Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانیوں کا مقبوضہ کشمیر کے اسیران کو  ٹویٹر پر خراج تحسین ، ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانیوں کا مقبوضہ کشمیر کے اسیران کو ٹویٹر پر خراج تحسین ، ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانیوں کا مقبوضہ کشمیر کے اسیران کو ٹویٹر پر خراج تحسین ، ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی : پاکستان صارفین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے لڑنے والے رہنماؤں یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ،قاسم فنکو ،مسرت عالم بٹ اور شبیر شاہ کو ان ثابت قدمی جرات اور بہادری پر ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کیا


    ایک صارف نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لئے منصفانہ حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں جو قید ہیں ، اور ان پر ریاست کے خلاف مجرمانہ سازش کا الزام عائد کرتے ہیں


    ایک کشمیری رہنما یاسین ملک 1 سال سے جیل میں ہیں


    ایک صارف نے آسیہ انداربی کی گرفتاری پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تمام نام نہاد تنظیمیں کہاں ہیں؟ چیئر پرسن ڈی ای ایم آسیہ اندربی بھی خواتین ہیں اور بغیر کسی وجہ کے تہاڑ جیل میں بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کررہی ہیں۔ کیوں ؟؟؟؟


    ایک صارف کے مطابق کشمیر کا حل طلب مسئلہ متحدہ اقوام کی ایک بڑی ناکامی ہے
    https://twitter.com/AwaKashmir/status/1248975462824660994
    ایک صارف نے لکھا کہ 2008 کے بعد سے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت اور بھارتی فوجی قبضے سے آزادی کی تحریک نے پرامن احتجاج اور زبردست عوامی تحریک کے ذریعے بھاری اکثریت سے اظہار خیال کیا اور مدد کی درخوست کی
    https://twitter.com/MNaeemShehzad/status/1248983019056173057
    ایک صارف نے لکھا کہ خوراک پانی اور راشن کی ضرورتیں ہر کوئی پوری کرنے کو تیار ہے کشمیر میں قید سے رہائی کے منتظر لوگوں کی ضرورتیں کون پوری کرے گا کون انہیں انصاف اور آزادی مہیا کرے گا


    ایک صارف نے اقوام متحدہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کہاں ہے؟کیا وہ سو رہے ہیں اور کیا وہ کشمیر کی ماؤں اور بیٹیوں پر بھارتی ظلم و ستم نہیں دیکھ رہے ہیں؟


    ایک صارف نے انسانی حقوق کی تنظیموں ست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو این اور دیگر تمام نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی جیلوں میں سیاسی اور بے گناہ کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنے کے لئےاپیل کرتے ہیں ایسی وبائی حالت میں انھیں آزاد ہونا چاہئے


    ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن ورلڈ والو! "کسی وائرس کی صورت میں مودی کشمیر کی انسانیت کو چھین رہے ہیں۔ کیا یہ کام نہیں کرتا؟اقوام عالم مودی کی دہشت گردی کا نوٹس لے کر ان رہنماؤں کی زندگی بچائیں ار ان کو قید سے آزادی دلوائیں
    https://twitter.com/AwaKashmir/status/1248975245920415746?s=19
    ایک صارف نے کہا کہ انسداد بغاوت کی پُرتشدد مہموں میں ہزاروں کشمیری ہلاک ہوچکے ہیں ، ہندوستانی فوجی اہلکاروں کے خلاف اب تک کوئی سنجیدہ کاروائی نہیں ہوئی ہے

    واضح رہے کہ 54 سالہ یاسین ملک 3 اپریل 1966 ء کوسری نگر میں پیدا ہوئے کشمیری علیحدگی پسند رہنما اور سابق عسکریت پسند ہیں جو بھارت اور پاکستان دونوں سے کشمیر کی علیحدگی کی وکالت کرتے ہیں۔ مارچ 2020 میں ، ملک پر 1990 میں ایک حملے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس وقت ان پر مقدمہ چل رہا ہے اور یہ ایک سال سے بھارتی حکومت کی قید میں ہیں غلام قادر ملک کے بیٹے اور مشال ملک کے شوہر ہیں

    آسیہ اندرابی دختران ملت کی کشمیری اور بانی رہنما ہیں۔یہ گروہ وادی کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم ‘آل پارٹیز حریت کانفرنس’ کا حصہ ہے اور حکومت ہند نے اسے "کالعدم دہشت گرد تنظیم” قرار دیا ہے 1962 سالہ 58 میں سری نگر میں پیدا ہوئیں یہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی صاحبزادی ہیں اور یہ بھی ایک سال سے بھارتی حکومت کی قید میں ہیں

    66 سالہ شبیر احمد شاہ ، شبیر شاہ کے نام سے مشہور ، انڈی ناگ ، کدی پورہ ، کشمیر میں ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے بانی اور صدر ہیں ، جموں و کشمیر کے "حق خودارادیت” کے حصول کی ایک اہم علیحدگی پسند سیاسی تنظیم ہے 14 جون 1953 اننت ناگ میں پیدا ہوئے

    قاسم فکٹو ایک کشمیری علیحدگی پسند رہنما ہیں جو "کشمیر کے نیلسن منڈیلا” کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ کشمیر میں ہندوستان کی حکمرانی کی سخت مخالف ہیں اور ہندوستان کو ایک شاہی طاقت سمجھتے ہیں وہ 1993 سے اکتوبر 2016 تک جیل میں رہے فکٹو پر ایک کارکن دل ناتھ وانچو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے 53 سالہ ڈاکٹر قاسم فکٹو23 مارچ 1967 کو سری نگر میں پیدا ہوئے

    این آئی اے نے 2017 میں دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملے میں جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک اور دیگر کے خلاف دہلی کی عدالت کے سامنے ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی چارج شیٹ میں علیحدگی پسند آسیہ اندرابی ، شبیر شاہ ، مسرت عالم بھٹ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا

    مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو غیر فعال قرار دینے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کی پیشرفت کرنے پرعلیحدگی پسند رہنماؤں سمیت سیاسی قیادت کو یا تو بند کردیا گیا یا مختلف مقامات پر نظربند کر دیا گیا دوسرے درجے کے سیاستدانوں کو ریاست سے باہر رکھا گیا ہے ملک یاسین ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم اور شبیر شاہ اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں

    کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک ، دختران ملت کے سربراہ آسیہ اندرابی اور آل پارٹی حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری مسرت عالم پر 2010 اور 2 مین016 غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت دہشت گردی کی کارروائیوں اور پتھراؤ کے الزام اور پاکستان سے فنڈز وصول کرنے کے الزام بھی عائد کئے گئے

    بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری، دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی

    کشمیر قربانی مانگتا ہے از قلم۔۔مشی حیات

    مودی نے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو جہنم میں بدل دیا ہے ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  • کشمیر قربانی مانگتا ہے  از قلم۔۔مشی حیات

    کشمیر قربانی مانگتا ہے از قلم۔۔مشی حیات

    کشمیر قربانی مانگتا ہے_

    از قلم۔۔مشی حیات

    کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہونا ایک جغرافیائی اور نظریاتی حقیقت تھی اور بانئ پاکستان کے الفاظ کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اسے ہر خطہ (چاہے وہ پاکستان کا ہو یا دوسرے ممالک کا) مانتا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے
    تاریخ میں موجود ابواب میں یہ بات ثابت ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا لیکن اسے مکرو فریب سے الگ کر دیا گیا
    پاکستان کا ہر چھوٹا بچہ جموں کشمیر کے متعلق جانتا ہے وہاں بہنے والی خون کی ندیاں،مائوں کے چھلنی آنچل،بہنوں کی لٹتی عزتیں اور بچوں کو یتیم ہوتا عورتوں کو بیوہ ہوتا ہر کوئی سنتا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے انٹرنیٹ کے اس جدید دور میں کوئی چیز چھپی نہیں کوئی ظلم چھپا نہیں مگر بات یہ ہے ہم صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں ہم اپنا فائدہ تلاش کرتے ہیں
    ہم نے اپنے فرض کو بھلا دیا ہم نے اپنی زندگی سے خیانت کی جسکا قرض ہمیں آج چکانا پڑا۔۔۔۔!

