Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    ملک بھر میں گرمی نے شدت اختیار کی ہوئی ہے ، عید الفطر کی چھٹیاں ہیں چھٹیوں میں سب ہی نئی نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ایسے میں اگر لسی کے مختلف فلیورز بنائے جائیں تو عید کی چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے اور پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے گی گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے۔

    کچی لسی:گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

    اجزاء:
    دودھ آدھاپاؤ

    دہی آدھا کلو

    پانی ایک پاؤ

    چینی حسب ضرورت

    برف کے کیوب چند عدد

    گلاب اور دارچینی کا عرق چند قطرے

    ترکیب

    برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔

    آم کی لسی:

    اجزاء:

    آم آدھا کپ کیوبز میں کٹے ہوئے

    چینی 1 کھانے کے چمچ

    دودھ پا ؤکپ

    دہی پاؤ کپ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ مزیدار لذیذ اور ٹھنڈی ٹھنڈی لسی تیار ہے

    کھجور کی لسی:

    اجزاء

    دہی ایک پاؤ

    کھجور 4 عدد

    شیرہ پاؤ کپ

    انار دانہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں، کھجور کی لسی تیار ہے۔

    منٹ لسی:

    اجزاء۔

    دہی آدھا پاؤ

    چینی دو کھانے کے چمچ

    سوکھا پودینہ ایک کھانے کے چمچ

    بھنا اور پسا زیرہ ایک چٹکی

    برف کے ٹکڑے حسب ضرورت

    پودینے کے تازہ پتے — گارنش کے لئے

    ترکیب

    ایک بلینڈر میں دہی، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں مزیدار منٹ لسی تیار ہے-

  • ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے  نیلم منیر

    ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

    پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حق میں اپنا بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سرحدوں کے بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیے

    باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حق میں اپنا بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سرحدوں کے بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے ارطغرل غازی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ویسے تو میں اپنی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی رائے کا احترام کرتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی ترکی ڈرامے یا پاکستانی ڈرامے کی بات نہیں، ہمیں اس سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ اسلام کی بات ہے
    https://www.instagram.com/p/CAVJnJlliTB/?igshid=psqcugishvki
    انہوں نے لکھا کہ یہ ڈرامہ ہمیں مسلمانوں کی تاریخ بتارہا ہے، انہوں نے انصاف کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں، اللہ کی راہ پر رہے اور اسلام کو زندہ رکھا-

    نیلم منیر نے مزید لکھا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک کتاب پڑھنا جس میں اسلام کی تاریخ بیان کی گئی ہو، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے اور پاکستان میں بھی ایسے پروجیکٹس بنانے کا حوصلہ ملنا چاہیے جس پر ہم فخر کرسکیں۔


    نیلم منیر کی اس پوسٹ پر ارطغرل غازی کی اداکارہ گلثم علی نے بھی کمنٹ کیا جنہوں نے اس ڈرامے میں اصلیہن ہاتن کا کردار نبھایا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر شوبز شخصیات دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہیں،جہاں کئی شخصیات ڈرامے پاکستان میں نشر کرنے پر ناخوش ہیں وہیں کچھ فنکار اس کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں

    واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

    کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی

  • بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

    بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

    بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہےبالی وڈ اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلمان مداحوں اور دوستوں کے لیے عید مبارک کے پیغامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے عید کی خوشی کے موقع پربالی وڈ اداکارؤں نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کئے بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے عید الفطر کی مناسبت سے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAl_jBTlP6Z/?igshid=23t1gl50o9vi
    اس تصویر کے کیپشن میں سونم کپور نے عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام بھائی اور بہنوں کو عید مبارک انہوں نے لکھا کہ اُمید کرتی ہوں کہ اس آزمائشی سال میں عید کی خوشیوں کے ساتھ اچھے دن بھی آئیں گے۔

