Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • روزے کی اہمیت و فضیلت کیا ہے؟ استقبال رمضان کیسے کرنا چاہیئے ؟ مبشر لقمان کی لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں خصوصی گفتگو

    روزے کی اہمیت و فضیلت کیا ہے؟ استقبال رمضان کیسے کرنا چاہیئے ؟ مبشر لقمان کی لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت میں خصوصی گفتگو

    پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ویب ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کا آغاز روزے کی اہمیت اور فضیلت کے عنوان سے کیا گیا جس میں سئینر اینکر پرسن مبشر لقمان کا رمضان المبارک کے کی رحمتوں اور برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینے کو ہمدردی کا مہینہ قرار دیا ہے لہذا انسانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں بھوکوں کو کھانا کھلائیں مریضوں کا علاج و عیادت یتیموں اور بیواؤں کی خبر گیری محتاجوں کی حاجت روائی اللہ کے پسندیدہ پہلو ہیں

    باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت کیو موبائل کے تعاون سے مبشر لقمان یوٹیوب اور دیگر 4 چینلز سمیت فیس بک اور ٹویٹر پر پیش کی جانے والی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹرانسمیشن ہے جس میں مبشر لقمان اور زین علی اور مختلف علماء اکرام اور گلوکار سلمان احمد سے رمضان اور دنیا کے موجودہ حالات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا

    کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جانے والی لائیو ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کا آغاز قاری خلاد محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا تلاوت کے بعد روزے کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا یہ باربرکت اور رحمتوں والا مہینہ اپنے گناہون کی معافی مانگنے کا اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں

    مبشر لقمان نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان سے پہلے اپنے ساتھیوں کو اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کرتے تھے اسوہ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جتنی بھی ہمیں تعلیمات ملتی ہیں کہ ہم رمضان گزاریں کیسے ؟ اس پر روشنی ڈالتے ہوئے سینئیر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے یا بعد میں فجر کے بعد دو گھٹری تنہا بیٹھ جائیں اور رمضان المبارک کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کا منصوبہ بنائیں دو رکعت نماز پڑھ کے اس منصوبے کو عملی صورت دینے کے لئے اللہ تعالی کی مدد مانگیں روزانہ کم از کم تین آیات ترجمعہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں اور تین اچھی عادات اپنائیں تین بُری عادات کو ترک کرنے کی کوشش کریں نہ صرف رمضان میں بلکہ بعد میں بھی ان کو جاری رکھیں

    مبشر لقمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے کہا کہ روزے کا بنیادی مقصد تقوی یعنی گناہوں سے اجتناب قرار دیا ہے مبشر رمضآن نے کہا آئیں رمضان المبارک کے مقد س مہینے کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں سحر کی وقت بہت قیمتی ہے حدیث نبوی کے مطابق سال بھر رات کے آکری حصے میں اللہ تعالی بندوں کو پکارتا ہے ہے کویہ حاجت روا میں اس کی حاجت پوری کروں ہے کوئی مغفرت مانگنے والا میں اس کو بخش دوں

    مبشر لقمان نے رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں بتاتے ہوئے اور اس بابرکت مہینے کی مقدس ساعتوں کی فضیلت سمیٹنے کا طریقہ بتایا کہا کہ سحری ٹائم جلدی اٹھیں اور تہجد کے نفل پڑھیں اللہ سے مغفرت صحت اور عافیت مانگیں دنیا کی ہر نعمت اوپر سے ہی ملنی ہے تینوں عشروں کی دعائیں بکثرت پڑھیں کچھ نئی مسنون دعائیں یاد کریں شب قدر میں عبادت کا اہتمام کریں اعتکاف بیٹھنے کی کوشش کریں اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی کوشش کریں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینے کو ہمدردی کا مہینہ قرار دیا ہے لہذا انسانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں بھوکوں کو کھانا کھلائیں مریضوں کا علاج و عیادت یتیموں اور بیواؤں کی خبر گیری محتاجوں کی حاجت روائی اللہ کے پسندیدہ پہلو ہیں

    پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ویب ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان اور اینکر زین نے گلوکار سلمان احمد سے بھی بات کی جس میں انہوں نے اپنی کورونا بیماری کے دوارن تجربات شئیر کئے بعد ازاں علامہ عبدالشکور حقانی اور علامہ حسنین رضا موسوی بھی جلوہ گر ہوئے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا
    https://www.youtube.com/watch?v=DKXKNxeUMjA&feature=youtu.be
    علامہ عبدالشکور نے کہا کہ پچھلے رمضآن اور اس رمضان میں فرق یہ ہے کہ پہلے اللہ نے اپنے گھر کے دروازے کھولے ہوئے تھے ہم نہیں جاتے تھے اب ہم جانا چاہتے ہیں تو اللہ نے اپنے گھروں کے دروازے ہمارے اوہر بند کر دیئے ہیں یہ وقت گھروں میں بیٹھ کراللہ سے معافی مانگنے کا ہے مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم مسجد نہیں جارہے یہ ایک شرعی عذرہے اس کا ثوات مسجد کے برابر ہے

    علامہ حسینن رضا موسوی نے کہا کہ اس کے دو ذریعے ہیں ایک ہمارے گناہوں کی بنا پر یہ ہم پر اللہ کا عذاب مسلط ہوا ہے اللہ ہم سے ناراض ہے دوسرا یہ کہ یہ آزمائش بھی ہو سکتی ہے مسلمان پر جب اللہ کی آزمائش آتی ہے تو اللہ مسلمان کے درجات بلند کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی اس کیفیت کو بدلنے کا سب سے بہترین اپنے اعمال کو خلوص دل سے ادا کریں اور اس بابرکت مہینے میں اللہ سے معافی مانگیں اور اس وبا سے نجات حاصل کرنے کی دعا کریں

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    کورنٹائن کے دوران تنہائی میں اللہ سے تعلق قریب ہوا ، روحانی سکون ملا ، معروف گلوکارسلمان احمد کی مبشرلقمان سے گفتگو

  • مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کی لائیو ٹرانسمیشن  "رحمت ہی رحمت” میں نجم شیراز بھی جلوہ گر ہوں گے

    مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کی لائیو ٹرانسمیشن "رحمت ہی رحمت” میں نجم شیراز بھی جلوہ گر ہوں گے

    پاکستان کے معروف اور نامور اینکر پرسن اور کھرا سچ کے میزبا ن مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن میں نجم شیراز بھی جلوہ گر ہوں گے

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف اور نامور اینکر پرسن اور کھرا سچ کے میزبا ن مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن میں نجم شیراز بھی جلوہ گر ہوں گے نجم شیراز برطانیہ سے براہ راست رمضان کا پورا مہینہ رحمت ہی رحمت لائیو ٹرانسمیشن میں شامل ہوں گے

    خیال رہے کہ نجم شیراز پاکستان میوزک انڈسٹری کے سابق پاپ سنگر سونگ رائٹرز میوزک پروڈیوسر اور کمپوزر تھے انہوں نے اپنے بڑے بھائیوں بوبی اور جوجی کے ساتھ ا رادر ردھم کے ناک کا اپنا پہلا بینڈ ملکر بنایا تھا لیکن بعد میں گلوکار جنید جمیشد کی طرح انہوں نے بھی شوبز کو اسلام کی خاطر خیرباد کہہ دیا تھا اور اللہ تعالی کی حمد وثنا اور نعت خوانی کی سلسلہ شروع کر دیا تھا

    واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن مبشر لقمان بھی یکم رمضان المبارک سے اس مہینے کی مناسبت سے اپنے یو ٹیوب چینل پررحمت ہی رحمت کے عنوان پر لائیورمضان ٹرانسمیشن کریں گے یہ پروگرام کیو موبائل کے تعاون سے پیش کیا جائے گا اس ٹرانسمیشن کا دورانیہ چار گھنٹے کا ہوگا اس ٹرانسمیشن میں پروگرام سحری ٹائم دوپہر کے وقت ،افطاری اورنماز تراویح کے بعد ہوں گے اور یہ تمام پروگرام لائیو پیش کئے جائیں گے

    اس رمضان ٹرانسمیشن کی خصوصی اور انفردای بات یہ ہو گی کہ اس پروگرام میں گانے تماشے گیمز نہیں ہوں گی بلکہ سنجیدہ پروگرامز ہوں گے اسلامی موضوعات پر بات ہو گی اور مختلف شرعی مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا اسمیں آنے والے مہمان بھی کوئی مشہور معروف شخصیات نہیں ہوں گی بلکہ عام لوگ اور علماء شامل ہوں گے علاوہ ازیں ٹرانسمیشن کے ہر پروگرام میں کوئز سیگمنٹ بھی ہوگا جو کہ 10 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہو گا اس کوئز سیگمنٹ میں روزانہ ایک کیو موبائل بھی گفٹ کیا جائے گا

  • یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے کا نہیں؛ اداکارہ میرا

    یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے کا نہیں؛ اداکارہ میرا

    پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیویارک میں پھنس گئی ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے وطن واپس لانے کی اپیل کی تھی

    سوشل میڈیا پر اداکارہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کردیا گیا تھا کہ میرا نیویارک میں اپنے سسرال میں خیریت سے موجود ہیں اور انہوں نے صرف ڈرامہ کرنے کے لیے یہ ویڈیو بنائی اب ان کی ایک اور ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ کچھ لوگوں نے میری گزشتہ ویڈیو کو ایسے برے وقت میں نیا رنگ دینے کی کوشش کی اور مذاق بنایا جو قطعاً مناسب نہیں
    https://www.instagram.com/p/B_TeQ5JH-2V/?igshid=1156h7lljmeuq
    اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں پاکستانی سفارتخانہ میرے حالات سے آگاہ ہے اور ان کے تعاون پر میں قونصل جرنل عائشہ علی کی مشکور ہوں

    میرا نے کہا کہ خدایا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں کل بھی نیویارک میں 500 سے زائد افراد کو کورونا وائرس نگل گیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے وطن واپس آنے کی دعا کریں تاکہ وہ بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں

    میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

  • صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

    صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں اور اب انہوں نے اپنے چینل پر پہلی قسط ’آئسولیشن‘ ریلیز کر دی ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں اور اب انہوں نے اپنے چینل پر پہلی قسط ’آئسولیشن‘ ریلیز کر دی ہے اداکارہ نے قسط کا نام آئسولیشن موجودہ حالات کی مناسبت سے رکھا اس قسط کا آغاز صبا قمر کی معمول کی زندگی سے ہوتا ہے جس کے بعد مہلک وبا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اکیلے پن کو دکھایا گیا

    صبا قمر کا کہنا تھا کہ یہ سبق ہے ہم سب کے لیے صدقہ ہے تمہارے اور میرے جیسے ناچیز کے لیے جب یہ طوفان تھم جائے گا جب اپنے اپنوں سے مل جائیں گے بس کسی طرح یہ وقت گزر جائے پھر کوئی غم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پہلے کسی سے بات کرنے کا وقت نہیں تھا اور اب ترستے ہیں کہ کوئی ہو جس سے بات کی جاسکے تنہائی کی اس زندگی میں اپنے آپ سے دوسرتی کر لی ہے مگر ڈر ہے کہ کہیں یہ دوست بھی ساتھ نی چھوڑ دے زندگی تھم سی گئی ہے سب کچھ ویران سا ہو گیا ہے

    اس قسط کے ہدایت کار شیراز ملک ہیں جبکہ مسعود ملک ڈایئریکٹر آف فوٹوگرافی ہیں جبکہ اس کو 91 ہزار 176 لوگ دیکھ چکے ہیں

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں تو انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس چینل پر وہ اپنی روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے کچھ شیئر نہیں کریں گی بلکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کریں گی اور نئے ٹیلنٹ کو اپنے چینل کے ذریعے سامنے آنے کا موقع دیں گی

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • کورونا وائرس: شہزاد رائے سندھ حکومت کی حکمت عملی اور اقدامات کے متعرف

    کورونا وائرس: شہزاد رائے سندھ حکومت کی حکمت عملی اور اقدامات کے متعرف

    پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کورونا کے خلاف جنگ کے لئے حکومت سندھ کے اقدامات اور حکمت عملی کے متعرف

    باغی ٹی وی : پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کورونا کے خلاف جنگ کے لئے حکومت سندھ کے اقدامات اور حکمت عملی سرا ہا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ایک اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عاصم اعجاز خواجہ، تانیہ ایدروس اور صبا گل جیسے افراد کو حکومت سندھ کے ساتھ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے لئے تعا ون میں سرگرم دیکھ کر خوشی ہوئی


    شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کھلے ذہن کے ساتھ تجاویز کو سننے کا تحمل اورحالات میں بہتری کے لئے لچک کا مظاہرہ قابل تحسین اور خوش آئند ہے

    گلوکار نے کہا کہ امید ہے کہ مرتضی وہاب اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے معلومات کے تبادلے کا یہ طریقہ جاری رکھیں گے تاکہ حکومت کے اقدامات بہترسے بہتر ہوتے رہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان علی آغا نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سندھ حکومت کے کورونا سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی تھی

    فرحان علی آغا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پرسندھ حکومت کے معترف

  • کورونا لاک ڈاؤن: نیٹ فلکس کی آمدنی میں اضافہ

    کورونا لاک ڈاؤن: نیٹ فلکس کی آمدنی میں اضافہ

    دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ سے حفاظتی تدابیر کے پیش ننظر مختلف ممالک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور اخود کو مصروف رکھنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں لوگوں نے آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا استعمال بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا سہ ماہی منافع دوگنا ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی : کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں مختلف ممالک میں لوگوں نے آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا استعمال بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا سہ ماہی منافع دوگنا ہو گیا ہے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نیٹ فلکس کی آن لائن اسٹریمنگ کی سروس سبسکرائب کی ہے پہلی سہ ماہی میں نیٹ فلکس نے 5.8 ارب ڈالرز کی آمدنی پر لگ بھگ 71 کروڑ ڈالر منافع حاصل کیا ہے

    کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سبسکرپشن بڑھی ہے اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن دنیا میں حکومتوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم نے اپنی بیشتر پروڈکشنز روک دی ہیں

    نیٹ فلیکس پر مرڈر مسٹری سال 2019 میں سب سے زیادہ۔دیکھی جانےوالی فلم

  • رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا؟

    رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا؟

    رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا؟ماہرین نے اوقات بتا دیئے

    باغی ٹی وی : رمضان کا سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا ماہرین نے اوقات کی لسٹ جاری کر دی وہ لسٹ کچھ یوں ہے

    ماہرین کے مطابق سب سے طویل روزہ 20 گھنٹے کے دورانیے کا ہو گا جن میں ناروے ، گرین لینڈ ، فن لینڈ

    19 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    سویڈن ، جرمنی ،

    ساڑھے 18 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    ڈینمارک ، پولینڈ ، برطانیہ ، قازقستان

    18 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    بیلجیم ، سوئٹزرلینڈ

    ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    رومانیہ۔

    17 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    کینیڈا ، روس ، فرانس ، اٹلی ، افغانستان

    ساڑھے 16 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    اسپین ، پرتگال ، یونان ، چین ، شمالی کوریا ، ترکی

    امریکا امریکا کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا
    16 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    مراکش ، جاپان ، ایران ، عراق

    پاکستان ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں دورانیہ اس سے کم بھی ہوگا
    لبنان ، شام ۔

    ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    مصر ، فلسطین ، کویت

    پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے کے ہوں گے
    15 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    بھارت ، بنگلہ دیش ، عمان ، ہانگ کانگ ، سعودی عرب ، قطر،متحدہ عرب امارات

    ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    سوڈان ،
    14 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    یمن ، ایتھوپیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ

    ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    ملائیشیا ، سنگاپور

    13 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    انگولا ، انڈونیشیا ، کینیا

    ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    برازیل ، زمبابوے

    12 گھنٹے دورانیے والے ممالک
    جنوبی افریقہ اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔

    سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک
    ارجنٹائن ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، چلی

  • اداکاری کے بغیر زندگی کچھ نہیں جس دن لگا اداکاری کے قابل نہیں خودکشی کر لوں گا  نصیر الدین شاہ

    اداکاری کے بغیر زندگی کچھ نہیں جس دن لگا اداکاری کے قابل نہیں خودکشی کر لوں گا نصیر الدین شاہ

    ممبئی : بالی وڈ کے 70 سالہ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا اداکاری کے لئے اپنے جنون کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جس دن میں اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہا خودکشی کرلوں گا اداکاری کے بغیر زندگی کچھ نہیں ہے

    اداکار نصیرالدین شاہ نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بطور اداکار ابھی میرے پاس اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں

    نصیرالدین نے کہا یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے مجھے اداکاری سے محبت ہے پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اسکی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے

    انہوں نے کہا بطور اداکار ابھی میرا کام ختم نہیں ہوا بلکہ میں روز صبح اس یقین کیساتھ جاگتا ہوں کہ اپنےمداحوں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دوں

    بھارتی ادکار نے کہا مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا تو میں خود کشی کرلوںگا اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟

    نریندر مودی خود کبھی شاگرد نہیں رہےانہیں طلبہ پر تشدد کا کیااحساس ہوگا بھارتی اداکار

  • مہوش حیات کی ’او نانا‘چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

    مہوش حیات کی ’او نانا‘چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ہمراہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرلیا اداکارہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ہمراہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرلیا اداکارہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی پاکستان کی نامور اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ ان کا بھائی دانش حیات بھی ہے


    17 سیکنڈ پر مبنی اس ویڈیو میں مہوش حیات اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مشہور چیلنج ’اونانا‘ پورا کرتی دکھائی دے رہیں ہیں

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرنیٹ کے تمام چیلنجز میں سے یہی وہ ایک چیلنج ہے جس کا میں نے انتخاب کیا

    مہوش حیات نے لکھا کہ یہ نہ پوچھیں کہ مجھے دانش کو اس چیلنج کے اسٹیپس سیکھانے میں کتنا وقت لگا

    مہوش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں بہن بھائیوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ایک دوسرے کو چیلنجز دینا ان خوشیوں میں سے ایک ہے جو آپ کے اندر چھپے بچے کو کبھی کھونے نہیں دیتیں

    مہوش حیات بھارتی شاعر وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح

    سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے

  • ہارون رشید نے ایک دہائی بعد اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو جاری کر دی

    ہارون رشید نے ایک دہائی بعد اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو جاری کر دی

    پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے لاک ڈاؤن میں ایک دہائی کے بعد اپنی پہلی ’سولو‘ میوزک ویڈیو جاری کر دی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار مشہور بینڈ ’آواز‘ کے گلوکار ہارون رشید نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے 10 سال بعد اپنا نیا گانا ڈھونڈوں گا جاری کر دیا ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس نئے گانے کا یو ٹیب لنک شئیر کیا اور پوسٹ میں لکھا کہ میں 10 سالوں میں اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو’ڈھونڈوں گا‘ کی شکل میں شیئر کرنے پر بہت ہی زیادہ پُر جوش ہوں
    https://twitter.com/TheRealHaroon/status/1252962861430779904?s=19
    گلوکار نے لکھا کہ میں نے فیس بُک پر اپنا یہ نیا گانا شیئر کیا جہاں کچھ ہی گھنٹوں میں 3 لاکھ افراد اس گانے کو دیکھ چکے ہیں اور اب میں یہاں ٹوئٹر پر اس کا یوٹیوب لنک شیئر کررہا ہوں

    ہارون نے مداحوں کو کہا کہ اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہوں اور یوٹیوب نوٹ پر گانے کے پیچھے دلچسپ تاریخ پڑھیں

    ہارون رشید نے یوٹیوب پر اپنے اس گانے کی تفصیلات میں لکھا کہ میں نے اس گانے کی ویڈیو کچھ سال قبل بنائی تھی لیکن میں نے اپنے اس گانے کو ریلیز نہیں کیا تھا کیونکہ میں برکا ایوینجر کے ساتھ مصروف تھا اور اسے تب فی الوقت جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا

    گلوکار نے لکھا کہ چونکہ اب ہم سب گھر میں ہیں اور ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے اِس گانے کو ہی ریلیز کردیا جائے

    ہارون نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے بہت سال پہلے اس گانے کے لئے میوزک تیار کیا تھا اور صابر ظفر نے اس کی دھن لکھیں تھیں اصل ریکارڈنگ کافی عرصہ پہلے کراچی میں کاشان اڈمانی کے ڈریم اسٹیشن اسٹوڈیوز میں کی گئی تھی اور اس میں پاپ راک محسوس ہوا تھا پھر میں نے اپنے اسٹوڈیو میں یونی کارن بلیک میں جوناتھن جونز کے ساتھ مل کر اسے مزید پاپ وائب دینے کے لئے تیار کیا

    اس ویڈیو کی ہدایتکاری عزیر ظہیر خان نے کی آرٹ ورک شاندار فنکار یوسف اعجاز احمد نے کیا جبکہ شوٹ کیچین اسٹوڈیوز میں کی گئی تھی گلوکار نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا اس میں شامل ہر ایک کا بہت بہت شکریہ

    یاد رہے کہ سولو میوزک ویڈیو میں صرف ایک شخص کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں ہوتا اُس پوری ویڈیو کی کہانی صرف اس ایک شخص کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس میں گرافکس کا استعمال کرتے ہیں

    ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں

    ہارون رشید اور گلوکار علی نورکا مداحوں کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کرنے کا اعلان