Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے شوبز شخصیات سمیت دیگر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں شوبز شخصیات خود کو مصروف رکھنے اور اپنے مداحوں کو محفوظ کرنے کے لئے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں کوئی آن لائن کنسرٹ کر رہا ہے کوئی گھر کی صفائی کوئی کھانا بنانا سیکھ رہا ہے تو کوئی سلائی سیکھ رہا ہے

    باغی ٹی وی : شوبز شخصیات لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں اور اپنی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر کے اپنی مصروفیات شئیر کر رہے ہیں جبکہ مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں


    ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے

    سماجی رابطے کی وین سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ لوگوں کے لئے بہت ہی دلچسپ کچھ لا رہی ہوں انہوں نےProductivityinQuarantine #COVID2019 #Youtube # بھی استعما ل کئے

    واضح رہے کہ صبا قمر اپنے کیریئر میں کامیڈی، رومانوی اور سنجیدہ ہر طرح کے کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

    علاوہ ازیں اداکارہ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں بھارتی اداکار کے عرفان خان کے ہمراہ کام کر چکی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا

    خیال رہے کہ حال ہی میں فیروز خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں جہاں وہ مداحوں کے ساتھ مذہبی تعلیمات شیئر کریں گے

  • سرجری مکمل ہو گئی ہے اب صحت یاب ہو رہی ہوں نادیہ جمیل

    سرجری مکمل ہو گئی ہے اب صحت یاب ہو رہی ہوں نادیہ جمیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں معروف اداکارہ و سماجی کارکن نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں انہوں اس تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو اپنی صحت یابی کا بتایا لکھا کہ میرے پیاری ٹوئٹر فیملی میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب صحت یاب ہو رہی ہوں


    اداکارہ و سماجی کارکن نے لکھا کہ 20 تاریخ کو مجھے یہ معلوم ہوا تھا کہ مجھ میں کینسر پھیل گیا ہے اور اس کا علاج معالجے کا منصوبہ اس طرح شروع ہوگا

    نادیہ نے مداحوں سے ان کیلئے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ میرے لیے دعا کریں کہ میں اس مشکل گھڑی میں مثبت رہوں اور جو کچھ بھی ہو اللہ کی مرضی سے ہو

    نادیہ جمیل نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور ساتھ ہی اور محبت کا اظہار بھی کیا


    نادیہ جمیل کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے لکھا کہ میری پیاری نادو میں آپ کے لیے دُعاگو ہوں آپ مضبوط رہیں

    اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا ہو گئیں

  • موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

    موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث شوبز اور معروف شخصیات سمیت دیگر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث شوبز اور معروف شخصیات سمیت دیگر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں ایسے میں فنکار قرنطینہ میں رہتے ہوئے مختلف سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر محفوظ کر رہے ہیں ایسے میں حال ہی میں پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے بھی انسٹاگرام پر لائیو سیشن منعقد کیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا
    https://www.instagram.com/p/B_AaCKClKxA/?igshid=44wha38k08l7
    علی سیٹھی نے لاک ڈاؤن میں مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ میں پرفارم کیا اور بعدازاں ایک لائیو سیشن کی میزبانی بھی کی جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور گلوکارہ فریدہ خانم اور بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کو شامل کیا اس سیشن کے دوران بھارتی ہدایت کار ویشال بھردواج بھی جلوہ گر ہوئے

    علی سیٹھی کے اس سیشن کے بعد راحت فتح علی خان اور چند بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی آن لائن کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کرنے سے روک دیا

    بھارتی فلم ملازمین کے نوٹیفیکیشن کے بعد اب علی سیٹھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس حوا لے سے گلوکار ایک مرتبہ پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو آئے اور مداحوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات کی

    علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے کہ کسی بھارتی تنظیم نے اپنے ایک سرکرلر جاری کیا ہے جس میں انہوں اپنے فنکاروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا تک پر کام نہ کریں

    انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مجھےٹیگ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا گالیاں دی جا رہی ہیں کیوں کہ میں نے اس سب کی شروعات کی ہماری وہاں قدر نہیں ہر رہی آپ نے کیوں ایسا کیا جبکہ ہم ایسا نہیں سوچتے

    علی سیٹھی کے مطابق یہ سیشن اچانک ہوا تھا ہم نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی کہ ہم کسی تحریک کے ذریعے انسٹا پر یہ کام کریں گے

    انہوں نے کہا کہ موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں پوری دنیا میں ایسا ہے ہم پوری دنیا کی موسیقی سنتے ہیں لوگ ہمارے میوزک کو بھی سن کر پسند کرتے ہیں

    علی سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں میرا نہیں خیال کہ ہم اس چیز کو روک سکتے ہیں

    واضح رہے کہ بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں سمیت تمام تکنیکی کام کرنے والے عملے کو ہدایت کی تھی کہ لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کوئی سرگرمی نہ کریں

    بھارتی فنکاروں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کر نے پر پابندی عائد

    ریکھا بھردواج کا پاکستانی مداحوں کے لئے لائیو پرفارم کرنے کا اعلان

  • حالات،خدشات،امکانات اور اقدامات_!!!  تحریر:جویریہ چوہدری

    حالات،خدشات،امکانات اور اقدامات_!!! تحریر:جویریہ چوہدری

    حالات،خدشات،امکانات اور اقدامات_!!!
    (تحریر:جویریہ چوہدری)۔
    اس وقت پوری دنیا میں جو آواز ہر طرف گونج رہی ہے وہ ہے کورونا وائرس سے بیماری اور اس سے ہونے والی اموات…
    اور یہ بات دکھائی بھی دے رہی ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے…
    دنیا میں سپر پاور کہلانے والے امریکہ میں رپورٹ ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہزار بتائی جا رہی ہے اور تقریباً چھ لاکھ متاثرین ہیں…
    امریکی جنرل میلے کا کہنا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں،وائرس لیب میں نہیں بنا قدرتی طور پر آیا ہے…
    بیماریاں اور وبائیں بنی نوع انسان کو تاریخ میں بھی یرغمال بنائے رہی ہیں،اور اُس وقت بھی جب جدید سائنس کا وجود نہیں تھا اور لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن جاتے تھے…
    لیکن اس کے بعد جو صورتحال انسانوں کو درپیش رہی،وہ نسلِ انسانی کی بقاء معاشی،معاشرتی مسائل رہے ہیں…
    اسی طرح جنگوں کی تاریخ کو پڑھا جائے تو اس کے بعد بھی یہی صورتحال سامنے آتی رہی ہے…
    جن خطوں میں جنگ کے شعلے بھڑکا کر خانہ جنگیوں اور ٹیکنالوجی کے زعم میں طاقتیں حملہ آور رہی ہیں وہاں بھی انسانی المیہ ہر دور میں جنم لیتا رہا ہے…
    بھوک،افلاس،خوراک اور پانی کے لیئے خانہ جنگی معمول کی صورت اختیار کر گئی…
    آج بھی ہم دنیا کے نقشہ پر دیکھیں تو ان جنگ زدہ علاقوں میں انسانیت کس کرب،درد اور بھوک سے گزر رہی ہے،انسانیت کے نام نہاد علمبرداروں کو اس کے نتائج کی ذرا فکر نہیں ہے؟
    لاکھوں،کروڑوں کے اعتبار سے مائیگریشن کیا انسانی المیے کو جنم نہیں دیتی؟
    تو اس صورتحال میں اس چیز کا جو فائدہ اٹھاتے ہیں یہ وہ ممالک ہیں جو اپنی صنعتوں،اسلحہ کی فروخت اور فنڈز کی فراہمی سے دنیا کو یرغمال بنا کر اپنی معیشت کا جال وسیع اور مضبوط کرتے ہیں اور پھر اسی کی آڑ میں دنیا کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں…
    بڑے بڑے قرض فراہم کرنے والے اداروں کے بھلا اور کیا عزائم ہیں؟
    اور پھر ایسی صورتحال میں بھی سرمایہ دار اپنے سرمایہ دارانہ نظام کی مضبوطی کا سوچتا ہے…
