Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آصف رضا میر کا امریکی ٹی وی سیریزگینگز آف لندن کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو

    آصف رضا میر کا امریکی ٹی وی سیریزگینگز آف لندن کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریز گینگز آف لندن میں ڈیبیو کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی جاندا ر اداکاری کا لوہا منوالیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی جاندا ر اداکاری کا لوہا منوالیا گینگز آف لندن لندن کے سب سے طاقتور جرائم پیشہ خاندان کے سربراہ کی ہلاکت پر مبنی ہے جسے ایک بین الاقوامی گروہ کنٹرول کررہا تھا آصف رضا میر اس ایکشن ٹی وی سیریز میں گینگ کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_F1Mj8hqWd/?igshid=8j8wv16ctmix

    آصف رضا میر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گینگز آف لندن کا ٹریلیر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا آصف رضا میر کی ڈیبیو امریکی سیریز گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ہے جس کی ہدایات گیرتھ ایونز، کورین ہارڈی اور زاویر گینس نے دی ہیں

    دس حصوں پر مشتمل اس سیریز میں مائیکل فیئرلے، مارک لیوس جونز، جنگ لوسی،برائن ورنل بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B_P1mFCFaRL/?igshid=1irdj8xnvssx4
    گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی پر رواں ماہ 23 اپریل سے نشر ہونا شروع ہوگا

    عدنان جعفرکا امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو

    باقرعباس کو ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی میں شرکت کی دعوت

  • سجاد علی نے من پسند قیمہ کے پراٹھے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کر دی

    سجاد علی نے من پسند قیمہ کے پراٹھے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کر دی

    پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے لاک ڈاؤں میں از خود تنہائی میں رہتے ہوئے اپنا من پسند قیمے والا پراٹھا بنانے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے لاک ڈاؤں میں از خود تنہائی کمیں رہتے ہوئے اپنا من پسند قیمے والا پراٹھا بنانے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجاد علی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کچن میں کھڑے پراٹھا بناتے دکھائی دے رہے ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B_HrZIupSv8/?igshid=1rcnbt2rks0do

    سجاد علی نے 7 اسٹیپس پر مبنی 2 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں پراٹھے کا پیڑہ بنانے پراٹھا بیلنے اور تلنے تک کی تمام ترکیب مداحوں کو بتائی

    سجاد علی نے بتایا کہ سٹیپ 1: پراٹھا بنانے کی ابتدا میں دو پیڑے بنانے ہیں اور پھر انہیں بیلنا ہے سٹیپ 2: بیلے ہوئے پیڑوں میں قیمہ بھرنا ہے سٹیپ 3: اور دونوں کو آپس میں ملا کر پراٹھے کی شکل دے دینی ہے

    سٹیپ 4: دونوں پیڑوں کو آپس میں مس کرنے کے بعد بیلنا ہے سٹیپ 5: اور پھر روٹی کی شکل آنے پر توے پر ڈالنا ہے سٹیپ 6: کر تل لینا ہے اور مزیدارقیمے کا پراٹھا تیار ہے سٹیپ 7: چٹنی کی ساتھ کھائیں اور لطف اندوز ہوں

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ قیمے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ لاک ڈاؤن اور کوکنگ کا بھی استعمال کیا

    سجاد علی نے اپنا نیا گانا دوست ریلیز کر دیا

  • کورونا وائرس :ماہرہ خان فیصل ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا گو

    کورونا وائرس :ماہرہ خان فیصل ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا گو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے لئے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فیصل ایدھی کے لئے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے فیصیل ایدھی کے لیے پیغام لکھا

    ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ فیصل ایدھی کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں

    اداکارہ کی اس ٹویٹ پر صارفین نے بھی فیصل ایدھی کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی

    دوسری جانب فیصل ایدھی کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ایدھی ورکرز پریشان نہ ہوں لوگوں کی خدمت کا کام جاری رکھیں میں تمام ورکرز سے فون پر رابطے میں رہوں گا بہت سارے لوگوں کو کورونا ہوا اور وہ ٹھیک ہوگئے میں بھی جلد صحتیاب ہو جاؤں گا

    فیصل ایدھی سے چیک لیتے وقت وزیراعظم نے کرونا سے بچاؤ کی احتیاط نہیں کی

    وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

  • لیجنڈ اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے نو سال ہو گئے

    لیجنڈ اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے نو سال ہو گئے

    پاکتسان کے معروف اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ فنکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال ہو گئے

    باغی ٹی وی : صدارتی ایوراڈ یافتہ لیجنڈ اداکار معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ان کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انہیں انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا

    معین اختر نے اپنے فنی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی اور زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے دی مرچنٹ آف وینس میں محض 13 برس کی عمر میں دی

    لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھراسٹیج ڈرامہ انھوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ تھے

    ان کے مقبول ڈراموں میں فیملی 93، روزی، ہاف پلیٹ، آنگن ٹیڑھا، سچ مچ، عید ٹرین اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر،انتظار فرمائیے اور بندر روڈ سے کیماڑی شامل ہیں

    معین اختر کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا

    معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکے قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

    مشہور سیریز ٹام جیری کے خالق جین ڈیچ انتقال کر گئے

    لیجنڈ اداکار محمد علی کی 89 ویں سالگرہ

  • جا ماہرہ جی لے اپنی زندگی

    جا ماہرہ جی لے اپنی زندگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹرین دیکھ کر انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی انہیں کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹرین دیکھ کر انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی انہیں کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ریل گاڑی کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی
    https://www.instagram.com/p/B_Po-zYBLGm/?igshid=19lk321qez94k
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ میں جب بھی ٹرین کو دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کوئی کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی؟

    ماہرہ خان کی یہ پوسٹ صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے اور مداح اس پوسٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا اففف سچ میں

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی ایک کثیر تعداد ہے جو انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہتے ہیں

    ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

  • زکوٰۃ، فرضیت اور مختصر احکام :  از قلم:حافظہ قندیل تبسم

    زکوٰۃ، فرضیت اور مختصر احکام : از قلم:حافظہ قندیل تبسم

    زکوٰۃ، فرضیت اور مختصر احکام

    حافظہ قندیل تبسم

    اسلام ایک آفاقی مذہب ہے جو اپنے پیروکاروں کو زندگی کے ہر شعبہ میں کامل رہنمائی فراہم کرتا ہے اور زندگی گزارنے کا مثالی اور معیاری نصب العین متعین کرتا ہے۔ انسانی زندگی ہمہ جہت پہلوؤں سے مزین ہے۔ انہیں پہلوؤں میں معاشیات ہمیشہ سے ایک اہم عمرانی پہلو رہا ہے اور انسان کی زندگی کا مرکز و محور بھی۔ مالی فائدہ اور کثرت شروع سے ہی انسان کا مطمع نظر رہا ہے۔
    لغت میں ’’زکوٰۃ‘‘ کا معنی پاکیزگی اور اضافہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی سے یہ دونوں فوائد بجا طور پر حاصل ہوتے ہیں۔ مال پاکیزہ بھی ہو جاتا ہے اور با برکت بھی۔

    قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں زکوٰۃ ادا کرنے والوں کے اجر کو بیان کیا ہے۔

    [اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّہِم وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ ] (البقرۃ : 277)

    ترجمہ: بے شک جو لوگ ایمان کے ساتھ (سنت کے مطابق) نیک کام کرتے ہیں، نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب تعالیٰ کے پاس ہے، ان پر نہ تو کوئی خوف ہے، نہ اداسی اور غم۔

    زکوٰۃ ارکانِ اسلام کا اہم رکن اور دین متین کا جزو عظیم ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ نے دین اسلام کی بنیادی تعلیمات بیان کرتے ہوئے فرمایا:

    ” بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ "(صحیح بخاری: 8،صحیح مسلم: 111)

    اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔

    شریعت مطہرہ نے ملت اسلامیہ کے مالدار لوگوں کے مال میں مساکین کو بھی حقدار ٹھہرایا اور ان کی کفالت کا خوب خیال رکھا جو ایک متوازن معاشرے کی بنیاد فراہم کرنے میں معاون و مددگار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں زکوٰۃ کے آٹھ مصارف بیان فرمائے ہیں۔

    سورۃ التوبۃ آیت 60 میں اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے مستحق افراد کا ذکر فرمایا ہے جس کی مختصر تفصیل حسب ذیل ہے:

    1۔ فقراء :
    فقیر وہ ہے جومحتاج اور ضرورت مند ہو،جس کے پاس درہم و دینار ،روپیہ و پیسہ ،گھر بار نہ ہو اور قلاش اور خستہ حال ہو۔

    2۔ مسکین:
    مسکین وہ ہے جس کے پاس ضروریات زندگی کے لیے مال اس قدر کم ہو کہ کفایت نہ کرے۔ اور اگرچہ ایسے شخص کا گھر بار اور کاروبار بھی ہومگر پھر بھی وہ باوقار زندگی کے لئے نا کافی وسائل رکھتا ہو۔

    3۔ عاملین زکوٰۃ:
    وہ حکام جو زکوٰۃ کی وصولی اور اس کے حساب کتاب کے ذمہ دار ہیں۔

    4۔تالیف قلب:
    ایسے غیر مسلم کوزکوٰۃ میں سے مال دیا جاسکتا ہے جو اسلام کے قریب آ سکتا ہو اور جس سے یہ توقع ہو کہ وہ مال لے کرمسلمان ہوجائے گا اور اہل ایمان کے دفاع میں تعاون کرےگا اس کے علاوہ نو مسلم کو بھی اسلام پرپختہ کرنے کےلیے زکوٰۃ میں سے مال دیا جا سکتا ہے۔

    5۔ گردنیں آزاد کرانا:
    غلاموں کی آزادی یا قیدیوں کی رہائی کے لیے جو رہائی کے اسباب نہیں رکھتے۔

    6۔ ادائے قرض:
    مقروض لوگوں کوقرض کے بوجھ سے نجات دلانا، مقروض غریب ہو، فقیر ہو یا بے روزگار ہو اور اپنا قرض ادا کرنے سے قاصر ہو مالِ زکوٰۃ سے اس کاقرض ادا کیا جا سکتا ہے۔

    7۔ فی سبیل اللہ:
    اس سے جہاد کی جملہ ضرورتوں کو پورا کیا جا سکتا ہے، اسلحہ خریدا جا سکتا ہے، زیر تربیت عسکری مجاہدین کی خوراک لباس، علاج، معالجہ وغیرہ پر زکوٰۃ کو خرچ کیاجاسکتا ہے۔

    8۔ مسافر:
    زکوٰۃ کی رقم کاحقدار صرف غریب مسافر ہی نہیں بلکہ غنی اور دولت مند شخص بھی اگردوران سفر زادِ راہ اور دیگر سفری ضروریات کا محتاج ہوجائے تو اس پر بھی زکوٰۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے تاکہ وہ باوقار طور پر منزل تک پہنچ سکے۔

    اسی طرح بعض لوگوں کو مالِ زکوٰۃ نہیں دیا جا سکتا۔ ایسے افراد کی مختصر تفصیل حسب ذیل ہے۔

    1۔ نبی اکرم ﷺ کی آل کےلیے زکوٰۃ حلال نہیں۔
    2۔ غیرمسلموں کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔
    3۔ غنی اور صحت مند آدمی کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔
    4۔ والدین، اولاد اور بیوی کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔

    زکوٰۃ کی فرضیت کے لیے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ مختلف اموال میں نصاب کی تفصیل یوں ہے۔
    1۔ سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے۔ یعنی جس کے پاس سال بھر ساڑھے سات تولہ سونا کے زیورات رہے ہوں اس پر زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔
    2۔ چاندی کانصاب ساڑھے باون تولہ ہے۔
    3۔سونے اور چاندی کے زیراستعمال زیورات کو بھی شامل نصاب کیا جائے گا۔
    4۔مال تجارت، اور اس کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابرہے۔

    زکوٰۃ کی شرح:

    بلحاظ وزن یابلحاظ قیمت مندرجہ بالاپراڑھائی فیصد یا چالیسواں حصہ (1/40) ہے اور یہ ایک سال گزر جانے پر ادا کی جائے گی۔

    انسان اگر سوچے کہ وہ اس دنیا میں خالی ہاتھ آیا تھا اور محتاج تھا۔ اس کا وجود اس مالک عظیم کی عطاء ہے اور اسی نے انسان کے لیے اس دنیا میں ہر طرح کی سہولت، نگہداشت کرنے والے شفیق والدین عطا کیے اور بنا مانگے اس کی تمام ضروریات بہم پہنچائیں اور اس کو مال و ثروت سے بھی نوازا۔ اسی دنیا میں اس جیسے ہی کتنے بندے ہیں جن کو وہ آسائش اور کشادگی دستیاب نہیں اور کتنے ہی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کا خیال کرنا اس پر لازم کر دیا ہے تو اسے چاہیے کہ ہوس مال و زر میں پڑ کر اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالے بلکہ اللہ کے دیے مال کو اللہ ہی کی راہ میں خرچ کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی جستجو کرے۔ یہی معراج انسانیت بھی ہے اور تقاضائے وفا بھی۔

  • زکوٰۃ، فرضیت اور مختصر احکام: ازقلم :حافظہ قندیل تبسم

    زکوٰۃ، فرضیت اور مختصر احکام: ازقلم :حافظہ قندیل تبسم

  • بنت حوا :از قلم :بنت محمد اشرف

    بنت حوا :از قلم :بنت محمد اشرف

    *بنتِ حوا*

    *از قلم: بنتِ محمد اشرف*

    اے بنت حوا سنبھل ذرا تو
    یہ کس راہ پے جا رہی ہے؟
    تو کتنی معصوم تو کتنی سادہ
    مقام جو تجھ کو دیا خدا نے
    کیوں اس سے نیچے تو آ رہی ہے
    یہ میٹھی باتیں ہیں
    جو تجھ سے کرتے…
    نہیں ہیں یہ تجھ سے پیارکرتے !!
    کیوں خود کو ان کے لئے تو…
    تسکیں کا ذریعہ بنا رہی ہے
    حرام ایسی محبتیں ہیں
    نہیں ہے ان میں کوئی کمال رکھا
    اسی لئے تو میرے رب نے بھی
    نہیں ہے ان کو حلال رکھا
    کیوں حکم ربی بھلا رہی ہے
    یہ تو کس راہ پہ جا رہی ہے
    بناحجاب و نقاب کہ گر تو
    سرِبازارجارہی ہے
    ابن آدم کے دل کا مرض تو
    اسی طرح تو بڑھارہی ہے
    بے حیائی پھیلارہی ہے
    بنا کے خود کو نظارہ دعوت
    پھر بھی ابن آدم پہ بد نظری …
    الزام تو لگا رہی ہے
    تو اس کو برا بنا رہی ہے
    یاد رکھ یہ سب کر کے تو
    بابا کی عزت گنوا رہی ہے
    بھائی کے سر کو جھکا رہی ہے
    سکون اس میں ذرا نہیں ہے
    گھر اپنا جہنم میں تو
    اسی طرح تو بنا رہی ہے
    دیکھ اس کو ذرا جو بیٹی مسلماں کی
    سات پردوں میں خود کو چھپائے سرراہ گزرتی جا رہی ہے
    دیکھ کر جسے پکارے ہر اک
    ارے بیٹی مسلماں کی دیکھو…
    وہ شہزادی اسلام کی جا رہی ہے
    اے بنت حوا سنبھل ذرا …
    یہ کس راہ پے جا رہی ہے؟؟؟
    "””””””””””___”””””””””””””__

  • کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    خوش ذائقہ لیموں کے بے شمار فوائد ہیں، سٹرس ہونے کی وجہ سے اس میں وٹامن سی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت صحت بخش اور مفید ہے

    ماہرین کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے انسان کئی انفیکشن اور وائرل سے بچ جاتا ہے جبکہ نئی عالمی وبائی بیماری کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے بھی وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے وٹامن سی کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے لڑنے والا سسٹم قوت مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے لیموں کا پانی کے ساتھ استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ٹھنڈے اور نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال مفید ہے مگر اس کا استعمال نیم گرم پانی کے ساتھ زیادہ فائدہ مند ہے

    ایک ہفتہ لگاتار لیموں پانی پینے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں

    ترو تازگی کا احساس:
    لیموں پانی کے روزانہ استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور ترو تازہ محسوس کرتا ہے لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے منہ کی بد بو ختم ہو جاتی ہے جبکہ سانسیں تازہ محسوس ہوتی ہیں چونکہ سانسوں سے بدبو کے آنے میں بیکٹیریا سبب بنتا ہے لیموں پانی کے استعمال سے ان بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو جاتا ہے خصوصاً جب آپ نے سلاد میں پیاز، لہسن ادرک کی چٹنی یا مچھلی کا استعمال کیا ہو

    جلد کے لئے مفید:
    لیموں پانی کے استعمال سے جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے لیموں پانی کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں جن کا مثبت اثر آپ کے چہرے کی جلد پر بھی آتا لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے آپ کی جلد ہائیڈریٹڈ رہنے کے سبب صاف شفاف اور جوان رہتی ہے جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے

    وزن میں کم کرتا ہے:
    وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک آئیڈیل ٹانک ہے لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے لیموں کے استعمال سے میٹا بولزم کا عمل تیز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بھی وزن میں کمی آتی ہے اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور لیموں پانی بھی پی رہے ہیں تو آ پ کو اپنا وزن کم کرنے میں آسانی ہو گی

    خوشگوار موڈ کا احساس:
    لیموں میں پائے جانے والا قدرتی انویگوریٹنگ سینٹ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پر سکون رکھنے میں مدد ملتی ہے ہائی بلڈ پریشر انسان میں پریشانی اور ذہنی دباؤ کا احساس جگاتا ہے لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے

    گردوں کے لئے مفید :
    گردوں میں پتھری کی شکایت میں آرام آتا ہے کیلشیم کے جمنے سے گردوں میں پتھری کی شکایت ہوتی ہے انسانی جسم میں موجود کیلشیم کے صحیح استعمال کے لیے وٹامن سی یعنی سٹرس پھلوں کا استعمال لازمی ہے سٹریس پھلوں کے استعمال سے کیلشم جم کر گردوں میں پتھری بننے کے بجائے جسم میں صحیح سے استعمال ہو پاتا ہے گردوں میں پتھری کی صورت میں معالجین لیموں پانی کا استعمال تجویز کرتے ہیں اس کے استعمال سے آپ ہائیڈریٹڈ بھی رہتے ہیں جو کہ گردوں کے درد سے بچنے کے لیے بہت لازمی ہے
    روزانہ کے لیموں پانی کے استعمال سے انسانی جسم میں الکلائن پی ایچ کی سطح برقرار رہتی ہے جس کے سبب یورینری ٹریک کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے

    لیموں ٹھنڈے اور گرم پانی میں استعمال کیا جا سکتاہے مگر نیم گرم پانی میں اس کے استعمال کے فوائد زیادہ ہیں لیموں کے سلائس بنا کر ایک جگ میں صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں اور اسے پیتے رہیں یا اپنی بوتل میں اس کے سلائس کاٹ کر ڈالیں لیں لیموں کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال کر پئیں

    بہترین باڈی ڈیٹاکس واٹر بنانے کے لیے ایک درمیانے سائز کے لیموں کو کاٹ کر اسے ایک پانی سے بھرے جگ میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دیں فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں صبح نہار منہ اس کا ناشتے سے 30 منٹ پہلے استعمال کریں ذائقہ خوشگوار بنانے کے لیے اس پانی میں حسب پسند شہد یا پودینے کے پتے بھی ملائے جا سکتے ہیں

    لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد

    https://login.baaghitv.com/benefits-of-mint/

  • تھائی لینڈ سے آنے والے فنکاروں کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ گئے

    تھائی لینڈ سے آنے والے فنکاروں کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ گئے

    دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں گذشتہ چند ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کے نامور اداکارہ محب مرزا، صنم سعید، شمعون عباسی اور سارہ لورین سمیت دیگر ٹیم ممبران تھائی لینڈ میں پھنس گئے تھے تاہم حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کے بعد ان اداکاروں کو اپنی ٹیم سمیت رواں ماہ 14 اپریل کو پاکستان واپس لایا گیا

    باغی ٹی وی : لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کو پاکستان واپس لانے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ایک ہوتل میں ٹھہرایا گیا تھا جہاں پر فلم کی پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کو گھرون میں جانے می اجازت ملنی تھی تاہم ان کے ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں

    اداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے سمیت عشرت میڈ ان چائنہ فلم کے 42 ممبرز کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں

    نینشل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ )کی جانب سے دی گئی اپ ڈیٹ کے مطابق شمعون عباسی نے لکھا کہ تھائی لینڈ سے پی کے 8893 پرواز سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور سب اب ہوٹلوں سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں

    اداکار نے لکھا کہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت اور ان کی ٹیم تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے معاملات احتیاط اور اچھے منصوبے کے ساتھ سنبھال رہی ہے

    انہوں نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد کچھ بہتر کام بھی کئے گئے

    شمعون عباسی نے لکھا کہ ہم نےپانچ دن رمادا ہوٹل میں گزارے رمادا کا مینیجر اور ان کا عملہ ان کی فیملی جیسا ہی بن گیا ہے