Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہوش حیات کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید

    مہوش حیات کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید

    کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن فائیو کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اورتیار ہیں ترانے کی ریلیز کے بعد اس حوالے سے چند روز قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لائیوپرفارمنس کریں گی

    تاہم اب پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے‌حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے وہ اس سال پی ایس ایل سال کی افتتاحی تقریب میں نہ گانا گائیں گی اور نہ ہی پرفارم کریں گی

    انہوں نے سب مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کے سالانہ تہوار پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی ریلیز کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مہوش حیات اور ماہرہ خان 20 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی اور لائیو پرفارم کریں گی

  • ضرورت سے زیادہ پروٹین صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے

    ضرورت سے زیادہ پروٹین صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے

    پروٹین ویسے تو آپ کی غذا کا اہم ترین حصہ ہونا چاہیے تاکہ آپ کا جسم متحرک اور چست و توانا رہے لیکن کچھ افراد وزن کم کرنے کے لیے بھی غذا میں پروٹین کی مقدار کو بڑھانا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ جب ہم وزن کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ پروٹین والی غذا زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے پروٹین کی وجہ سے میٹابولزم کے کام کرنے کی صلاحیت مزید تیز ہوجاتی ہے جو وزن گھٹانے میں بڑی حد تک معاون ثابت ہوتی ہےاس کی وجہ سے انسان کم کھانا کھا کر زیادہ دیر تک تر و تازہ رہ سکتا ہے

    پروٹین انسانی جسم میں مسلز کو بہتر کرنے اور انہیں بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ورزش کے شوقین افراد اپنے کھانے میں پروٹین کی بڑی مقدار استعمال کرتے ہیں

    لیکن کچھ افراد ضرورت سے زائد پروٹین اپنی خوراک میں شامل کر لیتے ہیں جس کے حوالے سے ماہر غذائیت کہتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے مختلف طریقوں سے نقصان دہ ہوسکتی ہے اگر مخصوص مقدار میں پروٹین کا استعمال کیا جائے اور مناسب ورزش کی جائے تو وزن میں کمی دکھائی دیتی ہےلیکن اس کے برعکس جب ضرورت سے زائد پروٹین کا استعمال کرلیا جائے تو وہ وزن کم کرنے کے بجائے اسے بڑھا دیتی ہے

    جسمانی تبدیلیوں کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے


    اس حوالے سے آپ کو بہت خیال رکھنا ہوگا کہ آپ اپنی دن بھر کی خوراک میں کتنی پروٹین لے رہے ہیں ضرورت سے زائد پروٹین مندرجہ ذیل مسائل کا سبب بن سکتی ہے
    نظام ہاضمہ کی خرابی:
    زائد مقدار میں پروٹین شامل کرنے سے صرف ون بڑھنے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ نظام ہاضمہ پر بھی اثر انداز ہوتا ہےاگر آپ کو پیٹ کے مسائل یا پھر اس کے پھولا رہنے کی شکایت موصول ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کے جسم کو ضرورت سے زائد پروٹین مل چکی ہے اور اسے گھٹانے کے لیے اس کی مقدار میں کمی لازمی ہے
    پروٹین کھانے کو مزید بھاری بنادیتی ہے اور اس کی وجہ سے کھانا ہضم کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    ڈی ہائیڈریشن:
    زیادہ مقدار میں پروٹین لینے سے آپ کو ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے بار بار پیاس بھی لگتی ہےاس صورت میں اپنی کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہوگا

    گردوں پر اثر:
    جسم کے دوسرے اعضا کی طرح پروٹین گردوں پر بھی براہ راست اثر کرتی ہے جسم میں موجود اضافی نائٹروجن گیس سے چھٹکارا حاصل کرنے اور دیگر فضلا کو علیحدہ کرنے کے لیے اسے زیادہ قوت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہےاگر آپ کو پہلے سے ہی گردوں کے مسائل سے ن ہیں تو آپ کو فوری طور پر غذا میں پروٹین کی مقدار کو کم کردینا چاہیے
    کیلشیئم کی کمی:
    پروٹین زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےضرورت سے زائد مقدار میں پروٹین لینے کی وجہ سے کیلشیئم کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اسکی وجہ سے ہڈیوں سے متعلق مسائل پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں

  • ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان نے پاکستان انٹر نیشنل سکرین ایوارڈ (پیسا) میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی میں رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے میں اعلان کیا کہ وہ پیسا ایوارڈ جو کہ رواں ماہ 7 تاریخ کو دبئی میں منعقد کیا جائے گا اس میں پرفارم نہیں کریں گی


    چند روز قبل پیسا ایوارڈ نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ معروف ٹیلنٹڈ اورخوبصورت خاتون ماہرہ خان پاکستان انٹر نیشنل سکرین ایوارڈ میں 7 فروری 2020 کو دبئی میں لائیو پرفارم کریں گی نشستیں ختم ہونے سے پہلے نشست بک کروالیں انہوں نے بکنگ کے لئے لنک بھی شئیر کیا تھا

    پیسا کی اس ٹویٹ کے بعد ماہرہ خان نے جواب میں ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ نے پیسا کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی ٹویٹ کیا کہ یہ بالکل غلط اطلاع ہے وہ ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کریں گی صرف شرکت کریں گی

    واضح رہے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ پیسا کا رواں ماہ 7 فروری 2020 کو دبئی میں شاندار انعقاد کیا جائے گا جس میں فلمی اور ٹیلیویژن دنیا کے ستارے جلوے بکھیریں گے

  • جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا  نیا ٹریلیر ریلیز

    جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا ٹریلیر ریلیز

    جیمز بونڈ سیریز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیمز بونڈ سیریز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بونڈ سیریز کی یہ نو ٹائم ٹو ڈائی 25 ویں فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=yKoWjN7Nwd4&feature=youtu.be
    ڈینیئل کریگ نے 2006 میں کسینو رویال سے اپنے بونڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کی دیگر 3 فلمیں کوانٹم آف سولیس 2008، اسکائی فال 2012 اور اسپیکٹرے 2015 میں ریلیز ہوئی تھیں

    جبکہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نو ٹائم ٹو ڈائی میں بونڈ کے کردار میں وہ آخری بار نظر آئیں گے

    فلم 8اپریل 2020کو بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی

  • عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ ملنے پرسوارا بھاسکرکی شدید تنقید

    عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ ملنے پرسوارا بھاسکرکی شدید تنقید

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے کا مطلب ہے کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہریت متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے اسی وجہ سے انہوں نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ سے نواز ا ہے

    سوارا بھاسکر نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہم جیسے لوگوں کو یعنی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گالیاں دیتی ہے ہم پر تشدد کرتی ہے لاٹھی چارج کرتی ہے اور دوسری طرف ایک پاکستانی گلوکار کو پدما شری ایوارڈ سے نوازتی ہے

    اداکارہ نے کہا کہ عدنان سمیع نے حکومت کا دل اور ذہن دونوں جیت لیا ہے جب ہی تواس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے اور ہم سے ہمارا حق چھینا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہر طرف صرف پاکستان ہی نظر آتا ہےمودی سرکار نفرت کی سیاست پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی

    اداکارہ نے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورجیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیلاش وجےکو بھی اپنی ہندوستانی شہریت کے کاغذات دکھانے چاہئیں کیونکہ وہ تو بنگلادیشی کھانا ’پوہ‘ کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں

    یاد رہے کہ بھارت میں 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 141 افراد کو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے پر پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور ان افراد میں سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھی شامل ہیں

  • خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان

    خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان

    داکار احسن خان نے مقبول ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں اس ڈرامے کی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق احسن خان نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اسکرپٹ کی پیشکش کرنے کے پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے اور وہ ان خوش نصیب افراد میں سے ہیں جنہیں ڈرامہ آفر ہوتا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی خاص وجہ ہوتی ہے کیوںکہ وہ اتنا کام نہیں کر رہے کہ انہیں ہر کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے

    احسن خان نے کہا کہ انہیں ڈرامہ ’الف‘ کے ہدایت کار حسیب حسن کی جانب سے اس ڈرامے کی آفر کی گئی جسے ثناء شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں نجی چینل جیو ٹی وی سے پیش کیا جارہا ہے

    انہوں نے ڈرامے کی رائٹر عمیرہ احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یہ ڈرامہ عمیرہ احمد نے لکھا ہے جوکہ کم لکھتی ہیں اور چند رائٹرز ایسے ہیں جوکہ اچھا لکھتے ہیں اور عمیرہ احمد ان میں سے ایک ہیں جن کے اسکرپٹ پر ہم خود کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں

    واضح رہے کہ روحانیت صوفی اور محبت کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں حمزہ علی عباسی(قلب مومن)، احسن خان(طہ)، سجل علی (مومنہ سلطان )اور کبری خان (حسن جہاں ) ، سلیم معراج (سلطان صاحب ) اور نظر سہبائی (عبدالعلی) مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

  • اپنی سالگرہ پر رابی پیر زادہ نے مداحوں سے تحفے میں کیا مانگ لیا ?

    اپنی سالگرہ پر رابی پیر زادہ نے مداحوں سے تحفے میں کیا مانگ لیا ?

    گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں اور مقدس مقامات کے بارے میں مداحوں کو گائیڈ کرتی اور ان مقامات پر ہونے والی کرامات کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں

    رابی پیر زادہ نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی جس میں وہ مسجد نبوی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عظمت والی جگہ مسجد نبوی میں کھڑی ہیں انہوں نے کہا اس عمرے نے ان کی زندگی بدل دی ہے رابی کے مطابق انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں


    رابی نے کہا آج ان کا عمرے کاآخری دن ہے اور انہیں نہیں پتہ تھا کہ آج ان کے سالگرہ کے دن ہی ان کی فلائٹ بھی ہے اور کہا کہ کہتے ہیں جو بھی عمرہ یا حج کرے وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہو تو انہوں نے مداحوں سے سالگرہ کا تحفہ مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے سالگرہ کا تحفہ چاہیئے اور تحفہ میں مجھے آپکی دعا چاہیئے آپ دعا کریں کہ میں اپنے اس فیصلے پر ثابت قدم رہوں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے لوگ چاہ کر اللہ کی طرف نکلتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد واپس پلٹ جاتے ہیں

    ایسا کیوں ہوتا ہے رابی اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ گلیمر ہے گلیمر آپ کو بہت متاثر کرتا ہے اس کو چھوڑنا بہت مشکل ہے ایسا لگتا جیسے یہ دو الگ زندگیاں ہیں

    رابی پیر زادہ کا مداحوں کواہم پیغام


    رابی نے کہا کہ مجھے آپ سے دعاؤں کا تحفہ چاہئے کہ میں اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہوں ا س کی وجہ یہ ہے کہ مجھے دعاؤں کی بہت سخت ضرورت ہے انہوں نے اپنی تصاویر لیک ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ حادثہ ہوا اس کے بعد بہت سی خواتین کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا رہا بلکہ ان کی تو مردوں کے ساتھ اس طرح کی ویڈیو بھ یآئیں لیکن وہ وائرل نہیں ہوئیں

    لوگوں نے بھلا دیں اگنور کیوں کر دیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے رابی نے کہا کہ کیونکہ انہوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا تو لوگ بھول گئے اور اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چونکہ راستہ بدل گئی اللہ کی طرف پلٹ گئی تو لوگ اسے نہیں بھولتےلوگ اس کو معاف نہیں کرتے

    انہوں نے کہا لیکن مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ بہت سے لوگ مجھے سپورٹ کرتے ہیں اس راستے میں اور انہوں نے کہا کہ آپ جب بھی یہاں پر آئیں دعا کریں

    انہوں نے سوشل میڈیا کے بارےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آجکل کا سوشل میڈیا جو فلموں ڈراموں اور گانوں اورسیاسی باتوں سے بھرا پڑا ہے اور کچھ ایسی چیزوں سے بھرا پڑا ہے جن سے دل ٹوٹتے ہیں جیسے بچوں کے ساتھ یہ ہوا وہ ہوا اغیرہ تو انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز ان کو آپ اسلامی چیزوں سے بھی بھریں ہم مسلمان ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے

    رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


    اور دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان کے لئے دعا کریں کوئی سیاسی پارٹی کوئی کچھ نہیں ہے سب پاکستانی ہیں اور اور انہوں نے کشمیر کے لئے دعا کا کہتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے دعا کریں

    رابی نے کہا وہ اب پریکٹیکلی کشمیر کے لئے اب کچھ نہیں کر رہی اور کیوں نہیں کر رہی یہ بتانے سے انکار رتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بتایا تو سب کو ان پر ترس آئے گا اور انہوں نے کہا کشمیر کے لئے پاکستان کے لئے بہت سارے ایسے لوگوں کے لئے دعا کریں جنہیں اللہ ہدایت دے

    ویڈیو کے ساتھ مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ انہیں سب سے بہت ہی خاص تحفے کی ضرورت ہے پلیز سب دعا کریں کہ میں صراط مستقیم پر ثابت قدم رہوں

    رابی نے لکھا میری سالگرہ کا تحفہ صراط مستقیم کی دعائیں ہیں

  • ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا سابق شوہر جوہنی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف

    ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا سابق شوہر جوہنی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف

    ہولی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے سابق شوہر اداکارہ جوہنی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے سابق شوہر اداکارہ جوہنی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل ویب سائٹ کو اداکارہ کا ایک آڈیو پیغام موصول ہوا جس میں اداکارہ ایمبر ہرڈ جوہنی ڈیپ پر تشدد کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکی بھی دیتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں

    33 سالہ ایمبر ہرڈ نے اس آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر پر متعدد بار برتنوں اور گلدانوں سے حملہ کیا تاہم ایک موقع پر اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے 56 سالہ جوہنی ڈیپ سے معافی بھی مانگی

    ہالی وڈ اداکارہ پامیلا ایڈرسن کی پانچویں شادی بھی ناکام


    آڈیو پیغام میں اداکارہ سابق شوہر پر تشدد کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہتی سنائی دیں کہ میں نے تمہارے منہ پر تھپڑ نہیں مارا میں تمہیں مکا بھی نہیں مار رہی تھی میں تو بس تمہیں دھکا دے رہی تھی

    علاوہ ازیں اس آڈیو پیغام میں ایمبر ہرڈ نےجوہنی ڈیپ کو دھمکی بھی دی اور کہا کہ تم نے ایک جانور کو چھیڑا ہے اور یہ ٹھیک نہیں

    یاد رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ان دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی اس وقت ایمبر ہرڈ نے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے جونی ڈیپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کے بعد سے ان پر تشدد کررہے ہیں جس کے بعد جوہنی ڈیپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا

    اس مقدمے میں جونی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ پر الزام لگایا کہ ایمبر نے انہیں منہ پر مُکا مارا تھا جبکہ ان کی انگلی بھی کاٹ دی تھی جونی ڈیپ نے اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا منہ سوجا ہوا تھا جبکہ انگلی بھی زخمی تھی

    جس کے بعد گذشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاوہر اور شواہد میں سامنے آیا تھا کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر جھوٹا الزام لگایا تھا علاوہ ازیں انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد بھی کیا تھا تاہم ایمبر ہرڈ نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا

  • اداکارہ انجمن کا طلاق کے متعلق بڑا بیان سامنے آ گیا

    اداکارہ انجمن کا طلاق کے متعلق بڑا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کی اسی اور نوے کی دہائی کی معروف اور نامور اداکارہ انجمن نے گذشتہ سال وسیم علی عرف لکی علی سے شادی کی تھی لہذا اب ان کی طلاق کی خبر سامنے آئی ہے تاہم اداکارہ نے انجمن نے اس خبر کی تردید کر دی ہے

    و سیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن شاہین سے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے

    لکی علی نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا

    جبکہ دوسری جانب اداکارہ انجمن نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے

    یاد رہے انہوں نے 17 جون 2019 کو خفیہ طور پرشادی کی تھیجس میں فیملی ممبران اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی انجمن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں متعدد پلاٹس دیئے ہیں

    انجمن ياد رہے کہ انجمن انیس سو اسی اور نوے کی دہائی کی معروف اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم شیر خان ، چن وریام، وعدے کی زنجیر اور جی دار سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی

    یہ اداکارہ انجمن کی دوسری شادی تھی جبکہ ان کے پہلے خاوند مبین ملک سے ان کے تین بچے ہیں

  • حسن جہان کے کردار نے میری حقیقی زندگی پر گہرا اثر کیا ،کبری خان

    حسن جہان کے کردار نے میری حقیقی زندگی پر گہرا اثر کیا ،کبری خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ کبری خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ کیسے حسن جہاں کا کردار ان کی حقیقی زندگی پر اثر انداز ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو ٹی وی کے حالیہ ڈرامے الف میں حسن جہاں کا کردار کرنے والی اداکارہ کبری خان نے بتایا کہ کیسے مذکورہ کردار ان کی حقیقی زندگی پر اثر انداز ہوا

    کبری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر شئیر کرنے کے ساتھ ایک طویل کیپشن لکھا جس میں اداکارہ نے اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن جہاں کے کردار میں اداکاری نہیں کی بلکہ میں اس کردار میں رہتی تھی


    اداکارہ نے لکھا ہر اداکار کی زندگی میں کم از کم ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے اور وہ وقت ایک کردار یا سکرپٹ ہوتا ہے جو اس کی زندگی کو بدل دیتا ہے اور حسن جہاں کا کردار میرے لئے یہی لمحہ تھا جس نے مجھ پر گہرا اثر کیا مذکورہ کردار کے حوالے سے اداکارہ نے مزید بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کردار نے مجھے ہمت کا سبق دیا کہ کیسے ایمان صبر لچکداری اور بے لوثی کی طرف گامزن ہوتے ہیں

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ کردار ہمیشہ میرا ایک بڑا حصہ ہو گا اور اپنی پوسٹ کے اختتام میں اس سفر کے لئے اللہ تعلای کا بے حد شکر ادا کیا

    واضح رہے کبری خان اس وقت جیو ٹی وی کے حالیہ ڈرامے الف میں حسن جہاں کا مرکزی ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ دیگر مرکزی کرداروں میں سجل علی (مومنہ سلطان) اور حمزہ علی عباسی (قلب مومن )،منظر سہبائی (عبدالعلی)، احسن خان( طہ) اور سلیم معراج (سلطان صاحب )شامل ہیں