Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فہد مصطفی کا لوک فنکار الن فقیرکو خراج عقیدت پیش

    فہد مصطفی کا لوک فنکار الن فقیرکو خراج عقیدت پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی کا معروف لوک فنکار الن فقیر کو خراج عقیدت پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے سوشل میڈیا پر معروف لوک فنکار الن فقیر کو خراج عقیدت پیش کیا
    https://www.instagram.com/p/B8mYtHLJA5j/?igshid=1v6w92wl8wz2l
    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ الن فقیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الن فقیر کو ایک چھوٹا سا خراج عقیدت

    اس عظیم فنکار کو اس دنیا سے بچھڑے انیس سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی ان کی آواز کا سحر مداحوں کو جکڑے ہوئے ہیں یہ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ان کے مداح آج بھی ان کی موسیقی کے دیوانے ہیں اور ان کی موسیقی کو شوق سے سنتے ہیں

    انہوں نے موسیقی کو ایک نئی جدت عطا کی الن فقیر کو صدر جنرل ضیاء الحق نے 1980ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا اس کے علاوہ انہیں تمغہ حسن کارکردگی ، شاہ لطیف ایوارڈ، شہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا

  • بھارتی پلے بیک سنگر سشمیتا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

    بھارتی پلے بیک سنگر سشمیتا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

    بھارت میں پلے بیک سنگر سشمیتا نے کم جہیز لانے پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں اور بے عزتی سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

    بھارتی ریاست کرناٹک کی مقامی زبان کی گلوکارہ 26 سالہ سشمیتا نے والدہ کے گھر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
    جبکہ گلوکارہ کی دو سال قبل ہی شرتھ کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی

    خودکشی سے قبل گلوکارہ نے واٹس ایپ پر اپنی والدہ کے لیے ایک پیغام چھوڑا جس میں گلوکارہ نے شوہر اور سسرالیوں کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جہیز کم لانے پر طعنے دیئے جاتے اور بے عزتی کی جاتی تھی جو کہ ان کے لئے ناقابل برداشت ہو چکی تھی

    گلوکارہ کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس میں درخواست دائر کردی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا

  • مایا علی پی ایس ایل فائیومیں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    مایا علی پی ایس ایل فائیومیں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پانچویں ایڈیشن کے لیے مایا علی کومسلسل تیسری بار برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری بارپی ایس ایل فائیو کے پانچویں ایڈیشن کے لیے مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر لیا ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=ZAdiDI8nCSA&feature=youtu.be
    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ مایاعلی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بار پھر چیمپیئن ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف میچ ہی نہیں جیتے بلکہ دل بھی جیت رکھے ہیں

    مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور مینیجمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے مجھے پھر ایمبیسیڈر بنایا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو( پی ایس ایل ) 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے

  • ہانیہ عامر اور مہوش حیات پشاور زلمی  ٹیم کا حصہ بن گئیں

    ہانیہ عامر اور مہوش حیات پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارائیں مہوش حیات اور ہانیہ عامر پاکستان سپر لیگ فائیو ( پی ایس ایل) میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارائیں مہوش حیات اور ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے

    اس کو فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے اوراس کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائریکٹ کیا ہےترانےکا نام زلمی رکھا گیا ہے اس ترانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے علاوہ پشاور زلمی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی دکھائی دیتے ہیں

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی

  • شاہ رخ خان موگیمبو کا مشہور کردار نبھائیں گے

    شاہ رخ خان موگیمبو کا مشہور کردار نبھائیں گے

    بالی وڈ کے سپر سٹار اور کنگ شاہ رخ خان بالی وڈ کی 1987 کی بلاک بسٹر فلم مسٹر انڈیا کے موگیمبو کا مشہور کردار نبھائیں گے

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر علی عباس ظفر بالی وڈ کی 1987 کی بلاک بسٹر فلم مسٹر انڈیا کاری میک بنا رہے ہیں رپورٹ کے مطابق علی عباس ظفر اس فلم پر کچھ عرصے سے خاموشی سے کام کر رہے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی اصل کہانی کو تھوڑا تبدیل بھی کریں گے اور اس میں موگیمبو کے مشہور کردار کے لئے شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

    فلم ساز نے موگیمبو کے رول کے لیے شاہ رخ خان سے رابطہ بھی کیا ہے جبکہ انیل کپور کے مشہور کردار مسٹر انڈیا کو نبھانے کے لیے رنویر سنگھ سے بات چیت کر چکے ہیں اور رنویر سنگھ نے مبینہ طور پر اس فلم کے مرکزی خیال کو پسند کیا ہے اور انیل کپور کے کردار مسٹر انڈیا کو نبھانے کے لیے پرجوش ہیں

    تاہم شاہ رخ خان جانب سے اس فلم کو سائن کرنے کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے لہذا سری دیوی کا کردار کون نبھائیں گی اس حوالے سے بھی ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کی 1987 کی بلاک بسٹر فلم مسٹر انڈیا میں انیل کپور، سری دیوی اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور تب موگیمبو کا کردار امریش پوری نے نبھایا تھا

  • ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد

    ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد

    گذشتہ دنوں محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم نے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم نے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

    لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی جسٹس شاہد وحید نے دوران سماعت کہا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے رسپانس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے

    واضح رہے کہ محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرامے میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے اس لئے عدالت عہد وفا نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے

    آئی ایس پی آر کے ڈرامے “عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر


    اس ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو سکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے

    اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

    اس میں چار دوست احد رضا میر، احمد علی اکبر اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں

    آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے ‘عہد وفا’ کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی کی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامےنے اپنی مقبولیت کے بھارت میں‌جھنڈے گاڈ دیئے اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے اورپسند بھی کیا جارہا ہے

  • ساس کی ساڑھی پہن کر یاسر کو  حیران کرنا چاہتی تھی اقرا عزیز

    ساس کی ساڑھی پہن کر یاسر کو حیران کرنا چاہتی تھی اقرا عزیز

    معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے کہا کہ مرحومہ والدہ کی ساڑھی پہن کریاسر حسین کو حیران کردینا چاہتی تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے کہا کہ مرحومہ والدہ کی ساڑھی پہن کریاسر حسین کو حیران کردینا چاہتی تھی
    https://www.instagram.com/p/B8qUZgHHSKV/?igshid=11pxi35wle17v
    اقرا نے اپنی ساس کی ساڑھی پہن کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شئیر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر یاسر حسین بھی ہیں اقرا عزیز حسین نے کیپشن میں لکھا کہ میں چاہتی تھی کہ میں یاسر کی والدہ کی ساڑھی پہن کر ان کو حیران کردوں

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے میں یاسر کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگئی علاوہ ازیں انہوں نے ڈیزائنر نومی انصاری کو شادی کے ڈنر کے لیے بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا بہت شکریہ شادی کے اتنے لذیذ ترین ڈنر کے لئے

    اقرا عزیز نے ایک اور یاسر حسین کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر ان کی طرف دیکھ کر کوئی بات کررہے ہیں اور ہنس رہی ہیں اقرا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ خوشی لکھا
    https://www.instagram.com/p/B8qWMs3HmaA/?igshid=1koe4ihvrvjal
    اقرا نے اپنی اور یاسر کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹرنگ بینڈ کے گانے دورکے بول لکھے

    دیکھیں مجھے جب وہ آنکھیں ، میں کھو جاؤں ان آنکھوں کے رستے

    میں اس کے دل میں سماؤں ، کچھ کہہ نہ پاؤں اس میں

    کچھ سن نہ پاؤ، اس کے بنا میرا جیون ، جیسے کوئی سونا گاؤں
    https://www.instagram.com/p/B8syEd9no-8/?igshid=lg4cdo03ia0o

    اقرا نے انسٹا گرام سٹوری پر بھی ڈنر پر لی گئیں اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں اقرا اور یاسر کے ساتھ معروف ڈیازائنر نومی انصاری بھی ہیں

    دوسری جانب یاسر حسین نےانسٹاگرام پر اپنی اور اقرا کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر میرا دل جیت لیا اور یاسر نے اقرا سے محبت کا اظہار بھی کیا
    https://www.instagram.com/p/B8qcKUzDyfA/?igshid=1mgh7woi9zj5
    یاسر حسین نے ایک اور تصویر شئیر کی اور کیپشن مین لکھا کہ آپ کی بیوی خوش ہونی چاہیئے بس باقی سب ہاں سب جائیں بھاڑ میں
    https://www.instagram.com/p/B8qHJfPjQQw/?igshid=wriqjtsthpds

  • ہمیشہ عامر خان کے ساتھ ہی کام کیوں کرنا چاہتی ہوں کرینہ کپور خان نے بتا دیا

    ہمیشہ عامر خان کے ساتھ ہی کام کیوں کرنا چاہتی ہوں کرینہ کپور خان نے بتا دیا

    بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور خان کے بالی وڈ کی میں 20 سال مکمل ہوگئے کرینہ کپور نے کہا میں عامر خان کا بہت احترام کرتی ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے

    سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں

    اس موقع پر بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو میں کرینہ کپور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں 20 سال پورے ہونے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں

    انہوں نےکہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں ساری زندگی اپنا کام جاری رکھوں لیکن میرے لیے پوری زندگی اداکاری جاری رکھنا مشکل ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ اداکاراؤں کے پاس خود غرض زندگی ہوتی ہے

    بالی ووڈ میں میری دو دہائی گزری ہیں اور اسی دوران میری شادی ہوئی میں ایک بیٹے کی ماں بنی اور اس سب میں لوگوں نے مجھے پیار دیا مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں اس پر میں ان کا جتنا شکر ادا کروں گی اتنا کم ہے

    کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کے حوالے سے کہا کہ میرے شوہر سیف علی خان کبھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے کہ کون سی فلم کر رہی ہو یا کون سی فلم نہیں کر رہی ہو وہ میرے ہر فیصلے میں میرا ساتھ دیتے ہیں

    واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دِنوں بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم میں کرینہ کپور اور اداکار عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے

    فلم کے حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ کاش مجھے ہمیشہ اپنے ساتھی اداکار عامر خان کے ساتھ ہی کام کرنے کا موقع ملے میں عامر خان کا بہت احترام کرتی ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے

  • دلچسپ  مہارت سے بھر پور ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دلچسپ مہارت سے بھر پور ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    آئے دن سوشل میڈیا پر ایسی طرح طرح کی انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی بھی حیران ہو کر داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا اور ایسی ویڈیوز لوگوں کو خوب محفوظ کرتیں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا ہے جسے لوگ سراہے بغیر نہیں رہ سکے اور داد دینے پر مجبور ہو گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پربھاسینی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چار لڑکوں پر مشتمل ایک گروپ بالی ووڈ کے گانے منہ کالا مقابلہ پر ڈانس کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ ان لڑکوں کے ڈانس کی مہارت ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو اس شش و پنج میں ڈال دیا ہے کہ آخر کس طرح یہ لوگ یہ رقص کر رہے ہیں
    https://twitter.com/cinnabar_dust/status/1229088152473817093?s=19
    پربھاسینی اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میں آپ سے شرط لگاتا ہوں آپ ا س ویڈیو کا آخری فریم دیکھنے کے لیے بار بار یہ ویڈیو دیکھیں گے

    بھارتی اداکارہ شروتی سیٹھ نے اس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کیا کہ واہ بہت شاندار


    ایک ٹویٹر صارف ویویک اگنی ہوتری نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انڈین نوجوان بہت زیادہ تخلیقی ہیں اس کا آخری فریم آپ بار بار دیکھنا چاہیں گے
    https://twitter.com/vivekagnihotri/status/1229339117894488064?s=19
    ایک صارف آتش نے لکھا ہے کہ میں نے اسے سمجھنے کے لیے تین بار دیکھا ہے

    جبکہ ایک ٹویٹر صارف الطاف نے لکھا ہے کہ 41 سیکنڈ کی یہ ویڈیو بالی وڈ موویز سے زیادہ تخلیقی ہے

    ایک صارف ڈاکٹر ہریش نے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو پندرہ بار سے زیادہ دیکھی لیکن وہ اسے سمجھ نہیں پائے کہ سر کس کا ہے

    ایک صارف نے لکھا ہے کہ میں نے اِس ویڈیو میں کی جانے والی آخری مہارت کو جاننے کے لیے 5 سے 6 بار یہ ویڈیو دیکھی ہے لیکن میں معلوم نہیں کر سکا

    اللہ تعالی مارنے والی مما نہیں بناتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ننھے شایان کی دلچسپ ویڈیو

  • سونم کپورنے آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو بیوقوف قرار دیا

    سونم کپورنے آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو بیوقوف قرار دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور اسے بیوقوف قرار دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستان ٹائمز نے موہن بھگت کی تقریر کا کچھ حصہ ٹویٹ کیا جس میں موہن بھگت اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہےلوگ معمولی باتوں پر لڑتے ہیں طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبر لاتی ہے اور اس ہی وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں


    آر ایس ایس کے چیف کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندو معاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا

    موہن بھگوت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟ انتہائی سخت بے وقوفانہ بیان ہے

    سونم کپور کی اس ٹویٹ کے بعد انہیں صارفین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا کسی نے موہن بھگوت کو سپورٹ کرتے ہوئے سونم کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے سونم کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے موہن بھگوت کو آڑے ہاتھوں لیا