    اپنی تجارت کے خسارے سے ڈرتا ہے اور اس کے لیئے خوف کی فضا پیدا کر کے مختلف سازشی نظریات کو پروان چڑھایا جاتا ہے…
    جس سے غریب اور تیسری دنیا کے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں…
    اب اس حالیہ وبائی مرض کو ہی لیا جائے تو تمام ترقی پزیر دنیا اپنی بند صنعتوں،بڑھتی بے روزگاری،اور ٹھپ برآمدات کی وجہ سے انہی عالمی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے…
    جنہوں نے قرض کی فراہمی کی آڑ میں اپنے ایجنڈے اسلامی دنیا پر مسلط کیئے ہیں…
    تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسی صورتحال جو جنگی اور ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہو…اس میں ہمیں کس شعور کی ضرورت اور کن اقدامات کی طرف بڑھنا ضروری ہے…
    دنیا میں اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے جب تک انسانیت کو مدنظر رکھ کر نہ سوچا جائے اور اپنے اپنے نظریات سے بالاتر ہو کر نہ سوچا جائے…
    پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کن مقاصد کے لیئے لڑی گئیں اور ان کے نتائج کیا نکلے؟
    لاکھوں لوگوں کی زندگیاں ختم ہونے کے بعد بڑے انسانی المیے نے بھی جنم لیا۔۔۔
    اب موجودہ صدی میں جس طرح انسانیت کی تذلیل ہوئی اور انسانی حقوق کی پامالی اور زیاں کی جو تاریخ رقم ہوئی یہ بھی ایک الگ اور المناک داستاں ہے…ملتِ اسلامیہ کو اس شدت سے پارہ پارہ کیا گیا ہے کہ کھلم کھلا احکامات کے باوجود اتنا بڑا بلاک متحد نظر نہیں آتا…
    اور اس کی واضح وجہ بھی تصورات،جذبات اور اندازِ فکر کا معیار جدا ہونا ہے…
    ایک عالمی اخوت میں منسلک ہو کر اپنی پس ماندگی اور غیر صحت مند اقتصادی حالت کی بحالی ناممکن نہیں ہے
    صرف(Quixotic)یعنی ہوائی قلعے بنانے یا خوابوں کی دنیا میں رہنے سے آگے بڑھ کر یہ وقت تعبیر کی طرف قدم بڑھانے کا ہے اور اُس شعور کو بیدار کرنےکا ہے کہ ہم بھی ایک مضبوط عالمی اقتصادی نظام سے دنیا کے مسائل کو کم کر سکتے ہیں اور انسانیت کی بقاء کے لیئے یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کر سکتے ہیں…
    اپنے وسائل سے اپنی دنیا آپ پیدا کر کے مشکلات کی گھڑیوں میں دنیا کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی آسانیوں کی راہیں ہموار کر سکتے ہیں…!!!
    اور خود ساختہ انسانی نظام کی جگہ انسانیت کے خالق کے دیئے گئے نظام کو نافذ کر کے انسانوں کے استحصال کا خاتمہ اور مکمل ضابطۂ حیات ہونے کی حقیقت دنیا پر واضح کر سکتے ہیں…!!!
    وبائیں تو پھوٹتی رہتی ہیں…
    مگر یہ عقل والوں کے لیئے آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی سے اپنا آپ منوانے اور سازشوں کے توڑ کا ایک موقع فراہم کرتی ہیں…
    یہ وقت بھی اتحاد سے اپنی راہیں صاف کرنے کا ہے…
    خالص انسانی بنیادوں پر لوگوں کی اعانت اور کسی فوٹو سیشن یا نام کے ٹھپے سے بے پرواہ ہو کر کام کرنے کا ہے…
    تاکہ کل کو قوم بھوک،افلاس،صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی،بے روزگاری اور ناقص غذائیں کھانے پر کسی گہری مایوسی میں نہ اُترنے پائے…!!!
    حالات کا رونا،کیا رونا حالات نے کس کا ساتھ دیا؟
    تم خود کو بدل کر دیکھو تو،حالات بدلتے جائیں گے…!!!
    قومیں تلاطم میں آ کر ہی سبق سیکھتی اور اپنا مقام پیدا کرتی ہیں…
    پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرتی اور درست سمت کا تعین کرتی ہیں…!!!
    اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے احوال پر رحم کر دے،بگاڑ کو سنوار دے اور تمام موذی بیماریوں سے نجات دے،جس کے قبضۂ قدرت میں کائنات کا ذرہ ذرہ ہے…!!!!!
    ==============================

