Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو!!!  تحریر ؛ بلال شوکت آزاد

    اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو!!! تحریر ؛ بلال شوکت آزاد

    اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو!!!

    اگر ہمیں بھی ڈالر پیارے ہوتے نا کہ شریعت محمدی ص کی تعلیمات کہ "یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ” تو ہم بھی اکیسویں گریڈ کے محقق و دانشور ہوتے جو کبھی مومنوں کو دجال کے ٹڈ پر کت کتاریاں کرکے ڈراتے, کبھی فری میسن والوں کی برادری کنگھال کر شور مچاتے, کبھی الومیناتی والوں کے ابو بفومٹ کو آنکھ مارتے, کبھی لوسیفر کو ٹانٹ کرتے, کبھی تکون اور تنہا آنکھ کا تعاقب کرتے, امریکہ و اسرائیل کو ہر دیوار کے پیچھے تلاش کرتے اور بل گیٹس کو ہر مسئلے کے لیے مورد الزام ٹھہراتے وغیرہ وغیرہ۔

    اس آیت میں جو حکم ہے کہ "اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو” اس کے تین حصے یا شرائط ہیں مطلب پہلے تو شرط لاگو ہوتی ہے ایمان والا ہونے کی مطلب اللہ و رسول ص کی تعلیمات پر کامل ایمان اور یہ بھروسہ کہ اللہ کی مرضی سے ایک پتہ بھی نہیں ہلتا جبکہ آپ ص اللہ کے وہ رسول ص ہیں جن پر نبوت و شریعت کا اختتام ہوا اور دوسری شرط یہ ہے کہ اللہ سے ڈرو مطلب پوری کائنات میں مطلق اللہ کی ہی ذات ہے جس سے ڈرایا جائے اور جس سے ڈرا جائے باقی سب باطل صرف خاتمے کے لیے ہیں ناکہ ڈرنے کے لیے اور تیسری سب سے اہم شرط یہ ہے کہ سیدھی بات کہو مطلب وہی بات کہو جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے تحت سیدھی ہو یعنی وہ باتیں مت کرو جنہیں ثابت کرنے کے خوامخواہ کی کہانیاں اور اشارے گھڑنے پڑیں بلکہ وہ بات کرو جو سیدھی, سچی, ثابت شدہ یا مدلل ہو مکمل حوالہ جات کے ساتھ۔

    سازشیں یا سازشی تھیوریا اس زمانے کی ایجاد و دریافت نہیں بلکہ یہ بنی آدم میں اولین روز سے ساتھ آئی ہیں اور ان کے پیچھے ہمیشہ ابلیس ہی موجود رہا ہے جس کا واحد مقصد انسان کو ڈرانا اور بہکانا ہے تاکہ انسان ڈر اور بہک کر شیطان کا راستہ چن لے کیونکہ شیطان کے پاس انسان کو بہکانے والے خوشنما دعوے اور کہانیاں دراصل اور درحقیقت بدنما اور بدتر کہانیاں اور دعوے ہیں۔

    یہ جو احباب خبردرار ہوشیار, کانفیڈنشل معلومات, ٹاپ سیکرٹ ریویلڈ اور بریکنگ نیوز و جدید تحقیق جیسے الفاظ کا سہارہ لیکر دانشوری بگھارتے اور معصوم عوام کا ذہن منتشر و متنفر کرتے ہیں, ڈراتے اور بہکاتے ہیں دراصل یہی وہ دجلے اور شیاطین ہیں جو درحقیقت ابلیس کی ذریت ہیں اور اسکی تقلید میں انسانوں کا جینا دوبھر کرتے ہیں۔

    جانتے ہیں جاننا ایک نعمت ہے لیکن حد سے زیادہ جاننا ایک زحمت, وبال جان اور سادہ لفظوں میں عذاب الہی کو دعوت ہے جیسا کہ ابلیس حد سے زیادہ جان کر اللہ کے غضب کا شکار ہوا اور راندہ درگاہ ہوکر قیامت تک دنیا میں پھینک دیا گیا۔

    اوور نالجڈ, اوور ایفیشنٹ اور اوور ایموشنل پرسن کو دنیا کے کسی ادارے بلخصوص سرکاری و عسکری ادارے میں بھرتی نہیں کیا جاتا۔

    میں تین ایسے اشخاص کو ذاتی حیثیت میں جانتا ہوں جو پاکستان میں کمیشنڈ حاصل کرنے کی خاطر متعلقہ اداروں میں شارٹ لسٹڈ ہوئے پر تمام مراحل بخوبی طے کرنے کے بعد آخری اور فائنل انٹرویو میں فیل ہوگئے۔

    وجہ؟

    وجہ ان کا اوور نالجڈ, اوور ایفیشنٹ اور اوور ایموشنل پرسن ہونا تھا لہذا فیل ہوگئے۔

    ہمیں بات کرتے وقت اور بلخصوص کسی اجتماعی فورم پر کسی مخصوص موضوع پر بات کرتے وقت یاد رکھنا چاہیے کہ "یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ”۔

    ڈرانا جائز ہے پر انسان کو اللہ سے ڈراؤ نا کہ انسان کو انسان سے ہی ڈرا ڈرا کر اس کو مایوسی کی جانب لے جاؤ جہاں وہ کفر و شرک کا مرتکب ہوکر شیطان کا ساتھی بن جائے اور روز آخرت جہنم کا ایندھن بن جائے۔

