Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے جبکہ نبیل ظفر کو اس ایونٹ میں ایک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس تقریب کا حصہ نہ بننے کی وجہ بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتا دی

    اداکار نبیل ظفر نے فیس بک پر اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں آج دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں سے کہا کہ کئی دنوں سے آپ لوگ مجھے پیسا ایوارڈ کی ایڈز میں اور ڈرامہ بلبلے میں بہترین کامیڈی اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے جانے کے حوالے سے تشہیر دیکھ رہے ہوں گے


    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ ڈرامہ بلبلے میں بہترین اداکاری اور مداحوں کی جانب سے میرے کام کو سراہے جانے کی بنا پر دیا جا رہا تھا اس حوالے سے شو کی انتظامیہ نے اپنی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور ہونے والے شو میں شرکت کی درخواست کی میری طرح میرے اور کئی ساتھیوں سے بھی یہی درخواست کی گئی اور اپنے ڈاکیومنٹس جمع کروانے کو کہا

    ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی


    اداکار نے کہا اس کے بعد سے انتظامیہ نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور ہمارا بھی ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہم سب شش و پنج کا شکار ہیں کیوں کہ بہت سے لوگ ہماری عدم موجودگی پر ہم سے سوالات کر رہے ہیں

    نبیل نے یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر وعدہ خلافی اور دھوکا دہی ہے کیوں کہ ایوارڈ شو کی تشہیر کے لیے ہمارا نام استعمال کیا گیا جوکہ شو کی انتظامیہ کا غیر اخلاقی عمل ہے

    اداکار نے کہا اس عمل سے نہ صرف میری بلکہ ان فنکاروں کی بھی بے عزتی ہوئی ہے جن سے رابطہ کیا گیا در حقیقت یہ ہماری انڈسٹری کا نام بدنام کرنے کے مترادف ہے باالخصوص ان لوگوں کے سامنے جنہوں نے شو کے ٹکٹ بھی خریدے

    آخر نے نبیل نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ تمام مداح جو یہ امید کررہے تھے کہ ہم اس ایوارڈ شو میں ان سے ملاقات کریں گے تو میں سب کو آگاہ کردوں کہ میں اس شو کا حصہ نہیں بننے جارہا

  • گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی کے ظلم و تشدد اور مارپیٹ سے تنگ آکر فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ صنم ماروی نے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کردیا ہےدرخواست گزار صنم ماروی نے خلع کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر حامد علی انہیں مارتا پیٹتا گالیاں بکتا اور تشدد کرتا ہے گللوکارہ نے کہا حامد علی سے ان کی شادی 2009 میں شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا

    گلوکارہ نے کہا ہمارے تین بچے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے ظلم برداشت کرتی رہی لیکن اب اور زیادہ تشدد اور گالی گلوچ برداشت نہیں کر سکتی انہوں نے عدالت سے کہا کہ وہ ان کو خلع کی ڈگری جاری کرے

    واضح رہے گلوکارہ شبنم مجید نے بھی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی ہے ان کا موقف تھا کہ ان کے شوہر کا اپنی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور مزید وی ان کے ساتھ نہیں رہ سکتیں

  • ہالی وڈ ہارر مووی دی انویزیبل مین کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ ہارر مووی دی انویزیبل مین کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی ایکشن ہارر فلم دی انویزیبل مین کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی ایکشن ہارر فلم’’دی انویزیبل مین‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا لیگ وہینل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جو کود کو اپنے دوست کی موت کا ذمہ دار سمجھتی ہے

    اس فلم کی کہانی ایسی خاتون پر مشتمل ہے جس کا دوست خودکشی کر لیتا ہے لیکن پھر وہ روح بن کر اسی خاتون کی زندگی میں واپس لوٹ آتا ہے اور وہ خود کو اپنے دوست کی زندگی کا ذمہ دار قرار دیتی ہے

    یہ ہارر ایکشن فلم رواں ماہ 28 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

  • حرامانی کی خوبصورت تصویر کےسوشل میڈیا پر چرچے

    حرامانی کی خوبصورت تصویر کےسوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ حرا مانی کی بھی اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ لی گئی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر مسلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی یہ تصویر دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے موقع پر لی گئی تھی
    https://www.instagram.com/p/B8TQxvtnFnE/?igshid=x90dgkcvixr3
    اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ایسے نہ مجھے تم دیکھو

    تصویر میں حرا اور مانی رومانوی انداز میں ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی کسی فلمی فوٹو شوٹ جیسے ہی دکھائی دے رہے ہیں

    اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی اس تصویر کو بہت سراہا گیا

    علاوہ ازیں پیسا ایوارڈ شو کی تقریب میں جاتے ہوئے حرا مانی نے اپنے دونوں بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک مختصر سی ویڈیو بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کی اور کیپشن میں دل والا ایموجی بناتے ہوئے لکھا میرا خاندان
    https://www.instagram.com/p/B8RcaWinCsw/?igshid=5iqpbpccmgbx
    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے کمنٹس کئے

  • ہاروی وائنسٹن کے خلاف چھٹی خاتون بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف چھٹی خاتون بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک کی عدالت کی جانب سے قائم کی گئی جیوری کے سامنے چھٹی اور آخری خاتون بھی پیش ہوگئیں

    گذشتہ ماہ جنوری میں نیویارک کی عدالت کی جانب سے ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ جنسی استحصال اور جنسی جرائم کی سماعت کے لیے قائم کی گئی 12 رکنی جیوری میں اس سے قبل 5 خواتین پیش ہو چکی ہیں

    12 رکنی جیوری نے سماعت کا آغاز 24 جنوری 2020 کو کیا تھا اور سب سے پہلے 59 سالہ اداکارہ اینابیلا شیورہ جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں اینابیلا شیورہ کے بعد دوسری خاتون 42 سالہ مریم ہیلی 28 جنوری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور انہوں نے جیوری کو بتایا تھا کہ پہلی بار جولائی 2006 میں فلم پروڈیوسر نے انہیں منہٹن میں واقع اپنے فلیٹ میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا

    جبکہ اداکارہ ڈان ڈننگ اور ماڈل و اداکارہ ترالے وولف 30 جنوری کو پیش ہوئیں اور دونوں نے جیوری کو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ کیا دونوں خواتین کے بعد پانچویں خاتون 34 سالہ جیسیکا مان یکم فروری کو جیوری کے سامنے پیش ہوئی تھیں

    پانچوں خواتین کے بعد اب جیوری کے سامنے چھٹی اور آخری خاتون 30 سالہ ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ لورین میری ینگ بھی پیش ہوگئیں اور انہوں نے بھی جیوری کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے آگاہ کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسویسی ایٹڈ پریس کے مطابق لورین میری ینگ نے جیوری کو بتایا کہ ہاروی وائنسٹن نے 8 سال قبل انہیں 22 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا

    ماڈل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن سے 2012 میں ایک ہوٹل میں ملاقات کی تھی جس دوران فلم ساز انہیں دیکھتے ہی متشدد ہوگئے اور ان پر جنسی حملہ کردیا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش


    ماڈل کے مطابق وہ اس دن اپنا پسندیدہ لباس پہن کر فلم ساز سے ملنے گئی تھیں تاہم وہ جیسے ہی وہاں پہنچیں تو فلم ساز انہیں زبردستی ہوٹل کے واش روم میں لے گئے جہاں انہوں نے ان کا جنسی استحصال کیا ماڈل نے جیوری کو بتایا کہ فلم ساز نے انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان کے جسم پر نشانات بھی بن گئے جس کے بعد ان کے دل میں فلم ساز کا خوف بیٹھ گیا

    ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا جنسی استحصال کرتے وقت فلم ساز نے انہیں بتایا کہ وہ کیوں ڈر رہی ہیں یہ تو کچھ بھی نہیں بڑی اداکارائیں بھی ان کے ساتھ یہ سب کر چکی ہیں اس موقع پر ہاروی وائنسٹن نے ایک بار پھر ماڈل و اداکارہ لورین میری ینگ کے الزامات کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہر کام خواتین کی باہمی رضامندی سے کیا

    چھٹی خواتین کے بیان ریکارڈ کرائے جانے کے بعد جیوری نے سماعت ملتوی کردی اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ جیوری میں ہاروی وائنسٹن کے گواہاں پیش ہوں گے جس کے بعد جیوری آئندہ ماہ تک کیس کا فیصلہ سنائے گی جیوری کے سامنے پیش ہونے والی 6 میں سے محض 2 خواتین کے مقدمات کے تحت ہاروی وائنسٹن کو سزا ہوگی کیوں کہ باقی 4 خواتین نے فلم ساز کے خلاف مذکورہ عدالت میں فوجداری مقدمات دائر نہیں کیے

    اگر نیویارک کی عدالت میں ہاروی وائنسٹن پر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں جیل اور جرمانے کی سزا ہوگی

  • لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف درخواست خارج

    لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف درخواست خارج

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لیجنڈ آف مولا جٹ رواں سال عیدا لفطر پر ریلیز کی جائے گی

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے خبر سامنے آئی ہے کہ لیجنڈ آف مولا جٹ رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی اس حوالے سے اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے پروڈیوسرز سے بھی رابطہ کر رہی ہیں اور ان کو بتا رہی ہیں کہ وہ لیجنڈ آف مولو جٹ کو عیدالفطر کو سامنے لا رہیں

    لیجنڈ آف مولو جٹ کی ریلیز میں اب تک کی سب سے بڑی رکاوٹ اوریجنل مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی تھے انہوں نے لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف عدالت میں کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کیس دائر کیا ہوا ہے جس کے باعث فلم ریلیز نہیں ہو رہی تھی

    تاہم گذشتہ چند دنوں سے ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں جن سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اب شاید فلم ریلیز ہو جائے گی کیونکہ ذرائع کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب دونوں پارٹیوں میں معاملات طے پا گئے ہیں اس معاملات کو حل کروانے میں کامران لشاری اور شوبز کی دیگر شخصیات کا اہم کردار ہے

    اوریجنل مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ عمارہ حکمت ور بلال لشاری ان کے بچوں کی طرح ہیں اپنے بچوں سے بھی تو غلطی ہو جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ انڈسٹری کی ریوایئول کے لئے لیجنڈ آف مولا جٹ کی ویلفئیر کے لئے اور انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے خود ریلیکس کریں گے فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت جب بھی فلم کو ریلیز کرنا چاہیں وہ انشاءاللہ ان کو سپورٹ کریں گے

    پیسا ایوارڈ پر زندگی تماشا کے لئے آواز اٹھائیں عثمان خالد بٹ کا فنکاروں سے مطالبہ


    سرور بھٹی کے مطابق وہ جب بھی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کو ریلیز کرنا چاہیں وہ مذکورہ فلم کی ریلیز میں رکاوٹ نہیں بنیں گے

    واضح رہے کہ لیجنڈ آف مولا جٹ کو گذشتہ سال ریلیز کیا جانا تھا لیکن سرور بھٹی نے اس کے کاپی رائٹس ایکٹ کے خلاف دخواست دائر کروا رکھی تھی جس کے باعث فلم ریلیز نہیں ہو سکی تاہم اب سرور بھٹی کے مذکورہ بیان سے یہ بات تو طے ہے کہ لیجنڈ آف مولو جٹ اس سال عیدالفطر کو سامنے آ جائے گی

  • ماحولیاتی تبدیلی پر مبنی آگاہی فراہم کرنے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو مقبول

    ماحولیاتی تبدیلی پر مبنی آگاہی فراہم کرنے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو مقبول

    سماجی تنظیم ’ایکسٹنکشل ربیلن‘ اور ایمازون واچ کی جانب سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مختصر دورانیے کی فلم جاری کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی تنظیم ’ایکسٹنکشل ربیلن‘ اور ایمازون واچ کی جانب سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مختصر دورانیے کی فلم جاری کردی گئی جو دنیا بھر میں بے حس مقبول ہو رہی ہے

    دونوں تنظیموں کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ ہدایت کار شان مینسن نے ’دی گارجین آف لائف‘ نامی انتہائی مختصر فلم جاری کی جس میں صرف ایک ہی کمرے میں کرداروں کو زندگی بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے

    انتہائی مختصر دورانیے کی فلم میں ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم جوکر کے ہیرو جیکوئن فیونکس بھی دکھائی دے رہے ہیں فلم میں امریکا کے ایک ہسپتال کا آپریشن تھیٹر دکھایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انتہائی تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریض کی زندگی بچاتے دکھائی دیتے ہیں

    تمام ڈاکٹرز اس مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اسے ہوش میں لانے کے دوران کئی طرح کے طبی تجربے بھی آزماتے ہیں تاہم وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور مایوس ہو کر مریض کو مردہ قرار دے کر جانے لگتے ہیں تو اسی وقت مر جانے والے مریض کے ہاتھوں کو ہلتا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے چہرے میں نہ بھجنے والی آگ کو دکھایا گیا ہے

    ڈاکیومینٹری دی پولیٹیکس آف کلائمٹ چینج کا ٹریلر ریلیز


    اور آخر میں مریض کے جسم سے شروع ہونے والی آگ کو دنیا کے نقشے میں دکھاتے ہوئے اسے زمین سے تشبیہ دی گئی ہے کہ سیارے کو ختم ہونے میں ابھی وقت باقی ہے اسے اپنے ہاتھوں سے ختم نہ کریں

    مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ تیزی سے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایمیزون اور آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ ہماری زمین کو بلکل تباہ و برباد کر دے گی

    ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد اور ارکان نے فلم کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ فلم سے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی تباہیاں سمجھنے میں آسانی ہوگی

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار حد سے بڑھ جانے کے باعث گذشتہ کئی برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کی رفتار میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے

    جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سمندری سطح میں اضافہ برف کے پگھلنے کے ساتھ موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے

  • ماضی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

    ماضی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

    تین دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہنے والی پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں اداکارہ کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں

    انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے وارث، مرزا اینڈ سنز، خواہش،پیاس اور لنڈابازار سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا

    نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلڈ پریشر،دل کی بیماری اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی گزشتہ برس شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے ان کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی

    اداکارہ کے بیٹے نومی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں

    نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن بلاک ای میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی

    واضح رہے نگہت بٹ کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا

  • گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کے لئے درخواست دائر کر دی

    گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کے لئے درخواست دائر کر دی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے فیملی کورٹ میں دائر کردی گلوکارہ کی جانب سے خلع کے لئےکی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں لہذاشوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں اور وہ شوہر سے علیحدہ ہونا چاہتی ہیں

    شبنم مجید نے مزید کہا کہ وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں شوہر کےساتھ گزارہ ممکن نہیں اور شوہر واجد علی کے ساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے لہذاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے

  • عدالت سے رابی پیر زادہ کی حاضری سےاستثنی کی درخواست

    عدالت سے رابی پیر زادہ کی حاضری سےاستثنی کی درخواست

    شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کرنے والی رابی پیرزادہ کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے خلاف درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے سماعت کی دوران سماعت رابی پیرزادہ کے وکیل حسن خالد رانجھانے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی پہلے شروع کی سرچ وارنٹ بعد میں لیے

    وکیل نے کہا محکمہ جنگلی حیات نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت مقدمے میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے

    علاوہ ازیں رابی پیرزادہ کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں

    واضح رہے کہ محکہ تحفظ جنگلی حیات نے گزشتہ برس 13 ستمبر کو گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر اژدھے، سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے الزام میں وائلڈ لائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کے تحت تحفظ شدہ حشرات کو غیر قانونی طور پر اپنے گھر میں رکھنے پر چالان درج کیاتھا

    ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر جنجوعہ کے مطابق رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اژدھے، سانپوں، مگر مچھ اورشیر کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس کی بنا پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی