Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کمسن زہرہ شاہ کے اصل قاتل اُس کےوالدین ہیں  احسن خان

    کمسن زہرہ شاہ کے اصل قاتل اُس کےوالدین ہیں احسن خان

    پاکستان شوبز انڈسٹڑی کے نامور اداکار احسن خان نے راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں طوطے آزاد کرنے کی غلطی پر مالکان کے تشدد سے جان سے جانے والی کم سن گھریلو ملازمہ زہرہ شاہ کے قتل کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا۔
    https://free.facebook.com/story.php?story_fbid=554971002048773&id=100026076339163&_rdc=1&_rdr
    اداکار کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کی معصوم بچی جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہوئی، اس کے اصل قاتل گھر والے ہیں۔

    سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ قاتل ماں باپ بھی ہیں۔ ماں باپ کا کام ہے بچوں کو روٹی دینا۔ ان کا تحفظ ۔ بچوں کا کام ماں باپ کے پیٹ بھرنا نہیں ہے۔۔ غربت بھی اس بات کا جواز نہیں کہ وہ ناتواں بچوں کو اپنی روٹی کا ذریعہ بنائیں۔

    اداکار نے لکھا کہ اگر غربت مسئلہ ہے تو شادی سے پہلے سوچیں۔۔ شادی ہو گئی ہے تو بچے پیدا کرنے سے پہلے سوچیں۔۔ آٹھ سال کی معصوم جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہو گئی،اصل قاتل گھر والے ہیں۔ ان گھر کے درندوں کا پہلے سوچیں۔

    احسن خان نے کہا کہ ماں باپ آٹھ سال کی بچیوں کو دو ٹکوں کے عوض غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا تو دور گھر میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے بلکہ اکیلا مارکیٹ بھی نہیں بھیج سکتے۔

    واضح رہے کہ احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

    ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے یاسر حسین

    آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار

  • گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    پاکستانی نامور بینڈ جنون کے معروف گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں عالمی وبا کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر مقررکر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی نامور بینڈ جنون کے معروف گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں عالمی وبا کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیرمقرر کر دیا ہے۔ کورونا کو شکست دینے والے معروف گلوکارسلمان احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیارا وطن پاکستان میری جان اور شان ہے۔

    سلمان احمد نے نے کہا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نظام زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے اس وبا کو شکست کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کوویڈ 19 سے ایک زندگی بچالی تو سمجھیں آپ نے پوری انسانیت بچا لی-

    واضح رہے کہ سلمان احمد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ احمد ایک خیراتی ادارہ بھی چلا رہے ہیں اس سے قبل سلمان احمد انسداد پولیو کی مہم میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بھی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

  • ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے  یاسر حسین

    ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے یاسر حسین

    شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں امریکی سفید فام پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ، 8 سالہ ملازمہ زہرہ شاہ اور بھارت میں مرنے والی حاملہ ہتھنی کے بچے کی تصویر ہے
    https://www.instagram.com/p/CBD9P2_DnWj/?igshid=10vomvec9y1ke
    پوسٹ کی گئی تصویر میں تینوں آپس میں بیٹھے باتیں کررہے ہیں، جارج فلائیڈ کہہ رہا ہے کہ ’تم یہاں کیوں ہو؟ ‘جس پر زہرہ شاہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے کچھ پرندوں کو آزاد کردیا تھا‘ جبکہ حاملہ ہتھنی کا بچہ کہہ رہا ہے کہ ’میری ماما نے انسانوں پر بھروسہ کیا۔

    اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ ان سب کا دکھ کورونا سے زیادہ ہے۔ کورونا کو روک نہیں پارہے اسے تو روک سکتے ہیں۔ ہم سب کو بدلنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

    جبکہ آٹھ سالہ زہرہ شاہ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز VIII میں مالک کے اپنے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فیملی کے لئے کام کرنا شروع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کے دوران جب زہرہ شاہ طوطے کا پنجرہ صاف کر رہی تھی تو اُسی دوران زہرہ شاہ سے غلطی سے اپنے مالکان کے طوطے اُڑ گئے تھے جس کے بعد اُس کے مالکان نے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زہرہ شاہ انتقال کر گئی۔

    آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار


    گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کیرالہ ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی تھی-

    بھارتی فنکاروں کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےحاملہ ہتھنی کے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ

  • ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت

    ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے معروف قوال مرحوم امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے معروف قوال مرحوم امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ علامہ اقبال کی لکھی ہوئی مشہور دعا لب پہ آتی ہے پڑھ رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/tv/CBDQsLphL7f/?igshid=4tzu5t50pyae
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ادکارہ نے لکھا کہ یہ ویڈیو میرے اندر بیک وقت خوشی اور غمی دونوں کے احساسات پیدا کردیتی ہےامجد صابری ہمارے بیچ سے بہت جلد چلے گئے ۔

    ماہرہ خان نے لکھا کہ ویڈیو میں نوعمر امجد صابری علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھ رہے ہیں، جو مکمل دعا ہے۔

    ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر اداکار شہریار منور نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ پرائمری اسکول کی اسمبلی میں وہ یہ دعا روزانہ پڑھا کرتے تھے اس وقت تو وہ اس دعا کے معنی نہیں سمجھ سکے تھے لیکن اب انہیں معنوں کی سمجھ آچکی ہے ، بلاشبہ یہ ایک خوبصورت دعا ہے۔

    رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیرکی کبھی حمایت نہیں کی پاکستانی اداکارائیں

    ماہرہ خان کی بیٹی ہوتی تو اس کا کیا نام رکھتیں؟

  • فیصل قریشی کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    فیصل قریشی کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : دوروز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرعوام کی جانب سے کورونا وائرس کوڈرامہ جب کہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کو حقیقت سمجھا جا رہا ہے کی سٹوری شئیر کر کے لوگوں کو عالمی وبا کورونا سے متعلق احتیاط کرنے کی اپیل کی تھی۔جس کے بعد اداکار کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا-


    صارفین کی اس تنقید کے جواب میں سماجی رابطے کی وہب سائٹ پر اداکار نےایک ویڈیو پیغام اور ایک طنزیہ شعر پوسٹ کیا۔

    اداکار نے تنقید کے جواب میں یہ شعر لکھاکہ:

    تو مجھ پے ٹوٹ پڑا سارا شہرِ نابینا
    جاھلو کے نرغے میں جینا بھی محال و کمال ھو چکا ھے۔


    فیصل قریشی کے اس ٹویٹ کے جواب میں میزبان و گلوکار فخر عالم نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بس بھائی جاہلوں پر ترس کھایا کریں اور اُن کیلئے دعا کیا کریں کہ بڑے ہی بدقسمت لوگ ہوتے ہیں۔


    فیصل قریشی نے تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں اداکار نے کہا کہ کل سے سوشل میڈیا پر ایک عذاب ہی پڑ گیا ہے میں حیران ہوں اور افسوس بھی ہو رہا ہے بہت زیادہ باتیں سنا دیں اپنے لوگوں نےاداکار نے کوویڈ 19 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 تو کسی نے ڑھا ہی نہیں ارطغرل پڑھ کے لوگ شروع ہو گئے-

    اداکار نے کہا کہ کوویڈ 19 بہت سیریس ایشو ہے اس کو بہت سے لوگ نہیں دیکھ رہے ان لوگوں پوچھیں جو اس مشکل سے گزر چکے ہیں اور گزر رہے ہیں اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ مرض ایک ڈرامہ ہے تو بالکل بے حسی کی بات ہے-

    فیصل قریشی نے کہا کہ یہ بات ان لوگوں کے لئے تھی جو ارطغرل کے ہیروز کو حقیقیت سمجھ رہے تھے ان کی ایکٹریس کو سوشل میڈیا پر کہہ رہے تھے دوپٹہ کہوں نہیں لے رہیں ایسی ڈریسنگ کیوں کر رہی ہیں یا کتے کیوں پال رکھے ہیں گھر میں اس سے رحمت کے فرشتے گھر نہیں آتے وغیرہ اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا-

    انہوں نے کہا کہ ارطغرل کو اردو ڈبنگ میں بھی دیکھ کر یہ سمجھ نہیں سکے کہ اس کا مقصد کیا ہے فیصل قریشی نے کہا کہ برائے مہربانی کچھ بھی کہنے سے پہلے سوچ لیا کریں اور پوری بات پڑھ لیا کریں-

    ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے فیصل قریشی

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا  انجلینا جولی

    دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا انجلینا جولی

    معروف امریکی اداکارہ، فلمساز اور سماجی کارکن انجلینا جولی نے اپنی 45ویں سالگرہ کے موقع پر 2 لاکھ ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہانجلینا جولی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شہری حقوق کی تنظیم ،این اے اے سی پی کو دو لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔

    اداکارہ نے دنیا بھر میں موجود سیاہ فام کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تیزی سے مقبول ہوتی مہم ’بلیک لائیوز میٹر،کی حمایت کی اور امریکی ریاست مینیسوٹا میں گذشتہ پیر سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس افسر کی جانب سے حراست کے دوران تشدد کی وجہ سے موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    اپنی سالگرہ کے موقع پرانجلینا کا کہنا تھا کہ حقوق کسی ایک گروپ یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتے کہ دوسرا گروپ اپنے حقوق اس سے لینے کا پابند ہو انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    اداکارہ و سماجی کارکن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں موجود سختی اور غلطیوں کو دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور بہترین نتائج سامنے لائیں گے۔

    انجلینا نے مزید کہا کہ میں نسلی مساوات، سماجی انصاف، اور قانون سازی میں فوری اصلاح کے لیے سیاہ فاموں کی جدوجہد میں این اے اے سی پی لیگل ڈیفنس فنڈ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

    سیاہ فاموں، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والےدرد ناک مظالم دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے نیلم منیر

    نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

  • رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کی  تشہیرکی کبھی حمایت نہیں کی  پاکستانی اداکارائیں

    رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیرکی کبھی حمایت نہیں کی پاکستانی اداکارائیں

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور نامور اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیرکی حمایت نہیں کی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی اردو کے سینئیر جرنلسٹ ہارون راشد نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مجھے کسی بھی پاکستانی یا بالی وڈ اداکارہ کا نام بتا سکتا ہے جس نے کبھی جلد چمکانے والی مصنوعات کی حمایت نہ کی ہو۔


    صارف کی اس ٹویٹ کاماہرہ خان نےجواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان مصنوعات کی تشیہر کا تب سے انکار کرتی آ ئی ہیں جب سے وہ وی جے تھیں-


    ماہرہ نے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی جلد چمکانے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی۔


    گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ماہرہ خان کی اس ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ آپ کی جلد میں موجود میلا نن کی مقدار کاآپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر ہم سب ذمہ داری کے ساتھ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم سب چیزوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔


    دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ہارون راشد نامی صارف کی ٹویٹ کا جواب دیا لکھا کہ وہ گذ شتہ 12 برسوں سے گوری رنگت کی مصنوعات کی تشہیر سے انکار کرتی آئی ہیں کیونکہ انہوں نے اس کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔


    اداکارہ صنم سعید اور حریم فاروق نے بھی ایموجی شئیر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا-


    انڈین اداکارہ اور اینکر نے بھی رد عمل دیا-


    دی نیوز کی ایڈیٹر آمنہ نے لکھا کہ ماہرہ خان


    جرنلسٹ فاطمہ اشرف نے لکھا کہ اب یہ ایک مشکل بات ہے۔


    https://www.instagram.com/p/B9imnd7nlJ2/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اقرا عزیز نے کہا تھا کہ انہوں نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت سے انکار کیا تھا کیونکہ ان کے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے۔ رنگ گورا ہونا کامیاب زندگی کی علامت نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ لڑکیوں پر یہ اثر پڑے کہ ان کا رنگ اس طرح سے گورا ہو گا تو ان کے والدین ان پر فخر کریں گے-

    ماہرہ خان کی بیٹی ہوتی تو اس کا کیا نام رکھتیں؟

    کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس

  • ماہرہ خان کی بیٹی ہوتی تو اس کا کیا نام رکھتیں؟

    ماہرہ خان کی بیٹی ہوتی تو اس کا کیا نام رکھتیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اگر میری بیٹی ہوتی تو اس کا نام رانیہ رکھتی۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریار نامی صارف کا ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں صارف نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے ماہرہ خان کے لئے لکھے گئے خط کی تصویر شیئر کی۔


    ماہرہ خان کی آٹھ سالہ ننھی مداح نے اپنے خط میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پیاری ماہرہ میرا نام رانیہ ہے اور میں آپ کی تب سے بہت بڑی فین ہوں جب میں نے آپ کو ایوارڈ شو میں بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا-

    ننھی مداح نے لکھا کہ میں نے آپ کی سُپر سٹار فلم دیکھی مجھے آپ کا ڈانس اور ایکٹنگ بہت اچھی لگی میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اپنا آٹوگراف دیں تاکہ میں اُس کو فریم کروا کے اپنے کمرہ کی دیوار پر لگا سکوں۔

    ننھی مداح نے پسندیدہ اداکارہ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    ننھی مداح رانیہ کے والد نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری آٹھ سالہ بیٹی رانیہ نے آپ کے لیے خط لکھا ہے اُمید ہے کہ آپ کو یہ خط پسند آئے گا اور اگر آپ میری بیٹی کے خط کا جواب دیں گی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگی۔


    ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کی بیٹی بہت ہی پیاری ہے۔

    ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ اپنی بیٹی کو بتائیں کہ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اُس کا نام رانیہ ہی رکھتی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ننھی رانیہ کے لیے میری طرف سےبہت سارا پیار۔

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

  • ہماری عوام تُرک سیریز دیکھ تو رہی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی  وینا ملک

    ہماری عوام تُرک سیریز دیکھ تو رہی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی وینا ملک

    اداکارہ وینا ملک کا ملک کے موجودہ حالات میں کورونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پر کے پیش نظر کہنا ہے کہ ہماری عوام’ ارطغرل غازی‘ دیکھ تو رہی ہے لیکن عمل نہیں کررہی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عوام میں مقبول مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پرپر مبنی ترکش سیریز کے حوالے سے لکھا کہ تُرک ڈرامہ سیریل ہماری عوام ارطغرل دیکھ تو رہی ہے لیکن عمل نہیں کررہی ارطغرل ڈرامہ میں بھی کورونا جیسی وبا آئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے جانور تلف کیے اور اپنے اہلِ خانہ کو قرنطینہ کردیا


    اداکارہ نے کہا کہ جو قوم وبا سے بچنے والی احادیث پر عمل نہیں کرتی وہ ڈرامے پر کیا عمل کرے گی-


    اداکارہ میزبان نے اپنی ایک ٹویٹ میں وعام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یقیناً تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے پڑھے لکھے جاہل بھی ہیں جو کورونا کو ڈرامہ کہہ کر دوسروں کو بھی سیکھا رہے ہیں کہ جو مریض ہسپتال جاتا ہے ڈاکٹر اسکو مار کر کورونا کے نام سے پیسے کھاتے ہیں

    وینا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جاہلو! کورونا سے دنیا بھر میں ہزاروں ڈاکٹر بھی مرچکے ہیں

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 9 سو 83 ہو چکی ہے جبکہ وبائی مرض میں ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار 9 سو 35 جبکہ اب تک 32 ہزار 5 سو81 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں-

    ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے فیصل قریشی

    کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید

  • وہ رکھتا ہے سارے حساب خبیر… بقلم:جویریہ بتول

    وہ رکھتا ہے سارے حساب خبیر… بقلم:جویریہ بتول

    سارے حساب…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    میرا رب ہے وہ محتسب و بصیر…
    جو رکھتا ہے سارے حساب خبیر …
    دلوں میں اُٹھتے ہیں جو سب خیالات…
    ہیں تلاش کرتے ہیں جو اُن کی تعبیر…
    عملِ صالح کی ہر اک اَدا…
    اور ریا کاری کے انداز حقیر…
    مخلصی کے رنگ کی وسعتیں…
    اور جو ہوتے ہیں ظاہریت کے سفیر…
    اس کی یاد سے دھڑکتے ہوں دل…
    یا پھر غفلتوں کے ہوں مارے خمیر…
    وہ رکھتا ہے سارے حساب خبیر…
    جزا کے ضیاع کا ہے نہیں کوئی ڈر…
    سزا سے ہو سکے گا کیسے مفر…؟
    اک یومِ حساب ہے اور وہ محتسب…
    پھر جنت کے سکوں ہوں یا عذابِ سعیر…؟
    وہ رکھتا ہے سارے حساب خبیر…
    جو ظاہر ہیں ہم اور جو ہیں درِ پردہ…!!!
    اک ایک پَل کے عمل ہیں جو کردہ…
    لکھتے ہیں ساتھ ساتھ کِرامًا کاتبین…
    واں ہوں گے جواب دہ کھڑے غریب و امیر…
    آؤ کہ کریں نیتوں کے ہم سیدھے رُخ…
    زندگی کے ایام میں نہ دیں کسی کو دُکھ…
    رب کی رضا کو کریں اپنا ایماں…
    وقت ہے بہت کم،جمع کر لیں ساماں…
    سفر ہے طویل اور یہ زندگی ہے قلیل…
    رہیں حق کے ہی داعی اور حق کے مشیر…
    آتے ہوئے ہر خیال سے، قدم نہ ڈگمگائے یہ…
    اُٹھے سدا وہ قدم،کہ مطمئن رہے پھر اپنا ضمیر…
    میرا رب ہے وہ محتسب و بصیر…
    جو رکھتا ہے سارے حساب خبیر…!!!!!!!
    =============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