  • بھارتی فنکاروں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کر نے پر پابندی عائد

    بھارتی فنکاروں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کر نے پر پابندی عائد

    بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائیز نے بھارتی فنکاروں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن ویڈیوز بنانے یا ان کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں سمیت تمام تکنیکی کام کرنے والے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کوئی بھی سرگرمی نہ کریں
    https://www.instagram.com/p/B-4huVgFBxQ/?igshid=605kptjd0h2a
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تنظیم کو پتہ چلا ہے کہ کچھ بھارتی فنکار تنظیم کی بندش کے باوجود پڑوسی ملک پاکستان کے فنکاروں اداکارو‌ں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں

    تنظیم نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ تنظیم کو پتہ چلا ہے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کچھ بھارتی موسیقار آن لائن کام کرنے جا رہے ہی، تاہم تنظیم اس بیان کے ذریعے ایسا قدم اٹھانے والوں کو روک رہی ہے

    احکامات میں کہا گیا کچھ بھارتی موسیقاروں اور تکنیکی عملے نے حال ہی میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن پروگرام میں معاونت کی اور یہ کہ وہ مزید بھی ایسا کرنے جا رہے ہیں جو کہ تنظیم کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے

    تنظیم نےاحکامات میں ارکان کو خبردار کیا گیا کہ وہ پاکستانی فنکاروں یا اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ آن لائن بھی کام کرنے سے گریز کریں دوسری صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی تنظیم نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے اپنا موقف اختیا کیا کہ ساری دنیا خطرناک وبا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے لیکن پاکستانی بارڈر پر ہماری فوج کو ما رہے ہیں

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ آپ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنےسے گریز کریں اور تنظیم کو یقین ہے کہ تمام ممبرز ان احکامات پر عمل کریں گے

    ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے مذکورہ نوٹیفکیشن ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے معروف گلوکارہ فریدہ خانم کے ساتھ بھارتی گلوکار ریکھا بھردواج اور ان کے شوہر کے ساتھ آن لائن ایک سیشن کیا تھا

    ریکھا بھردواج کا پاکستانی مداحوں کے لئے لائیو پرفارم کرنے کا اعلان

    ریکھا بھردواج کا پاکستانی مداحوں کے لئے لائیو پرفارم کرنے کا اعلان

  • بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی صبر اور ہمت سے کام لیں  صنم سیعد

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی صبر اور ہمت سے کام لیں صنم سیعد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکاروں اور ان کی ٹیم کو واپس لانے پرحکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے لوگوں کو صبر اور ہمت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت اورصبرسے کام لیں کیونکہ ان کی بھی مدد ہونے والی ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ حکومت اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ سمیت تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں ہرممکن کوشش کی انہوں نے دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے لوگوں کو صبر اور ہمت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت اورصبرسے کام لیں کیونکہ ان کی بھی مدد ہونے والی ہے

    اداکارہ نے کہا کہ دوست احباب، خاندان، میڈیا، حکومت، یونین ، تمام ادارے سب مل کر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو حفاظت کے ساتھ واپس لانے میں مدد کررہے ہیں

    صنم سعید نے ان لوگوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کواپنے وطن واپس آنے کے مرحلے سے متعلق آگاہ کریں گی تاکہ دوسرے محصورپاکستانی بھی تیاری کرسکیں اورپریشان نہ ہوں

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظرپروازیں بند ہونے کے باعث بنکاک میں صنم سعید کے ساتھ ساتھ محب مرزا، سارہ لورین اورشمعون عباسی سمیت پوری ٹیم پھنسی ہوئی تھی جن کو رواں ماہ 14 اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا گیا

    واضح رہے کہ اداکار محب مرزا اور شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لایا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں
    https://login.baaghitv.com/actors-coming-from-thailand-asked-govt-to-inquery-the-probe-aout-corona-tests/https://login.baaghitv.com/hmarey-masley-ka-notice-wafaqi-wuzra-ny-bhi-ly-liya-hai/

    تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ آج وطن واپسی

  • بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے وبا پھیل رہی ہے  سلمان خان

    بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے وبا پھیل رہی ہے سلمان خان

    بھارتی سپرسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی : بھارتی سپرسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تشویش کا بھی اظہار کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی
    https://www.instagram.com/tv/B_Arunbl6nW/?igshid=rvy1l8u73sz6
    ویڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہےکہ یہ زندگی کا بگ باس شروع ہو گیا ہے لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ اولنگن کررہے ہیں احکامات پر عمل نہیں کر رہے میرے سمیت سب لوگ گھروں میں بیٹھے چھٹی پر ہیں کوویڈ 19 نے سب کی چھٹی کر دی ہے لیکن ایسا لگا کہ کچھ دنوں میں یہ معاملہ ٹھیک ہوجاےئے گا بڑھ گیا پھر لاک ڈاؤن ہو گیا معاملہ گھمبیر ہو گیا

    دبنگ خان نے اپنے پیغام میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ ہسپتال سے بھاگ رہا ہے پر بھاگ کے جاؤ گے کہاں زندگی کی طرف یا موت کی طرف کورونا وائرس اونچ نیچ زات پات امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا اور وہ حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کر رہے حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے لیکن ملک میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے

    بھارتی اداکار اور بالی وڈ سپر سٹار نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھروں سے نہیں نکلتے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں انہوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے شہریوں کا فرض ہے کہ گھروں پر بیٹھیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ عبادت کرنی ہے گھروں میں کرو پوجا پاٹ کرنی ہے گھروں میں کروں

    سپر سٹار نے کہا کہ ڈاکٹر نرسیں اور پولیس آپ لوگوں کی حفاظت کی وجہ سے اس خطرناک وبا سے لڑ رہے ہیں طبی عملہ 18 گھنٹے ڈیوٹی کر رہا ہے آپ لوگوں کو بچانے کے لئے آپ لوگ اقدامات پر عمل نہیں کرو گے تو ان کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالو گے

    سلمان خان نے مزید کہا کہ چند ان لوگوں کی وجہ سے جو حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کر رہے گھروں میں نہیں بیٹھ رہے سماجی دوری اختیار نہیں کر رہے ان کی وجہ سے پورا بھارت لمبے وقت کے لیے گھر پر بیٹھے گا اگر آپ کے اقدامات صحیح ہوتے تو اب تک یہ لاک ڈاون ختم ہو چکا ہوتا اگر آپ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلتے تو پولیس آپ ہر ڈنڈے نہ برساتی اگر آپ نے کسی ضرورت کے تحت باہر نکلنا ہے تو پورے حفاظتی اقدامات کر کے اکیلے گھر سے نکلیں

    واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت قرنطینہ اختیا کئے ہو ئے ہیں اور وہ اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اکثر و بیشتر کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کر نے اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئتے سماجی دوری اختیار کرنے کا کہتے نظر آ رہے ہیں

    یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب نسل یا فرقہ سے ہو ، ہمایوں سعید

    جو ڈر گیا سمجھو وہ بچ گیا سلمان خان

    کورونا وائرس ؛ شاہ رخ نے قرنطنیہ سینٹر بنانے کے لئے ممبئی حکومت کو جگہ دے دی

  • عدم کے مسافر :  تحریر ؛ محمد نعیم شہزاد

    عدم کے مسافر : تحریر ؛ محمد نعیم شہزاد

    عدم کے مسافر

    محمد نعیم شہزاد

    کائنات اور اس کی ہر شے فانی اور عدیم المدت ہے۔ انسان اشرف المخلوقات ہے مگر اس جو اس کائنات میں بعد میں بھیجا گیا اس کا اصل مستقر جنت عدن ہے اور اپنی کوتاہی اور عدو مبین شیطان مردود کے دام میں آ کر یہ اپنے اس گھر کو کھو بیٹھا اور عارضی طور پر اسے دنیا میں بھیج دیا گیا۔ یہاں انسان کو مستقر الی یوم معلوم (متعین کردہ مدت تک قیام) اور متاع الی حین (مقررہ وقت تک نفع و فائدہ) عطا کر دیے گئے۔ انسان کی فطرت میں اصل کی طرف لوٹنے کی جستجو ودیعت کر دی گئی ہےلہذا وہ اس دنیا میں ایسی آسائش پیدا کرنے کی جستجو میں رہتا ہے جیسی اسے جنت میں حاصل تھی۔ آپ غور کریں تو جتنی دور حاضر کی ایجادات ہیں وہ انسان کو راحت و آرام پہنچانے کا سامان کرتی ہیں۔ انسان نے گرمی، سردی سے بچنے کے وسائل ایجاد کر لیے، آٹومیشن اور روبوٹکس کے ذریعے انسان بیٹھے بٹھائے اپنی مرضی کے کام انجام دے سکتا ہے اور خلا کی تسخیر کرتا ہے۔ اس کی ترقی کا یہ حال ہے کہ شاعر یہ کہنے پر مجبور ہو گیا

    عروج آدم خاکی سے انجم سہمے بیٹھے ہیں
    کہ یہ ٹوٹا ہوا تارہ مہ کامل نہ بن جائے

    لیکن انسان سے ایک بڑی خطا جو سرزد ہوتی ہے وہ اس بات کو یکسر بھلا دینا ہے کہ اس کا یہ ٹھکانہ عارضی اور وقتی ہے۔ اس کی اس جہان کی آسائشیں اور جملہ سہولیات بھی اس دنیا تک ہی محدود رہنے والی ہیں مگر اس کی حقیقی زندگی تو اس کے بعد شروع ہونے والی ہے۔

    عدم کا یہ مسافر اس عدیم الوقت زندگی کو ہی حقیقت سمجھ بیٹھتا ہے۔ ابن الوقتی دستور حیات اور عبد الدینار و دراہم بننا اس کا طرز زندگی بن کر رہ گیا۔ دنیا کی ظاہری چکا چوند میں کھو کر اپنے مقصد کو بھلا بیٹھا اور اتنا ضعیف الحافظہ واقع ہوا کہ آنکھوں کے سامنے اپنے ہی ہاتھوں سے اعزا و اقارب کو مدفن میں اتارتا ہے اور خود کو امر سمجھتا ہے۔ ان بھول بھلیوں میں ایسا الجھا کہ حقیقت کو سراب اور اس دنیا کے فسوں کو حقیقت سمجھ بیٹھا۔ انسان کی آنکھ اسی وقت کھلتی ہے جب یہ ہمیشہ کے لیے بند ہونے کے قریب ہوتی ہے۔ مگر سکرۃ الموت کے وقت نزع کے عالم میں تو اس کی وصیت کا اعتبار نہیں کیا جاتا تو توبہ کیونکر قبول ہو گی۔

    سنبھل جائیے۔ اس دنیا میں اپنے مقام کو پہچانیے۔ یہ جہان فانی ہے اس کے لیے اتنی کوشش کریں جتنا یہاں کا قیام ہے۔ اپنی توانائیاں پورے طور پر اس جہان کے لیے صرف کریں جو بقا کا جہان ہے جہاں کی زندگی ہمیشگی کی ہے اور نعمتوں کو زوال نہیں۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب رات کے قریب 12 بجے سونے کی تیاری میں تھا فون کی گھنٹی بجی اور بڑی بہن کی وفات کی دلسوز خبر سنائی گئی۔ اللہ کی قضا پر انسان خود کو کس قدر بے بس تصور کرتا ہے۔ کوئی اپنے آپ کو کتنا ہی بااثر نہ سمجھتا ہو اللہ کی قدرت کے آگے بے بس ہے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ مجھے حقیقت میں موت یاد آئی کہ یہ وقت مجھ پر بھی آئے گا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کی درخواست کی اور اپنے گریبان میں جھانکا۔ اپنی بداعمالیوں پر ندامت کا اظہار اور نیکی پر مداومت کے ساتھ اک نیا عزم کیا۔ میت کے غسل، تکفین و تدفین کے معاملات میں کئی بار شامل ہوا یہ پہلا موقع تھا جب کسی قبر میں اترا اور محسوس کیا کہ اس میں کیا احساس ہوتا ہے۔ ان سب باتوں کے ذکر کا مقصد تذکیر بایام اللہ ہے۔ کیونکہ فرمان الہی کے مطابق نصیحت فائدہ دیتی ہے۔ اللہ سے اس دعا کے ساتھ کہ وہ ان نگارشات کو ہمارے لیے مفید بنائے ایک بار پھر گزارش کروں گا کہ اس فانی دنیا میں ہم ہمیشہ کی زندگی کی تیاری کے لیے آئے ہیں ۔ خاتمہ باالایمان ہو جائے تو عدم کے مسافر خلد میں فلاح پا جائیں گے۔
    و ما توفیقی الا باللہ

  • میری مرضی کیا ہے؟  احمد علی ہاشمی

    میری مرضی کیا ہے؟ احمد علی ہاشمی

    میری مرضی کیا ہے؟
    احمد علی ہاشمی

    مظاہرِ مرضی

    تجھ کو رب سے مانگ کے لوں گا
    نہ چلے گی تیری مرضی
    تم بھی اس کے میں بھی اس کا
    اور اسی کی چلے گی مرضی

    تجھ بن جیون سُونا سُونا
    سُونے ہی دن رات میرے
    تجھ کو پا کر ہی دم لوں گا
    یہ ہی ہے اب میری مرضی
    ——————————-
    حقیقتِ مرضی

    عشق بیماری جیسا یارو
    جس کو لگتا ہے وہ جانے
    مرض ہی بن جاتا ہے مرضی
    ہو گا وہی جو اسکی مرضی

    حسن مجازی، روپ مجازی
    ہوتا ہے یہ عشق مجازی
    روح سے جب تم پیار کرو تو
    جان لو گے تم حق کی مرضی

    مرضی، مرضی نہ تم کرنا
    اس کی مرضی پر تم رہنا
    مرضی سے کچھ کر نہیں سکتے
    لیکن برا ہے مرض یہ مرضی

  • کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو رمضان نشریات کے حوالے سے احکامات جاری

    کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو رمضان نشریات کے حوالے سے احکامات جاری

    پیمرا نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں

    باغی ٹی وی : کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو رمضان نشریات کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیمرا کے ہینڈلر اکاؤنٹ پر پیمرا کے احکامات کے چند نوٹس شئیر کئے جس میں پیمرا نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں پیمرا نے اپنے جاری کیں نوٹس میں کہا کہ رمضان کے بابرکت اور رحمتوں والے مہینے میں تمام مسلمان اکٹھے ہو کر عبادات کرتے ہیں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی توبہ کرتے ہیں اور اللہ کی رحمت کے طلبگار ہوتے ہیں


    پیمرا نے اپنے نوٹیفیکشن ممیں کہا کہ تمام پیمرا لائسنس ہولڈر جانتے ہیں کہ پوری دنیا کو اس وقت تاریخ کے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے جہاں ہر قوم مل کر اور انفرادی طور پر اس وبائی مرض کووڈ 19 سے مقابلہ کر رہی ہے پاکستان بھی اس میں شامل ہے چونکہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے ماہرین سماجی فاصلے کی تجویز دی ہے اس لیے پیمرا کے تمام لائسنس یافتگان کو گزشتہ برس کی رمضان نشریات کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے

    پیمرا نے کہا کہ سحر اور افطار کے وقت حاظرین پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے بلکی گھروں میں بیٹھ کر لائیو پروگرام دیکھیں گے کیونکہ ہجوم اس وبا کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتا ہے لہذا پروگرام ٹائم بس میزبان اور چینل کی ٹیم کے چند ممبران ہی موجود ہوں

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوالےسے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں

    رمضان ٹرانسمیشن میں اگر ایک سے زائد افراد نشریات کی میزبانی کررہے ہیں تو دونوں کے درمیان فاصلہ ایک میٹر سے کم نہیں ہونا چاہیئے

    پروگرام میں نشریات کے دوران سیٹ پر صرف ایک مہمان ہونا چاہیئے

    وبا کے باعث دنیا کو بھوک، غربت، وسائل کی کمی اور بے روزگاری کا سامنا ہے اس لیے تحائف، موٹر بائیکس، کاروں یا ٹی وی وغیرہ کی نمائش نہ کی جائے کیوںکہ اس کے منفی سماجی اثرات مرتب ہوں گے

    نعت کوئز یا تقریری مقابلے وغیرہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے مثلاً ویڈیو لنک وغیرہ

    چونکہ حکومت پاکستان کی جانب سے اجتماعات پر پابندی ہے اس لیے وائرس سے تحفظ کے لیے شہر رمضان یا بڑے سیٹس نہ لگائے جائیں

    رمضان نشریات پروگرام کے سیٹ سے منسلک متعلقہ عملے کو مناسب حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں تاکہ وہ کورونا وائرس سے خوس کو محفوظ رکھ سکیں اور اس وبا کے پھئلاؤ کی وجہ نہ بن سکیں

    آن اسکرین یا آف اسکرین دو افراد کے درمیان کم از کم فاصلہ ایک میٹر سے زائد ہونا چاہیئے

    نشریات کے لیے اسٹوڈیو میں استعمال ہونے والےآلات اور گیجٹس کو باقاعدگی کے ساتھ سٹرلائز کیا جائے

    اسٹوڈیوز کے اندر اور داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کی سہولت بھی فراہم کی جائے

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے اس کے برعکس ان نوٹیفیکیشنزکی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

    اسٹوڈیو کے مین گیٹ پر جراثیم کش واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا جائے

    نماز تراویح کے لیے وفاقی حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے

    اس کے ساتھ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو اپنے نوٹیفیکشن مین دئے گئے یہ بھی ہدایت کی کہ کوئی بھی ایسا مواد پروگرامز اور رمضان ٹرانسمیشن میں نہ نشر کیا جائے جو اسلام یا پاکستان کے نظریے کے خلاف ہو

    حکومت سرکاری سطح پر اجتماعی استغفار و توبہ کا پروگرام ترتیب دے،متحدہ علماء محاذ

    حج ہوگا یا نہیں فیصلے کا وقت بتا دیا گیا