Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پیاز کھا کر مسجد نہ آنے کا حکم دینے والا دین جان لیوا وائرس پر کیسے اجازت دے سکتا؟

    پیاز کھا کر مسجد نہ آنے کا حکم دینے والا دین جان لیوا وائرس پر کیسے اجازت دے سکتا؟

    دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتی کئی ہفتوں سے کئی ممالک بشمول پاکستان لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں کاروباری زندگی سمیت دفاتر مساجد تعلیمی ادارے اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے

    باغی ٹی وی : رمضان کی آمد آمد ہے تاہم اس سلسلے میں علماء اکرام نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں مساجد کھلی رہیں گی اور لوگ نماز اور تراویح پڑھنے کے لئے مساجد جائیں گے اور صدر پاکستان نے بھی علماء کے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے مساجد میں نماز اور تراویح اور عبادات کرنے کی منظوری دے دی ہے اس بات کو لے کر ملک بھر میں بحث و تکرار جاری ہے

    اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں سوال اٹھاتے ہوئے کیا گیا کہ اسلام آپ کو کہتا ہے کہ پیاز کھانے کے بعد مسجد نہ جانا کیونکہ بدبو دوسروں کو تکلیف ہو سکتی ہے کیا آپ واقعی میں سوچتے ہیں کہ وہی مذہب جو آپ کو کسی مسجد میں جانے سے منع کرتا ہے اگر آپ کو بدبو آ رہی ہے تو ممکنہ طور پر وائرس ہونےکے دوران اندر جانے کی حوصلہ افزائی کرے گا؟

    صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں روایت بیان کی گئی ہے حدیث کے مطابق حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص پیاز اور لہسن کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اس لئےکہ فرشتے بھی ان چیزوں سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جن سے انسانوں کو تکلیف محسوس ہوتی ہے

    صحیح مسلم کی ایک روایت کے مطابق حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک بار خطبہ دیا جس میں فرمایا اے لوگو تم دو ایسے درخت یعنی سبزیاں کھاتے ہو جسے میں ناپسندیدہ سمجھتا ہوں جیسے پیاز اور لہسن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب مسجد میں کسی آدمی سے ان دوچیزوں کی بدبو محسوس فرما تے تواس کی بابت حکم دے کر اسے بقیع تک باہر نکلوا دیتے تھے لیکن جو شخص انہیں کھائے ان کو پکا کر اور بدبو زائل کر کے کھائے

    تو مذکورہ بالا احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ لہسن اور پیاز کی بدبوسے جہاں انسان کو ناگواری محسوس ہوتی ہے وہاں فرشتوں کو بھی بدبو سے تکلیف محسوس ہوتی ہے لہذا جو شخص اپنے منہ اور باقی جسم کی صفائی کا خیال نہیں رکھتا وہ انسانوں کو تو تکلیف دیتا ہی ہے ساتھ ساتھ فرشتوں کو بھی تکلیف دیتا ہے اور اسی وجہ سے اس سے ناگواری ظاہر کی گئی ہے

    لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستانی علماء بہت زیادہ نماز تراویح کے لئے مسجد میں آنے کے لئے بحث و تکرار کر کر رہے ہیں اس کے حوالے سے مذکورہ بالا اھادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آداب کے خلاف یہ بات کی ہے آپ نے اگر مسجد آنا ہے تو پیاز وغیرہ نہ کھا کر آئیں یہ نہ ہو کہ آپ کے منہ کی بدبو کی وجہ سے آپ کے دائیں بائیں لوگوں کو کو پریشانی ہو

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر معمولی سی بات کے اوپر اتنی تاکید کی گئی ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ایسی وبا کے ٹائم پر ایسا مرض جو دکھتا بھی نہیں ہے جس کی شناخت بھی نہیں اور جس وبا کی ابھی تک کوئی میڈیسن یا اس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ بھی نہیں دریافت ہو سکا اور جان لیوا بھی ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہو چکی ہیں لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے تو اسلام ایسی چیزکی اجازت کیسے دے گا کہ جس سے بیماری پھیلنے اور لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو ہماری اسلامی تعلیمات تو یہی کہتی ہیں کسی ایسی بات اور ایسے کام سے پرہیز کرو جس سے کسی کو تکلیف ہو

    پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

    ماہ رمضان کی آمد، چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    کیا سوشل میڈیا سے دعوتِ دین کا کام نہیں لیا جاسکتا؟ تحریر: عبداللہ یوسف زہبی

    حکومت سرکاری سطح پر اجتماعی استغفار و توبہ کا پروگرام ترتیب دے،متحدہ علماء محاذ

  • ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں

    ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں

    پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے سوشل میڈیا پر مرحوم جنید جمشید اور نامور گلوکارعلی عظمت کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کو یاد کیا

    باغی ٹی وی: پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے سمای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم جنید جمشید اور گلوکار علی عظمت کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہویے ماضی کو یاد کیا
    https://www.instagram.com/p/B_MyJeGpY94/?igshid=1ty9ycjbg7eat
    تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار ہارون نے کیپشن میں لکھا کہ آواز ، جنون اوروائیٹل ایک تصویر میں تینوں گلوکار ان تمام بینڈز کے بانی ہیں

    ہارون رشید نے لکھا کہ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہیں لیکن مرحوم جنید جمشید اور علی عظمت بہت اچھے دوست تھے میں علی عظمت کو ان کے کیریئر کے شروعات کے دِنوں سے جانتا ہوں اور ماضی میں کچھ دن تک تو ہم دونوں کراچی کے ایک ہی فلیٹ کے ساتھی بھی تھے اور پھر ہم نے ایک ساتھ مل کر بابا بندوق گانا بھی گایا تھا اور اس کے بعد تیار ہیں بھی گایا تھا

    ہارون نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ علی بہت ہی مزاحیہ اور ہنسے ہنسانے والا بندہ ہے ہمیشہ مجھے پاگلوں کی طرح ہنساتا تھا

    گلوکار ہارون رشید نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مرحوم عظیم جنید جمشید اور میں نے پورے پاکستان کے دور دراز کے علاقوں میں موسیقی کی محفلوں میں ایک ساتھ شرکت کی اور ہم نے پیپسی کے لئے مل کر ایک البم بھی لانچ کیا تھا

    گلوکار نے لکھا کہ میں نے ماضی میں گاڑی میں بسوں میں اور جہاز مین دوران سفر ان سے گھنٹوں باتیں کی ہیں جس سے ہماری دوستی اور بھی زیادہ مضبوط ہوئی تھی

    ہارون رشید نے لکھا کہ مرحوم جنید جمشید موسیقی چھوڑنے کے بعد بھی مجھ سے ملنے کے لیے میرے اسٹوڈیو آیا کرتے تھے انہوں نے طیارہ حادثہ سے قبل میرے لیے مکہ سے ایک خوبصورت پیغام بھی بھیجا تھا اور میرے لیے دُعا بھی کی تھی

    گلوکار نے لکھا کہ ہمارے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں آواز کے لیے مرحوم جنید جمشید، روحیل اور شاہی حسن نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا جس کے لیے میں ہمیشہ ان کو مشکور رہوں گا

    موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

  • ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا اداکارہ نے انسٹاگرام پر معروف ہدایت کار عاصم رضا کے ہمراہ اپنی پہلی فلم بول کے پریمئیر پر لی گئی اپنی ایک تصویر شئیر کی ماہرہ خان نے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہدایت کارعاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا
    https://www.instagram.com/p/B_NZ6mlhroQ/?igshid=1e6cmsde8w1gm
    ماہرہ خان نے لکھا کہ میرے عاصم، میں کیسے آپ سے گلے ملنا اور آپ کو تنگ کرنا بھول سکتی ہوں اور میں کیسے آپ کے گھر میں ڈانس کرنا اور گانا گانا بھول سکتی ہوں

    اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ سب آپ اپنے دوسرے بچوں کو نہیں بتانا چاہتے لیکن میرا خیال ہے کہ وقت آگیا ہے آپ کے دونوں بیٹوں ( آپ جانتے ہیں کہ میں کیا بات کر رہی ہوں ) اور بیٹی کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ میں آپ کی پسندیدہ ہوں اور آپ مجھے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں

    اداکارہ نے لکھا کہ میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی آپ کی ماہرو

    ماہرہ خان نے مزید لکھا یہ تصویر2011 میں سامنے آئی میری پہلی فلم بول کے پریمیئر کے موقع پر لی گئی تھی

    اداکارہ ماہرہ کے اس محبت بھرے پیغام پر عاصم رضا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری اور عزیز ماہرو میرے بیٹے اور بیٹیاں جانتے ہیں کہ میرے لیے ان میں سے سب سے زیادہ اہم کون ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئی شک نہیں ہے، میں بھی آپ سے لفظوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں

    عاصم علی پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے داماد اور عائلہ مشرف کے شوہر ہیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ماہرہ خان نے اپنی دونوں پھپوؤں کے نام بھی ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا تھا علاوہ ازیں ثمینہ پیر زادہ کے ویب شو میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کسی کو پسند کرتی ہیں ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن انہیں منظر عام پر نہیں لاناچاہتیں

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

    ماہرہ خان کا اپنی پھپھو کے لئے جذباتی پیغام

    ماہرہ خان کے مطابق مطلبی لوگ کون ہوتے ہیں؟

  • مہوش حیات بھارتی شاعر وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح

    مہوش حیات بھارتی شاعر وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح

    پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات بھارت کے معروف اردو شاعر زاہد حسین عرف وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح نکلیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات بھارت کے معروف اردو شاعر وسیم بریلوی کی شاعری کی مداح نکلیں
    مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارتی شاعر زاہد حسین عرف وسیم بریلوی کی شاعری کے چند اشعار لکھے

    اداکارہ کے نے اشعار کچھ یوں لکھے :

    شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیں
    اتنے سمجھوتوں پر جیتےہیں کہ مر جاتے ہیں

    پھر وہی تلخئی حالات مقدر ٹھہری
    نشے کیسے بھی ہوں کچھ دن میں اُتر جاتے ہیں

    اداکارہ کی اس ٹوئٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے مداحوں نے تعریف بھرے کمنٹس کے ساتھ اپنے پسندیدہ اشعار بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ شئیر کئے جبکہ ایک مداح نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ان کی مصروفیات کے بارے میں بھی سوال کیا


    مہوش حیات اپنے نے فنی کیرئیر کا آغاز 2010 کے ڈرامے تھوڑی سی وفا چاہیے سے کیا بعد میں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی جوہر دکھائے ان کی اداکاری کی بنا پر حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

    علاوہ ازیں مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں

    علاوہ ازیں مہوش حیات ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں

    سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے

    بھارت وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کررہا ہے مہوش حیات

  • میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

    میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی کورونا وائرس کے حوالے وزیراعظم عمران خان سے کی گئی مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق لالی وڈ کی اسکینڈل گرل اداکارہ میرا نے نیو یارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں میرا نے کورونا وائرس کو جواز بنا کر خود کو کسی کمرے کے پوٹل میں بند ظاہر کر کے وزیراعظم سے مدد کی درخواست کی تھی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسرے ملک میں مرنا نہیں چاہتی وزیر اعظم مدد کریں

    تاہم معاملہ کچھ اور ہی نکلا میرا اپنے شوہر کیپٹن نوید کے گھر پارٹیوں میں مصروف ہیں اس حوالے سے کیپٹن نوید کے والد راجا پرویز کا نجی ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو پرکہنا تھا کہ میرا تو دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرا ایسی ویڈیوز جاری کر کے بےعزتی کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں

    میرا کی دیگر ویڈیوز میں وہ اپنے گھر میں باربی کیو پارٹی کرتی ہوئی تکے کباب لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن نوید دیگر افراد بھی موجود ہیں

    علاوہ ازیں اداکارہ میرا اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز پر بھی رابطے میں ہیں جن میں اداکارہ ریشم بھی شامل ہیں

    اس حوالے سے اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ 3 روز پہلے میرا سے ان کی ویڈیو کانفرنس پر بات ہوئی میرا کے شوہر کیپٹن نوید بھی ہمراہ تھے

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

  • ثمینہ احمد اور منظر صہبائی محبت اور نیک خواہشات پر مداحوں کے مشکور

    ثمینہ احمد اور منظر صہبائی محبت اور نیک خواہشات پر مداحوں کے مشکور

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منظر صہبائی اور نامور اداکارہ ثمینہ احمد نے رواں ماہ 4 اپریل کو نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا

    باغی ٹی وی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منظر صہبائی اور نامور اداکارہ ثمینہ احمد نے رواں ماہ 4 اپریل کو نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اپنے نکاح کا اعلا ن انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا ان کے اچانک نکاح نے تمام مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا تھا
    https://www.instagram.com/p/B_Kg4S7p0xZ/?igshid=11z4ekfc37ob
    تاہم اب منظر صہبائی نے ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شئیر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے 4 اپریل 2020 کو نکاح کیا تھا ہم اپنے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں دعاؤں نیک تمناؤں اور اچھی خواہشوں کا اظہار کرتے ہوئےاتنا پیار دیا


    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا

    جوڑے کی ان پوسٹس کے جواب میں مداحوں نے تعریف بھرے کمنٹس کئے ہمیشہ خوش رہنے ساتھ رہنے کی دعائیں دیں اور جوڑے کو 2020 کا حسین ترین کپل قرار دیتے ہوئے کورونا کے زمانے کی ایک مثبت اور خوشخبری بھری خبر قرار دیا

    ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے

    سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے

    سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے ہو رہے ہیں

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات کی ہم شکل کے چرچے ہو رہے ہیں نیچے دی گئ تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگا کہ یہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ہے تو یہ آپ کی نظر کا دھوکہ ہے
    مہوش حیات کے ساتھ جو دوسری تصویر ہے یہ دراصل ان کی ہم شکل روزا نامی خاتون کی ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں

    https://www.instagram.com/p/B_NQILJj2RO/?igshid=by26uvbleqww
    https://www.instagram.com/p/B7kq4-3lZ56/?igshid=1to890tt3iq15
    نہ صرف ان دونوں کی صرف شکل بلکہ انداز اور ڈریسنگ کے انداز بھی ملتے ہیں


    مہوش حیات کو ان کی فلم انڈسٹری میں خدمات اور جاندار اداکاری پر تمغہ امتیاز دیا گیا انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 2010 کے ڈرامے تھوڑی سی وفا چاہیے سے کیا بعد میں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی جوہر دکھائے

    علاوہ ازیں مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں

    علاوہ ازیں مہوش حیات ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں

  • آ نکھ کی پتلی کی شرارتیں تحریر بقلم محمد ارسلان!!!

    آ نکھ کی پتلی کی شرارتیں تحریر بقلم محمد ارسلان!!!

    آ نکھ کی پتلی کی شرارتیں

    Eye Pupil in Quran
    انسان جب جھوٹ بولتا ہے تو وہ اپنی آنکھ کی پُتلی(جسے پیوپلز کہتے ہیں) کے سائز کو کنٹرول نہیں کر سکتا، یہ ایک غیر اختیاری/ارادی عمل ہے:


    خودمختاری اعصابی نظام (اے این ایس) جسمانی افعال کو منظم کرتا ہے جو بغیر کسی کنٹرول (غیر ارادی عمل) کے وقوع پذیر ہوتا ہے.
    اس سسٹم کی دو برانچیں ہیں۔

    i: The sympathetic nervous system
    ii: Parasympathetic nervous system

    دونوں برانچوں کو مختصر سی سٹیٹمنٹس میں بیان کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ
    The sympathetic system
    اڑنے یا لڑنے والے حالات میں کام کرتا ہے جبکہ
    Parasympathetic nervous system
    آرام کرنے اور کھانا ہضم کرنے کے عمل میں کام کرتا ہے
    عام لفظوں میں
    The sympathetic nervous system
    آپکی حفاظت کیلئے اور خطرات سے بچنے کیلئے آپکے جسم کو ہدایت دیتا ہے جبکہ
    The Parasympathetic nervous system
    آپکی انرجی کو محفوظ کرنے اور آرام کرنے کی ہدایات آپکے جسم کو دیتا ہے جیسا کہ بہترین ہاضمہ اور بہترین اور پرسکون نیند سونا۔
    عام طور پر آپکی پریشانیوں اور کشیدگیوں میں کہیں نہ کہیں جھوٹ بھی شامل ہوتا ہے(یہاں تک کہ آپ بہترین جھوٹ بولنے والے انسان بن جاتے ہیں)، کیونکہ آپ ڈر رہے ہوتے ہیں کہ کہیں آپکے جھوٹ کا پول نہ کھل جائے۔
    اور یہی ڈر آپکے "sympathetic nervous system” کو چلاتا ہے جسکی وجہ سے آپکے جسم میں کچھ اثرات پیدا ہوتے ہیں
    Sympathetic nervous system
    کا آنکھ میں متحرک ہونے کی وجہ سے آئرس میں ایک مسل جسکا نام "پیوپلری ڈائلیٹر مسل” ھے وہ حرکت میں آتا ہے اور پیوپل کے سائز کو چوڑائی کی شکل میں بڑھا دیتا ہے جیسا کہ ہم حیرانگی کی صورت میں آنکھیں ضرورت سے زیادہ کھول لیتے ہیں,
    اسکے نتیجے میں ایک بیماری "Mydriasis” لاحق ہوجاتی ہے جسکا مطلب ہے آنکھ کی پُتلی کا غیر معمولی پھیلاؤ۔
    جبکہ دوسری صورت میں جب Parasympathetic system چالو ہوتا ہے تو اسکے نتیجے میں آنکھ کی پُتلی میں سکڑاو آجاتا ہے۔
    مختصراً جہاں پریشانی لاحق ہوتی ہے وہاں جھوٹ بھی شامل ہوتا ہے اور یہی پریشانی sympathetic system کو چلانے کی وجہ بنتی ہے،
    مختصراً جب انسان جھوٹ بولتا ہے تو پیوپل کمزور ہوجاتا ہے۔
    لہذا جھوٹ والے لوگ منہ سے تو جھوٹ بول لیتے ہیں لیکن وہ اپنے پیوپل(آنکھ کی پُتلی) کو کنٹرول نہیں کر سکتے( جیسا کہ اکثر ہم چہرے سے پہچان لیے جاتے ہیں کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں)
    جیسا کہ 1400 سال پہلے ہی قرآن میں بیان کر دیا گیا:

    يَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِ وَمَا تُخْفِى الصُّدُوْرُ (40:19 غافر)
    "وہ آنکھوں کے دھوکے اور دل کے بھید جانتا ہے”
    ۔
    اور ہم جانتے ہیں کہ پیوپل(آنکھ کی پُتلی) جھوٹوں کو دھوکا دیتی ہے کیونکہ جھوٹے لوگ جھوٹ بولتے وقت آنکھ کی پُتلی کی حرکت کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔
    لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ
    1400 سال قبل رہنے والے ایک غیر معمولی شخص(محمد) کس طرح جان سکتے ہیں کہ اپکے پیوپل آپکو دھوکہ دیتے ہیں جب آپ جھوٹ بولتے ہیں؟؟؟؟؟؟
    یہ رب العالمین کے ہونے کی ایک بڑی نشانی ہے

    بقلم محمد ارسلان!!!

  • نیٹ فلکس کی دستاویزی فلمیں مفت دستیاب

    نیٹ فلکس کی دستاویزی فلمیں مفت دستیاب

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظتی بچاؤ کے پیش نظر مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کا گذشتہ چند ہفتوں سے سلسلہ جاری ہے کاروبار سمیت تمام سکو ل کالجز دفاتر وغیرہ بند ہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو سوشل میڈیا کا اور مختلف آن لائن گیمز میں مصروف رکھنے میں کوشش کر رہے ہیں لاک ڈاؤن کے پیش نظر اور لوگوں کو بوریت دور کرنے کے لئےویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس نے اپنی متعدد دستاویزی فلمیں اور سیریز یوٹیوب پر مفت جاری کردیں

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر اور لوگوں کو بوریت دور کرنے کے لئےویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس نے اپنی متعدد دستاویزی فلمیں اور سیریز یوٹیوب پر مفت جاری کردیں نیٹ فلکس کےجاری کردہ بیان کے مطابق دستاویزی فلمیں اور سیریز جن میں آور پلانیٹ اور ایکسپلینڈ بھی شامل ہیں نیٹ فلکس کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں

    کمپنی کے مطابق فلموں کو یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا فیصلہ اساتذہ کی درخواست پر لیا گیا ہے

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ کئی سالوں سے نیٹ فلکس نے اساتذہ کو اپنے کلاس رومز میں دستاویزی فلمیں دکھانے کی اجازت دی تھی تاہم ان دنوں لاک ڈاؤن میں اسکولوں کے بند ہونے سے یہ ممکن نہیں ہے اس لیے یہ ان فلموں کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گی

    نیٹ فلکس کی 6قسطوں پرمشتمل منی ہائسٹ سیریز 4 کے دنیا بھرمیں مقبولیت کے چرچے جاری

    منی ہائسٹ حصہ 4: کیا نیا سیزن آخری ہوگا؟

  • بالی وڈ معروف خان کو مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنا مہنگا پڑ گیا

    بالی وڈ معروف خان کو مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کے حق کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کے حق کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا اداکار اعجاز خان نے رواں ہفتے فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کے اوپر ہونے والے ظلم و ستم اور تشدد پر آواز اٹھائی تھی

    بھارتی اداکاراعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں انتہا پسند ہندؤں کی مسلمانوں پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے اگر دلی میں زلزلہ آجائے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے

    اعجاز خان نے اپنے مداحوں کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والی سازش کے پیچھے کون ہے؟

    ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اعجاز خان نے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے لئے آواز اٹھائی ہے اس سے قبل بھی متنازع شہریت کے قانون اور دیگر کئی مرتبہ وہ مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بلند چکے ہیں جبکہ بالی وڈ کی بھارت مین اثرورسوخ رکھنے والی معروف شخصیات جن میں سلمان خان ، شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن ،رشی کپور سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم زیادتی اور تشدد پر چپ اختیار کئے ہو ئے ہیں جس پر ان کے مداح ان کی اس بے حسی پر تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں

    آر ایس ایس ہمارے پیسوں سے ہمارے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کرتی ہے عبدالرحمن النصار