Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ‏اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحظہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے، بسرا کی شفاعت پر تنقید

    ‏اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحظہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے، بسرا کی شفاعت پر تنقید

    کامیڈین شفاعت علی کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ پرترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسراکا کہنا ہے کہ اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحظہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب حکومت اور کامیڈین شفاعت علی کی سوشل میڈیا پر تکرار پچھلے ہفتے سے‏ جاری ہے اس تکرار کا آغاز اس وقت ہوا جب 11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شفات علی نے ان کے لئے ٹویٹر پر دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-

    اداکار کے دعائیہ ٹویٹ کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-


    لیکن حال ہی میں پھر سعید بسرا نے اداکار شفاعت کو ایک بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحضہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے
    انسان جس بھی لبادے میں چھپ جائے اپنی اصل کو کسی طور چھپا نہیں سکتا-

    سعید بسرا کا کہنا تھا کہ نقال تو چند ٹکوں کی خاطر اپنی نقالی کا فن بیچنے کو تیار پھر یہاں تو خریدار بھی ایون فیل والے-

    ‏تحریک انصاف کی حکومت کا ترجمان بھرتی ہونے کے لیے آپ کا اور آپ کی سوچ کا گھٹیا ترین ہونا ضروری ہے ، سمجھ نہیں آتی یہ جماعت ہے یا گٹر، ریحام خان

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

  • کرونا کی وبا اور بحیثیت مسلمان ہمارا کردار بقلم :غلام زادہ نعمان صابری

    کرونا کی وبا اور بحیثیت مسلمان ہمارا کردار بقلم :غلام زادہ نعمان صابری

    کرونا کی وبا اور بحیثیت مسلمان ہمارا کردار
    غلام زادہ نعمان صابری
    چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والی وبا کورونا نے ساری دنیا میں تباہی مچادی۔ اس مصیبت کی گھڑی میں غیر مسلموں نے اپنی قوم کےلئے ہرطرح کی سہولیات پیدا کیں،تمام شعبہ ہائے زندگی نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کسی نے ایک دوسرے کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ نہیں اُٹھایا۔
    پاکستان بھی اس موذی وبا کا شکار ہوا یہاں بھی لوگ اس سے متاثر ہوئے۔
    حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت عوام کو کچھ تجاویز پر عمل کرنے کا کہا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے اور اس سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر تھیں جن پر عمل کر کے بچا جاسکتا تھا۔
    ان احتیاطی تدابیر میں ماسک اورسینیٹائزر کااستعمال اور سماجی رابطوں سے پرہیز کرنا تھا۔
    بحیثیت مسلمان ہم نے آپس میں ایک دوسرے کی سہولت کے لئے کیا سوچا اور ایک دوسرے کی کتنی مدد کی اور خاص کر ان حالات میں ہمارے کاروباری طبقے کا کیا کردار رہا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
    الاماشاءاللہ کچھ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے انسانیت کو پس پشت ڈال کر شیطانیت کا کردار ادا کیا۔
    انہوں نے پہلے ماسک اور سینیٹائزر بلیک کئے
    10 روپے میں ملنے والا ماسک 100 روپے سے بھی بڑھ کر بیچا گیا، 50 روپے والا سینیٹائزر 200روپے میں بیچا گیا
    ڈیٹول کو بازار سے ایسے غائب کر دیا گیا جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں۔
    ڈرگ مافیا نےکلوروکوئین ٹیبلٹ کی ڈبی 3000 روپے کی کردی. کسی حکیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سناء مکی کا قہوہ پینے کا مشورہ دیا سناء مکی کے درختوں سے پاکستان بھرا پڑا ہے اس کی کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن سناء مکی 200 روپے کلو سے 2400 روپے کلو تک بک رہی ہے بلکہ بعض علاقوں میں یہ کئی گنا زیادہ مہنگی بیچی جا رہی ہے۔
    پھر ڈرگ مافیا نے ایک انجکشن بارے میں شوشہ چھوڑا کہ یہ کورونا کےلئے مفید ہے جس کی قیمت 3 لاکھ سے 6 لاکھ تک پہنچا دی گئی.
    پلازمہ جو مفت امدادی طور پر دیا جارہا تھا اسے لاکھوں روپے میں بیچا جانے لگا.
    پھر ناجائز منافع خوروں اور انسانیت کے دشمنوں کو پتہ چلا کہ پرائیویٹ سکولوں کو N95 ماسک اور ٹمپریچر گن لینا لازم ہے تو 800 والی گن مارکیٹ میں 22000 روپے میں بکنے لگی.
    انسانوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانےوالوں نےکبھی آٹا مہنگا کردیا تو کبھی چینی ، کورونا کو بہانہ بنا کر غریب عوام کا مہنگائی کر کے خون چوسا گیا۔ حکومت اگر کوئی چیز سستی کرتی بھی ہے تو اسے بازار سے غائب کر دیا جاتاہے ۔
    ایمان کے دعویدار ایمانداری کالبادہ اوڑھ کرغریب اور مظلوم عوام کا بڑی بے دردی سے استحصال کر رہےہیں کیا ان کو کورونا سے کوئی خوف نہیں یا کورونا ان کا کوئی خالو پھوپھا لگتا ہے۔
    بحیثیت مسلمان ہم اسلام کے ٹھیکیدار بنے پھرتے ہیں لیکن ہمارے کرتوت دیکھ کر یہودو نصاری بھی شرماتے ہیں
    جنہیں ہم اسلام سے خارج سمجھتے ہیں وہ اپنی قوم کےلئے کس قدر مخلص ہیں ہم سوچ بھی نہیں سکتے ہم مسلمانوں کا سارا کردار وہ سمیٹ کرلے گئے ہیں۔
    ہم ایسی بےحس اور مردہ ضمیر قوم ہیں کہ
    اللہ کے عذاب کو سامنے دیکھ کر بھی بے ایمانی اور بے غیرتی سے باز نہیں آتے
    کورونا کی وبا کے ان دنوں میں بحیثیت مسلمان ہمارا کردار نہایت منافقانہ رہا ہے جو شرمناک ہے۔

  • بالی وڈ فلم انڈسٹری کا دور حاضر میں کیا کردار ہے؟   بقلم:منہال زاہد سخی

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کا دور حاضر میں کیا کردار ہے؟ بقلم:منہال زاہد سخی

    بھارتی بالی وڈ اور پاکستان
    منہال زاہد سخی

    آپ کے 5 یاں 6 منٹ ضرور لگیں گے مگر بے فائدہ نہیں جائیں گے ضرور پڑھیں اور جہاں تک ہو سکے شیئر کریں ۔

    کل جب جاگنے کے بعد موبائل اٹھایا اور واٹساپ سٹیٹس دیکھے تو چونک سا گیا اور سوچ میں پڑ گیا ایسا کیوں ۔ بظاہر یہ کوئی چھوٹی بات ہوگی ۔ مگر اس بات سے مجھے سخت دھچکا لگا ۔ میرے دوست احباب نے RIP سشنات سنگھ راجپوت کے سٹیٹس لگائے ہوئے تھے ۔ جب اگلے سٹیٹس دیکھے تو پتا چلا اس نے خودکشی کی ہے ۔ اور آگے کیا اس کی ناچ گانوں کی ویڈیوز بھی لگائی ہوئی تھی ۔

    اور ابھی چند دن گزرے ہیں لوگ RIP عرفان خان اور رشی کپور کے سٹیٹس لگارہے تھے ۔ اور حالیہ RIP سشنات سنگھ راجپوت کے سٹیٹس اور پوسٹس لگارہے تھے۔

    یہ لوگ کون ہیں ؟ یہ لوگ بالی وڈ انڈسٹری کے اداکار ہیں ۔ بالی ووڈ بھارت کی فلم انڈسٹری ہے ۔ جس انڈسٹری کو چلانے والے نامور اداکاروں میں مسلمان اداکار سر فہرست ہیں ۔ سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان سیف علی خان اور نواز الدین صدیقی وغیرہ وغیرہ ہیں ۔ جن کو بالی ووڈ کی ریڑھ کی ہڈی کہہ سکتے ہیں ۔ یہ ہے ان کی اہمیت ۔

    لوگ کیوں اتنے بے عقل ہوگئے ہیں جہالت میں ڈوبے ہیں ۔ ان کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ اور ان کو سپورٹ کرنے والوں میں پاکستانی عوام آگے آگے ہیں ۔ اور اس طرح سپورٹ کررہے ہیں کہ ان کی پھپھی کا بیٹا مرگیا ہو ۔

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کا دور حاضر میں کیا کردار ہے ۔ پاکستان اور بھارت کی دشمنی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے ۔ جس دن سے یہ دونوں ملک بنے ہیں پاکستان اور بھارت دونوں کے مابین شروع دن سے کشیدگی ہے 3 بڑی جنگیں ہو چکی ہیں ۔ اور بھارت نے پاکستان کی شہہ رگ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ الحمداللہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے آگے رہا اور بھارت کو ہر محاز پر شکست سے دوچار کیا ہے ۔

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کا بھارت کی آرمی کا بجٹ اور ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ہے ۔ وہ موویز بناتے ہیں طرح طرح کے رسم و رواج کی وہ ڈرامے بناتے ہیں طرح طرح کے اور ان کو پاکستان میں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے انڈین چینلز SONY اور STAR PLUS وغیرہ پر بھارت کی موویز اور ڈرامے چلتے ۔ اور پاکستانی عوام کے دماغوں پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے ۔ اور پھر پاکستانی عوام اگلی قسط کے انتظار میں پورا ہفتہ گزار دیتی ۔ پھر پاکستانی عوام کی DP انڈین اداکاروں کا عکس پیش کرنے لگی ۔ اور آگے پاکستانیوں صبح سب سے پہلے اٹھ کر جو 30 سیکنڈ کا سٹیٹس لگانا وہ T_series کا کوئی Song ہی ہوتا تھا ۔ اور آہستہ آہستہ نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ مرتے انڈین اداکار اور سوگ یہ مناتے ۔ چاہے مرنے والا کوئی کافر اداکار ہی کیوں نہ ہو ۔ حال کی تو بات ہی RIP سشنات سنگھ کے سٹیٹس نہیں لگے کیا پوسٹس نہیں ہوئی کیا ۔ پھر ان کے ذہنوں پر اتنا اثر ہوگیا ۔کہ انھیں مسلمان تاریخ کے نامور کردار صلاح الدین ایوبی ٹیپو سلطان اور ارطغرل غازی اور خالد بن ولید یاد ہی نہیں رہے اور انھیں گر یاد رہے تو Hero بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان یاد رہے اگر انھیں یاد رہے تو سشنات سنگھ راجپوت یاد رہے انھوں نے تاریخ کو پس پشت ڈال دیا ۔ پھر ان پر اتنا اثر ہوا کہ Hair saloon کے بالوں کے سٹائل میں بھی بھارتی اداکاروں کی تصاویر لگی نظر آتی ۔ اور انھی کے جیسے بال کٹوائے جاتے ۔ پھر ڈریسنگ میں بھی ایسا ہی ہوا پھٹی پینٹس کے برینڈ آئے اور انھوں نے فیشن کے طور پر پہنی ۔ پھر آگے کیا ہوا ان کے ذہن میں مجاہد اور دہشت گرد برابر ہوگئے ۔ اللہ کے دین کی خاطر لڑنے والے کو بھی دہشت گرد کہا جانے لگا ۔ اور فلم انڈسٹری بالی وڈ نے اس میں کردار ادا کرتے ہوئے BABY اور PHANTOM جیسی موویز بنائی ۔ جس میں مجاہدوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ۔ پھر آگے کیا ہوا انھیں کشمیر کا خون نہیں نظر آیا اور انھوں نے کبھی کشمیر کے سٹیٹس نہیں لگائے ۔ اور پروپیگنڈا شروع کردیا کشمیر اب آزاد نہیں ہوگا ۔ یہ سب بالی وڈ کا کردار ہے ۔ انھیں مسلمانوں کا خون تو نظر نہیں آتا پر انھیں انڈین موویز میں ہیرو کو مار پڑنے پر بہت افسوس ہوا ۔ پھر آگے کیا ہوا جو مووی دیکھتے اور اس کے Dialogue تب تک دہراتے جب تک اگلی مووی نہ دیکھ لیتے ۔ اور پھر بالی وڈ کے ذریعے سے ان کے ذہنوں کو قابو کرلیا گیا ۔ اور انھیں قرآن مجید کی وہ آیت بھی یاد نہیں رہی۔ نبی کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں زیبا نہیں کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں ، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ، جب کہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنّم کے مستحق ہیں (القرآن)۔ پھر انھیں قرآن نہیں گانے یاد ہونے لگے ۔ اور آگے کیا ہوا یہ لوگ ان کے مووی کلپس پر اداکاری اور اور ان کے گانوں پر ہونٹ ہلانے لگے جس کا ثبوت ٹک ٹاک ہے ۔ پھر یہ نام کے ہی مسلمان رہے اور نام کا پاکستان رہا پورے سال میں رمضان المبارک میں روزے رکھ کر اور عید منانے کو انھوں نے پورا اسلام سمجھ لیا اور 14 اگست منانے کو پاکستان سے محبت سمجھ لیا ۔ اس جگہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان SM_Activists کو جو پاکستان کا دفاع بھر پور طریقے سے کررہے ہیں ۔

    پاکستان کراچی میں MQM وزیرستان میں TTP بلوچستان میں BLA اور ANP وغیرہ کو فنڈنگ ہوئی اور آئے دن پاکستان میں دھماکے ہوئے ۔ بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشیں رچائیں گئی ۔ پر ہر سازش پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ بھارت کو یہ بات سمجھ آئی کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کچھ نہیں ہوسکتا ۔ پھر پاک فوج کو عوام کی نظروں میں گندا کرنا شروع کردیا اور نت نئے پروپیگنڈے شروع ہوگئے پاک فوج دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہے پاک فوج ملک کا 80 ٪ بجٹ کھاتی ہے ۔ اور پاک فوج کے سابقہ جرنیلوں کے بارے میں ایوب خان نے یہ کردیا ضیاء الحق نے یہ کردیا پرویز مشرف نے یہ کردیا ۔ اور پھر پاکستانی جرنیل عوام کی نظروں میں گندے ہوگئے ۔ ان پروپیگنڈوں کو باقاعدہ فنڈنگ ہوتی کون کرتا بھارت کرتا تھا ۔

    بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بننے والی موویز سے اتنا کمایا جاتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے بھارتی اداکار سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان فلم نے صرف چائینہ سے 850 کڑوڑ کا بزنس کیا ہے ۔ اور بھارت ایک سال میں اتنی موویز بناتا ہے جس کی کوئی حد نہیں ۔ بھارت نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری کو ایک سال میں زیادہ موویز بنانے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ اطلاع کے مطابق بھارت ایک سال میں 1500 سے زائد موویز بناتا ہے ۔

    موویز کی کمائی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے ۔ موویز کی کمائی سے بھارت کی آرمی وسائل اور اسلحہ خریدتی ہے ۔ پھر کشمیر میں ظلم کرتی ہے ۔ LOC پر قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے ۔ موویز کی کمائی سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کرکے آرمی پبلک اور اس جیسے کئی سانحات کرواتی ہے ۔ اور پاکستان کو مٹانے کا ہر حربہ آزماتی ہے ۔ لیکن جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چھکے ۔ یہ اسلام کا قلعہ ابھی تک قائم دائم ہے ۔ اور دنیا کے 206 ممالک میں سینہ تان کر کھڑا ہے اور سر اٹھا کر عزت سے دشمن کے دانت کھٹے کر رہا ہے ۔

    اور تو اور یہ کمائی ہوتی کہاں سے ہے ۔ مزے کی بات بھارتی موویز کو سب سے زیادہ پاکستان میں ہی دیکھا جاتا ہے سینما حال کی ٹکٹ خریدی جاتی ہے اور موویز کو بڑے اشتیاق سے دیکھا جاتا ہے ۔ بھارت ایک تیر سے دو شکار کررہا ہے پر ناکام ہے پاک فوج اور محب وطن لوگوں کی بدولت ۔ پہلا شکار ہمارے ذہنوں پر حملے کررہا ہے اور جو کمائی ہوتی ہے اس کمائی کو دوسرے شکار کیلئے استعمال کرتا ہے جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے ۔

    اس ملک نے بڑی اذیتیں جھیلیں ہیں اس ملک کے حکمران غدار ہوگئے یہ ملک 30 سال کے طویل دورانیے بڑی مشکلات سے گزرا ہے 15 سال PML N اور 15 سال PPP کے ہاتھوں میں رہا ہے اس 30 سالہ عرصے میں حکمرانوں نے بھارت سے گٹھ جوڑ کئے اور ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔

    جب حکمران عیاش پرست اور شرابی بے دین چور اور غدار ہونگے تو عوام کیسے درست ہوگی اور اگر حکمران لیڈر محمد ص جیسے ابوبکر صدیق رض جیسے عمر فاروق جیسے اور صلاح الدین ایوبی جیسے ہونگے پھر عوام بھی درست سمت چلے گی رعایا بھی بہتری کی طرف گامزن ہوگی ۔ لیڈر اک مقصد کا آدھا حصہ ہوتا ہے اگر لیڈر کی سمت درست نہیں تو کسی کی سمت درست نہیں ۔

    حکمرانوں نے بھارت سے گٹھ جوڑ کرلیا ۔ اور ان کی مشکلات آسان کردی ۔ عوام کے ذہنوں کو قابو کرلیا گیا ۔ اور انھیں اہداف کے نظر کیا گیا ۔ اور پھر ان کی سوجھ بوجھ چھین لی گئی کہ وہ اتنا بھی فرق نہ کرسکیں کہ اک حرام کی موت اور حلال کی موت میں فرق کیا پھر وہ اتنا بھی فرق نہ کرسکے مسلمان کے خون اور بھارتی کافر اداکار کی موت میں فرق کیا ہے ۔ کیسے پتا لگے گا جب ذہنوں کو جکڑا ہوا کیسے پتا لگے کا جب اپنی تاریخ یاد نہیں ۔ جب اپنا کلچر یاد نہیں اپنا رسم و رواج یاد نہیں تو پھر کیسے غلط اور صحیح کی تمیز کر سکیں گے ابھی تو یہ چھوٹے اداکار مرے ہیں رشی کپور عرفان خان اور سشنات سنگھ جس دن شاہ رخ خان اور سلمان خان اود عامر خان جیسے اسلام کے نام پر دھبے مریں گے اس دن تو قیامت برپا ہوگی ۔

    تو براہ کرم دشمن کی چالاکیوں کو سمجھیں اور اپنے نفس کو اس کے مطابق مقابلے کیلئے تیار کریں ۔

  • کیا ہوتا ہے مفاد کی محبّت کا انجام…؟  بقلم:جویریہ بتول

    کیا ہوتا ہے مفاد کی محبّت کا انجام…؟ بقلم:جویریہ بتول

    مفاد کی محبّت…؟
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    حقیقتیں ہو جاتی آشکار ہیں…
    محبّتیں بھی بے اعتبار ہیں…
    مفاد کے رو میں بہتے ہیں سب…
    عجب کھلتے یاں افکار ہیں…
    ہر رشتہ بھی آئینہ ہے دکھاتا…
    جن پہ ہوتے گُمانِ سدا بہار ہیں…
    جب تک ذات کی نفی رہے…
    واں تک اعزاز بھی بے شمار ہیں…
    جہاں اس میں ذرا کوتاہی ہوئی…
    واں شروع طنز کے طومار ہیں…
    خود کو بھُلا کر جیئو تو سب…
    دلوں کو جوڑتے معمار ہیں…
    کہیں اپنا بھی کوئی احساس جاگے…
    کیا ہے کُچھ پیچھے اور آگے…
    تو سب کے سکوں کو لگتا ہے دھچکا…
    تو سب پردے ہوتے تار تار ہیں…
    نہیں محبتیں ہوتی یک طرفہ…
    یہ پھولتی ہیں دو طرفہ…
    تبھی پاتی ہیں یہ چرچہ…
    تبھی ہوتی یہ ورثہ ہیں…
    بنتی ہیں ہیں سکونِ زندگی…
    دل سے کھل کر جب ہوتی خرچہ ہیں…
    ورنہ آتے نشیب و فراز میں…
    ٹوٹتے دل اور سوز و گداز میں…
    محبتیں بہت کُچھ سہہ جاتی ہیں…
    مگر اندازِ اظہار میں…
    ادائے بے اعتبار میں…
    ہوتی حقیقت آشکار میں…
    عمل سے سب کہہ جاتی ہیں…
    مشکل ہوتا ہے پھر پلٹنا…
    دلوں میں کوئی جگہ ملنا…
    اک بار جب یہ بہہ جاتی ہیں…!!!
    پھر ایسی محبتوں کا …
    رہتا ہے نہ نشاں کوئی…
    کوئی فخر،امر اور آثار…
    کہیں زادِ سفر نہ ساماں کوئی…
    مفاد کی دلدل میں جو متزلزل رہیں…
    منزل تک پہنچتی ہیں،نہ اماں کوئی…!!!
    =============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    واٹس ایپ کپمنی نے ای کرنسی کا آغآز کر دیا جس میں واٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی چیز کی ادائگی خود کر سکتے ہیں جبکہ برازیل میں چھوٹے کاروبار کا لین دین واٹس ایپ کے ذریعے کرنے کا آغاز کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق آج سے برازیل میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے ادائیگی شروع کرنا شروع کر رہے ہیں۔ اس طریقہ سے اتنا ہی آسان رقم بھیجنا اور وصول کرنا ہیں جیسے فوٹو شیئر کرنا۔

    اس طریقہ کار کو شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو بھی واٹس ایپ میں ہی فروخت کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ، ہم فیس بک پر کام کررہے ہیں ، جو ہمارے ایپس میں ادائیگی کرنے کا ایک محفوظ اور مستقل طریقہ فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں کو یہ ممکن بنانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی بینکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جن میں بینکو ڈو برازیل ، نوبینک ، سکریڈی نیز برازیل میں کاروباری افراد کے لئے معروف ادائیگی پروسیسر سییلو بھی شامل ہیں۔ برازیل پہلا ملک ہے جہاں ہم واٹس ایپ میں بڑے پیمانے پر ادائیگی کرتے ہیں۔

  • انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت  دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ کر ہے   یاسر حسین

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ کر ہے یاسر حسین

    34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خُود کشی کے بعدپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام سامنے جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے-

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں یاسر حسین نے لکھا کہ اس لئے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ کر ہے-

    اداکار نے لکھا کہ دنیاوی شہرت ،دولت اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہم غلط طرف بھاگ رہے ہیں۔

    یاسر حسین نے لکھا کہ اپنے گھروالوں اور دوستوں کو اپنے پاس رکھیں بینک بیلنس اور گاڑی کونہیں۔

    اداکاریاسر حسین نے لکھا کہ سوشانت سنگھ جیسے کامیاب انسان کا اس دُنیا سے اس طرح چلے جانا اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کی زندگی میں ذہنی سکون کتنا ضروری ہے۔

