Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

    کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے معزز وزیراعظم صاحب میرا آپ سے بس ایک سادہ سا سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی اتھارٹی یا ادارہ ہے جو ہمیں کے الیکٹرک کے اُس مافیا سے چھٹکارا دلواسکے جو سالوں سے چلتا آرہا ہے؟


    اعجاز اسلم نے لکھا کہ اس گڑبڑ تنظیم کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ .. ہم لوگوں پر ان کے مظالم دیکھ کر بڑے ہو چکے ہیں .. کیا وہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا مافیا چلانے والے یہ لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل اعجاز اسلم نے تیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجودہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لے کر آئیں گے۔

    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم

  • اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    عاصم اظہر کے بعد بلال سعید نے بھی اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عاصم اظیر نے اپنے نئے گانے تُم تُم میں ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کو شامل کیا تھا تاہم اب عاصم اظہر کے بعد پاکستان کے معورف گلوکار بلال سعید نے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو شامل کر لیا ہے-

    بلال سعید کے 10 جولائی کو ریلیز ہونے والے بلال سعید کے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ہمراہ محمد علی جوش دکھائی دیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CCBnIxvJVg0/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بلال سعید نے گانے کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاعر کا سفر اکثر حقیقت اور خوابوں کے مابین ٹوٹ جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالےسے لکھا کہ ’شاعر‘ ایک خواب جیسی حقیقت تک انسان کے سفر کے بارے میں ہے۔

    بلال سعید نے بتایا کہ ون ٹو ریکارڈز صل موسیقی اور ہنر کی حمایت کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اس کے تحت ریلیز کئے جانے والے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جنت مرزا اور اداکار علی جوش اور سرمد قدیر دکھائی دیں گے۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں بلال سعید نے بتایا کہ شاعر 10 جولائی 2020 کو خصوصی طور پر ون ٹو ریکارڈز کے ذریعے ریلیز کیا جائے گا-

    واجح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے ٹاک ٹاک سٹار اریکا حق کق اپنے نئے گانے کی ویڈیو مین شامل کیا تھا جس پر مداحوں نے عاصم اظہر کو اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

    لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

    عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

  • میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

    میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ چینل سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے کوویڈ 19 پر مبنی اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر میرا نے دوستوں کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں- تصاویر کے کیپشن میں میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ گو گو گو کورونا گو گو گو جاؤ کرونا جاؤ ابھی جاؤ گو سی گو گو جاؤ۔
    https://www.instagram.com/p/CCPj5bJjsU3/
    اداکارہ نے پی ٹی وی پر اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ یہ اساتذہ بہترین دوست کنبہ ڈاکٹرز فیملی اساتذہ آپ سے سب کچھ سیکھنے کے لئے صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    میرا نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پی ٹی وی نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔

    واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مختلف آگاہی مہم اور پروگرامز کئے جارہے ہیں جن میں عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

  • بھارتی تاجر جسے چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے

    بھارتی تاجر جسے چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے

    بھارتی تاجر شنکر کرہاڈے نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا۔

    باغی ٹی وی : چائنہ کے نیوز پیپر پی ڈی سی چائنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی بزنس مین شنکر کرہاڈے نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا بھارتی تاجر کو چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے کہ یہی ماسک اسے کوویڈ 19 سے بچا سکے گا-


    انہوں نے لکھا کہ تاجر شنکر کورہڈے کا بھی خیال ہے کہ جب وہ باہر جاتا ہے تو زیور کا نقاب ہی اس کے چہرے پر اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے۔

    دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق بھارتی تاجر شنکر کرہاڈے کا 4 ہزار ڈالرز کا سونے کا فیس ماسک ب 60 گرام وزنی ہے اور اس کی تیاری میں 8 روز لگے ہیں۔

    اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بھارتی تاجر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی باریک ماسک ہے اور اس میں سے بآسانی سانس لی جاسکتی ہے۔

  • فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلی ونہوں نے شوبز کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اورلیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میاںداد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سمجای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں جہانگیر خان کی طرح چند ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھیل کو نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں متعارف کروایا میں آج لیجنڈ جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CB-cNPhFdow/
    فرحان سعید نے لکھا کہ جہانگیرصاحب کی کامیابیوں کی فہرست لامتناہی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جہانگیر خان نے چھ بار ورلڈ اوپن ، اور برٹش اوپن دس بار جیتا ہے۔ وہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر تھے جس کے بعد ان کے لئے ‘ایمریٹس کے صدر’ کا عہدہ تشکیل دے دیا گیا تھا – جو دفتر آج تک ان کے پاس ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ ان کے ساتھ میری چند ملاقاتوں میں ، ان کی کامیابیوں نے مجھے حیرت میں ڈال دیا۔ کوئی ایسا شخص جس نے کئی دہائیوں میں اتنی کامیابی دیکھی ہے اور اب بھی ایسے ریکارڈ رکھے ہوئے ہیں جو ٹوٹ نہیں سکے ہیں ۔

    فرحان سعید نے کہا کہ یہ جہانگیر خان اور پھر جان شیر خان کی ہی وجہ سے ممکن ہوا کہ پاکستان اسکواش میں کئی دہائیوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

    انہوں نے لکھا کہ جہانگیر خان آپ کا شکریہ میرے لیے آپ بے مثال مہارت اور عزم و حوصلے کی ایک مثالی شخصیت رکھتے ہیں آپ کی لازوال میراث پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے اور رہے گی۔

    فرحان سعید نے اپنی ایک دوسری پاسٹ میں لیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میانداد کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CB3fJhiFuLk/
    فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جاوید میانداد کی چند یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ ایک جنون ہے اور آج ، میں لیجنڈری کرکٹر کی غیر معمولی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ واحد جاوید میانداد صاحب ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’جاوید میانداد کا کیریئر اور کارناموں کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں شارجہ میں مقابل حریف بھارت کے خلاف جاوید صاحب کی آخری گیند چھکے کا جادو ابھی بھی برقرار ہے۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ جاوید میانداد 1992 میں پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنےکیریئر میں پاکستان کی جو شان و شوکت بڑھائی ہے اس کی وضاحت کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

    فرحان سعید نے مزید لکھا کہ وہ ایک سچا دوست ہے اور اپنے آس پاس کے ہر فرد پر محبت اور پیار کا مظاہرہ کرتا ہے میری طرف سے جاوید صاحب کا شکریہ ادا کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ ہم کرکٹ اور ہمارے ملک میں ان کی شاندار شراکت کے لئے ہمیشہ ان کے مشکور ہوں گے۔

    انہوں نے لکھا کہ جاوید صاحب ، آپ سدا خوش رہیں ، سلامت رہیں ۔ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات کا بہت شکریہ۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کئے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف شامل تھے۔

    فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

  • ثنا جاوید کا پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحیسن

    ثنا جاوید کا پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحیسن

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ (پی پی ای) پہن کرڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے ایئرپورٹ پر عاصم جوفا کی تیار کی گئی پی پی ای کٹ پہنے ایک تصویر شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CCL-4O3nGW9/
    ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے اس کٹ کو ایک پرواز میں 2 گھنٹے پہننا پڑا سوچ بھی نہیں سکتی کہ ہمارے ڈاکٹرز اور میڈیکل فرنٹ لائن کے سارے کارکنان اس گرمی میں سارا دن اس طرح کیسے پہنتے ہیں ..

    انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز ،نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی محنت ، کاوشوں اور قربانیوں کے لئے آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ سماجی دوری کو اپنائے رکھیں اور ایس او پی کی پیروی کریں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کیلئے محتاط رہیں اورایسا کرکے اپنے شعبہ صحت کی مدد کریں تاکہ یہ مزید تباہی کی طرف نہ جائے۔

    ثنا جاوید نے کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کیلئے جو اس وبائی مرض سے لڑرہا ہے دعائیہ کلمات لکھے کہ اس مشکل وقت میں اللہ ہم سب کی مدد کرے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں حفاظتی کٹ کے لئے عاصم جوفا کا شکریہ بھی ادا کیا-

  • سجل علی بھی انسٹا گرام پر 6 ملین کے کلب میں شامل ہوگئیں

    سجل علی بھی انسٹا گرام پر 6 ملین کے کلب میں شامل ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا-

    باغی ٹی وی :اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی اداکارہ ہیں۔

    اداکارہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں اور اس دوران وہ انسٹاگرام پر ہی اپنے مداحوں سے رابطے ہیں اور آئسولیشن میں اپنی مصروفیات کی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سجل علی سے قبل ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

    واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 6 اعشاریہ 6 ملین یعنی 66 لاکھ فالوورز ہیں۔

    جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان اور عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں-

