Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نوربخاری کی منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر تنقید

    نوربخاری کی منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا احسن محسن اور منال خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئےکہنا ہے کہ ایسی تصاویر کو پوسٹ کر کے یہ لوگ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈپا پر منال خان اور احسن محسن خان سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے اور احسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا نے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں منال خان کے مداحوں کی جانب سے مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہیں ہیں کہ منال خان اور احسن محسن میں قربتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں-

    ایمن خان اور منال خان نے سالگرہ کیسے منائی؟

    تاہم اب دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ لی گئی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر پاکستان کی سابق اداکارہ نور بخاری نے تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو قریب ہی رہنا چاہیں اور ان تصویروں کو پوسٹ کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے۔

    نور بخاری نے لکھا کہ لیکن اس طرح وہ بغیر کسی رشتے کے بغیر نکاح کے ےصاویر شئیر کر کے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں-

    سابق اداکارہ نے لکھا کہ شادی کئے بغیر اس طرح ایک ساتھ تصاویر شئیر کرنا مناسب نہیں ہے-

    منال خان اور احسن محسن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل…

    منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منا ل خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ میوزیکل نائٹ میں شرکت کی کے دوران لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے ہیں تصویر میں وہ اپنے دوست احسن محسن کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہیں تھیں-

    دوسری جانب منال کی سالگرہ کے موقع پر احسن محسن کی جانب سے منال خان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی بھی ارینج کی گئی تھی –

    اس سے قبل اداکار احسن محسن اکرام نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے اظہار محبت کیا تھا احسن محسن کے اظہارمحبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا

    اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

    ۔

  • مہوش حیات کا بلاول بھٹو زرداری سے شادی سے متعلق خبروں پر برہمی کا اظہار

    مہوش حیات کا بلاول بھٹو زرداری سے شادی سے متعلق خبروں پر برہمی کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے –

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کس سے شادی کرنی ہے یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا لہذا برائے مہربانی میرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں۔


    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالنا بند کریں، مہوش حیات نے پوسٹ میں شیر بھی لکھا کہا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

    میزبان کی جانب سے پسندیدہ مرد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔

    مہوش حیات نے وضاحت کی کہ ان کے لیے پسندیدہ مرد میں گوری چٹی رنگت ثانوی ہے تاہم دراز قد اور مردانہ وجاہت اولین ترجیح ہیں۔

    اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر و رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔

    جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟

    جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟

    جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔

    مہوش حیات کے جواب پر میزبان بیگم نوازش نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟

    اس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟

    ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر انہیں شادی کے لیے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفیٰ کو منتخب کریں گی جب کہ انہیں کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا تو ہمایوں سعید کو منتخب کریں گی۔

    بلاول بھٹو سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں مہوش حیات

  • رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ وہ جلد ہی مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی پینٹنگ کی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں رابی پیرزادہ کو بھی ہاتھ میں برشز تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹوئٹر پر شیئر کی نئی پینٹنگ ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کی گئی ہے اور ماں کی بچے کے ساتھ محبت کو ظاہر دکھایا گیا ہے پینٹنگ میں ایک طرف ہتھنی اور اس کے بچے کو دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایک خاتون کو اُس کی بیٹی کے ساتھ دِکھایا گیا ہے۔

    رابی پیرزادہ نے پینٹنگ مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ایک اور پینٹنگ مکمل، اب جلد ہی انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کو متعارف کراؤں گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ آئیے اس دنیا کو دکھائیں کہ پاکستانی فنکار کتنے باصلاحیت ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ان شاءاللہ جلد ہی انٹرنیشنل نمائش میں فن کے شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی۔

    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنی پینٹنگ کی مناسبت سے حضرت رابعہ بصریؒ کا قول بھی شیئر کیا۔

    رابی پیرزادہ نے قول کچھ یوں لکھا:جب میں دنیا کے ہنگاموں سے تھک جاتی ہوں، اپنے اندر کے شور سے ڈر جاتی ہوں تو پھر میں اللہ کے آگے جھک جاتی ہوں یا پھر اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے جی بھر کے رو لیتی ہوں-

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں ماں کے پیار کو ایک آرٹ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور میری دُعا ہے کہ اللہ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں رابی نے من کی میل کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا لکھا کہ من کی میل کو ختم کرنے کے لئے پہلے اپنی میں کو ختم کریں اور میں کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے اور عاجز بننے کے لئے ضروری کے کہ تم اپنی ہستی کو بھول جاؤ-

