آسمانِ علم کے ستارے…!!!
[بقلم:جویریہ بتول]۔
آسمانِ علم کے یہ ستارے…
کیوں ڈوب رہے ہیں سارے…
شیوخ کی برکتوں سے خالی…
کیوں ہو رہے ہیں دامن ہمارے…؟
اس امت کو ہے بہت ضرورت…
ابھی تو پھرتے ہیں مارے مارے…
میری قوم کے نوجواں کو…
اور بھٹکے ہوئے ہر انساں کو…
ابھی دینا ہے شعور روشنیوں کا…
درس انسانیت سے محبتوں کا…
محبتوں اور روشنیوں کے پیامبر…
جا رہے ہیں اک ایک کر کے پیارے…
جہل کے پھیلنےاورعلم کے اُٹھنے کے…
بہہ رہے ہیں اندر ہی اندر درد کے دھارے…
انبیاء کے وارثوں کی خدارا قدر کریں ہم…
علم کے موتی اپنے دامن میں بھریں ہم…
اس روشنی سےسینے روشن اپنے کریں ہم…
کہیں کھو نہ جائیں ہم سے وقت کے اشارے…
علم کی مجلسوں میں پیدا جو ہوئے خلاء…
بھر دے وہ رحمتوں سے اے ہمارے الٰہ…
علم کی راہوں کے سفر پہ چلیں ہم…
شعور اور عمل کے ماہتاب بنیں ہم…
لحدیں ہوں پُر نور سب کی…
وہ جو روشنیاں پھیلا گئے…
توحید اور رسالت کے مفہوم…
دین،دنیا کے لیئے سمجھا گئے…
کھُلیں رحمت و مغفرت کے باب…
سب کا ٹھکانہ ہو خلدِ بریں…
محشر کے میداں میں ملے…
سب کو سایۂ عرشِ بریں…!!!
==============================
Author: عائشہ ذوالفقار
-

آسمانِ علم کے ستارے…!!! بقلم:جویریہ بتول
-

ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے ، زوار کی لازوال قربانی کی کہانی
ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے ، زوار کی لازوال قربانی کی کہانی جو پاکستان ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعا نامی ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں کے ایف سی فوڈ اور اپنے زوار نامی دوست کی چیٹ شئیر کی – چیٹ میں زوار کی دوست زوار کو بتاتی ہیں کہ اسے بھوک لگ رہی ہے جس پر زوار اسے فوڈ پانڈہ پر آئی ڈیلز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ وہاں سے کھانا منگوا لے-
https://twitter.com/blatherrskytee/status/1269571399502438400
زوار کی اس بات پر اس کی دوست اس سے کھانا کھلانے کی فرمائش کرتی ہے جس پر زوار اس کو اور اس کے گھر والوں کھانا بھیجنے کے لیے اس کے گھر کا ایڈریس مانگتا ہے پھر چیٹ میں زوار نامی صارف کھانے کا آرڈر کر کے اپنی دوست کو کہتا ہے بھئج رہاہوں سب کے لئے کھانا تھوڑی دیر تک آ جائے گا-دعا نامی صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے دوست زوار کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو اپنی زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے-
دعا نامی صارف کی اس پوسٹ پر صارفین دلچسپ اور تنقید بھرے تبصرے کر رہے ہیں
Mery mammi papa mjy hi bhoon k kha jaty aisy koo random delivery ati , or jo lay k ata us sy sari CID lyty k kahan sy aya kioun aya payment kis ny di , order kab howa 😂😂😂😂 they are genius , n i blv aisa hi hona chahye
— Aqsa (@AqsaChaudhry786) June 7, 2020
اقصی نامی صارف نے لکھا کہ میرے والدین مجھے بھون کے کھا جاتے اگر ایسی کوئی رینڈم ڈلیوری آتی تو اور جو لے کر آتا اس سے سوال جواب کرتے کہاں سے آیا کس نے بھیجا پیسے کس نے دی اور آرڈر کب ہوا سیسے والدین جینئیس ہیں اور میرا یقین ہے کہ والدین کو ایسے ہی ہونا چاہیئے-https://twitter.com/iam_sawairaa/status/1269586992897105920?s=20
سویرا نامی صارف نے لکھا صحیح ہے بھئ خود بھی حرام کھاؤ ماں باپ اور بہن بھائیوں کو بھی حرام کھلاؤ مزے ہیں باجی کے تو-Gher waly to bht khush hoe hnge beti k b.f me khna bhejha hai ..!
— Saith NeHaL (@NeHaL56112150) June 7, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ گھر والے تو بہت خوش ہوئے ہوں گے کہ بیٹی کے بوائے فرینڈ بے کھانا بھیجا ہے-girl pls thori self respect ka khayal karlen apni.
— sidra 🫶 (@_sidrx) June 7, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ لرکیو مہربانی کرف کے اپنی عزت کا خیال کر لو کچھ-https://twitter.com/masoom_la/status/1269598304381345793?s=20
سندنس نامی صارف نے لکھا کہ بہن۔۔۔امی ابو بہن بھائی نہیں ہیں کیا۔۔۔جو غیروں سے بھیک مانگ رہی ہو۔۔۔Want my own zawwar in life
— mt (@mtemptymtt) June 7, 2020
مریم طاہر نامی صارف نے لکھا کہ میں میری زندگی میں میرا اپنا زوار چاہتی ہوںhttps://twitter.com/BhattiGalSun/status/1269598792560660482?s=20
خرم نصیر نے لکھگا ہ زوار ان کو کے ایف سی کھلاتا جائے گا اور ان کے بچے گود میں کوئی کھلاتا جائے گا-Mere dost mujhy muft chocolate bhi ni dete 💔💔 aik zawwar yes krao 🤩
— Komal ✨ (@komalsaysss) June 7, 2020
میرے دوست مجھے مفت چاکلیٹ بھی نہیں دیتے ایک زوار مجھے بھی دو- -

ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے زوار کی لازوال زندگی کی کہانی
ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے ، زوار کی لازوال قربانی کی کہانی جو پاکستان ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعا نامی ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں کے ایف سی فوڈ اور اپنے زوار نامی دوست کی چیٹ شئیر کی – چیٹ میں زوار کی دوست زوار کو بتاتی ہیں کہ اسے بھوک لگ رہی ہے جس پر زوار اسے فوڈ پانڈہ پر آئی ڈیلز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ وہاں سے کھانا منگوا لے-
زوار کی اس بات پر اس کی دوست اس سے کھانا کھلانے کی فرمائش کرتی ہے جس پر زوار اس کو اور اس کے گھر والوں کھانا بھیجنے کے لیے اس کے گھر کا ایڈریس مانگتا ہے پھر چیٹ میں زوار نامی صارف کھانے کا آرڈر کر کے اپنی دوست کو کہتا ہے بھئج رہاہوں سب کے لئے کھانا تھوڑی دیر تک آ جائے گا-
دعا نامی صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے دوست زوار کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو اپنی زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے-
دعا نامی صارف کی اس پوسٹ پر صارفین دلچسپ اور تنقید بھرے تبصرے کر رہے ہیں
Mery mammi papa mjy hi bhoon k kha jaty aisy koo random delivery ati , or jo lay k ata us sy sari CID lyty k kahan sy aya kioun aya payment kis ny di , order kab howa 😂😂😂😂 they are genius , n i blv aisa hi hona chahye
— Aqsa (@AqsaChaudhry786) June 7, 2020
اقصی نامی صارف نے لکھا کہ میرے والدین مجھے بھون کے کھا جاتے اگر ایسی کوئی رینڈم ڈلیوری آتی تو اور جو لے کر آتا اس سے سوال جواب کرتے کہاں سے آیا کس نے بھیجا پیسے کس نے دی اور آرڈر کب ہوا سیسے والدین جینئیس ہیں اور میرا یقین ہے کہ والدین کو ایسے ہی ہونا چاہیئے-https://twitter.com/iam_sawairaa/status/1269586992897105920?s=20
سویرا نامی صارف نے لکھا صحیح ہے بھئ خود بھی حرام کھاؤ ماں باپ اور بہن بھائیوں کو بھی حرام کھلاؤ مزے ہیں باجی کے تو-Gher waly to bht khush hoe hnge beti k b.f me khna bhejha hai ..!
— Saith NeHaL (@NeHaL56112150) June 7, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ گھر والے تو بہت خوش ہوئے ہوں گے کہ بیٹی کے بوائے فرینڈ بے کھانا بھیجا ہے-girl pls thori self respect ka khayal karlen apni.
— sidra 🫶 (@_sidrx) June 7, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ لرکیو مہربانی کرف کے اپنی عزت کا خیال کر لو کچھ-https://twitter.com/masoom_la/status/1269598304381345793?s=20
سندنس نامی صارف نے لکھا کہ بہن۔۔۔امی ابو بہن بھائی نہیں ہیں کیا۔۔۔جو غیروں سے بھیک مانگ رہی ہو۔۔۔Want my own zawwar in life
— mt (@mtemptymtt) June 7, 2020
مریم طاہر نامی صارف نے لکھا کہ میں میری زندگی میں میرا اپنا زوار چاہتی ہوںhttps://twitter.com/BhattiGalSun/status/1269598792560660482?s=20
خرم نصیر نے لکھگا ہ زوار ان کو کے ایف سی کھلاتا جائے گا اور ان کے بچے گود میں کوئی کھلاتا جائے گا-Mere dost mujhy muft chocolate bhi ni dete 💔💔 aik zawwar yes krao 🤩
— Komal ✨ (@komalsaysss) June 7, 2020
میرے دوست مجھے مفت چاکلیٹ بھی نہیں دیتے ایک زوار مجھے بھی دو- -

لاہور کی ایک رہائشی کالونی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب
پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پریکم رمضان المبارک کو کیے جانے والے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لاہور کی ایک رہائشی کالونی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کرکے اسے خراج تحسین پیش کیا گیا-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں ملتان روڈ پر موجود مرغزار ہاؤسنگ اسکیم میں لوہے اور فائبر سے بنے تقریبا 10 فٹ لمبے مجسمے کو پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کی مقبولیت کے بعد مکینوں کے مطالبے پر نصب کیا گیا مجسمے میں ارطغرل غازی کو گھوڑے پر سوار اور ہاتھ میں تلوار تھامے دکھایا گیا ہے۔
مجسمے کو نصب کرنے کے حوالے سے مرغزار ہاؤسنگ اسکیم کے صدر ، محمد شہزاد چیمہ کا کہنا تھا کہ اس نے ارطغرل کا مجسمے کھڑے کرنے کا فیصلہ تب کیا جب کچھ رہائشیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا خیال پیش کیا۔ منصوبے کی تفصیلات دیتے ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی مجسمے ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع کے کمالیہ شہر میں فائبر اور دھات کے استعمال سے بنائے گئے ہیں۔
قیمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہزاد چیمہ نے بتایا تھا کہ "میں ان مجسموں کی قیمت کا ذکر نہیں کروں گا۔ بصورت دیگر ، اسب کا خیال ویمت پہر فوکس ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ”میں ان مجسموں کے لئے آرڈر دینے کے لئے خود کمالیہ گیا تھا۔”
اس وقت ارطغرل کے دو مجسمے بنوائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کو نصب کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا جلد ہی کسی مرکزی جگہ پر نصب کیا جائے گا۔
سکیم کے سکریٹری جنرل سہیل انور رانا کا کہنا تھا کہ "ہم اس جگہ کو ارطغرل غازی چوک کے نام سے پکاریں گے ،” جہاں پہلے مجسمے کو نصب کیا گیا ہے-
چیمہ کا کہنا تھا کہ "اس کردار کے بارے میں جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ ہے جس طرح اس نے پورے قبیلے کو متحد کیا اور سلطنت عثمانیہ تشکیل دی – یہ وہ چیز ہے جس کی وجہ سے دنیا کی مسلم برادری ہضم نہیں ہوسکتی ہے۔ ہمارے بچے اس شو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، لیکن انہیں فنکارانہ صلاحیتوں میں بھی دیکھنے کے قابل ہونا چاہئے –
خیال رہے کہ ترک ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر اردو میں ترجمہ کرکے پی ٹی وی پر یکم رمضان سے نشر کیا گا رہا ہے اس سے پہلے بھی کئی تُرک ڈرامے پاکستان میں نشر کئے گئے لیکن اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں
واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا
ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے فیصل قریشی