    فتنوں کی خبرگیری اور ان سے لڑنے کا منصوبہ بنانا یا حل تلاش کرنا بھی ایک فتنہ ہی ہے کیونکہ فتنوں سے بچنے اور ان سے دور بھاگنے کا حکم تو موجود ہے پر ان سے لڑنے بھڑنے یا ان کو بزور بازو ختم کرنے کا حکم یا مشورہ کہیں نہیں پڑھا اور سنا۔

    جو چیز ٹاپ سیکرٹ اور کانفیڈنشل ہے وہ پبلک نہیں ہوسکتی اور جو چیز پبلک ہو وہ ٹاپ سیکرٹ اور کانفیڈنشل نہیں ہوسکتی لہذا خوامخواہ ڈالر کمانے کے چکروں میں عوام کو ٹرک کی بتیاں فالو کروانا ترک کریں۔

    #سنجیدہ_بات

    #آزادیات

    #بلال #شوکت #آزاد

  • شان شاہد اور جواد احمد کے مابین حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لفظی جنگ

    شان شاہد اور جواد احمد کے مابین حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لفظی جنگ

    معروف پاکستانی اداکار شان اور نامور گلوکار و سیاستدان جواد احمدکے درمیان سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی ملک میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کارکردگی کو لے کر لفظی جنگ چھڑ گئی

    باغی ٹی وی : معروف پاکستانی اداکار شان اور نامور گلوکار و سیاستدان جواد احمدکے درمیان سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی ملک میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کارکردگی کو لے کر لفظی جنگ چھڑ گئی جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سطحی اورچالاک آدمی ہیں وہ اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں


    گلوکار و سیاستدان نے کہا کہ انہیں عوام کی جان کےبجائےکوروناٹائیگرزکی پڑی ہے وہ اپنی سیاست بچانےکےلیےعلما ء کوسمجھانےاورروکنےسمیت کوئی بھی سخت فیصلہ نہیں کررہے ان کی چالاکی اپنی جگہ لیکن پاکستان میں جوتباہی ہوگی اس کےذمہ دارعمران خان ہوں گے

    جواد احمد کی اس تنقید بھری ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کہا کہ شکر ہے وزیراعظم کرپٹ نہیں ہیں اور جب کرپٹ لوگ اقتدار میں تھے تو آپ کہاں تھے؟


    اداکار نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سیاست کرنا ٹھیک ہے لیکن دوسروں کو نیچے گرانا نہیں ہمارے وزیراعظم اندرونی خطرات سے لڑرہے ہیں ان کا ساتھ دیں یا یہ بتائیں کہ آپ ہماری قوم کے لیے کیا کرسکتے ہیں آپ پاکستان کی ترقی میں کس طرح اچھے مشوروں کے ساتھ ان کی مدد کرسکتے ہیں سیاست یہ نہیں ہے کہ کون بہتر ہے بلکہ سیاست کا مطلب ہے کہ کون ملک کو بہتر بناسکتا ہے


    اداکار شان شاہد کی ٹویٹ میں کئے گئے سوالوں کے جواب میں جواد احمد نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیتے ہوئے کہا کہ میں عام طور پر ایسی ٹویٹس کا جاب نہیں دیتا ویسے بھی میں شوبز کر لوگوں کی عزت کرتا ہوں آپ نے پوچھا میں اس وقت کہاں تھا جب ملک میں کرپشن ہورہی تھی تو میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں وہیں تھا جہاں آپ تھے یعنی میں شوبز میں تھا 2013 میں عمران خان نے مجھے کہاتھا ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے لیکن میں نے نہیں جوائن کیا


    جواد احمد نے مزید کہا کہ 2018 میں میں نےا پنی برابری پارٹی کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا لہذا میں سیاست کا حصہ ہوں اور اس لیے میں لوگوں پر تنقید کرتا ہوں اور چونکہ عمران خان وزیراعظم میں لہذا ان پر تنقید بنتی بھی ہے جوباقی لوگ تھے وہ جیلوں میں تھے بلکہ جیلوں سے عمران خان نے نکالا ہے ان کو جواد احمد نے تو نہیں نکالا اسلئے عمران خان کے کرپشن کے نعرے پر بھی سوال اٹھتا ہے

    ہماری پارٹی مڈل کلاس لوگوں کی نوجوانوں کی بات کرتے ہیں ہم لوگ امیروں سرمایہ داروں جاگیرداروں اور مافیاز کی بات نہیں کرتے
    عمران خان کی پارٹی کے اندر سب سے بڑا جن کا رول ہے گلوکار نے کہا ہم غریبوں پر ٹیکس نہیں بلکہ میروں پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان غریبوں پر ٹیکس لگا رہا ہے ہم قرضے امیروں سے پیسے نکلوا کر اتارنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خا ن مہنگائی کر کے غریبوں سے کے پیسوں سے قرضے اتارنا چاہتے ہیں

    جواد احمد نے کہا کہ ہمیں اگر یقین نہ ہوتا کہ عمران خان غریب لوگوں مڈل کلاس لوگوں اور نوجوانوں کے لئے کچھ نہ کر سکیں گے تو ہم کبھی ان پر یقین نہ کرتے

    عروہ حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل

    مثبت سوچ اور ذہنی سکون آنے والے مشکل حالات کا سامنا کرنے کی ہمت دیتی ہے ژالے سرحدی

  • کامیڈی کنگ عمر شریف  65  برس کے ہوگئے

    کامیڈی کنگ عمر شریف 65 برس کے ہوگئے

    کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے معروف فنکار عمر شریف 65 برس کے ہوگئے

    باغی ٹی وی : کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے معروف فنکار عمر شریف 65 برس کے ہوگئ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کئے

