Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بے آواز مخلوق کی آوز بنیں ثنا فخر کی مداحوں سے درخواست

    بے آواز مخلوق کی آوز بنیں ثنا فخر کی مداحوں سے درخواست

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا ء فخر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں آوارہ جانوروں کی آواز بنیں جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لیے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں آوارہ جانوروں کی آواز بنیں جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لیے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء فخر نے اپنے1 منٹ اور 3 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا آج میں آپ سے بہت ضروری پیغام شیئر کرنا چاہتی ہوں
    https://www.instagram.com/tv/B-4OeqyDQSe/?igshid=1aj9chg3sme2i
    اداکارہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی ہر مخلوق خدائے برتر کی تخلیق کردہ ہے جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لیے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے

    ثناء فخر نے کہا کہ گلیوں میں گھومنے والے جانوروں کا بھی اس زمین پر اتنا ہی حق ہے جتنا ہم سب کاہے

    اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ آئیں ہم سب مل کر حکومت سے اپیل کریں کہ وہ گلیوں میں گھومنے والے جانوروں کو مارنے پر مستقل پابندی عائد کریں کہ جس طرح کتوں کوظالمانہ طریقے سے قتل کیا جاتا ہے ایسا کرنے کا ہمیں کوئی حق نہیں

    انہوں نے عوام سے کہا کہ اس بے آواز مخلوق کی آواز بنیں انہیں گود لیں پالیں اور ان کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کریں

    لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

  • حمزہ علی عباسی کا مسلمانوں کے لئے خصوصی پیغام

    حمزہ علی عباسی کا مسلمانوں کے لئے خصوصی پیغام

    اسلام کی خاطر شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والےپاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹریکے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ نظریہ کبھی نہیں ہونا چاہیئے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں ، آپ کس ملک / قبیلے / مذہبی عقائد میں پیدا ہوئے ہیں


    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ لہذا اگر آپ ان چیزوں پر غرور و تکبر کرتے ہیں یا ان چیزوں پر برتری کا احساس رکھتے ہیں جن کا آپ نے انتخاب بھی نہیں کیا ہے تو یہ غلط ہے

    الف ڈرامے میں قلب مومن کا کردار ادا کرنے والے اد اکار نے لکھا کہ تو جان لیں کہ یہ سب خصوصیات ابلیس ، شیطان کی ہیں

    حمزہ عباسی نےمسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئےلکھا کہ بجائے غرور تکبر اختیار کرنے کے اللہ کے لئے عاجزی اختیار کرو

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور اکثر ٹوئٹر پر اسلام سے متعلق معلوماتی پیغامات جاری کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے یو ٹیو ب چینل پر بھی اسلام کے متعلق بتاتے نظر آتے ہیں

  • جمیل فاروقی کو ختم نبوت پر خاموشی کے بدلے کینیڈا میں مستقل رہائش اور پر تعیش زندگی کی آفر

    جمیل فاروقی کو ختم نبوت پر خاموشی کے بدلے کینیڈا میں مستقل رہائش اور پر تعیش زندگی کی آفر

    ختم نبوتؐ کے معاملے پر بات نہ کرنے کی بات کس نے کی ؟ کینیڈا میں مستقل رہائش اور پرُتعیش زندگی کے بدلے کیا کرنے کی آفر کی گئی ؟ بات دل میں تھی سو کردی : جمیل فاروقی کا پہلا "وی لاگ”

    کالم نگار اور اینکر پرسن جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک معروف شخصیت نے ختم نبوت کے متعلق بات نہ کرنے پر پرکشش آفرز دیں جسے انہوں نے رد کر دیا تھا

    باغی ٹی وی : جمیل فاروقی نے اپنے یو ٹیب چینل پر پہلی ویلاگ ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا
    https://www.youtube.com/watch?v=SR8Pg3–JCg&feature=youtu.be
    جمیل فاروقی نے کہا کہ میں نے حرف راز شو میں اوریا مقبول سے علیحدگی اختیار کی تو کچھ نادیدہ قوتیں میرے ساتھ رابطے میں آئیں مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی وہ کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل کی معروف شخصیت تھے ان کا اور ان کے ادارے کا نام میں نہیں لینا چاہتا ان کو میں خاموشی سے سنتا رہا جبکہ ان کا تذکرہ۔اوریا مقبول صاحب سے بھی ایک دو مرتبہ کیا

    جمیل فارقی کے مطابق اس شخص نے انہیں بتایا کہ میں پکا مسلمان اور پکا پاکستانی ہوں 35 سال سے کینیڈا میں مقیم ہوں مجھے آپ کا کام بات کرنے کا انداز بہت اچھا لگا بہت امیدیں ہیں آپ سے آپ ملک کا مستقبل ہیں وغیرہ جیسی چکنی چپڑی باتیں میرے ساتھ کیں

    جمیل فاروقی نے کہا کہ اس شخص نے مجھے پوچھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے کیسے حالات ہیں ؟ جس پر میں نے جواب دیاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حالات دیگر ممالک جیسے انڈیا. بنگلہ دیش یورپ ویسٹ ممالک کی نسبت اچھے ہیں میرے اس جواب پر کینیڈین شخص نے باتوں باتوں میں کہا کہ پاکستان میں کچھ اقلیتوں جیسے عیسائیوں احمدیوں قادیانیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا صرف یہی نہیں انہوں نے اوریا صاحب کے بارے میں بھی کافی نیگیٹیو کہا اور مجھے آفر کی کہ آپ میرے ساتھ میرے چینل پر بطور اینالسٹ کام کریں

    جمیل فاروقی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس شخص نے مجھے اپنے چینل پر کام کرنے کے ساتھ متعدد آفرز دیتے ہوئے کہا کہ آپ کینیڈا آجائیں آپ کینڈین جس خوبصورت لڑکی سے کہیں گے آپ کی شادی کروانے کے لیے تیار ہیں اپنے چینل میں شئیرز دیں گے نارمل فلائٹ کی بجائے چارٹرڈ فلائٹ سے آپکو لایا جائے گا اور ایسا پروٹوکول دیا جائے گا جس پر ساری دنیا عش عش کر اٹھے گی

    جمیل فاروقی نے کہا ان کی تمام آفرز کے بعد میں نے پوچھا کہ آپ ساری آفرز مجھے کیوں دے رہے ہیں ان کے پیچھے وجہ کیا ہے؟ میں محنت کرنے والا آدمی ہوں اللہ نے مجھے عزت دی ہے رزق حلال کمانے والا آدمی ہوں بسوں میں سفر کر کے محنت سے اس مقام۔تک پہنچا ہوں آپ یہ سب آفرز مجھے کیوں دے رہے ہیں؟ جمیل فاروقی نے کہا کہ میرے ان سوالات کے جواب میں اس شخص نے کہا آپ نے بس ایک کام کرنا یے کہ ختم نبوتؐ کے متعلق بات نہیں کرنی جمیل فاروقی کے مطابق اس کی اس بات پرمیرے پاوں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور اگلے لمحے میں نے لبیک یارسول اللہ کا کہنا شروع کر دیا

    جمیل فاروقی کے مطابق ختم نبوتؐ کے متعلق اس طرح بات کر نے کا مطلب وہ شخص قادیانی تھا جس کی میں بعد میں معلومات نکلوائیں تو وہ احمدیوں کا ایک بہت بڑا سربراہ تھا

    جمیل فاروقی نے کہا یہ بات میں بہت عرصے سے عوام کے ساتھ شئیر کر نا چاہ رہا تھا اور مجھے لگا کہ آپ کو بتانا چاہیے کہ ایسے ایکٹس ہوتے ہیں لوگوں کو ایسے پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے جو ان پر تعیش آفرز کے پیچھے اپنے عقیدے سے ہٹ جاتے ہیں وہ دائرہ۔اسلام بلکہ میرے نزدیک دائرہ انسان سے خارج ہو جاتے ہیں

    جمیل فاروقی کے مطابق اس دوران وہ چھ سے سات ماہ بےروزگار رہے عمرہ بھی کیا اور اس دوران اس واقعے کے بعد جو تجلیات اور راز میرے اوپر ظاہر ہوئے وہ دیکھا جو دنیا میں بہت کم لوگوں نے دیکھا ہو گا

    جمیل فاروقی نے کہا آپ نیوز بند ہونے کے بعد ایک انٹر نیشنل جریدے سے مجھے کالم لکھنے کی کے ہوئی جس کے بعد اس ادارے کے کنٹری ہیڈ سے بات ہوئی اس نے میرے کالمز کی تعریفیں کیں اور پرکشش پیکج کی آفر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کی ایک پالیسی ہے کہ آپ نے قادیانیوں کے خلاف نہیں لکھنا

    جمیل فاروقی نے کہا یہ مجھے حیران کر دینے والی بات تھی کیونکہ میری سوچ کے مطابق وہ کے انٹر نیشنل یا سیاسی پالیسی کے بارے میں بتائیں گے لیکن انہوں نے مذہب کے بارے میں بات کی اس پر میں نے ان کی آفر کو منع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے جریدے کے لیے آرٹیکلز نہیں لکھنے میرے لیے میرا اللہ کافی ہے اور میں حق حلال کی کمائی سے گزارا کر رہا ہوں کرتا آیا ہوں اور کرتا رہوں گا

    ویڈیو کے آخر میں جمیل فاروقی نے کہا کہ اللہ نے عزت نام سب کچھ دیا پاکستان میرا ملک ہے اس کی مٹی میں ہی خاک ہونا ہے یہیں جینا مرنا ہے کہیں کینِیڈا امریکہ لندن کے ویزے نہیں لینا مجھے اسی ملک کی عوام کے لیے جینا ہے اور مرنا ہے

    یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب نسل یا فرقہ سے ہو ، ہمایوں سعید

    صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کرام کی بیٹھک جاری، رمضان میں عبادات بارے جاری ہو گا اعلامیہ

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

  • پزا کھانے کے شوقین آرڈر کرنے سے قبل یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے….!!!

    پزا کھانے کے شوقین آرڈر کرنے سے قبل یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے….!!!

    باغی ٹی وی خصوصی رپورٹ

    پزا کھانے کے شوقین آرڈر کرنے سے قبل یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے….!!!

  • معجزات قرآن قسط  1 ؛ مادے کی اکثریت سے کالے سوراخ کا تشکیل پانا ؛ بقلم:  سلطان سکندر!!!

    معجزات قرآن قسط 1 ؛ مادے کی اکثریت سے کالے سوراخ کا تشکیل پانا ؛ بقلم: سلطان سکندر!!!

    معجزات قرآن قسط 1

    پلسار ایسے نیوٹران ستارے ہیں جو. محو گردش ہیں.

    بہت سے نیوٹران ستارے جتنے بھی آج تک دریافت ہوسکے ہیں سب ریڈیو پلسار (ستارے کی قسم) ہی ہیں.. وہ ریڈیو پلسار اس لئے کہلائے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے اندر سے شعاعیں نکالتے ہیں. ہم بآسانی ریڈیو ٹیلی سکوپ کو ایک سپیکر سے کنیکٹ کر کہ پلسار کی آواز سن سکتے ہیں. پلسار ستارے کی آواز ایسی ہوتی ہے جیسے کوئی مسلسل کھٹکھٹا رہا ہو….
    قرآن اسے اس طرح بیان کرتا ہے ” وہ جو دستک دیتا ہے”
    Quran 86:1-3

    "وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ (1)
    آسمان کی قسم ہے اور دستک دینے والے کی۔

    وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ (2)
    اور آپ کو کیا معلوم کہ دستک دینے والی چیز کیا ہے۔

    اَلنَّجْمُ الثَّاقِبُ (3)
    وہ سوراخ کرنے والا ستارہ ہے۔


    عربی لفظ "ثقب” کا مطلب ہے ایک سوراخ، اور”ثاقب” کا مطلب ہے سوراخ کرنے والا،
    قرآن دستک دینے والے ستارے کے متعلق بیان کر رہا ہے جو سوراخ کرتا ہے،

    پلسارز ایسے نیوٹرانز ستارے ہیں جو گردش کرتے ہیں۔ جیسے جیسے مادہ نیوٹران سٹار میں گرتا جاتا ہے ویسے ویسے ہی اسکا ماس بڑھتا جاتا ہے اور یہ ماس اسکی گریویٹی کو بھی بڑھاتا جاتا ہے۔ لیکن درحقیقت گریویٹی خلاء کی گولائی میں ہے۔ ایک نیوٹران سٹار اس خلاء(گولائی) کو مسخ کر دیتا ہے۔ جیسے جیسے مادہ نیوٹران(اس گولائی) میں گرتا جاتا ہے ستارے کی شکل بگڑتی جاتی ہے۔
    پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ بگاڑ کافی حد تک گہرا ہو جاتا ہے جو اس خلاء میں ایک سوراخ بنا دیتا ہے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 1400 سال پہلے آنے والا ایک امی شخص(محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کیسے جان سکتا ہے کہ پلسارز(نیوڑران ستارے) اس خلاء میں سوراخ کرتے ہیں؟؟؟؟
    یہ رب العالمین کے ہونے کی ایک بڑی دلیل ہے۔

    ہمارا سورج ایک بہت چھوٹا ستارہ ہے۔ اصل میں ہمارا شمسی نظام(جن میں وہ ایٹمز بھی شامل ہیں جو ہم نے بنائے) ایک ٹوٹا ہوا ستارے سے بنا ہے جو کہ 100 گناہ ہمارے سورج سے بڑا ہے۔
    کچھ ستارے ہمارے اتنے بڑے سورج سے بھی کہی زیادہ بڑے ہیں، لہذا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ستارے کتنے بڑے ہیں۔
    تاہم بائبل کے مطابق یہ ستارے اتنے چھوٹے ہیں کہ یہ زمین پر گر جائیں گے(30-24 :13)
    یسوع مسیح نے کہا کہ ستارے ہماری دوسری نسل کے آنے سے پہلے زمین پر گر جائیں گے۔
    جیسا کہ اس نسل کو گزرے کافی عرصہ ہوچکا ہے اور نہ ہی کوئی ستارہ زمین پر گرا ہے اور نہ گرے گا، آپ جانتے ہیں کیوں؟؟
    کیونکہ زمین کسی ستارے سے ٹکرانے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔

    بقلم سلطان سکندر!!!

    محمد ارسلان

  • انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

    انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی پر نہ لکھنے کی وجہ بتادی

    لاہور: انور مقصود اپنے بیٹے بلال مقصود کے ہمراہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو آئے اور مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے انور مقصود سے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اب ٹی وی کے لیے کیوں لکھنا چھوڑ دیا ہے ؟

    انور مقصود نے ماضی کی معروف ادبی شخصیات کا نام گنواتے ہوئے آگے سے ہی سوال کرڈالا کہ کیا اب یہ سارے لوگ لکھتے ہیں

    انور مقصود نے کہا کہ کیا اب اشفاق احمد لکھ رہے ہیں بانو قدسیہ نہیں لکھ رہیں فاطمہ ثریا بجیا بھی نہیں لکھ رہیں انور مقصود نے ناموں کی فہرست اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ منو بھائی اور انتظار حسین بھی نہیں لکھ رہے

    انور مقصود نے کہا کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ جواب ملتا ہے کہ یہ سب تو وفات پا گئے ہیں تو میرا ان سب لوگوں کو جواب ہے کہ یہ سب اپنے ساتھ ڈرامہ بھی لے گئے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے نام اور اشتہاروں سے ہی انکے معیار کا اندازہ ہوجاتا ہے ٹی وی کے چند معروف ڈراموں کے نام لیتے ہوئے طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے تنقید بھی کرڈالی جس سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے

    انہوں نے چند مشہور ڈراموں میرے پاس تم ہو، ناممکن ، چیخ اور دیگر ڈراموں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ایسے ناموں کے ساتھ تو میں نہیں لکھ سکتا سا تھ ہی انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مذکورہ ڈرامے اچھے ڈرامے ہیں اور آپ لوگ پسند بھی کرتے ہیں

    اپنی زندگی میں جنگیں اور سیاسی انتشار دیکھے ہیں لیکن اس سے بدترین وقت کبھی نہیں دیکھا انور مقصود

  • عروہ حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل

    عروہ حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے اپنے ویڈیا پیغام میں کہا کہ اس وقت جو لوگ میری اس ویڈیو کو دیکھ رہے ہیںمیری ان سے درخواست ہے خاص طور پراوورسیز پاکستانی جو ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں براہ مہربانی اپنے عطیات وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں


    اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہاں کے لوگ صرف کورونا سے ہی نہیں بلکہ بھوک سے بھی لڑرہے ہیں عروہ حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے

    عروہ حسین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بہتر قدم آگے بڑھائیں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں اپنے عطیات وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ‘ میں جمع کروائیں آگے آئیں اور جان بچائیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے مہوش حیات نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائے گئے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ‘ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل کی تھی

    مہوش حیات کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

  • آن لائن کنسرٹ سے ملنے والا معاوضہ مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا  ابرارلحق

    آن لائن کنسرٹ سے ملنے والا معاوضہ مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا ابرارلحق

    پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق کو امریکا میں آن لائن کنسرٹ کرنے کی دعوت دی گئی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معورف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار لحق کو امریکا میں آن لائن کنسرٹ کرنے کی دعوت
    دی گئی جس کا اعلان گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا


    گلوکار ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے امریکا میں آن لائن کنسرٹ کی پیش کش کی گئی ہے

    انہوں نے بتایا کہ امریکا میں آن لائن کنسرٹ کے عوض ملنے والے اشیائے خورونوش کے ٹرک کو مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا


    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی ابرار الحق کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے اس عمل کو سراہا

    مداحوں کی جانب سے بھی گلوکار کے اس عمل کو سراہا گیا


  • مذہب،ثقافت اور زبانیں پاکستان کی سب سے خوبصورت چیزیں ہیں شہزاد رائے

    مذہب،ثقافت اور زبانیں پاکستان کی سب سے خوبصورت چیزیں ہیں شہزاد رائے

    مذہب، ثقافت اور زبانیں پاکستان کے بارے میں سب سے خوبصورت چیزیں ہے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ تین مختلف زبانوں گجراتی، پنجابی اور اُردو میں نعت تیرے در پہ خالی جھولی لایا ہوں ، تو نظر کرم کر دے آیا ہوں پڑھ رہے ہیں


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے لکھا کہ زبانوں ، ثقافت اور مذہب کا تنوع پاکستان کی سب سے خوبصورت چیز ہے

    شہزاد رائے نے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھ نہ سکیں لیکن مجھے امید ہے کہ کوویڈ 19 میں برقرار رہنے والی دوری سے ہمیں ان تمام چیزوں کی عکاسی کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو ہمارے درمیان اچھی بات ہے

    گلوکار و سماجی کارکن نے لکھا کہ میں اپنے تجربے کو تین مشترکہ زبانوں اُردو گجراتی اور پنجابی میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں

    شہزاد رائے نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی تصویر شئیر کی تصویر کے کیپشن میں جون ایلیاء کا شعر لکھا


    شہزاد رائے نے یوں شعر لکھا:

    جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں
    تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے (جون ایلیا)

    وا ضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لوگ گھروں میں محصور ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں شوبز شخصیات قرنطتینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لئے مختلف سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہیں اپنی سرگرمیوں کو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اکثر بیشتر اپنے مداحوں کو وبا سے خطرات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کرتی نظر آ رہی ہیں شہزاد رائے بھی ان میں پیش پیش ہیں

    گلوکار و سماجی کارکن بھی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً وبا سے محفوظ رہنے کی سوشل میڈیا پر ہدایت کررہے ہیں اور اپنی موسیقی سے محفوظ کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل گلوکار اپنے ایک ڈاکٹر مداح کی فرمائش پر ایک گانا بھی گا چکے ہیں

    شہزاد رائے نے اپنے مداح ڈاکٹر کی فرمائش پر گا نا گا دیا

    کچھ نہ کر توسب کچھ اللہ پر چھوڑ دے، کورونا پر شہزاد رائے کے گانے کی ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کے لئےشہزاد رائے کا پیغام