Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فرحان سعید کا اپنے بھائیوں اور والد کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا اپنے بھائیوں اور والد کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے اپنے ڈاکٹر والد اور بھائیوں کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا

    باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں اُن کے والد ڈاکٹر راحت سعید، بھائی ڈاکٹر ہارون سعید اور ڈاکٹر سلمان سعید کی تصاویر ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_67PISFfri/?igshid=u4xxe3xoxbf4
    فوٹو کولاج کے کیپشن میں فرحان سعید نے لکھا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ ڈاکٹر بننا کتنا مشکل ہے کیونکہ میں بچپن سے ہی اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو دیکھتا آرہا ہوں

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح میرے والد اور میرے بھائی راتوں کو جاگ کر مطالعہ کرتے تھے

    اداکار و گلوکارنے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو ہر وقت (24-7) اسپتال میں ڈیوٹی دینے کے لیے تیار دیکھا ہے میں نے اُن کو جس طرح سے سخت محنت کرتے دیکھا ہے مجھے اُن پر فخر ہوتا ہے

    انہوں نے لکھا کہ اب جب میں کورونا کی جنگ میں اپنے والد اور بھائیوں کو فرنٹ لائن ہیروز کی حیثیت سے لڑتے دیکھتا ہوں تو میرا دل اُن کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہوتا ہے

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں اس بہادری اور ہمت کے لیے اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی میرے والد ڈاکٹر راحت سعید، میرے بھائی ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر سلمان سعید کو سلامت رکھے

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے والد اور بھائیوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور اب میری نظر میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے

    اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں آپ اور پوری دُنیا کے فرنٹ لائن ہیروز محفوظ رہیں اور اسی طرح محنت کرتے رہیں ہمارے ہیروز کے لیے میرا بہت سارا پیار اور دُعائیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی اپنی کزن ڈاکٹر کو جبکہ منشا پاشا نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا تھا

    ماہرہ خان کا اپنی کزن اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    شہزاد رائے نے اپنے مداح ڈاکٹر کی فرمائش پر گا نا گا دیا

    منشا پاشا کا اپنی بہت سمیت دنیا بھر کے طبی عملے کو خراج تحسین

  • کبھی کبھی خود کے لئے جینا اور خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے ؛ عائزہ خان

    کبھی کبھی خود کے لئے جینا اور خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے ؛ عائزہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی خود کے لیے جینا اور خود کا خیال رکھنا بھی اچھا لگتا ہے

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے حال ہی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ کانوں میں حسین جھمکے پہنے دلکش لگ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_7RRskAboo/?igshid=1rtrwrw9sfkl8
    ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی کبھی خود کے لیے جینا اچھا لگتا ہے کبھی خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے

    اداکارہ نے لکھا کہ کبھی خود کو صرف اپنی ہی نظر سے دیکھنا بھی اچھا لگتا ہے کبھی خود پر پیار آنا بھی اچھا لگتا ہے

    انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ پھر میں سوچتی ہوں کہ وہ زندگی بھی کیا کوئی زندگی ہے جسے اکیلے جینا اچھا لگتا ہے؟ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے پیار کریں کیونکہ یہی لوگ آ پ کی خوشی کی وجہ ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_7QcIegTVl/?igshid=13wzre4zaw2oy
    اداکارہ عائزہ نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپکے پاس ہمیشہ خوش رہنے کا انتخاب ہوتا ہے سڑک پر ٹھوکر کھا کر گرنے سے کچھ سیکھیں اور مثبت رہتے ہوئے دوبارہ اُٹھ کھڑے ہوں اور آگے بڑھیں
    https://www.instagram.com/p/B_7P60UghWM/?igshid=1j0b6kadmay5q
    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے ادکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ایک اور خوبصورت دن بہت سی امیدیں لئے..

    واضح رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر دانش تیمور ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں

    عائزہ خان کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف

    کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

  • شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

    شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر پر لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی ڈپریشن سے بچاؤ کا حل بھی بتا دیا

    شنیرا اکرم نے قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے کے حوالے سے لکھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی چہرے کی افسردگی ،قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B_34lXZg2Rf/?igshid=bnp2x0vy6u3c
    شنیرا نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کی غیر یقینی صورتحال میں بھی اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے لیے جو کرنا پڑے کریں

    شنیرا نے مزید لکھا کہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھ کر ہم کئی ذہنی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اپنے دماغ اور جسمانی تندرست رہنے کے لئے جو کچھ کرنا ہے اسے کریں

    واضح رہے کہ شنیرا سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق عوام کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے آگاہی فراہم کرنے کی اکثر و بیشتر ویڈیو پیغام دیتی نظر آ تی ہیں

    کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان

  • ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے  نعمان اعجاز

    ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے نعمان اعجاز

    دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ سے حفاظتی تدابیر کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تمام عوامی اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز بھی اداکار و میزبان واسع چوہدری کے ہمراہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو گئے جہاں انہوں نے مداحوں سے کئی دلچسپ باتیں کیں

    اس لائیو چیٹ کے دوران نعمان اعجاز نے اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی
    https://www.youtube.com/watch?v=rmZdYgXr8tE&feature=youtu.be
    لائیو چیٹ میں نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نہیں دیکھا لیکن اس ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عام طور پر لوگ گزرتے سالوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں اور خود کو بدل لیتے ہیں لیکن ہمایوں نے ایسا نہیں کیا

    اداکار نے کہا کہ لیکن اگر ہمایوں سعید ایسے ہی محنت کرتا رہے تو انشاءاللہ شاید کسی دن حادثاتی طور پر انکو اداکاری آجائے گی میں پراُمید ہوں اور انسان کو اللہ کی ذات سے نااُمید نہیں ہونا چاہیے،میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں جلد کام آجائے

    جب ویڈیو کے دوران واسع چوہدری نے نعمان اعجاز سے عدنان صدیقی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بھی ہمایوں سعید کے پیشوا ہیں ان کے نقشے قدم پر ہیں لیکن خوشی ہے کہ وہ اس عمر میں بھی کامیاب ہورہے ہیں تاہم آخر میں نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ سب صرف مذاق میں کہا اور اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں

    پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

  • قابل اعتراض مواد بنا کر کسی کو بلیک میل کرنا کون سے ایکٹ میں آتاہے اور اس کی سزا کتنی ہو گی ؟

    قابل اعتراض مواد بنا کر کسی کو بلیک میل کرنا کون سے ایکٹ میں آتاہے اور اس کی سزا کتنی ہو گی ؟

    آج کل آئی ٹی کے دور میں کسی کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے اسے اپنے فائدے کے لئے غلط طریقوں سے استعمال کرنا عام ہو چکا ہے لوگ خواتین کی تصاویر کی ایڈیٹنگ کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے ہیں ان موضوعات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ چوہدری آصف اقبال چوہدری سوشل میڈیا پر اکثر بیشتر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں جن میں وہ جرائم سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو خبردار کرتے نظر آتے ہیں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ چوہدری آصف اقبال چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کسی کی قابل اعتراض تصاویر،ویڈیوز یا ان کا ایڈٹ کر کے قابل اعتراض بنانا اوران کوکسی تیسرےشخص کوبھیجنا یا سوشل میڈیا پر پبلش کرنا یا ایسے مواد کے زریعے کسی کو بلیک میل کرنا،سائبر کرائم ایکٹ کےسیکشن 21 میں آتا ہے جسکی سزا 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہے۔


    واضح رہے اس سے قبل بھی آسف اقبال چوہدری اپنی کئی ویڈیوز میں ایسے چالاک اور دھوکے باز لوگوں سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو خبردار کر چکے ہیں

    جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

    آن لائن کمپنیاں پر کشش منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو کیسے لُوٹتی ہیں؟

    اپنا وائے فائے پاسورڈ محفوظ رکھیں بصورت دیگر خطرناک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

  • میجر ندیم اور دیگر نوجوانوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے  جمال خان رئیسانی

    میجر ندیم اور دیگر نوجوانوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے جمال خان رئیسانی

    گذشتہ روز تربت میں بڑی دہشتگردی،میں میجر ندیم سمیت6 جوان وطن پر قربان ہو گئے تھے جس پر شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے افسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز بلوچستان کے علاقہ تربت میں شرپسند عناصر کی طرف سے دہشت گردی کی ایک کارروائی میں ایک میجر سمیت پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے دہشتگردوں‌نے پاک فوج کے جوانوں‌کو آئی ای ڈی کا نشانہ بنایا. یہ واقعہ جمعہ کے روز تربت میں‌پیش آیا جو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب واقع ہے

    اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے یہ کارروائی کوہ مراد کے علاقہ میں‌ کی. جس کے نتیجہ میں میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی جوان شہید ہو گئے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جوان ایف سی کے ایک قافلے کے ساتھ کیچ میں پٹرولنگ کے بعد واپس آ رپے تھے کہ ان کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے نشانہ بناگیا گیا جس کے نتیجہ میں میجر ندیم بھٹی سکنہ حافظ آباد، نائیک جمشید سکنہ میانوالی، لانس نائیک تیمور سکنہ تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات سکنہ اٹک، سپاہی ساجد سکنہ مردان اور سپاہی ندیم سکنہ تونسہ شریف شہید ہو گئے. ایک جوان زخمی بھی ہوگیا تھا


    پاک فوج کے نوجوانوں اور میجر ندیم عباس بھٹی کی شہادت پر شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایف سی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میجر ندیم کی شہادت کی خبر بہت افسوسناک ہے، ہم بلوچ عوام نے ستر سالوں سے قربانیاں دی ہیں اور ہماری حفاظت کیلئے قربانی دینے والے ہماری نگاہ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ میجر ندیم کی شہادت پر پوری بلوچ قوم غمزدہ ہے۔ انشاللہ ہم خود اس کا بدلہ لیں گے


    تربت میں شرپسند عناصر کی طرف سے دہشت گردی کی کاروائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوان

    واضح رہے کہ حافظ آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میجر ندیم عباس بھٹی کا تعلق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے ایک نامور سیاسی خاندان سے ہے. وہ سابق ضلعی ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی،تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی کے چچا زاد اور سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسین بھٹی کے بھتیجے تھے. شہید میجر ندیم عباس بھٹی نے بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے. شہید میجر ندیم بھٹی 2 نومبر 1984ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے 14 اپریل 2007 کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور وہ 126 ونگ مکران میں تعینات تھے. ان کی نماز جنازہ آج یعنی بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9 بجے برج دارا میں ادا کر دی گئی ہے

    تربت میں بڑی دہشتگردی،میجر ندیم سمیت6 جوان وطن پر قربان

  • ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں وہیں یہ ڈرامہ اپنی پہلی قسط سے ہی تنقید کی زد میں بھی ہے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسٹیٹ یوتھ کے صدر کالجز کونسل کے سابقہ چئیرمین شاعر اور مصنف شاہیر سیالوی نے لکھا کہ ارتغل کی پہلی دس قسطیں دیکھنے کے بعد میں یہ کہنا چاہوں گا جو کہتے تھے کہ اسلام کا سیاست سے کیا کام امید ہے ارتغل ان کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا۔

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اگر کوئی اداکار ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کرے تو یہ اس کے کیریئر کا غلط فیصلہ ہوتا ہے

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل ڈان کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں گوہر رشید نے گوہر رشید ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی گوہر رشید نے اپنے کیریئر میں تھیٹر، ٹی وی اور سینما تینوں ہی میں کام کیا ہے

    گوہر رشید کے مطابق انہیں آج بھی یقین نہیں آتا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اداکار کے طور پر شمار کیے جارہے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی زندگی میں لُکس پر کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا

    گوہر رشید کا اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں کیوں آیا اس سوال کا جواب تو مجھے بھی نہیں معلوم اور کیسے آیا تو یہ بس اللہ کی مہربانی ہے

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد کہتے تھے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکوں گا پاکستان آنے کے بعد جب میں ہدایتکاروں سے ملتا تو ہر کوئی مجھ سے پوچھتا کیا میں نے پہلے اداکاری کی ہے جس پر میں صرف اپنی ڈگری ہی دکھا سکتا تھا لوگ کہتے تھے میرے چہرے پر نشان ہیں تو مجھے شاید صرف چھوٹے موٹے کردار ہی مل سکیں گے

    گوہر رشید کا کہنا تھا کہ 2011 میں انہیں اسٹائل 360 نامی چینل سے کال آئی جو اس وقت ونیزہ احمد چلا رہی تھیں، انہوں نے گوہر کو لائن پروڈیوسر کی نوکری آفر کی، جس کے بعد دیگر مواقع پر بھی ان کی مدد کی

    اداکار نے بتایا کہ ان کے لیے چیزیں اس وقت تبدیل ہوئیں جب انہیں 2014 کے کامیاب ڈرامے ’ڈائجسٹ رائٹر‘ میں مرکزی کردار نبھانے کی پیشکش ہوئی

    انہوں نے بتایا کہ گوہر رشید نے شروعات میں اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد صبا قمر نے ان سے کہا تھا کہ انہیں یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں ان کے کردار ’شوکت‘ سے یاد رکھیں گے

    گوہر نے بتایا کہ بعدازاں ڈراموں میں ایک جیسے کردار ملنے پر انہوں نے تھیٹر کی جانب لوٹنے کا فیصلہ کیا اور میں واپس تھیٹر کی جانب چلا گیا انڈسٹری کی رائے میں اسے کیریئر کی خودکشی کہا جاتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں تو بڑے بڑے اداکار فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر شوز بھی کرتے ہیں تاہم پاکستان میں ٹی وی کے بعد تھیٹر ناکامی سمجھا جاتا ہے

    انہوں نے انور مقصود کے تھیٹر ڈراموں ’سوا 14 اگست‘ اور ’ہاف پلیٹ‘ میں کام کیا

    گوہر رشید نے بعدازاں ’من مائل‘ جیسے ڈرامے میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی

    انہوں نے بتایا کہ 2017 کی فلم ’رنگریزا‘ کی ناکامی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا گوہر کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کا ٹریلر سامنے آیا تو لوگوں نے میری بہت تعریف کی تاہم فلم کی ناکامی کے بعد ہر کسی نے کہنا شروع کردیا کہ میرا کیریئر ختم ہوجائے گا لیکن میں نے اس فلم کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا

    اداکار اس وقت ’عشقیا‘ نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں جب کہ مستقبل میں ریلیز ہونے والی فلموں ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں انہوں نے اہم کردار نبھائے

    گوہر رشید کے مطابق فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں انہوں نے با لی وڈ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے کردار ’سرکٹ‘ جیسا کردار نبھایا ہے

    گوہر کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ ان کے سرکٹ کے طور پر نظر آئیں گے

