Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے  جوہی چاولہ

    امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے جوہی چاولہ

    بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا عیدالفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشیاں،محبت اورکامیابیاں لائے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے عید کے موقع پر اپنے مسلمان مداحوں کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشیاں، محبت اورخوشحالی لائیں۔


    اداکارہ نے لکھا کہ سب کو عید مبارک ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے اورسب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ ادکار امیتابھ بچن سونم کپور،شردھا کپور سمیت دیگر بھاری فنکاروں نے بھی عید کی مبارکباد دی

    امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

    بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

  • رواں سال ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئےکچھ مفید ثابت نہیں ہوا  عروہ حسین

    رواں سال ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئےکچھ مفید ثابت نہیں ہوا عروہ حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے یہ عید کورونا سے جاں بحق ہونے والوں اور کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے نام کر دی-

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے یہ عید کورونا سے جاں بحق ہونے والوں اور کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے نام کر دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فرحان سعید نے عید کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فیملی والدہ ،والد،اور اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CAnkoGWlOXe/?igshid=fyefnzx0cxjj
    انہوں نے انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہماری طرف سے ایک بہت ہی عاجزانہ عید مبارک

    اداکار نے لکھا کہ اللہ طیارہ حادثے کے شہداء کو لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دےانہوں نے مداحوں سے بھی شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

    دوسری جانب فرحان سعید کی اہلیہ عروہ حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دلکش تصویر شئیر کی اور عید کی مناسبت سے ایک پیغام شئیر کیا


    ادکارہ نے لکھا کہ رواں سال ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئےکچھ مفید ثابت نہیں ہوا،

    انہوں نے لکھا کہ یہ عید طیارہ حادثے 8303 اور کورونا کا شکار ہونے والوں کے نام رہی اپنی بہترین صحت اور ایک اچھی فیملی کیلئے ہمیشہ شکرگزار رہی۔

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے۔

    عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام

    فنکاروں کا مداحوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد

  • نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

    نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ یہ خبر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں نادیہ جمیل نے لکھا کہ السلام علیکم، میری پیاری ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اس مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے۔

    خیال رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اور ان کا علاج جاری ہے انہوں نے مداحوں سے دعا کے لئے بھی درخواست کی تھی-

  • پاکستانی گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے

    پاکستانی گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے

    پاکستان کے صدراتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان کے صدراتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کر گئے وہ دل، گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ گلوکار نے اپنی آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی ایک منفرد شناخت بنائی

    68 سالہ اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر چکے تھے۔ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اعجاز قیصرکے دل کی شریانیں بند اور گردوں کی بیماری کے باعث وہ بہت کمزور بھی ہو چکے تھے، گزشتہ رات انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    اعجاز قیصر کے بیٹے ممتاز قیصر کے مطابق انہیں آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

  • عید کے دوسرے روز ارطغرل غازی پی ٹی وی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    عید کے دوسرے روز ارطغرل غازی پی ٹی وی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    پاکستانی سرکاری ٹی وی پراسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    باغی ٹی وئ : پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    اس ڈرامے نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اس ڈرامے نے عید کے موقع پر یو ٹیوب پر اس ڈرامے کے 4 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

  • انصر عباسی کا پیمرا اور حکومت سے فحاشی و عریانیت کو روکنے کی درخواست

    انصر عباسی کا پیمرا اور حکومت سے فحاشی و عریانیت کو روکنے کی درخواست

    نجی ٹی وی چینل دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصر عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک انٹرٹینمنٹ شو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا اور حکومت کو چاہیے کہ فحاشی و عریانیت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

    باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لوگوں کو عید سادگی اور گھروں میں رہ کر منانے کی درخواست کی گئی تھی جہاں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے کئی فنکاروں نے ان ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بھی آگاہی پیغام دیئے اور کورونا اور طیارہ حادثے کے باعث عید کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا وہیں کچھ فنکاروں اور ٹی وی چینلز نے ان ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دیں

    گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی پر ہونے والا شو اس بات کا کُھلا ثبوت ہے اس شو پر عوام سمیت کئی معروف شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا-
    https://twitter.com/SaadMaqsood2/status/1264617093976203265
    بلاگر میڈیا ایکٹویسٹ سعد مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر مذکورہ شو کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے اس شو اور فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایک ٹی وی چینل پر عید کی نشریات ہیں وہ ملک جہاں کرونا کی وبا سے لوگ مر رہے ہیں جہاں بابرکت ماہ رمضان گزرا ہے اور جہاں عید سے کچھ دیر پہلے طیارہ حادثے میں لوگ شہید ہوئے ہیں

    انہوں نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا رب کا عزاب ہم پر نہیں آئے گا ؟؟


    سعد مقصود کی اس ٹویٹ کے جواب میں نجی ٹی وی چینل دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصر عباسی نے لکھا کہ اس بے شرمی اور بے غیرتی کی کسی بھی طور پر میڈیا کو دکھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت اور پیمرا کو چاہیے کہ فحاشی و عریانیت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

    انہوں نے پیمرا پاکستانی صدر عارف علوی وزیراعظم عارف علوی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد کو بھی ٹیگ کیا


    انصر عباسی کی اس ٹویٹ کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی رد عمل دیا انہوں نے لکھا کہ اس کا انتہائی آساں حل ہے آپ ریموٹ اٹھائیں اور چینل بدل لیں، آپ 24/7 ٹی وی پر انٹرنیٹ پر آخر فحاشی ڈھونڈھتے کیوں ہیں؟

    ‏اگرصرف آنکھ سےدیکھنا ہےتوپھرتوہرجگہ کی اپنی عید ہوگی،فوادچودھری‏

    فواد چودھری مفتی منیب کی بجائے ان سے لڑیں جنہوں نے وزارت اطلاعات سے باہر نکالا

  • وینا ملک نے بھارتی میڈیا اور فوج کو ان کی اوقات بتا دی

    وینا ملک نے بھارتی میڈیا اور فوج کو ان کی اوقات بتا دی

    چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے گذشتہ روز چینی فوج نے لداخ اور سکم کی سرحد پر آپریش کے دوران متعدد بھارتی فوجی گرفتارر کئے جبکہ اکثر بھارتی فوجیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی

    باغی ٹی وی : چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے گذشتہ روز چینی فوج نے لداخ اور سکم کی سرحد پر آپریش کے دوران متعدد بھارتی فوجی گرفتار کئے جبکہ اکثر بھارتی فوجیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی نامور اداکارہ وینا ملک نے بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ان کی اوقات بتا دی


    اداکارہ وینا ملک نے لکھا کہ بھارتی میڈیا تو سرخیوں میں ایشیاء فتح کرلیتا ہے لیکن اوقات یہ ہے کہ بھارت نے 4 مرتبہ پاکستان سے پھینٹی کھائی پھر چھوٹے سے ملک نیپال نے بھارتی زمین پر قبضہ کرلیا اور اب چائینہ نے 200 بھارتی فوجیوں کو کئی دن باندھ کر مارا جنہیں کل بھارتی آرمی چیف کی منت سماجت کے بعد چین نے رہا کیا

    واضح رہے کہ گذشتہ روز لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا تے ہوئے، متعدد فوجی گرفتار کئے، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی گذشتہ روز اس وقت لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔جب چینی فوج نے ان پر اچانک حملہ کیا اور کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیاتھا جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاگ کرجان بچائی تھی-

    ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی

    سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

  • عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام

    عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام

    ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن نےعید الفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ڈرامے کو بھر پور پذیرائی دینے پر شکریہ بھی ادا کیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انجن التان دوزیاتن (ارطغرل غازی) پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔


    اپنے ویڈیو پیغام میں تُرک اداکار نے کہا کہ بہنو اور بھائیو السلام و علیکم میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پذ یرائی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں، جو آپ پی ٹی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا میں پی ٹی وی کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جس نے ارطغرل غازی کو آپ سب تک پہنچایا اس کے بعد انجن التان نے تمام پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک سلامت رہیں بہنو اور بھائیو سلامت رہو پاکستان۔

    اپنے پسندیدہ ترک اداکار کی جانب سے عید مبارک کا پیغام ملنے کے بعد پاکستانی عوام خوشی کا اظہار کر رہی ہے اور ان کا شکریہ ادا کررہی ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=EUXIhOt2Ybo&feature=youtu.be

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

  • قرآن میں جنس کے تعیُن کا بیان  بقلم سُلطان سکندر

    قرآن میں جنس کے تعیُن کا بیان بقلم سُلطان سکندر

    قرآن میں جنس کے تعین کا بیان۔

    Gender
    نر یعنی باپ بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے۔

    مادہ جنس XX (ڈبل ایکس) کروموسومز رکھتی ہے، اس لیے وہ بس ایک X کروموسوم ہی فراہم کر سکتی ہے، جبکہ نر جنس XY (ایکس، وائے) کروموسومز رکھتا ہے اور وہ X یا Y دونوں میں سے کوئی ایک کروموسوم فراہم کر سکتا ہے۔


    اسکا مطلب یہ ہوا کہ یہ نر ہوتا ہے جو بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے (X کروموسوم دینے سے یا Y کروموسوم دینے سے، اگر X فراہم کرے گا تو مادہ جنس پیدا ہوگی اور Y فراہم کرے گا تو نر پیدا ہوگا)

    اسے سمجھنے کیلئے نیچے دی گئی تصویر دیکھیے۔

    جبکہ قرآن میں اسکا بیان اس تحقیق سے 1400 سال پہلے کردیا گیا تھا۔

    Quran 53:45-46
    وَاَنَّهٝ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الـذَّكَـرَ وَالْاُنْثٰى (النجم 45)
    اور یہ کہ اسی نے جوڑا نر اور مادہ کو پیدا کیا ہے۔

    مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى (النجم 46)
    اسی ایک بوند سے جب وہ(نر سے مادہ میں) ٹپکائی جاتی ہے۔

    قرآن کہتا ہے کہ یہ وہ ایک بوند ہے جو نر یا مادہ بچے کا تعین کرتا ہے جبکہ وہ بوند نر کی طرف سے مادہ میں منتقل ہوتی ہے تو اسکا مطلب نر ہی پیدا ہونے والے اس بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے کہ یہ بچہ نر ہوگا یا مادہ۔

    لیکن
    1400 سال پہلے ایک غیر معمولی شخص کیسے جان سکتا ہےکہ نر ہی پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے؟؟؟؟؟؟

    اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس آیات کا نمبر بھی 46 ہے جس میں نر کے تعین کے بارے میں بتایا گیا ہے اور انسان کے کروموسومز کی کل تعداد بھی 46 ہی ہے۔❤
    کروموسومز کے 23 جوڑے ہوتے ہیں جو کل ملا کے 46 بنتے ہیں۔

    جبکہ آج سائنسدانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جاندار اپنے والدین سے رنگوں اور دھاریاں(جو جاندار کے جسم پہ ہوتی ہیں) وراثت میں لیتے ہیں۔(ڈی این اے کے ذریعے)، بائیبل Genesis 30: 37-42 میں بھی کچھ ایسا ہی ملتا جلتا بیان ہے۔
    بائبل وضاحت کرتی ہے کہ بکری کا بچہ کیسے دھاریوں اور رنگوں کو حاصل کرتا ہے،
    "اگر اسکے والدین سیدھی حالت میں ملن کریں تو بکری کا بچہ دھاریاں حاصل کر سکے گا لیکن اگر اسکے والدین کا ملن سیدھی حالت میں نہ ہو تو بکری کا بچہ دھاریاں حاصل نہیں کر سکے گا”

    بقلم سلطان سکندر!!!

    ایگزوپلینٹ کا قرآن میں بیان!!! بقلم سُلطان سکندر

  • احتیاط کریں زندگی بچائیں حرا مانی کا قوم کو پیغام

    احتیاط کریں زندگی بچائیں حرا مانی کا قوم کو پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کو کورونا سے لڑنے کے لئے اہم پیغام دیا کہ سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر اور اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAj33aglTgF/?igshid=1ffh4ifu63wfg
    مانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن نرم ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دیں حرا نے کہا کہ ۔خاص طور پر ان چھٹیوں میں سیر و تفریح والے سیاحی مقامات پر جانے سے گریز کریں

    مانی نے کہا کہ کیونکہ اس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے

    حرا نے مزید کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی معلومات سے خود کو آگاہ رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔‘

    آخر میں مانی نے کہا کہ احتیاط کریں اور زندگی بچائیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349 ہو چکی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