Baaghi TV

سونم کپورنے آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو بیوقوف قرار دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور اسے بیوقوف قرار دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستان ٹائمز نے موہن بھگت کی تقریر کا کچھ حصہ ٹویٹ کیا جس میں موہن بھگت اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہےلوگ معمولی باتوں پر لڑتے ہیں طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبر لاتی ہے اور اس ہی وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں


آر ایس ایس کے چیف کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندو معاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا

موہن بھگوت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟ انتہائی سخت بے وقوفانہ بیان ہے

سونم کپور کی اس ٹویٹ کے بعد انہیں صارفین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا کسی نے موہن بھگوت کو سپورٹ کرتے ہوئے سونم کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے سونم کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے موہن بھگوت کو آڑے ہاتھوں لیا

More posts