    یاسر حسین نے اگلی سٹوری میں لکھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہُوا-

    یاسر حسین نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ میرے ساتھی اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسرز،تکنیکی ماہرین اور اسپاٹ بوائز ہر ایک کے لیے میرےفون کے دروازے ہمیشہ کے لیے کُھلے ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ ایڈز اسپاٹ بوائے سے لے کر پروڈیوسرز تک جو کوئی بھی ڈپریشن کا شکار ہے تو مجھے کال کرے آپ کو ہنسانا میرا کام ہے۔

    آخر میں یاسر حسین نے لکھا کہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور پولیس اور اداکار کے دوستوں کے مطابق اُن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن ہے انہیں بات کا ڈپریشن تھا وہ بات ابھی سامنے نہیں آئی-

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    گزشتہ روز خودکشی کرنے والے 34سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر جہاں بھارتی فلم انڈسٹری غمزدہ ہے تو وہیں پاکستانی فنکاروں اور معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، اداکار کی اچانک موت پر جہاں بالی وڈ شخصیات غمزدہ ہیں وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا-

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوشانت سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سُن کر حیران ہوں اس خوفناک خبر نے دل توڑ دیا ہے۔


    اداکارہ نے لکھا کہ سوشانت سنگھ زندگی سے بھر پور اور ایک خوش مزاج انسان تھے، میں اب بھی ان کی موت پر بھی یقین نہیں کر سکتی۔


    ہمایوں سعید نے بھی بھارتی اداکار کی موت پر اظہار افسوس کیا۔


    علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ واقعی سوشانت سنگھ کی موت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے، وہ ایک زندگی ست بھر پور خوشگوار اور قابل اداکار تھا-


    ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر غم کا اظہار کیا-


    ماورا حسین نے سوشانت سنگھ کی موت پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے پیش آنا ہوگا ذہنی دباؤ کے شکار اپنے دوستوں کی مدد کرنی ہوگی اور ہمیں ایک دوسرے کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔


    کرکٹر شعیب ملک نے سوشانت سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سوشانت سنگھ کی خود کشی کرنے کے بارے میںسن کر حیران رہ گئے ، زندگی لمبی اور خوبصورت اننگ ہے ، 34 سال کی عمر جانے کی عمر نہیں تھی ، آپ کی روح کو سکون نصیب ہو (1986-2020) بہت جلد چلا گیا۔


    فضا ملک نے لکھا کہ ٹھیک ہے! مردوں کو بھی کبھی کبھی رونے کرنے کی ضرورت ہے ، اپنی نازک حالت کو ظاہر کرنے کے لئے ، "انسانوں” کے طور پر "سپر ہیروز” بننے کے لئے خود کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ زندگی سخت ہے اور ہر کوئی اپنی لڑائی لڑ رہا ہے!

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

  • ‏تحریک انصاف کی حکومت کا ترجمان بھرتی ہونے کے لیے آپ کا اور آپ کی سوچ کا گھٹیا ترین ہونا ضروری ہے ، سمجھ نہیں آتی یہ جماعت ہے یا گٹر، ریحام خان

    ‏تحریک انصاف کی حکومت کا ترجمان بھرتی ہونے کے لیے آپ کا اور آپ کی سوچ کا گھٹیا ترین ہونا ضروری ہے ، سمجھ نہیں آتی یہ جماعت ہے یا گٹر، ریحام خان

    چند روز قبل پہلےترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کیا تھا جس پر وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ترجمان پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‏تحریک انصاف کی حکومت کا ترجمان بھرتی ہونے کے لیے آپ کا اور آپ کی سوچ کا گھٹیا ترین ہونا ضروری ہے سمجھ نہیں آتی یہ جماعت ہے یا گٹر-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-


    ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ترجمان حکومت پنجاب اور پی ٹی آئی جماعت کو تنقید کا نشانیہ بناتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ترجمان بھرتی ہونے کے لیے آپ کا اور آپ کی سوچ کا گھٹیا ترین ہونا ضروری ہے۔ یہی وہ میرٹ ہے جس کا ذکر عمران خان 22 سال سے کر رہے تھے۔ عثمان بسرہ، فیاض الحسن چوہان، اس میرٹ کی اعلی ترین مثالیں ہیں۔

    ریحام خان نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتی یہ جماعت ہے یا گٹر- ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کی طنزیہ ٹویٹ بھی شئیر کی-

    یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

    ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

  • صبا قمر کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

    صبا قمر کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ صبا قمر یوٹیوب پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ صبا قمر یوٹیوب پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں- معروف اداکارہ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کو صرف ایک مہینے میں ایک لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے جس کے بعد صبا قمر کے یوٹیوب چینل پر اس وقت ایک لاکھ 42 ہزار سبسکرائبرز ہوگئے ہیں اور جبکہ اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین اقساط ہی اپ لوڈ کی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز رواں سال 21 اپریل کو کیا تھا، اُن کی پہلی قسط کا عنوان ’آئسولیشن بائے صبا قمر‘ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔اور اُن کی اس ویڈیو پر 5 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔

    صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کی دوسری قسط ’دی چائے شوفیچرنگ صبا قمر ‘ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی جس میں اُنہوں نے ایک مزاحیہ شو پیش کیا اور اُن کی اس ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔

    صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری قسط ’چسکا نیوز وِد صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے نام سے جاری کی جس میں اُنہوں مزاحیہ انداز میں اُن تمام خبروں کا تذکرہ کیا جو گزشتہ دنوں سے ٹرینڈنگ پر تھیں۔

    اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی تیسری قسط پر بھی 4 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBYCdN_Bu_B/?igshid=omeivs7qyu3a
    یوٹیوب چینل پر ملنے والی کامیابی پر خوشی کا اظہار صبا قمر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بھی کیا جس میں اُنہوں اُس کیک کی تصویر پوسٹ کی جو اُن کے یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہونے پر تیار کیا گیاتھا-

    ہماری قوم نے ارطغرل سیریز سے محض ’ارطغرل پاپڑ‘ ارطغرل نسوار‘ ارطغرل سروس اسٹیشن جیسےنام رکھنا ہی سیکھے ہیں صبا قمر

    پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر

  • بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    گزشتہ روز خودکشی کرنے والے 34 سالہ نوجوان بھارتی معروف اداکار سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو بھارتی پولیس نے اداکار کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش پسپتال بھیج دی تھی اور اب اسپتال انتظامیہ نے سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ اداکار کی لاش سے کچھ نمونے فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھی لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

    سوشانت سنگھ کے اہل خانہ ریاست بہار سے ممبئی پہنچ گئے ہیں اور اُن کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو اداکار کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے اور اُن کے قریبی دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ اداکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اُن کے ڈپریشن کی وجہ کیا تھی۔

    تفتیش کے دوران جب پولیس نے اداکار کے فلیٹ میں موجود دیگر افراد سے معلومات حاصل کی تو اُنہوں نے بتایا کہ خودکشی سے پہلے سوشانت سنگھ صبح 10بجے جوس لیکر اپنے کمرے میں چلے گئے تھے اور دروازہ بند کرلیا تھا جب 12بجے تک سوشانت کمرے سے باہر نہیں آئے تو اُنہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کمرے کا دروازہ توڑا اور اداکار کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

    سوشانت سنگھ نے 2013 میں بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا اغاز کیا تھا اور بہت سی کامیاب فلمیں کی تھیں ان کی مشہور فلموں میں پی کے، ایم ایس دھونی (دی ان ٹولڈ اسٹوری)، چھچھورے، ڈٹیکٹو بیو مکیش بخشی اور کائی پوچے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ از قلم : بلال شوکت آزاد

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم : فردوس جمال !!!