    عمر شریف کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی نے حد سراہا جاتا ہے اور وہاں بھی ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان کی مزاحیہ اداکاری کے دیوانے ہیں ان کی اداکاری پر بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اورپروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عُمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں

    ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے

    نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا انکی باتوں اور مزاحیہ اداکاری کی بنا پر دنیا بھر میں انکے مداح موجود ہیں

    عمر شریف کی بیٹی کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

    عمر شریف کی بیٹی کی موت پر ریما خان کا گہرےدکھ کا اظہار

  • لیجنڈ اداکار محمد علی کی 89 ویں سالگرہ

    لیجنڈ اداکار محمد علی کی 89 ویں سالگرہ

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کے مداح ان کی آج 89 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کے مداح ان کی آج 89 ویں سالگرہ منا رہے ہیں محمد علی 19 اپریل1931 کو رامپور بھارت میں پیدا ہوئے ان کا تعالق ایک دین دار گھرابے سے تھا ان کے والد سید مرشد علی عالم دین تھے ان می نگرانی میں پروان چڑھنے کے ہی اثرات تھے کہ محمد علی نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران دین اور دنیا کو ساتھ ساتھ رکھا لیجنڈ ادا کار نے 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا سے اپن فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کیےجانے لگے اور شہنشاہ جذبات کاخطاب حاصل کیا ان کا ادا کیا ہوا ایک ایک کردار فن کے طلبہ کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے

    انہوں نے 29 ستمبر 1966میں زیبا بیگم سے شادی کی جب فلم تم ملے پیار ملا کی شوٹنگ جاری تھی اور ان کی جوڑی دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی 1965 سے 1980 تک کا زمانہ محمد علی کے فنی کیرئیر کا عروج تھا انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

    انہوں نے دیبا بیگم، زیبا بیگم، شبنم، رانی، انجمن، شمیم آراء سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی اہلیہ زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی زیبا بیگم اور محمد علی کی جوڑی رواداری اور میمان نوازی کے لئے اندرون بیرون ملک مشہور تھی

    محمد علی دوست اور ادب شناس شخصیت کے مالک تھے شعر گوئی کا اعلی ذوق رکھتے تھے ان کی رہائش گاہ پر شعر و ادب کی محفلیں تواتر سے ہوا کرتی تھیں فلموں میں مکالموں کی موثر ادائیگی کے علاوہ وہ پورے زیر وبم کے ساتھ شعر پڑھنے میں بھی ملکہ رکھتے تھے علامہ اقبال، فیض احمد فیض ،صوفی غلام مصطفی تبسم اور احمد ندیم قاسمی کا کلام انہیں ازبر تھا

    ان کی مشہور فلموں میں ثراغ جلتا رہا ،اباجی، شرارت،خاک اور خؤن، دامن اور چنگاری،حاتم طائی، آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، زندگی کتنی حسین ہے، سلام محبت، داغ، بازی، خاموش رہو، توبہ، آئینہ اور صورت، سلاخیں، انسان اور آدمی، نوکر اور جیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں

    محمد علی کو ان کی شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا

    گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی 19 مارچ 2006 کو انتقال کرگئے لیکن ان کی یا دیں آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں موجود ہیں

    انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

  • کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے ،تحریر؛ حبیب الرحمن

    کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے ،تحریر؛ حبیب الرحمن

    کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے ، حبیب الرحمن

    قدیم اطباء کلونجی اور اس کے بیجوں کے بھی استعمال سے خوب واقف تھے۔ وہ کلونجی کے بیج کو معدے اور پیٹ کے امراض مثلاً ریاح، گیس کا ہونا، آنتوں کا درد، نسیان، رعشہ، دماغی کمزوری، فالج اور افزائش دودھ کے لیے استعمال کراتے تھے۔

    کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف سے مشابہ، خود رو اور تقریباً سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لئے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انہیں پیاز کا بیج سمجھتے ہیں۔ اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے دار بیج ہوتے ہیں۔ اسی بیج کے حصول کے لئے بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ کلونجی کے ان بیجوں کی خصوصی مہک ہوتی ہے۔ اسے ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    شعبہ طب میں اسے مصفی دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس، فولاد، اور کاربو ہائڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ا اس میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے مرکبات کلونجی میں پائے جاتے ہیں ، جو نظام انہظام کے لیے مفید ہیں۔ یہ بولی امرض کو دور کرتا ہے۔یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے علاوہ ہر قسم کے امراض کے علاج میں معاون ہے۔ کلونجی کے تیل میں ساٹھ فیصد لینو لیٹک ترشہ (Linoletic Acid) اور تقریباً ۲۱ فیصد Lipase کیمیاوی مادہ پایا جاتا ہے۔ یہ گرم درجہ حرارت میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کلونجی میں پائے جانے والے خصوصی مادے Saponin Vlatile Oil اورNigelline پائے جاتے ہیں جو مختلف بولی امراض میں کارگر ہوتے ہیں۔ اسی لئے نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ کلونجی کو اپنی غذا میں شامل کرو کہ یہ موت کے سوا تمام امراض کے علاج کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    مختلف امراض میں کلونجی کے تیل کی استعمال کی ترکیب حسب ذیل ہے۔

    1.دمہ، کھانسی اور الرجی: ان امراض سے نجات کے لئے ایک کپ گرم پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل چالیس روز تک استعمال کریں۔ سرد اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔

    2.ذیابیطس (شوگر): ایک کپ قہوہ (کالی چائے)نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ روغنی خوراک بالخصوص تلی ہوئی اشیا کھانے سے پرہیز کریں۔ اگر ذیابیطس کے لئے پہلے سے کوئی دوائی کھا رہے ہوں تو اسے جاری رکھیں۔ البتہ بیس روز بعد خون میں شوگر کا لیول چیک کروائیں۔ اگر معمول کے مطابق پائیں تو ادویہ کا استعمال بند کر کے اس نسخہ کو چالیس روز تک جاری رکھیں۔ مکمل شفا کے بعد نسخہ کا استعمال بند کر دیں۔

    3.دل کا دورہ: ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار دس دن تک استعمال کریں۔ دس دن کے بعد مزید دس دن یومیہ ایک مرتبہ استعمال کریں۔

    4.پولیو اور لقوہ: ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد، نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ بچوں کو گرم پانی میں دو چمچے دودھ اور تین قطرے کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین مرتبہ پلائیں۔ علاج۴۰ دن تک جاری رکھیں۔

    5.جوڑوں کا درد: ایک چمچہ سرکہ، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچہ شہد ملا کر صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔

    6.بد ہضمی، گیس، پیٹ کا درد: ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں۔ موٹاپا دور کر نے کے لئے بھی یہی نسخہ کا آمد ہے۔

    7.آنکھوں کے امراض: آنکھوں کا سرخ ہونا، پانی بہنا، کمزوری بصارت وغیرہ کی صورت میں ایک کپ گاجر کے عرق میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں۔ یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں ، اچار اور بینگن سے پرہیز کریں۔

    8. امراض مستورات (لیکوریا، پیٹ میں درد، کمر درد): دو گلاس پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ پانی الگ کر کے اس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں ، اچار، بیگن، انڈے اور مچھلی سے پرہیز کریں۔ اگر معمول سے زائد عرصہ تک ماہواری رُک جائے تو ایک کپ گرم پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچہ شہد ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ علاج ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ آلو، بینگن سے پرہیز کریں۔

    9.یادداشت میں کمی: یاد داشت میں اضافہ کے لئے ایک کپ پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ اس پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں۔ یہ علاج بیس روز تک جاری رکھیں۔

    10.درد گردہ: ۲۵۰ گرام کلونجی کے بیج کو پیس کر ایک کپ شہد میں اچھی طرح ملا لیں۔ دو چمچہ اس آمیزہ کو نصف پیالی پانی میں ملا کر اس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں ایک بار پئیں۔ علاج کو بیس روز تک جاری رکھیں۔

    11.عام جسمانی کمزوری:نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل میں ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے عام کمزوری اور اس کا باعث بننے والے دیگر امراض دور ہو جاتے ہیں۔

    12.دردِ سر: پیشانی اور کانوں کے قریب کلونجی تیل سے مالش کے علاوہ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل دن میں دو بار پئیں۔

    13.بلند فشار خون: گرم چائے یا کافی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ڈال کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ اسی کے ساتھ روزانہ دو جوے لہسن بھی استعمال کریں۔

    14.بالو ں کا گرنا: نیبو کے عرق سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ ۱۵ منٹ کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کر اچھی طرح خشک کریں۔ پھر پورے سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ایک ہفتہ تک روزانہ کے علاج سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے

    15.عام بخار: آدھے کپ پانی میں نصف چمچہ نیمبو کا عرق اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں۔ بخار اترنے تک یہ نسخہ جاری رکھیں اور چاولوں سے پرہیز کریں۔

    16.گردے میں پتھری:ایک پیالی گرم پانی میں دو چمچہ شہد، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل پئیں۔ ٹماٹر اور پالک اور لیمن سے پرہیز کریں۔

    17.کانوں میں درد، پیپ کا بہنا، سماعت میں کمی: کلونجی کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیں۔ متاثرہ کان میں دو قطرے ڈالیں۔

    18.دانتوں کے امراض: دانتوں کی کمزوری، دانتوں سے خون نکلنے، ناگوار بو آنے یا مسوڑھوں کے سوج جانے کی صورت میں ایک پیالی دہی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل کھا لیں۔

    19.کثرتِ احتلام: مردوں میں کثرت احتلام کی صورت میں ایک پیالی سیب کے جوس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ علاج ۲۱ روز تک جاری رکھیں اور گرم مسالہ والے کھانوں سے پرہیز کریں

    20.خون کی کمی (انیمیا): پودینہ کے پتوں کی ایک شاخ کو پانی میں اُبال کر ایک پیالی جوس بنائیں۔ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں۔ یہ نسخہ ۲۱ دن تک استعمال کریں۔

    21.یرقان (پیلیا): ایک پیالی دودھ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل ایک ہفتہ تک پئیں۔

    22.کھانسی: ایک پیالی گرم پانی میں دو چمچے شہد اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔ علاج دو ہفتہ تک جاری رکھیں ، ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔

    23.حملہ قلب (ہارٹ اٹیک): دل کے والو کی بندش، سانس لینے میں دقت، ٹھنڈا پسینہ اور دل پر دباؤ کی صورت میں ایک پیالی بکری کا دودھ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے سے قبل استعمال کریں۔ یہ علاج ۲۱ دن تک جاری رکھیں۔

    24.زچگی: بچہ کی پیدائش کے بعد ذہنی کمزوری، تھکاوٹ اور اخراجِ خون جیسے امراض میں ایک پیالی کھیرے کے جوس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے سے قبل استعمال کریں۔ یہ علاج ۴۰ دن تک جاری رکھیں۔

    25.پیٹ میں کیڑے: ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین بار صبح ناشتہ سے قبل، دوپہر اور رات میں استعمال کریں۔ یہ علاج ۱۰دن تک جاری رکھیں۔

    26.جوڑوں کا درد: ایک چمچہ سرکہ اور دو چمچہ شہد میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ جوڑوں کی تِل کے تیل سے مالش بھی کریں۔ ۲۱ دن تک گیس آور خوراک سے پرہیز کریں۔

    27.جسمانی صحت: صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک کلو گرام گندم کے آٹے میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر روٹی بنائیں اور کھائیں۔ ان شاء اللہ صحت برقرار رہے گی۔

    28.چہرہ اور جلد کی شادابی کے لئے: دو بڑے چمچہ شہد، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور نصف چائے کا چمچہ زیتون کا تیل اچھی طرح ملا کر صبح اور شام چہرہ پر ۴۰ دن تک لگائیں۔

    29.بواسیر: ایک چمچہ سرکہ اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر بواسیر کی جگہ پر دن میں دو بار لگائیں۔

    30. ماہواری میں بے ترتیبی: ایک چمچہ شہد اور نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر صبح ناشتہ سے قبل اور رات میں دو ہفتہ تک پئیں۔

    31.بے خوابی: آرام دہ نیند کے لئے رات کھانے کے بعد نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ایک چمچہ شہد میں ملا کر پئیں۔

    32.سستی : چست رہنے کیلئے روزانہ صبح ناشتہ سے قبل نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل دو چمچہ شہد کے ساتھ استعمال کریں۔

    33.شیرِ مادر: ماں کے دودھ میں اضافہ کے لئے ایک پیالی دودھ میں دو قطرے کلونجی تیل ڈال کر صبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے پیشتر پئیں۔

    34.درد معدہ : ہر قسم کے درد معدہ کو رفع کرنے کے لئے میٹھے سنگترہ کے ایک گلاس جوس میں دو چمچہ شہد اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں۔

    35.جوڑوں کے درد، کمر درد، گردن میں درد: دو عدد خشک انجیر کھا کر ایک پیالی دودھ میں چار قطرے کلونجی کا تیل ڈال کر پئیں اور اس کے بعد دو گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں۔ یہ علاج دو ماہ تک جاری رکھیں۔ آلو اور ٹماٹر سے پرہیز کریں۔

    36. رحم کے مسائل: بچہ دانی کے مختلف امراض میں نصف گڈی پودینہ کا عرق، ۲ چمچہ مصری کا سفوف میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اچھی طرح ملا کر صبح ناشتہ سے قبل استعمال کریں۔ علاج ۴۰ دن تک جاری رکھیں۔

    37.دانتوں میں درد: سوتے وقت روئی کے پھاہے کو کلونجی کے تیل میں گیلا کر کے متاثرہ حصہ میں رکھ دیں۔

    38.کانوں کی تکالیف کے لئے: ایک چائے کے چمچہ کلونجی کے تیل کو ایک بڑے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر اچھی طرح گرم کر لیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے سوتے وقت اس کے دو تین قطرے کانوں میں ڈال لیں۔ فوری افاقہ ہو گا۔

    39.جگر و معدہ کے امراض:دو سَو گرام شہد میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اچھی طرح ملا کر اس آمیزہ کا نصف صبح ناشتہ سے قبل اور نصف شام میں استعمال کریں۔ ایک ماہ تک اس نسخہ کو استعمال کریں اور ترش اشیاء سے پرہیز کریں۔

    40.مٹاپا: نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل میں دو چمچہ شہد نیم گرم پانی میں حل کر کے دن میں دو بار پئیں چاول سے پرہیز کریں

    41.ہکلانا، تتلانا: نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچے شہد اچھی طرح ملا کر اسے زبان کے اوپر دن میں دو بار رکھیں۔

    42.خشکی: دس گرام کلونجی کا تیل، تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام منہدی سفوف کو اچھی طرح ملا کر تھوڑا سا گرم کریں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
    دیسی نسخہ جات،جنسی و جسمانی بیماریوں کا علاج جڑی بوٹیوں کے فوائد اور بہترین تحریروں کے لئے ہمارا پیج لاٗیک کیجئے.اپنے دوستوں کو بھی شیئر کریں… شکریہ

  • مہربانی کر کے میری تعریفیں نہ کریں یہ میرے ایمان لئے خطرناک ہیں زائرہ وسیم

    مہربانی کر کے میری تعریفیں نہ کریں یہ میرے ایمان لئے خطرناک ہیں زائرہ وسیم

    بھارتی سابقہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کوخود کی تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں یہ میرے ایمان کے لیے خطرناک ہیں

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا
    https://twitter.com/ZairaWasimmm/status/1251218460656365569?s=20
    زائرہ وسیم نے اپنے پیغامی نوٹ میں لکھا کہ آپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم! میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن میں اس بارے میں نہیں بتا سکتی کہ میرے لیے یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں پریشان کن ہیں یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کے لیے بھی خطرناک ہیں

    زائرہ نے نے لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اللہ تعالی سے دُعا کرتی ہوں وہ میری ان تمام غلطیوں کو نظر انداز کردیں معاف کر دیں جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقوی کی روشنی سے روشن کردے اور میرے ایمان کو مزید بڑھا دے

    زائرہ نے کہا میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ میری اصلاح کرےاور مجھے علم نافع عطا فرمائے اور میرے دل اور زبان پر ہر وقت اسی کا ذکر رہے اور اسی کی یاد رہے اور میں اُس سے توبہ کرتی رہوں

