Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • علی ظفرنے موجودہ حالات میں ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

    علی ظفرنے موجودہ حالات میں ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

    پاکستانی معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے موجودہ حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو بہترین مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی : ز پاکستان کےمعروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر موسیقی کی دُنیا کے سات مشہور سُر مداحوں کو گانا سیکھا تے ہوئے موجودہ حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم کرنے کے مشورے دیتے نظر آرہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-686aWlq9a/?igshid=et2qovjrgkty
    علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ دوستو ایک چیز بہت ہی آسان ہے اور آپ لوگوں کو روزانہ اِس کو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یہ کہنے کے بعد گلوکار نے موسیقی کی دُنیا کےسات مشہور سُر سا – رے – گا – ما – پا – دھا – نی – سا گائے

    اداکار نے کہا کہ بہت ہی آسان ہے روزانہ صبح دانت برش کرنے کے بعد آپ لوگ یہ کریں

    علی ظفر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے

    گلوکار نے لکھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر دانت برش کرنے کے بعد ہر صبح آپ یہ کریں یہ بس ایک ہی سانس میں تین آکٹو کو گانا ہے

    اُنہوں نے لکھا کہ آپ یہ سُر گاکر رہنمائی کے لیے اپنے کسی بھی پسندیدہ گلوکار کو پوسٹ میں ٹیگ بھی کرسکتے ہیں

  • مہوش حیات کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

    مہوش حیات کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

    پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لوگوں کو مشکلات ہیں کہ وہ اس خطرناک وائرس کا مقابلہ کریں یا پھر بھوک کا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دے کر پاکستان میں زندگیاں بچانے میں مدد کریں گے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دے کر پاکستان میں زندگیاں بچانے میں مدد کریں گے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت ڈوب رہی ہے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لوگوں کو مشکلات ہیں

    ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں مہوش حیات


    انہوں نے کہا کہ یہ وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا ہے پاکستان اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ ملک کی 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے ہے

    مہوش حیات نے کہا کہ اگر ہم لوگوں کے گھروں تک کھانا اور مدد پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان لوگوں کو باہر نہیں نکلنا پڑے گا اور وہ وائرس سے متاثر بھی نہیں ہوں گے

    انہوں نے کہا یہ وقت آگے بڑھ کر مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا اور ملک کو بحران سے نکالنے کا ہے

    اداکارہ مہوش حیات نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں موجود لوگوں کی مدد کریں اور وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیں

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے آگے بٹھیں حکومت کا ساتھ دیں آپکے عطیات پاکستان میں زندگیاں بچانے میں مدد کریں گے

    ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں مہوش حیات

  • ماہرہ خان کے مطابق مطلبی لوگ کون ہوتے ہیں؟

    ماہرہ خان کے مطابق مطلبی لوگ کون ہوتے ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مطلبی لوگ کبھی آپ کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ اپنی ذات سے خوش نہیں ہوتے

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کا کہنا ہے کہ مطلبی لوگ کبھی آپ کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ اپنی ذات سے خوش نہیں ہوتے اداکارہ سے ایک مداح نے سوال پوچھتے ہوئے مشورہ مانگا کہ لوگ مطلبی کیوں ہوتے ہیں اورہمیں ان مطلبی لوگوں کے ساتھ کس طرح کا برتاؤکرنا چاہیئے؟


    مداح کے اس سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ وہ لوگ جومطلبی ہوتے ہیں شاہد وہ کبھی آپ کوسمجھ نہیں پاتے ہیں کبھی کبھی وہ خود ناخوش بھی ہوتے ہیں یا اکثران کی انا کا بھی مسئلہ ہوتا ہے

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں آپ کو ان لوگوں سے بڑے دل کے ساتھ ملنا چاہیئے اورمعاف کردینا چاہیئے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر واقعی کسی نے ہم سے محبت کی ہوتی ہے یا ہماری بہترری چاہتے ہیں تو وہ لوگ واپس آجاتے ہیں

  • عہدِ وفا احمد علی ہاشمی

    عہدِ وفا احمد علی ہاشمی

    عہدِ وفا
    احمد علی ہاشمی

    دل مضطرب ہے میرا مجھے پیار ہو گیا ہے
    تیری یاد میں یہ تڑپے اور تو مجھے ستائے

    تیری خبر ملے جو ، دل باغ باغ پاؤں
    جو نہ رابطہ ہو تجھ سے مجھے چین پھر نہ آئے

    اے میری جان جاناں اک التجا ہے میری
    مجھ سے خفا نہ ہونا سدا راضی مجھ سے رہنا

    تیری چاہتوں کاطالب، میں تیرا ساتھ چاہوں
    تیرا ہاتھ مانگتا ہوں رب سے یہی دعا ہے

    قندیل، میرا آنگن سدا چمکے تیری ضو سے
    میرے پیار سے تو جاناں، تبسم سدا کا پائے

    یہ فیصلہ ہے میرا تجھے پاؤں گا خدا سے
    پھر خار دار رستے نہ کوئی رسم ڈرائے

  • ڈیجیٹل عاشق  از ؛ نعیم ہاشمی

    ڈیجیٹل عاشق از ؛ نعیم ہاشمی

    ڈیجیٹل عاشق
    نعیم ہاشمی

    مجھے آن لائن پاکر کوئی ہیلو اور نہ ہائے
    میں یہ کیسے مان جاؤں میری یاد ہے ستائے

    جو پوچھنے لگی وہ تیری نیند کیوں اڑی ہے
    چھوڑیں نہ فیس بک کو خواہ فیس نکل آئے

    میں نے کہا کہ چھوڑو اس فیس بک میں کیا ہے
    مجنوں بنا ہوں تیرا، تو لیلیٰ نظر آئے

    میرے رتجگوں سے پوچھو میرا حال کیا ہوا ہے
    میرا دل چرا لیا ہے اور ستم آزمائے

    کہنے لگی کہ جاناں چاہت میری یہی ہے
    میں پاس تیرے بیٹھوں اور وقت ٹھہر جائے

    ہوا مضطرب بہت میں لاحول پڑھتے بولا
    یہ وقت میری جاناں ہم پر کبھی نہ آئے

    اکیسویں صدی کا، میں ماڈرن ہوں عاشق
    جب نیٹ میرا نہ آئے تیری یاد ہے ستائے

    لفظوں سے کھیلنے کا اک ہنر شاعری ہے
    لازم ہے دور رہیے گر سمجھ کچھ نہ آئے

  • پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر کے  دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

    پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

    پاکستان نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر لی یہ کارنامہ پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے سر انجام دے کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے دنیا کے 7 ارب 70 کروڑ انسانوں کی نظریں پاکستان پرہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کورونا کے خلاف میڈیسن تیار کر لی ہے اینٹی باڈی سیرل ہیومن اینٹی باڈی سیرل تیار کی جسے آئی وی آئی جی کا نام دیا گیا ہے اور اس علاج کو امینو تھراپی کا نام دیا گیاہے

    اس وبا کی میڈیسن کے لیے دنیا کی چھ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں دوڑ میں تھیں کہ وہ یہ میڈیسن تیار کر لیں اور دنیا کے لیے ایک بڑا کارنامہ۔سر انجام دے کر لاکھوں اربوں ڈالر کما لیں لیکن یہ میڈیسن تیار کرنے کا اعزاز پاکستان نے اپنے نام کر لیا ہے

    پاکستان کے شہر قائد کی مشہور یونیورسٹی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے یہ کارنامہ بفضل خدا سرانجام دے کر دنییا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالصمد پاکستان کے اکلوتے ویکسنالوجسٹ اور ان کی ٹیم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اب 7ارب 70 کروڑ لوگوں پر مشتمل دنیا کی نظریں پاکستان ہیں اور ان کے لیے یہ ایک خوشخبری ایک معجزہ ہے اور کورونا میں مبتلا 215 پندرہ سے زائد ممالک کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے

    اس معجزاتی میڈیسن کے لیے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ جاپان برطانیہ چین جرمنی فرانس سپین اٹلی سارے ممالک کوشش کر رہے تھے یہاں تک کہ چین وہ ممالک ہے جس نے کورونا کو سب سے پہلے ختم کیا ہے ان سے بھی ابھی تک یہ میڈیسن دریافت نہیں ہو سکی

    یہ میڈیسن کورونا وائرس کے تندرست مریضوں کے خون کے پلازمہ سے تیار کی جائے گی پاکستان میں 500 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ان صحت یاب ہوئے مریضوں کے ایک بلڈ بیگ سے کئی مریض صحت یاب ہو سکیں گے پاکستان میں آنے والے دنوں میں کووڈ 19 کا انشاءاللہ خاتمہ ہو جائے گا یا نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا دنیا کی نظریں اس وقت ڈاؤ یونیورسٹی پر ہیں

    یاد رہے کہ یہ میڈیسن ہے ویکسین نہیں ہے ویکسین وہ ہوتی ہے جو بیماری لگنے سے روکے جبکہ میڈیسن وہ ہوتی ہے جو بیماری کو ختم کرے

  • موبائل کے فونٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لئے اس میں نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کا آسان طریقہ

    موبائل کے فونٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لئے اس میں نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کا آسان طریقہ

    موبائل کے فونٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لئے اس میں نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کا آسان طریقہ درج ذیل ہیں یہ طریقہ صرف اور صرف Huwawei موبائل کے لئے ہے

    اپنے موبائل میں نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کے لئے سب سے پہلے Play Store میں جائیں Huwawei theme manager لکھ کر سرچ کریں توکافی زیادہ آپشن آئیں گے ان میں سے جو پہلے نمبر پر آپشن ہو گا اس پر کلک کر کے انسٹال کرلیں اس کے بعد بیک کر کے گوگل پر جائیں اور نوری نستعلیق ٹی ٹی ایف لکھ کر سرچ کریں گے تو مختلف ویب سائٹس سامنے آئیں گی ان میں سے کوئی بھی ویب سائٹ سیلیکٹ کر لیں سب سے اچھی ویب سائٹ اردو جہان ہے اس پر جلدی ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے اس پر کلک کریں تو چار فونٹ سامنے آئیں گے ان میں سے نوری نستعلیق پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کرلیں ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد یہ آپکی فائل میں آجائے گا اس کے بعد اس فائل کو تھوڑا سا پریس کریں گے تو یہ سیلیکٹ ہو جائے گا سائیڈ پر تین نقطوں پر کلک کریں تو ایک بار آئیں گی اس میں Extract to پر کلک کریں تو چار آپشن آتے ہیں ان میں سے دوسری آپشن یعنی Select Directory پر کلک کرکے اوکے کر دیں اس کے بعد انٹرنل سٹوریج کو کلک کریں تو مختلف فولڈرز سامنے آئیں گے آپ جس فولڈر میں فائل کو رکھنا چاہتے ہیں اس کو اوکے کردیں فائل اس فولڈر میں منتقل ہو جائے گی
    https://www.youtube.com/watch?v=EhfjPb5-nWo&feature=youtu.be
    پھر وہاں سے بیک کر کے موبائل کے Home Page پر موجود Theme Manager فونٹ کے اندر آئیں وہاں پر یہ ایپ ہو گی اس ایپ پر کلک کر کے اوپن کریں تو اس میں مختلف آپشنز آئیں گی ان میں سے Editor کے اوپر کلک کریں تو سب سے آخر میں Generate Font ہو گا اس پر کلک کریں گے تو آپ سے First Step میں Choose tff file from your device پوچھے گا تو آپ نے وہ فائل لینی ہے جو گوگل سے ڈاؤن لوڈ کی تھی اس پر کلک کریں گے چند آپشن آئیں گے ان میں سے درمیان والے آپشن پر کلک کریں گے تو وہاں دو فائلیں ہوں گی ایک نوری نستعلیق کشیدہ اور ایک نوری نستعلیق سادہ آپ ان دونوں کو ایک ایک کر کے انسٹال کریں

    یعنی پہلے آپ سادہ کو کلک کریں گے تو آپ کے پاس Next والا آپشن آئے گا آپ اس پر کلک کریں ایڈ آئے گی اس کو ختم کریں اگلے سٹیپ پر آپ سے نام مانگے گا فائل کو کوئی نہ کوئی نام دے کر Generate پر کلک کر دیں تو یہ فونٹ ایک دو سیکنڈ کے اندر اندر بن جائے گا اسکو اوپن کریں

    اس کے بعد موبائل کے Home Page پر Setting اوپن کریں اس میں موجود اوپشن Display پر کلک کریں تو Text Styleاور Text Size
    کے آپشنز آئیں گے اس میں Text Style پر کلک کریں گے تو Recomanded category discover for me آجائے گا اس میں چوتھے نمبر والے فونٹ پر کلک کریں تو چند آپشن آئیں گے ان میں سے دوسرے نمبر پر My Text Style آجائیں گے اس پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس مختلف Text Style آ جائیں گے تو سب سے لاسٹ میں Khasheed deishelon lab فونٹ کے اوپر کلک کرکے اپلائی کرلیں

    آپکے فون میں سادہ الفاظ کے فونٹ اپلائی ہو جائیں گے اس کے بعد کشیدہ نوری نستعلیق کو بھی اپلائی کر لیں

    جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

  • باقرعباس کو ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی میں شرکت کی دعوت

    باقرعباس کو ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی میں شرکت کی دعوت

    باقرعباس کو لنکن سینٹر "ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی” میں جاز کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا گیا ہے ، یہ ایک ورچوئل پروگرام ہے جو 15 اپریل کو ہو رہا ہے …. مزید تفصیلات درج ذیل ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق باقرن عباس کو لنکن سینٹر "ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی” میں جاز کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا گیا ہے ، یہ ایک ورچوئل پروگرام ہے جو 15 اپریل کو ہو رہا ہے باقر پاکستان کے واحد معاون موسیقار ہیں اور دیگر معاونین میں کیوبا سے تعلق رکھنے والے چھوچو ویلڈس جیسے لیجنڈ شامل ہیں!

    لنکن سینٹر کے جاز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لنکن سینٹر کے 2020 گالہ کنسرٹ ، "ہماری ثقافت کے لئے عالمی سطح پر کنسرٹ ،” میں جاز ایک آن لائن میوزیکل جشن پیش کرے گا جس میں جاپان ، برازیل ، روس ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، جرمنی ، بیلجیم ، اسپین ، اٹلی ، کیوبا اور اس سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا امریکہ دور دراز کے مقامات سے وینٹن مارسلیس کے ساتھ لنکن سینٹر آرکسٹرا جاز میں شامل ہو رہا ہے

    رپورٹ کے مطابق اس کنسرٹ میں پرفارم کرنے والے فنکاروں میں باقر عباس ، برسلز جاز آرکیسٹرا ، سیسیل میک لورن سالونت اور سلیوان فورٹینر ، چونو ڈومنیکز ، چوچو والڈیس ، ڈیان ریوس ، ہیملٹن ڈی ہولینڈا ، ایگور بٹ مین ، ماکوتو اوزون ، نڈوزو مکہتھینی ، رچرڈ گیلانیٹ بینڈیانا ، اسٹفانو شامل ہیں۔

    کنسرٹ کے ذریعے ہم سب ان فنکاروں کی دانشمندی اور بصیرت کے ساتھ حوصلہ افزائی کریں گے جو کئی دہائیوں سے اپنے متعلقہ ثقافتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں

    انتظامیہ کے مطابق جاز کے سنگ ہر فنکار دلوں کو چھو لینے والے گیت پیش کریں گے، اور ہمیں یقین ہے کہ اس مشکل گھڑی میں قرنطینہ میں رہنے والوں کو محفوظ کریں گے اور روشن مستقبل میں ایک دلچسپ یادگار بن جائے گا jazz.org/gala2020, جلد ہی فیس بک اور یو ٹیوب پر اس کا لنک جاری کر دیا جائے گا

    فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • شیخوپورہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، جلسہ عام کا انعقاد

    شیخوپورہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، جلسہ عام کا انعقاد

    دنیا بھر اور پاکستان میں کورونا وائرس کے دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتوں اور معروف سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے حکومت نے وبا کی حفاظتی تدابیر سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کر کے دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے اور لوگوں کو بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے سے اور ایک جگہ جمع ہونے سے منع کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی : حکومت نے وبا کی حفاظتی تدابیر سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور لوگوں کو بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے سے اور ایک جگہ جمع ہونے سے منع کر رکھا ہے لیکن بااثر اور معرف شخصیات حکومت کے ان احکامات پر عمل نہ کرتی نظر آ رہی ہیں جس کا ثبوت شیخوپورہ میں جلسہ عام کا انعقاد تھا جس میں نہ صرف عام لوگوں بلکہ حکومتی اعلی عہدیدران بھی شامل تھے


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرابوبکر صدیقی نامی صارف نےجلسے کی ایک تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ شیخوپورہ میں ایک بڑے جلسہ عام کے دوران سابق ایم این اے منور منج کی وفات کے بعد ان کے بیٹے کی دستار بندی کی گئی

    اس تقریب میں سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران بھی موجود تھے

    صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کرونا کو یہاں آنے سے سختی سے منع کیا گیا تھااس کو کہا گیا تھا صرف مسجد میں جانا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 13 اپریل کی سہ پہر تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 اور ہلاکتوں کی تعداد 94 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

  • بچوں میں سیکھنے کے 12 مظاہر

    بچوں میں سیکھنے کے 12 مظاہر

    بچوں میں سیکھنے کے 12 مظاہر

    لاک ڈاون کی وجہ سے سکول بند ہیں بچے گھروں میں فارغ ہیں ان کی زندگی ضائع ہو رہی ہے جب تک سکول کھلیں گے والدین سمجھیں گے کہ بچوں کی زندگی کا ایک خاصا بڑا حصہ ضائع ہو گیا ہے کام نہیں آسکا چند درج ذیل نشانیاں FEEL EDUCATION کے ممبر (فاؤنڈیشن آف ایفیکٹیو ایجوکیشن اینڈ لرننگ) کے ممبر انجنئیر نوید قمر نے بتائی ہیں جو اگر والدین بچوں میں دیکھیں تو خوش ہوں بچے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں لہذا اس میں پریشان ہونے کی قطا ضرورت نہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=6iff1qh6fU4&feature=youtu.be
    اگر بچے میں مشاہدہ کرنے کا تجسس یا حس بہت تیز ہے وہ چیزوں میں گھستا ہے یا دیکھتا ہے جیسا کہ بچہ کبھی میز کے نیچے گھس جاتا ہے چیزوں کو دیکھتا ہے کیڑوں مکوڑوں کو پکڑتا ہے ان کا مشاہدہ کرتا ہے کسی بھی چیز کو کھول کر دیکھنے جانچنے یا مشاہدہ کرنے کی کریوٹسی موجود ہے تو اس کا مطلب ہے بچہ سیکھ رہا ہے وقت ضائع نہیں کر رہا

    بچہ اگر کسی کھیل میں انوالو ہے کھیل چاہے کسی بھی قسم کا ہو اکیلا کھیلے یا بچوں کے ساتھ بچے کا وقت اس میں ضائع کبھی بھی نہیں ہوتا بلکہ بچہ اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے کھیل ہمیشہ تعلیمی ہوتا ہے اور بچے کے سیکھنے کا ایک اچھا خاصا بڑا حصے کا تعلق کھیل کے ساتھ ہوتا ہے اگر بچہ کھیل میں وقت گزار رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بچے کے سیکھنے کا عمل بہتر انداز میں چل رہا ہے

    بچے اگر آپس میں کچھ ڈسکس کر رہے ہیں ماضی کے واقعات یا قصے کہانیاں آپس میں سنا رہے ہیں یا مختلف آئیڈیاز آپس میں شئیر کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے بچہ سیکھ رہا ہے کیونکہ باتوں کے ذریعے اچھا خاصا علم منتقل ہوتا ہے اور تعلیم کا ایک بڑا حصہ حاصل ہوتا ہے

    بچے اگر آپس میں یا والدین سے سوال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے بچے کا ذہن ذرخیز ہے بچہ اگر دن میں دس بیس یا پچیس سوالات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے بچہ سیکھ رہا ہے اور یہ اس کے سیکھنے کے عمل کا ایک بڑا حصہ ہے

    بچے اگر تصور میں کوئی کہانی گھڑ لیتے ہیں یا ڈرامہ بنا لیتے ہیں یا کریکٹر ایک دوسرے کو دے کر کہانی یا ڈرامہ بنا لیتے ہیں تو اس کے ذریعے ڈائیلاگز کرتے ہیں بچے کا تصوراتی دنیا میں جانا ایسی بات کرنا جو بظاہر ناممکن ہوتی ہے تو ان کا تصور میں جانا اس بات کی علامت ہے کہ بچے سیکھ رہے ہیں

    بچہ ہر کام اپنے طریقے سے یا ذرا ہٹ کر کرتا ہے تو بچے کی یہ انفرادیت اس بات کی علامت ہے کہ بچہ سیکھ رہا ہے اور یہ بچے کا سیکھنے کا اپنا ہی ایک طریقہ ہے

    اگر کوئی بچہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے تو اپنے فیصلے خود لیتا ہے اس کے خود فیصلے لینے کے عمل کو مثبت لینا چاہیئے اس پر ناراض نہیں ہونا چاہیئے

    اگر کوئی بچہ ٹیم ورک کرتا ہے کسی بھی چیز میں اس کا ٹیم ورک اسکا لرننگ پروسیس ہے

    بچے ڈرائینگ بنائیں اسکیچ بنائیں کسی کاغذ یا بورڈ پر مختلف رنگوں سے اس طرح وہ اپنے خیالات کا اظہار لفظوں کے ذریعے کرناچاہ رہے ہوتے ہیں یہ بھی بچے کے سیکھنے کا عمل ہوتا ہے

    بچہ اگر گنگناتا ہے کسی بھی چیز کو سن کر آواز بناتا ہے آوازیں مکس کرتا ہے اور آوازوں کےساتھ ایک کمبی نیشن بنا کر ترنم پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ بھی ایک بات کی علامت ہے کہ بچہ سیکھ رہا ہے

    بچہ اگر نئے نئے کام کرتا ہے تجربات کرتا ہے کچھ ایسی چیزیں کرتا ہے جو آپ نے پہلی مرتبہ دیکھی ہیں اس بات کی علامت ہے بچہ آپ کا کری ایٹیو ہے اور کچھ نئے کام اور نئے تجربات کے ساتھ وہ خود کو انوالو کرنا چاہ رہا ہے

    کچھ بچے تنہا رہنا پسند کرتے ہیں اکیلے بیٹھنا پسند کرتے ہیں تنہائی میں سوچ رہے ہوتے ہیں غوروفکر کر رہے ہوتے ہیں اس کا تنہائی میں سوچنا غوروفکر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بچہ سیکھ رہا ہے

    یہ وہ مظاہر ہیں جس سے والدین کو اندازہ ہونا چاہیے کہ بچے کا وقت ضائع نہیں ہو رہا ہے ان سب میں۔والدین کو چاہیے وہ بچوں کو روکیں ٹوکیں نہیں ان کا ساتھ دیں بچوں کو سہولت دیں بچوں کو ٹائم دیں جو چیزیں انہیں دستیاب ہیں انہیں مہیا کریں

    وہ 7 مصروفیات جن سے آپ بچوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرسکتے ہیں

    گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے