Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایمان علی نے ملٹی پل اسکلیروسز کے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

    ایمان علی نے ملٹی پل اسکلیروسز کے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

    پاکستانی معروف اداکارہ ایمان علی نے جان لیوا بیماری ملٹی پل اسکلیروسز میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کیرئیر میں درپیش مسائل اور اس کے ساتھ رہتے ہوئے زندگی کی جدوجہد سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 02 منٹ اور 3 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ایسے میں شعیب منصور کی فلم کی آفر آجانا غرض کہ سب کچھ بہترین چل رہا تھا کہ ایسے میں ملٹی پل اسکلیروسز جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی
    https://www.instagram.com/tv/B8RNxdfn-Ca/?igshid=1u7ptuolp2q66
    انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا اداکارہ نے کہا لوگوں کو اس بارے میں پتہ ہی نہیں ہے کہ ملٹی پل اسکلیروسز میں ہوتا کیا ہے اس کے ساتھ زندگی گزارنا کتنا اذیت ناک ہے

    اداکارہ نے بیماری کی علامات بتاتے ہعئے کہاکہ اسکرپٹ پڑھتے ہوئے انہیں اچانک دھندلا نظر آنا آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود تھکن دور نہیں ہوتی ہر وقت بس ایک ہی ڈر لگا رہتا ہے کہ آج کا دن کیسا گزرے گا

    ایمان علی نے کہا کہ افسوس اس چیز کا ہے کہ کبھی کسی نے اس بات کا اعتراف ہی نہیں کیا کہ میں نے اتنی تکالیف جھیلنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری کام کرتی رہی اور شادی بھی کرلی

    انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا خیال رکھیں کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً نیورولوجسٹ سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ تشخیص کے فوری بعد معالج سے رابطہ آپ کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتا ہے
    ایم ایس ملٹی پل اسکلیروس کو ہرانے میں اپنی طاقت خود بنو

    واضح رہے کہ ایمان علی کی نئی فلم ٹچ بٹن عیدالفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • کورین فلم پیرا سائٹ نے آسکرزکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    کورین فلم پیرا سائٹ نے آسکرزکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    اجنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ نے 92ویں آسکر ایوارڈزمیں سب سے بڑا اعزاز حاصل کرکے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ نے 92ویں آسکر ایوارڈزمیں سب سے بڑا اعزاز حاصل کرکے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ پیراسائٹ پہلی غیر ملکی زبان کی فلم ہے جس کو آسکر ایوارڈ کے دوران بہترین فلم کا اعزاز ملا

    فلم پیراسائٹ کو آسکر ایوارڈز میں 4 ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اسکرین پلے اور بہترین غیر ملکی زبان کی فلم شامل ہیں

    خیال رہے کہ آسکر ایوراڈز کی تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے بجائے جنوبی کورین زبان میں بننے والی فلم کو بہترین فلم قرار دیا گیا جو کہ ہالی ووڈ کا سب سے بڑا اعزاز ہے یہ پہلی ایشیائی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا

    ہدایت کار بونگ جون ہو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں آسکر ایوارڈ جیتوں گا انہوں نے اس ایوارڈ کے لیے نامزد باقی فلموں کے ہدایت کاروں کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اتنی بڑی شخصیات کے درمیان انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا

    بانگ جون ہو نے کہا کہ یہ ان کے لیے یہ باعث فخر ہے انہیں لگ رہا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہےہیں اور ابھی اس سے بیدار ہوجائیں گے انہیں یہ سب ایک خیال کی طرح لگ رہا ہے

    بانگ جون ہو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آج کی کامیابی کے لیے یہ سب محنت کی تھی اور اب میں مطمئن ہوں

  • ماہرہ خان نے ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

    ماہرہ خان نے ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

    پاکستان شوبز کی معروف اور نامور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں آسکر جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادکارہ ماہرہ خان حال ہی میں آسکر ایوارڈ اہنے نام کرنے والے ہالی وڈ معروف اداکار بریڈ پٹ کی ایوارڈ شو کے دوران تقریر پر ان کی مداح ہو گئیں


    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بریڈ پٹ کی آسکر وصولی کے وقت کی گئی تقریر کی ویڈیو شیئر کی اور بریڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ قابل ستائش ہیں

    45 سیکنڈ پر مشتمل بریڈ پٹ کی تقریر میں سیاسی و جذباتی رنگ نمایاں تھا اور اپنی اس تقریر میں اداکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی کردار کا بھی مذاق اڑایا اور طنز کا نشانہ بنایاتھا

    بریڈ پٹ کی اس تقریر کے بعد سے ماہرہ خان بھی ہالی ووڈ اداکار کی مداح ہوگئیں

    واضح رہے کہ آسکرز ایوارڈز میں بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ میں معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا

  • معروف اداکارہ سنگیتا کی پاکستانی اداکاراؤں کے ملبوسات پر شدید تنقید

    معروف اداکارہ سنگیتا کی پاکستانی اداکاراؤں کے ملبوسات پر شدید تنقید

    لولی وڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی گذشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں بھی جلوہ گر ہوئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنگیتا اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی گذشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں بھی جلوہ گر ہوئیں اداکارہ سنگیتا نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی اداکارؤں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر ہالی ووڈ کی ثقافت اپنا رہی ہیں

    گفتگو کے دوران احسن خان نے سنگیتا سے سوال کیا کہ کیا اداکاراؤں کے لیے ضروری ہے کہ اچھی اداکارہ بننے کے لیے وہ نامناسب ملبوسات پہنیں؟

    اس پر سنگیتا نے بتایا کہ کسی بھی کردار کو حاصل کرنے کے لیے واحد چیز اداکاری ہونی چاہیے آپ کو صرف اپنی اداکاری پر توجہ دینی چاہیے

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں جب ہم فلموں میں کام کرتے تھے تو ہمارے لیے ایک خاتون ہوتی تھی جو کردار کے حساب سے ہمارے لباس ڈیزائن کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے آج کے دور میں کردار کے حساب سے کپڑے نہیں ہوتے

    اداکارہ نے کہا کہ آج کل ہر کسی کے ملبوسات ایک ہی انداز سے بن جاتے ہیں اور مجھے سب سے زیادہ غصہ ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے ملبوسات دیکھ کر آتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ ہا لی وڈ کی نقل کیوں کررہی ہیں

    اداکارہ کے مطابق اداکارائیں ایوارڈ شوز میں ایسا لباس پہنتی ہیں جس میں ان کی ایک ٹانگ نظر آئے جبکہ کمر کی نمائش بھی کی جارہی ہوتی ہے پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا

    انہوں نے مزید کہا کہ اپنا کلچر چھوڑ کر دوسروں کا کلچر اپنا رہی ہی مجھے یہ سب نا مناسب لگتا ہے میں ایسی خواتین کی تعریف نہیں کرسکتی اور جو مختصر ملبوسات میں ایونٹ کا حصہ بنیں آپ اپنی ثقافت کو خود چھوڑ رہی ہیں اس طرح آگے نہیں بڑھا جاتا

    اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی


    سنگیتا نے کہا اگراداکارئیں چوڑی دار پجامہ شلوار قمیض لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو وہ بہت حسین لگیں گی اور ایسے شوز میں ان کو اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں انہوں نے فلم کنگن کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اداکارہ اداکاری پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں

  • معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ریلیز

    معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ریلیز

    پاکستان کے مایہ ناز اور معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش ‘ریلیز ہوتے ہیں وائرل ہو گیا اس گانے میں ریما بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اور معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش ‘ریلیز ہوتے ہیں وائرل ہو گیا اس گانے میں ریما بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی کے اکاؤنٹ سے یہ گانا منظر عام پر آیاجس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی


    گانے بارش میں سجاد علی کی دھیمی مدھر اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی کے ساتھ ساتھ خاص بات یہ ہے کہ معروف فلم اسٹار ریما بھی سجاد علی کے ساتھ پہلی بار دکھائی دے رہی ہیں علاوہ ازیں اس ویڈیو میں سجاد علی نے اپنے بیٹے خوبی کو بھی متعارف کروایا ہے

    گانے کی موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ گانا انہوں نے لکھا بھی خود ہی ہے گانے کا میوزک شابی علی نے دیا ہے

    نوے کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں مقبولیت حاصل کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا

  • یاسر کوایکوا ساحل پر اقرا کی یاد آ گئی

    یاسر کوایکوا ساحل پر اقرا کی یاد آ گئی

    پاکستانی معروف اداکار یاسرحسین کو اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک مناتےہوئے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار یاسرحسین کو اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک مناتےہوئے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی اداکار یاسر حسین نے اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک منائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی کی ایکوا بیچ پر موجود ہیں اور وہ خوب انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8WLhKNjktu/?igshid=rjo28igtlp6w
    اداکار نےتصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ اقرا آپ کو بھی آنا چاہیے تھا آپ کو بہت مـس کیا

    اس کے علاوہ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ کھانے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا بنا رہے ہیں

  • مہوش حیات کا پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    مہوش حیات کا پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ا ن جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ا ن جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے ان کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں جبکہ پاکستانی سینما ہمیشہ سے ہمارے پاک معاشرے کا آئینہ رہا ہے

    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا

    نوخیز اداکارہ نیٹالی کیسے اپنے سینئر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئی


    اداکارہ نے لکھا تھا کہ عجیب بات ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات ہوتے ہیں تو ہم حکومت سے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جب حکومت سر عام پھانسی دینے پر قرارداد منظور کردیتی ہے تو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں

    اس پر ایک ٹویٹر صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آپ جیسے لوگ ہی جنسی زیادتی کرنے والوں کو ان کے مقصد میں اکسانے کے لیے کام کرتے ہیں ہمیں سنجیدگی سے یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل اور سینما گھروں کے ذریعے نوجوانوں تک کیا مواد پہنچ رہا ہے؟

    اس ٹویٹ پر مہوش حیات نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں یہ ملزمان کبھی بھی پاکستانی فلموں کا نام نہیں لیتے اور پاکستانی سینما ہمیشہ سے ہمارے پاک معاشرے کا آئینہ رہا ہے

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے جسے قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا

  • کیسا لڑکا جینٹلمین ہوتا ہے حرا مانی نے  بتادیا

    کیسا لڑکا جینٹلمین ہوتا ہے حرا مانی نے بتادیا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ اچھا لڑکا وہ ہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئے

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرا مانی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر مانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کہ بڑی کار، بڑے بنگلے سے لڑکا جنٹلمین نہیں بن جاتا بلکہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے اداکارہ نے اپنے شوہر کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے تم پر فخر ہے اور تم میرے لئے ہیرا ہو
    https://www.instagram.com/p/B8WSw4vH_N9/?igshid=1advwobosvm7y
    جبکہ ایک اور تصویر کے کیپشن میں حرا نے مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ فلک تک چل ساتھ میرے

    اس پر راحیم پردیسی نے کمنٹس میں ان کی تعریف کرتے ہوکہا کہ ہمیشہ ایسے ہی ساتھ رہو

    https://www.instagram.com/p/B8V8d6-HXXf/?igshid=q3ukdtc3cmcr
    دوسری جانب مانی نے بھی اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی حرا کے انتخاب پر سوال نہیں اٹھایا کیونکہ وہ خود بھی حرا کا ہی انتخاب ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8V32coBq_W/?igshid=1mpm9gzo4hbsl
    واضح رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے 2008 میں حرا سے شادی کی تھی شادی کے وقت حرا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا جبکہ مانی اُس وقت شوبز انڈسٹری کے جانے مانے فنکاروں میں شمار ہوتے تھے

  • ایسا انسان جو چھٹی کے دن بھی آرام کرنے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرتا ہے

    ایسا انسان جو چھٹی کے دن بھی آرام کرنے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرتا ہے

    ایک ایسا انسان جو چھٹی کے دن بھی آرام کرنے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرتا ہے

    کہتے ہیں کسی قوم کے زندہ قوم کہلانے کی سب سے بڑی دلیل یہ سمجھی جاتی ہے کہ اس قوم کے افراد کے دل انسان دوستی کے بلند ترین جذبات سے معمور ہوں اور اس کے یہی جذبات اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے بھی ایک دلیل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ وہ قوم دنیا کی قیادت کا حق رکھتی ہے یا نہیں در حقیقت افراد اور قومقوں کے درمیان برتری اور افضلیت کا فیصلہ بھی انہیں آثار کے مطابق ہوتا ہے جو وہ اس میدان میں چھوڑتی ہیں

    اسلام قدرت رکھنے والے ہر شخص کو خیر کی دعوت دیتا ہے اور یہ دعوت اس طرح کی ہے کہ ایک مالدار غریب مزدور تاجر زمیندار شاگرد استاد مرد عورت یہاں تک کہ بوڑھا اندھا کمزور بھی نیکی کا کام کر سکتا ہے اور اس کے مالی حالات معاشرے میں نیکی اور بھلائی کے کام کرنے میں اس کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنتے اسلام میں کوئی ایسا انسان نہیں پایا جاتا جو کسی نہ کسی طریقے سے بھلائی کا کام نہ کر سکتا ہو ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق فلاح کے کام کر سکتا ہے مالدار اپنے مال اور مرتبے کے ذریعے خیر کا کام کرے گا جبکہ غریب کو چاہیئے کہ وہ اپنے ہاتھ دل اور زبان سے یہ کام کرے

    حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں بعض ناداروں نے اُن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی کہ مالدار لوگ نیکی میں ان سے آگے بڑھ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنی دولت کو نیکی کے کاموں میں خرچ کلر رہے ہیں ان کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کی وضاحت کی کہ نیکی کے کام کا ذریعہ صرف مال ہی نہیں ہے بلکہ ہر وہ کام بھلائی کا کام اور صدقہ ہے جس سے انسانوں کو فائدہ پہنچے

    دنیا میں کئی لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جو کہ مالدار نہ ہونے کے باوجود بھی مختلف طریقوں سے خلق خدا کی خدمت کرتے ہیں اور ہر وقت وہ پریشان حالوں کی پریشانیاں دور کرنے کے لئے کسی نہ کسی طریقے سے پیش پیش ہوتے ہیں اسی طرح ہی ایک انسان بھی ہے جو مالدار نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے ہنر کے ذریعے چھٹی والے دن بھی اپنے آرام کا خیال نہ کرتے ہوئے مسلسل چار سالوں سے خلق خدا کی‌خدمت کر رہا ہے

    باغی ٹی وی نے حال ہی میں ایک ایسے انسان کی کہانی کو پیش کیا جو چار سالوں سے چھٹی کے دن آرام کی بجائے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز نامی آدمی پچھلے چار سالوں سے مسلسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ان کے پاس ایک چھوٹا سا بیگ ہے جو ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے اور اس میں محمد نواز نے اپنی کام کی صلاحیت کے مطابق چار چیزیں رکھی ہوئی ہیں جس میں فرسٹ ایڈ کا سامان پٹرول اور مکینکل اوزار اور ٹائر پنکچر کا سامان شامل ہیں یہ سفر کے دوران پیش آنے والے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات ہیں جن سے وہ کسی کو بھی درپیش آنے والے مذکورہ حالات میں ان کی مدد کرتے ہیں اور محمد نواز کے مطابق یہ کام وہ اللہ کے فضل سے پچھلے چار سالوں سے مسلسل کر رہے ہیں اور محمد نواز کے مطابق انہوں نے ان چار سالوں میں بس چار اتوار مس کئے ہیں باقی اس عرصے میں وہ تقریباً دو ہزار لوگوں کی مدد کر چکے ہیں محمد نواز نے کہا کہ وہ اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں وہ خدمت خلق جیسا بے لوث کام انجام دے رہے ہیں

    باغی‌ٹی وی نے آخر میں دنیا کو خوبصورت پیغام دیتے ہوئے اپنی ویڈیو کا اختتام کیا کہ ہم سب کو بھی چاہئے کہ ہم بھی انسانیت کی بے لوث خدمت کریں

    یہ بے لوث خدمت خیر اور فلاح و نیکی صرف ہم مذہب کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانی برادری کے لئے عام ہونے چاہیئں چاہے ان کا مذہب ان کی زبان ان کا ملک اور ان کی قومیت کچھ بھی ہو یاد رہے اس کا فائدہ سب سے پہلے خود کی ذات کو پہنچے گا دنیا میں مقبولیت حاصل ہو گی جبکہ آخرت میں بھی ثواب اور اجر ہو گا اللہ تعالی کا ارشاد ہے تم جو بھی خرچ کروگے وہ تمہارے نفس ہی کے لئے ہے

  • مایا علی کا عثمان خالد بٹ کے لئے ان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    مایا علی کا عثمان خالد بٹ کے لئے ان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے دوست اداکارعثمان خالد بٹ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے اپنے دوست عثمان خالد بٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عثمان خا لد بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور لکھا کہ سالگرہ بہت مبارک میرے پیارے دوست اوبی اور لکھا کہ میں جب بھی آپ کو دیکھتی ہوں تو آپ جیسا اچھا دوست ملنے پر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے اچھے مستقبل کے لئے ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوب کے لئے دعا گو ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8WkgrmnAnl/?igshid=k7p84nqbaewk
    ان دونوں کی شادی کے حوالے سے بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن دونوں صرف شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور اچھے دوست ہیں اور اکثر ساتھ دکھائی دیتے ہیں

    واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے اک نئی سنڈریلا سے عثمان اور مایا کی جوڑی مقبول ہوئی اس کے بعد اس جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی علاوہ ازیں انہوں نے ڈرامے ’دیار دل‘ میں بھی ساتھ کام کیا جبکہ 2016 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے صنم میں دونوں نے آخری بار ساتھ کام کیا تھا