    سونم کپور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اُن کے لیے دُعا کرنے پر اپنے تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/CAk–C7gPIo/?igshid=hd01d6c165jx
    بالی وڈ کی نئی اُبھرتی اداکارہ عننیا پانڈے نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CAk432rJdCM/?igshid=10v9snz0zhty0
    بھارتی اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر اُن کے بچپن کی ہے جبکہ ایک تصویر حال ہی کی ہے دونوں تصاویر میں انہوں نے حجاب کیا ہوا ہے ا نہوں نے مداحوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی-
    https://www.instagram.com/p/CAlO2aqpUXX/?igshid=19n0tv21j7mti
    بھارتی اداکارہ شردھا کپور نےبھی انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہیں اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے عید کی مبارک دی-

    امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

  • اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک بار پھر

    اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک بار پھر

    عید کے پہلے روز شام 7 بجے جیو پر ’ڈونکی کنگ‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر دکھایا گیا تھا ، تاہم فلم کے شائقین کے لئے آج عید کے دوسرے دن پیر کو شام پانچ بجے جیو انٹرٹینمنٹ دوبارہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اینیمیٹڈ فلم کا پریمئیر پیش کرے گا

    باغی ٹی وی : باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے اور دلوں کو جیتنے والی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول فلم کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر آج عید کے دوسرے دن پیر کو شام پانچ بجے ہوگا۔

    پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ نے باکس آفس پر25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، ڈونکی کنگ کی وڈیو، ٹریلر اور پروموشنل وڈیوز 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی گئیں

    فلم نےکوریا، اسپین اور ترکی سمیت گیارہ ملکوں میں دھوم مچائی فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے فلم کے مرکزی کردار منگو جب کہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

    دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

    کورونا بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں ڈونکی کنگ نئی ویڈیو کے ساتھ میدان میں آگیا

    کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آپس میں فاصلہ تو رکھنا ہے مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے ، ڈونکی کنگ

  • جیسی زندگی چاہتی تھی وہ لاک ڈاؤن میں ملی  حرا مانی

    جیسی زندگی چاہتی تھی وہ لاک ڈاؤن میں ملی حرا مانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم ہیں،جنہوں نے زلزلوں کو سہا ہے اور 1965 کی جنگ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھی، سونامی الرٹ آئے تو ہم لوگ سی ویو کا رخ کرتے ہیں

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن اور ملک کے حالات پر اظہار خیال کیااور لاک ڈاؤن کے باعث مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم میں نمود و نمائش سے متعلق چھبتے ہوئے سوالوں کا بڑے تحمل سے جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھنے اور ٹرولنگ پر مسکرانے کا فن اور منفی پیغامات کو نظر انداز کرنا اپنے شوہر اداکار اور میزبان مانی سے سیکھا ہمیں یہ بات قبول کرنی چاہیے کہ جب آپ مشہور ہوں تو آپ پر کوئی بھی کسی بھی قسم کی تنقید کر سکتا ہے

    انٹرویو کے دوران مارچ میں لاک ڈاؤن کے آغاز کے وقت حرا مانی امریکا میں مقیم تھیں جہاں سے انہوں نے ایک پیغام میں امریکیوں کو بزدل قرار دیا اور پاکستانیوں کی بہادری کی تعریف کی تھی امریکیوں سے متعلق اپنے تبصرے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا جملہ نہیں بولنا چاہیئے تھا ساتھ ہی حرا مانی نے اس پیغام میں پاکستان کی تعریف سے متعلق جملوں کو نظر انداز کئے جانے کا شکوہ بھی کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی بہادر قوم ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھی، سونامی الرٹ آئے تو ہم لوگ سی ویو کا رخ کرتے ہیں اور مجھے یاد ہے کہ جب زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے تو فلیٹ سے نیچے اتر آتے اور خوب ہنسی مذاق کرتے کراچی میں ہڑتالیں اور فائرنگ دیکھی لیکن کبھی خوف زدہ نہیں ہوئی تو ہم ایک بہادر قوم ہیں جس کی داد دنیا بھر سے ملنی چاہیئے۔

    امریکا سے واپسی پر لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے نام اور تصویر کے استعمال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تمام تقریبات اور مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی ہوں تو جب اچھا کام کر رہی ہوں تو اس کی تصویر کیوں نہ لگاؤ۔ اس کا مقصد شہرت نہیں بلکہ لوگوں کو ترغیب دینا ہے تاہم میں اب تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں کیوں کہ مانی نے سمجھایا کہ ہر مشہور شخص کو بے جا تنقید کا سامنا بھی کرنا ہوتا ہے۔

    انٹرویو میں حرمانی نے بتایا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ میری ایک سادہ سی گھریلو بیوی کی زندگی ہوگی۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے شادی کی تھی لیکن شوبز کی مصروفیات کے باعث ایسا نہ ہواجو زندگی وہ چاہتی تھیں وہ انہیں لاک ڈاؤن میں ملی۔ لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔ اس سے پہلے کی جو زندگی تھی وہ بہت ٹی وی، فلمی اور ڈرامائی تھی تاہم سادہ سی گھریلو بیوی کی زندگی مجھے شادی کے 12 سال بعد لاک ڈاؤن میں ملی۔
    https://www.youtube.com/watch?v=7SKRm1Zk1kk&feature=youtu.be

    بے آواز مخلوق کی آوز بنیں ثنا فخر کی مداحوں سے درخواست

  • ایگزوپلینٹ کا قرآن میں بیان!!! بقلم سُلطان سکندر

    ایگزوپلینٹ کا قرآن میں بیان!!! بقلم سُلطان سکندر

    ایگزوپلینٹ کا قرآن میں بیان!!!

    Exoplanets
    ایسے سیارے جو ہمارے نظام شمسی(سورج کی روشنی) سے باہر یعنی دور ہیں۔

    1400 سال پہلے لوگ زمین، چاند اور سورج کے بارے میں تو جانتے تھے لیکن ان باقی سیاروں کے بارے میں نہیں جانتے تھے جو ہمارے نظام شمسی سے باہر ہیں، آخر کار کافی عرصے بعد جا کر ماہرین فلکیات نے معلوم کیا کہ ان تینوں سیاروں(یعنی زمین، چاند، سورج) کے علاوہ اور بھی کئی سیارے موجود ہیں۔
    جب سائنسدانوں نے زمین کے علاوہ باقی سیاروں پہ زندگی کیلئے تلاش شروع کی تو انہوں نے صرف وہ سیارے تلاش کرنا چاہے جن پہ پانی ہو کیونکہ پانی نہیں تو زندگی نہیں۔

    Reference:- Universe Today, Water Discovered in the Atmosphere of an Exoplanet in the Habitable zone. It Might Be Rain, 2019

    "ہبل خلائی دوربین کا استعمال کرنے والے ماہرین فلکیات نے اپنے ستارے کے رہائش پزیر زون میں ایک ایکسوپلینٹ(بغیر نظام شمسی والا سیارہ) کی فضا میں پانی کو تلاش کیا ہے۔ اگر تصدیق ہوجاتی ہے ، تو یہ پہلا موقع ہوگا جب ہمیں زندگی کے لئے پانی کا ایک اہم جزو ملا ہے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک ایکسویلینٹ پر ہے۔ پانی کو آبی بخارات کے طور پر دریافت کیا گیا ہے لیکن سیارے کے درجہ حرارت کے مطابق اگر سیارہ پتھریلا ہے تو یہ اپنے اوپر پانی برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سیارہ K2-18B کہلاتا ہے، اور یہ روشنی سے 110 سال دور ہے۔ یہ سیارہ ہماری زمین سے بہت زیادہ مختلف ہے۔ یہ سیارہ ایک سپر ارتھ ہے، اور یہ زمین سے 2 گنا زیادہ بڑا ہے۔ اور بڑے پیمانے پر 8 گنا زیادہ بڑا ہے۔ یہ K2-18B سیارہ ایک سرخ بونے ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے, یہ سب سے پہلے 2015 میں کیپلر سپیس دوربین کے ذریعے دریافت کیا گیا تھا۔”

    ایک ایکسوپلینٹ جو رہائش پذیر زون میں پانی کی موجودگی کے ساتھ 2015ء میں دریافت کیا گیا تھا،
    تاہم قرآن میں اسکی دریافت سے تقریبا 1400 سال پہلے اس بات کی تصویر کشی کر دی گئی تھی۔

    Quran 21:30
    اَوَلَمْ يَرَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَىْءٍ حَيٍّ ۖ اَفَلَا يُؤْمِنُـوْنَ (الانبیاء 30)

    "کیا منکروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین جڑے ہوئے تھے پھر ہم نے انھیں جدا جدا کر دیا، اور ہم نے تمام زندگیوں کو پانی سے بنایا، کیا پھر بھی یقین نہیں کرتے۔؟”

    قرآن میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام زندگیاں جو زمین پہ ہیں اور باقی تمام زمینیں، پانی پہ منحصر ہیں۔

    ایک اور آیت کے مطابق، زمینیں 7 مختلف قسم کی ہیں اور ہر ایک زمین کا اپنا سیارہ ہے ارتھ(زمین) کی طرح۔

    Quran 65:12
    اَللَّـهُ الَّـذِىْ خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَّّمِنَ الْاَرْضِ مِثْلَـهُنَّۖ يَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَيْنَـهُنَّ لِتَعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌۙ وَّاَنَّ اللّـٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَىْءٍ عِلْمًا (الطلاق 12)

    "اللہ ہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور زمینیں بھی اتنی ہی، ان میں حکم نازل ہوا کرتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے، اور اللہ نے ہر چیز کو علم سے احاطہ کر رکھا ہے۔”

    ساتوں زمینوں کے ہماری زمین کی طرح اپنے خود کے سیارے موجود ہیں۔ آج ماہرین فلکیات نے زمین کی طرح کا سیارہ دریافت کر لیا ہے جس پہ پانی یعنی زندگی موجود ہے، جو کہ ایکسوپلینٹ کہلاتا ہے۔

    لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ،
    1400 سال پہلے کا ایک غیر معمولی انسان کیسے ایکسوپلینٹ کے بارے میں جان سکتا ہے؟؟

    بقلم سلطان سکندر !!!

  • عید خوشی کا دن ہے تحریر جویریہ بتول

    عید خوشی کا دن ہے تحریر جویریہ بتول

    *”تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!”*
    *(تحریر✍🏻:جویریہ بتول)۔*
    رات ذہنی طور پر روزے اور سحری کی تیاری نمٹا کر فارغ ہی ہوئی تھی کہ عشاء سے کافی دیر بعد عید الفطر کا اعلان ہوا…
    سو ترجیحات بدل چکی تھیں،
    نمازِ عید کے لیئے سب کے کپڑے تیار کرنا تھے…
    سو کیئے،کچھ دیگر کام نمٹا کر سو گئی…
    حسبِ معمول الارم آن ہی رکھا کہ کہیں صبح سورج چڑھے تک نیند کی اغوش میں مزے لیتے ہی نہ رہ جائیں…
    تہجد کے وقت بیدار ہو کر نوافل ادا کیئے،تھوڑی دیر انتظار کے بعد اذانِ فجر کی آواز بلند ہوئی…
    نماز فجر ادا کر کے،اذکار مکمل کر کے نمازِ عید کی تیاری مکمل کی…اور والدِ محترم کے ساتھ مسجد کا رُخ کیا…
    رستے میں سے گزرتے ہوئے خیال آیا کہ ذرا قبرستان میں جا کر اپنے خاندان کے مرحومین کی دعائے مغفرت کر دی جائے۔
    قبرستان میں داخل ہونے کی دعا پڑھی اور اندر چلے گئے۔
    کافی دیر سے سوچا تھا کہ اپنے بزرگوں کی قبروں کی نشاندہی تو ہونی چاہیئے…
    آج پہلا اتفاق تھا،ابو جی سب کی قبروں کا تعارف کروا رہے تھے اور میری نگاہوں اور دماغ کے پردۂ سکرین پر وہ وہ سارے چہرے گھومتے جا رہے تھے…
    جن میں بزرگ بھی تھے،نوجوان بھی،چھوٹے بھی تھے اور بے اولاد چلے گئے لوگ بھی…
    دادا،دادی کی قبر کے ساتھ دیگر کئی رشتہ داروں کی قبروں پر دعائے مغفرت کی…
    اور دادی کی بہن تو ابھی ستائیس رمضان کو وفات پا گئی تھیں ان کی تازہ قبر کو بھی دیکھا…
    دعائے مغفرت کی،عجب گہری خاموشی تھی…
    تاحد نگاہ ابدی نیند سوئے لوگ کیسی خاموش بستی کے مکین بن چکے تھے…
    میرے دل میں گہرائی سے خیال اُبھرا کہ کل کو ہم سب کا ٹھکانہ بھی یہیں کہیں ہے…
    وہ جو کبھی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ مناتے تھے،مگر اب جدا ہو کر کیسے بے فکر سو رہے تھے اور کبھی نہ آنے کی اُمید میں اپنوں کو تڑپتا چھوڑ گئے تھے…
    پچھلوں کی خوشی اور غم سے لا علم کتنی دور کی بستی میں جا ڈیرے لگائے تھے۔
    وہاں سے مسجد پہنچ کر نماز عید ادا کی،خطیب صاحب نے رمضان کے مقاصد، اس کی برکات کو سمیٹنےوالے خوش نصیب،اجر اور عید کی حقیقی خوشی پر روشنی ڈالی…
    نمازِ عید میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کر رہے تھے…
    جب وہ اس آیت پر پہنچے:
    *وُجُوہٌ یَومَئِذِِ نَّاعِمۃٌ¤*
    *لِسَعیِھَا رَاضِیَۃٌ¤*
    "بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے،اپنی کوشش پر خوش ہوں گے…”
    تو اُمید اور خوشی کے ملے جلے آنسو چھلک کر نیچے گزر گئے
    یا اللّٰہ ہمیں بھی ایسوں میں شمار کرنا آمین۔
    اللّٰہ تعالٰی ہمارے صیام،قیام،صدقہ،دعائیں سب اپنی بارگاہ میں قبول فرما لینا،
    ہمیں اسی راہ پر گامزن رکھنا،
    خطبہ اور دعاؤں کے بعد گھر واپسی کی راہ لی…
    اور اب سوچا سب قارئین سے عید کی خوشی شیئر کر دی جائے…
    یہ دن اچھا لباس پہننے،کھانے پینے،کھلانے پلانے اور غرباء و مساکین کا خیال رکھنے کا دن ہے…
    اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنوں کو ملنے ملانے کا دن ہے…
    خوشی کی باتیں کرنے اور شیئر کرنے کا دن ہے…
    سو جہاں رہیئے…
    خوش رہیئے…
    خوشیاں پھیلایئے…
    خوشیاں بانٹیئے…
    ہنسیئے اور مسکرایئے…
    حال احوال بانٹیئے…
    اور اپنے پیارے گھر والوں کے ساتھ یہ لمحات بِتایئے…
    کہ عید خوشی کا دن ہے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    *ان لکل قوم عیدًا و ھذا عیدنا…*
    اپنی دعاؤں میں مظلوم اور مشکلات میں گھرے عید مناتے بہن بھائیوں کو ہر گز نہ بھولیئے…جہاں:
    *عید کا چاند خوشیوں کا سوالی ہے اے دوست…!!!*
    اے مہ نَو تیرا آنا مبارک ہو کہ:
    *سرگزشت ملتِ بیضا کا تو آئینہ ہے۔*
    *اے مہ نَو ہم کو تُجھ سے الفت دیرینہ ہے۔*
    (اقبال رحمہ اللہ)۔
    *تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!*
    ==============================

  • "تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!! تحریر:جویریہ بتول

    "تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!! تحریر:جویریہ بتول

    *”تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!”*
    *(تحریر✍🏻:جویریہ بتول)۔*
    رات ذہنی طور پر روزے اور سحری کی تیاری نمٹا کر فارغ ہی ہوئی تھی کہ عشاء سے کافی دیر بعد عید الفطر کا اعلان ہوا…
    سو ترجیحات بدل چکی تھیں،
    نمازِ عید کے لیئے سب کے کپڑے تیار کرنا تھے…
    سو کیئے،کچھ دیگر کام نمٹا کر سو گئی…
    حسبِ معمول الارم آن ہی رکھا کہ کہیں صبح سورج چڑھے تک نیند کی اغوش میں مزے لیتے ہی نہ رہ جائیں…
    تہجد کے وقت بیدار ہو کر نوافل ادا کیئے،تھوڑی دیر انتظار کے بعد اذانِ فجر کی آواز بلند ہوئی…
    نماز فجر ادا کر کے،اذکار مکمل کر کے نمازِ عید کی تیاری مکمل کی…اور والدِ محترم کے ساتھ مسجد کا رُخ کیا…
    رستے میں سے گزرتے ہوئے خیال آیا کہ ذرا قبرستان میں جا کر اپنے خاندان کے مرحومین کی دعائے مغفرت کر دی جائے۔
    قبرستان میں داخل ہونے کی دعا پڑھی اور اندر چلے گئے۔
    کافی دیر سے سوچا تھا کہ اپنے بزرگوں کی قبروں کی نشاندہی تو ہونی چاہیئے…
    آج پہلا اتفاق تھا،ابو جی سب کی قبروں کا تعارف کروا رہے تھے اور میری نگاہوں اور دماغ کے پردۂ سکرین پر وہ وہ سارے چہرے گھومتے جا رہے تھے…
    جن میں بزرگ بھی تھے،نوجوان بھی،چھوٹے بھی تھے اور بے اولاد چلے گئے لوگ بھی…
    دادا،دادی کی قبر کے ساتھ دیگر کئی رشتہ داروں کی قبروں پر دعائے مغفرت کی…
    اور دادی کی بہن تو ابھی ستائیس رمضان کو وفات پا گئی تھیں ان کی تازہ قبر کو بھی دیکھا…
    دعائے مغفرت کی،عجب گہری خاموشی تھی…
    تاحد نگاہ ابدی نیند سوئے لوگ کیسی خاموش بستی کے مکین بن چکے تھے…
    میرے دل میں گہرائی سے خیال اُبھرا کہ کل کو ہم سب کا ٹھکانہ بھی یہیں کہیں ہے…
    وہ جو کبھی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ مناتے تھے،مگر اب جدا ہو کر کیسے بے فکر سو رہے تھے اور کبھی نہ آنے کی اُمید میں اپنوں کو تڑپتا چھوڑ گئے تھے…
    پچھلوں کی خوشی اور غم سے لا علم کتنی دور کی بستی میں جا ڈیرے لگائے تھے۔
    وہاں سے مسجد پہنچ کر نماز عید ادا کی،خطیب صاحب نے رمضان کے مقاصد، اس کی برکات کو سمیٹنےوالے خوش نصیب،اجر اور عید کی حقیقی خوشی پر روشنی ڈالی…
    نمازِ عید میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کر رہے تھے…
    جب وہ اس آیت پر پہنچے:
    *وُجُوہٌ یَومَئِذِِ نَّاعِمۃٌ¤*
    *لِسَعیِھَا رَاضِیَۃٌ¤*
    "بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے،اپنی کوشش پر خوش ہوں گے…”
    تو اُمید اور خوشی کے ملے جلے آنسو چھلک کر نیچے گزر گئے
    یا اللّٰہ ہمیں بھی ایسوں میں شمار کرنا آمین۔
    اللّٰہ تعالٰی ہمارے صیام،قیام،صدقہ،دعائیں سب اپنی بارگاہ میں قبول فرما لینا،
    ہمیں اسی راہ پر گامزن رکھنا،
    خطبہ اور دعاؤں کے بعد گھر واپسی کی راہ لی…
    اور اب سوچا سب قارئین سے عید کی خوشی شیئر کر دی جائے…
    یہ دن اچھا لباس پہننے،کھانے پینے،کھلانے پلانے اور غرباء و مساکین کا خیال رکھنے کا دن ہے…
    اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنوں کو ملنے ملانے کا دن ہے…
    خوشی کی باتیں کرنے اور شیئر کرنے کا دن ہے…
    سو جہاں رہیئے…
    خوش رہیئے…
    خوشیاں پھیلایئے…
    خوشیاں بانٹیئے…
    ہنسیئے اور مسکرایئے…
    حال احوال بانٹیئے…
    اور اپنے پیارے گھر والوں کے ساتھ یہ لمحات بِتایئے…
    کہ عید خوشی کا دن ہے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    *ان لکل قوم عیدًا و ھذا عیدنا…*
    اپنی دعاؤں میں مظلوم اور مشکلات میں گھرے عید مناتے بہن بھائیوں کو ہر گز نہ بھولیئے…جہاں:
    *عید کا چاند خوشیوں کا سوالی ہے اے دوست…!!!*
    اے مہ نَو تیرا آنا مبارک ہو کہ:
    *سرگزشت ملتِ بیضا کا تو آئینہ ہے۔*
    *اے مہ نَو ہم کو تُجھ سے الفت دیرینہ ہے۔*
    (اقبال رحمہ اللہ)۔
    *تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!*
    ==============================

  • امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

    امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پرعیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی سینیر اداکار امیتابھ بچن نے دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا جس پر انگریزی اور اُردو زبان میں ’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAjyWQvBD0m/?igshid=f12d77qne8og
    امیتابھ بچن نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دُعا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لیے امن اور سلامتی لے کر آئے۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ آج کا دن ہر طرف خوشیاں اور محبت و دوستی کا پیغام ساتھ لائے۔

    انسٹاگرام کے علاوہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر بھی عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام کے ساتھ امیتابھ بچن نے عید الفطر کی مناسبت کے لحاظ سے خصوصی طور پر اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔


    ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سب کو عید مبارک اور سلامتی کے لئے اس اچھے دن پر دعائیں .. ہم آہنگی کے لئے .. اچھی صحت کے لئے .. دوستی اور محبت کے لئے .. ہمیشہ کے لئے

    .. امن اور محبت کے ساتھ اور اخوت بھائی چارہ اور خاندان کے تسلسل میں ایک ساتھ رکھیں .. ایک بنیں .. ایک رہیں ..

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

  • فنکاروں کا مداحوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد

    فنکاروں کا مداحوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہرسال عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن رواں سال عید کی خوشیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بے رنگ تھیں تاہم عید سے صرف 2 دن قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے نے پاکستانی قوم کو مزید افسردہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز ستاروں اور معروف شخصیات سمیت عوام نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAjNn7HBRsU/?igshid=1xfcsk7glykm
    اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو سادگی سے عید الفطر کی مبارک باد دی اور چاند رات کے موقع پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    اداکارہ میرا نے بھی مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CAi47LtHCz4/?igshid=1ald4blnjg7gx
    میرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بار عید الفطر ہمیشہ کی طرح نہیں منائی جائے گی، وہ خوشی کے اس موقع پر جہاز حادثے میں اپنے پیارے کھو دینے والے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

    اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو عید کے موقع پر سماجی دوری اختیار کرنے کا بھی کہا۔
    https://www.instagram.com/p/CAjjgbqAuDP/?igshid=ar8n5aerzscb
    گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے بھی عید الفطر کے موقع پر ا پنی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کیساتھ شاعری، صوفی ازم اور دلی سکون حاصل کرنے سے متعلق باتیں بھی کیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے ارادے اس وقت پوری توجہ دینے کا سب سے اہم سبق یہ ہے کہ ہماری دنیا میں توازن ، بحالی اور ہم آہنگی کو تبدیل کرنا ہے۔ پائیدار ، ذمہ دار انتخاب موجودہ میں سب سے آگے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ا تحاد ، ہمدردی اور شفقت کا مظاہرہ کریں ، نہ صرف اپنے اور دوسروں کے لئے ، بلکہ مادر فطرت اور دیگر ساری زندگی جس کے ساتھ ہم اپنی دنیا کا ساتھ دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

    اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