    کشمیر پھولوں کی وادی جنت نظیر وادی و گلشن جہاں کا ہر گوشہ ہر گلی پر پھول و کلی ہماری حقیقی جنت الفردوس کی عکاسی کرتی ہے جسے ہم بھولے تو نہیں لیکن بھلا دیا ہے
    کشمیر ہمیں ہر لمحہ پکارتا ہے
    کشمیر میں جاری ظلم دشمنوں کے کیے جانے والے بدترین قسم کے ظلم جنہیں انسان سہتے ہیں جنہیں بچے محسوس کرتے ہیں جن ماؤں کی گودیں خالی کر دی جاتی ہیں جن بہنوں سے بھائی چھین کر ظلم کی انتہا کر کے شہید کر دیا جاتا ہے وہ ہمارے جیسے ہی ہیں
    جس ماں کی گود خالی کی وہ ماں آپکی ماں جیسی ہے
    جس بہن سے بھائی چھینا ناں، وہ بہن آپکی بہن اور بھائی آپ جیسا تھا
    اور جن بچوں سے باپ جیسی نعمت چھن گئی وہ بچے آپ کے بچوں جیسے تھے آور باپ آپ جیسا تھا۔۔۔۔۔
    ذرا تصور کیجیے سوچیے آپ کی آنکھوں کے سامنے آپکی ماں کی گود سے آپ کے بھائی کو پکڑ کر دشمن چیر دے اس کے نرم و نازک جسم میں پیلٹ گن کی گولیاں مار دیں آپ کیا کریں گے آپ چلائیں گے آپ شور مچائیں گے
    آپ کی بہن کی عزت آپ کے سامنے نوچ دی جائے آپ برداشت کریں گے
    کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کے بچے یتیمی کی زندگی گزاریں
    ۔۔۔نہیں۔۔۔
    آپ یہ سب سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کی ماں کی ممتا تڑپے آپ کی بہن کی عزت و عصمت لوٹی جائے اور آپ کے بچے لا وارث بے سہارا زندگی گزاریں۔۔۔۔۔۔

    کشمیر جدھر پھولوں کو کھلنا تھا کلیوں کو مہکنا تھا وہاں پر پھول جیسے معصوم بچے اور کلیوں جیسی معصوم بچیوں کو بچپن میں ہی زمین میں درگورکر دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
    کشمیر قربانی مانگ رہا ہے جو ہم نہیں دے رہے سندھ میں موجود بیٹی نے جب پکارا تو محمد بن قاسم نے اپنی فوج کے ساتھ دشمنو پر دھاوا بول دیا لیکن یہاں پر لاکھوں کشمیری بیٹیوں کی پکار ہے کوئی نکل کیوں نہیں رہا ۔۔۔۔۔؟

    آج ہم پر جو رب کا عذاب مسلط ہوا ہے یہ انہی کشمیریوں کی آہ ہے اسی کشمیر کی بیٹی کی پکار ہے جس نے کہا تھا یا رب ایک دفعہ پوری دنیا کو لاک ڈائون کر دے تاکہ یہ ہماری اہمیت کو سمجھ سکیں ۔۔۔۔

    آج دنیا میں 20 دن کے لاک ڈائون نے کشمیریوں کے 8 ماہ یاد دلادیے لیکن فرق بہت ہے پھر بھی ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیاء موجود ہیں کشمیریوں کے پاس وہ بھی نہیں بعض کے پاس تو ایک گھونٹ پانی پینے کو بھی میسر نہیں۔۔۔۔۔
    کیا ایسی حالت میں کشمیریوں کی آہ نہ لگتی؟
    کیا کشمیری رب کو پکارتے نہ؟
    کیا کشمیریوں کی للکار اس حالت میں عرش نہ ہلاتی۔؟

    آج آہ لگ چکی ہے خدارا اب بھی نکلو بچالو کشمیر کو میرے بہادر بھائیو کشمیر باتوں سے نہیں شمشیر سے آزاد ہو گا
    اپنے پیاروں کو چھوڑنا پڑے گا اپنا گھر ،مال اور حتی کہ اپنی جان کو بھی پیش کرنا پڑے گا
    تب ہی جنت نظیر وادی مل پائے گی جنت آسانی سے نہیں مل جانی اس کے لیے جدوجہد کرنا پڑے گی
    وجاھدو فی سبیل اللہ کرنا پڑے گا خواہشات کو ترک کرنا پڑے گا۔۔۔
    اگر ہم نے اپنی باقی زندگی میں کشمیر کے لیے ،ظلم کے خلاف ،مظلوم کی آہوں اور سسکیوں کے لیے عملی قدم نہ اٹھایا تو یاد رکھیں ایک عدالت ابھی باقی ہے جہاں حتمی فیصلے ہونے باقی ہیں ۔۔۔۔۔

    سوچیں۔۔؟
    جب کشمیری،فلسطینی اور امت کے ہر مظلوم وہاں پر فریاد کریں گے یا رب تونے تو کہا تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے لیکن یہ مسلمان کیسا تھا جو ہماری تکلیف کو سمجھ نہیں سکا ہماری مدد کو نہیں آیا۔؟
    تو کیا جواب دو گے ۔؟جب کوئی جواب نہیں آئے گا تب آخری فیصلہ کیا جائے گا۔
    سوچ لیں اپنے بارے میں کیسا فیصلہ چاہیے آپ کو۔۔۔؟
    نہریں بہتی جنت یا چنگھاڑتی مارتی آگ والی جہنم ۔۔۔۔۔؟

    کشمیری منتظر ہیں ۔۔ کشمیری بہنا امید میں ہے کہ اس کے غیور بھائی سپہ سالار قاسم،محمود برہان و منان وانی دوبارا ضرور آئیں گے انہیں یقین ہے وہ امید لگائے بیٹھے ہیں وہ مایوس نہیں ہوئے ایک لمحہ بھی۔۔

    پر اب وہ سوچتے ہیں شاید یہ قوم سو چکی ہے گہری نیند میں انہیں اب درد دکھائی نہیں دیتا انہیں اب جیل میں پڑی آسیہ اندرابی یاد نہیں آتی ؟
    یہ قوم کیسے بھول سکتی ہے شہداء کا لہو ؟
    غیور غیرت مند قوم پاکستان کے بھائیو !!!
    نکلو کہ کشمیر قربانی مانگ رہا ہے ان کے یقین کو حقیقت کر ڈالو ابھی وقت باقی ہے آزادی کا سورج طلوع ہونے میں اس سے پہلے کہ اُمید کا یہ آفتاب غروب ہو جائے۔۔۔۔۔

    اٹھو اے مسلموں یہ وقت کا آخری تقاضہ ہے

    کشمیر کے بہتے لہو نے تمہیں پھر سے پکارا ہے

    اگر کر لو گے ہمت تو مل جائے گی آزادی

    ورنہ سمجھ لینا کہ قسمت میں لکھی ہے فقط غلامی

  • وینا ملک اور حامد میر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

    وینا ملک اور حامد میر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کا معروف ادکارہ کی حامد میر پر سخت تنقید کہا جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاو یہی انکی صحافت ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اداکارہ اور نامور سینئیر اینکر پرسن حامد میر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی وینا ملک نے حامد میر پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاؤ یہی انکی صحافت ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ روز جرنلسٹ ملک رمضان اسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میر شکیل کو بےبنیاد کیس میں نیب نے گرفتار کیا، بغض کی آگ اتنی تھی کہ بڑے بھائی جو بستر مرگ پر تھے سے ملنے تک نہیں دیا گیا


    انہوں نے حامد میر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حامد میرنے قلم حق بلند کیا تو انکےخلاف کمپین چلائی گئی کیونکہ ان کا بطور صحافی یہ جرم ہےکہ عام پاکستانی کےایجنڈے پر کام کرتے ہیں

    صحافی ملک رمضان کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ شکریہ ملک رمضان اسرا صاحب لیکن ایک بات تو مانئے ہمیں گالیاں دلوانے کے لئے طاقتوروں کو انہیں استعمال کرنا پڑتا ہے جو دشمن ملک میں جا کر پیسے کمانے کے لئے اپنا سب کچھ اتارنے میں مشہور ہیں شکر ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ان محب وطن ضمیر فروشوں کی اصلیت جانتی ہے


    حامد میر کی اس ٹویٹ پر وینا ملک نے سینئیر اینکرپرسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کی اداکارہ نے لکھا کہ جب دلیل نا ہو تو دلال بن جاؤ یہی انکی صحافت ہے

    وینا ملک نے کہا نامرد کی نشانی ہے وہ دلیل کی بجائے عورت پر کیچڑ اچھا لنے لگتا ہے اگر میں غلط نہیں تو آ پ وہی ہیں نا جو کہتے تھے میری بیٹی کا جسم اسکی مرضی؟

    ادکارہ نے حامد میر کومزید کڑے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ غداری کے تمغے کسے ملے عوام جا نتی ہے انکل اب کمنٹس میں عوام کی رائے دیکھ کر اپنی اوقات جان لینا

    حامد میر کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی حامد میر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    آپکا خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شرمناک سوال

  • آپکا خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شرمناک سوال

    آپکا خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شرمناک سوال

    خاوند اس کے علاوہ بھی کوئی کام کرتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی معاون خاص فردوس عاشق اعوان کا شہری عورت سے شرمناک سوال

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میں معاون خاص ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان حکومت کی طرف سے حساس پروگرام کے مستحق شہریوں سے بات کررہی ہیں

    ویڈیو میں شہری عورت سے بات کرتے ہوئے فرد وس اعوان نے پوچھا حکومت کی طرف سے دیئے گئے ان پیسوں کا کیا کریں گی آپ عورت نے کہا کہ ان کے 8 بچے ہیں وہ ان پر خرچ کریں گی اس پر وفاقی وزیر نے میڈیا اور اردگرد مردوں کی موجود گی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عورت کا شرمناک اور گھٹیا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 8 بچے ہیں خاوند کیا کرتا ہے اس کام کے علاوہ؟


    اس ویڈ یو کو دیکھنے سے وفاقی وزیر فردوس عا شق اعوان کے لیول کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک غریب مستحق خاتون کا کا گھٹیا ترین مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے میڈیا اور مردوں کی بھی پرواہ نہیں کی

  • غریب کا درد… بقلم: جویریہ چوہدری

    غریب کا درد… بقلم: جویریہ چوہدری

    غریب کا درد…
    (بقلم:جویریہ چوہدری)

    دعا ہے یا رب یہ وبا بھی جلد ٹل جائے…
    غریب بھی پھر اپنے آپ سنبھل جائے…
    بھوک کا منڈلاتا سایہ خوفناک بہت ہے…
    اس ڈر سے کہیں کوئی ہار نہ دل جائے…
    سماجی فاصلے کا اُڑاتا ہے غریب مذاق…
    کہیں حصولِ امداد کا گزر نہ پَل جائے…
    مزدوری و دیہاڑی کے پھر لمحے لَوٹ آئیں…
    مزدور کا بدن چاہے دھوپ سے جَل جائے…!!!
    ہاتھ کی کمائی کا مزہ ہی کچھ اور ہے…
    اس ذلت و پریشانی کا نکل کوئی حل جائے…!!!
    دعوؤں سے بڑھ کر بھی کچھ ہوتا آئے نظر…
    کہیں کاغذوں پر ہی صرف کام نہ چل جائے…!!!

  • وفا و فلاح کے پیکر…!!!قسط:2 ؛ تحریر:جویریہ چوہدری

    وفا و فلاح کے پیکر…!!!قسط:2 ؛ تحریر:جویریہ چوہدری

    وفا و فلاح کے پیکر…!!![قسط:2]
    (تحریر:جویریہ چوہدری)
    وہ مظالم اتنے شدید تھے کہ جنہیں دیکھ کر انسان کانپ جائے
    یہ وہ ہستیاں تھیں جنہوں نے اسلام قبول کر کے وفا کا حق ادا کر دیا اور ظلم کے ہر حربے کو ایمان کی گرمائش سے پگھلا دیا…
    انہوں نے جان لیا تھا کہ جنت کا راستہ مصائب و تکالیف سے بھرا ہوا ہے…
    یہ آزمائش اور امتحان کا راستہ ہے…
    یاں قدم بہ قدم رکاوٹیں کھڑی ہیں…
    راہِ وفا میں ہر سو کانٹے،دھوپ زیادہ،سائے کم…
    اسی انداز میں وقت گزر رہا تھا کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ان پیکرانِ وفا کو مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا…
    یہ قافلۂ ہجرت جب مکہ کو چھوڑ کر مدینہ کی طرف گامزن ہونے لگا تو وہ وقت بھی کوئی پھولوں کا راستہ ہر گز نہ تھا…!!!
    آزمائش کے در ابھی کھلتے ہی جا رہے تھے…
    جن سے گزرتے گزرتے اس قافلہ نے کندن بننا تھا…
    رہتی دنیا تک کے لیئے مثال بننا تھا…
    حضرت صہیب نے بھی ہجرت کا پختہ ارادہ کر لیا…
    کہ اب وہ بھی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مدینہ پہنچ کر ہی دم لیں گے…
    اُدھر قریش کو بھی صہیب رضی اللہ عنہ کے ارادے کا علم ہو چکا تھا۔۔۔
    چنانچہ انہوں نے بھی جاسوس پھیلا دیئے تاکہ صہیب اپنے سامانِ تجارت اور سونے،چاندی کے ہمراہ مکہ کی حدود سے کہیں باہر نکل نہ جائے…
    مگر حضرت صہیب بھی رسول اللہ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ہجرت کے بعد ایسے موقع کی تلاش میں تھے کہ کب وہ ان جاسوسوں کی نگرانی اور تعاقب کرتی آنکھوں سے بچ بچا کر ہجرت کر جائیں…
    آخر کار ایک رات حضرت صہیب بار بار گھر سے باہر نکلتے اور داخل ہوتے رہے،
    اس اضطراری کیفیت کو دیکھ کر قریش مکہ کے جاسوس مطمئن سے ہو گئے کہ لات و عزیٰ نے آج اسے پیٹ کی سخت تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے…
    حضرت صہیب نے ان کی اس صورت حال کو بھانپ لیا اور وہاں سے فوراً نکل جانے کا سوچا…
    لیکن ابھی تھوڑی دور ہی گئے تھے کہ نگرانی پر متعین لوگ ہڑبڑا کر اُٹھے،
    آپ کو وہاں نہ پاکر اپنے تیزرفتار گھوڑوں پر سوار ہو کر انہیں سرپٹ دوڑا دیا…
    حضرت صہیب بھی اس صورت حال کو سمجھ گئے…
    آہٹیں سنتے ہی ایک ٹیلے پر چڑھ گئے…
    ترکش سے تیر نکالا اور کمان پر چڑھا کر اپنا تعاقب کرنے والوں سے مخاطب ہو کر کہنے لگے:
    اے قریش !!
    تم جانتے ہو کہ میں سب لوگوں سے بڑھ کر تیر انداز ہوں،میرا نشانہ کبھی خطا نہیں جاتا…
    اس لیئے یاد رکھنا کہ تم مجھ تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک میں تمہارے اتنے آدمی قتل نہ کر دوں جتنے میرے ترکش میں تیر ہیں،
    جب تیر ختم ہو گئے تو میں تلوار سے تمہاری گردنیں اُڑاؤں گا…
    غرض یہ معرکہ آرائی اس وقت تک جاری رہے گی،جب تک میرے ان بازوؤں میں طاقت ہے،
    اللّٰہ کی قسم تم تب تک میرے قریب نہیں پہنچ سکتے…!!!

    وفا و فلاح کے پیکر ، قسط:1 ؛جویریہ چوہدری

  • طاہر شاہ کے گانے فرشتہ پر مداحوں کا رد عمل

    طاہر شاہ کے گانے فرشتہ پر مداحوں کا رد عمل

    معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا فرشتہ ریلیز کردیا جو سوشل میڈیا دیکھتے ہی وائرل ہوگیا گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے

    باغی ٹی وی : معروف طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا گانا فرشتہ گذشتہ روز شئیر کیا جس کے بعد سے گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے گلوکار کا یہ نیا گانا ان کے پرانے گانے اینجل کا ہی اردو ترجمہ ہے اس گانے کی ویڈیو اینیمیٹڈ تھی جس میں ایک بچے کو دکھایا جو کسی محل کا شہزادہ لگ رہا ہے اور وہ محل سے باہر آکر کسی پری کے بارے میں سوچ رہا ہے طاہر شاہ خود گانے کی اس ویڈیو میں نہیں آئے


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا بچے اس دنیا کے فرشتے ہوتے ہیں

    ٹویٹر پر ان کے مداح گانے پر دلچسپ میمز اور تنقید بھرے کمنٹس کر رہے ہیں

    حریم شاہ کے نام سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹ سے کمنٹس کیا گیا کہ اس گانے پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا سوچ رہی ہوں

    ایک صارف نے لکھا خدا کا واسطہ ہے معصوم فرشتوں کو بخش دو ہنوستانیوں کو بارڈر پر اسکا نیا گانا سنا دیا جائے وہ اسی وقت نرک میں چلے جائیں گے

    ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنے مداحوں کا دل توڑ دیا اس ویڈیو میں نہ آکر آپ کے فینز کو بہت مایوسی ہوئی ہے

    ایک صارف نے کہا کہ ہمارے جیسےاپنے سچے مداحوں کے ساتھ چیٹ نہ کریں یہ ہندی گانے مین کائنڈ اینجل کا ورژن ہے

    ایک صارف نے لکھا کہ گانا سن کر تین گھنٹے بے ہوش پڑا رہا

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا ہے ہم تو کسی نئے ٹریک کی توقع کر رہے تھے اور یہ اینجل گانے کو اردو میں ترجمہ کر کے آپ نے مداحوں کے جذبات کے ساتھ کیوں کھیلا

    ایک صارف نے لکھا اس گانے کو سن کر ان کے کانوں سے صرف خون ہی نہیں نکلا بلکہ میل بھی صاف ہوگئی

    ایک صارف نے لکھا کہ اپنے کانوں کو ڈیٹول سے دھو لیں کینسر پہنچ گیا ہے

    ایک صارف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ جو افراد لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں نہیں بیٹھ رہے انہیں 24 گھنٹے طاہر شاہ کا نیا گانا سنائیں

    ایک صارف نے لکھا کہ طاہر شاہ نے اینجل کا ترجمہ کرکے فرشتہ تیار کرنے میں چار سال لگادیے

    واضح رہے کہ طاہر شاہ کو شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا

    سجاد علی نے اپنا نیا گانا دوست ریلیز کر دیا

  • مغربی ممالک اور لاک ڈاؤن، گھر لڑائی کے اکھاڑے بن گئے  بقلم فردوس جمال!!

    مغربی ممالک اور لاک ڈاؤن، گھر لڑائی کے اکھاڑے بن گئے بقلم فردوس جمال!!

    آپ جانتے ہیں مغربی ممالک میں لاک ڈاؤن اور گھروں تک محدود ہونے کی وجہ سے جو بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوا ہے وہ یہ کہ گھروں میں جھگڑے اور خواتین پر تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے.

    امریکہ اور یورپ میں پولیس کو موصول ہونے والی سب سے زیادہ شکایات اسی نوعیت کی ہیں کہ بیٹے نے ماں پر تشدد کر ڈالا شوہر نے بیوی کو مارا پیٹا.

    کیلیفورنیا کے ایک شخص نے ٹوائلٹ پیپر سے متعلق جھگڑے پر اپنی ماں کے چہرے کو لہو لہان کر دیا.

    ان جھگڑوں کی وجہ یہ ہے کہ دنیاوی لحاظ سے ترقی یافتہ یہ ممالک عائلی اور خانگی زندگی سے بالکل نا آشنا ہوچکے تھے،شوہر رات گھر کب آتا ہے بیوی رات کہاں گزار آتی ہے،ماں کہاں اور کس حالت میں ہے ان باتوں سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہوتا تھا ،ہر ایک مارکیٹ کی مشینی لائف کا الگ الگ پرزہ تھا ،آپس میں کوئی کنکشن نہ تھا.

    اب جب کہ باہر کی متحرک دنیا تھم چک ہے،مشینوں کی سانس رک چکی ہے،سڑکیں سنسان اور بازار ویران ہوچکے ہیں تو سب گھروں میں مقید ہیں اور ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں،ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم سپینڈ کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوچکا ہے،ایک دوسرے کو برداشت کرنا ناممکن ہوچکا ہے،لہذا گھر لڑائی کے اکھاڑے بن چکے ہیں.

    اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ مشرقی دنیا میں اب تک مربوط خاندانی نظام موجود ہے، خوشگوار اور خوشحال فیملی کا تصور عملا سماج میں دکھائی دیتا ہے.

  • سجاد علی نے اپنا نیا گانا دوست ریلیز کر دیا

    سجاد علی نے اپنا نیا گانا دوست ریلیز کر دیا

    پاکستان کے معروف لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا دوست سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر گلوکار نے 4 منٹ اور 22 سیکنڈ پر مبنی اپنے نئے گانے دوست کی ویڈیو شیئر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ تخلیقی صلاحیتوں کو قرنطینہ نہیں کیا جاسکتا

    انہوں نے مداحوں کو گانے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ دوست‘ گانے کی ویڈیو دو ہفتے 24 گھنٹے کے مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران بنائی گئی ہے

    سجاد علی نے لکھا میں نے یہ ویڈیو دنیا بھر میں اپنے تمام پرستاروں کے لئے بنائی ہے سلامت رہیں اور لطف اٹھائیں

    سجاد علی کے نئے گانے کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے صارفین اس گانے کو ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں

    گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گانے کی ویڈیو کو 22 گھنٹے کے مختصر وقت میں 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں

    واضح رہے کہ سجاد علی کا اس سے قبل ایک گانا بارش بھی ریلیز کیا جسے مداحوں کی طرف سے خوب سرا ہا گیا تھا اور بے حد مقبول ہوا تھا

  • مودی نے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو جہنم میں بدل دیا ہے  ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    مودی نے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو جہنم میں بدل دیا ہے ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    مودی نے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو جہنم میں بدل دیا ہے” ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    باغی ٹی وی : مودی کی کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحانہ دہشت گردی اور مظالم کی دن بہ دن انتہائی صورتحال پر دنیا بھر کے لوگ دکھ کا اظہار کر رہے ہیں اور مودی کی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں مودی نے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو جہنم میں بدل دیا ہے یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے لوگ اپنی رائے کا اطہا رکر رہے ہیں

    https://twitter.com/search?q=%23modiconvertedioktohell&src=trend_click

    ایک صارف نے لکھا کہ بندوقوں کے سامنے پتھروں سے لڑتے ہیں اتنی شہادتوں کے بعد بھی کشمیری کہاں ڈرتے ہیں
    https://twitter.com/Ghaffark219/status/1248869697728196608
    ایک صارف نے لکھا کہ وہ د ن دور نہیں جب کشمیر بھارت کی بربریتوں سے مکمل آزاد ہوگا۔ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملیں گے

    جبکہ ایک صارف نے کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نوآبادیاتی جنگی اقدامات کی کارروائیوں کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کر رہے ہیں ، جن میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور مارشل لاء شامل ہیں جس نے ہندوستانی فوجیوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا ہے
    https://twitter.com/peacehopegrow/status/1248920356397686784?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ کشمیر میں ظلم و جبر اور سفاکیت کی کوئی حد نہیں رہنے دی مودی سرکار نے۔ اور یہ ہی مودی سرکار کا خوف ہے جو کشمیر کو اب آزادی دلا کے رحم گا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ کشمیر آزادی چاہتا ہے !!!!


    ایک صارف نے لکھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیر کو سپورٹ کرے گا
    https://twitter.com/Moon44670939/status/1248920566905679873?s=20
    ایک صارف نے کشمیر کی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پوری دنیا اس وقت اک موزی وبا۶ کا سامنا کر رہی ہے اور یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے مگر مکروہ دشمن پھر بھی اپنی گندی حرکات سے باز نہیں آیا اس وقت دشمن کو بھر پور جواب دینے کا وقت ہےلاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے

    اییک صارف نے لکھا کہ "کشمیریوں” کا خون آپ سے کہہ رہا ہے:”مشکل کے وقت ،مجھے اپنے دشمنوں کے ہتھیاروں سے تکلیف نہیں پہنچی ،جتنی تکلیف میرے دوستوں کی خاموشی سےپہنچی ہے

    ایک صارف نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ نسل پرست مودی ،اللہ انصاف کرے گا اور مسلمانوں کی مدد کرے گا اور اس وقت آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی
    https://twitter.com/peacehopegrow/status/1248920340698402818?s=20
    ایک صارف نے دنیا بھر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ قدرت کا کرشمہ ہے میرا کشمیر آؤ دوزخ میں ڈوبی ہوئی جنت دیکھو
    https://twitter.com/peacehopegrow/status/1248920309207642112?s=20
    ایک صارف نے مودی کو اس صدی کا ہٹلر قرار دیا
    واضح رہے کہ پارلیمنٹ انتخابات میں متاثر کن کامیابی کے بعد جب مودی دوسرے دور میں وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہوئے تھے ، اس کے فورا. بعد ، مودی کو آئینی طور پر جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ مل گیا تھا (آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کے تحت دیا کیا گیا تھا) آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ، کشمیری عوام میں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بی جے پی جلد ہی ایسے نئے قوانین متعارف کرائے گی جو کشمیر کی آبادی کو تبدیل کردے گی یہ یقینی طور پر ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد آرٹیکل 370 کو ختم کرنا اور ریاست کو ایک مرکزی خطے میں کم کرنا تھا۔ہندوستانی آئین کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہے

    مودی کو یہ آئینی اختیار ملتے ہی اس نےکشمیر کو وادی میں نظر بند کر دیا اور انسانیت کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی ساری حدیں پا کر دیں کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا دہشت گردی قتل و عام کر دیا سکول مساجد بند کروا دیئے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہنے پر مجبور کر دیا

    ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد بارے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری، دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی