والے مقابلے میں بھی مکمل اسلامی لباس پہنا تھا اور اپنے سارے کیریئر میں انہوں نے حجاب کو اپنائے رکھا۔

  • بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    بالی وڈ کی ماضی کی معروف و مقبول اور صف اول کی اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی آہانا دیول کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایک تحریر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی کے ہاں 26 نومبر کو جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔


    ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی نواسیوں کا نام آستریا اور آدیا رکھا گیا ہے جبکہ ان کی پیدائش پر اُن کے والدین سمیت تمام خاندان والے بے حد خوش ہیں۔

    ہیما مالنی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ خدا نے میری چھوٹی بیٹی آہانا دیول کو جڑواں بیٹیوں سے نوازا ہے۔

    ہیما مالنی کے ٹوئٹ پرصارفین کی جانب سے اُن کی جڑواں نواسیوں کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر 1970ء کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی تھی اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں1975ء میں فلم ’شعلے‘ میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی۔

  • کرینہ کپور خان کا خود پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

    کرینہ کپور خان کا خود پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے خود پرکی جانے والی ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ وکرینہ کپورخان مختلف انٹرویوزاورسوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب ایک بارپھران کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پربھی وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    ایک انٹریو کے دوران کرینہ کپورخان نے خود پرہونے والی آن لائن ٹرولنگ پرکہا کہ عوام کورونا وبا کے باعث گھروں میں محصورہیں اوراس وبا سے خاصے بوراورذہنی دباؤ کا شکاربھی ہوچکے ہیں ان کے پاس اب کرنے کے لیے کچھ نہیں تو وہ پھر تنقید ہی کرتے ہیں۔

    بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

    کرینہ کپور خان نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی اس وبا کے باعث نوکریاں بھی ختم ہوگئیں جس کی باعث عوام پریشان ہیں اور زیادہ سوچ بھی رہے ہیں اورتنقید بھی زیادہ کررہے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ اگرٹرولنگ کرنا کسی کو اچھا لگتا ہے توکرے اورخوش رہے تاہم ہرایک کو اپنی جگہ خوش رہنا چاہیئے اورکسی اورکے معاملے میں زیادہ دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔

    پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن…

  • ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن شیطان جادوگر کے کردار میں دکھائی دیں گے

    ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن شیطان جادوگر کے کردار میں دکھائی دیں گے

    ہا لی وڈ کی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں 57 سالہ اداکار جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد اداکار 54 سالہ میڈس مکلسن اب شیطان جادوگر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ڈینش نژاد 54 سالہ اداکار میڈس مکلسن اور فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جونی ڈیپ کی جگہ ممکنہ طور میڈس مکلسن نئی فلم میں کاسٹ کیے جائیں گے اور اب فلم کی پروڈکشن کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی اسپن آف فلم سیریز کی تیسری فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں اب میڈس مکلسن شیطان جادوگر کا کردار ادا کریں گے۔

    فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے 26 نومبر کو تصدیق کی کہ ڈینش نژاد اداکار آنے والی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں گیلرٹ گرنڈلوالڈ کا کردار ادا کریں گے جو ایک شیطان جادوگر ہوتا ہے۔

    ’فنٹاسٹک بیٹس‘ معروف فنٹیسی فلم و ناول سیریز ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی اسپن آف سیریز ہے۔

    خیال رہے کہ آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کو امریکی و برطانوی فلم ساز و کمپنیاں مشترکہ طور پر بنا رہی ہیں اور اس سیریز کی کہانی معروف فنٹیسی سیریز ہیری پوٹر کے کرداروں پر مبنی ہے۔

    ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن لیں گے

    اس فلم سیریز کی 2 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اس کی پہلی فلم 2016 جب کہ دوسری فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اب اس کی تیسری فلم آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018 میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2016 میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

    مداحوں کا جونی ڈیپ کو فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

    سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

    سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    جونی ڈیپ کا ہالی وڈ میں کیرئیر ختم ہو گیا امریکی وکیل کا دعوٰی

    تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے معاملے پر ان کے مداح ناخوش تھے اور انہوں نے اس عمل کو ناانصافی قرار دیا تھا اور جونی ڈیپ کو ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا تھا جونی ڈیپ کے مداحوں نے آن لائن پلیٹ فارم چینج آرگنائیزیشن پر اداکار کے حق میں پٹیشن کا آغاز کردیا۔

    پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ کو واپس فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کا حصہ بنایا جائے انہیں فلم سے الگ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے وارنر بروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفی دیں اور فینٹسٹک بیٹس 3 فلم میں گرائنڈوالڈ کے اپنے کردار کو چھوڑ دیں۔ یہ اس واقعے کی وجہ سے ہوا ہے جس میں عدالت نے "دی سن”اخبار کے ساتھ اپنے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جو سراسر غیر منصفانہ تھا۔ ہم اسے واپس چاہتے ہیں! وارنر بروس کو عوام کی بات سننی چاہئے یا ہم فلم کا بائیکاٹ کریں گے !

    جس پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اداکار کے مداح ان کی حمایت کریں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر جونی ڈیپ کو واپس فلم کا حصہ بنایا جائے گا-

    برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

  • بلاول بھٹو سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں  مہوش حیات

    بلاول بھٹو سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : مہوش حیات نے اسٹریمنگ چینل ناشپاتی پرائم کے پروگرام ’بائے دی وے‘ میں میزبان بیگم نوازش سے اپنے پسندیدہ اداکاروں، کیریئر میں کامیابی اور ذاتی زندگی سے متعلق بات کی۔

    انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہیں کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں-

    میزبان کی جانب سے کئے گئے سوال کہ ابھی تک اکیلی کیوں ہیں؟ کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں واقعی آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا۔

    اداکارہ نے وضاحت کی کہ شاید اس کا سبب یہ ہو کہ انہوں نے پیار کے لیے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کیریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں اور انہوں نے غرور سے سوچا ہو کہ وہ مہوش حیات وہ کسی سے پیار نہیں کرسکتیں۔

    اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے تاہم شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص ان کی زندگی میں آئے جو ان کے دل کے تالے کو کھول کر ان سے محبت کرے اور وہ بھی ان کی محبت میں ڈوب جائیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں رومانوی نہیں بلکہ وہ اسکرین پر رومانوی دکھائی دیتی ہیں۔

    میزبان کی جانب سے پسندیدہ مرد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔

    مہوش حیات نے وضاحت کی کہ ان کے لیے پسندیدہ مرد میں گوری چٹی رنگت ثانوی ہے تاہم دراز قد اور مردانہ وجاہت اولین ترجیح ہیں۔

    کم معاوضہ ملنے پر سیمی راحیل کا پی ٹی وی پر برہمی کا اظہار

    اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر و رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔

    جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟

    جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟

    جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔

    مہوش حیات کے جواب پر میزبان بیگم نوازش نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟

    ارمینا خان کا شادی کی پیشکش کرنے والے ٹوئٹر صارف کو دلچسپ جواب

    جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟

    ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر انہیں شادی کے لیے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفیٰ کو منتخب کریں گی جب کہ انہیں کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا تو ہمایوں سعید کو منتخب کریں گی۔

    انٹرویو میں کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن کیوںکہ جب سے پاکستان میں سینما کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے انہوں نے دوسرے ملک جاکر کام کرنے کا نہیں سوچا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ بھی پاکستان میں سینما کے نئے دور کے آغاز کا حصہ ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک 28 بہاریں ہی دیکھی ہیں یعنی ان کی عمر 28 برس ہے۔

    اداکارہ نے انٹرویو میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور می ٹو مہم پر بھی بات کی اور کہا کہ می ٹو مہم سے مرد حضرات کو ڈر ہوا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں سارا قصور مرد حضرات کا نہیں ہوتا۔

    مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں رہا۔

    نکاح نامے کا ہر خانہ پر کرنا کیوں ضروری قرار دے دیا گیا

     

  • ضلع لیہ میں کاروکاری کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آگیا

    ضلع لیہ میں کاروکاری کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آگیا

    ڈیرہ غازی خان :آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ”کاروکاری“ قرار دے کر باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی : ترجمان ریجنل پولیس ڈی جی خان کے مطابق آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ”کاروکاری“ قرار دے کر باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم باپ کو حراست میں لے لیا گیا،سماجی حلقوں کی طرف سے ”کاروکاری“ کی قبیح روائت کے خلاف فیصل رانا کی ”ایگریسو پولیسنگ“ کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے-

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کے ضلع لیہ کے تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے رہائشی باپ نے17/18سالہ بیٹی کو ”کاروکاری“ قرار دے کر رات گئے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،ملزم جرم چھپانے کے لئے بیٹی کے قتل کو طبعی موت قرار دے کر دفنانے کی کوشش کر رہا ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے فوری طور پر ڈی پی او لیہ کو لاش بر آمد کرنے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی،آر پی او فیصل رانا کے بار بار ٹیلی فون پر فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ لڑکی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم باپ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی،–

    ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے رہائشی ملزم عبد الرشید کو اپنی 17/18 سالہ بیٹی سدرا بی بی پر شک تھا کہ اس کے عبد الطیف نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ملزم عبد الرشید نے اپنی بیٹی سدرا بی بی کو ”کاروکاری“ قرار دیتے ہوئے رات 3بجے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا-

    ملزم جرم چھپانے کے لئے لاش کو دفنانا چاہتا تھا،مقتولہ سدرا بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ملزم عبد الرشید سے تفتیش جاری ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے ملزم باپ کی طرف سے قتل کی گئی بیٹی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم باپ کو حراست میں لینے پر لیہ پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاستی قانون کی موجودگی میں کوئی شخص بھی انا پرستی کے خول میں بند ہو کر اپنے قانون بنا کر کسی کی جان نہیں لے سکتا ہم نے خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ہم نے ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع سے ”کاروکاری“ کی قبیح اور ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والی روائت کو قانون کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ پولیس زیر حراست ملزم سے تفتیش کر کے اس وقوعہ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرےآر پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ چوک اعظم کے سب انسپکٹر محمد شریف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنی کے جن واقعات میں معاشرتی اور سماجی دباؤ اور مجبوریوں کی وجہ سے متاثرہ پارٹی کا کوئی شخص مدعی مقدمہ بننے سے گریزاں ہے تو ایسے واقعات میں پولیس مدعی بنے گی انہوں نے ہدایت کی کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم یا ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے۔

  • اپنے معیار اور عمدہ  ذائقہ کی وجہ سے  پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے

    اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے

    یوں تو پاکستان میں گُڑ وسیع پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن چنیوٹ کے چک نمبر210 میں تیار کیا جانے والا گولڈن کلر کاگڑ اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے-

    باغی ٹی وی :چنیوٹ ۔تحصیل بھوانہ کے علاقے چکنمبر 210 ج ب تارڈ میں ذائقہ سے بھر پور اعلی قسم کا گڑ تیار کیا جاتا ہے اس گڑ کی تیاری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے یہ گڑ کمیکل سے پاک تیار کیا جاتا ہے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں کی جاتی یہ گڑ خالص گنے کے رس سے تیارکیا جاتا ہے-

    گڑ بنانے والے مالکان کا کہنا ہے کہ اس گڑ کے بنانے اور تیار کرنے میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے سب سے پہلے گنے کے کٹائی کی جاتی ہے اور بعد میں اس کی چھلائی کی جاتی ہے پھر گنے کے رس سے گڑ تیار کیا جاتا ہے بڑی محنت اور جتن کرنی پڑتی ہے کم وپیش پانچ سے سات گھنٹے کی محنت کے بعد یہ گڑ تیار ہوتا ہے-


    گولڈن کلر اور سرخ رنگ والے گڑ کو شوقین لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں تیار ہونے والا گرما گرم گڑ کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اگر کسی نے لزیز اور ذائقہ دار گڑ کھانا ہے تو وہ چنیوٹ کا رخ کر یں گڑ بنانے والے مالکان امیر ولد سادہ ۔نیاز ولد برکت ۔زبیر ولد نیاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تقریباً 50 سال سے گڑ تیار کرنے کا کاروبار کررہےہیں ہمارا گڑ بہت اچھا اور معیاری ہے اس کے عمدہ ذائقہ کی وجہ سے لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں اور دوردراز کے علاقوں اور شہروں سے یہ گڑ خریدنے کے لئے آتے ہیں اور گڑ خرید کر لے جاتے ہیں.

  • پاکستانی  فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر ایوراڈز کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر ایوراڈز کے لئے نامزد

    پاکستانی اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کی متنازع فلم ’زندگی تماشا‘ کو 93ویں اکیڈمی ایوارڈ کی بین الاقوامی کیٹیگری کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلم ‘زندگی تماشا’ کو پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہےاس فلم کا ورلڈ پریمیئر 2019 میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا جہاں ‘زندگی تماشا’ نے اعلیٰ ترین ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ جیتا تھا۔

    خیال رہے کہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی میں رواں برس ڈائریکٹر اسد الحق، اداکارہ مہوش حیات اور موسیقار فیصل کپاڈیہ، شرمین عبید چنائے اور نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) شامل تھے۔

    مہوش حیات اور حسن شہریار یاسین آسکر سیلیکشن کمیٹی 2020 کا حصہ بن گئے

    بین الاقوامی کیٹیگری کی نامزدگی کا فیصلہ اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے آئندہ برس کیا جائے گا۔

    سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ایمان سلیمان، عارف حسین اور سامیہ ممتاز نے مرکزی کردار نبھایا فلم اپنے ٹریلر کے جاری ہونے کے بعد ہی تنازع کے شکار ہوئی مذہبی جماعت نے فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد فلم ساز نے ابتدائی طور پر فلم کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹایا تھا جبکہ بعد ازاں حکومت نے فلم کی نمائش بھی روک دی تھی۔

    اگرچہ فلم سینسر بورڈ نے ابتدائی طور پر فلم کو ریلیز کے لیے کلیئر قرار دیا تھا تاہم مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے فلم کی نمائش روکتے ہوئے معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

    سینٹ نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

    فلم کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھجوائے جانے کے بعد سینیٹ کی انسانی حقوق سے متعلق ذیلی کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فلم کا جائزہ لیا اور بعد ازاں کمیٹی نے فلم کو ریلیز کے لیے کلیئر قرار دیا تھا۔

    اس کی نمائش روکے جانے اور مذہبی تنظیم کی جانب سے فلم کے خلاف مظاہروں کی دھمکیوں کے بعد فلم ساز سرمد کھوسٹ نے لاہور کی سول کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی۔

    ’زندگی تماشا‘ پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی۔

    سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر تا حیات پابندی لگانے کی درخواست دائر

    علاوہ ازیں ‘زندگی تماشا’ پر تاحیات پابندی کے لیے انجمن ماہریہ نصیریہ نامی سماجی تنظیم نے 16 جولائی کو لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی۔
    فلم سے متعلق سرمد کھوسٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس میں انھوں نے کہا کہ میں نے یہ فلم زندگی تماشا کسی کو دکھ پہنچانے یا الزامات لگانے کے لیے نہیں بنائی، یہ ایک اچھے مسلمان کی کہانی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم میں انھوں نے کسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا-

    آسکرز 2020 انتظامیہ نے مدعو افراد کی فہرست جاری کر دی

    خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب اپریل 2021 میں ہوگی 93 ویں ‘آسکر’ ایوارڈز کی تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہونا تھی تاہم اب اسے 25 اپریل 2021 کو منعقد کیا جائے گا نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک نامزد ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی فلموں کی نامزدگی کی فہرست جاری کرنے کے بعد 25 اپریل کو لاس اینجلس میں 93 ویں ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی-

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • چونیاں: تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار

    چونیاں: تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار

    چونیاں :پولیس نے اوباش شخص کی تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : چونیاں پولیس نے اوباش شخص کی تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار کر لیا ہے آباد کالونی کے 12 سالہ بچے زین علی کو 55 سالہ اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا-

    ملزم نے متاثرہ بچے کو کبوتروں کا جوڑا دینے کا لالچ دے کر ویران جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ بچہ اپنے عزیز کے گھر سے واپس گھر آرہا تھا ملزم نے ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گیا تھا-

    چونیاں ملزم ثقلین عرف سخاوت زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا بچےکو روتا دیکھ کر راہگیروں نے اس کے والد کو فون کیا بچے نے سارا ماجرا اپنے والد کو سنایا والد کی مدعیت میں مقدمہ درج میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی-

    تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد چونیاں پولیس نے ملزم کو اس کے قریبی عزیز کے گھر سے جہاں یہ چھپا تھا گرفتار کرلیا-

  • حقیقی زندگی پر بنی دلچسپ دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘

    حقیقی زندگی پر بنی دلچسپ دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘

    فلم ساز ایلس کی دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘ ایسے ہی ایک شخص کی حقیقی زندگی پر بنی ہے جو زندگی میں انتھک محنت کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : سخت محنت کرکے غریب سے امیر بننے کی داستانیں تو بہت ہیں لیکن غریب سے امیر اور دوبارہ غریب اور پھر سے امیر بننے والے لوگ شاز و نادر ہی پیدا ہوتے ہیں فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘ ایسے ہی ایک شخص کی حقیقی زندگی پر بنی ہے-

    فلم کی بنیاد ایلس کا یہ تجسس تھا کہ دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں کیلیفورنیا میں ڈونٹ کی اتنی زیادہ دکانیں کیوں ہیں؟ اور وہ سب کمبوڈیائی افراد کیوں چلاتے ہیں؟۔

    ایلس کی تلاش انہیں ٹیڈ نگوائے تک لے گئی جو 1975 میں کمبوڈیا کی خانہ جنگی سے جان بچا کر امریکا پہنچےیہاں انہوں نے ڈونٹ شاپ میں کام شروع کیا اور انتھک محنت سے کروڑ پتی بن گئے۔

    انہوں نے تقریباً 100 کمبوڈیائی خاندوں کو اسپانسر کیا اور امریکا پہنچنے پر ہر ایک کو ڈونٹ کی دکان شروع کرنے میں مدد دی اپنے عروج پر ٹیڈ کو جوے کی لت لگ گئی اور وہ کافی دولت کھو بیٹھے اور باقی دولت انہوں نے کمبوڈیائی سیاست میں گنوادی۔

    لیکن ٹیڈ نے ہمت نہیں ہاری اور امریکا میں ریئل اسٹیٹ کا کام شروع کیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ پھر سے کروڑ پتی ہوگئے۔