Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ارطغرل غازی کی پہلی قسط پی ٹی وی پر ریلیز

    ارطغرل غازی کی پہلی قسط پی ٹی وی پر ریلیز

    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر گذشتہ رات یکم رماضان المبارک سے ڈرامہ ارطغرل غازی کی پہلی قسط آن ائیر کر دی گئی

    باغی ٹی وی : حکومت ِ پاکستان کی جانب سے ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل کو یکم رمضان سے سرکاری ٹی وی پر چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی پہلی قسط گذشتہ رات جاری کی گئی

    اسلامی تاریخ پر مبنی اور خلافت عثمانیہ کی مکمل کہانی لیے ہوئے ترکی کے بنائے گئے ڈرامے کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی ہے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ مختلف زبانوں میں ترجمے کے بعد دیکھا گیا ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اپنی متعدد تقاریر میں اس ڈرامے کا ذکر کرچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے اس ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا

    150 قسطوں پر مشتمل اس ڈرامے کو ترک حکومت نے اس لیے بنوایا کہ عوام کو خلافت عثمانیہ کی پوری کہانی معلوم ہوسکے، اس سیریل میں عورتوں نے مختلف کردار بھی ادا کیے ہیں اور ڈرامے میں عشق و محبت کی کہانیاں بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=fa89NxhAKis&feature=youtu.be
    گذشتہ رات پاکستان میں بھی سرکاری ٹی وی پر اس ڈرامے کی پہلی قسط جاری کی گئی جس میں سن 1225 کی دہائی میں قائی عباسی قبیلے کی کہانی کا آغاز دکھایا گیا اس قسط میں عیسائیوں کو مسلمانوں کو الگ کرنے اور ان کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سازش کو دکھا یا گیا اور عیاسئیوں کے ساتھ مسلمان قائی قبیلے کے چند نوجوانون کی لڑائی کو دکھایا گیا جو جنگل میں شکار کے لئے جاتے ہیں لیکن وہاں پر عیسائیوں کی قید میں مسلمان خاندان کی پکار پر ان کو ان کی قید سے آزاد کرتے ہیں اور زخمی قیدی کو لے کر اپنے ساتھ اپنے قبیلے میں لے جاتے ہیں

    واضح رہے کہ یہ ڈرامہ پاکستان میں شروع ہونے سے پہلے اس متنازع بھی رہا کچھ لوگ اس ڈرامے کے حق میں تھے کہ یہ مسلمانوں میں جہاد کے جذبے کو بیدار کریگا جبکہ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیا ل تھا کہ ڈرامے میں خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان کے والد ارطغرل اور ان کے قبیلے کے افراد کے حالات کو پیش کیا گیا ہے، اس کے تمام واقعات مستند بھی نہیں ہیں اور اس میں جھوٹ سچ کی آمیزش ہے، ڈرامہ اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ ایک بار دیکھنے پر ہی ناظرین کو اپنے سحر میں قید کرلیتا ہے

    علاوہ ازیں جامعہ بنوری کے علامہ محمد یوسف بنوری کی جانب سے اس سوال پر فتوی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ” کسی بھی جائز مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ناجائز طریقہ اپنانا درست نہیں، خلافتِ عثمانیہ کے تاریخی دور کی روئیداد تاریخ کی کتابوں کے مطالعہ اور اس سے متعلق لٹریچر عام کرکے ہوسکتی ہے،اس کے لیے فلم، ڈرامہ بنانا اور دیکھنا جائز نہیں ہے

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

  • رمضان کیسے گزاریں؟  از: سید عتیق الرحمن 

    رمضان کیسے گزاریں؟ از: سید عتیق الرحمن 

    رمضان کیسے گزاریں؟
    سید عتیق الرحمن 
    حضرتِ ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت ﷺ نے فرمایا کہ ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے“(صحیح بخاری)  رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ جو کہ رحمتوں، برکتوں اور انعامات سے بھرا ہے۔

    اللہ تعالیٰ نے12 مہینے بنائے ایک کو دوسرے پر فضیلت بخشی، ہر مہینے کو عظیم سے عظیم انعامات دیکر بھیجا۔مگر رمضان المبارک کا ماہ مقدس ایسا ہے جس میں ربِّ ذولجلال نے کسی خاص انعام کا ذکر نہیں کیا بلکہ آسمان کے تمام دروازے کھول کر ثابت کردیا کہ یہ مہینہ برکتیں ہی برکتیں سمیٹے ہوئے ہے۔

    اب غور طلب بات یہ کہ کیا محض دروازہ کھل جانا ہی اس امر کی دلیل ہے کہ آپ داخل ہوگے۔بھلے ہی آپ حرکت نہ کریں دروازے کی جانب نہ لپکیں، آپ سمجھیں گے کہ داخل ہوگئے۔ایسا نہیں ہے۔دروازے کا کُھل جانا ایک موقع مل جانے کے مترادف ہے اب ہم پر ہے کہ ہم اس موقعے سے کس قدر فائدہ اٹھا کر اندر داخل ہوسکتے ہیں۔

    تو ہمیں کرنا کیا ہے؟  اللہ کی ذات نے فرمایا کہ”اے ایمان والو! روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض ہوئے تاکہ تم پرہیز گار بن جاو“ سوال یہ ہے کہ کیا نماز پرہیز گار نہیں بناتی، حج پرہیز گار نہیں کرتا، زکوٰۃ پرہیز گار نہیں بناتی، دیگر عبادات پرہیز گاری کی ضامن نہیں ہیں؟؟  تو بات دراصل یہ ہے کہ روزہ درحقیقت ان تمام عبادات کا مجموعہ ہے اسلیے فرمایا گیا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ، کیسے؟  ایسے کہ جب انسان حالتِ روزہ میں ہوتا ہے وہ کھانے، پینے سے رک جاتا ہے کیوں؟ اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے۔اور اللہ کے حکم کی تعمیل ہی دراصل تقویٰ ہے۔نماز ہم پڑھتے ہیں کہ فرض ہے۔زکوٰۃ دیتے ہیں کہ فرض ہے نہ ادا کی تو مال حرام ہو گا۔حج ادا کرتے ہیں کبھی بخشش طلب کرنے کے لیے کبھی زیارت کی غرض سے۔

    روزہ وہ واحدعبادت ہے جو محض اللہ کے حکم کی تعمیل ہے اور اس دوران جن امور سے اجتناب کرتے ہیں وہ فقط اللہ کے حکم کی تعمیل کے لیے کیا جاتا ہے۔تقویٰ سے مراد یہ کہ انسان ”منہیات“ سے تو پرہیز کرتا ہی ہے اسکے ساتھ ساتھ مشتبہات سے بھی بچنے کی کوشش کرتا ہے۔روزے کی حالت میں بھی بالکل اسی طرح روزہ دار ہر اس عمل سے اس چیز سے بچنے کی کوشش کرتا ہے جو اسکے روزہ کو خراب کرے۔تو ثابت ہوا کہ روزے اسلیے فرض کیے گئے تاکہ ہم پرہیز گار بن جائیں۔

    اب ہمارا نقطہ یہ تھا کہ جنت کے دروازے کھول دیے گ?ے تو ہمیں داخل کیسے ہونا ہے؟ہم نے قیام و سجود کو، سحر و افطار کو، صدقات و خیرات کو، حرکت کا وسیلہ بنا کر جھوٹ، غیبت، چغلی، چوری اور اس جیسی دیگر آلائشوں کے کانٹوں کو اپنی راہ سے چن کر رستے کو صاف کر کے اس دروازے کی جانب بڑھنا ہے۔اور پھر اللہ کے احکام بجا لاتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنا ہے یوں ہم نے اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر خوش نصیبی کو اپنا مقدر بنانا ہے۔

    اس ماہِ مقدس کا استقبال کیجیے۔خود کو عبادات کے لیے تیار کر کے، روزہ کے لیے عزمِ مصمم کر کے، ضرورتمندوں طعام کا حسبِ استطاعت انتظام کر کے، اپنے گھروں کو اس ماہِ مقدس کی آمد کی خوشی میں امن و سلامتی کا گہوارہ بنا کر۔اب سوال یہ کہ ہم روزہ کس حالت میں قضا کر سکتے ہیں اس فرض کی چھوٹ کن صورتوں میں ہے؟تو فرمایا(یہ) گنتی کے چند دن  (ہیں)،  پس اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں  (کے روزوں)  سے گنتی پوری کر لے،  اور جنہیں اس کی طاقت نہ ہو ان کے ذمے ایک مسکین کے کھانے کا بدلہ ہے،  پھر جو کوئی اپنی خوشی سے (زیادہ)  نیکی کرے تو وہ اس کے لئے بہتر ہے،  اور تمہارا روزہ رکھ لینا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھ سکو۔(ترجمہ آیات) تو اس میں حکم دیا گیا کہ کن حالات میں تم اس فرض کی قضا کرسکتے ہو۔

    یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ دین اسلام آسان دین ہے اور اللہ اپنے بندوں پر بے جا ظلم نہیں کرتا۔ویسے تو روزے کے فضائل اور اسکی اہمیت بے شمار کے اسے احاطہ تحریر میں لانا ناممکن ہے کیونکہ اللہ کی ذات فرماتی ہے کہ ”روزہ میرے لیے ہے اسکا اجر بھی میں دونگا تو پھر سوچیے جس چیزکا اجر واضح الفاظ میں اللہ نے اپنے ذمہ لے لیا اسے بیان نہیں کیا اسے احاطہ تحریر میں لانا کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ اسکی اہمیت وفضیلت کی ایک جھلک دیکھیے۔حضرتِ موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ سے کلام کرتے ہوئے پوچھا کہ”اے اللہ کوئی ایسا بھی ہے کوئی مجھ سے زیادہ تیرے قریب ہو؟“  تو اللہ کی ذات نے فرمایا کہ ”اے موسیٰ!ایک ایسی امت آئے گی ایک مہینہ ایسا ہوگا جسمیں انکے حلق خشک ہونگے، لب سوکھے ہونگے آنکھیں تھکی ہونگی جب وہ افطار کے لیے بیٹھیں گے اسوقت جب ہاتھ اٹھائیں گے تو میں انکے اتنا قریب ہونگا کہ کوئی پردہ حلال نہیں ہوگا۔آئیے ہم سب کوشش کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں ہوں گی تو بیماریوں کا سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گارمضان لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں ڈاکٹر سہیل چغتائی اور ڈاکٹر سمیع ممتاز کی خصوصی گفتگو

    ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں ہوں گی تو بیماریوں کا سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گارمضان لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں ڈاکٹر سہیل چغتائی اور ڈاکٹر سمیع ممتاز کی خصوصی گفتگو

    رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ویب ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کی لائیو ٹرانسمیشن میں عنوان ہمارا اللہ کے ساتھ رابطہ میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل چغتائی کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا جیسی وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنا زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنا پڑے گا اس ملک میں جب تک تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں ہوں گی تو وائرل انفیکشن آتے رہیں گے

    باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت کی لائیو ٹرنسمیشن میں باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل چغتائی کا رمضان اور موجودہ حالات کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ وبا عذاب ہے یا آزمائش یہ اللہ جانتا ہے ہمیں بیدار ہونے کی ضرورت ہے یہ ہمیں خبردار کرنے کی ایک کال ہے جو ہمارے لئے اور ہماری قوم کے لئے ہے باقی قوموں نے کیا کرنا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے

    پروفیسر ڈاکٹر سہیل چغتائی نے مزید کہا کہ اس وبا سے ہم نے جو سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اپنا لائف سٹائل بدلنا پڑے گا اس میں سب سے پہلی بات یہ ہے جکہ جب تک ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں ہوں گی کبھی ڈینگی ‌آجائے گاکبھی فلو کبھی کوئی اور انفیکشن تو اب کورونا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں نئے سے نئے وائرس اور بیماریاں آتی رہیں گی

    انہوں نے کہا کہ اس ملک کو تعلیم فہم اور تربیت کی ضرورت ہے ہم نی ان پر بحثیت ایک قوم توجہ نہیں دی ہمیں نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت پر بھی توجہ دینی ہو گی