ہماری عوام تُرک سیریز دیکھ تو رہی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی وینا ملک
-

اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی سیاسی، مذ ہبی پارٹی، مسلک،سیاسی شخصیت کوئی کام نہیں آئے گا حمزہ علی عباسی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا، اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی ۔
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا، اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ جس خدا کو میں نے قرآن، سنت، حدیث سے جانا ہے، وہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا.
جس خدا کو میں نے قرآن، سنت، حدیث سے جانا ہے، وہ اللہ کس واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا. اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی، کسی سیاسی، مزہبی پارٹی، مسلک ، تاریخ دان، حکمران، کمپنی باس، فلسفی، سوشل/سیاسی شخصیت… کوئی کام نہیں
آہے گا.— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 6, 2020
حمزہ عباسی نے لکھا کہ اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی، کسی سیاسی، مذ ہبی پارٹی، مسلک ، تاریخ دان، حکمران، کمپنی باس، فلسفی، سوشل/سیاسی شخصیت… کوئی کام نہیں آئے گا-— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 6, 2020
اپنی ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے ایک نوٹ شئیر کیا جس پر لکھا تھا کہ ایک بار جب ایک شخص سے پوچھا گیا کہ باقاعدگی سے خدا سے دعا مانگ کر آپ کو کیا حاصل ہوتا ہے؟ اس شخص نے جواب دیا کچھ نہیں – لیکن مجھے بتانے دو کہ میں نے کیا کھویا ہے اس سے میں نے غصہ ،انا، لالچ ،افسردگی ،عدم تحفظ اور موت کا خوف کھویا ہے -کبھی کبھی ہماری دعائوں کا جواب حاصل نہیں ملتا ہے لیکن ہارنا جو آخر کار فائدہ ہے— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 7, 2020
علاوہ ازیں حمزہ عباسی نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی نظم بھی شئیر کی –واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کسی اور شاعر کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔جس پر عمران خان کو ٹویٹر صارفین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ بن گیا-جس کے بعد وزیراعظم نے اپنی غلطی مانتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا کہ یہ نظم علامہ اقبال کی نہیں ہے مگر اس میں جو پیغام دیا گیا ہے میں اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔
-

کچھ عرصہ پہلے ڈینیل غلیظ نے حناء پرویز کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن نانی اماں (مریم نواز) نے کچھ نہیں ، وینا ملک
اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ڈینیل نے حناء پرویز کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن مریم نواز نے کچھ نہیں کہا میں اس کی مذمت کرتی ہوں-
باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سب سیاستدانوں نے مرد یا عورتوں کو ترجمان بنایا ہے نانی اماں پہلی سیاستدان ہیں جنہوں نے حناء پرویز کُھسر پُھسر کو ترجمان تو رکھ لیا لیکن عزت نا کروا سکی
سب سیاستدانوں نے مرد یا عورتوں کو ترجمان بنایا ہے نانی اماں پہلی سیاستدان ہیں جنہوں نے حناء پرویز کُھسر پُھسر کو ترجمان تو رکھ لیا لیکن عزت نا کروا سکی
کچھ عرصہ پہلے انکے چیلے ڈینیل غلیظ نے حناء کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن نانی اماں نے کچھ نہیں کہا میں اسکی مذمت کرتی ہوں
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 6, 2020
کچھ عرصہ پہلے انکے چیلے ڈینیل غلیظ نے حناء کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن نانی اماں نے کچھ نہیں کہا میں اسکی مذمت کرتی ہوںواضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹویٹ میں اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے سنتھیا پر تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے تھاکہ بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ھے یا جس کو ریپ کیا گیا؟جواب پوری دیانت داری سے دیں!!!
یاد رہے کہ اداکارہ و میزبان وینا ملک پی پی پی رہنماؤں نے ساتھ جھگڑے میں سوشل میڈیا پر سینتھیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا ساتھ دینے کا اعلان کرے ہوئے لکھا تھا کہ وہ پی پی پی کے خلاف اپنا مشن جاری رکھیں وہ ان کا ساتھ دیں گی زیادہ طاقت کے ساتھ اپنی موقف پر لڑکی مضبوط رہو ہم تمہارے ساتھ ہیں ان لوگوں کو بخشنا نہیں-
وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی
-

تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا ، ام رباب
ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگا تے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
تاہم اب ام رباب کا اپنے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والو ں سےکہنا ہے کہ تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا-
باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگائے تھے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور مراد علی شاہ میرے اہل خانہ کے قاتلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اگر وزیراعلیٰ مراد مجھے انصاف فراہم نہیں کرسکتے ، لہذا انہیں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بننا چاہئے۔
ام رباب نے بتایا تھا کہ ان کے والد ، چچا اور دادا کو 2018 میں پی پی پی کے دو سابق ایم پی اے نے گولی مار دی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، ان کا دعوی تھا کہ مجرموں کو پولیس کاتحفظ اور،سیاسی اثرو رسوخ حاصل ہے-
ام رباب کی اس پریس کانفرنس کے بعد عوام نے ام رباب کے انصاف کے لئے آواز بلند کی تھی یہاں تک کہ جسٹس فار ام رباب پاکستانی ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا تھا-
تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا
نصرمن اللہ و فتح ن قریب ❤️✌🏻 #StandWithUmeRubab pic.twitter.com/c9VQ071WcC— Ume Rubab (@UmeRubabchandio) June 6, 2020
لہذا اب رباب چانڈیو نے ان کے والد ، چچا اور دادا کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا – نصرمن اللہ و فتح ن قریبانہوں نئے ہیش ٹیگ StandWithUmeRubab# بھی استعمال کیا-
ام رباب کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے رباب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سپورٹ کیا-
We stand with daughter of #Sindh !
#JusticeForUmeRubab #StandWithUmeRubab, pic.twitter.com/CzOxbo1KPa
— Adv Rizwan Hajano (@RizwanHajano12) June 6, 2020
رضوان علی نامی صارف نے لکھا کہ ہم سندھ کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں-دیکھو جو مجرموں کو پناہ دینے والے تھے آج رُسوا ہو رہے ہیں پوری دُنیا کے سامنے ۔۔ بے شک اللہ پاک بہتر انصاف کرنے والے ہیں۔
— Hasnain Shabbir (@Real_Hasnain_) June 6, 2020
حسنین شبیر نامی صارف نے لکھا کہ دیکھو جو مجرموں کو پناہ دینے والے تھے آج رُسوا ہو رہے ہیں پوری دُنیا کے سامنے ۔۔ بے شک اللہ پاک بہتر انصاف کرنے والے ہیں۔سلامت رہو۔ اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور بلند حوصلہ و عزم دیں آمین
— Hasnain Shabbir (@Real_Hasnain_) June 6, 2020
سلامت رہو۔ اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور بلند حوصلہ و عزم دیں آمین
https://twitter.com/Aftabah63644623/status/1269361409869168641?s=20
آفتاب احمد نامی صارف نے لکھا کہ میری بہن اللہ نے آپ کی سن لی ہے اور پی پی پی والوں کو ذلت ملی ہے بے شک اللہ کا لاٹھی بے آوز ہے-
https://twitter.com/farhan4678/status/1269314669430345730?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ محترمہ شاہ زیب قتل کیس اور ملک ریاض کی بیٹیوں والے کیس سے نصیحت پکڑیں اور سکون کریں اس ملک میں کمزور کیلئے انصاف نہی ہے اور طاقتور کیلئے سب کچھ ہےوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ام رُباب
-

کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا ، نادیہ جمیل کی خوبصورت مسکراہٹ
بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا-
باغی ٹی وی :بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا-
Cancer can't take my smile away. I'm blessed 🙂 I have you all my dearest Twitter family. So sorry I can't get to individual messages yet. But soon I will have the energy again. Till then keep smiling and keep me in your prayers. You are in mine. JazakAllah Khair 💐❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ pic.twitter.com/KRm3iWaN3J
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 7, 2020
اداکارہ نے لکھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سب سے پیاری ٹویٹر فیملی میرے پاس ہے-نادیہ جمیل نے لکھا کہ معاف کیجئے گا میں ابھی تک انفرادی پیغامات تک نہیں پہنچا سکتی۔ لیکن جلد ہی میں صحت مند ہوں گی اور مجھے دوبارہ توانائی ملے گی۔ تب تک مسکراتے رہیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ آپ سب میرے اپنے ہیں۔
اداکارہ و سماجی کارکن نے آخر میں اپنے پیغام میں مداحوں کو شکریہ کہتے ہوئے جزاک اللہ خیر لکھا-
خیال رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اور ان کا علاج جاری ہے انہوں نے مداحوں سے دعا کے لئے بھی درخواست کی تھی-
نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل
نادیہ کی دوست نے پچیس سالہ دوستی کی لاج رکھ کر اپنے سر کے بال منڈوا دئیے
-

رب کی محبّت…!!! بقلم:جویریہ بتول
رب کی محبّت…!!!
[بقلم:جویریہ بتول]۔
اُس پر رب کی محبّت حاوی ہے…
یہ جو کھیل تماشہ دنیاوی ہے…
یہ نشانی ہے ایمان والوں کی…
خلوص و وفا کے حوالوں کی…
یہ صورت نارِ ابراہیم ہے…
یہ صدائے موسیٰ کلیم ہے…
گواہ جس کا سرِ طور ہے…
دریا کی لہروں پر رواں…
"ان معی ربی” کا سرور ہے…
یہ اک خواہش ہے دیدار کی…
جنت کے باغ و بہار کی…
وہ بلال کی تپتی ریت پر…
جو لذت ہے پکار کی…
خباب کے ڈھلتے بدن کی…
جو تاریخ ہے مہکار کی…
ہجرت کی راہوں پر جو…
داستاں ہے محبّت و پیار کی…
طائف کی گھاٹیوں میں جو…
صدا لا الہ الا اللہ کے پرچار کی…
یہ سب محیطِ محبّتِ رب ہے…
ملے یہ محبّت تو پاس سب ہے…
دل کا چین،متاعِ حیات بھی…
دنیا کا سرور،سکونِ ممات بھی…
گرعملِ صالح سے یہ زندگی گزاری ہے…
توحید سے محبّت، رہی شرک سے بیزاری ہے…
رب بھی ایسے بندوں سے چاہتا ملاقات ہے…
نصیب ہو دیدارِرب،کیا ہی عظمت کی بات ہے…!!!
( فمن کان یرجو لقاء ربہ فلیعمل عملا صالحا و لا یشرک بعبادۃ ربہ احدًا¤ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسأَلُکَ حُبَّکَ…🤲🏻)
==============================
[جویریات ادبیات]۔
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤ -

چمکتا ستارہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ قلمکار: عاشق علی بخاری
چمکتا ستارہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ
قلمکار: عاشق علی بخارینام عمر کنیت ابو حفص اور لقب خلیفہ راشد، اشج ( زخمی) بنی امیہ اور زاہد ہے. بچپن میں گھوڑے نے آپ کو زخمی کردیا تھا اس لیے آپ بنو امیہ کے زخمی کے لقب سے مشہور ہوگئے، بعض روایات کے مطابق امیر المومنین خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خواب بھی دیکھا تھا کہ کاش میں اپنے بچوں میں سے اس بیٹے کو دیکھ سکتا جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا.
آپ کی والدہ کا نام لیلی ام عاصم اور والد کا نام عبدالعزيز ہے، آپ مدینہ طیبہ میں 61 ہجری کو پیدا ہوئے. آپ والدین کی طرف سے بڑے بہترین خاندان اور حسن سیرت کے مالک تھے. آپ کی والدہ خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی نواسی ہیں، فاروقی گھرانا آپ کا ننھیال اور ددھیال اموی حکمران ہیں، آپ کے والد عبدالعزیز بن مروان بہت بہادر اور بے حد سخی ہونے ساتھ ساتھ پختہ ارادے کے مالک تھے یعنی جس چیز کا ارادہ کرتے اسے حاصل کیے بغیر نہیں رہتے تھے. جب آپ رحمہ پیدا ہوئے اس وقت آپ کے والد مصر کے گورنر اور چچا خلیفہ تھے، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والی مثال تو آپ نے سن رکھی ہوگی آج تاریخ کے اوراق سے پڑھ بھی لیں. آپ رحمہ اللہ کے لیے سب سے بڑی خوش نصیبی کی بات یہ ہے کہ آپ کا نسب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساتویں پشت میں ملتا ہے.
بات کی جائے اگر آپ کے حلیے کی تو آپ جوانی میں انتہائی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے. جسم بھرا ہوا، داڑھی سے مزین چہرہ جو دیکھے تو دیکھتا ہی رہ جائے. ماتھے پر گھوڑے کی لات سے لگا زخم کا نشان اور سر کے بالوں میں سفید بالوں کی لکیر. جوانی والی رونق آپ کے کم کھانے، کم سونے اور زیادہ وقت آخرت کی فکر کرنے اور ہر وقت اسی سوچ میں گم رہنے کی وجہ سے ختم ہوگئی جس کی جگہ اللہ کا خوف اور تقوے والا رنگ نظر آنے لگا. جسم کمزور اور آنکھیں اندر کو دھنس گئیں. بھلے آپ دیکھنے میں کمزور ہی تھے لیکن اعصاب کے لحاظ سے انتہائی مضبوط تھے.
آپ کی تین شادیاں تھیں جن سے اللہ تعالیٰ نے بارہ بیٹے اور تین بیٹیاں عطا کی.جس طرح آپ کی والدہ نے آپ کا نام عمر رکھا اسی طرح آپ نے اپنے ایک بیٹے کا نام عمر اور دوسرے کا ابوبکر رکھا جو شیخین خلیفہ اول ابوبکر اور خلیفہ ثانی اپنے پڑنانا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے محبت کی دلیل ہے. اور یہی وجہ ہے کہ جب آپ خلیفہ بنے تو آپ نے خلافت راشدہ کی یاد تازہ کردی اور امت کو پھر سے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سخاوت اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی عدالت سے مالا مال کردیا. امت مسلمہ میں پھر سے ایک نئی جان آگئی لیکن وہ لوگ جن کی دکانیں اور جیبیں بند ہوچکی تھیں وہ ہر وقت آپ کی زندگی کا چراغ بجھانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے بالآخر آپ کے غلام کے ذریعے آپ کو زہر دی گئی اور اس چراغ کی روشنی ہمیشہ کے لیے بجھادی گئی. حکمرانی جسے آپ بڑی بھاری ذمے داری سمجھتے تھے اس سے بہت جلد شہادت کے ساتھ بری ہوگئے.