Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نکاح کے وقت حمزہ کے سر پر بال نہ ہونے پر نیمل کا شکوہ

    نکاح کے وقت حمزہ کے سر پر بال نہ ہونے پر نیمل کا شکوہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر کے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ رکھنے والے حمزہ علی عباسی کی شادی گذشتہ برس نیمل خاور سے ہوئی تھی اب وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے رہتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیں

    ان تصاویر کے کیپشن میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ان کے نکاح کے وقت حمزہ کے بال ہوتے اور وہ ایسے دکھتے جیسا کہ موجودہ تصویر میں دکھائی دے رہے ہیں ساتھ ہی غمگین ایمو جی کا بھی استعمال کیا

    اس کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نکاح کے وقت حمزہ کے سر پر بال نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑا دکھی تھیں

    واضح رہے کگذشتہ برس جب حمزہ حج کی ادائیگی کر کے آئے تھے جس کے فوراً بعد ہی شادی کا آغاز ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے سر پر بال نہیں تھے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلام آباد میں انتہائی سادگی سے ہوا تھا شادی کے بعد نیمل نے شوبز کو خیر با کہہ دیا تھا اس کے بعد حمزی نے بھی شوبز عارضی طور پر چھوڑ دی تھی تاہم حمزہ ابھی جیو کے ڈرامے الف میں قلب مومن کے کرادار میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں خیال رہے اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حمزہ نے روحانی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا

  • زارا نور عباس ایک اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار

    زارا نور عباس ایک اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پرے ہٹ لو کی کامیا بی کے بعد ایک اور فلم سائن کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پرے ہٹ لو کی کامیا بی کے بعد ایک اور فلم سائن کر لی زارا نور عباس ہدایتکار فہیم برنی کی فلم میں اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی اس حوالے سے زارا نو عباس کا کہنا تھا کہ اس فلم کا حصہ بننا اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہوں

    انہوں نے کہا کہمجھے ہمیشہ سے فہیم برنی کے ساتھ کام کرنا پسند ہے میں جانتی تھی کہ جب بھی وہ فلم بنائیں گے یقیناً بہترین ہوگی

    ہدایت کارفہیم برنی کا فلم کے بارے بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہماری فلم کی کہانی محبت، خاندان، دوستی اور ہنسی مذاق کے گرد گھومتی ہے اس لیے ہم نے فلم کے لیے بہترین اور جوشیلے فنکاروں کے انتخاب کا فیصلہ کیا

    فہیم برنی کا زارا کو دئیے جانے والے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ زارا میں وہ ہر بات موجود ہے جو اس کردار کے لیے ضروری تھی ہمارا ارادہ ہے کہ فلم بینوں کو ایک ایسی فلم دیں جس سے وہ بہت زیادہ محظوظ ہوسکیں

    فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی جبکہ یہ ہواضح ہے کہ اس فلم کی کہانی کھیل کے موضوع پر مبنی ہوگی

    واضح رہے کہ زارا نور عباس فیہم برنی کے ساتھ پہلے بھی ڈرامہ دھڑکن میں کام کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل دھڑکن سے ہی کیا تھا

    خیال رہے کہ زارا نور عباس پرے ہٹ لو کے علاوہ چھلاوا نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ ہم ٹی وی پرحالیہ ڈرامے عہد وفا میں رانی نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں

  • علی ظفر کا کوئٹہ اور کیماڑی ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار

    علی ظفر کا کوئٹہ اور کیماڑی ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نے گذشتہ روز وقوع پزیر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار و گلوگار علی ظفر نے گذشتہ روز وقوع پزیر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے لوگوں کو لکھا کہ مہربانی کر کےماسک پہنیں گھروں کے اندر رہیں اور متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اللہ ہم سب کی مدد کرے

    کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے علی ظفرنے لکھا کہ ہماری سرزمین پر پھٹنے والا کوئی بھی بم ہماری طرز زندگی پر ایک وار کی طرح ہے جبکہ ہماری ثقافت امن اور محبت کی نمائندگی کرتی ہے


    انہوں نے لکھا کوئٹہ میں متاثرین خاندانوں کے لئے دعا گو ہیں انہوں نے کوئٹہ دھماکے سے متاثر ین خاندانوں کے لئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر یہ تباہی کب ختم ہوگی؟ آخر کب ہمارے تمام زخم بھر جائیں گے؟

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج ہونے سے 9 ہلا کتیں ہوئی ہیں جبکہ کوئٹہ کی اہم شاہراہ پر پریس کلب کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک لیویز اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے

  • حریم فاروق نے مداحوں کو چمکتی جلد کے راز بتا دیئے

    حریم فاروق نے مداحوں کو چمکتی جلد کے راز بتا دیئے

    پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے میک اپ کے بغیر اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو میک اپ کے بغیر اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا
    https://www.instagram.com/p/B8lmMhnFm7b/?igshid=k8o8vjinvdqm
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی چمکتی جلد کا کیا راز ہے؟میں نے جواب دیا کہ ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول ایک بہترین کمپنی اور کیمرے کے پیچھے آپ کے ایک بہترین دوست کا موجود ہونا ہے

