Baaghi TV

ریکھا نے امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے آس پاس جگہ کو ڈینجر زون قرار دیا

بھارتی اداکارہ ریکھا نے ایک ایونٹ میں بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے آس پاس جگہ کو ڈینجر زون قرار دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ریکھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریکھا معروف بھارتی فوٹوگرافر دبو رتنانی کے ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور اس ایونٹ میں ان کے ہمراہ فوٹوگرافر کی بیٹی بھی ہیں

ایونٹ میں فوٹوگرافر کی معروف فنکاروں کی لی ہوئی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں ویڈیو میں ریکھا ایک ایک کر کے ان تصاویر کے ساتھ فوٹو سیشن کرواتی نظر آرہی ہیں

ریکھا جیسے ہی امیتابھ بچن کی تصویر تک پہنچتی ہیں اسی لمحے وہاں سے ڈینجر زون کہتی ہوئی پلٹ آتی ہیں

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریکھا نے امیتابھ بچّن سے اس طرح گریز کیا ہواس سے قبل بھی ایک بار ریکھا نے امیتابھ بچن کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا

واضح رہے کہ ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا

ان کی مشہور فلموں میںمسٹر نٹور لال مقدرکا سکندر دو انجانے اور سلسلہ اور دیگر فلمیں شامل ہیں

More posts