Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اگر میں نے پی ٹی آئی منسٹرز پر ریپ کے الزامات لگائے ہوتے تو نام نہاد لبرلز میرا  ساتھ دیتے ، سینتھیا

    اگر میں نے پی ٹی آئی منسٹرز پر ریپ کے الزامات لگائے ہوتے تو نام نہاد لبرلز میرا ساتھ دیتے ، سینتھیا

    پی پی پی(پاکستان پیپیلز پارٹی) کے سیایسی رہنما رحمن ملک پر ریپ کے الزامات لگانے والی امریکی خاتون سینتھیا نے معروف لبرلز شخصیات کو سیاسی رہنماؤں کے ساتھ لڑائی میں اس کا ساتھ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے پی ٹی آئی منسٹرز پر ریپ کے الزامات لگائے ہوتے تو نام نہاد لبرلز میرا ساتھ دیتے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں مقیم امریکی سیاح خاتون سنتھیا کا معروف اور خود کو لبرلز کہلانے والی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر میں نے پی ٹی آئی منسٹرز پر ریپ کے الزامات لگائے ہوتے تو نام نہاد لبرلز میرا ساتھ دیتے اب چونکہ میں نے پی پی پی کے رہنماؤں پر الزام لگائے ہیں تو سب خاموش ہیں ان کی خاموشی میری سمجھ سے باہر ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ مین لکھا کہ اگر میں نے پی ٹی آئی کے کسی وزیر پریہ الزام لگائے ہوتے:
    – ریکارڈ / پاس ریکارڈنگ؛

    -ڈوک تصویر


    – اور اس پارٹی سے ریپ کی دھمکیوں وغیرہ کے تو نام نہاد ‘لبرلز’ میری حمایت کرتے۔ لیکن چونکہ ہم پیپلز پارٹی کے رحمان ملک کی بات کر رہے ہیں وہ اتنے خاموش کیوں ہیں؟

    سنتھیا نے کہا کہ خواتین کم از کم شفاف انصاف کا مطالبہ کریں-

    واضح رہے کہ سنتھیا کی اس لڑائی میں سنتھیا کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا اور ان کے حق میں آواز بلند کی تھی اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ پوچھنا تھا بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا۔۔۔؟؟؟ جواب پوری دینتداری سے دیں- وینا ملک نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ پی پی پی کے خلاف اپنا مشن جاری رکھیں وہ ان کا ساتھ دیں گی-

    واضح رہے کہ سنتھیا اور پی پئی پی کے رہنماؤں کے درمیان اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔

    اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے

    سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا ئی تھی-

    اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

    وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی

    رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات جھوٹے قرار دے دیئے

    ‏سنتھیا رچی نے کچھ لوگوں پر الزام پاکستان میں رہتے ہوئے لگایا ہے باقیوں پر واپس امریکہ جا کر لگائے گی، عمر چیمہ

    قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کرپوری پاکستانی قیادت کورسواکرے، ریپ کےالزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،سلیم صافی

    سنتھیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش،جنرل حمید گل امریکہ میں کیا آفر ہوئی؟ عبداللہ گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

  • ‏سنتھیا نے لمبے عرصے تک گوری چمڑی کے دم پر ملک کے بااثر لوگوں کے ایمان و کردار کو امتحان میں ڈالا۔ جس میں اکثریت ناکام ہوئی، اینکر عمران خان

    ‏سنتھیا نے لمبے عرصے تک گوری چمڑی کے دم پر ملک کے بااثر لوگوں کے ایمان و کردار کو امتحان میں ڈالا۔ جس میں اکثریت ناکام ہوئی، اینکر عمران خان

    پاکستان کے نجی چینل جی این این کے معروف اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ ‏سنتھیا نے لمبے عرصے تک گوری چمڑی کے دم پر ملک کے بااثر لوگوں کے ایمان و کردار کو امتحان میں ڈالا۔ جس میں اکثریت ناکام ہوئی-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے نجی چینل جی این این کے معروف اینکر عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سنتھیا نامی عورت بظاہر خطرناک لگ رہی ہے۔ اس نے پہلے لمبے عرصے تک گوری چمڑی کے دم پر ملک کے بااثر لوگوں کے ایمان و کردار کو امتحان میں ڈالا۔ جس میں اکثریت ناکام ہوئی۔


    اینکر عمران خان نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اب انکی ناکامی کے قصوں اور ثبوتوں کے ساتھ حملہ آور ہو چکی ہے۔ پہلا ٹارگٹ پی پی پی دوسرا کون؟

    واضح رہے کہ سنتھیا اور پی پی پی کے رہنماؤں کے درمیان اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔

    اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے

    سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے

    اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے-سنتھیا کا کہنا ہے کہ وہ پی پی پی کے علاوہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بھی بے نقاب کریں گی-

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

    رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات جھوٹے قرار دے دیئے

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

  • ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے مداحوں سے کورونا وائرس کا شکار نامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے مداحوں سے کورونا وائرس کا شکار نامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ایک ٹویٹ میں ادکارہ روبینہ اشرف کی ایک خوبصورت تصویر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں تصویر کے کیپشن میں اداکار نے مداحوں سے اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ پلیز روبینہ اشرف کے لئے دُعا کریں –


    اداکار نے لکھا کہ اللہ انہیں صحت انہیں تندرستی دیں اور وہ جلدی صحتیاب ہوں-

    واضح ریے کی گذشتہ ہفتے شوبز انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی تھیں اب ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ہے –

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار


    یاد رہے کہ یہ خبر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی کہ سینئیر اداکارہ سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کی موت کی خبریں بھی وائرل ہوئیں تھیں جس کی بعد میں اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کی صحت کے متعلق پھیلائی گئی افواہیں غلط ہیں-

    کورونا وائرس : سکینہ سمو کی اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید

  • سفر کے مقصد کو نہ بھُلاؤ…!!! بقلم:جویریہ بتول

    سفر کے مقصد کو نہ بھُلاؤ…!!! بقلم:جویریہ بتول

    خیر خواہی…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    کسی کو نظروں سے گراؤ…
    نہ یونہی کبھی نیچا دکھاؤ…
    انسان سے انسانیت کے…
    احترام کا تعلق سدا نبھاؤ…
    خطاؤں سے دُھلا نہیں کوئی…
    کبھی خوبیوں پر پردہ نہ اوڑھاؤ…
    محبتوں کا درس دو سدا…
    نفرتوں کو جڑ سے ہی مٹاؤ…
    وفاؤں کی تاثیر دیرپا ہے…
    جفاؤں سے نہ اسے دھندلاؤ…
    کہیں کسی چشمِ تر کا آنسو…
    جو گناہوں کا بنے وضو…
    رب سے کہا جو راز ہو…
    دلوں میں بجتا ساز ہو…
    اُسے رفعتوں پہ جھلملائے…
    جی بھر کر وہ مسکرائے…
    قدم وہ اپنے کر کے سیدھے…
    ہم سے بھی آگے نکل جائے…
    تو اپنے لہجوں کے درد سے…
    کسی کو نہ کہیں تُم رلاؤ…
    وقت گزرتے نہیں دیر لگتی…
    غلطی کہیں بھی ہے ہو سکتی…
    کسی کے دل پر وار کر کے…
    خود شرمندگی کا نہ ساماں بناؤ…
    انسانوں سے روا رہے انسانیت…
    غالب نہ آئے کہیں رعونت…
    فلاح کی طرف رواں دواں رہے…
    سفر کے مقصد کو نہ بھُلاؤ…!!!
    اسی کا نام ہے خیر خواہی…
    یہی تو ہے بھلی ہمراہی…
    اسی کو کہیں رنگِ وفائی…
    جلد بازی کے فیصلوں سے…
    صدائے ضمیر کو نہ دباؤ…!!!
    کسی کو نظروں سے گراؤ…
    نہ یونہی کبھی نیچا دکھاؤ…!!!
    =============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    چین کے شہر ووہان سے پھیلے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کے بعد پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا دن بہ دن اس وبائی مرض کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں خو ف و ہراس کی فضا قائم ہے ہر کوئی اس وبا کے خوف سے سہما ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شفاعت علی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں کچھ مثبت کرنے کی ضرورت تھی جب کورونا نے کہا ہو کوئی ساڈے لائق!


    شفاعت علی نے لکھا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے آپ سب کے پیار کی ضرورت ہے-


    شفاعت علی کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی اقرارالحسن نے دعاؤں اور نیک خواہشتا کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سے آپ کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا گو ہوں-


    احمد وقاص گورائیہ نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ چار دن کے لئے آواز بدل کر عمران خان بن جائیں۔ علامات ادھر چلی جائیں گی-

    واضح رہے کہ شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔انہیں بظاہر کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔اسی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔

    شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننےپر کاروائی کا حکم دینے والے عثمان بزدار نے حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننےپر کاروائی کا حکم دینے والے عثمان بزدار نے حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں رواں سال مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا تھا تمام کاروباری مراکز اور دفاتر بند کر دیئے گئے تھے تاہم بعد میں ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور عوام کے مطالبے پر وبا سے بچاؤ سے پیش نظر ایس او پیزبناتے ہوئے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے اور اب عوام کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے خصوصاً ماسک پہننے پر زور دیا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دیں جب حکومتی سربراہ ہی اپنی بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے تو دوسروں سے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننے پر کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب بزدار اپنی ہی بنائی گئی ایس او پیز اور حکومت کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں-نیچے دی گئ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں اور چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب اور ان کے سٹاف نے کورونا کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو سماجی دوری کا خیال کیا اور نہ ہی ماسک پہنا ہوا ہے-

    یاد رہے کہ وزیر ملک میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار نے بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے- وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے بنائی گئی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

    پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والے دوکاندار کو بھاری جُرمانہ اور ادوکان سیل کر دی جائے گی

    دوسری جانب قصور پتوکی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے عائد کئے گئے یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

    اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگرکا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

  • صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفیکیشن جاری

    صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفیکیشن جاری

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا- سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے کاروباروں کے نئے اوقات کا میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دوکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔ جبکہ بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

  • کبھی اُن کو آہنگِ صدا کرو…!!! بقلم:جویریہ بتول

    کبھی اُن کو آہنگِ صدا کرو…!!! بقلم:جویریہ بتول

    آہنگِ صدا…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    تم چپ یوں ہی نہ رہا کرو…
    کبھی رقم کوئی حرفِ وفا کرو…
    جذبات کو نہ دو یوں اذیتیں…
    کبھی اُن کو بھی آہنگِ صدا کرو…
    جو فن ملا ہے،جو ہنر ہے پاس…
    کبھی اُس کو عملی بھی ادا کرو…
    کاندھوں پہ اٹھائے جو قرض ہیں…
    کبھی ادائیگی میں نہ دغا کرو…
    گر بولنے کی ہو رکھتے سکت…
    کبھی کوئی لفظِ سچ کہا کرو…
    برائیوں کے ہاتھوں تنگ ہو گر…
    کبھی خود بھی ان سے رُکا کرو…
    کسی کی چاہتے ہو گرکرنا رہبری…
    کبھی انداز مثلِ آئینہ صفا کرو…
    گر چاہتے ہو منزل تک راہوں کی رسائی…
    کبھی کانٹے اوروں کی راہ سے چُنا کرو…
    اپنے لیئے تو جیتا ہے یاں ہر کوئی…
    کبھی کسی کے لیئے بھی زندگی میں جیا کرو…
    ملتی اذیتوں پہ صبر کا بھی اجر ہے…
    کبھی جیتے جی نہ خود کو تنہا کرو…
    تم چُپ یوں ہی نہ رہا کرو…
    کبھی رقم کوئی حرفِ وفا کرو…
    جذبات کو نہ دو یوں اذیتیں…
    کبھی اُن کو آہنگِ صدا کرو…!!!
    =============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہان کو  بقلم: جویریہ بتول

    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہان کو بقلم: جویریہ بتول

    آفتیں…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    مشرق و مغرب کے ہر اک انساں کو…
    کورونا کی وبا میں گھِرے ہوئے ہیں ہم سب…
    آنکھوں سے دیکھتے ہیں اس چمنِ ویراں کو…
    کہیں ٹڈیوں کے غول اُجاڑتے ہیں فصلیں…
    کہیں کرتے ہیں اَولے ماند حُسن کے سماں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    بھوک اور افلاس کے سائے منڈلا رہے ہیں ہر سو…
    کیا ہے اداس جنہوں نے مکیں اور مکاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    روٹھی ہیں رحمتیں،گناہوں سے زمیں اٹی ہے…
    درِ مغفرت پہ جھکنے کا شعور ہو مسلماں کو…
    سانسوں کی ڈوری میں موتی ہوں استغفار کے…
    اسی حصار میں ملے، پھر پناہ ہر بے اماں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    الٰہی ہم گناہ گار ہیں،مانا کہ خطا کار ہیں…
    تو ہی بخشتا ہے بس ہر بے کس و عاصیاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    لائے ہیں ہم کاسۂ خالی،شجر کی جیسے ہو سوکھی ڈالی…
    ابرِ مغفرت سے مہکا ہمیں ،دور کر دے اس خزاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    بے بسی کا عالم ہے،جو اس دنیا پر طاری ہے…
    اپنے کُن کے اشارہ سے دے ٹال ہر بلائے ناگہاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    مشرق و مغرب کے ہر اک انساں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…!!!
    ===============================

  • کسی بھی معاملے میں شفافیت اور نیت کے اخلاص کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے……!!! تحریر:جویریہ بتول

    کسی بھی معاملے میں شفافیت اور نیت کے اخلاص کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے……!!! تحریر:جویریہ بتول

    اخلاص و شفافیت…!!!
    [تحریر:جویریہ بتول]۔
    کسی بھی معاملے میں شفافیت اور نیت کے اخلاص کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے…
    جہاں دل کی دھرتی زرخیز اور نرم ہو وہاں ایمان کے بیج پر بارش بہت جلد اپنا اثر دکھاتی ہے…
    وہ تھوڑے ہی وقت میں پھول پھل کر خوشنما شجر کا رُوپ دھار لیتا ہے جو باقیوں کے لیئے بھی مثلِ سایہ اور ٹھنڈک کا کام دیتا ہے…
    مگر جو دل بنجر ہو جائیں،
    دھرتی روئیدگی کی صلاحیت سے محروم ہو…
    وہاں موسم بہ موسم کی بارشیں بھی برس جائیں مگر پانی وہاں جذب نہیں ہوتا بلکہ چٹیل میدان پر سے فوراً پھسلتے ہوئے بہہ جاتا ہے…
    نتیجتًا وہاں سبزہ اُگتا ہے نہ نرمی کے آثار دکھائی دیتے ہیں…
    وہاں محض شکوک و شبہات،انکار اور اعتراضات و سوالات کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری رہتا ہے…
    پھر وقت بیت جاتا ہے،وقت رُکا نہیں کرتا…
    چاہے ہم رُکے رہیں…فلاح و اصلاح کی طرف بڑھنے اور متوجہ ہونے سے مگر سوئیوں کی ہڑتال کبھی وقت کو روک نہیں سکتی…!!!
    دلوں میں شفافیت کا حُسن نہ جھلملائے…
    اخلاص کا گُلاب نہ کھلکھلائے…
    نیتوں کے فتور نہ تھمیں…
    عبادات کے رنگ مدھم ہی رہیں…
    معاملات سنورنے کی بجائے بگڑتے ہی رہیں…
    تو یقین جانیئے ہم میں کہیں بھول ہوئی ہے…!!!
    ہم نے ظاہر سے باطن تک کا سفر ابھی طے نہیں کیا…
    ہم ظاہریت کے لبادے کی آرائش میں ہی حیراں وغلطاں کھڑے ہیں…
    ہم قیل و قال کے سمندر میں ہی غوطہ زن رہتے ہیں…
    اور کافی وقت کھو جاتا ہے…
    نفاق اور اخلاص کے درمیان ایک بہت بڑی خلیج حائل ہوتی ہے جسے ایمان کی قوت سے پُر کرنا ہوتا ہے…!!!
    ورنہ ایک چیز اگر کسی کے لیئے شفا ہو تو دوسرے کے لیئے خسارہ بن جایا کرتی ہے…
    جیسے کسی کو توانائی اور صحت کی بحالی کے لیئے بہترین غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے…
    مگر جب معدے میں بگاڑ پیدا ہو جائے تو وہی غذا وبال اور بگاڑ بن جاتی ہے…
    خرابی کا باعث بن کر رہی سہی طاقت بھی چھین لیتی ہے…
    جیسا کہ اللّٰہ تعالٰی فرماتا ہے:
    "اور ہم اس قرآن کے ذریعے ایسی چیزیں نازل کرتے ہیں جو مومنین کے تو شفا اور رحمت ہیں،لیکن اللّٰہ تعالٰی ان سے ظالموں کے خسارے میں ہی اضافہ فرماتا ہے.”(بنی اسرائیل)۔

    مخلصین اور منافقین کے گروہ کے کردار کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اللّٰہ تعالٰی نے کتنا اچھا نقشہ کھینچا ہے…
    کہ جب کوئی سورت نازل ہوتی تو منافقین استہزا کے طور پر ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ اس سورت نے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے ؟
    اللّٰہ تعالٰی نے مخلصین کی توصیف بیان کرتے ہوئے فرمایا:
    فَاَمَّاالَّذِینَ اٰمَنُوا فَزَادَتھُم اِیمَانًا وَّ ھُم یَستَبشِرُونَ¤
    سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے اُن کے ایمان کو زیادہ کیا اور وہ خوش ہو رہے ہیں…!!!
    آیات الہیہ میں غورو تدبر کرتے تو ان کے دل خیر و ہدایت کی طرف پھر جاتے مگر یہ سازشوں اور شرارتوں سے باہر نکلے ہی نہیں…
    نتیجہ کیا نکلا؟
    *فزادتھم رجسًا اِلٰی رجسھِم…
    ان کی گندگی کے ساتھ گندگی اور بڑھ گئی۔
    ہمیں چاہیئے کہ ہم اخلاص اور نکھار پیدا کریں…
    نیتوں میں…
    عملوں میں…
    لفظوں میں…
    رویوّں میں…
    معاملات میں…
    دلوں کا میل دھو ڈالیں…
    اس زندگی کو بندگی کے رنگ میں ڈھال کر مخلصا لہ الدین سے آراستہ ہو کر اس سفر کو طے کرتے جائیں…
    اپنی کوتاہیوں کے ازالہ کے لیئے اس کے حضور توبہ و انابت سے حاضر ہو جانے پر اس کا طریقہ کیا ہے؟
    یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِم حَسَنِتِِ
    وقت بہت کم اور سفر بڑا طویل ہے…
    قبر کی تنہائی کے دَور سے میدانِ حشر تک کیا کیا بیتے گی؟
    ہم یقیناً اس سے غفلتوں میں ہیں…!!!
    زندگی کو خلوص کی چاشنی سے گُوندھ کر گزارنے کا تہیہ کر لیں…
    باہر اور اندر کی دنیا کو ہم آہنگ کر لیں…
    خود کو دھوکہ میں مبتلا کریں،نہ لوگوں کو دھوکہ دیں…
    چراغِ راہ بنیں…
    وفا کا استعارہ بنیں…
    کردار کا چمکتا ہوا ستارہ بنیں…
    راہوں کے روڑے نہیں…
    ہم صدق کے ہمنوا بنیں…
    کذب کے کوڑے نہیں…
    بغیر تحقیق و تصدیق کے افواہوں کا حصہ بنیں نہ کان دھریں…
    دوسروں پر تنقید کی بجائے پہلے اپنا آپ ٹھیک کریں…
    شعور کی طرف چل کر لوگوں میں شعور اُجاگر کریں…
    مختلف النوع مزاجوں کو سمجھنے کی کوشش کریں…!!!
    لغو کو زندگیوں سے نکال دیں…
    کیا ہے یہ لغو؟
    ہر وہ بات اور کام جس میں شرعًا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
    ایسی باتوں اور کاموں کا حصہ بننے کے بجائے خاموشی اور وقار سے گزر جانے کو ترجیح دیں…
    دل کی دھرتی جب زرخیزی دکھائے گی تو لاریب آخرت کی کھیتی بھی لہلہائے گی…!!!
    وَکَانَ اللّٰہُ شَاکِرًا عَلِیمًا¤
    اللّٰہ قدر دان بھی اور خوب جاننے والا بھی…!!!
    بے عیب دل،صاف دل،اور مخلص دل اُس دن مال و زر،ہیرے و جواہرات پر فوقیت لے جائے گا…
    یَومَ لَا یَنفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُونَ¤
    اِلَّا مَن اَتَی اللّٰهَ بِقَلبِِ سَلِیمِِ¤
    "جس دن مال اور اولاد کُچھ کام نہ آئے گی لیکن فائدہ والا وہی ہو گا جو اللّٰہ کے سامنے بے عیب دل لے کر آئے…”
    یہ دل کا معاملہ ہی اخلاص اور نفاق،شفافیت اور ملاوٹ کا فرق پیدا کر دیا کرتا ہے…!!!
    الٰہی ہمیں وہ دل دے جو:
    اللّٰہ کی رضا پر راضی دل…
    سنت مطہرہ پر مطمئن دل…
    دنیا کے مال و زر کی بجائے ایمان کی محبت سے سرشار دل…
    جہالت کی تاریکی سے دُور علم سے منور دل…
    اخلاص و شفافیت کے سفر کے راہی کا روگوں سے عافیت والا دل ہو…!!!
    ===============================
    [جویریات ادبیات]
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