    ڈاکٹر سمیع ممتاز نے رمضان اور کورونا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے اثرات شروع ہی کھانس بخار نزلہ اور گلا خراب سے ہوتے ہیں آج کل جس کو تھوری کھناسی ہو جائے کہتے ہیں کورونا ہو گیا ہے حلانکہ ہمارے ملک میں گلہ خراب اور زکام اکثر ہی رہتا ہے ہم اس کو کورونا کیوں کہتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہم ٹھنڈے مشروبات لیں گے تو گلا خراب ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں لہذا بہت ٹھندے مشروبات سے پرہیز کریں گرم پانی پئیں ہم نے اس وبا سے کیا سیکھا اور آگے ہمیں زندگی کس طرح گزارنی ہے انہوں نے کہا پچھلے دو مہینے سے زیادہ کورونا کو ہوگئے ہیں اس کی احتیاطی تدابیرسوشل میڈیا پر بتائی جاتی ہیں کہ سماجی دوری اختیار کرو ہاتھ دھوئیں وغیرہ ہمارا اسلام بھی کہتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے میانہ روی کا درس دیا گیا ہے پیٹ بھر کر مت کھائیں سماجی دوری اختیار کریں اور ٹھنڈے سے پرہیز کریں احتیاط بہت ضروری ہے

  • گھر کی دہی کمال ہوتی ہے ؛ ہمایوں سعید

    گھر کی دہی کمال ہوتی ہے ؛ ہمایوں سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہمایوں سعید گھر کی بنی ہوئی دہی کے شوقین کہا گھر کی دہی کمال ہوتی ہے

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کے لیے رحمتوں والا مہینہ ایک بار پھر آ پہنچا ہے دنیا بھر میں موجود مسلمان ہمیشہ کی طرح ماہ مبارک کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے وا لے فنکار بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دی اور اس برکتوں والے مہینے کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خوبصورت پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

    اداکار ہمایوں سعید نے بھی سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو رمضان کی مبارک دی

    اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرخوبصورت تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے


    اس کے علاوہ اداکار نے رمضان کی پہلی سحری کی مبارکباد دی اور گھر میں بنائی گئی دہی کی تصویر شئیر کی اور پوسٹ میں لکھا کہ ویسے گھر کی دہی کمال کی ہوتی ہے

    فنکاروں کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

    بالی وڈ فنکاروں کی طرف سے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد

  • بابا جی ذرا بھی استقامت نہ دکھا سکے،مولانا تھوڑی ہمت تو دکھاتے یار، زید حامد کی مولانا پر تنقید

    بابا جی ذرا بھی استقامت نہ دکھا سکے،مولانا تھوڑی ہمت تو دکھاتے یار، زید حامد کی مولانا پر تنقید

    پاکستان کے معروف مذہبی سکالر اور عالم دین کے میڈیا سے معافی مانگنے پر زید حامد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بابا جی ذرا‌سی استقامت بھی نہ دکھا‌سکے اگر غلطی سے میڈیا کے بارے میں سچ بول ہی دیا تھا‌تو

    باغی ٹی وی : حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دئیے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے
    https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1253901440009068552?s=19
    ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔ اس موقع پر اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا۔نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی

    مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا جس میں ایک بیان میں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے ہم جھوٹی قوم ہیں ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے

    22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔ میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے مولانا کے اس بیان پر میڈیا نےسخت ری ایکشن دیا جس پر
    مولاناطارق جمیل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی

    اینکر پرسن حامد میر نے مولانا طارق جمیل کی میڈٰا سے معافی مانگنے کی ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی اور اس کی پوسٹ میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ٹیلی تھون کے دوران میڈیا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا جس پر ان سے ثبوت مانگے گئے تھے 24 گھنٹے کے بعد آج شام انہوں نے مجھ سمیت تمام میڈیا سے معافی مانگ لی ہے

    زید حامد کی اس ٹویٹ پر زید حامد نے مولانا طارق جمیل کو طنز یہ انداز میں لکھا کہ ور بابا جی ذرا‌سی استقامت بھی نہ دکھا‌سکے اگر غلطی سے میڈیا کے بارے میں سچ بول ہی دیا تھا‌تو۔۔-

    زید حامد نے مزید کہا کہ ہم نے تو کبھی میڈیا سے معافی نہیں مانگی اور کھل کے کہا ہے کہ ان میں اکثریت صحافتی طوایفیں ہیں، ابلاغی دھشت گرد اور غدار ہیں مولانا تھوڑی ہمت تو دکھاتے یار۔۔۔ توبہ۔۔۔

    مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

  • بالی وڈ فنکاروں کی طرف سے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد

    بالی وڈ فنکاروں کی طرف سے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد

    رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد دی وہیں بالی ووڈ فنکاروں نے بھی امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پرماہ صیام کی مبارکباد دی

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد دی وہیں بالی ووڈ فنکاروں نے بھی امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پرماہ صیام کی مبارکباد دیبھارتی معروف اداکار امیتابھ بچن نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویراور مسجد اور چاند کی خوبصورت تصویر شئیر کی اور ہر سال کی طرح تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اور محبت کی دعا کی اور تمام لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی ہدایت کی


    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی ٹویٹر پر مسلمانوں کو مبرکباد دیتے ہوئے لکھا میرے تمام بھائیوں ا ور بہنوں کو رمضان کریم کی مبارک


    معروف بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے مسجد اور چاند کی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی ا ور رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کے لیے دعا کی کہ اس رمضان خدا آپ سب کو صحت اور خوشیاں دے


    اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان قریب ہی ہے ان (کورونا وائرس ) مشکل اوقات میں سب کےدعا ہے اس وقت ہمدردی ، خدمت اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون وقت کی ضرورت ہے


    علاوہ ازیں اداکارہ نے فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے خصوصی دعا کی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے اور اپنی حفاظت کرنے کی ہدایت کی

    اداکارہ حنا خان نے انسٹا گرام پر لکگھا کہ رمضان کریم میں آئیں دعا کریں کورونا سے متاثر افراد کے لئے دعا کریں آئیں دعا کریں کہ اللہ ہماری حفاظت فرمائے
    https://www.instagram.com/p/B_YiC7LpzGP/?igshid=ytytp8nk6ypi
    بالی وڈ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سبھی کو میری طرف سے چاند مبارک اور رمضان المبارک کا یہ پاک مہینہ بہت بہت مبارک
    https://www.instagram.com/p/B_XjLvAJLEF/?igshid=74hhodvn1dm4

    فنکاروں کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

  • فنکاروں کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

    فنکاروں کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے اور سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغامات کے ذریعے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا


    معرواف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رمضان المبارک کی مابرکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں اور رحمتوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے


    ہمایوں سعید نے اپنے ایک ٹویٹ میں دہی کی تصویر شئیر کی اور مسلمانوں کو پہلی سحری کی مبارکباد اور لکھا ویسے گھر کی دہی کمال کی ہوتی ہے


    معروف اداکارہ عروہ حسین نے بھی گذشتہ روز ٹویٹر اپنی تصویر شئیر کی اور ٹویٹ میں امت مسلمہ کو جمعہ اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ہم سب اس مہینے میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور ایک دوسرے سے ہمدردی والا رویہ رکھیں


    صبا قمر نے بھی مبارکباد دی اور لکھا کہ رمضان کریم کا چاند مبارک ہو اللہ پاک اس رمضان میں مغفرت فرمائے ہم سب کو رحمت اور سلامتی سے نوازے اداکارہ نے لکھا کہ براہ کرم مستحق لوگوں کے ساتھ ہمدردی کریں ، اور لچک دکھائیں اللہ ہم سب کے درد وتکالیف دو ر کرے اور تندرستی عطا فرمائے! آمین


    عاصم اظہر نے بھی مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ اللہ کریم اس ماہ مبارک میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے


    نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹویٹر پر رمضان المبارک کی مبارک دی اور لکھا کہ با برکت مہینے کی برکتوں سے دنیا کو زیادہ صحت اور زیادہ امن ملے انہوں نے کوگوں کو ہدایت کی کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں اور گھر میں دعائیں کریں اللہ آپ سب کو برکت دے


    اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دیتے ہوئے خوش اور محفوظ رہنے کی دعا دی


    مہوش حیات نے بھی رمضان کریم کی مبراکباد دی اور لکھا کہ جب ہر چیز تاریک معلوم ہوتی ہے تو امید پر قائم رہنا ایمان کا سب سے بڑا امتحان ہے۔ہمیں اب سے زیادہ کبھی بھی دعاؤں کی ضرورت نہیں رہی اس مقدس مہینے میں اللہ ہم سب کو لچک اور طاقت سے نوازے آمین
    رمضان مبارک!


    ماہرہ خان نے بھی ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے خاص طور پر اُن کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں

    بے شک اللہ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے عائزہ خان

    مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کی لائیو ٹرانسمیشن "رحمت ہی رحمت” میں نجم شیراز بھی جلوہ گر ہوں گے

  • رابی پیرزادہ اہلسنت ہیں یا اہلحدیث واضح کردیا

    رابی پیرزادہ اہلسنت ہیں یا اہلحدیث واضح کردیا

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں صحابہ اکرام کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں صحابہ اکرام کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد کبیر نامی صارف نے رابی پیر زادہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ التشیع سے سنی مسلم ہو جاؤ کیونکہ شیعہ کافر سے بدتر ہے اگر نیک بن بھی گئی ہو تو پکی مسلم بھی بنو


    کبیر نامی صارف کے اس ٹویٹ کے جواب میں رابی پیر زادہ نے اپنے مسلک کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے گھر والے کہتے ہیں میں اہلسنت و الجماعت ہوں

    رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں وہابی ہوں وہاب اللہ کا نام ہے اہل سنت بھی ہوں سنت پر عمل کرتی ہوں اہل حدیث بھی ہوں اور احادیث کو مانتی

    رابی پیر زادہ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہتے ہو شیعیہ کافر ہیں ہاں صحابہ رضی اللہ تعالی وعنہ کا احترام ہم پر فرض ہے سب شعیہ ایک جیسے نہیں امت کو جوڑیں

    مجھے دین اسلام کی باتیں نہ سنائیں ،میری خبرلگائیں:دین اسلام کے بارے میں مزید کیا کہا ؟ رابی پیرزادہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    شہرت کی خاطراپنی عزت داو پرلگانےوالی رابی پیرزادہ نےاب قرآن کوداوپرلگادیا،غلط تشریح کرنے لگی ،میڈیا چینلزکی سازش بھی پکڑی گئی

  • اندھیرے اور مایوسی کے وقت امید پر قائم رہنا بہت بڑا امتحان ہے  مہوش حیات

    اندھیرے اور مایوسی کے وقت امید پر قائم رہنا بہت بڑا امتحان ہے مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مداحوں کومبارکباد دی اور کہا کہ ﷲ تعالی اس مقدس مہینے میں ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں طاقت دے اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے ہمیں اب سے زیادہ کبھی بھی دعاؤں کی ضرورت نہیں رہی

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مداحوں کومبارکباد دی اور کہا کہ ﷲ تعالی اس مقدس مہینے میں ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں طاقت دے اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے ہمیں اب سے زیادہ کبھی بھی دعاؤں کی ضرورت نہیں رہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پر مہوش حیات نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی اور لکھا کہ جب ہر چیز تاریک معلوم ہوتی ہے تو امید پر قائم رہنا ایمان کا سب سے بڑا امتحان ہے
    https://www.instagram.com/p/B_X5nWMnoIM/?igshid=sf853r3o57m8
    اداکارہ نے لکھا کہ ہمیں اب سے زیادہ کبھی بھی دعاؤں کی ضرورت نہیں ہے اس مقدس مہینے میں اللہ ہم سب کو لچک اور طاقت سے نوازے

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں نے سراہا اور جوابی کمنٹس میں مبارکباد دی اور دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور کہا تھا کہ ﷲ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے ہمارے بڑوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر اسی طرح قائم رکھے جو بیمار ہیں ان کو صحت دے اور ہم پر رحم کرے بےشک ﷲ تعالی ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے

    بے شک اللہ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے عائزہ خان

  • بے شک اللہ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے عائزہ خان

    بے شک اللہ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے عائزہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے اور کہا کہ ﷲ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے بےشک ﷲ تعالی ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے اور کہا کہ ﷲ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے بےشک ﷲ تعالی ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماہ رمضان کے چاند کی تصویر بھی شیئر کی تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی
    https://www.instagram.com/p/B_XhwduAylB/?igshid=dqa045se82o2
    عائزہ خان نے رمضان امبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ﷲ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے ہمارے بڑوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر اسی طرح قائم رکھے جو بیمار ہیں ان کو صحت دے اور ہم پر رحم کرے بےشک ﷲ تعالی ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے

    عائزہ خان کی اس پوسٹ پر صارفین نے ان کی تعریف کی اور جواباً رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    اس فارغ وقت میں قرآن کو پڑھیں اور اللہ سے استغفار کریں تاکہ کورونا کی وبا سے بچ سکیں سوشل میڈیا صارفین