    کہ تم کیا ہو بس تم اتنا یاد رکھو کہ تم خاک ہو خاک پر ہے اور تمہیں خاک میں ہی جانا ہے-

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

  • احمد علی بٹ کا ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی پر مزاحیہ تبصرہ

    احمد علی بٹ کا ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی پر مزاحیہ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو ترکی کی فلم انڈسٹری میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی :احمد علی بٹ نے معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کورفوٹو پر عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی تصویر ایڈٹ کر کے لگائی اور مبارکباد دی۔

    ساتھ ہی احمد علی بٹ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’میں استنبول نہیں جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور ترکی کے دو ڈرامہ و فلم ساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیے۔

    مختصر دوانیے کی ویڈیو میں کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

    مختصر ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟تاہم اس حوالے سے کچھ بھی تصدیق طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مذکورہ معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

    ترک اور پاکستانی ڈرامہ و فلم ساز کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

  • اداکارہ سجل علی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    اداکارہ سجل علی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

    یہ ایوارڈ شو ہر سال دبئی میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی سالانہ کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے ایوارڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابلِ فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہاں پر ہونا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے بالخصوص اتنے زبردست اداکاروں کے ساتھ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں، تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔


    عالمی ایوراڈ اپنے نام کرنے پر ساتھی اداکاروں نے بھی سجل علی کو مبارکباد دی جن میں اداکارہ منال خان ، ماہرہ خان ،اسد لغاری ،حرا مانی اور سعدیہ غفار سمیت متعدد اداکاروں نے مبارکباد دی –

    اداکارہ کے شوہر احد رضا میر نے بھی لکھا کہ انہیں سجل علی پر فخر ہے-

    واضح رہے کہ (DIAFA) ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نہ صرف عرب بلکہ بین الاقوامی شخصیات کو ان کے فن میں گراں قدر خدمات، کامیابیوں اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    اداکارہ نے 10 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ معروف ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ‘ کا حصہ بن کرمعیاری فیشن کو سپورٹ کرنے جارہی ہیں۔

  • مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز

    مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور نامور گلوکاربلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :گلوکارہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ’باری 2‘ (اُچیاں دیواراں) ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    بلال سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شئیر کی اور سولہ گھنٹے قبل شئیع کی گئی ویڈیو اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے لوگ دیکھ اور لائک کر چُکے ہیں –


    بلال سعید کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مزاحیہ یوٹیوبر راحیم پردیسی نے بھی گانے کو امیزنگ قرار دیا جواب میں بلال سعید نے یوٹیوبر کا باری 2 کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا-
    https://www.youtube.com/watch?v=HrgAjxUORGQ&feature=youtu.be
    واضح رہے کہ باری 2 میں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے ساتھ کامیڈین یوٹیوبر راحیم پردیسی بنے بھی اداکاری کی ہے-

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ’باری‘ ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

    گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ری میک بھی ریلیز کریں گے۔

    بلال سعید اوو مومنہ مستحسن کا رومانوی گانے باری کا ری میک ریلیز کرنے کا اعلان

  • علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت پراداکارہ عفت عمر نے کمرہ عدالت میں جرح نہ کرنےکی استدعا کی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے کمرہ عدالت میں کیا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی-

    لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئیعدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں۔

    انہوں نے عدالت بیان پر جرح نہ کرنے کی استدعا کردی اور کمرہ عدالت میں کہا کہ ابھی کراچی سے آئی ہوں تھکاوٹ کا شکار ہوں۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    ایڈیشنل سیشن جج امیتاز علی نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    ادکارہ عفت عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں ہم بھاگنے والے نہیں ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    واضح رہے کہ میشا شفیع نے اپریل 2018 میں علی ظفر پر اپنی ٹوئٹس میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جنہیں علی ظفر نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست محتسب اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی دی تھی اور گلوکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

    مذکورہ درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر تقریبا گزشتہ 2 سال سے درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں۔

    مذکورہ کیس میں علی ظفر اور ان کے تمام 13 گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں جب کہ میشا شفیع کے وکلا نے ان سے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروا لیے ہیں تاہم میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہونا اور ان پر جرح ہونا باقی ہے میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح کے بعد ہی مذکورہ درخواست پر عدالت کوئی فیصلہ سنائے گی-

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی-

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 (1) اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت 9 افراد میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ابھی اسی سائبر کرائم کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    تاہم بعد میں سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا ،علی گُل پیر اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیاتھا ملزمان نے جُرم سے انکار دیا تھا ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے ملزمان میں فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، عفت عمر، حزیم الزمان خان اور علی گل کو شامل تفتیش کیا تھا-

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں ایف آئی اے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا درخواستوں پر سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر کے وکلا نے ضمانتوں کی مخالفت نہیں کی۔

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    علاوہ ازیں اپریل 2018 سے لے کر اب تک علی ظفر سے کم از کم 3 خواتین جھوٹے الزامات لگائے جانے پر معافی بھی مانگ چکی ہیں۔

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    علی ظفر سے معافی مانگنے والی خواتین میں معروف بلاگر و صحافی مہوش اعجاز، بلاگر حمنہ رضا اور صوفی نامی خاتون شامل ہیں تینوں خواتین نے بھی علی ظفر پر میشا شفیع کے بعد اپنی ٹوئٹس میں ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، تاہم تینوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط الزامات لگائے اور اداکار سے معافی بھی مانگی۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

  • بھارتی اداکارہ راہول رائے دماغی فالج کے باعث ہاسپٹل منتقل

    بھارتی اداکارہ راہول رائے دماغی فالج کے باعث ہاسپٹل منتقل

    مہیش بھٹ کی 1990 کی مشہور بھارتی فلم عاشقی میں اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اسٹار راہول رائے کو برین اسٹروک (دماغی فالج) ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول رائے ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ایل اے سی کی شوٹنگ کے لیے کارگل میں موجود تھے بتایا جاتا ہے کہ کارگل کے شدید ٹھنڈے اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے انھیں برین اسٹروک ہوا۔

    این ڈی ٹی وی نے انڈین ایکسپریس کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ اداکارکو اسٹروک کے بعد پہلے تو انھیں سری نگر لے جایا گیا۔ تاہم اب انھیں ممبئی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ ناناوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور آئی سی یو میں ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    52 سالہ راہول رائے کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا اور وہ نیگیٹو آیا۔

    راہول رائے کے بھائی رومر سین نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ راہول رائے "صحت یاب” ہیں۔

    انہوں نے ایل اے سی لائیو دی بیٹل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم گلوان گھاٹی کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے اور راہول اس فلم میں میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ہدایت کار نیتن کمار گپتام ہیں، اور اسے چترا واکل شرما اور نو دیتا باسو نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

    واضح رہے کہ راہول نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1990 میں بننے والی فلم عاشقی سے کیا تھا، اور یہ فلم بڑی کامیاب رہی تھی جس کے نتیجے میں راہول راتوں رات اسٹار بن گئے تھے بعدازاں انہوں نے سپنے ساجن کے جنون اور بہت سی دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

  • آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس اپنا روائتی کلچر بدلنے کو بالکل تیار نہیں

    آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس اپنا روائتی کلچر بدلنے کو بالکل تیار نہیں

    رائےونڈ :لاہورتبدیلی سرکار کی جانب آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس اپنا روائتی کلچر بدلنے کو بالکل تیار نہیں ہے-

    باغی ٹی وی :ریٹائر فوجی اہلکارنوسربازوں کے ہا تھوں لٹ گیا رائےونڈ ریٹائر فوجی اہلکار کے مطابق سستی زمین کا جھانسہ دیکر 2لاکھ روپے ہتھالیے گئے شہری تین ماں سے رائےونڈ پولیس کے چکر کاٹ رہاہیں مگر پولیس انصاف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے-


    ریٹائر فوجی اہلکار محبوب حسن کے مطابق لاہور سیشن کورٹ سے پرچہ کے آڈر لیکر رائےونڈ پولیس کے ایس ایچ او سید ثقلین شاہ کے پاس گیا تو ایس ایچ او نے بدتمیزی شروع کردی اور کہا جاؤ اپنے گھر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرنی اور ایس ایچ او نے گالم گلوچ کرنا شروع کردی-


    ریٹائر فوجی اہلکار کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آرمی چیف سی سی پی او لاہور ایس پی صدر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے-

  • سلمان خان کے مینجر کا  بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    سلمان خان کے مینجر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    رواں ماہ سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا تھا تاہم اب بالہ و سُپر اسٹار کے مینجر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دو عملے کے افراد کے بعد ، اداکار کے منیجر جورڈی پٹیل کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

    حال ہی میں ، جورڈی پٹیل بگ باس کے سیٹ پر سلمان خان کے ساتھ ہی تھے اور کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے سیٹ پر بھی کچھ لوگوں میں وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے وہ فی الحال گھروں میں قرنطینہ ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں۔

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا-

    سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوتھے انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا