Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جرنلسٹ نادیہ مرزا کا عورت مارچ کے بارے میں رائے کا اظہار

    جرنلسٹ نادیہ مرزا کا عورت مارچ کے بارے میں رائے کا اظہار

    اینکر پرسن اور جرنلسٹ نادیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب بینک میں لمبی لائن میں کھڑے مرد عورت کو احترام میں اسے اپنی جگہ دیتے ہوئے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں

    باغی ٹی وی: معروف جرنلسٹ مونا خان نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا جب وہ مجھے ٹھنڈک لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ اپن احق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ تم میری ہو


    مونا خان کی اس ٹویٹ کو جرنلسٹ نادیہ مرزا نے ری ٹویٹ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار مونا خان کے ہی الفاظ میں کیا انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب ای ٹی ایم یا بینک کی لمبی لائن میں کھڑے مرد عورت کے احترام میں اسے اپنی جگہ دیتے ہوئے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں

    مونا خان نے ان کی اس ٹویٹ کی تائید ک اور لکھا کہ جہ بالکل اکثر ایسا ہوا ہے بینک میں بل جمع کروانے جاؤ تو وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر ہو جاتا ہے بغیر انتظار کئے

    ا ن کے علاوہ بھی صارفین نے نادیہ مرزا کی ٹویٹ کو سراہا اور مختلف کمنٹس کئے

  • فیروز خان نے عورت مارچ کے خلاف قرآن پاک کی آیت پیش کر دی

    فیروز خان نے عورت مارچ کے خلاف قرآن پاک کی آیت پیش کر دی

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والے اداکار فیروز خان نے عورت مارچ کے حوالے سے قرآن پاک کی ایک آیت شئیر کر دی

    باغی ٹی وی: گذشتہ روز اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والے اداکار فیراز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حالیہ زیر بحث موزوں عورت مارچ کے حوالے سے ایک آیت شئیر کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا


    فیروذ خان نے قرآن پاک کی سورۃ احزاب کی عورتوں کے پردے کے حوالے سے آیت نمبرانسٹھ شئیر ترجمہ: اے نبی! اپنی بیبیوں صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دو کہ اپنی چادر کا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستائی نہ جائیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

    یہ آیت فیروزخان نے حالیہ زیر بحث موزوں عورتوں کے حقوق کے لئے کئے جانے والے عورت ذادی مارچ کی مناسبت سے کی ہے

    واضح رہے کہ فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق گزارنے کا اعلان بھی کردیاہے

    فیروز خان کی فلم ٹچ بٹن رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوگی جس میں اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ایمان اور زارا ان کے ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

  • امان اللہ میراثی تھا ہمارے قبرستان میں میراثیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں

    امان اللہ میراثی تھا ہمارے قبرستان میں میراثیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں

    کامیڈین امان اللہ میراثی تھا میراثیوں کے لئے ہمارے قبرستان میں کوئی جگہ نہیں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور

    باغی ٹی وی :گذشتہ روز سٹیج فلم اور ٹی وی کے معروف کامیڈین امان اللہ پھیپڑوں اور گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کے آخری قیام گاہ کا انتظام پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں کیا گیا

    لیکن اس دوران افسوسناک بات تب ہوئی جب سوسائٹی کی انتظامیہ نے کامیڈین امان اللہ کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کر تے ہوئے قبر کی کھدائی رکوا دی اور کہا کہ امان اللہ میرثی تھا اور میراثیوں کے لئے ہمارے قبرستان میں کوئی جگہ نہیں

    مرحوم کے لواحقین نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کر دیا جس پر فیاض الحسن چوہان کے بروقت وہاں پر پہنچنے پر سوسائٹی کی انتظامیہ نے ترتیب کا بہانہ بنا لیا
    https://www.youtube.com/watch?v=qMlEHgZrrUQ&feature=youtu.be
    یہاں پر افسوسناک اور پریشانی کی بات یہ ہے کہ یہ آج کا ہمارا معاشرہ ہے جہاں مردے کی قبر کی جگہ تک پر سوسائٹیاں اپنا قبضہ جمائے ہوےئ ہیں

    واضح رہے کہ امان اللہ کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے گذشتہ کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے گذشتہ روز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • معروف جرنلسٹ مونا خان کا عورت مارچ کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    معروف جرنلسٹ مونا خان کا عورت مارچ کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    معروف جرنلسٹ مونا خان کا کہنا ہے کہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا

    باغی ٹی وی: خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین پرملک بھر میں عورت مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور عدالت نے بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے مارچ کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے عورت مارچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مارچ کے منتظمین کو ہدایت کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارچ کے دوران نامناسب نعروں اور بینرز کا استعمال نہیں کیا جائے گا

    عورت مارچ پر ملک بھر میں عام جلسوں سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہےاور سوشل میڈیا پر بھی عورت مارچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ موضوع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نجی ٹی وی چینل کے ایک براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون ماروی سرمد کے لئے نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا س کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک طوفان برپا ہو گیا

    سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی رائے کے مطابق اس مسئلے پر بات کر رہا ہے


    معروف جرنلسٹ مونا خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عورت مارچ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا جب مجھے وہ ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ تم صرف میری ہو

    مونا خان کی اس ٹویٹ پر صارفین کی طرف سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے انہیں سراہا

    ایک صارف وقاص نے لکھا کہ کچھ مطالعہ پاکستان کو حرف آخر سمجھنے والے نرگیست کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو رومانیت کے خوابوں میں رہتے ہیں یہ بھی انہی میں سے لگتی ہیں

    ایک صارف نے لکھا کہ ابھی آپ خوابوں کی دنیا میں ہو اصل زندگی شروع ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کمزور رہنا کیسا لگتا ہے اور کتنی بار اپنا کوٹ دیتا ہے آپ کو

    ایک صارف نے ان کے اس ٹویٹ کے ساترھ اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بالکل اچھا نہیں لگے گا جب آپ کو کھانے میں نمک زیادہ ہوے ی وجہ سے تھپڑ پڑجائے لگاتار دو چار لڑکیاں پیدا کرنے پر کھانا بند کر دیا جائے شادی سے انکار پرآپ پر تیزاب پھینکا جائے برادری کے فیسلے پر آپکے گلے میں رسی ڈال کر کسی کی بھی کھونٹی سے باندھ دیا جائے

    جہاں لوگوں نے مونا خان کی ٹویٹ سے اختلاف کیا وہیں کچھ لوگوں نے سراہا بھی

    ایک صارف راشد ملک نے ان کے خیالات کی تعریف کی اور کہا کہ بہت ہی اچھی سوچ ہے

    ایک صارف نے کہا کہ ایک مہذب عورت ہی ایسا سوچ سکتی ہے

    حنا نازش بنامی صارف نے کہا کہ عورت کو اتنی ہی آزادی ملنی چاہیئے جتنی فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی

    اسلام نے ساڑھے چوہ سو سال پہلے ہمیں عورت کا احترام سکھا دیا تھا ویسٹ سے کوئی نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے علی محمد خان


    ایک صارف جبین نامی صارف نے کہا کہ آپ کچھ اچھا کرنے جا رہی ہیں اللہ آپ کی مدد کرے

    آصف وزیر صارف نے پی ٹی آئی رکن جویریہ صدیقی کی عورت مارچ کے حوالے سے ایک بیان شئیر کیا میں بھائی باپ شوہر کے لئے کھانا بھی خود گرم کروں گی موزا بھی خود ڈھونڈوں گی مردون کا احترام نھی کروں گی خواتین کے حقوق کے لئے جدو جہد بھی خود ہی کروں گی میں ایک خود مختار خاتون ہوں لیکن مجھے اپنے دین اور معاشرتی اقدار سے بڑھ کر آزادی درکار نہیں

    اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں حقوق پر چیخنے میں وقت ضیاع نہیں کرتے قرۃ العین بلوچ

    میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ میری رابی پیر زادہ

  • کورونا وائرس کے باعث بھارت میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث بھارت میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب ملتوی

    دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانےوالے کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف اورکورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظرکی وجہ سے ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ منسوخ کرنے کا ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش میں بھی کمی کی گئی ہے

    جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف فلموں کی نمائش کو منسوخ کیا گیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اسکولز و یونیورسٹیز کو بھی بند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چند ممالک میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے

    تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے بھی اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے عمرے پر عارضی پابندی عائد کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں

    اسی طرح کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی آئیفا ایوارڈ زکی تین روزہ تقریب 27 مارچ کو بھارت کے شہر اندور میں ہونی تھی تاہم اب اسے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور جلد ہی ایوارڈ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

  • امان اللہ کی وفات پر معروف شخصیات کا تعزیت کا اظہار

    امان اللہ کی وفات پر معروف شخصیات کا تعزیت کا اظہار

    اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللہ کےانتقال پر شوبز کی معروف شخصیات کاسوشل میڈیا پرتعزیت کا اظہار

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے ان کے انتقال پر مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا


    معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر امان اللہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے کئی سال فن کے ذریعے آپ کو محظوظ کیا آپ کو ہنسایا اور آپ کو خوشیاں دیں ان کے لئے آج خآص دعا کیجیئے گا کمال انسان تھے


    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر امان اللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ امان اللہ صاحب ایک لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے اللہ تعالی اُن کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی روح کو سکون عطا فرمائے آمین


    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا اورلکھا کہ اسٹیج کامیڈی کے لیجنڈ ہم سے جدا ہوگئے


    اداکار و میزبان فہد مصطفی نے ٹوئٹر پر امان اللہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لیجنڈ امان اللہ کا جانا ایک دور کا اختتام ہے


    قومی کرکٹر شاداب خان نے لکھا کہ یہ ایک المناک خبر ہے، امان اللہ صاحب کی روح کو اللہ سکون عطا فرمائے انہوں نے ہمیں ہمیشہ ہنسایا اور مسکرایا ہماری دعائیں آپ کے گھر والوں اور آپ کے ساتھ ہیں

    واضح رہے کہ امان اللہ کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے گذشتہ کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے گذشتہ روز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں حقوق پر چیخنے میں وقت ضیاع نہیں کرتے قرۃ العین بلوچ

    اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں حقوق پر چیخنے میں وقت ضیاع نہیں کرتے قرۃ العین بلوچ

    معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا بھی آزادی مارچ کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی: معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے ماروی سرمد اور خلیل الرحمن قمر کی بحث اور عورت آزادی مارچ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا

    گلوکارہ نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اپنے حقوق پر چیخنے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتے
    https://twitter.com/Quratulainb/status/1235287067715870723?s=19
    داکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کو گلوکارہ کا یہ ٹویٹ پسند نہیں آیا انہوں نے قرۃ العین بلوچ کے ٹوئٹ پر انتہائی سخت الفاظ میں ردعمل دیا
    https://twitter.com/eman_anjum/status/1235429644708413440?s=19
    ایمان سلیمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جن معاملات کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو ان پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں شکریہ

  • سلمان خان بھی کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہو گئے

    سلمان خان بھی کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہو گئے

    بھارتی سپرسٹار سلمان خان بھی کورونا کے خوف میں مبتلا ہو گئےدبنگ خان کا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس ختم ہوجائے گا تب ہاتھ ملانا اور گلے لگانا

    باغی ٹی وی:بھارتی سپرسٹار سلمان خان بھی کورونا کے خوف میں مبتلا ہو گئے اس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دبنگ خان کا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس ختم ہوجائے گا تب ہاتھ ملانا اور گلے لگانا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان نے اپنی ایک تصیر شئیر کی تصویر میں اداکار جم میں بیٹھے ہیں اور ہاتھ جوڑے کچھ سوچ رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9VvxM1laKc/?igshid=o5mxyr7votuy
    اس کے کیپشن میں بالی وڈ سٹار نے لکھا نمشکار… ہماری سبھیاتا میں نمستے اور سلام ہے انہوں نے لکھا جب کورونا وائرس ختم ہوجائے تب ہاتھ ملاؤ اور گلے لگاؤ

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار 252 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں

  • جیمز بانڈ کی نئی سیریز جان لیواکورونا وائرس کے باعث موخر

    جیمز بانڈ کی نئی سیریز جان لیواکورونا وائرس کے باعث موخر

    کورونا وائرس کے خوف کے باعث آنے والی معروف ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز بھی موخر کردی گئی

    باغی ٹی وی: کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں دیگر معمولات زندگی جیسے بڑے برے ایونٹس مذہبی مقامات میوزیمز کھیل اور تعلیمی ادارےمتاثر ہوئے ہوئے ہیں وہیں فلم انڈسٹری کو بھی دھچکا لگا ہے جیمز بانڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کورونا پھیلنے کے باعث روک دی ہے اور اب یہ فلم اپریل میں نہیں بلکہ نومبرمیں ریلیز ہوگی


    نو ٹائی ٹو ڈائی کے پروڈیوسرز مائیکل جی ولسن اور باربرا براکلی کا کہنا ہے کہ یہ فلم لندن میں 12 نومبر اور امریکا میں 25 نومبر کو اور اس کے بعد ہی فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا


    پروڈیوسرز کے مطابق دنیا بھر کے سینما گھروں میں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر فلم کی ریلیز میں تاخیر کر دی گئی ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے مشن امپاسبل 7 کی بھی اٹلی میں شوٹنگ کورونا کے خوف کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی

  • کسی بھی فورم پر عورت کی تذلیل ناقابل قبول رویہ ہے فردوس عاشق اعوان

    کسی بھی فورم پر عورت کی تذلیل ناقابل قبول رویہ ہے فردوس عاشق اعوان

    ماروی سرمد اور خلیل الرحمن کی بحث کے بارے وزیر اعظم کی معاون خاص فردوس عاشق اعوان کا بھی بیان سامنے آگیا

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کی معاون خاص فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا انہوں نے ماروی سرمد کے خلاف خلیل الرحمن قمر کے رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا

    معاون خاص نے لکھا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے خاتون کی عزت وقار اس کی حیا ہے میڈیا یا کسی بھی فورم پر عورت کی تخحیک و تذلیل نا قابل قبول رویہ ہے


    انہوں نے کہا ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے میڈیا کو ایسے حساس معاملے پر زیادہ ذمہ داری کا مطاہرہ کرنا چاہیئے

    فردوس عاشق کی اس ٹویٹ پر صارفین نے کمنٹس کئے

    صارفین نے ڈاکٹر فردوس عاشق سے منصور علی کی خلیل الرحمن کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا


    اپنی ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس اعوان میں لکھا کہ ہر مسلمان کا رول ماڈل حضرت فاطمہ زاہرہ کی سیرت طیبہ ہے اور امہات المومنین جیسی ہستیاں ہیں پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ تجارت پیشہ تھیں اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں