Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لیجنڈری اداکارمعین اختر کے پہلے سٹینڈاپ کامیڈی شو کی ویڈیو وائرل

    لیجنڈری اداکارمعین اختر کے پہلے سٹینڈاپ کامیڈی شو کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ نے مداحوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کر دی-

    باغی ٹی وی:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اور ’فن کی اکیڈمی‘ کے لقب سے جانے والے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چئیرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی یہ ویڈیو کلپ نامور اداکار، میزبان، پروڈیوسر اور ہدایتکار ضياء محی الدين کے شو کی ہے جو ’ضياء محی الدين شو‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کیاجاتا تھا۔


    مذکورہ ویڈیو معین اختر کے کیریئر کے پہلے ’اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ شو کی ہے جس میں معین اختر وہاں موجود سا معین کو اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں بتا رہے ہیں کہ پُرانے دور کی خواتین اپنے بال کس طرح بنایا کرتی تھیں لیجنڈری اداکار کے منفرد انداز کو سامعین کی جانب سے قہقہوں اور تا لیوں کی گُونج میں خوب سراہا جارہا ہے۔


    معین اختر کی اس ویڈیو کلپ پر معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے معین اختر کو ’سب سے بہترین‘ قرار دے دیا

    اس ویڈیو کلپ نے لیجنڈری اداکار و گلوکار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معین اختر کی یاد کو مداحوں کے دلوں میں زندہ کر دیا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار کا ویڈیو کلپ دیکھ کر خوش ہو گئے اورخوبصورت اور تعریف بھرے تبصرے کئے-

    مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

  • کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟  صنم سعید

    کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟ صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مروف اداکارہ صنم سعید کا عوام کو کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں؟

    باغی ٹی وی :اداکارہ صنم سعید نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے؟


    اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ ہجوم لگارہے ہیں۔

    صنم سعید نے کہا کہ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟


    صنم سعید کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک ٹویٹر صارف نے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو شوبز شخصیات کے انسٹا اکاؤنٹس بند کروائے جائیں ۔ ہزاروں اقسام کے کھانے ۔ کپڑے ۔ گھروں کی نمائش ۔ پھر آخر میں سادگی کے لیکچر ۔ عوام انکو ہی فالو کرتی ہے ۔ کاپی کرتی ہے ۔ ابھی عید پر ہی دیکھ لیجئے گا ۔ کیسے ہمارے لوگ اپنے اپنے اسٹائل شئیر کر رہے ہوں گے

    https://twitter.com/Syedmunaf1/status/1260492199101370369?s=20
    ایک اور ٹویٹر صارف نے صنم سعید کو جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس بار عید پر آپ لوگ سادہ تیار ہونا کیونکہ لڑکیاں آپ کو دیکھ کر خود کا آپ شوبز فنکاروں سے موازنہ کریں گی-صارف نے مزید لکھا کہ یاد رکھنا انسان ہی انسان کو دیکھ کر متاثر ہوتا ہے اور انسان ہی انسان کو دیکھ کر جلتا ہے

  • مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

    مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر دی

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر دی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی


    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھ رہی ہیں-

    مہوش حیات نے ’کرم میرے آقاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کے عنوان سے نعت شریف شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کہ یہ رمضان میں آپ کے ساتھ اپنے دل کا ایک ٹکڑا بانٹنے کے قابل ہوں –

    مہوش حیات نے لکھا کہ یہ نعت لوگوں کے دلوں کو بالکل اسی طرح چھوئے گی جس طرح اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی ویڈیو شئیر کی-
    https://www.instagram.com/tv/CAIUkVtA5Ol/?igshid=ka1v8fa94j2m
    مہوش حیات نے بتایا کہ اس نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محمد علی ظہوری نے لکھا ہے اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ عماد رحمن نے اسے ترتیب دیا ہے جبکہ افشین حیات اور شاہ فہام نے اس کی ہدایتکاری کی ہے

    نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

  • افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں پر پاکستانی فنکاروں کی مذمت

    افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں پر پاکستانی فنکاروں کی مذمت

    پاکستان کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی اور ناموراداکارہ مہوش حیات نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان واقعات کی شدید مذمت کی۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل 12 مئی کو ہونے والے حملوں میں شدید جانی نقصان ہوا تھا جس پر پاکستان کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی اور ناموراداکارہ مہوش حیات نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان حملوں کی شدید مذمت کی۔


    اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ﷲ دیکھ رہا ہے ایسے سانحے کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں۔


    اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے پاک ایران بارڈر پر حملے میں شہید ہونے والے ایف سی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میجر ندیم سمیت چھ جوانوں کی تصاویر شئیر کیں اور ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اداکار نے لکگا کہ اللہ ہمارے بھائیوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں-


    دوسری جانب اداکار مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں افغابستان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ کوئی عقل اور سمجھ رکھنے والا شخص کیسے خواتین اور نومولود بچوں کو قتل کر سکتا ہے۔ یہ لوگ معصوم جانیں لے کر کیسے زندہ رہ سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ معصوم جانیں لینے کے بعد یہ افسردہ بیمار اپنے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں؟! یہ مذہب سے بالاتر ہے ہم خود انسانیت کی نظر کھو چکے ہیں!

    واضح رہے کہ دو روز قبل منگل 12 مئی کو افغانستان میں زچہ بچہ اسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونے وا لے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے

    بی ایل اے نے پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے اڑانے کی ویڈیو جاری کردی

    سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

  • عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کے اداکار انتقال کر گئے

    عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کے اداکار انتقال کر گئے

    ایک اور بالی وڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ایک اور بالی وڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائی گندیور برین کینسر کا شکار تھے اور طویل عرصے سے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنا علاج کروا رہے تھے۔


    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سائی گندیور کے اچانک انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پی کے جیسی فلم میں کام کرکے لوگوں کا دل جیتنے والے اداکار سائی گندیور کینسر سے بازی ہار گئے ان کے انتقال کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری نے اپنا ایک اور باصلاحیت اداکار کھو دیا-

    خیال رہے کہ سائی گندیور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں ایم ٹی وی چینل کے شو اسپلٹس ولا کے ساتھ کیا اور اس ہی شو سے انہیں مقبولیت ملی۔

    سائی گندیور نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ میں بھی کام کیا انہوں نے عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ میں بھی کام کیا تھا جبکہ فلم راک آن میں فرحان اختر کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز ہونے والی سیف علی خان کی فلم ’بازار‘ میں کام کیا تھا

    واضح رہے کہ سائی گندیور سے قبل با لی وڈ میں تین اور نامور شخصیات 29 اپریل 2020 کو اداکار عرفان خان، 30 اپریل 2020 ک2 اداکار رشی کپور، اور یکم مئی 2020 کو بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو اداس کردیا تھا۔

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

    ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

    تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان(اسرابلجیک) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانیکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں کہا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سےپریانیکا کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہتے ہوئے جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانیکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا جبکہ پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانیکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانیکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانیکا نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔

    اداکارہ کی اس حرکت پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانیکا کو جنگ کی حمایت کرنے اور عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر کھری کھری سنائیں تھیں
    https://www.instagram.com/p/CAFbuDoJPBe/?igshid=1p1aa6yaudird
    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔جس میں اسرا بلجیک نے پریانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

    اسرا نے لکھا تھا کہ آپ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔

    واضح رہے کہ تُرک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے

    آپ کو ارطغرل غازی کیوں دیکھنا چاہئے؟

    خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

  • شان شاہد کے بعد ایک اور اداکارہ نے بھی  ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پرنشر کرنے کی مخالفت کر دی

    شان شاہد کے بعد ایک اور اداکارہ نے بھی ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پرنشر کرنے کی مخالفت کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کے بعد اداکارہ اور میزبان ریما خان نے ’ارطغرل غازی‘ کوپی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کردی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں وہیں کچھ فنکار اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر تنقید بھی کر رہے ہیں

    نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان ریما خان کا ’ارطغرل غازی‘ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔

    اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے فنکار شان شاہد نے اس مسئلے پر آواز اُٹھائی کہ سرکاری چینل پر ہمیں کسی دوسرے ملک کے ڈرامے نشر نہیں کرنے چاہئیں

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس نشر کرنے کو اپنا مواد بڑی تعداد میں موجود ہے، آپ کے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی آپ دوسروں سے مواد خرید کر اس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

    ریما خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ چیز انہیں بہت تکلیف دیتی ہے کیونکہ ٹیکس دوسرے ملک کے آرٹسٹ نہیں بلکہ ملک کے آرٹسٹ دیتے ہیں ریما خان نے شان کی مخالفت کو ’حق کی آواز ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل شان شا ہد نے بھی تُرک ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی تھی اداکار ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں جس پر ارطغرل غازی کے چاہنے والوں نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گوکچہ حاتون‘‘ اور ’’اکوزحاتون‘‘ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گوکچہ حاتون‘‘ اور ’’اکوزحاتون‘‘ کون ہیں؟

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گوکچہ حاتون ‘‘ کا کردار کس نے ادا کیا ؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ گوکچہ خاتون کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ سلجان خاتون کی چھوٹی بہن ہے جس کی پیدائش ارطغرل کی والدہ کے ہاتھوں میں ہوئی اور یہ ارطغرل کو پسند کرتی ہے لیکن کبھی اس سے شادی نہیں کرتی ہے۔ اس کا کردار سارے ڈرامے میں ہی مثبت ہے ، یہ کردار ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے نہایت شاندار طریقے سے ادا کیا-

    بورجوکیراتلی 23 جولائی 1989 کو استنبول میں پیدا ہوئیں اورکیراتلی نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی ، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم ، اور بی بیک یینی یلدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور یدیپی یونیورسٹی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، اداکارہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں بھی کام کیا۔


    اداکارہ نےباقاعدہ طور ہر 2010 میں ایک ٹی وی سیریل سے اداکاری کا آغاز کیا اور ارطغرل کے ذریعے مزید شہرت حاصل کی۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’اکوز حاتون ‘‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں ؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’اکوز حاتون ‘‘ کا کردار بھی نہایت ا ہم ہے ۔ سیریز میں ، اکوز حاتون ترگت الپ کی بچپن کی ساتھی اور پہلی بیوی ہیں۔ اور ایک اچھی تیر کمان ہیں ۔ کہانی میں ایک مضبوط خاتون کردار جسے دیکھنے والوں نے پسند کیا۔ یہ کردار تُرک اداکارہ Hande Subaşı نے نہایت خوبصورتی سے ادا کیا-


    ہینڈی سباسی 21 فروری 1984 کو پیدا ہوئیں خوبصورتی کا اعزاز حاصل کرنے والی ٹائٹل ہولڈر ہیں۔ 2005میں انہوں نے مس ترکی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بطور اداکارہ ، وہ 2006 سے اب تک نو سے زیادہ فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔تاہم ارطغرل کے ذریعے مزید شہرت حاصل کی۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گلدارو‘‘ اور ’’سلجان حاتون‘‘ کون ہیں؟

    ’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار‘‘ اور ’’استاد اعظم ‘‘کا کردا ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

    ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

  • نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پربھارت کے خلاف سنگین کارروائی کی جائے: الطاف وانی کا یو این او سے مطالبہ

    نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پربھارت کے خلاف سنگین کارروائی کی جائے: الطاف وانی کا یو این او سے مطالبہ

    پریس ریلیز
    بدھ،13 مئی 2020

    نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پربھارت کے خلاف سنگین کارروائی کی جائے: الطاف وانی یو این او سے مطالبہ

    اسلام آباد: ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز جرائم پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آر) جناب الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مسٹر انتونیو گٹرس کو مودی سرکارکے خلاف سنگین کارروائی کرنی چاہیے جو اپنے تفرقہ انگیز ایجنڈے کے حصول کے لئے نفرتوں کی سیاستوں پر عمل پیرا ہے اور اسے فروغ دیتی رہی ہے۔

    کے آئی آر کے سربراہ نے کہا، ”ہندوستان میں نسل پرستی کی نئی لہر اور ہمیشہ سے بڑھتی عدم رواداری ہندوستان میں اقلیتوں خاص طور پر ان مسلمانوں کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے جو کورونا وائرس کے بعد نفرت انگیزی کی ایک اور خوفناک مہم کا سامنا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ اس عالمی وبا میں بھی بھارت میں بسنے والی اقلیتی برادریوں نے اپنے آپ کو تشدد کے ایک نئے گن چکر میں جھکڑتے پایا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے ذمہ دار ٹھہرا کر ایک منظم مہم چلائی گئی۔

    انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اس گھناؤنی سازش میں باضابطہ طور ملوث ہے جو بالآخرمظلوم مسلمانوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس متشدد پالیسی کے نتیجے میں متعدد مسلمانوں کو گھروں میں زندہ جلایا گیا، یا گلیوں میں گھسیٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے خطے میں زینوفوبیا کے مہلک اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذہبی نسل پرستی انڈین آرمی میں بھی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہو نے کہا، ”ہندوستانی افراد کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت، تشدد، ظلم و ستم، قتل و غارت گری اور لاشوں کو مسخ کرنا مذہبی نسل پرستی کی وہ مثالیں ہیں جن کا آے روزاضافہ ہورہاہے ”۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے دنیا میں نفرت انگیز تقاریر پھیلانے والوں کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کے لئے ان کی تعریف کرتے ہوئے کے آئی آر کے چیئرمین نے اپیل کی کہ وہ ہندوستان اور کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے سے روکنے کے لئے ا پنا اثررسوخ استعمال کرے۔ وانی نے کہا کہ امن اور انصاف کا علمبردار ہونے کے ناطے سے یہ اقوام متحدہ پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نفرت انگیزپالیسی پر گامزن ان ریاستوں کے خلاف ایک مکمل مہم چلائے جہاں اس کا خمیازہ اقلیتوں کو اٹھانا پڑھتا ہے۔

    For more information, please contact Altaf Wani (+41 77 9876048 / saleeemwani@hotmail.com)

    شنگھائی تعاون تنظیم وزراءخارجہ کونسل کے غیرمعمولی ورچوئل اجلاس سے شاہ محمود قریشی کا خطاب

    انا للہ و انا الیہ راجعون ، بلاول، زرداری کو بڑا صدمہ

  • ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گلدارو‘‘ اور ’’سلجان حاتون‘‘ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گلدارو‘‘ اور ’’سلجان حاتون‘‘ کون ہیں؟

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’گلدارو ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے کون ہیں؟

    گلدارو کا کردار بھی ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے ترک اداکار قان تاشانر نے ادا کیا قان تاشانر نے سلیمان شاہ کےسب سے بڑے بیٹے اور مرکزی کردار ارطغرل کے سب سے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

    گلدارو کہانی کو ایک سے زیادہ طریقوں سے آگے بڑھاتا ہے حالانکہ اس کا کردار منفی ہے۔ ارطغرل غازی ان کا بہترین اور جدید ترین کام ہے۔

    قان تاشانر 23 اپریل 1979 کو اناطولیہ میں پیدا ہوئے اور اداکارہ ساجدہ تاشانر کے بیٹے ہیں قان 17 سال کی عمر سے اداکاری کی کلاسیں لینا شروع کیں جبکہ سلچوق یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔

    2004 سے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا اور مختلف ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اپنی شوبز زندگی کا آغاز 2004 میں "بگ میٹنگ” سیریز میں اداکاری سے کیا تھا۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلجان حاتون ‘‘ کا کردار کس نے ادا کیا ؟

    ڈرامے میں سلجان حاتون کہانی کا ایک اور مرکزی کردار ہے۔ یہ کردار اداکارہ دیدم بالچین نے کیا – یہ سلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی اور حائمہ حاتون اورسلیمان شاہ کی بہوہیں-

    بالچین 18 مئی 1982 کو انقرہ میں پیدا ہوئیں ان کی ایک بڑی بہن ہیں جن کا نام ازم ہے اور والدہ کا نام نور بلقی ہیں جنہوں نے 1975 میں جاپان میں منعقدہ مس بیوٹی میں ترکی کی نمائندگی کی تھی۔ ان کے والد ٹی آر ٹی ریڈیو میں کام کر رہے ہیں انہوں نے زبان ، تاریخ اور جغرافیہ ، تھیٹر اور ایکٹنگ کے شعبہ انقرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔


    2007 میں ایک ٹی وی سیریل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا بالچین نے ارطغرل کے اہم کرداروں میں سے ایک کو نہایت شاندار طریقے سے نبھایا-

    ’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار‘‘ اور ’’استاد اعظم ‘‘کا کردا ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