Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • قرآن کو مانتے ہو یا نہیں ؟ جاوید اختر کا طارق فتح سے سوال

    قرآن کو مانتے ہو یا نہیں ؟ جاوید اختر کا طارق فتح سے سوال

    آپ قرآن کو مانتے ہو یا نہیں؟ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مصنف اور شاعر جاوید اختر کا طارق فتح سے سوال

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مصنف اور شاعر جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں صحافی طارق فتح کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا جاوید اختر نے لکھا کہ میں مسٹر ترلہ فتح سے پوچھنا چاہتا ہوں کیوں کہ وہ مولا اسلام و اللہ کا اسلام کا ذکر کرتا رہتا ہے۔


    انہوں نے طارق فتح کو لکھا کہ کیا اسے یقین ہے کہ قرآن اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے وہ قرآن کو مانتا ہے یا نہیں قرآن تو اللہ تعالی کا کلام ہے اور اس پر کسی کو کوئی شک نہیں کہ اس کا ہر لفظ حتمی سچائی پر مبنی ہے

    جاوید اختر نے لکھا کہ پیٹھ پیچھے ایسے باتیں نہیں کرتے مجھے ہاں یا نہ کا جواب دو مجھے اس کے رد عمل کا انتظار ہے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر اور طارق فتح کی کافی تند و تیز بحث ہوئی تھی جسمیں دونوں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا یا

    واضح رہے کہ طارق فتح ایک معروف مولد صحافی ہے اس کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے لیکن کافی عرصہ سے پاکستان کو چھوڑ کر انڈیا میں ہے اور یہ اکثر بیشتر مسلمانوں اور اللہ تعالی کے خلاف باتیں کرتا ہے

    اداکاری کے بغیر زندگی کچھ نہیں جس دن لگا اداکاری کے قابل نہیں خودکشی کر لوں گا نصیر الدین شاہ

    کرونا وائرس یا کوئی اور وجہ : بھارت کی خوبصورت اداکارہ کا سرمونڈ دیا گیا ،مداح حیران وپریشان

  • عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداح اور ساتھی اداکارحیران پریشان ہو گئے بالی وڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی: بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداح اور ساتھی اداکارحیران پریشان ہو گئے بالی وڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو منگل کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے عرفان خان نے سوگواران میں اہلیہ ستاپا اور دو بیٹے بابیل اور ایان چھوڑے ہیں

    اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا

    بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے ٹویٹر پرعرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا میرے پیارے دوست عرفان تم لڑے، لڑے اور لڑتے رہے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ملیں گے
    https://twitter.com/ShoojitSircar/status/1255377784773410818?s=19
    شوجیت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سے اظہار تعزیت بھی کیا اور لکھا آپ نے بھی جنگ لڑی، ستاپا آپ نے اس جنگ میں جتنا ہوسکا کیا عرفان خان کو میرا سلام انہوں نے عرفان خان کے گھر والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا


    امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر بہت ہی غمگین اور پریشان کن ہےعرفان خان سب کو بہت جلدی چھوڑ کر چلے گئے، وہ بےحد ٹیلنٹڈ اور بہترین ساتھی تھے


    پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی فلم ’7 خون معاف‘ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں عرفان خان نے ان کے ساتھ کام کیا تھا اور ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا


    کرن کھیر نے بھی اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا عرفان خان کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت پریشانی ہوئی وہ ایک بہترین اداکار تھے انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورلکھا خدا ان کو یہ نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے


    ٹائیگر شروف نے بھی اس خبر پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے گھر والوں صبر عطا فرمائے


    اداکارہ ہما قریشی نے لکھا کہ عرفان خان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ان کی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صبر کی دعا کی


    شاہ رخ خان نے لکھا کہ عرفان خان اپنے دور کے متاثر کن اور عظیم اداکار تھے اللہ عرفان بھائی کی روح کو سکون عطا فرمائے


    اداکارہ روینا ٹنڈن نے بھی عرفان خان کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ عرفان ایک خان ایک بہت اچھے اداکار تھے ان کی اچانک موت ناقابل یقین ہے


    اداکار اجے دیوگن نے بھی عرفان خان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان خان کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا اور لکھا کہ ان کی موت انڈین سینما کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے


    بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار جاوید اختر نے لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر بہتر افسوس ہوا ہم سب انہیں یاد کریں گے


    اداکارہ شبانہ اعظمی نے عرفان خان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ بہت ہی مضبوط اداکار تھے انہوں نے کینسر کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کیا ان کی موت نہ صرف ان کی فیملی کے لئے بلکہ پوری بالی وڈ انڈسٹری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے


    سونم کپور نے بھی عرفان خن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی

    واضح رہے کہ چند روز قبل عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 95 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا عرفان خان نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی تھی

    خیال رہے کہ عرفان خان نے 2018 میں بتایا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھ ۔ اپنی بیماری کے باعث عرفان خان فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ کی تشہیر کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے یہ عرفان خان کی آخری فلم تھی

    عرفان خان کو فلم ’’پان سنگھ تو مر‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا عرفان خان کئی ہالی ووڈ پراجیکٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جن میں سلم ڈاگ ملینئر، جراسک ورلڈ، دی امیزنگ اسپائیڈر اور لائف آف پائی شامل ہیں

    بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی

    کورونا وائرس:لاک ڈاؤن کی وجہ سے عرفان خان والدہ کی آخری رسومات میں شریک نہ ہو سکے

  • پہلے بہت زیادہ بے باک تھا اب بولنے سے پہلے لاکھ بار سوچتا ہوں حمزہ علی عباسی

    پہلے بہت زیادہ بے باک تھا اب بولنے سے پہلے لاکھ بار سوچتا ہوں حمزہ علی عباسی

    پاکستان کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں پہلے بہت زیادہ بے باک تھا لیکن جب سے ﷲ تعالی کے نزدیک ہوا ہوں بولنے سے پہلے لاکھ بار سوچتا ہوں

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سا بق اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں پہلے بہت زیادہ بے باک تھا لیکن جب سے ﷲ تعالی کے نزدیک ہوا ہوں بولنے سے پہلے لاکھ بار سوچتا ہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ پہلے میں بہت بےباک تھا، اونچی آواز میں بات کرتا تھا، لیکن جب سے اللہ سے قریب ہوا یہ سب کچھ ختم ہوگیا


    نہوں نے لکھا کہ اب میں کانپتا ہوں اور کچھ بھی بولنے یا لکھنے سے قبل لاکھوں دفعہ سوچتا ہوں، جانتا ہوں مجھےتمام بادشاہوں کا بادشاہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے، میرا مالک، میرا خدا، میرا اللہ‘

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے نظر آتے ہیں جن کے ذریعے وہ مداحوں کو اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرسکیں

    رواں سال حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر مداحوں کو واضح کیا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں بلکہ صرف دوری اختیار کی ہے اور ایک طویل بریک لیا ہےتاکہ میں اپنے دین کے لیے وقت نکال سکوں

    معروف شخصیات مولانا طارق جمیل کے دفاع کے لئے میدان میں آ گئیں

    فنکاروں کا مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

  • عدم توازن کا شکار معاشرتی رویے اور سماجی تحریکوں کا کردار  بقلم: محمد نعیم شہزاد

    عدم توازن کا شکار معاشرتی رویے اور سماجی تحریکوں کا کردار بقلم: محمد نعیم شہزاد

    عدم توازن کا شکار معاشرتی رویے اور سماجی تحریکوں کا کردار
    محمد نعیم شہزاد

    انسان معاشرتی زندگی کی اکائی اور بنیاد ہے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے معاشرے کی تشکیل کرتا ہے۔ فردِ واحد کے لیے ازخود زندگی کی ہر سہولت پیدا کرنا خارج از امکان ہے لہذا انسان کو دوسرے انسانوں کے ساتھ مل کر رہنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور یوں معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔ ستم کی بات ہے کہ وہ معاشرہ جسے انسان اپنی ضروریات کے لئے بناتا ہے اسی انسان کی زندگی اجیرن بنا دیتا ہے۔ معاشرے میں اپنا سٹیٹس بناتا انسان ہر وقت اسی فکر میں رہتا ہے کہ

    لوگ کہا کہیں گے؟

    ایسا تو دستور زمانہ نہیں؟

    میں کیسے معاشرتی روایات سے کٹ سکتا ہوں؟

    یہی سوال انسان کے لیے حرز جاں بن کر رہ جاتے ہیں اور زندگی معاشرتی اقدار کی بھینٹ چڑھا دی جاتی ہے۔ مگر کیا ہم معاشرے کو خوش کر پاتے ہیں؟ اس سوال کا جواب نفی میں ہی ہے اور سب بخوبی واقف ہیں کہ کبھی مثبت نہیں ہو سکتا تو پھر اتنی تگ و دو کیوں؟ اس سعی لاحاصل کو چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔ معاشرے کو اپنی ذات کے لیے استعمال کیجیے، اپنی ذات کو معاشرے پر قربان نہ کیجیے۔

    معاشرے میں افراد کے اسی عمومی رویے سے عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور لوگ انتہا کو پہنچ جاتے ہیں۔ انتہا کی بنا مثبت پہلو پر ہو یا منفی پہلو پر، انتہا بہرحال انتہا ہے اور زندگی کے حسن کو گہنا کر رکھ دیتی ہے۔ ایسے میں حقوق انسانی کا پر فریب نعرہ لے کر کئی نجی تنظیمیں NGOs کھڑی ہو جاتی ہیں جو انسانی حقوق کی چیمپئن ہونے کی دعویدار بن جاتی ہیں اور انسانیت کے دفاع کے نام پر اپنے اپنے ایجنڈے پر کام کرتی ہیں۔ ان تنظیموں کا منشور اور نصب العین اتنا پرکیف اور متاثر کن معلوم ہوتا ہے کہ لوگ ان کے دام فریب میں با آسانی آ جاتے ہیں اور ان کا مقصد بغیر انسانی حقوق کے حصول کے حاصل ہو جاتا ہے۔ جس سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کا اصل کام انسانی فلاح و بہبود تھا ہی نہیں بلکہ محض انسانی حقوق کی ملمع کاری تھی جس کے لیے یہ تنظیمیں کوئی سنجیدہ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

    معاشرے کے غلط رویوں کا علاج اسے چھوڑنے میں ہے۔یہ خود ساختہ پابندی ہے جو ہم نے اپنے اوپر مسلط کر رکھی ہے، ورنہ ہم کیا کرتے ہیں، کیسے رہتے ہیں، کسی کو ان کاموں سے دلچسپی نہیں ہے بلکہ دلچسپی ہے تو فقط اعتراض کرنے میں اور وہ یہ لوگ کرتے ہی رہیں گے خواہ آپ اس کوشش میں جان دے دیں۔

    ان سب باتوں کو پڑھنے کے بعد اپنے دل سے پوچھیے، ایک تدبیر اور پلان آپ کا ہے اور آپ اس کے حصول میں سرگرداں ہیں، اور اس کے حوالے سے لوگوں کی رضا و ناراضگی کو بھی خاطر میں لاتے ہیں مگر انجام پھر لوگوں کی ناراضگی ۔ دوسری طرف ہمارا خالق اور مالک ہے، اس کی اپنی تدبیر ہے اور کتنی اعلی تدبیر ہے اور ہو گا وہی جو وہ چاہتا ہے تو کیوں نہ ہم اپنی اسی واحدہ لاشریک کی خوشنودی کی فکر کریں، جو راضی بھی ہو گا اور ہمیں بھی راضی کرے گا۔ اور آسودگی کے ساتھ اطمینان قلب بھی حاصل ہو گا۔

  • مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان  اور بھارت کس نمبر پر ہیں؟  رپورٹ نے بھارت کا کچا چٹھا کھول دیا..

    مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کس نمبر پر ہیں؟ رپورٹ نے بھارت کا کچا چٹھا کھول دیا..

    مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا جبکہ پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی :سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن نے شدید تنقید کی اور بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے جانے پر شدید تنقید کی

    رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ جن میں کرتار پور راہداری کھولنا، پاکستان کا پہلا سکھ یونیورسٹی کھولنا، ہندو مندر کو دوبارہ کھولنا، توہین مذہب الزامات پر سپریم کورٹ اوراقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات بھی شامل ہیں۔

    امریکی رپورٹ میں بھارت کو خصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے، مذہبی آزادی کے خلاف کام کرنے والے بھارتی حکام پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی ہے،

  • محسن عباس حیدر کی فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری

    محسن عباس حیدر کی فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی آنے والی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی آنے والی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا فلم کے ہدایت کار علی سجاد شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B_cxc8IjyTU/?igshid=3p5279gub9d0
    جبکہ ایک دوسری انسٹا گرام پوسٹ میں ہدایت کار علی سجاد شاہ نے اعلان کیا کہ فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا آفیشل ٹیزر رواں ماہ 30 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا
    https://www.instagram.com/p/B_fcFYhDcCT/?igshid=1o2r7p00408gr

    اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اس فلم میں ناصر نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں ، اداکار کے مطابق فلم میں رومانس، کامیڈی اوربھرپور میوزک کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ایکشن بھی دیکھنے کوملے گا

    ہارون رشید نے ایک دہائی بعد اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو جاری کر دی

    عائزہ خان کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف

  • مہوش حیات کا پولیس کو خراج تحسین

    مہوش حیات کا پولیس کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے پولیس کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپولیس کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ نے پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ پیغام خاص طور پر ہماری پولیس فورسز کے لئے ہے جو اس وقت کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور ہم لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے خود کی زندگیوں کو خطروں میں ڈال کر اپنی ڈیوٹی کو اس مشکل وقت میں ایمانداری سے اور پورے دل سے نبھا رہے ہیں


    مہوش حیات نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار پر ہم انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں اور کہا کہ آپکی کوششوں کو اور محنت کو سلام آپکو سلام ویڈیو کے اختتام میں اداکارہ نے پاکستان زندہ باد بھی کہا

    ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا کہ میں کورونا وبا کے ان مشکل وقتوں میں ہماری حفاظت کرنے والے فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دینے والوں کی بے حد عزت کرتی ہوں

    انہوں نے لکھا کہ پولیس ایمانداری اور پورے دل سے عمدہ کام کر رہی ہے اور ہمیں ان کی تمام تر محنت کی تعریف کرنی چاہئے

    اداکارہ نے PakistanZindabad Flag of Pakistan # اورCOVID19Pakistan# بھی استعمال کئے

  • احد رضا میر کی نظر میں کونسی پاکستانی اداکارہ بہترین ہیں؟

    احد رضا میر کی نظر میں کونسی پاکستانی اداکارہ بہترین ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراحد رضا میرکے مطابق ان کی اہلیہ اوراداکارہ سجل علی بہترین اداکارہ ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراحد رضا میرکے مطابق ان کی اہلیہ اوراداکارہ سجل علی بہترین اداکارہ ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ادا کارہ سجل علی کے شوہر اور اداکاراحد رضا میران دنوں کینیڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_fWMu2lbgh/?igshid=1fnez5vdiiqy7
    اداکارسے ایک انٹرویوکے دوران ان سے بہترین پاکستانی اداکارکے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بہترین اداکار کے لئے اپنے والد آصف رضا میرکا نام لیا پھر انہوں نے کہا کہ انہیں اداکار فواد خان اورحمزہ علی عباسی کی اداکاری بھی پسند ہے

    احد سے بہترین پاکستانی اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سجل علی ان کی نظرمیں بہترین اداکارہ ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_crlTclVuu/?igshid=wq05j05zbp0
    انٹرویوکے دوران اداکارسے سجل علی کی طرح بات کرنے کوکہا توانہوں نے اپنی اہلیہ کی نقل اتاری جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور لطف اندوز ہوئے جب کہ کچھ نے کہا کہ یہ سجل ایسے نہیں بولتی ہی

    واضح رہے کہ احد اور سجل گذشتہ ماہ مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی تھی

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    سجل علی اور احد رضا میر کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

    احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

  • صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار کتنے روپے فی کس ہو گی مفتی منیب الرحمن نے نصاب جاری کردیا

    صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار کتنے روپے فی کس ہو گی مفتی منیب الرحمن نے نصاب جاری کردیا

    مفتئی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے فطرہ فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے

    باغی ٹی وی : مفتئی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 125روپے فی کس بتائی اور ساتھ ہی کہا اہل ثروت اپنی مالی حثییت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں گذشتہ روز مفتی منیب الرحمن نے فطرہ فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے ان کے بتائے گئے نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے

    اجناس میں چکی کا آٹا دو کلو گرام فی کس دے سکتے ہیں جبکہ روپوں فطرہ 125 روپے ، 30 روزوں کا فدیہ 3،750 روپے جبکہ کفارہ سوم 60 مساکین کا کھانا کھلانا 7،500 روپے جبکہ کفارہ قسم 1،250 روپے ہوگی

    جو 4 کلو گرام روپوں میں فطرہ 320 روپے ،30 روزوں کا فدیہ 9،600 روپے ، کفارہ سوم 60 مساکین کا کھانا کھلانا 19،200 روپے جبکہ قسم کا کفارہ 3،200 روپے ہوں گے

    4 کلو گرام کھجور یا روپوں میں فطرہ 1،600 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 48،000 روپے ، کفارہ سوم 60 مساکین کا کھانا کھلانا 96،000 روپے جبکہ قسم کا کفارہ 16،000 روپے ہوں گے

    4 کلوگرام کشمش یا روپوں میں فطرہ 1،920 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 57،600 روپے ، کفارہ سوم 60 مساکین کا کھانا کھلانا 1،15،200 روپے جبکہ قسم کا کفارہ 19،200 روپے ہوں گے

    4 کلو پنیر یا روپوں میں فطرہ 3،540 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 106،200 روپے ، کفارہ سوم 60 مساکین کا کھانا کھلانا 2،12،400 روپے جبکہ قسم کا کفارہ 35،400 روپے ہوں گے

    مفتی منیب الرحمن کے مطابق گندم کے حساب سے یہ فطرہ،فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ تعالٰی نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے اٰن پر غنیمت مال کا تشکُر لازم ہے ، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو یا کھجور یا کشمش کے حساب سے فطرہ، فدیہ،اور کفارات ادا کریں تاکہ نعمت مال کا تشکُر بھی ہو اور مستحق اور نادار طبقات کی ضروریات بھی پوری ہوں

    انہوں نے قرآن پاکی کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ،اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے : ترجمہ: پھر جو خوشی سے فدیہ کی مقدار بڑھا کر زیادہ نیکی کرے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے (البقرہ :184)

    مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ ہم نے چکی کے آٹےکی قیمت معلوم کر کے فطرہ اور فدیہ بتایا ہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیئے جو لوگ اوپر دی گئی قیمت سے کم قیمت کا آٹا استعمال کرتے ہیں تو وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دے دیں

    جبکہ رواں سال 2020 کی زکوۃ کا نصاب 46،329 روپے ہے

    اسلام نے عورت کو ہر رشتے کی صورت میں عزت و تکریم دی، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمشن

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

  • لفظِ دُعا تلاشیں…!!! بقلم:جویریہ بتول

    لفظِ دُعا تلاشیں…!!! بقلم:جویریہ بتول

    لفظِ دُعا تلاشیں…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    امراض بہت بڑھ گئے ہیں…
    چلے آؤ کہ اب شفا تلاشیں…
    عہد تو کیئے ہیں عمر بھر…
    بڑھو کہ کوئی رہِ وفا تلاشیں…
    جھوٹ و برائی کے جال میں پھنسے…
    سوچو تو کوئی اندازِ صدق و صفا تلاشیں…
    ظاہر میں ہیں ڈھکے،باطن میں ہیں عریاں…
    ہم نشینو !!! آؤ کہ کوئی باطن کی دوا تلاشیں…
    اندر اور باہر کی لہروں کو کریں ہم رنگ…
    زندگی کے مقصد میں کوئی خوف و رجا تلاشیں…!!!
    رستہ کٹھن ہے،اور منزل بہت دُور…
    جو داعی ہو منزل کا،کہیں وہ صدا تلاشیں…
    ہجوم کی بھیڑ میں کہیں کھو نہ جائیں…
    چلو کہ اپنا مرتبہ،مقام اور اَدا تلاشیں…!!!
    جو چھین لے گیا ہے ہم سے پہچان ہماری…
    وہ وحدت کا دشمن دستِ جفا تلاشیں…!!!
    اپنے آفتاب سے کریں منور یہ جہاں…
    کسی کی آگ کی روشنی کا نہ دِیا تلاشیں…!!!!!
    جو بدل دے آج ہمارے یہ بگڑے احوال…
    عمیقِ دل سے،پُر اثر لہجے کا کوئی لفظِ دُعا تلاشیں…!!!
    =============================