  • وقت کا تقاضاہے کہ امریکی نواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ فواد چودھری کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے  تحریر اجمل ملک

    وقت کا تقاضاہے کہ امریکی نواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ فواد چودھری کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے تحریر اجمل ملک

    جب ایک چائینیز فوجی نے بھارتی فوجی کے چوتڑ پر لات ماری تو ڈیرھ ارب مسلمانوں کے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی کیونکہ مودی سرکار پچھلے کچھ عرصے سے مسلمانوں کے خلاف انتہائی گھٹیا حرکتوں پر اتری ھوئی ھے اب پاکستان کو چاھیئے کہ وہ اس خطے کے مفاد میں امریکہ کے چوتڑ پر ایک زور دار لات مار کر اسے اس خطے سے بھگا دے کیونکہ امریکہ ھی اس خطے میں فساد کی اصل جڑ ھے اور وھی بھارت کو شہہ دے رھا ھے کہ وہ سی پیک کے خلاف گڑ بڑ کرے-

    لیکن مسلئہ یہ ھے کہ ھماری اپنی بیوروکریسی میں ایسے لوگ موجود ھیں جو امریکی مفاد کیلیئے کام کرتے ھیں حالانکہ امریکہ نے ھمیشہ ھمیں دھوکا دیا ھے اور چین نے ھمیشہ ھمارا ساتھ دیا ھے جب پاکستان ایٹم بم بنا رھا تھا تو سب سے زیادہ تکلیف امریکہ کو تھی اور امریکی وزیر خارجہ ھنری کیسنجر نے بھٹو کو کھلے عام دھمکیاں دیں جب نواز شریف ایٹمی دھماکہ کر رھا تھا تو اسوقت بھی امریکہ سے دھمکی آمیز فون آ رھے تھے اس امریکہ نے ھمیشہ ھمیں ٹشو پیپر کیطرح استمعال کیا ھے لیکن ھمارے شاہ محمود قریشی جیسے مغرب کے ذھنی غلام آج بھی کہہ رھے ھیں کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کیلیئے ضروری ھیں امریکہ ھمارے لیئے کوئی ضروری نہیں ھے ھماری نہ تو اس سے کوئی سرحد ملتی ھے اور نہ ھی ھمارا اسکے ساتھ اور کوئی مشترکہ مفاد ھے آج اسے ھماری ضرورت ھے تو اس نے دو سال سے عائد مشترکہ فوجی ٹرینگ پر سے پابندی ختم کر دی ھے اور ھمارے ساتھ مشترکہ ٹریننگ چاھتا ھے لیکن اب ھمیں اپنے خطے کے ممالک کیساتھ مراسم بڑھانے چاھیئے 29 جون کو ایران نے امریکہ کی طرف سے اپنے مارے جانے والے جنرل قاسم کے قتل کا مقدمہ سرکاری طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دائر کر دیا ھے اور ٹرمپ کی گرفتاری کیلیئے انٹر پول سے بھی رابطہ کیا ھے ھمیں بھی چاھیئے کہ ھم اسوقت جرائت کا مظاھرہ کرتے ھوئے امریکہ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کریں کہ اس نے خود ایک سازش کے ذریعے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دھماکے سے اڑایا اور پھر 9/11 کی آڑ میں کئی مسلمان ملکوں کو تہنس نہس کیا اور لاکھوں کروڑوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا اب اگر ھم اپنی اور اس خطے کی سلامتی اور ترقی چاھتے ھیں تو ھمیں امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ھوگا ۔ وقت کا تقاضا ھے کہ فوری طور پر امریکی نواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ فواد چودھری جیسے جرائت مند شخص کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے تاکہ اس خطے میں ھونے والی امریکی سازشوں کا سدباب کیا جا سکے-
    اجمل ملک

  • دیسی لبرلز نے حاضر سروس ائر چیف کا ایڈریس ٹویٹر پر شئر کر دیا، جو ٹویٹر قوانین کے خلاف ہے، سائبر قوانین کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، جویریہ صدیق

    دیسی لبرلز نے حاضر سروس ائر چیف کا ایڈریس ٹویٹر پر شئر کر دیا، جو ٹویٹر قوانین کے خلاف ہے، سائبر قوانین کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، جویریہ صدیق

    معروف کالم نگار اور ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی کا کہنا ہے کہ دیسی لبرلز نے حاضر سروس ائر چیف کا ایڈریس ٹویٹر پر شئر کر دیا، جو ٹویٹر قوانین کے خلاف ہے، سائبر قوانین کے تحت کاروائی ہونی چاہیے-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان پیپیلز پارٹی کی سینئیر رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے حاظر سروس ائر چیف مجاہد انور خان کا ایڈریس اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کر دیا تھا جو کہ ٹویٹر قوانین کے خلاف ہے-


    شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی اس ٹویٹ پر جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں ان پر سائبر قوانین کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا-


    جویریہ صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دیسی لبرل اتنے گھٹیا کیوں ہیں ؟؟حاضر سروس ائیر چیف کے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شئیر کردیا یہ ٹویٹر کے قوانین کے خلاف ہے اور جن تمام لوگوں نے انکا پتہ شئیر کیا اور جھوٹے الزامات لگائے ان پر سائبر قوانین کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔


    بلاگر محمد اکرم نے ایمان زینب مزاری کی ٹویٹ پت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ اگر دیسی لبرل کو ہلکا سا کانٹا بھی چبھ جائے تو وفاقی وزیر انسانی حقوق ملزم کے خلاف جرم کی نوعیت اور قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کے اندراج تک چین سے نہیں بیٹھتیں۔ اب وزیر صاحبہ اس الزام کو جھوٹا بھی مانتی ہیں لیکن ابھی تک ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی کیوں؟


    محمد رضوان نامی صارف نے لکھا کہ شیری مزاری کی بیٹی نے بھی یہ سب کچح شئیر کیا ساتھ میں فوج کے خلاف بھی بکواس کر گئئ اب حکومتی وزرہ کی گندی اولاد بھی ایسا کرے گی تو کیا فرق ہے دشمن میں اور ان چند گندے لبرل میں-

    ‏پاکستانی برینڈز بچوں کے مہنگے اور مختصر لباس بنارہے ہیں جس سے انکا جسم نظر آتا ہے یہ شرمناک ہے ، عوام ایسے کپڑوں کا بائیکاٹ کریں۔ جویریہ صدیق

  • میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے    حمزہ علی عباسی

    میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئی سلطنت نہیں نا ہی یہاں بادشاہت ہے مزید منافقت سے پرہیز کریں-

    باغی ٹی وی :حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں مندر بنائے جانے کے تنازع کےحوالے سے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کوئی سلطنت / بادشاہت نہیں ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ ہم مسلمانوں نے پاکستان کو نہیں مانا ، ہم ایک مسلم اکثریتی اسٹیٹ ہیں۔

    حمزہ عباسی نے لکھا کہ 14 اگست 1947 کو جو مسلم اکثریت والے علاقوں میں مقیم تھا خود بخود پاکستان کا شہری بن گیا مزید منافقت سے پرہیز کریں-

    حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے۔
    https://twitter.com/abbasiyahya09/status/1279207549024243712?s=20
    حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ پر ایک صارف یحیی عباسی نے کہا کہ ان تمام خواتین سے پوچھیں جن کی عصمت دری کی گئی تھی اور وہ تمام مرد جنہیں پاکستان ہجرت کے وقت ہلاک کیا گیا تھا۔ ہم ایک سلطنت بن گئے جس کو ریاست مدینہ کی پیروی کرنا تھی۔ تاہم ہماری اقلیتوں پر مظالم ہیں لیکن اس معاملے میں ہماری اکثریت بھی مظلوم ہے۔ جیسے کہ ساہیوال کا واقعہ اور ماڈل ٹاؤن۔


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے .. یہ اسلام کے نام پر بنا ہے .. اور ہاں بہت سے مسلمان شہید ہوئے اور بہت جدوجہد کے بعد ہم نے اسے حاصل کیا .. یہ صحیح ہے کہ ہر شہری برابر ہے اور ہونا چاہئے .. کیا .. مساجد کی طرح مندر اور گرجا گھر بنائیں !! ؟؟

    واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 2354مربع گز کا پلاٹ ہندو برادری کو مفت الاٹ کیا تھا تاکہ ہندو برادری ٹمپل، کمیونٹی سنٹر اور عبادت گاہ تعمیر کرسکے گزشتہ روز سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے ہندئوں کے پہلے مندر کی تعمیر یہ کہتے ہوئے روک دی تھی کہ بلڈنگ بائی لاز کے تحت اسلام آ باد میں کوئی بھی کنسٹرکشن بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر مفتی تقی عثمانی نے موقف پیش کردیا