Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    لاہور کی فیملی کورٹ نے پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں فیملی کورٹ کی جج ثناء افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی اور حامد خان اور صنم ماروی کی خلع کی دگری جاری کر دی جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا ہے

    سماعت کے دوران صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیونکہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتا ہے عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی

    صنم ماروی نے رواں سال 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈووکیٹ حامد مقبول کے توسط سے درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں 11 سال سے وہ بچوں کی خاطر اپنے شوہر کے ایسے رویئے کو برداشت کرکے تھک چکی ہیں

    جس کے بعد حامد خان نے بھی عدالت میں سات صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں اہلیہ کی جانب سے لگائے تمام الزامات مسترد کردئیے تھےاور موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیوی اور بچوں کو خرچ دیتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی اہلیہ کی خلع کی درخواست کو مسترد کیا جائے

    خیال رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی تھی ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 ء میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

  • بھارتی اداکار شطرو گن سنہا کی پاکستان میں موجودگی کی ویڈیوز وائرل

    بھارتی اداکار شطرو گن سنہا کی پاکستان میں موجودگی کی ویڈیوز وائرل

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار اور بھارتی سیاستدان شتروگن سنہا کی لاہور میں منعقد ایک شادی میں موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں ریما خان بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار اور بھارتی سیاستدان شتروگن سنہا کی لاہور میں منعقد ایک شادی کی قوالی نائٹ میں میں موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں ریما خان بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8whRDzgS0N/?igshid=gcvgmcnr05xz
    خبریں گردش میں ہیں کہ وہ دو روز کے لیے پاکستان آئے ہیں اور پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقات بھی کریں گے

    جبکہ شترو گھن سنہا کی جانب سے اب تک اِس طرح کی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی اور نا ہی ریما کی جانب سے بھارتی اداکار سے ملاقات کا ایسا کوئی بیان سامنے آیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8wkDotA0wA/?igshid=547jclxf3my4
    واضح رہے کہ شترو گھن سنہا بھارت کے سینئر اداکار و سیاستدان اور سوناکشی سنہا کے والد ہیں انہوں نے اپنے دور میں بہت سی مشہور فلمیں کی ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سماجی تعلقات متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

  • یورپ اور انڈیا ترک ڈرامےدیریلیش ارطغرل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا

    یورپ اور انڈیا ترک ڈرامےدیریلیش ارطغرل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا

    گزشتہ 60 ،70 سال سے مسلمانوں کو فحش فلمیں اور جھوٹے ڈرامے مصنوعی پھولوں میں سجا کر پیش کرنے والا یورپ اور انڈیا ترکی ڈرامہ غازی ارطغل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 60 ،70 سال سے مسلمانوں کو فحش فلمیں اور جھوٹے ڈرامے مصنوعی پھولوں میں سجا کر پیش کرنے والا یورپ اور انڈیا ترکی ڈرامہ غازی ارطغل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا جبکہ امریکہ کی لونڈی ہالی وڈ اور بالی وڈ کی 70 سالہ فحش فلم انڈسٹری کو ترکی کے معروف ڈرامہ غازی ارطغل نے صرف دو سال میں دفن کر دیا

    جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ انڈین حکومت نے اپنے اداکاروں پر پابندی لگاٸی کہ تم ترکی ڈرامہ غازی ارطغل کی اردو زبان میں ڈبنگ نہیں کرو گے جس کے بعد پاکستانی اداکاروں نے غازی ارطغل کے سیزن ون کی ڈبنگ کی ہے

    ترکی نے تاریخی ڈرامہ غازی ارطغل میں مسلمانوں کے اسلامی جذبے اور جوش کو دکھایا گیا ہے مذکورہ ڈرامہ بنا کر مسلمانوں کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا کر دیا ہے جو کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن انڈیا اور یورپ کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ اس ڈرامے کی وجہ سے مسلمانوں کی یکجہتی سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈین حکومت نے اس ڈرامے کی ڈبنگ پر پابندی لگا دی ہے

    اس وقت غازی ارطغل اور غازی عثمان ڈرامہ 150 سے زیادہ ممالک میں میں ترجمہ کے ساتھ نشر ہو رہا ہے جوکہ دنیا میں سب سے ‏زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے

    ترکی ڈرامہ غازی ارطغل نے نوجوانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام (خلافت عثمانیہ ) حاصل کرنے کے لئے پرجوش کر دیا ہے امریکی اخبار نیو یارک ٹاٸمز اور واشنگٹن پوسٹ نے اس ڈرامے کو خاموش ایٹم بم کہا ہے

    واضح رہے اس ڈرامے میں اپنی اسلامی تاریخ اپنی نسل کو بتا کر اور عالم کفر کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے

    ترکی ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روکنے کا انکشاف

  • عمر شریف کی بیٹی کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

    عمر شریف کی بیٹی کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

    معروف کامیڈین اور کمپئیرعمر شریف کی بیٹی حرا شریف کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین اور کمپئیرعمر شریف کی بیٹی حرا شریف کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف پیر کی رات گردوں کی تکلیف کے باعث وفاتتے پا گئیں تھیں انکی وفات کی خبر سن کر اداکار عمر شریف امریکا میں شو منسوخ کر کے منگل کی شام لاہور پہنچے اپنی بیٹی کی میت سامنے دیکھ کر عمر شریف بہت غمزدہ ہوئے جوان بیٹی کی موت پر اپنے آنسو قابو نہ رکھ سکے

    جوان بیٹی کی میت گھر سے روانہ ہوئی تو وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد عمر شریف کے غم میں شریک ہونے کے لئے ان کے گھر پہنچے

    حرا شریف کی نماز جنازہ قریبی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

  • علی ظفر کے خلاف ٹویٹس کرنے پر خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے معذرت کر لی

    علی ظفر کے خلاف ٹویٹس کرنے پر خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے معذرت کر لی

    معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگائے جانے کے بعد نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف ٹوئٹس کرنے والی خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے گلوکار سے معذرت کرلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگائے جانے کے بعد نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف ٹوئٹس کرنے والی خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے گلوکار سے معذرت کرلی مہوش اعجازمیشا شفیع کی جانب سے اپریل 2018 میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے جانے کے بعد علی ظفر کےخلاف متعدد ٹوئٹس کی تھیں

    تشدد بچوں کے دماغ کو جنسی ہراسانی جتنا متاثر کرتا ہے شہزاد رائے


    مہوش اعجاز نے میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کے حوالے سے بلاگ بھی لکھے تھے جن میں انہوں نے دونوں طرف سے کی جانے والی باتوں کا ذکر کیا تھا تاہم ان کی ہمدریاں میشا شفیع کے ساتھ تھیں مہوش اعجاز نے علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا بائیکاٹ کرنے سمیت انہیں ایک ایوارڈ میں نامزد کرنے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹس کی تھیں

    تاہم اب انہوں متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر کے خلاف کی گئی ٹوئٹس پر وضاحت کرتے ہوئے ان سے اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی

    مہوش اعجاز نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ علی ظفر اور ان کے اہل خانہ کو تکلیف پہنچانے پر معذرت خواہ ہیں کیوںکہ ان کی جانب سے ہی کچھ واقعات کو سامنے لانے کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا اور آپ دیکھیں گے جو میں لکھ رہی ہوں وہ کیوں لکھ رہی ہوں

    مہوش اعجاز نے ایک اور ٹویٹ میں میشا شفیع اور علی ظفر کے زیر سماعت کیس میں متحرک افراد کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں اس کیس میں پیش پیش کچھ افراد سے مایوسی بھی ہوئی انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی تمام ٹویٹس واپس لیتی ہیں جو انہوں نے علی ظفر کے خلاف کی تھیں اور جن کا تعلق ان کے ساتھ تھا

    مہوش اعجاز کی معافی کی ٹوئٹس کے بعد کئی افراد نے ان پر تنقید بھی کی جب کہ بہت سارے افراد نے ان کی معذرت اور غلطی ماننے کو بہادری سے بھی کہا بعض افراد نے مہوش اعجاز پر الزامات لگائے کہ انہوں نے پیسوں کے لئے علی ظفر کے خلاف الزامات لگائے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک اور طویل وضاحتی ٹوئٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی پیسوں کے لیے ٹوئٹس نہیں کیں


    انہوں نے ٹوئٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی سے ٹوئٹس کے لیے پیسے نہیں لیے اور نہ ہی وہ پیسوں کے لئے ایسا کرتی ہیں تاہم وہ یہ سب کچھ اپنی سوچ اور ان ثبوتوں کی بنا پر کرتی ہیں جو انہوں نے اس وقت دیکھ رکھے ہوتے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ وہ کوئی عدالت نہیں جج و جیوری نہیں وہ کوئی ایسی اتھارٹی نہیں جو یہ فیصلہ کرے کہ کون مجرم ہے اس لیے وہ کسی کے حوالے سے فیصلہ کرنے والی نہیں

    مزید لکھا کہ وہ حاصل ہونے والی معلومات اور واقعات کو خود دیکھنے کے بعد جو اچھا سمجھتی ہیں وہ لکھتی ہیں تاہم انہیں ملنے والی معلومات نامکمل بھی ہو سکتی ہے اور اگر عدالتیں کسی کو بے قصور ٹھہراتی ہیں تو وہ پہلی شخصیت ہوں گی جو اپنی غلطی کو تسلیم کریں گی

    انہوں نے لوگوں سے خود پر تنقید کرنے سے روکا اور کہا کہ کم سے کم انہیں پیسوں کے عوض بکاؤ نہ سمجھا جائے کیوں کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں علی ظفر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے طیفا ان ٹربل دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اوہ اس میں ہنگاموں کو دیکھنا چاہتی ہیں

    واضح رہے کہ مہوش اعجاز کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، بلاگرز اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے

    علی ظفر کا کوئٹہ اور کیماڑی ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار

  • نئے ڈرامے میں حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آؤں گی نوین وقار

    نئے ڈرامے میں حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آؤں گی نوین وقار

    پاکستان کی نامور اداکارہ نوین وقار نے ایک نیا ڈرامہ سائن کرلیا جس میں وہ ایک منفرد حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آئیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نوین وقار نے ایک نیا ڈرامہ سائن کرلیا جس میں وہ ایک منفرد حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آئیں گی نوین وقار اپنے اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہیں اداکارہ نے کہا امید ہے کہ مذکورہ عید کے موقع پر اسے نشر کیا جائے گا اور وہ اسڈرامے کے لئے بے حد پُرجوش ہیں

    اس ڈرامے میں نوین وقار ماہ نور نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں ڈراؤنی کہانی پر مبنی اس ڈرامے میں کئی سالوں کا دور دکھایا جائے گا

    ڈرامے کو شمعون عباسی نے ڈائیریکٹ کیا ہے شمعون عباسی ایک دہائی بعد کسی ڈرامے کی ہدایات دیں گے

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نوین وقار کے ساتھ ثمینہ احمد اور عدنان جعفر بھی موجود ہیں اور یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اس ڈرامے کے ساتھ ساتھ دو اور ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس ڈرامے کا انتخاب کریں گی

  • خود دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں ہمیں موٹا کرنا چاہتا ہے

    خود دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں ہمیں موٹا کرنا چاہتا ہے

    پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے نامور اداکار عدنان صدیقی کے کھانے پر چوٹ کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ خود دو نوالے سے زیادی کھاتا نہیں ہمیں کھانا دکھا کر موٹا کرنا چاہتا ہے

    پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید اور نامور اداکار عدنان صدیقی ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے اور اکثر سوشل میڈیا پر مذاحیہ کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں

    حال ہی دونوں معروف اداکاروں نے میرے پاس تم ہو ڈرامے میں مرکزی ادا نبھائے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا پر کھانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ کسی ڈھابے میں موجود نظر آرہے ہیں اور ان کے سامنے کھاناجیسے پراٹھا، قیمہ اور دال وغیرہ موجود ہے
    https://www.instagram.com/p/B8q9CuoHD1e/?igshid=srossia1r3q6
    اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ڈھابے میں کھانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ اور کہا کہ پراٹھا قیمہ سلاد اور میاں ہوٹل کی مشہور دال وہ یہ سب ختم کریں گے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لالہ موسیکے جی ٹی روڈ پرمیاں جی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کی اصلی گھی سے دیئے تڑکے کی دال بہت مشہور ہے

    جہاں اداکار کی اس ویڈیو پر مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے وہیں ان کے دوست ہمایوں سعید نے بھی ان کو مزاحیہ اور مذاق سے بھر پور کمںٹ کیا

    ہمایوں سعید نے لکھا کہ ابے چل جھوٹے دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں تو ہمیں دکھاؤ تاکہ ہم کھائیں اور موٹے ہوجائیں

    واضح رہے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی متعدد ڈراموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں جن میں پاکستان کی تاریخ کا مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو مہندی محبت روٹھ جائے تو اور عشق جنون دیوانگی شامل ہیں

  • پی ایس ایل فائیو پر فنکاروں کا جوش بھرا انداز

    پی ایس ایل فائیو پر فنکاروں کا جوش بھرا انداز

    پاکستان سپر لیگ فائیو 2020 (پی ایس ایل) کا جادوکرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے اور فنکار بڑھ چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو 2020 (پی ایس ایل) کا جادوکرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے اور فنکار بڑھ چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں

    پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے چند بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے جس کا انتظار کرکٹ کےشائقین ہر سال بے تابی سے کرتے ہیں پی ایس ایل کا جادو پاکستانیوں پر تو سر چڑھ کر بول رہاہے تاہم شوبز ستارے بھی اس سے خود کو بچا نہیں پائے

    ہانیہ عامر اور مہوش حیات پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں


    جہاں کرکٹ کے شائقین پی ایس ایل کے لئے پُر جوش ہوتے ہیں وہیں پی ایس ایل کی ٹیمز کے مالکان شوبز ستاروں کو بھی اپنی اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہیں جس سے یہ مزید پُرجوش اور گلیمرائز ہو جاتا ہے رواں سال بھی مختلف شوبز ستارے پی ایس ایل ٹیموں کا حصہ بن کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں

    پی ایس ایل کی مضبوط ترین مانی جانے والی ٹیم کراچی کنگز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف فنکاروں کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

    اداکار منیب بٹ نے کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کراچی کی رونق اورکراچی کے جوش کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اسی طرح کراچی کنگز کا بھی جوش ہے زوردار تو پھر ہوجائے اس بار کیونکہ یہ ہے کراچی میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں
    https://www.instagram.com/p/B8El7buhO3u/?igshid=g03g3sdf6ru9

    معروف ہوسٹ مدیحہ نقوی نے کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کراچی دل ہے کراچی جان ہے کراچی پاکستان کی پہچان ہےجو ڈرے نہ کسی بھی میدان میں یہ ہے کراچی میں ہون مدیحہ نقوی اور میں سپورٹ کر رہی ہوں کراچی کنگ پی ایس ایل سیزن فائیو
    https://www.instagram.com/p/B8EZv84hiXp/?igshid=6weed177qlwd

    مایا علی پی ایس ایل فائیومیں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر


    مائرہ خان نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہاجذبہ بھی ہر اور جنون بھی ہمت بھی ہے اور جوش بھی اسی لئے مین سپورٹ کر رہی ہوں کراچی کنگز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کیونکہ یہ ہے کراچی

    https://www.instagram.com/p/B8Txfreh4M_/?igshid=keiokknf6zad

    اعجاز اسلم نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا جذبہ بھی ہے اور جنون بھی ہمت بھی ہے اور جوش بھی یہی تو خاص بات ہے کراچی میں اسی لئے میں کراچی کنگزکو پی ایس ایل فائیو میں سپورٹ کر رہا ہوں کیونکہ یہ ہے کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8YsC-khymh/?igshid=1uplvl9c6sgok

    اداکار آغا علی نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا جنون ہرطرف چھا رہا ہے اس جنون میں مقابلے کق تیار ہے کراچی کراچی کنگز ہے کراچی کی شان یہ ہے کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8YxZiNhGKL/?igshid=1qjvv9oz3gpjc

    اداکار علی سفینہ بھی کراچی کنگ کی حمایت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میدان سجا ہے شور مچا ہے اس بازی کو بھی ہم ہی جیتیں کیونکہ کراچی کنگز کو صرف جیتنا آتا ہے یہ ہے کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8Y75JLh195/?igshid=1emtvzxg3ivid

    فرحان سعید نے کراچی کنگز کا جوش برحاتے ہوئے کہا کہ کراچی جہاں خواب پورے ہوتے ہیں جہاں امیدوں کو جیت کی اڑان ملتی ہے تو کراچی کنگز تیار اس دفعہ جیت کی اڑان بھرنے کو میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں کیونکہ یہ ہے کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8ZAef1BFzQ/?igshid=1tn5oxzvni7

    اداکار نبیل ظفر بے بھی جوش سے بھر پو ر انداز میں کہا کہ جی میدان سج گیا ہے شور مچ گیا ہے اور یہ بازی ہم ہی جیتیں گے کیونکہ کراچی کنگز کو آتا ہے دل جیتنا یہ ہے کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8g36d3BRBP/?igshid=2h62dp65zrc5
    گلوکار عاصم اظہر بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں اپنے ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کراچی کنگز تیار ہیں بازی پلٹنے کے لیے، گیم بدلنے کے لیے کیونکہ یہ کراچی
    https://www.instagram.com/p/B8ml9BxBbY9/?igshid=ra5tyh05mpcd

    ایک ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل سنتیا مارشل کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کراچی تیار ہے اپنا جوش دکھانے کے لیے کیونکہ کنگز آرہے ہیں میدان میں۔ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی ہوں
    https://www.instagram.com/p/B8nqpneh6eZ/?igshid=bx2hethtdfin

    فلم ’’سپر اسٹار‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں اور سیزن5 میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر اورایمبیسیڈر ہیں جبکہ گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر ہیں اور اس بار بھی وہ کوئٹہ ہی کو سپورٹ کررہے ہیں

    خیال رہے کہ معروف اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں ہیں یہ پی ایس ایل فائیو پشاور زلمی کے ترانے زلمی میں جلوہ گر ہوئیں یہ دونوں اداکارئیں یہ دونوں پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور ذلمی کی ایمبسیڈر اور سپورٹر ہیں جبکہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اداکارئیں پی ایس ایل فائیو کی ا فتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی جبکہ مائع علی مسلسل تیسری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار کریں گے فن کا مظاہرہ؟


    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائیوکا آغاز رواں ماہ 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے جسا کا کرکٹ شائقین کو بڑی بے چینی اور بے صبری سے انتظار ہے

  • ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں پی ایم عمران خان کو شرکت کی دعوت

    ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں پی ایم عمران خان کو شرکت کی دعوت

    ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر عنوان لکھا کہ آرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں پرائم منسٹرعمران خان کو شرکت کی دعوت


    ڈاکٹر ارسلان خالد ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کررہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ وہ عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی ترغیب دیں

    ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے آرنلڈ شوازینگر کافی عرصے سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں وہ اکثر و بیشترایسی ویڈیوز اور پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب دوسروں کی توجہ راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں

    جب کہ آرنلڈ کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے پر فرانسیسی اعزاز لیجنڈ آف آنرز سے نوازا جاچکا ہے

    خیال رہے کہ آرنلڈ شوازینگر 2003 سے 2011 تک امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں

  • پاکستان ایک پُر امن ملک ہے،یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں جعفر جیکسن

    پاکستان ایک پُر امن ملک ہے،یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں جعفر جیکسن

    پاپ اسٹاراور ڈانسر مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان حسین ترین اور پرامن ملک ہے مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی ککی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں ہیں انہوں نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ کے ہمراہ میڈیا سے پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دنیا میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے

    جعفر جیکسن نے کہا کہ وہ 6 روز سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجودہیں انہوں نے کہا پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے

    جعفر جیکسن نے کہا کہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور پاکستانی کھانوں کی تعریف کی کہا کہ یہاں کے کھانے انتہائی لذیذ اور ذائقہ دار ہیں

    انہوں نے اپنے میوزک کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میوزک کے معاملے میں وہ اپنےچچا مائیکل جیکسن سے متاثرہیں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتے

    جعفر جیکسن نے بتایا کہ ان کی پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سماجی پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں

    جعفر جیکسن نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان اور امریکی پاپ سنگرز کی مشترکہ کنسرٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہے

    اس موقع پر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سیلیبرٹیز کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک چار عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے دورے کروائے ہیں تاکہ وہ اپنے ممالک میں جا کر پاکستان کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لائیں

    پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن


    واضح رہے کہ کچھ روز پہلے جعفر جیکسن نے اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کومسیٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہو کر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق اور مہمان نواز لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے

    خیال رہے کہ جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989ء میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا