Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈرامہ سیریل الف جیسے مذہبی مواد بنانے میں اپنی خدمات سر انجام دینا چاہتا ہوں حمزہ علی عباسی

    ڈرامہ سیریل الف جیسے مذہبی مواد بنانے میں اپنی خدمات سر انجام دینا چاہتا ہوں حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ جیسے مذہب سے متعلق فلمیں دستاویزی فلم اور ڈرامے بنائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ مستقبل میں ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی طرح کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ بنائیں گے

    حمزہ علی عباسی نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھا کہ آپ میں سے کتنے لوگ ڈرامہ سیریل ’الف‘ دیکھ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بہت سے لوگوں نے ہاتھ اٹھایا جس پر حمزہ علی عباسی مسکرائے اور کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ صرف 3 سے 4 ہی لوگ ہاتھ اٹھائیں گے

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دراصل ’الف‘ ہی میرا پہلا قدم ہے کہ جس نے مجھے مذہبی مواد بنانے پر مجبور کیا ’الف میرا پہلا پروجیکٹ ہے جو میں نے اس لیےکیا کیونکہ اس میں اللہ کا پیغام ہے

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی خدمات اس طرح کے مواد بنانے میں سر انجام دینا چاہتا ہوں کیونکہ فلمسازی اور سینما گرافی وغیرہ بھی میڈیا کا ایک حصہ ہے اور میں اس کے ذریعے انشاء اللہ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں گا

    انہوں نے کہا کہ آج کے دور کا سب سے طاقتور ہتھیار میڈیا ہے اور ہم اس کو استعمال کرتے ہوئے مذہبی مواد پر مختصر فلم، دستاویزی فلم اور ڈرامے وغیرہ بنا سکتے ہیں

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گذشتہ سال اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ فلمسازی اور پروڈکشن وغیرہ کریں گے لیکن اداکاری نہیں کریں گے جبکہ وہ ابھی جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں قلب مومن کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

  • عمران اشرف کا عرفان جونیجو کے نام اہم پیغام

    عمران اشرف کا عرفان جونیجو کے نام اہم پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ولاگر عرفان جونیجو کو سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے ولاگنگ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار عمران اشرف نے ولاگر عرفان جونیجو کو سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے ولاگنگ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گذشتہ دنوں پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر عرفان جونیجو نے اپنے یوٹیوب چینل پر آئی کوئٹ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اب وی لاگنگ نہیں کریں گے

    عرفان جونیجو کے اس اعلان کے بعد عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں بھائی یہی تو نہیں کرنا یعنی ولاگنگ نہیں چھوڑنی مجھے معلوم ہے کہ انزائٹی بہت خطرناک چیز ہےلیکن اللہ بڑا مہربان ہے

    عمران اشرف نے یو ٹیوبر کو کہا کہ ایک اور کوشش کرو آسانی سے تو یہاں تک نہیں پہنچے ہو انہوں نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس تو پھر ایک پلیٹ فارم ہے ٹی وی

    اداکار نے ولاگر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تو انسپریشن ہو بغیر کسی ٹی وی چینل کے بغیر اپنا نام بنایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آپ میرے کہنے پر ایک دفعہ انزائٹی سے لڑ کر دیکھو اور ولاگنگ نہ چھوڑو اور اپنے یقین کو اللہ کی بارگاہ میں رکھ آؤ اللہ پر یقین چھوڑ دو انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی

  • وی لاگنگ ایوارڈ شو کی وجہ سے نہیں چھوڑی عرفان جونیجو

    وی لاگنگ ایوارڈ شو کی وجہ سے نہیں چھوڑی عرفان جونیجو

    معروف پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو نے اپنے مداحوں کا شکر ادا کیا اورکہ انہوں نے کسی ایوارڈ شو کی وجہ سے وی لاگنگ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر عرفان جونیجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی

    عرفان جونیجو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ہیلو ڈیئرز گذشتہ کچھ دنوں سے آپ سب کے میرے لیے نیک پیغامات آرہے ہیں جس کے لیے میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ سب کے پیغامات دیکھ کر مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی ہے کہ میری زندگی میں بھی ایسے لوگ موجود جو مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں

    عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑ دی


    انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے پیغامات دیکھ کر مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی ہے کہ میری زندگی میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں میں آپ سب کو الگ الگ تو جواب نہیں دے سکتا ہوں لیکن یہاں میں آپ سب کے سامنے ایک کہانی بیان کروں گا

    انہوں نے لکھا کہ میرے وی لاگنگ چھوڑنے کے فیصلے کا تعلق کسی بھی ایوارڈ شو سے نہیں ہے اور نہ ہی میں اس معاملے میں جذباتی ہوں میں بس اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے کچھ وقت کے لیے یوٹیوب سے دور رہنا چاہتا ہوں تاہم میں جلد ہی ایسی چیزیں بنا کر واپس آؤں گا جس سے مجھے خوشی ملتی ہے لیکن بدقسمتی سے وہ روزانہ کی بنیاد پر بننے والے عام وی لاگنگ نہیں ہوں گے

    اپنی سٹوری کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کا طلبگار آپ کا بھائی

  • پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن

    پاکستان ایک حسین ترین اور پر امن ملک ہے جعفر جیکسن

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے پاکستان کے لوگ بہت زیادہ محبت و احترام کرنے والے مہمان نواز ہیں وہ پاکستان میں ملنے والا پیار کبھی انہیں کبھی نہیں بھول سکے گا

    جعفر جیکسن نے اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کومسیٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہو کر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق اور مہمان نواز لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے

    جعفر جیکسن لاہور کے تفریحی اور معلوماتی دورہ کے بعد کراچی جائیں گے جہاں وہ کراچی یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس کا دورہ کر کے ان تعلیمی اداروں میں طلبا سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے وہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینے کے بعد لیاری کا دورہ کریں گے اور گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کریں گے

    واضح رہے کہ جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا

  • مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پی ٹی آئی رہنما کے انتقال پر اظہار افسوس

    مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پی ٹی آئی رہنما کے انتقال پر اظہار افسوس

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پراداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر سیاستدانوں اور دیگر افراد کے ساتھ ساتھ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے


    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ جس میں فیصل جاوید نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے کو کمنٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں نہایت رحم دل اور احترام کرنے والا شخص پایا


    اداکارہ مہوش حیات نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نعیم الحق سر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہر بار جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ نہایت قیمتی ثابت ہوئے مہوش حیات نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے

  • فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم  ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

    فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

    ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں جبکہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دیا جا رہا ہے

    فہد مصطفی اورماہرہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لہذا جب فلم’قائد اعظم زندہ باد‘کا اعلان کیا گیا تو لوگ بے تابی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے

    گذشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا

    شنیرا اکرم فلم منی بیک گارنٹی سے ڈیبیو کریں گی


    ٹویٹر پر ماہرہ خان نے فلم کے اختتام پر اس کے ایک سین کی تصویر شیئر کی


    فہد مصطفی نے بھی ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں فہد مصطفی نے لکھا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے


    فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری اور نے چینی سے انتظار کررہے ہیں مداحوں کے مطابق سال کی سب سے بڑی فلم کی شوٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی انشااللہ اس کے ساتھ ہی مداحوں نے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    سید احمد محمود نامی صارف نے لکھا کہ وہ ان دونوں کو اکٹھے فلم میں دیکھنے کے لیئے بے چین ہیں اور وہ انتظار کر رہے ہیں اور دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم انشاٰاللہ بہت بڑی بلاک بسٹر فلم ہو گی

    واضح رہے کہ فلم’قائداعظم زندہ باد‘میں فہد مصطفیٰ پہلی بار ایک پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھارہے ہیں فلم کو ہدایت کار نبیل قریشی اور فضاعلی مرزا ڈائریکٹ اور پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ یہ فلم’فلم والا پکچر‘کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی

    فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم رواں سال عید الفطر یا عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

  • گواہان خواتین نے ہاری وائنسٹن پر لگے الزامات  مسترد کر دیئے

    گواہان خواتین نے ہاری وائنسٹن پر لگے الزامات مسترد کر دیئے

    ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک کی عدالت میں قائم کی گئی 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کے سامنے پیش ہونے والی 2 خواتین گواہان نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری کسی بھی کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات کے گواہوں کو پیش کیا گیا اس سے قبل نیویارک کی عدالت کی جانب سے قائم کی گئی 12 رکنی جیوری میں ہاروی وائنسٹن پر ریپ جنسی استحصال اور جرائم کے الزامات لگانے والی 6 خواتین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے

    جیوری نے 24 جنوری کو پہلی خاتون اداکارہ اینابیلا شیورہ کا بیان ریکارڈ کیا تھا جب کہ دوسری خاتون مریم ہیلی 28 جنوری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں 2 خواتین اداکارہ ڈان ڈننگ اور ماڈل و اداکارہ ترالے وولف 30 جنوری کو پیش ہوئی تھیں جیسیکا مان یکم فروری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں چھٹی اور آخری خاتون ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ لورین میری ینگ رواں ماہ 6 فروری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں

    جیوری کے سامنے پیش ہونے والی تمام خواتین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار جنسی استحصال کا نشانہ بننے کے باوجود دوبارہ بھی ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کی تھیں جبکہ جیسیکا مان اور لورین میری ینگ نے جیوری کو بیان ریکارڈ کرواتے وقت بتایا تھا کہ جب انہیں استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا تو انہوں نے اپنی قریبی خواتین دوستوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اور اب دونوں خواتین کی قریبی دوستوں نے جیوری کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیوری کے سامنے اداکارہ جیسیکا مان کی قریبی دوست برازیلین اداکارہ 35 سالہ تلیتا مائیا پیش ہوئیں اور انہوں نے جیوری کے سامنے گواہی دی کہ انہیں ان کی دوست نے ہاروی وائنسٹن سے تعلقات سے متعلق آگاہ کیا تھا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش


    لیتا مائیا کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ واقعات میں جیسیکا مان پریشان بھی ہوئیں تاہم انہیں یاد ہے کہ وہ مکمل طور پر ہاروی وائنسٹن سے تعلقات کی وجہ سے پریشان نہیں تھیں

    تلیتا مائیا کا کہنا تھا کہ ایک دن جب جیسیکا مان نے ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کی اور بقول ان کے فلم پروڈیوسر نے ان کا استحصال کیا اس دن انہوں نے اپنی دوست جیسیکا مان کو مکمل طور پر پریشان یا حیران نہیں دیکھا

    تلیتا مائیا نے وکلا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جیسیکا مان فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اپنا روحانی دوست قرار دیتی تھیں اور ان سے تعلقات پر خوش تھیں وہ کبھی بھی ذہنی اضطراب میں دکھائی نہیں دیں

    اداکارہ لورین میری ینگ کی قریبی دوست کلاڈیا سلیناس نے بھی جیوری کے سامنے بیان دیا تھا کہ ان کی دوست کی جانب سے بتائی گئی ہر بات ان کے خیال میں درست نہیں

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف چھٹی خاتون بھی جیوری کے سامنے پیش


    کلاڈیا سلیناس نے جرح کے دوران جیوری کو بتایا کہ لورین میری ینگ نے جس دن کا ذکر کیا ہے اس دن ان کے سامنے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا

    لورین میری ینگ نے جیوری کو بتایا تھا کہ ہاروی وائنسٹن نے انہیں ہوٹل کے باتھ روم میں لے جا کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا تھا اور اس وقت کلاڈیا سلیناس بھی وہاں موجود تھیں

    وکلا سے جرح کے دوران کلاڈیا سلیناس نے بتایا کہ وہ وہاں موجود تھیں لیکن جس دن کا ذکر لورین میری ینگ کر رہی ہیں اس دن ان کے سامنے کوئی بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ کہ ان کی دوست نے کبھی بھی فلم پروڈیوسر کی اس طرح برائی نہیں کی

    دونوں خواتین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک مزید گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور رواں ماہ کے آخر تک جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف سماعت مکمل کرکے آئندہ ماہ فیصلہ سنائے گی

    مذکورہ جیوری میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف صرف 2 خواتین کے ریپ اور جنسی استحصال کے فوجداری مقدمے زیر سماعت ہیں اور اگر ان پر دونوں میں سے کسی بھی ایک مقدمے میں جرم ثابت ہوگیا تو انہیں سزا اور جرمانہ ہوگا

    ہاروی وائنسٹن پر نیویارک سمیت لاس اینجلس اور دیگر امریکی شہروں میں بھی جنسی استحصال کے مقدمات زیر التوا ہیں اور مجموعی طور پر ان پر 100سے زائد خواتین نے ریپ اور جنسی استحصال کے الزامات لگا رکھے ہیں تاہم ان کے خلاف سب سے اہم مقدمات نیویارک کی مذکورہ جیوری میں زیر سماعت ہیں

    ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں ابتدائی طور پر 30 خواتین نے ریپ اور جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد دنیا بھر میں می ٹو مہم شروع ہوگئی تھی

  • میانمار کے مذہبی مقام پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر عوام سراپا احتجاج

    میانمار کے مذہبی مقام پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر عوام سراپا احتجاج

    جنوبی مشرقی ملک میانمار کے مذہبی اور تاریخی مقام پر اٹلی کے جوڑے کی جانب سے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر میانمار کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے 23 سالہ جوڑے نے میانمار کے تاریخی شہر باگان کے پگوڈا کے مقام پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا جو تقریبا 12 منٹ دورانیے کی ویڈیو تھی

    اس ویڈیو کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر میانمار کے عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا اٹلی کے جوڑے نے 9ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر کیے گئے بدھ مت کے مندروں کے قریب ویڈیو بنائی اور ویڈیو میں مندر بھی دکھائی دے رہے تھے اور ویب سائٹ پو اپ لوڈ کر دیا

    ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کے بعد 13 فروری تک اسے ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا تھا جب کہ ڈھائی ہزار افراد نے مذکورہ ویڈیو کو ناپسند اور 5 ہزار سے زائد افراد نے اسے پسند بھی کیا تھا

    ویڈیو کو دیکھنے والے میانمار کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اٹلی کے جوڑے کے فحش عمل کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یورپی جوڑے نے ان کے مذہبی مقام کی توہین کی ہے جبکہ میانمار کے عوام نے مذکورہ مقام پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بھی احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ پگوڈا کے مندروں کے گرد سیکیوٹی بڑھائی جائے

    معروف اداکارہ سنگیتا کی پاکستانی اداکاراؤں کے ملبوسات پر شدید تنقید


    ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق 11 ماہ قبل ہی اٹلی کے جوڑے نے ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور انتہائی کم عرصے میں ان کے 80 ہزار سے زائد سبسکرائبر بن چکے ہیں

    واضح رہے کہ اٹلی کے جوڑے نے جس مقام پگوڈا پر فحش ویڈیو بنائی وہاں درجنوں بدھ مت کے مندر موجود ہیں جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ 9ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر کیے گئے تھے

    بدھ مت مذہب کے یہ خصوصی مندر میانمار کے شہر باگان میں موجود ہیں جسے گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائیزیشن‘ (یونیسکو) نے عالمی تاریخی ورثہ بھی قرار دیا تھا جبکہ میانمار کا پورا شہر باگان تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل ہے

  • آسکر جیتنے والی فلم پیراسائٹ میری فلم سے چرائی گئی ہے بھارتی پروڈیوسر

    آسکر جیتنے والی فلم پیراسائٹ میری فلم سے چرائی گئی ہے بھارتی پروڈیوسر

    تاریخ میں پہلی بار بہترین فلم کا آسکر جیتنے والی غیر ملکی فلم پیراسائٹ ان کی فلم سے چرائی گئی ہے اور وہ کورین ڈایریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے بھارتی پروڈیوسر کا دعوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پروڈیوسر نے دعوی کیا ہے کہتاریخ میں پہلی بار بہترین فلم کا آسکر جیتنے والی غیر ملکی فلم پیراسائٹ ان کی فلم سے چرائی گئی ہے اور وہ کورین ڈایریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے

    تامل پروڈیوسر پی ایل تھیناپن کے مطابق جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کی کہانی 1999میں ریلیز ہونے والی ان کی تامل فلم منسارا کنّا سے چرائی گئی ہے

    کوریئن فلم ساز بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ آسکر کی تاریخ کی پہلی غیرملکی فلم ہے جس نے آسکر کے 4 ایوارڈز اپنے نام کئے جسے بہترین فلم کا بہترین ہدایت کاری، بہترین اسکرین پلے اور بہترین غیرملکی فلم کا اعزاز ملا

    دوسری جانب منسارا کنّا کے ہدایت کار روی کمار نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کہانی کو آسکر ملنے کی خوشی ہےجبکہ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ تامل پروڈیوسر کا دعوی مضحکہ خیز ہے دونوں فلم کی کہانیاں بالکل الگ ہیں تامل فلم میں ہیرو کے خاندان کے افراد ہیروئین کارشتہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھر میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ پیراسائٹ فلم بلیک کامیڈی ہے جس میں ایک نچلے طبقے کا خاندان گزر بسر کے لیے ایک انتہائی امیر گھر میں ملازمت اختیار کرتا ہےاور اپنی شناخت اور باہمی رشتے چھپانے کی کوشش کرتا ہے

  • تشدد بچوں کے دماغ کو جنسی ہراسانی جتنا متاثر کرتا ہے شہزاد رائے

    تشدد بچوں کے دماغ کو جنسی ہراسانی جتنا متاثر کرتا ہے شہزاد رائے

    گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بچوں پر تشدد سےان کے دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبابق شہزاد رائے نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو والدین پٹائی کرتے ہیں بچہ اسکول جاتا ہے تو استاد اچھا انسان بنانے کے لئے مارتے ہیں لیکن ریسرچ بتاتی ہے کہ تشدد سے صرف مینٹلی تشدد بڑھتا ہے

    شہزاد رائے نے کہا جب بچے پر تشدد ہوتا ہے تو دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے وفاق کے قانون میں موجود پینل کوڈ 89 میں گڈ فیتھ کے تحت بچے کو مارسکتے ہیں

    شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کے وکیل شہاب الدین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کے حوالے سے کہا پاکستان میں 81 فی صد بچے کسی نہ کسی طور پر ذہنی تشددکا شکار ہوتے ہیں پینل کوڈ کے سیکشن 89 میں بچوں پر تشدد کی گنجائش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں بچوں پر تشدد کی قانونی گنجائش کو تاحکم ثانی معطل کر دیا جب کہ عدالت نے شہزاد رائے کی درخواست پر حکومت سے 5مارچ تک جواب بھی طلب کیا ہے