    انہوں نے لکھا میری دعا ہے کہ میں اللہ کی خاطر صرف نیک عمل کروں، ثابت قدم رہوں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہی اس کے پاس واپس لوٹ جاؤں

    واضح رہے کہ زائرہ وسیم عامر خان کی دو بلاک بسٹر فلموں دنگل اور سیکریٹ سپر سٹار میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں پھر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں

    حمزہ علی عباسی کا مسلمانوں کے لئے خصوصی پیغام

    مثبت سوچ اور ذہنی سکون آنے والے مشکل حالات کا سامنا کرنے کی ہمت دیتی ہے ژالے سرحدی

  • منشا پاشا کو بھارتی مداح کا پیغام

    منشا پاشا کو بھارتی مداح کا پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو سوشل میڈیا پر ان کے بھارتی مداح نے امن بھرا پیغام دیا کہا کہ جس طرح پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں اِسی طرح بھارت میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امن پسند ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات کی تصاویر شیئر کیں جو اُس گفتگو کی ہیں جو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بھارتی مداح سے کی تھی یہ پیغام بھارتی مداح نے اداکارہ کی کنگنا رناوت پرحکومت کی حمایت کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بعد دیا


    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے بھارتی مداح نے انہیں لکھا کہ میڈم آپ اپنے بہت سے ٹوئٹ میں بھارت کے بارے میں بات کرتی ہیں یہاں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں اسی طرح بھارت میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امن پسند ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہیں

    بھارتی مداح نے لکھا کہ جس طرح پاکستانی بھارتی انٹرٹینمنٹ مواد کو پسند کرتے ہیں اسی طرح ہم بھی پاکستان کے فن کو دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن بھارت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو دشمن عناصر ہیں جو بد امنی کو فروغ دے رہے ہیں آپ اُن چند لوگوں کی وجہ سے پورے بھارت کو قصور وار نہ ٹھہرائیں کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں ہم آپ کو اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں، آپ اپنا خیال رکھیں اگر کوئی بات بری لگے تو اس کے لئے معذرت

    منشا پاشا نے بھارتی مداح کے پیغام کے جواب میں لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی سوچ کو میرے سامنے رکھا میں آئندہ اِس بات کا خیال رکھوں گی میری طرف سے آپ کے لیے بہت سارا پیار اور اپنا خیال رکھیں

    اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں اور انشاءاللہ ایک دن ایسا ضرور ممکن ہو گا

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ بطور اداکار ، ہمیں دنیا بھر سے اور خاص طور پر سرحد کے دوسری طرف سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ضروری ہے ، کسی ملک کی موجودہ حکومت سے تعریف نہیں کی جاتی ہے امن کے لئے کوشاں لاکھوں لوگ کام کر رہے ہیں اللہ ان کی مدد فرمائے۔ آمین۔

    مودی کی حمایت کرنے پر منشا پاشا کی کنگنا رناوت پر شدید تنقید

    موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

  • علی ظفر نے سولہ سال کی عمر میں لکھا گانا مداحوں لے لئے دوبارہ گا دیا

    علی ظفر نے سولہ سال کی عمر میں لکھا گانا مداحوں لے لئے دوبارہ گا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکارعلی ظفر نے 16 سال کی عمر میں لکھا گانا ایک بار پھر سے مداحوں کے لیے گالیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر اپنے مداحوں کے لیے وہ گانا نہیں رے نہیں گا رہے ہیں جو انہوں نے 16 سال کی عمر میں لکھا تھا اور کوک سٹوڈیو سیزن ٹو میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا
    https://www.instagram.com/tv/B_E6mi4lt0b/?igshid=1j1kmsd61o7gr
    گلوکار نے انسٹا گرام پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم پہلے انسان نہیں ہیں جو اپنے وجود کے مقصد سے متعلق بہت سے سوالات میں الجھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں ہر ایک انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک سوالات ہی پوچھتا رہتا ہے

    علی ظفر نے لکھا کہ ’ہاں سوال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی سچائی جاننے کے بعد کتنے مخلص، روادار اور ایماندار رہتے ہیں

    گلوکار نے لکھا کہ میرا یہ گانا یوٹیوب پر بھی موجود ہے، آپ وہاں جاکر یہ مکمل گانا سُن سکتے ہیں


    دوسری جانب ٹویٹر پر بھی علی ظفر نے اپنی یہ ویڈیو شئیر کی

    علی ظفرنے موجودہ حالات میں ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

    علی ظفر نے اپنی نئی غزل سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

  • اسلام میں سیاست کا تصور از قلم ۔۔۔  عاقب شاہین میر

    اسلام میں سیاست کا تصور از قلم ۔۔۔ عاقب شاہین میر

    اسلام میں سیاست کا تصور

    از قلم۔۔۔
    عاقب شاہین میر

    اسلام ایک مکمل دین ہے .اس دین کو اپنانے کےلیے قرآن نے ہمیں کچھ مسائل پیش کیے ہیں .جیسے توحید ،وعظ ،احوالِ معاشرہ وغیرہ ہیں ، ویسے ہی ایک اہم مسئلہ سیاست politics ہے لیکن یہ نام سنتے ہی ہمارے اندر ایک نفرت کی لہر پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ ہم دنیا کے گندے سیاست دانوں کے ذریعے ہی سیاست کو پہچانتے ہیں.آج میں بحیثیت ایک طالب علم آپ کے سامنے "اسلام میں سیاست کیا ہے” پیش کرنے جارہا ہوں .اللہ کوتاہیوں اور غلطیوں کو معاف فرما دے آمین .
    سیاست ,ساس یوس ,کا مصدر ہے جس کے معنی ہیں معاملات کی تدبیر کرنا اور نظام کو چلانا ۔قرآن مجید نے سیاست کے اصول و معالم کو بیان کردیا اور اس کے راستوں کو واضح کردیا ہے .سیاست کی دو قسمیں ہیں .خارجی سیاستforeign politics اور داخلی سیاستindigineous politics.
    قرآن کریم میں لفظ سیاست تو نہیں البتہ ایسی بہت سی آیات موجود ہیں جو سیاست کے مفہوم کو واضح کرتی ہیں، بلکہ قرآن کا بیشتر حصّہ سیاست پر مشتمل ہے، مثلاً عدل و انصاف، ا مر بالمعروف و نہی عن المنکر ،مظلوموں سے اظہارِ ہمدردی وحمایت ،ظالم اور ظلم سے نفرت اور اس کے علاوہ انبیا ٴاور اولیأ کرام کا اندازِ سیاست بھی قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے۔
    ڈاکٹر حمید اللہ لکھتے ہیں کہ ہمارے ہاں سیرت طیبہ کا جو پہلو سب سے زیادہ نمایاں ہے وہ حضور ﷺ کا داعی اور معلم انسانیت ہونا ہے، جبکہ لفظ "معلم” کا تقاضا یہ ہے کہ معلمِ انسانیت کی زندگی کے ہر پہلو کو سمیٹا جائے اور اس کی سیرت و سوانح کا علاقہ سیاسیات،سماجیات،اخلاقیات،معاملات،دعوت و تبلیغ اور زندگی کے ہر پہلو سے متعلق ہو مگر اکثر و بیشتر مصنفین اس پہلو سے پہلو تہی برتتے رہے ہیں ،علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ عدل وانصاف پر مبنی سیاست اسلامی شریعت کے خلاف نہیں ہو سکتی۔ بلکہ یہ عین اسلامی شریعت کا جزو ہے۔اسے ہم سیاست کا نام اس لیے دیتے ہیں کہ لوگوں میں یہی نام رائج ہے ورنہ اس کے لیے عدل الٰہی کا نام زیادہ موزوں ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ  کہتے ہیں کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور دنیا کے بغیر دین مکمل نہیں ہو سکتا ۔دین ایک بنیاد ہے اور حکمران اس بنیاد کا محافظ ہوتا ہے۔اسی لیے عادل حکمرانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا نائب کہا جاتا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  مبلغ اور داعی ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست سیاسی انسان بھی تھے.معروف لغوی طریحی اپنی کتاب مجمع البحرین میں لکھتے ہیں:
    السیاسة القیام علی الشیء بما یصلحه؛ کسی شے کی اصلاح کرتے ہوئے جو اقدام کیا جائے اس کو سیاست کہا جاتا ہے۔
    خارجی سیاست کا مدار دو اصولوں پر مشتمل ہے
    1دشمن کا قلع قمع کرنے کےلیے کافی قوت تیار کرنا ارشاد باری تعالی ہے :
    وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ.(انفال 60)
    تم ان کے مقابلے میں اپنی بھر قوت کی تیاری کرو اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی کہ اس سے تم اللہ کے دشمنوں کو خوف زدہ رکھ سکو اور ان کے سوا اوروں کو بھی .
    2اسی قوت پر مشتمل اتحادواتفاق کو قائم رکھنا .ارشاد باری تعالی ہے:
    ہر موقع پر مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ پر توکل کی تعلیم دینے والا قرآن کریم مسلمانوں کو ہر طرح کے سامان جنگ سے لیس ہونے کی تاکید کر رہا ہے۔9
    اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومنین کو حکم دیا ہے کہ وہ دشمنوں اور کافروں سے مقابلہ اور جنگ کرنے کے لیے اسلحہ، ساز و سامان، جنگ اور قوت و طاقت جمع کریں تاکہ دشمن خوف زدہ رہیں اور مسلمانوں کے خلاف اٹھنے کی جرات نہ کریں یعنی جنگ و جہاد اور دفاع کا حکم دیا گیا ہے ظاہر ہے سیاست کے بغیر یہ امور سر انجام دینا ممکن نہیں ہیں اس طرح سیاست کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔
    اسلامی حکومت کے فرائض میں سے ایک امت مسلمہ کے اتحاد کو مستحکم کرنا اور اس کے مفادات کی حفاظت کرنا بھی ہے۔ اس طرح سیاست کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے کہ اس کے ذریعے رعایا کی فلاح و بہبود اور ان کی حفاظت ہوتی ہے۔اتحادِ امت کے فروغ کے لیے سیاست ضروری امر ہے.ارشاد باری تعالی ہے۔۔ وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَھَا وَتَوَکَّلْ عَلَی اللہِﺚ اِنَّھ۫ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾
    ترجمہ: اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو بھی صلح کی طرف جھک جا اور اللہ پر بھروسہ رکھ، یقیناً وہ بہت سننے، جاننے والا ہے۔
    آیت میں دشمن سے معاہدہ امن کی پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔
    صلح و امن کے معاہدے کرنا اورسیاسی اعمال میں خارجہ پالیسی متعین کرنا ، ظاہرہے کہ ان امور کے لیے سیاست کا ہونا ضروری ہے۔
    ۷– دیگر امور کی انجام دہی کے لیے:
    داخلی سیاست کے مسائل امن و سلامتی,استحکامِ معاشرہ,ظلم کا خاتمہ اور مستحق کو اس کا حق دینا وغیرہ پر مشتمل ہیں داخلی سیاست چھ عظیم اصولوں پر مبنی ہے.
    1دین کی حفاظت :بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے .من بدل دينه فاقتلوه (بخاري)
    جس نے اپنے دین کو بدل لیا اس کو قتل کردو.
    2جانوں کی حفاظت :وَلَكُمْ فِى الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَّّآ اُولِى الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ (179)

    اور اے عقل مندو! تمہارے لیے قصاص میں زندگی ہے تاکہ تم (خونریزی سے) بچو۔
    اور دوسری جگہ بھی اللہ فرماتا ہے : كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِى الْقَتْلٰى..تم پر مقتولوں کا قصاص لینا فرض کیا گیا ہے .قرآن نے ہمیں واضح کر رکھا ہے کہ کیسے اس نظام زندگی کو چلایا جائے .
    3عقل کی حفاظت اللہ کا ارشاد ہے: يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِـرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ (90)

    اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر سب شیطان کے گندے کام ہیں سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ۔
    عقول کی حفاظت کے لئے ہی تو شارب خمر پر حد واجب کی گئی ہے .
    4انساب کی حفاظت اللہ فرماتا ہے .اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىْ فَاجْلِـدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْـدَةٍ.
    زناکار عورت ومرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ (النور 2)
    5 عزت کی حفاظت : ارشاد باری تعالی .
    وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً.(النور4)

    اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اَسی درے مارو.
    اور جو آخری مسئلہ ہے اس داخلی سیاست کا وہ ہے.
    6 مالوں کی حفاظت اللہ رب العزت فرماتا ہے .وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُـوٓا اَيْدِيَـهُمَا جَزَآءً بِمَا كَسَباَ نَكَالًا مِّنَ اللّـٰهِ ۗ وَاللّـٰهُ عَزِيْزٌ حَكِـيْـمٌ (المائدہ 38)

    اور چور خواہ مرد ہو یا عورت دونوں کے ہاتھ کاٹ دو یہ ان کی کمائی کا بدلہ اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا ہے، اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
    مزکورہ اصولوں سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ معاشرے کے من جملہ مسائل و مصالح کا حل قرآن مجید میں موجود ہے .یہی وہ کتاب ہے جس میں ہر سوال کا جواب ہے ۔۔-

  • ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بھی کسی کی محبت میں مبتلا ہیں لیکن میں وہمی ہوں اور چاہتی ہوں اسے دنیا سے چھپاؤں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کو آن لائن دیئے گئے ایک انٹرویو میں جہاں اپنے فنی کیریر اور نجی زندگی کے چند پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھایا اور اپنی زندگی کی دلچسپ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں

    ماہرہ خان نے ملک کے موجودہ حالات یعنی کورونا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ان حالات میں سب لوگوں اس وبا سے بچنے کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر نی چاہیئے سماجی دوری اختیار کرنی چاہئے بغیر کسی ضروری کام کے گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر نکلیں بھی تو حفاظتی تدابیر اختیار کر کے

    ماہرہ خا ن نے کہا کہ وہ قرنطینہ میں ہیں اوراپنے دوستوں رشتہ داروں سے بہت اداس ہیں بہت مس کر رہی ہیں سب کو ماہرہ خان نے کہا کہ اس وبا کے بعد نارمل زندگی کی طرف آتے ہمیں کچھ عرصہ لگے گا

    ثمینہ پیرزادہ نے کہ آپ نے ازخود تنہائی کے دوران کچھ دریافت کیا اپنے اندر سے کوئی رائٹر شاعر وغیرہ اس پر ماہرہ خان نے کہا میں نے جو پہلے آدھی پونی کتابیں پڑھ رکھیں تھیں وہ نکال کر پڑھیں ہیں

    ثمینہ پیرزادہ نے پوچھا کہ کیا لاکھوں کی دل دھڑکن ماہرہ کے دل کی دھڑکن کون ہے اور کیا ماہرہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا

    بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کامیاب اداکاری کے جوہر دکھا کر نام حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید اس بارے پوچھنے کی کوشش کی تو ماہرہ خان نے میں بہت شرمیلی ہوں کہہ کر بات کاٹ دی

    ثمینہ پیرزادہ بھی پیچھے نہ ہٹیں اور سوال کر دیا کہ کیا میں انہیں جانتی ہوں؟ ماہرہ خان نے جواب دیا ہوسکتا ہے آپ جانتی ہوں لیکن وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے

    میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید ایک اور سوال سامنے رکھ دیا کیا تم نام بتانا پسند کروگی؟ ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں میں وہمی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اسے دنیا سے چھپاؤں

    زندگی گلزار ہے سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اذلان پہلی ترجیح ہے میں کبھی اذلان کو منظرعام پر نہیں لائی شاید ہی کسی نے اُسے دیکھا ہو اگر دیکھا بھی ہوگا تو آدھا چہرہ یا پشت سے کھینچی گئی تصویرمیں اپنے پیاروں سے متعلق توہم پرست ہوں

    ثمینہ پیرزادہ نے اس بار سوال کرنے کے بجائے جوابا کہا کہ تم دنیا میں جو کچھ کرنا چاہتی ہو اور جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہو تم کو اس کا پورا اختیار حاصل ہے

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث 2015 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے

    ماہرہ خان کے مطابق مطلبی لوگ کون ہوتے ہیں؟

    ماہرہ خان کا اپنی پھپھو کے لئے جذباتی پیغام