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا

    متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں

    اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہئے، صبا قمر

  • ہم اُن ساعتوں کے ہیں مسافر… بقلم:جویریہ بتول

    ہم اُن ساعتوں کے ہیں مسافر… بقلم:جویریہ بتول

    ہم اُن ساعتوں کے ہیں مسافر…
    [بقلم:جویریہ بتول]
    ہم اشکِ رواں کی کنجی لیئے…
    ادنیٰ سے عملوں کی پونجی لیئے…
    ہم اُن ساعتوں کے ہیں مسافر…
    ہیں جن میں رحمت کی گھڑیاں وافر…
    جب جنت کے در سب ہیں کھلے ہوئے…
    اور باب جہنم کے بند سب ہوئے…
    ہے سجدوں کا یہ ذوق و شوق…
    اور رنگِ عجز تحت و فوق…
    اُٹھے ہیں ہاتھ یہ دعاؤں کو…
    اِن دل سے نکلتی صداؤں کو…
    تو بابِ قبولیت سے پار کر دے…
    زباں سے نکلتے ان لفظوں میں…
    پھولوں کی سی مہکار بھر دے…
    ہم بے بس ہیں،ہم کُچھ بھی نہیں…
    جہاں بھی ہوں ہم اور رہتے کہیں…
    تری رحمت کے محتاج ہیں ہم…
    تری عطا کے اُمید وار کل و آج ہیں ہم…
    ہمیں اپنے صالح بندوں میں شامل رکھنا…
    ہمیں دولتِ تقویٰ میں کامل کرنا…
    ہر دور میں ہمیں تو اپنا ہی ڈر دے…
    تو سدا کے لیئے ہمیں اپنا کر لے…
    آتی جاتی سانسوں کی جو یہ ڈوری…
    ہم صبغۃ اللّٰہ میں یقیں سے رنگ لیں فوری…!!!
    اس زندگی کا مزہ بھی دوبالا ہو جائے…
    بعد مرنے کے بھی ہر سو اُجالا ہو جائے…!!!
    عدن کے باغوں کے جب ہم مکیں ہو جائیں…
    زندگی کے انداز کتنے حسیں ہو جائیں…؟
    ==============================

  • محبت بغاوت نہیں   تحریر:منہال زاہد سخی

    محبت بغاوت نہیں تحریر:منہال زاہد سخی

    منہال زاہد سخی

    دل کو جستجو اور لبوں کو عادت نہیں تھی
    عشق کرکے نبھانے کی طاقت نہیں تھی

    اٹھے اس بازار میں کئی امیدوار محبت کے
    پر مجھ میں دل بانٹنے کی استطاعت نہیں تھی

    مجرم تو بن گئے پر نوبت یہاں تک آ پہنچی
    مجھے شریک جرم کی حاصل حمایت نہیں تھی

    یوں سامنے سے گزرے یوں اس نے منہ پھیرا
    مجھے تو گلی سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی

    وہ سامنے سے کچھ اور پیچھے سے کچھ
    جب کھلے ان کے بھید تو ندامت نہیں تھی

    تعلق نبھاتے ہوئے بھی وہ مفاد تولتے رہے
    جو کچھ بھی کہ لو یہ شرافت نہیں تھی

    نیت میں کھوٹ تھا اور سجدے بے فائیدہ
    یہ کیسی دعا تھی عبادت نہیں تھی

    ان کو ہوس تھی مال و دولت اور رتبہ کی
    سب کچھ مل گیا پر عزت نہیں تھی

    اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں یہ سمجھ کر وہ
    جو ان کی ہوئی ہے وہ ذلالت نہیں تھی

    خودی سے نہ نکلے رہے وہ تن پروری میں
    نظر انداز کر گئے سب ذرہ سخاوت نہں تھی

    اب آزاد ہوگیا میں فکروں سے ہجر کی رات
    سکون میں سمائے ہوئے پر تھکاوٹ نہیں تھی

    پھر میں سب فکروں سے آزاد تنہائی میں آ بسا
    مجھ سے ملنے کو کسی کو فراغت نہیں تھی

    اب جو انہوں نے ماتم کیا ہے پر زور سخی
    تسلی دل تھی صدائے محبت بغاوت نہیں تھی

    میں نے اس کو حافظے کے سہارے نہیں چھوڑا سخی
    کہ بھول جائیں اور ساتھ یاداشت نہیں تھی

    #قلم_سخی