Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مرزا غالب کو اس دنیا سے بچھڑے151 برس ہو گئے

    مرزا غالب کو اس دنیا سے بچھڑے151 برس ہو گئے

    برصغیر کے معروف شاعر مرزا غالب کی 151 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا وہ 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے غالب اردو کے ایک منفرد شاعر تھے غالب کی تحریروں نے اردو شاعری کو وسعت دی اردو ادب کی شاعری اور نثر کو نئے رجحانات سے روشناس کرویا غالب نے اردو میں جو نئی اصناف متعارف کروائیں اور جو خطوط لکھے وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور وہ مقروض ہو گئے

    مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے 1850ء میں قلعہ کی ملازمت اختیار کی اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور ہوئے جس کا ماہانہ معاوضہ ان کے لیے 50 روپے مقررکیا گیا مرزاغالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی

    غالب نے کبھی بھی انگریز ثقافت کی تعریف نہیں کی البتہ انھوں نے اپنی شاعری اور نثر سے سائنسی دریافتوں کے حوالے سے مختلف مثالیں بیان کیں جنھیں اگر اپنا لیتے تو ان کا شمار دنیا کی بہترین قوموں میں ہوتا

    آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور پھر 15 فروری 1869ء کو خالق حقیقی سے جاملے

    پاکستان میں غالب کی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی جبکہ پاکستان میں غالب پر ڈرامہ بھی بنایا گیا

  • مایا علی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مایا علی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ان ہی میں ایک ویڈیو مایا علی اور شہریار منور کے ڈانس کی بھی ہے یہ ویڈیو مایا علی کے بھائی کی بارات کی ہے
    https://www.instagram.com/p/B8kxBEslPhS/?igshid=1177yqel3mn0p
    اس ویڈیو میں اسٹیج پر پہلے مایا علی اکیلی ڈانس کر رہی ہیں اور پھر شہریار منور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتی ہیں جس کے بعد دونوں ڈانس کرتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8kxvfBF0Bb/?igshid=1qvqz4r6dzqsd
    مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مایوں اور قوالی نائٹ کی بھی تصاویر شئیر کیں
    https://www.instagram.com/p/B8euynSnHbD/?igshid=tbngrhc8zo87
    https://www.instagram.com/p/B8eu_xynpEk/?igshid=1iber3ooz3iq5
    https://www.instagram.com/p/B8ewO0On6sP/?igshid=1cem6s6j0mlnw
    https://www.instagram.com/p/B8ewppEHyFi/?igshid=1sdfoc5ffcjpd
    https://www.instagram.com/p/B8hSCTwnxov/?igshid=a99343i299pp
    https://www.instagram.com/p/B8hR1Rwn-S9/?igshid=30uf6vue8i8p
    https://www.instagram.com/p/B8hVRRunAkZ/?igshid=1auy4ltbv7cz1
    https://www.instagram.com/p/B8hZTpDnFs7/?igshid=10qgtaiynd3pn
    https://www.instagram.com/p/B8hTGIGH4BH/?igshid=1l97a8oasxs6a
    دوسری جانب مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی قوالی نائٹ اور مایوں کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں

    اداکارہ نے اپنے بھائی کی مایوں میں ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں

    مایا علی نے اپنے بھائی کی قوالی نائٹ میں مرون رنگ کی خوبصورت فراک پہنی ہوئی تھی

    واضح رہے کہ اداکار شہریارمنورکی منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔ فلم پرے ہٹ لو کے بعد دونوں اداکارایک دوسرے کے قریب آگئے تاہم مایا علی اورشہریار منورنے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

  • پاک ترک دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    پاک ترک دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلی مثال ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے ان لیڈران سے انہیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں خدا انہیں راہ راست پر چلائے اور رہنمائی اور مدد کرے


    حمزہ علی نے اپنے ٹوئٹ میں ترک زبان کا استعمال کرتے ہوئے ترک زبان میں پاکستان اور ترکی دونوں ملکوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا ترکی اور پاکستان کا بھلا کرے انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ پاک ترک فرینڈ شپ کا استعمال بھی کیا

    واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں نور خان ایئر بیس پر تر ک صدر کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا

    ترک صدر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہےاور کشمیر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے

  • مودی سرکار کے ساتھ جنگ صبر اور استقامت کے ساتھ لڑنی ہو گی انوراگ کشیپ

    مودی سرکار کے ساتھ جنگ صبر اور استقامت کے ساتھ لڑنی ہو گی انوراگ کشیپ

    بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ نے گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور کہا کہ ہمیں مودی سرکار کے خلاف جنگ صبر سے لڑنی ہوگی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ نے گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور وہاں موجود طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مودی سرکار کے خلاف جنگ صبر اور استقامت کے ساتھ لڑنی ہوگی

    بھارتی فلمساز نےجامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے انقلاب زندہ باد اور آواز دو، ہم ایک ہیں کےنعرے لگائے اور کہا کہ مودی سرکار کے اس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے شروع ہوتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی تک پہنچا اور پھر آہستہ آہستہ پورے بھارت میں پھیل گیا

    بھارتی فلمساز نے کہا کہ آج اتنے سارے لوگوں کو ایک ہی مقصد کے لیے ایک ساتھ کھڑا دیکھ کر یقین آرہا ہے کہ ہم ایک ہیں

    بھارتی کامیڈین اداکار جاوید جعفری ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے


    فلساز نے کہا کہ بہت عرصے سے ہمیں یوں اپنے حق کے لیے باہر نکلنے کی ضرورت تھی لہذا اب ہمیں مودی سرکار سے اپنا ملک، اپنا حق سب کچھ واپس لینے کی ضرورت ہے اور یہ ہمیں اسی صورت میں ملے گا جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور متحد ہو کر یہ جنگ لڑیں گے

    انوراگ کشیپ نے کہا کہ مودی سرکار کے خلاف یہ جنگ بہت لمبی ہے یہ جنگ کل ختم نہیں ہوگی یہ جنگ بھارت میں اگلے الیکشن پر ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ چلتی رہے گی اور ایک لمبے عرصے تک چلے گی

    انوراگ کشیپ نے کہا کہ حکومت ہمارے تھکنے کے انتظار میں ہے کہ ہم کب تھک کے واپس اپنے گھروں کو جائیں گے لیکن ہم بھی اس وقت تک یہاں بیٹھے رہیں گے جب تک کہ مودی سرکار خود ہمارے پاس آکر ہمیں ہمارے ان سوالوں کے وہ جواب نہیں دے گی جن سے ہمیں تسلی ہو جب ہم اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کیوں احتجاج کر رہے ہو یہ قانون بھارتیوں کے لیے نہیں ہے لیکن ہم کیسے یقین کرلیں کہ یہ قانون بھارت میں رہنے والوں کے لیے نہیں ہے ہم ہر گز یقین نہیں کر سکتے کیونکہ حکومت کا ہر ایک نمائندہ مختلف بیان دے رہا ہوتا ہے ہم کس کی بات پر یقین کریں

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مودی سرکار اور اس کے کسی بھی نمائندے کے بیان پر یقین نہیں ہے بلکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ آخر کیا کرتے ہیں فلمساز نے کہا کہ اس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ یہ لڑائی بہت لمبی ہے اور اس میں ہم سب ساتھ ہیں

    بھارتی فلمساز کی جے این یوطلباء پرتشدد کی شدید تنقید


    انوراگ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ خاموش ہیں تو وہ ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ہیں تو ایسا سوچنا غلط ہے کیونکہ وہ لوگ خاموش رہ کر بھی ہمارا ساتھ دے رہے ہیں یہ احتجاج اس وقت چلے گا جب تک مودی سرکار اپنا یہ قانون واپس نہیں لے گی

    انوراگ کشیپ نے کہا کہ میں بہت دنوں سے آپ لوگوں کے اس احتجا ج میں شرکت کرنے کا سوچ رہا تھا اور آج یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے آپ لوگوں کی انتی زیادہ تعداد دیکھ کر میں بہت زیادہ خوش ہوا ہوں

    جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے خطاب کے اختتام پر انوراگ کشیپ نے آواز دو ہم ایک ہیں‘ کا نعرہ لگایا

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے مختلف شہروں میں ابھی تک جاری ہیں اور بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ اس قانون کے خلاف اکثر مقامات پر آواز اُٹھاتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر بھارتیوں کی تنقید کاشکار رہتے ہیں جبکہ ان کے علاوی بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی اس قانون کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں جن میں نصیرالدین شاہ سونم کپور سوارا بھاسکر اور دیگر ادکار شامل ہیں

  • اذان سمیع خان کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    اذان سمیع خان کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار اور عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذبات سے بھرپور پیغام شیئر کیا ہے

    گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں پیغام جاری کرتے ہوئے کم عمری میں باپ بننے کی ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہوئے بچوں کی اپنی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بھی بتایا

    اذان سمیع خان نے لکھا کہ کیریئر کے آغاز میں سب مجھے سمجھاتے تھے کہ آپ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہیں اپنی فیملی اور بچوں کے بارے میں زیادہ بات نہ کیا کریں، خاموش رہیں کیونکہ یہ آپ کے کیریئر پر اثر انداز ہوگا ایسے مشورے دینے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جن کا میں بےحد احترام کرتا ہوں اور ان کی بات سنجیدگی سے لیتا ہوں

    27 سالہ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں ایسا کیسے کرسکتا ہوں وہ میرے بچے ہیں مجھے متاثر کرتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8dPeKRAaU6/?igshid=yal0nc9lmsy7
    اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ تم لوگ ابھی یہ سمجھنے کے لیے بہت چھوٹے ہو لیکن ایک نہ ایک دن یہ پڑھوگےمیں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں کام کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے کام سے محبت کرتا ہوں اور اسے گزرے کل سے بہتر بنانا چاہتا ہوں

    انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ میں جوان ہوں اور ابھی ایک باپ کی ذمہ داریاں سیکھ رہا ہوں بعض اوقات غلطیاں کرتا ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ ہر روزسب سے بہتر والد بننے کی کوشش کروں گا

    اپنی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اذان نے انہیں بتایا کہ بابا آپ سے زیادہ سے زیادہ محبت کرتے ہیں، اگر آپ دونوں بیٹا اور بیٹی 18 سال کی عمر کے بعد یہ پڑھ رہے ہیں تو میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ نیوٹیلا اور کوکو پوپس والی اس دنیا میں یاد رکھیں گے کہ ہم دیسی ہیں چائے ہمیشہ کافی سے بہتر ہوتی ہے

    مایا علی کا عثمان خالد بٹ کے لئے ان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام


    میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اذان سمیع خان کی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    اور ہرشدیپ کمار اور اداکار احد میر کی والدہ نے بھی للی کو سالگرہ کہ مبارکباد باد دیتے ہوئے دعا دی

  • محسن عباس حیدر نے خلع کے بعد پہلی فلم سائن کر لی

    محسن عباس حیدر نے خلع کے بعد پہلی فلم سائن کر لی

    پاکستان کے نامور اداکار محسن عباس حیدر نے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محسن عباس حیدر اداکار محسن عباس حیدر نے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی ان کی نئی فلم کا نام ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ نوشین شاہ کام کرتی نظر آئیں گی

    اداکار نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا
    https://www.instagram.com/p/B8d7w79HKLC/?igshid=q45ite6r3oon
    اس فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جبکہ اس کی کہانی علی معین نےلکھی کی ہے

    خیال رہے کہ اداکار کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل سے خلع کے بعد یہ پہلی فلم ہے ان کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گذشتہ سال جولائی میں محسن عباس پر جنسی تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا،جس کے بعد محسن عباس کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا

    جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں نجی ٹی وی چینل پر شو ‘مذاق رات’ سے بھی انہیں ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان الزامات کے بعد وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے تھے

  • فلم مولان کی نیا ٹریلر سامنے آ گیا

    فلم مولان کی نیا ٹریلر سامنے آ گیا

    لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم مولان کی نئی جھلکیاں سامنے آ گئیں

    فلم مولان لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم مولان کا ریمیک ہے

    نکی کیرو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی نچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ہوا مولان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں

    فلم 27مارچ کودنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

  • میرے پاس تم ہو کا گیم آف تھرونز کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے شمعون عباسی

    میرے پاس تم ہو کا گیم آف تھرونز کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے شمعون عباسی

    شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا اداکاروہدایت کارشمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی شہرت اوراس کا گیم آف تھرونز کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B8ZahuQBuuq/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
    شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا شمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو نے مقبولیت میں گیم آف تھرون کو پیچھے چھوڑدیا یہاں تک کہ ایوینجرز سے بھی اوپر چلے گئے اسے دیکھ کر بڑی ہنسی آتی ہےشمعون عباسی نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں

    جس پرشو کے میزبان احسن خان نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے؟

    شمعون عباسی نے احسن خان کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے گیم آف تھرون کے آخری سیزن اور آخری قسط کی دنیا پر اتنی کنٹرول تھی کہ انہوں نے دنیا کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک واٹس ایپ اورانسٹاگرام کو 6 گھنٹوں کے لیے بلاک کردیا تھا تاکہ اس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں

    میرے پاس تم ہو میں دانش نام پر اعتراض تھا عائزہ خان


    شمعون عباسی نے احسمن خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے پاس اپنے ڈراموں کو لے کراتنا کنٹرول ہے؟ کیا آپ صرف 5 منٹ کے لیے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو بلاک کرسکتے ہیں یہ پاور ہے گیم آف تھرونزجیسے ڈرامے کی

    واضح رہے کہ ڈراما سیریل میرے پاس تم ہوکوپاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما قرار دیا جارہا ہے ڈرامے کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ڈرامے نے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر ریٹنگ کے لحاظ سے گیم آف تھرونز کو پیچھے چھوڑدیا تھا

    سرچ انجن گوگل کے مطابق آئی ایم ڈی بی پرمیرے پاس تم ہو کی ریٹنگ 9.9 اورگیم آف تھرونزکی ریٹنگ 9.4 تھی تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی اوریجنل ویب سائٹ پر میرے پاس تم ہوکی ریٹنگ 7.7 تھی

  • عائزہ خان واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا

    عائزہ خان واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا

    اداکارہ ماریہ واسطی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے عائزہ خان سے اپنے تعلق ان سے پہلی ملاقات اور شادی کی پیشکش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی

    ماریہ واسطی نے دانش تیمور سے پوچھا کہ آپ نے عائزہ کو شادی کے لیے کیسے منایاجس پر دانش تیمور نے کہا مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا

    دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار بات ہوئی ہوئی تھی شادی سے قبل میں نے عائزہ خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ وہ میرے ساتھ باہر چلیں شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی

    میرے پاس تم ہو میں دانش نام پر اعتراض تھا عائزہ خان


    دانش تیمور نے کہا کہ عائزہ نے میرے کام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ میری بہت بڑی مداح ہیں تب میں نے سوچا کہ یہ لڑکی بہت اچھی ہے اور اسے میرے گھر میں ہونا چاہیے جس کے بعد میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن عائزہ نے یقین کرنے سے انکار کردیا

    انہوں نے کہا کہ عائزہ کو یقین دلانے کے لیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کی والدہ سے ملاقات کرنا چاہیں گے جس کے بعد عائزہ سے ملنے سے قبل ہی ان کی ملاقات ان کی والدہ سے ہوئی

    دانش تیمور نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں کالج میں تھا تو میری ایک دوست مجھے پسند کرتی تھی لیکن ایک سال بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اب ہمیں اپنی تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے میں جانتا تھا ہم شادی نہیں کرسکیں گے کیوںکہ میری عمر بہت کم تھی لیکن جب میں نے اسے یہ بتایا تو اس نے یقین نہیں کیا وہ سمجھی کہ میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں

    دانش نے کہا اس لڑکی نے زور دیا کہ میں اس لڑکی کا نام بتاؤں تو صرف بات ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ میں کسی کنزہ نامی لڑکی کو پسند کرتا ہوں یہ بات عائزہ سے ملنے سے 10 سال پہلے کی تھی اور 10 سال بعد جب میں عائزہ سے ملا اور وہ مجھے پسند آئیں تو پتا چلا کہ عائزہ کا اصل نام کنزہ ہی ہے اور میں نے اس طرح کنزہ سے ہی شادی کی

    دانش تیمور نے کہا کہ وہ قسمت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عائزہ آج ان کی زندگی کا حصہ ہیں

    عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کے دو بچے حورین اور ریان ہیں

  • عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑ دی

    عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑ دی

    پاکستانی معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑدی

    باڑی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ولاگنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا گذشتہ روز پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو نے اپنے یوٹیوب چینل پر آئی کوئٹ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عرفان جونیجو نے کہا کہ وہ اب مزید ولاگنگ نہیں کریں گے

    پاکستانی یوٹیوبر نے کہا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ میں نہیں جاتا ہوں اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں جاتا ہوں مجھے دعوت نامے بھی آتے ہیں لیکن میں نہیں جاتا میں منع کر دیتا ہوں میں نےٹوئٹر چھوڑ دیا ہے میں نے کیمرے کا استعمال بھی پہلے سے بہت کم کردیا ہے

    انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ویسے میری زندگی آرام دہ ہوتی جارہی ہے اورسب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب مجھے بہت اچھا لگتا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=EoFTr8439yQ&feature=youtu.be
    عرفان جونیجو نے کہا کہ میں نے ولاگز بنانا اس لیے شروع کیا تھا کیونکہ مجھے ولاگز دیکھنا بہت پسند تھا مجھے لگتا تھا کہ ولاگز بنانے میں بہت مزہ آتا ہوگا

    یو ٹیوبر نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ولاگنگ کے ذریعے میرے خواب پورے ہونا شروع ہوں گے اس کے ذریرے اپنے خوابوں کو پورا کروں گا انہوں نے جکہا انہوں نے ولاگز کے ذریعے ہی اپنی ہر ایک خواہش پوری کی برازیلی فٹ بالر ونالڈینو سے ملاقات کرنے سے لے کر اپنی ذاتی ڈریمی بائیک لینے کا خواب میں نے ولاگنگ کی دنیا میں آکر ہی پورا کیا

    انہوں نے کہا کہ آج کل کے انٹر نیٹ کے دور میًں مشہور ہونا بہت آسان ہے لیکن پہچان ملنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا جب کوئی انجان شخص مجھے کہیں ملتا ہے تو کہتا ہے کہ میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور میں آپ کے کام سے بہت متاثر ہوتا ہوں تو اس سے بہترین احساس کوئی ہونہیں سکتا اس سے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور یہ سب ولاگنگ کے ذریعے ہوا ہے لیکن ان سب کے ساتھ ہی میں احساس کمتری اور بے چینی کا بھی شکار رہتا ہوں اور یہ سب ولاگنگ کی وجہ سے ہورہا ہے

    فیروز خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ سامنے آ گئی


    نے کہا کہ جو شخص پہلے خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہا تھا وہ آہستہ آہستہ ایک عام شخص کی طرح ہوتا جارہا ہے یہ سب میرے ساتھ اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب میرے یوٹیوب کے سبسکرائبر 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئے تھے

    عرفان جونیجو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں یوٹیوب چھوڑ رہا ہوں اور اب کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کروں گا میرا اگر دل کرے گا تو میں ولاگز بناؤں گا ورنہ نہیں بناؤں گا

    عرفان جونیجو نے کہا کہ اب میری زندگی کا مقصد صرف ولاگ نہیں ہے بلکہ میں جو بنانا چاہتا ہوں وہ دل سے بناؤں گا اور جس وقت پر بنانا چاہوں گا اس وقت پر بناؤں گا اور وہ بنانے پر مجھے ذاتی طور پر بہت خوشی ہو گی