Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • Me At 20  چیلنج ہمایوں سعید کی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

    Me At 20 چیلنج ہمایوں سعید کی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

    سوشل میڈیا پر Me At 20 چیلنج ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے اس چیلنج میں آپ کو اس وقت کی تصویر شیئر کرنی ہے جب آپ 20 برس کےتھے اس ٹرینڈ کا آغاز 13 اپریل کو 202 نیٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا جس میں صارف نے لوگوں سے اپنی وہ تصویر شیئر کرنے کے لیے کہا تھا جب وہ20 برس کے تھے اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا اور پاکستان سے بھی کئی مشہور شخصیات نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پرMe At 20 چیلنج ٹرینڈ خوب مقبول ہورہا ہے جس میں شوبز فنکاربڑھ چرح کر حصہ لے رہے ہیں تاہم چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ 20 سال کے ہیں


    جب ہمایوں سعید نے اپنی 20 سال کی عمر میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے
    اداکار کے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی اورکہا کہ وہ پہلے سے اب زیادہ خوب صورت ہیں

    صارفین نے لکھا کہ وہ 20 سال کی نسبت ابھی زیادہ پیارے اور گارجئیس دکھتے ہیں بعض صارفین نے لکھا ابھی بھی 20 سال کے ہی لگتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ آنکھیں تصویر دیکھ کر کہہ رہیں آپ 20 40اورساٹھ سال تک بھی ایسے ہی رہیں گے ماشاءاللہ آپ سدا بہار اور ہمیشہ خوش رہیں انڈیا سے اداکار کی ایک مداح صارف شالنی ملک خان نے لکھا کہ 20 سال کے ہینڈسم لیکن آپ ابھی زیادہ پیارے دکھتے ہیں میرے اندازے کے مطابق آپ ہر گزرتے سال زیادہ خوبصورت لگتے ہیں محفوظ رہیں

    ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے شان شاہد

    ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے شان شاہد

  • اداکارہ  نمرہ خان نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا

    اداکارہ نمرہ خان نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا نکاح کی تقریب گھر میں منعقد کی گئی جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی
    https://www.instagram.com/p/B_MtusyAFfj/?igshid=y9oa5012aee3
    اداکارہ نمرہ خان نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے پمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ الحمدللہ میرا نکاح ہوگیا مجھے صرف آپ سب کی دعا چاہیئے بس

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے والدین بہن بھائیوں اور سسرال والوں سے اظہار محبت بھی کیا

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں ساتھی فنکاروں نے کمنٹس میں مبا رکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار وہیں مد احوں نے بھی نئی زندگی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا

    اداکارہ یمنی زیدی ، کرن حاقوف، مصباح ممتاز ،نوشین شاہ ،کومل عزیز خان، فاطمہ آفندی، منال خان ،عذیر حسن ،ہما عدنان ، مصباح ممتاز اور نادیہ حسین ودیگر نے مبا رکباد دی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    اداکارہ نمرہ خان نے 2013 میں چبھن نامی ڈرامے کے ساتھ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے 2014 میں پی ٹی وی کے ڈرامے خواب تعبیر میں مرکزی کردار نبھایا علاوہ ازیں وہ شریک حیات، میرے خدا، چھوٹی سی زندگی، الف اللہ اور انسان اور بھول جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

  • کورونا وائرس : ماریہ بی برانڈ کا روازنہ 1000 ماسک تیار کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس : ماریہ بی برانڈ کا روازنہ 1000 ماسک تیار کرنے کا اعلان

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی نامور ڈیزائنرز اور فنکار اس وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرجنگ کرنے والے طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس تیار کررہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی نامور ڈیزائنرز اور فنکار اس وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرجنگ کرنے والے طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس تیار کررہے ہیں اور اب پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی ہر روز ایک ہزار ماسک بنانے اور لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے برانڈ 100،000 ماسک تیار کرے گا انہوں نے دو ہیش ٹیگ MaskForAllPakistan اور Mask4All بھی استعمال کئے
    https://www.instagram.com/tv/B_ANaFkpdGf/?igshid=nv3seh9vxhp9

    برانڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ماریہ بی برانڈ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستا ن اور اس میں رہنے والوں کی مدد کی ہے ہم حکومت اور دیگر تنظیمات کے ساتھ مل کر کورونا کے خلا ف بھی بہت کا م کررہے ہیں پھر چاہے وہ ضرورت مندوں میں راشن بانٹنا ہو، یا پھر تعلیم پر کام ہو

    انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے اور کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انہیں ہینڈ سینیٹائزرز، ماسک، دستانے دستانے ، چہرے کی ڈھالیں ، ٹوپیوں کے ساتھ ساتھ جوتوں کے کور وغیرہ بھی فراہم کر رہی ہے

  • مشہور سیریز ٹام جیری کے خالق جین ڈیچ انتقال کر گئے

    مشہور سیریز ٹام جیری کے خالق جین ڈیچ انتقال کر گئے

    بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اورمشہور کارٹون سیریز ٹام اور جیری کے خالق جین ڈیچ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    باغی ٹی وی : بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اورمشہور کارٹون سیریز ٹام اور جیری کے خالق گینی ڈائچ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ٹام اور جیری ایک امریکی متحرک فرنچائز اور مزاحیہ مختصر فلموں کا سلسلہ ہے جو سن 1940 میں ولیم ہنا اور جوزف باربیرہ نے تیار کیا تھا۔ … سن 1957 میں ایم جی ایم کارٹون اسٹوڈیو بند ہونے کے بعد ، ایم جی ایم نے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا جس میں جین ڈیچ نے 1961 سے 1962 تک ریمبرینڈ فلموں کے لئے ٹام اور جیری کے 13 اضافی شارٹس کی ہدایات دیں

    اس دو شریر دوستوں ٹام اور جیری کرداروں پر مشتمل سیریز نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی

    اس سیریز کی اصل دوڑ ہنا اور باربیرا نے 1940 سے 1958 تک ایم جی ایم کے لئے ٹام اور جیری کی 114 اقساط پر مشتمل شارٹس تیار کیں

    اس اینیمیٹڈ شارٹ فلم نے 7 اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کئے اور والٹ ڈزنی کے سلی سمفنیز کے ساتھ سب سے زیادہ ایوارڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

    1957 میں ایم جی ایم کارٹون اسٹوڈیو کے بند ہونے کے بعد ، ایم جی ایم نے 1961 سے 1962 تک ریمبرینڈ فلموں کے لئےٹام اور جیری کے اضافی 13 شارٹس کو جینی ڈیچ نے ڈائریکٹ کرتے ہوئے اس سیریز کو دوبارہ زندہ کردیا ٹام اور جیری اس وقت کی سب سے زیادہ کمانے والی مختصر انیمیٹڈ فلم بن گئی

    ٹام اینڈ جیری کو دوبارہ منظر عام پر لانے والے جینی ڈیچ 9 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں

  • حُسن سے حُسنِ بیاں تک…!!! بقلم:جویریہ چوہدری

    حُسن سے حُسنِ بیاں تک…!!! بقلم:جویریہ چوہدری

    حُسن سے حُسنِ بیاں تک…!!!
    (بقلم:جویریہ چوہدری)۔

    چرچا بہت ہوتا ہے جہاں میں کُچھ حسینوں کا…
    حُسن کے تصور سے دل کے مکینوں کا…
    گر ظاہریت پہ ہوتی فدا سب ادائیں ہیں…
    مگر باطن کے زور پر سفر ہوتا ہے سفینوں کا…
    صرف حُسن کے زعم میں پھرنا اچھا نہیں لگتا…
    کہ زندگی کٹنے میں، ہاتھ ہوتا ہے کُچھ قرینوں کا…
    حُسن کی شوخی سے اکڑی گردن ہی نہیں اچھی…
    مقام بڑا ہی ہوتا ہے،عجز سے جھُکی جبینوں کا…
    حُسن صورت کے خالق کا شکر بھی ہے لازم سدا…
    اندازِ تشکر لبوں پہ،اظہار پلکوں پہ چمکتے نینوں کا…!!!
    یہ دیکھنا ناگزیر ہے، کہ کون پیکرِ جمیل ہے؟
    حُسن و خوبروئی سےلے،نہاں جو خیال ہے سینوں کا…!!!
    حُسن سے حُسنِ بیاں تک سفر ذرا دھیرے سے کٹتا ہے…!
    بہت سوچ کے کہنا ہے،یہ قول باریک بینوں کا…!!!!!
    ==============================(20 اپریل 2020)۔
    [جویریات ادبیات]

  • سلمان خان نے کورونا پر پیار کرونا گانا ریلیز کر دیا

    سلمان خان نے کورونا پر پیار کرونا گانا ریلیز کر دیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنا ایک گانا پیار کرونا ریلیز کردیا

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنا ایک گانا پیار کرونا ریلیز کردیا بھارتی اداکار کی جانب سے یوٹیوب سمیت تمام آن لائن میوزک اسٹریمنگ سائٹس پر ریلیز کیا
    https://www.instagram.com/p/B_MOSBeleHd/?igshid=1pqfb9j95i9ks
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جذباتی طور پر جڑے رہیں مگر جسمانی طور پر دور رہونا
    https://www.instagram.com/p/B_JyTOKFN8p/?igshid=clrgq9zxcwri
    4 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مبنی گانے کی ویڈیو میں سلمان خان خود بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ#PyaarKarona #SalmanKhan بھی استعمال کئے

    سلمان خان نے گانا شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ چونکہ کوویڈ ۔19 کا مقابلہ کررہے ہیں ، آئیے ان اوقات میں مزید مضبوط بننے کے لئے اپنی محبت اور ہمدردی کی قوتوں میں شامل ہوں مہلک کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف لڑائی کے لئے آپ کے ذریعہ گایا گیا پیار کرونا کا واقعہ پیش کررہا ہے یہ گانے میرے پاس دستیاب کم سے کم وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اسے سنیں اور محبت کا پیغام پھیلائیں

    گانے پیار کرونا کے لیرکس سلمان خان اور حسین دلال نے تحریر کئے ہیں جبکہ گانے کو کمپوز ساجد واجد نے کیا ہے اور ڈائریکٹ ابھیراج مینانوالہ نے کیا ہے

    سلمان خان کی جانب سے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر سے مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں

    بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے وبا پھیل رہی ہے سلمان خان

  • ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے  شان شاہد

    ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ گر ہم اپنےحکمران کی بات کریں تو ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن ہمارے پاس اُمید صرف اور صرف ایک ہے بس روشنی ہونے دو پھر ہر طرف امید ہی ہوگی

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ گر ہم اپنےحکمران کی بات کریں تو ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن ہمارے پاس اُمید صرف اور صرف ایک ہے بس روشنی ہونے دو پھر ہر طرف امید ہی ہوگی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ امید بھری نظروں سے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں


    اداکار نے تصویر کے کیپہشن میں لکھا کہ روشنی ہونے دو پھر ہر طرف اُمید ہوگی یہ روشنی ہم سب کو متحد کرنے کے لیے ہمیشہ چمکتی رہے

    شان نے لکھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی وقت اور امید ہے کہ ہم برداشت کریں اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سب کو معاف کردیں

    شان شاہد نے لکھا کہ اگر ہم ابھی ایسا کرلیں گے تو یقین کریں کہ پاکستان کی تعمیر ایک اعلی مقصد کی جانب چلی جائے گی اور ہمارا ملک ایک بہتر طریقے سے ترقی کرسکے گا

    اداکار نے لکھا کہ اگر ہم اپنےحکمران کی بات کریں تو ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن ہمارے پاس اُمید صرف اور صرف ایک ہے پاکستان ہماری خالص سرزمین

    اداکار کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے ایک ایس ایچ مرزا نامی صارف نے لکھا کہ ہم ایسی خالص سرزمین پر ہیں جہاں دودھ میں پانی ہوتا ہے اور دوائیوں کو آلودہ طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے اور زیادہ تر معاملات میں تو یہاں عدل اور تعلیم کا نظام بھی ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہے

    جس پر شان نے لکھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ایسا ہی ہے آئیے ہم مل کر ان مسائل کا حل تلاش کریں کیونکہ ان کا حل ہمارے ہاتھ میں ہی ہے ہم ہی موجود ہ وقت میں صحیح حکمت عملی پر عمل کر کے اسے حیران کن بنا سکتے ہیں


    ایک اور ٹویٹ میں شان نے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ پر امید ہیں اور مسکرا رہے ہیں تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ تاریک ترین گھنٹوں یعنی مشکل وقت میں … مسکرائیں جیسے یہ آپ کے آس پاس کی سبھی چیزیں روشن کرتی ہے آپ اپنے ملک .. اور اپنے پیاروں کی امید ہیں انہوں نے staysafepakistan # بھی لکھا

    اداکار کے اس پیغام کو ٹویٹر صارفین نے سراہتے ہوئے تعریفیں کیں

    جبکہ شان شاہد نے MeAt20 ٹریںڈ کا حصہ بنتے پوئے اپنی 20 سال کی عمر میں لی گئی ایک خوبصورت تصویر بھی شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ پس منظر میں میری ایف ایکس کو نہ بھولئے گا


    شان کی تصویر پر لوگوں نے تعریف بھرے اور دلچسپ کمنٹ کئے

    ایک ذوالقرنین نامی صارف نے لکھا کہ شان کل بھی بادشاہ تھے آج بھی بادشاہ ہیں

    جبکہ ایک ریحان نامی ایک صارف نے لکھا کہ سپر ہیرو بھائی آپ ہمارا فخر ہیں آپ کی 20 سال کی عمر ہمارے لئے بچپن کی یاد ہے


    ایک صارف فرح نور نے لکھا کہ 90 می دہائی میں پاکستانی فلمز کے خوبصورت ہیرو ماشاءاللہ

    بعض صارفین نے لکھا کہ یہ آپ کی وہ والی عمر ہے جب بلندی فلم آئی تھی

    واضح رہے سوشل میڈیا پر Me At 20 چیلنج ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے اس چیلنج میں آپ کو اس وقت کی تصویر شیئر کرنی ہے جب آپ 20 برس کےتھے اس ٹرینڈ کا آغاز 13 اپریل کو 202 نیٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا جس میں صارف نے لوگوں سے اپنی وہ تصویر شیئر کرنے کے لیے کہا تھا جب وہ20 برس کے تھے اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا اور پاکستان سے بھی کئی مشہور شخصیات نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے

    ً Me At 20 چیلنج میں معروف شخصیات کی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    شان شاہد اور جواد احمد کے مابین حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لفظی جنگ

  • ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کی جانے والی اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل کو رمضان میں ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) پر نشر کیا جائے گا

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کی جانے والی اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل کو رمضان میں ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) پر نشر کیا جائے گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتا ترک ڈرامہ ارطغرل غازی یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بجکر 10 منٹ پرپی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جائے گا


    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا انہوں نے لکھا کہ پی ٹی وی ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدائیت پر اردو میں نشرکر رہا ہے۔’ارطغرل غازی’ پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائیگا


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تاریخی ترک ڈرامے دیرلیش ارطغرل کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ترک سیریز اردو میں ڈب ہو تاکہ ہمارے لوگوں کو مسلمانوں کی تاریخ کا پتہ چلے

    مسلمانوں کی تاریخی سچی کہانی پر مبنی اس سیریز نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ابراہیم ایرن کے مطابق یہ ڈرامہ 60 سے زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جا رہا ہے اب تک دنیا کے 78ممالک میں یہ سیریز دیکھی جا رہی ہے جس میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے

    ترکی نے تاریخی ڈرامہ غازی ارطغل میں مسلمانوں کے اسلامی جذبے اور جوش کو دکھایا گیا ہے مذکورہ ڈرامہ بنا کر مسلمانوں کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا کر دیا ہے جو کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن انڈیا اور یورپ کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ اس ڈرامے کی وجہ سے مسلمانوں کی یکجہتی سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈین حکومت نے اس ڈرامے کی ڈبنگ پر پابندی لگا دی تھی

    دیرلش کی تحریر و تخلیق کار محمت (محمد) بوزدک ہیں ارطغرل اپنے اپنی پروڈکشن اور اداکاری کے اعتبار سے بلاشبہ ایک عظیم شاہکار ہے ارطغرل ترکی کے خانہ بدوش قبیلے قائی کی کہانی ہے

    ترکی ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روکنے کا انکشاف

    یورپ اور انڈیا ترک ڈرامےدیریلیش ارطغرل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا

  • لاک ڈاؤن ؛فوڈ بینک میں قطار میں کھڑے امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد خوراک کی منتظر

    لاک ڈاؤن ؛فوڈ بینک میں قطار میں کھڑے امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد خوراک کی منتظر

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ گذشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ایسے میں ایک بڑا مسئلہ بے روازگار عوام کو کھانا مہیا کرنا ہے دوسرے ممالک کی طرح سپر پاورامریکہ بھی اس وبا کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے خوراک لینے کے لیے فوڈ بینک میں امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد منتظرہے

    باغی ٹی وی : غیر ملکی رپورٹ مدر جونز کے مطابق ریاست ہائے متحدہ کے فوڈ بینک ، کھانے کے ضرورت مند بھوکے امریکیوں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں امریکیوں کی ایک بڑی اورخوفناک تعداد کھانے کی امداد حاصل کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں

    فیڈنگ امریکہ کے سی ای او ، کلیئر بابینی فکونٹ نے برطانوی خبر رساں ادارےاین بی سی کو بتایا "ہم اگلے چھ ماہ کے دوران 17.1 ملین افراد کے اضافے پر کے لئے پُر امید ہیں ” ملک کی سب سے بڑی بھوک سے بچنے والی تنظیموں میں سے ایک بیبینی فونٹینوٹ نے مفت خوراک اور کھانا کھانے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں 98 فیصد اضافے پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا توقع ہے کہ وہ 1.4 بلین ڈالر اس پر خرچ کریں گے
    ,
    سان انٹونیومیں ، سان اٹتونیو فوڈ بینک کے زیر انتظام فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر دس ہزار کاریں کھانے کی منتظر رہیں سی ای او ایرک کوپر نے برطانوی خبر رساں ادارے این بی سی کے ہوڈا کوٹب کو بتایا کہ بینک عام طور پر ایک ہفتہ میں 60،000 افراد کو کھانا مہیا کر رہا ہے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کرگئی ہے اور ایک ہفتہ میں 120،000 افراد کا کھانا مہیا کر رہا ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے گارڈین کے مطابق ، اریزونا کے فینکس میں قطار میں کھڑے لوگوں کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے جنوبی ایریزونا میں یہ دوگنی ہو گئی ہے جبکہ لاس ویگاس میں ، اس کی طلب میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ، تاہم فوڈ پینٹریوں کی ایک بڑی پینٹری نے 180 میں سے 170 مقامات کو بند کردیا ہے میساچوسٹس میں ، کھانے کی پینٹریوں میں تقسیم میں 849 فیصد اضافہ ہوا ہے

    پنسلوانیا کی ڈائریکٹر شیلا کرسٹوفر نے گارڈین کو بتایا کہ وہ "30 سالوں سے زیادہ عرصے سے اس ادارے میں ہیں ، اور اس سے کوئی موازنہ نہیں جو ہم اب موجودہ حالات میں دیکھ رہے ہیں۔” نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کورون کی وجہ سے جو بحران وہ دیکھ رہے ہیں ، وہ دوسرے بحرانوں جیسے سمندری طوفان سینڈی اور اس سے بھی گیارہ ستمبر تک کے واقعات سے کہیں زیادہ بحران ہے
    ,
    رپورٹ کے مطابق لیکن چونکہ زیادہ سے زیادہ امریکی رضاکاروں پر انحصار کرتے ہوئےان تنظیموں پر بھروسہ کرتے ہیں ، ان پروگراموں کو چلانے والوں کو بھی وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملک بھر میں فوڈ بینک میں مزدورں کی فراہمی کی کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ لوگ تیزی سے خطرناک وبا کا شکار ہو رہے ہیں

    غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ریاست واشنگٹن اور لوزیانا جیسے مقامات پر نیشنل گارڈ کو مزدوروں کی قلت کی وجہ سے مدد کے لئے بلایا گیا ہے واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ متعدد رضاکارانہ شفٹوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ،کیونکہ فوڈ بینک جن لیبر پر بھروسہ کرتے ہیں وہ زیادہ تر ریٹائرڈ اور بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے ان سب کو ختم کرنے کے لئے ، فیڈنگ امریکہ نے بتایا کہ انھوں نے چندہ میں 64 فیصد کمی دیکھی ہے

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا تیسرا مرحلہ آج سے ہو گا شروع

    کرونا از خود نوٹس کیس،زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس برہم

    میرپور خاص میں بھوک سے حاملہ خاتون وفات پاگئی ، چندے سے تدفین،مگربھٹوپھربھی زندہ ہے

  • کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ درج

    کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ درج

    کشمیری خاتون جرنلسٹ مسرت زہرہ کو ملک مخالف پوسٹس اپلوڈ کرنے کے الزام پر تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ بھارت اس سے قبل بھی کشمیری صحافیوں کو قید کرچکا ہے

    سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے جواں سال خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو یو اے پی اے ایکٹ (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ)کے تحت سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد شائع کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے

    لاہور : ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سائبر پولیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ مسرت زہرہ نوجوانوں کو اپنے فیس بک پوسٹس کے ذریعے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اکسا رہی تھیں جس کی وجہ سے امن و قانون میں خلل واقع ہونے کا امکان تھا

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیس بک صارف ایسا مواد بھی اپ لوڈ کررہی ہیں جو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی شبیہہ بگاڑنے کے مترادف ہے اس ضمن میں سائبر پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 10/2020 زیر سیکشن UAPA) act) کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے

    القمرآن لائن کے مطابق مسرت زہرہ سرینگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ فری لانس فوٹو گرافر کے طورپر وابستہ ہیں اور ان کا کام ملکی سطح پر کافی سراہا گیا ہے

    مسرت زہرہ نے ساوتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں صبح تک کوئی علم نہیں تھا تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی پولیس کا پریس ریلیز دیکھا جس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تفصیلات درج تھیں

    واضح رہے سائبر پولیس نے اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز میں انہیں صرف ایک عام فیس بک صارف کے طور پر ظاہر کیا ہے تاہم اس میں انہیں فوٹو جرنلسٹ نہیں لکھا گیا ہے-ساوتھ ایشین وائر نے جب کشمیر کی خاتون صحافی یونین کی صدر اور سرکردہ خاتون صحافی فرزانہ ممتاز سے بات کہ تو انہوں نے کہا کہ وہ ایس پی سائبر پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں بات کریں گی اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی ردعمل ظاہر کریں گی

    مودی کی انتہا پسند ہندوحکومت مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم کررہی ہے، باز آجائے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سخت پیغام بھیج دیا

    ” آسیہ اندرابی کو رہا کرو” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارت یہ ناں سمجھے کہ کرونا کی وجہ سے کشمیری اپنے موقف پرکمزورہوگئے ہیں،کشمیرہماراہے،سارے کا سارا ہے ،الطاف حسین