Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عائزہ خان کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف

    عائزہ خان کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنا یا نہ چھوڑنا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے

    باغی ٹی وی : عائزہ خان گذ شتہ روز اداکارہ ریما خان کی رمضان ٹرانسمیشن ’’باران رحمت‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اور شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کی عائزہ خان نے کہا لوگ آپ کو جانچتے ہیں، میں اور دانش پچھلے سال حج پر گئے تھے وہاں سب لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا تاہم کچھ لوگ ہوتے تھے ہمارے ارد گرد جو ایسے دیکھتے کہ حج کرنے کے بعد کیا اب تم شوبز کی فیلڈ چھوڑ دوگی تم سیریز چھوڑ دوگی
    https://www.instagram.com/tv/B_dE6IfhS9d/?igshid=1v2064e54d980
    عائزہ خان نے کہا کہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے اللہ تعالی نے میرے دل میں کوئی چیز لانی ہوگی تو وہ آپ کے کہنے سے نہیں آئے گی وہ آجائے گی بس کچھ بھی کرنا ہے یا نہیں کرنا کسی چیز کا مقصد عائزہ خان نے دوران حج پیش آنے والا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا جب ہم عرفات کے میدان میں تھے تو وہاں بہت تیز بارش آگئی جس کی وجہ سے ہم لوگوں کے خیمے وغیرہ اکھڑ گئے اور ہمارا سامان اِدھراُدھر ہوگیا ہم اوپر دعا کر رہے تھے اس وقت جب ہم نیچے آئےتو اپنا سامان دیکھا وہاں موجود ایک خاتون نے ہمارا سامان سنبھالا ہوا تھا اس نے میرا بیگ پکڑا ہواتھا مجھے آواز دی عائزہ آپ کا بیگ ادکارہ نے کہا لہذا آپ چاہے کسی بھی فیلڈ میں ہوں ڈاکٹر ہوں ٹیچر ہوں شوبز میں ہوں لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں اور لوگوں کا پیار بہت ہوتا ہے

    عائزہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کامیابی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ڈرامہ ہٹ ہوا بڑی کامیابی ملی نہ میں اپنی کامیابی کچھ سنتی ہوں نہ بات کرتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے مجھے اس کی عادت پڑ جائے گی میں نے نہ انٹرویو دیئے نہ ہر وقت اردگرد لوگوں کو اکٹھا کیا انہوں نے کہا میں اپنی کامیابیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی
    https://www.instagram.com/p/B_dEd5lhdRb/?igshid=n6numupq8u51
    انہوں نے کہا زندگی میں ایسا دور بھی آتا ہے جب اکیلا پن ہو تا ہے جب آپ اوپر جاتے ہیں تو نیچے بھی آتے ہیں اس وقت کو ہمیشہ بیچ میں رکھنا چاہئے لہذا میں نے خود کو کبھی بہت کامیاب تصور نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو عام لوگوں کی طرح ہی سمجھا ہے

    عائزہ خان نے کہا کہ جب میں شوبز میں نئی آئی تھی میں کچھ بھی نہیں تھی میں سٹارز کو دیکھتی تھی اور تب بھی میں یہی سوچ کر آئی تھی میں نے بہت اونچی جگہ نہیں جانا کہ میں نیچے ہی نہ دیکھ سکوں مجھے بیچ میں ہی رہنا اور میں نے ہمیشہ خود کو لوگوں کے بیچ میں ہی رکھا ہے اداکارہ نے کہا نہ میں بہت چھپی ہوں نہ میں بہت لوگوں میں آئی ہوں

    کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

  • برکتیں بانٹنے اور اجر سمیٹنے میں ساتھ دیں ؛ تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ

    برکتیں بانٹنے اور اجر سمیٹنے میں ساتھ دیں ؛ تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ

    کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ملک بھر میں گذشتہ ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ‌ہے جس کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کاروباری زندگی معطل ہو گئی ہے ایسے میں رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کا بھی آ غاز ہو چکا ہے معروف شخصیات سمیت مختلف ادارے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت مستحق لوگوں کو راشن اور افطاری کا سامان مہیا کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی افطاریوں کا سلسہ جاری ہو جاتا ہے مختلف ادارے اور معروف شخصیات غریبوں اور مستحق لوگوں کے لئے افطاری کا انتظام کرتی ہیں اسی طرح تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے

    تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ روزانہ 300 سے زائد افراد کو افطاری کا سامان مہیا کر رہی ہے اس افطار گفٹ میں ایک عدد شوارمہ ایک عدد میٹھے پانی کی بوتل اور چند کھجوریں شامل ہیں

    تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ نے لوگوں کوبھی اس کار خیر میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ برکتیں بانٹنے اور اجر سمیٹنے میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے فون نمبرز اور اکاؤنٹ نمبر بھی شئیر کیا جس سے رابطی کر کے یا بینک کے ذریعے اس نیکی کے کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں ٹرسٹ نے افطار گفٹ پیک کی قیمت بھی بتائی جو 120 روپے فی پیک ہے

  • ہمیں حرمین کی بندش کی مخالفت کیوں کرنی چاہیے؟ زید حامد

    ہمیں حرمین کی بندش کی مخالفت کیوں کرنی چاہیے؟ زید حامد

    بنگلہ دیشی خاتون مصنف تسلیمہ نسرین کا کہنا ہے کہ کعبہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات بند ہیں عبادات نہیں ہو رہیں خدا ہماری مدد نہیں کرے گا سائنسدان ہماری مدد کریں گے

    دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث تمام ممالک نے گذشتہ ماہ سے وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے لوگوں کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اور اپنی عبادات گھروں میں کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں جہاں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد اداروں کو بند کر دیا ہے کاروباری زندگی معطل ہوئی ہے وہیں تمام مذہبی مقامات مساجد مدارس حرمین بند ہیں ان میں بھی لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بنگلہ دیشی خاتون مصنف تسلیمہ نسرین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ کا گھر کعبہ بند ہے مساجد بند ہیں چرچ کی خدمات ملتوی کردی گئیں کسی بھی نماز ہال میں عبادت کے لئے مزید اجتماعات نہیں ہو رہے

    تسلیمہ نسرین نے کہا کہ خدا ہماری مدد نہیں کرے گا سائنس دان ہماری مدد کریں گے ہمیں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا انتظار ہے انہوں نے کہا ایک بیترین ایتھیسٹ بننے کا یہ بہترین وقت ہے

    تسلیمہ نسرین کی اس پوسٹ پر زید حامد نے اپنا بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایجنڈا ہے …

    زید حامد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کافرہ نے کھلے دل سے اور سرعام یہ بات کی ہے …

    زید حامد نے مزید کہا کہ اس لئے ہمیں حرمین اور مساجد کی بندش کا مقابلہ کرنا ہوگا ….

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا جس کی وجہ سے جہاں کاروباری زندگی معطل ہوئی عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس ، ثقافتی سر گرمیوں اور شوبز سرگرمیوں کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہیں کعبہ حرمین مساجد مدارس سمیت دیگر مذہبی مقامات بھی بند کر دیئے گئے

    سعودی عرب میں لاک ڈاون کرونا کی وجہ سے نہیں کسی اوروجہ سے ہے ،زید حامد

  • کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے لوگوں کو لباس سے میچنگ ماسک پہننے کا مشورہ دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے لوگوں کو لباس سے میچنگ ماسک پہننے کا مشورہ دیا دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں پاکستان میں یا تو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_c1YeIAWef/?igshid=wq6pq5fh7arw
    ایسے میں اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک کی بجائے اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنے کپڑوں سے میچ ماسک پہنا ہوا ہے
    ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تمام کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے
    https://www.instagram.com/p/B_c18eLgkUh/?igshid=g91qv684cj75
    https://www.instagram.com/p/B_c2ISBATd6/?igshid=9awy6qdybjxw
    عائزہ خان کے سرجیکل ماسک کی تصویر بھی شئیر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک کی میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ کو یہ ماسک نہیں خریدنے چاہئیں اور اگر آپ کے پاس یہ ماسک موجود ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے تو انہیں مقامی اسپتالوں کو عطیہ کرنے پر غور کریں کیونکہ طبی عملے کو جو اس وقت کوورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان ماسکس کی ہم سے زیادہ ضرورت ہےجو ہم گھر بیٹھے ہو یا گروسری اسٹورز میں جانے کے خواہاں ہیں خوف و ہراس کی وجہ سے لوگوں نے طبی کارکنوں کے لئے ایک مختصر فراہمی پیدا کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کا ذخیرہ اندوز کردیا ، جن کو واقعتا ان کی ضرورت ہے
    https://www.instagram.com/p/B_dsijynxrG/?igshid=xw6im27e19eq
    اداکارہ نے لکھا کہ اسی وجہ سے ، فیشن انڈسٹری نے یہ ماسک تیار کرنے میں اپنی مہارت کو استعمال کرنے کے لئے قدم بڑھایا لہذا دنیا بھر میں لوگ کپڑے کا ماسک بنانے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ سرجیکل ماسک یا تو بہت مہنگا ہوتا ہے یا دستیاب نہیں ہے

    عائزہ خان نے کہا کہ میری حالیہ پوسٹوں میں نے اور میری ٹیم نے اپنے فالوورز کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ نہ صرف اپنا ماسک خود بنائیں بلکہ اسے بنانے میں اپنی تخلیقی مہارت بھی سامنے لائیں لہذا میرے نقاب میں زیور یا کڑھائی ہوسکتی ہے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک کہ اس مقصد کی تکمیل نہ ہو اور میں اسے پہننے میں راضی ہو

    عائزہ خان نے کہا کہ وہ ہر اچھائی میں برائی کو تلاش کرنے کی بجائے کشھ مفید اور اچھا کرنے کی کوشش کریں

    اب تو خوابوں میں بھی اپنے ہاتھ دھو رہی ہوتی ہوں ارمینہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

  • فنکاروں کا مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

    فنکاروں کا مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

    پاکستانی فنکاروں نے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی : پاکستانی فنکاروں نے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب ایک اچھے انسان ہیں


    حمزہ علی عباسی نے مولانا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مولانا طارق جمیل پر ان کی زندگی اور آخرت میں رحمتیں نازل فرمائے انہوں نے #molanaTariqJameel بھی استعمال کیا


    اداکارہ دعا ملک نے بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹویٹس کیں اداکارہ نے ایک ٹویٹ ٹویٹر پر wearesorrymaulana# کا ٹرینڈ بنانے کا اعلان کیا


    ایک اور ٹویٹ میں دعا ملک نے لکھا کہ میں نے یہ ہیش ٹیگ #wareresorrymaulana شروع کی ہے اور میں چاہتہ ہوں کہ آپ سب 24 گھنٹوں میں اسے ٹرینڈ بنائیں


    اس ٹرینڈ میں جہاں صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں فیروز خان نے بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہو کر مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا فیروز خان نے مولانا طارق جمیل کی تصویر شئیر کی


    حمائمہ ملک نے بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں چند ٹویٹس کیں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اگر قوم کے لئے کہا ہے تو یہ وہی ہے جو قوم کے لئے بیٹھ کر آنسو سے روتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں حمائمہ ملک نے لکھا کہ اگر ایک باپ اپنی اولاد کو ڈانٹتا ہے تو آپ اس سے یہ سوال نہیں کر سکتے کہ انہوں نے ڈانٹا کیوں کیونکہ آپ سن=س کی دعاؤن کا حصہ بنتے ہیں


    حمائمہ ملک نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید لکھا کہ بزرگ کی توہین اور بے عزتی کیا یہی دین ہے ہمارا؟


    حمائمہ ملک نے معروف شخصایت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب کہاں ہیں ملک کی معورف شخصیات جو جمعہ کے ایک دن شلوار قمیض پہن کر جمعہ مبارک کی تصاویر اور سیلفیاں پوسٹ کرتی ہیں وہ کہاں ہیں؟ اب سب جب ہمارے علماء دین کی توہین ہوئی اب کسی نے کچھ نہیں کہنا؟ طارق جمیل کے ساتھ تصویروں میںنکھڑے ہیں اور اب؟


    اداکارہ نے مزید ایک پوسٹ میں مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئے پوسٹ میں ایک طویل نوٹ شئیر کیا اور کیپشن میں ظارق جمیل ہم سے معافی مانگتے ہیں لکھا

    گلوکار امانت علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مولانا طارق جمیل کو سچ بولنے پر معذرت کرنا پڑی
    https://www.instagram.com/p/B_cjAdqjPgQ/?igshid=sawi7qmw2ks9
    امانت علی نے مولانا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں طارق جمیل صحاب کے ساتھ کھڑا ہوں

    گلوکار نے امام علی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ جاہل سے بحث کرنے سے بہتر ہے خاموش رہو شاید اسی لئے انہوں نے معافی مانگ لی انہوں نے istandwithmaulanatariqjameel #istandwithtariqjameel# استعمال کئے

    واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دئیے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے

    نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا جس میں ایک بیان میں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے ہم جھوٹی قوم ہیں ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے

    22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔ میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے مولانا کے اس بیان پر تمام اینکرز سیخ پا تھے دو تین دن سے سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث جاری تھی تو میڈیا کے اس سخت ری ایکشن اور اینکر حامد میر کے مطالبے پرمولاناطارق جمیل دودن قبل محمد مالک کے پروگرام میں آئے اور انہوں نے آتے ہی کہا میں میڈیا سے اپنی اس بات پر معافی مانگتا ہوں

    مولانا طارق جمیل سے معافی منگوانے والے اینکر حامد میر سے معافی کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

  • ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان میں اب تک پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں اور انسٹاگرام کوئین کہلاتی تھیں تاہم اب اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انسٹاگرام کوئین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

    ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئی ہیں انہوں نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جو اب تک 50 لاکھ 80 ہزار فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئرکی اور اپنے انسٹا گرام کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/B_ayW6mleUH/?igshid=67j1ekshv1gq

    معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

  • ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

    ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

    ترکی کا مشہور معروف ڈرامہ ارطغرل غازی ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا

    باغی ٹی وی : ترکی کا مشہور معروف ڈرامہ ارطغرل غازی ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا


    وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ترک ڈرامے کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو اس میں اسلام کا کلچر دکھایا گیا ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہالی وڈ وہاں سے بالی وڈ اور وہاں سے لالی وڈ میں آتا ہے تھرڈ ہینڈ کلچر ڈویلپ ہو رہا ہے یہاں ہماری بچوں کو نوجوانوں کو پتہ تو چلے کہ فرق کیا ہے سب میں پتہ تو چلے کہ ہمارا بھی کلچر ہے

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل ہالی وڈ سے لے کر بالی وڈ اور پھر بالی وڈ کی عریانیت میں پھنس چکی تھی اس لیے ارطغرل غازی جیسے ڈراموں کو نشر کرنا اچھی بات ہے انہوں نے مزید کہا تھا کہ 30 سے40 سال قبل تک بالی وڈ میں اس قدر فحاشی نہیں دیکھی تھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے جو مغربی ہالی وڈ کی بدترین چیزیں ہیں وہ بالی وڈ نے اپنا لی ہیں

    یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اپنی متعدد تقاریر میں اس ڈرامے کا ذکر کرچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے اس ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا

    واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ کافی مقبول ہو رہا ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بھی اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں علاوہ ازیں ترک ڈرامے کو نشر کرنے سے وہیں پی ٹی وی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے صارفین نے سبسکرائب کیا

    اسلامی تاریخ پر مبنی اور خلافت عثمانیہ کی مکمل کہانی لیے ہوئے ترکی کے بنائے گئے ڈرامے کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی ہے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ مختلف زبانوں میں ترجمے کے بعد دیکھا گیا ہے 150 قسطوں پر مشتمل اس ڈرامے کو ترک حکومت نے اس لیے بنوایا کہ عوام کو خلافت عثمانیہ کی پوری کہانی معلوم ہوسکے، اس سیریل میں عورتوں نے مختلف کردار بھی ادا کیے ہیں اور ڈرامے میں عشق و محبت کی کہانیاں بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں

    ارطغرل غازی کی پہلی قسط پی ٹی وی پر ریلیز

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

  • نیلا ٹویٹر ٹرینڈ کیا ہے؟

    نیلا ٹویٹر ٹرینڈ کیا ہے؟

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگ فارغ اوقات میں سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر بلیو ٹویٹر چیلنج ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے اس چیلنج میں آپ کو بلیو رنگ کی کوئی تصویر شئیر کرنی ہے یہ ٹرینڈ کا مقصد حقیقت میں کوڈ 19 کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز اتوار سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے ’بلیو ٹویٹر‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا ہے نیلا رنگ کیوں؟ یہ بلیو ٹرینڈ کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ لڑنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ، صارفین نیلے رنگ کے لباس پہنے ہوئے اپنی تصویریں شئیر کر کے اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہیں اس رنگ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ وائرس پر قابو پانے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بغیر رکے مسلسل فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

    عالمی وباء میں فرنٹ لائن پر مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جب ڈاکٹرز اور طبی عملہ گاؤن اور ماسک کے حفاظتی سامان (پی پی ای) پہنتے ہیں اور نیلے رنگ کے ملبوس نظر آتے ہیں # بلیو ٹویٹر کے ساتھ ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے لوگوں کا ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے

    اس ٹرینڈ کا آغاز 26 اپریل کو سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں صارف نے لوگوں سے نیلے رنگ کی تصویر شیئر کرنے کے لیے کہا تھا اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا اور لوگوں نے اس ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا


    فیصل حسین نامی صارف نے پاکستان پیپیلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی جسمیں نے بلاول بھٹو زرداری نے نیلا لباس زین تن کر رکھا ہے صارف نے اس تصویر کو اپنی زندگی کی اعلی تصویر قرارد دیا


    عثمان اعوان نامی صارف نے ترکی کی مشہور معروف اور اعلی شاہکار بلیو مسجد کی تصویر شئیر کی


    اقرا بٹ نامی صارف نے محترمہ مرحومہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زارداری کی نیلے لباس میں ملبوس تصاویر کا کولاج شئیر کیا


    واصل بٹ نامی صارف نے وزیراعظم عمران خان کی نیلے لباس میں ملبوس تصویر شئیر کر کے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا اور لکھا کہ عمران خان نیلے رنگ کے لباس میں ہمیشہ اچھے دکھتے ہیں


    ایک صارف سیرندھا نے اپنی نیلے لباس میں تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ بلیو رنگ کے کئی شیڈز ہیں اور تمام ہی پیارے ہیں


    ڈاکٹر چمپا نامی صارف نے کورونا کے خلاف ڈیوٹی کے دوران لی گئی اور کورونا سے پہلے کی ڈیوٹی کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ کوئی فرق نہیں میرے لئے ہر دن ہی نیلا ہے
    https://twitter.com/Aarohi_Official/status/1254618589765787648?s=19
    آروحی نامی صارف نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بلیو لباس میں ملبوس تصاویر شئیر کر کے اس ٹرینڈ کا حصہ بنیں
    https://twitter.com/Itsss_Shivam/status/1254470799454547968?s=19
    شیوم نامی صارف نے سلمان خان کی نیلے لباس میں ملبوس تصویروں کا کولاج شئیر کیا اور لکھا کہ اس سے پہلے کبھی بلیو رنگ اچھا نہیں دکھا


    سیاسی مبصرہ کالم نگار اینکر سونندہ واشست بھی اس ٹریںڈ کا حصہ بنتے ہوئےنے نیلے لباس میں ملبوس اپنی تصاویر شئیر اور لکھا کہ دہائیاں آئی اور چلی گئیں ، بلیو مستقل ساتھی رہا


    ڈاکٹر سوراو نامی صارف نے اپنی ڈیوٹی کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ میرے بلیو رنگ میں مختلف شیڈز


    بھارتی خبر رساں ادارے کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انجنا اوم کشیپ نے نیلے لباس میں ملبوس اپنی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ زندگی ابدی ہے اور اسی طرح انسانی روح بھی !


    مہارزشٹرا بی جے پی کی وایس پریذیڈینٹ چترا کیشوروگ نے نیلی ساڑھی میں ملبوس تصویر شئیر کر کے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا


    ڈاکٹر گنیش چوہدری نامی صارف نے اپنی ایک تصویر شئیر کی اورلکھا لاک ڈاؤن آپریشن تھیٹر میں
    https://twitter.com/RoflHappu_/status/1254089086538665984?s=19
    ایک صارف نے بھارت کا مشہور جرنلسٹ روش کمار کی نیلے رنگ کے لباس میں تصویر شئیر کی اور لکھا کہ جرنلسٹ کے میدان کا اصلی ہیرو

    واضح رہے کہ اس ے پہلے سوشل میڈیا پر Me At 20 چیلنج کا آغاز 13 اپریل کو 202 نیٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا تھا ٹرینڈ خاصا مقبول ہوا تھا اس چیلنج میں لوگوں اس وقت کی تصویر شیئر کرنی تھی جب وہ 20 برس کےتھے اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا تھا اور پاکستان سے بھی کئی مشہور شخصیات نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں تھیں جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے تھے

    ً Me At 20 چیلنج میں معروف شخصیات کی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    Me At 20 چیلنج ہمایوں سعید کی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

  • بیٹی…!!!  بقلم:جویریہ بتول

    بیٹی…!!! بقلم:جویریہ بتول

    بیٹی…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    بیٹی تو رونقِ چمن ہے…
    بیٹی سے مہکتاگھر کا آنگن ہے…
    بیٹی مسکراتی ہوئی کلی ہے…
    جو کھِلے تو لگتی کتنی بھلی ہے…
    بیٹی کا وجود باعثِ رحمت ہے…
    بیٹی کی بہت ارفع حرمت ہے…
    بیٹی گھر کی زینت بنائے…
    بیٹی ہر فن تا زیست دکھائے…!!!
    بیٹی ماں باپ کی ہمدرد و ہمراز ہے…
    بیٹی کے لہجے میں سوز و گداز ہے…
    بیٹی کا وجود صدائے وفا ہے…
    شرم و حیا رہی بیٹی کی اَدا ہے…
    بیٹی کا دل نرمی کا مسکن ہے…
    تُرشی وبغاوت جہاں بہت کم ممکن ہے…
    بیٹی شبِ دیجور میں ڈھارس کا دِیا ہے…
    بیٹی نے ہر دور میں ہر زخم سِیا ہے…
    بیٹی سدا سے مصالحت پر کاربند ہے…
    بیٹی تخلیقِ سکون میں کارآمد ہے…
    بیٹی کی فطرت سدا مسکراتی ہے…
    اس کی مسکراہٹ کئی خوشیاں لاتی ہے…
    گر اس کی آنکھوں میں نین چمکتے ہیں…
    تو درد پھر کئی غیب سے اُٹھتے ہیں…!!
    اس بیٹی کی کمزوری کی لاج رکھنا…!!!
    اس بیٹی کا خیال کل اور آج رکھنا…
    یہ بیٹی چُپ کی گہری تصویر ہے…
    بیٹی کے بول میں گہری تاثیر ہے…
    بیٹی کے دل میں نہ کوئی ارماں رہے…
    بیٹی جب اپنے گھر سے اُڑاں بھرے…
    محبتوں اور چاہتوں کا سمندر لیئے…
    بیٹی سکوں سے جا اگلے آنگن میں اُترے…
    وہ لمحہ بھی ہوتا کتنا بھاری ہے…؟
    کہ آنگن پہ ہوتی اُداسی طاری ہے…
    تربیت کے اثرات مرتب ہوں اُس پر…
    ورنہ پھر انگلیاں اُٹھیں گی توکس پر؟؟
    اس بیٹی کی جو پرورش و تربیت ہے…
    وہ شاہراۂ جنت کی قربت ہے…!!!
    =============================
    (جویریات ادبیات)۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • مرحبا رمضان…!!!  بقلم:جویریہ بتول

    مرحبا رمضان…!!! بقلم:جویریہ بتول

    مرحبا رمضان…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    مرحبا رمضان،مرحبا رمضان…
    تیرا آنا مبارک،تو شھر القرآن…
    ہے روح و بدن کی روئیدگی تُجھ سے…
    ترے شب و روز اعمال کا پیمان…
    جھوٹ و برائی سے نفرت کا پیام…
    ترا اک ایک لمحۂ تازگئ ایمان…
    ہوتے سحر و افطار کےیہ منظم سلسلے…
    اک دائرہ میں گھومنے کا ہے سامان…
    رات اور دن کے بیشتر وقت میں…
    رب کی بارگاہ میں حاضر ہیں مسلمان…!!!
    رکوع و سجود میں عاجزی یہ کے منظر…
    روح کی زندگی کی کراتے ہیں پہچان…
    دلِ مردہ گَرد سے نکل کر ہوتا ہے زندہ دوبارہ…
    یہ زباں ہے ذکر کرتی اور تلاوتِ قرآن…
    ان روح پرور میسر لمحات میں آؤ…
    نامۂ عمل سے مٹا دیں کُچھ سیاہی کے نشان…
    اس نفس کے تزکیہ سے گزر کر ہم…
    اِسی سمت موڑ دیں اس زندگی کا رجحان…
    اس تربیت کے اثرات عمرِ رواں پہ ثبت…
    کرتے ہوئے بڑھیں فلاح کی طرف انسان…!!!!!
    ==============================
    جویریات ادبیات
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