    انہوں نے اپنے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو آزمانے کا بھی مشورہ دیت ہوئےاس سے حاصل ہونے والے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنے کا بھی کہا

    حریم فاروق پرچی، جانان، دوبارہ پھر سے، ہیر مان جا جیسی مشہور و معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

  • گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

    پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ عدالت میں درخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ عدالت میں درخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا انہوں نے کہا وہ 11 سال سے شوہر کا تشدد بچوں کی وجہ سے برداشت کر رہی ہیں اب وہ ان کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتیں

    جج ثناء افضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اورشوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لی جائے

    صنم ماروی نےبتایاکہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگرکچھ عرصے بعدہی شوہر کا رویہ بدل گیا تھا

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی


    صنم ماروی نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ کوئی کام نہیں کرتا جب بیوی کماتی ہے تو شوہر اور اس کی فیملی اس پر انحصار کرتے ہیں جس سے گھر خراب ہوتے ہیں

    یاد رہے کہ صنم ماروی نےرواں 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی

    گلوکارہ نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے کو برداشت کرکے تھک گئی ہیں انہوں نے کہا ان کے 3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے گلوکارہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں لیکن اب مزید وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں

    اس کے بعد حامد خان نے عدالت اپنا جواب جمع کروا دیا تھا حامد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کبھی انہیں گالی دی ہے انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیوی اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچ ادا کرتے ہیں

    انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ صنم ماروی کی خلع کی درخواست کو قبول نہ کیا جائے

    واضح رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی ہے ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا

  • 15 ویں چولستان جیپ ریلی میں فیروز خان کی شرکت

    15 ویں چولستان جیپ ریلی میں فیروز خان کی شرکت

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت حالی کرنے والے انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے روحانی سفر کا آغاز کرنے والے اداکار فیروزخان نے پندرہوں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی انہوں نے اسٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والے سلطان محمد بہادر کے ہمراہ بطور معاون ڈرائیور شرکت کی

    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلطان محمد خان کے ہمراہ جیپ میں بیٹھے ریس کے دوران بنائی گئی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ اپنے محترم ترین بھائی سلطان محمد خان کے ہمراہ صحرا میں اڑان


    سلطان بہادر عزیز نے ٹویٹر ہر فیروز خان کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ چولستان جیپ ریس 2020 میں دوسری پوزیشن معاون ڈرائیور فیروز خان کے ساتھ

    سلطان محمد بہادر نے فیروز خان کے ہمراہ چولستان صحرا میں لی گئی بھی تصویر شئیر کی

    واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے خانی سے شہرت حاصل کرنے والے فیروز خان کا ڈرامہ عشقیہ آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہو رہا ہے جبکہ فرحان سعید کے ساتھ فلم ٹچ بٹن میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

  • انتونیوگوتریس ماہرہ خان کی حمایت کے شکر گزار

    انتونیوگوتریس ماہرہ خان کی حمایت کے شکر گزار

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس پاکستان کے 4 روزہ دورے پرموجود ہیں انہوں نے معروف اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات بھی کی اور انہوں نے ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتونیو گوتیرس نے ماہرہ سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ لینے والےافغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 برس مکمل ہوئے ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات مہاجرین کی سفیرماہرہ خان سے ہوئی


    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے تمام پاکستانیوں اور ماہرہ خان کی غیر معمولی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا

    ماہرہ خان نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسے مادر وطن پر فخر ہے جو40 سال سے زیادہ عرصہ افغان مہاجرین کا پناہ گزین ہے

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیر سگالی سفیر ہیں

  • کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر فنکاروں کا خوشی کا اظہار

    کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر فنکاروں کا خوشی کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے و دیگر شخصیات کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیت کرعالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی عالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نے کبڈی کپتان کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی پاکستانی جھنڈا اور ہارٹ ایموجی بھی بنائی ساتھ ہی ہیش تیگ کبڈی ورلڈ کپ 2020 استعمال کیا


    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹویٹر پر کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور ٹیم کو مبارکباد دی اداکارہ نے ہیش ٹیگ کبڈی ورلڈ کپ 2020 اور ہیش ٹیگ پاکستان زندی باد کا استعمال بھی کیا


    صدر پاکستان ڈاکٹر علوی نے ٹویٹ کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی اورا س جیت کو اس ملک اور دنیا کے امن کے لئے ڈیڈیکیٹ کرنے پر ماہرہ خان نے کمنٹ کیا اور اس جیت کو ملک پاکستان کے لئے وقف کرنے پر آمین لکھا


    واضح رہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی

  • باپ اور بیٹی کی محبت پر مشتمل مختصر فلم نے 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باپ اور بیٹی کی محبت پر مشتمل مختصر فلم نے 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باپ اور بیٹی کی محبت پر بنائی گئی 8 منٹ اور اکتیس سیکنڈ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم نے آسکر سمیت 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باپ اور بیٹی کی محبت پر بنائی گئی 8 منٹ اور اکتیس سیکنڈ پر مشتمل مختصر دورانیے کی فلم نے آسکر سمیت 24 ایوارڈز اپنے نام کر لئے اس فلم کی مختصر سی ویڈیو میں باپ اور بیٹی کی محبت کو اجاگر کیا گیا ہے

    اس خاموش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنی بیٹی کو چھوڑ کر کسی بحری سفر پر جا تا ہے اور اس کی بیٹی وہاں جس جگہ اس کا باپ چھوڑ کر جاتا ہے اپنے والد کے انتظار میں روزانہ وہاں آتی ہے اور اس طرح کافی سال بیت جاتے ہیں ہر چیز بدل جاتی ہے لیکن اس کی روازنہ اسی جگہ جا کر اپنے باپ کے انتظار کرنے کی روٹین ویسی ہی رہتی ہے اور وہ بڑھاپے میں پہنچ جاتی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے باپ کے انتظار میں اس جگہ روزانہ جانا نہیں بھولتی

    ایک وقت جب دریا کا پانی خشک ہو جاتا ہے وہ اپنے باپ کو ڈھونڈنے خشک دریا میں نکلتی ہے تو ایک جگہ وہ اپنے باپ کی ڈوبی ہوئی کشتی دیکھتی ہے تو اس کی بھی وہاں موت ہو جاتی ہے اس طرح ایک بیٹی جو ساری زندگی اپنے باپ کے انتظار میں گزار دیتی ہے مرنے کے بعد آخر کار اپنے باپ سے جا ملتی ہے ویڈیو کا اختتام اس کے موت پر ہوتا ہے جہاں اسے اس کا باپ مل جاتا ہے

    اس مختصر دورانے کی باپ اور بیٹی کے عنوان کی فلم کو ڈائریکٹر مائیکل ڈیوڈوک ڈیوٹ نے 2000 میں ڈائریکٹ کیا

    اور اس مختصر فلم نے 24 ایوارڈ جن میں بیسٹ شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ 2001 میں بیسٹ شارٹ اینمیشن فلم کا بافٹا ایوارڈ 2001 میں بیسٹ فلم جیوری ایوارڈ 2001 میں کارٹون ڈی اور کارٹون فورم 2001 میں بیست اینیمیشن انٹر نیشنل شارٹ فلم فیسیٹیول 2001 میں شامل ہیں اپنے نام کئے

  • برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب

    برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب

    بھارتی گلوکار اے آر حمن کی بیٹی خدیجہ رحمن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلادیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار اے آر حمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا

    بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ رحمن کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا تھا

    بنگلہ دیشی رائٹرز نے لکھا تھا کہ مجھے اے آر رحمن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے اس نے مزید لکھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی پڑھی لکھی خاتون کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8jzyv4lKTT/?igshid=9a4yywmghppg
    بعد ازاں تسلیمہ نسرین کے اس ٹوئٹ پر خدیجہ رحمن نے انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ صرف ایک سال رہا ہے اور یہ موضوع دوبارہ گردش کرنے لگ گیا ہے بھارت میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن پھر بھی سب لوگ اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں میں جب بار بار یہ موضوع سنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے

    خدیجہ نے لکھا کہ میں بہت ساری باتیں کہنا چاہتی ہوں گزشتہ ایک سال میں مجھے اپنا جو ایک مختلف مقصد ملا ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا میں کمزور نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنی اس زندگی کے انتخاب پر مایوس ہوں بلکہ میں اپنی اس زندگی پر بہت خوش ہوں اور مجھے برقع اور حجاب پہننے پر فخر ہے

    انہوں نے لکھا میں مزید کچھ کہنا نہیں چاہتی آپ میں سے جو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ میں یہاں سب کے سامنے کیوں اپنی وضاحت دے رہی ہوں تو افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے اور ہر کسی کو اپنے لئے بات کرنا ہوگی اسی لئے میں یہ کر رہی ہوں

    خدیجہ رحمن نے بنگلادیشی رائٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ تسلیمہ نسرین! مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنے ہی لباس کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہی ہیں آپ کو کچھ تازہ ہوا لینے کی ضرورت ہے

    خدیجہ رحمن نے لکھا کہ مجھے برقع پہننے سے کوئی گھٹن محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اورمیں اپنے فیصلے پر قائم ہوں

    سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا


    انہوں نے لکھا کہ تسلیمہ نسرین میرا آپ کو مشورہ ہے کہ ایک بار آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے میرے والد کو اس معاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا