Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میرا سائباں  از ؛عائش نعیم

    میرا سائباں از ؛عائش نعیم

    2سومیرا سائباں
    عائش نعیم
    (میرا جسم میری مرضی کے مقابل مشرقی روایات کی امین ایک خوبصورت نظم)

    قائم رہے سایہ تیرا
    خوشیوں کی تو ہی ہے وجہ

    یہ لالہ زار تجھ سے ہے
    اس گھر کا تو سائباں

    یہ زندگی تجھی سے ہے
    تو زندگی کی ہے بہار

    یہ رب نصیب نہ کرے
    کہ ہو زندگی تیرے بنا

    تیرے ہی دم سے ہر خوشی
    اونچا رہے یہ نام تیرا

    لاہوت ہو پرواز تیری
    میرے لبوں پہ ہے دعا

    قائم رہے میرا سائباں
    میری چھت، میرا مہرباں

  • ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں مہوش حیات

    ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی صاف رکھیں مہوش حیات

    دنیا بھر اور پاکستان میں کورونا وائرس کے دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتوں اور معروف سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے

    باغی ٹی وی : دنیا بھر اور پاکستان میں کورونا وائرس کے دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتوں اور معروف سیاسی و شوبز شخصیات سوسشل میڈیا پر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے

    جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات بھی پیش پیش ہیں

    مہوش حیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کئی بار اپنے سوشل میڈیا پرعوام کو کورونا وائرس سے متعلق پیغامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرچکی ہیں

    پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 13 اپریل کی دوپہر تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 اور ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

  • فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    اسالم کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا

    باغی ٹی وی : سابق اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے مداحوں کو اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وہ جلد ہی یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے سوالیہ انداز اختیار کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ جلد اپنا چینل لانچ کریں گے

    فیروز خان کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی مداحوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے صارفین کا ماننا تھا کہ فیروز خان اپنے اس چینل کے ذرریعے مذہبی تعلیمات کے حوالے سے بات کریں گے

    خیال رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا جسکے بعد ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا اور وہ ایسے ڈراموں یا پروجیکٹس کا حصہ تو ضرور بنیں گے جس کے ذریعے لوگ کچھ نا کچھ سیکھ سکیں

  • ظاہر و باطن…!!!  بقلم:جویریہ چوہدری

    ظاہر و باطن…!!! بقلم:جویریہ چوہدری

    ظاہر و باطن…!!!
    (بقلم:جویریہ چوہدری)۔
    وہ ہمیں پہ کڑکے…
    ہمیں پہ گرجے…
    اور ہمیں پہ برسے…
    سو جگا گئے…
    راہ دکھا گئے…
    کر صفا گئے…!!!
    مگر جو دیکھا__
    پلٹ کر ہم نےاُنہیں…
    اپنی ادا کو…
    نہ وہ سنوار سکے…
    بے وقت صدا کو…
    نہ کردار سکے…!!!
    نہ گفتار سکے…
    وہ ہمیں پہ
    چاہتے تھے برسنا…
    سو ہم ہی کو نکھار گئے…!!!
    نہ گریباں میں…
    اپنے وہ جھانک سکے…
    نہ اداؤں کو اپنی…
    وہ تانک سکے…
    جو مقام تھا کھوکھلا…
    اُن کے دل میں ہمارا…
    صد شکر وہ اپنے ہی…
    لفظوں سے دل پہ ٹانک گئے…!!!
    جو ظاہری صناعی کا…
    تھا تعلق وقتوں سے…
    اپنے ظاہر کی جھلکی میں…
    باطن وہ اپنا دکھا گئے…
    سو جگا گئے…
    راہ دکھا گئے…!!!!!!
    =============================

  • وصالِ یار  از ؛ نعیم ہاشمی

    وصالِ یار از ؛ نعیم ہاشمی

    وصالِ یار
    نعیم ہاشمی

    تیری چاہتیں ملی ہیں
    اب اور کیا میں چاہوں
    تم جو مل گئے ہو مجھ کو
    اب اور کیا میں مانگوں

    نہیں دل میں کوئی حسرت
    نہ ہی اور کوئی چاہت
    تجھے پا لیا ہے میں نے
    اب اور کیا میں پاؤں

    یہ بہارِ جاوداں ہے
    تیرے ہی دم قدم سے
    تو رہے سدا سلامت
    اب اور کیا میں مانگوں

    عشرت کدے میں میرے
    روشن قندیل تیری
    رہے نور یہ فروزاں
    یہی صبح و شام چاہوں

    رہے تا ابد سلامت
    تیرا اور میرا تعلق
    نہ میں چاہوں حورِ عینا
    تیرا ساتھ ہی میں چاہوں

    تیرے ہی دم سے قائم
    سانسوں کی ڈور میری
    تیری رضا ملے جو
    پھر اور کچھ نہ چاہوں

  • کون ہےسپرپاور ؟  از :سفیر اقبال

    کون ہےسپرپاور ؟ از :سفیر اقبال

    #کون ہےسپرپاور

    کون ہے سپر پاور کس کی ضرب کاری ہے؟
    آج سب زبانوں پر کس کا نام جاری ہے…؟

    وقت کے فرعونوں پر اور کھلی فضاؤں پر
    کس کی بادشاہی ہے؟ کسی کی پہرے داری ہے؟

    ہے شدید تر کتنا ِاس عذاب کا کوڑا
    ساری دنیا پر واضح آج حکمِ باری ہے

    اک عظیم خالق کی یاد جب نہیں دل میں
    اک حقیر وائرس کا خوف کتنا طاری ہے

    اپنے سیف ہاوسز میں مطمئن جو کل تک تھے
    ان ثمود والوں پر سخت بے دیاری ہے

    بھولے ایک ہستی کو اور چھن گیا سب کچھ
    سخت بے یقینی ہے، سخت بے قراری ہے

    کیوں نظر چراتے تھے ایک بستی سے کل تک
    آج پوری دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے

    کیسی بددعا تھی وہ پوچھو شامی بچے سے
    سسکیوں میں ہی جس نے عمر اک گزاری ہے

    اک ایک پنچھی کو جس نے نوچ ڈالا تھا
    خوف میں گھرا خود ہی آج وہ شکاری ہے

    جس نے ایک ساعت میں بستیاں کھنڈر کر دیں
    ایک ایک ساعت کا آج خود بھکاری ہے

    عالمی مسیحاؤ ….! کچھ تو آج بتلاؤ
    کیا علاج ہے اس کا؟ کیسی یہ بیماری ہے؟

    گر دوا نہیں تو پھر رب سے کچھ دعا کر لو
    کس کو کیا خبر آخر کل کو کس کی باری ہے؟

    ماں کے پیار سے بڑھ کر رب کو پیار ہے ہم سے
    اس کے پیار میں ہی بس عافیت ہماری ہے….!

    شاعری :سفیر اقبال

    #رنگِ_سفیر

    (نوٹ! تصویر اس دعا کی ہے جو اللہ تعالیٰ نے یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں سکھائی تھی…. اس وقت جب قیدِ تنہائی میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی سہارا اور مددگار نہیں تھا )

  • خاتون اول کورونا میں مبتلا ہیں   بھارتی میڈیا کا دعوی

    خاتون اول کورونا میں مبتلا ہیں بھارتی میڈیا کا دعوی

    پاکستانی وزیارعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول کورونا وائرس میں مبتلا ہیں بھارتی ٹی وی کا دعوی

    باغی ٹی وی : بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ پاکساتی وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشری بی بی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں بھارتی اینکر سنجے ڈکشٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ٹی وی چینل پر چلنے وا لی بریکنگ نیوز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دلچسپ خبر.. پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کورونا کی تشخیص ہو ئی ہے اور وہ اس وبائی مرض میں اپنے ڈرائیو کی وجہ سے مبتلا ہوئی ہیں اور ان کے دیگر ملازم بھی اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ عمران خان سیف ہیں

    انہوں نے لکھا کہ بشری بی بی اب کیا اقدامات کریں گی ؟

    بھارتی ٹی وی چینل کی اس خبر کی پی ٹی آئی کارکن شہباز گل نے تردید کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ یہ غلط خبر ہے

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 اپریل کی صبح تک دنیا بھر میں 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے تھے جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار تک جا پہنچی تھی

    پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 12 اپریل کی دوپہر تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 183 اور ہلاکتوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی تھی اور 1028 صحت یاب ہو چکے ہیں

  • ہمیشہ بھول جاتا ہوں ؛ از منہال زاہد سخی

    ہمیشہ بھول جاتا ہوں ؛ از منہال زاہد سخی

    ⁦منہال زاہد سخی

    کبھی کسے یاد کرکے میں ہمیشہ بھول جاتا ہوں
    کسے سے فریاد کرکے میں ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    کسی کو سہارا دے کر کنارے کنارے چلتا ہوں
    کسی کی خلوت میں امداد کرکے ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    غروب آفتاب کے منظر کو کبھی دیکھا جو ساحل سے
    دل کو غموں سے آباد کرکے ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    خودی کو اجنبی جانا خودی کو کوئی سمجھا غیر
    کتنی بستیاں برباد کرکے ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    کسی کو واسطہ واپسی کا سفر ادھورا رہتا ہے
    اسے ناکام استاد کرکے ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    کوئی پنجرہ صدائے محبت کم نہ کرسکا کبھی سخی
    دل کی بلبل کو آزاد کرکے ہمیشہ بھول جاتا ہوں

    #قلم_سخی

  • وفا و فلاح کے پیکر…!!! قسط:3 ؛ تحریر:جویریہ چوہدری

    وفا و فلاح کے پیکر…!!! قسط:3 ؛ تحریر:جویریہ چوہدری

    وفا و فلاح کے پیکر…!!![قسط:3]۔
    (تحریر:جویریہ چوہدری)۔
    گفتگو واقعی جرأتمندانہ تھی…
    قریش کو اپنے لوگوں کی جانیں جانے کا خطرہ لاحق ہوا،
    تب ایک شخص بولا:
    لات و عزیٰ کی قسم…
    صہیب تم وہ وقت یاد کرو جب تم مفلس تھے،مکہ پہنچ کر تجارت شروع کی…
    اور تھوڑے عرصہ میں ہی تم اتنے مال دار ہو گئے،تمہاری تجارت وسیع ہوتی چلی گئی…
    اب کیا تم یہ چاہتے ہو کہ وہ کمایا ہوا ڈھیروں مال تم اپنے ساتھ مدینہ لے جاؤ گے؟
    یہ تو ممکن نہیں کہ تم سب لے اُڑو اور ہم منہ دیکھتے رہ جائیں…
    صہیب نے ان کی طرف دیکھا اور مخاطب ہوئے،
    اچھا کیا تمہاری نظر صرف میرے مال پر ہے؟
    جبکہ میرا مشن تو اس سے کہیں ارفع اور بیش قیمت ہے…
    تو کیا میں اپنا سارا مال تمہارے سپرد کر دوں تب تم میری راہ چھوڑ دو گے ؟
    انہیں اور کیا چاہیئے تھا،جھٹ تیار ہو بیٹھے کہ ہاں اگر تم اپنے سامان و خزانے کا پتہ ہمیں دے دو تو ہم تمہارا رستہ چھوڑ دیں گے…!!!
    صہیب نے انہیں وہ جگہ بتا دی جہاں دولت چھپی ہوئی تھی…
    وہ خوشی خوشی رستہ چھوڑ کر لَوٹ گئے اور سارا مال اپنے قبضے میں کر لیا…
    اور ادھر صہیب رہِ وفا کے تقاضے نبھاتے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے،آپ کو اپنے مال و دولت کے لُٹ جانے کا ذرا برابر بھی غم نہ تھا…
    کیونکہ انہوں نے جان لیا تھا کہ اللّٰہ کی پہچان اور محمد رسول اللہ کی رسالت کا اقرار کرنے کے بعد یہ مال کیا،جان کی بھی پرواہ نہیں رہتی…
    اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیئے رب کی عطا کردہ نعمتوں کے چھوٹ جانے کی ذرا پرواہ نہیں رہتی…!!!
    وفورِ شوق سے قدم مدینہ کی طرف رواں تھے…
    محبوبِ رب کی زیارت کا شوق تھکے قدموں کو توانائیاں فراہم کر رہا تھا…
    دل میں موجزن ایمان کا سمندر لیئے صہیب جب قبا میں پہنچے تو رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم وہاں موجود تھے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے جب صہیب کو دیکھا تو فرمایا:
    ابو یحییٰ تجارت منافع بخش رہی…
    آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے یہ جملہ تین مرتبہ دہرایا…
    صہیب کا چہرہ خوشی سے جگمگا اُٹھا…
    عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مجھ سے قبل یہاں کوئی نہیں آیا،یقیناً یہ خبر آپ کو جبریل امین علیہ السلام نے دی ہو گی ؟
    ادھر صہیب راہ وفا کی کھٹنائیوں سے نبرد آزما ہوتے ہوتے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اور اُدھر جبریل امین اللّٰہ تعالٰی کا پیغام لیۓ پہنچ گئے…
    محمد عربی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سینہ اطہر پر قرآن اُتر رہا تھا:
    "اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو اللّٰہ کی رضا کی طلب میں اپنی جان تک کھپا دیتا ہے اور اللّٰہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے…”

    وفا و فلاح کے پیکر ، قسط:1 ؛جویریہ چوہدری

    وفا و فلاح کے پیکر…!!!قسط:2 ؛ تحریر:جویریہ چوہدری

    اور رضائے الٰہی کے حصول کے لئے رب کی عطا کردہ نعمتوں کے چھوٹ جانے کی ذرا پرواہ نہیں رہتی…!!!