Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گلوکارہ ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    گلوکارہ ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان کی نامور اور کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ریچل وکاجی نے بھی شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامور گلوکارہ زوئی وکاجی کی بہن ریچل وکاجی نے اپنے موسیقار دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کی یہ دونوں کوک اسٹوڈیو میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا مغربی طرز کا عروسی لباس زیب تن کیا

    کراچی میں منعقد ان کی شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی اداکارہ صنم سعید، شہریار منور اور عاصم رضا سمیت دیگرشخصیات شادی کی تقریب کا حصہ بنیں

    ریچل وکاجی نے شادی کے موقع پر اپنے شوہر کے لیے گانا بھی گایا جبکہ ان کے ساتھ رقص بھی کیا گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی

    ریچل وکاجی نے اپنے کیریئر میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی وہ گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں بھی کام کرچکی ہیں

    اس فلم میں شہریار منور نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھایا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پرریچل وکاجی کو شادی کی مبارکباد بھی دی

  • فلم 1917 نے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فلم 1917 نے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    نائنٹین سیونٹین نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائنٹین سیونٹین نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کرلئےجبکہ بہترین اداکار کے اعزاز جوکر کے یاکین فونکس کے حصے میں آیا جبکہ رِینی زیل ویگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں

    برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلے ویژن آرٹس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں ہوئی ریڈ کارپٹ پر فلم اور ٹی وی کے معروف ستاروں نے جلوے بکھیرے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئے

    جنگ عظیم اول کی کہانی پر مبنی فلم نائنٹین سیونٹین نے دی آئرش مین، جوکر ، ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ اور پیراسائٹ کو شکست دے کر بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ جیتا

    نائنٹین سیونٹین کے ڈائریکٹر سام مینڈیز کے حصے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ آیا

    ہترین اداکار کا بافٹا ایوارڈ’جوکر‘ کے یاکین فینکس نے حاصل کیا ان کے مقابلے میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، ٹیرون ایگرٹن اور جوناتھن پرائس تھے

    بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینی زیل ویگر کو ’جوڈی‘ میں یادگار کردار ادا کرنے پر دیا گیا رینی نے جیسی بکلے ،اسکارلیٹ جوہانسن ، سیوئرس رونن اور چارلیز تھیرون کو شکست دے کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا

  • ہمایوں سعید چائلڈ سٹار شیث گل کے ساتھ  دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند

    ہمایوں سعید چائلڈ سٹار شیث گل کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے اعلان کیا کہ ان کے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کی کامیابی کے بعد وہ چائلڈ اسٹار شیث گل کے ساتھ ایک اور ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے

    خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہمایوں سعید اور شیث اپنے ڈرامے کی کامیابی کے بعد جلد ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے اور اب ہمایوں سعید نے خود بھی ان خبروں کی تصدیق کردی ہے

    سوشل میڈیا ویپب سائٹ انسٹاگرام پر ایک انٹرٹینمنٹ اکاؤنٹ نے ہمایوں سعید اور شیث گل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ ہمایوں سعید اور شیث کی جوڑی کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنا چاہیں گے؟

    اس پر ہمایوں سعید نے خود کمنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ہم دوبارہ ساتھ کام کرتے جلد نظر آئیں گے

    البتہ اداکار نے اپنے کمنٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ شیث گل کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے یا اس بار یہ دونوں ساتھ میں ایک فلم کررہے ہیں

    خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید نے ‘دانش’ جبکہ شیث گل نے ان کے بیٹے ‘رومی’ کا کردار نبھایا تھا اس ڈرامے میں شیث گل کی اداکاری کو اتنا ہی سراہا گیا جتنا ڈرامے میں موجود باقی مرکزی کرداروں کے کام کو پسند کیا گیا

    اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں شیث گل اور ہمایوں سعید کے ساتھ حرا مانی عائزہ خان اور عدنان صدیقی بھی شامل تھے جبکہ مذکوراہ ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ ہدایات ندیم بیگ نے دی تھیں

  • موٹاپا کم کرنے کے لئے کی گئی سرجری کینسر کا باعث

    موٹاپا کم کرنے کے لئے کی گئی سرجری کینسر کا باعث

    بھاری جسامت اور ورزش میں سستی کی وجہ سے اکثر افراد اپنے آپ کو خوبصورت دکھنے کے لیے سرجری کروالیتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ اس کی وجہ سے جلد کے کینسر جیسی مہلک بیماری لگ سکتی ہے

    مذکورہ تحقیق یونیورسٹی آف گوتھین برگ سویڈن میں کی گئی جسے جے اے ایم اے جرنل ڈرموٹولوجی میں شائع کیا گیامحققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے موٹاپے اور جلد کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے

    محققین نے اپنی تحقیق کے لیے سویڈش اوبیس سبجیکٹس اور سویڈش کینسر رجسٹر کے ایسے اعداد و شمار کا استعمال کیا جنہوں نے وزن کم کروانے کے لیے سرجری کروائی تھی انہوں نے ان انسٹیٹیوٹ سے 2 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جبکہ ان کا موازنہ ایسے افراد کے ساتھ کیا جنہوں نے موٹاپے کا شکار ہونے کے باوجود وزن کم کروانے سے متعلق سرجری نہیں کروائی تھی

    تحقیق دانوں نے اعداد و شمار کی مدد سے یہ اخذ کیا کہ جو لوگ موٹاپے کی پریشانی سے بچنے کے لیے سرجری کرواتے ہیں ان میں میلونوما کا خطرہ 57 فیصد جبکہ جلد کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک ہوتا ہے

    سرجری کروانے والوں میں 23 افراد کو جلد کا کینسر لاحق ہوا جبکہ ان میں 12 افراد ایسے تھے جن کی بیماری بہت زیادہ مہلک بن گئی تھی محققین کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ جسم میں اچانک ہونے والی یہ تبدیلی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے یا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے

  • ایلومینیم فوائل کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ

    ایلومینیم فوائل کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ

    اکثر گھروں میں ایلو مینیم فوائل کھانا ڈھانپنے یا اسے پیک کر کے فریج میں رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کچھ افراد اپنا لنچ باکس بنانے کے بجائے سینڈوچ یا بر گر وغیرہ ایلومینیم فوائل میں پیک کر کے اسکول یا دفتر لے جاتے ہیں اور فوائل میں ہی کھانا مائیکرو ویو میں گرم کر کے کھا لیتے ہیں جبکہ اس کے بے شمار طبی نقصانات ہیں

    ایک تحقیق کے مطابق ایلو مینیم فوائل کے استعمال سے خطر ناک بیماریاں ہو سکتی ہیں جن میں ’نیوروٹاکزن ڈیلویلپمنٹ ڈس آرڈر‘ سمیت جگر، گردوں اور ہڈیوں کا متاثر ہونا شامل ہے فیڈرل انسٹیٹیوٹ فار رسک اسیسمنٹ جرمنی ’بی ایف آر ‘ کے مطابق ایلومینیم فوائل استعمال کرنے والوں پر ایک تحقیق کی گئی

    جن گھروں میں ایلو مینیم فوائل استعمال ہو رہا تھا ان کے استعمال پر غور کیا گیا کہ دن میں ایلومینیم کا کتنا اور کس کس طرح سے استعمال کیا جا رہا ہےتحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں غذا، کاسمیٹک اور ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے ایلومینیم ان کے اندر منتقل ہو رہا ہے اور اس کی مقدار بہت زیادہ تھی جس سے ان کی دماغی کارکردگی سمیت جسم کے دیگر اعضاء کے کام کرنے میں سستی آئی تھی، یہ افراد ایلوم مینیم فوائل استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قوت مدافعت کے لحاظ سے کمزور اور سست تھے

    محققین نے ان افراد کو ایلومینیم فوائل کو کھانے پینے کی اشیا کے استعمال کے لیے منع کرتے ہوئے تجویز کیا کہ اس کا استعمال ترک کر دیا جائے جبکہ ضرورت زندگی کی دیگر اشیا جن میں ایلو مینیم موجود ہو انہیں کم سے کم استعمال کیا جائے

  • حنا خواجہ کا کورونا وائرس کے حوالے سے اہم پیغام

    حنا خواجہ کا کورونا وائرس کے حوالے سے اہم پیغام

    داکارہ و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8B0idfBtKS/?igshid=1vooifcxerame
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والے جراثیم کے حوالے سے کہا آج دنیا بھر میں ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ یہ جراثیم پھیلنے کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ وہ ہی چیزیں کھائیں جو حلال ہیں تاکہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہیں

    حنا خواجہ بیات نے وضو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹرز بار بار ہاتھ دھونے اورمنہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں اور یہ بھی کہ ہاتھ اور منہ تولیے وغیرہ سے نہ خشک کریں یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہمارے معاشرے میں ہمارے بڑوں نے ہمیں سکھائیں اور ہمارا دین ہمیں سکھاتاہے انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے دین، معاشرے اور اپنی معاشرت سے دور ہوتے جارہے ہیں ?کیا ہم اپنی جانوں پر خود ظلم نہیں کررہے ?
    اس ویڈیو کے ساتھ حنا خواجہ بیات نے کیپشن لکھا کہ جو چیزیں ہمیں ہمارے بڑوں نے سکھائیں، ہم روایات پر عمل کرکے خود کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

  • ہالی وڈ اداکارہ پامیلا ایڈرسن کی پانچویں شادی بھی ناکام

    ہالی وڈ اداکارہ پامیلا ایڈرسن کی پانچویں شادی بھی ناکام

    ہالی وڈ اداکارہ و ماضی کی بولڈ ماڈل 52 سالہ پامیلا ایڈرسن کی پانچویں شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ پامیلا ایڈرسن نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو اپنے دیرینہ چاہنے والے فلم پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے اچانک پانچویں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا لیکن ان کی یہ شادی بھی مھض 12 روز ہی چلی اور طلاق پر ختم ہو گئی

    پامیلا اینڈرسن نے اگرچہ فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز‘ سے کیا تھا لیکن انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا

    کولمبین گلوکارہ شکیرا ازابیل 43 برس کی ہو گئیں


    کیریئر کے آغاز میں ہی پامیلا اینڈرسن کو بولڈ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس وقت کے معروف فیشن اور فحش میگزین کے سرورق کی زینت بننے لگی تھیں

    فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل ہی پامیلا اینڈرسن نے بولڈ اور خوبصورت انداز کی وجہ سے کئی فلم سازوں کی توجہ حاصل کی تھی اور انہوں نے جن افراد سے آغاز میں ہی تعلقات استوار کیے تھے ان میں جان پیٹرس بھی شامل تھے

    جان پیٹرس اس وقت بھی فلموں کو پروڈیوس کرتے تھے اور انڈسٹری میں ان کا اچھا نام تھا اس کے باوجود پامیلا اینڈرسن کے تعلقات ان کے ساتھ رشتے میں تبدیل نہیں ہوسکے اگرچہ جان پیٹرس اور پامیلا اینڈرسن 35 سال سے ایک، دوسرے کو جانتے ہیں اور اس دوران ایک دوسرے سے ملتے بھی رہے تاہم ان کی شادی نہ ہوپائی تھی

    دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 35 سال میں دونوں نے چار چار شادیاں کیں مگر دونوں کی تمام شادیاں طلاق پر ہی ختم ہوئیں پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996 میں کی اور پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں 24 سے 23 سال ہیں

    ان کی پہلی شادی محض ڈھائی سال ہی چل سکی اور بعد ازاں انہوں نے 2001 میں دوسری شادی کی جو 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی

    دوسری طلاق کے بعد پامیلا اینڈرسن نے پہلے شوہر سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت تک تعلقات میں رہیں مگر بات نہ بن پانے پر انہوں نے تیسری شادی 2007 میں کی

    پامیلا اینڈرسن نے تیسری بار 2006 میں شادی کرنے کی کوشش کی مگر وہ ایک سال تک منگیتر کے طور پر ساتھ رہنے کے بعد ان سے الگ ہوگئیں

    پامیلا اینڈرسن کی تیسری شادی بھی 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد 2013 میں اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کی جو 2015 تک چلی

    چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا اینڈرسن نے کچھ وقت تنہا گزارنے کے بعد اپنے 35 سالہ پرانے دوست فلم ساز جان پیٹرس سے تعلقات استوار کیے دونوں نے نیا سال شروع ہوتے ہی 20 جنوری 2020 کو اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پامیلا اینڈرسن کی طرح جان پیٹرس کی بھی یہ پانچویں شادی تھی ان کی بھی پہلی چاروں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں تاہم دونوں کی پانچویں شادی بھی ناکام ہوگئی اور وہ محض 12 دن بعد طلاق پر ختم ہوئی

  • شبانہ اعظمی صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئیں

    شبانہ اعظمی صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئیں

    معروف بالی وڈ فلم ساز جاوید اختر کی اہلیہ اداکارہ و لکھاری شبانہ اعظمی گزشتہ ماہ 18 جنوری کو بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک روڈ حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں

    فلم ساز جاوید اختر کی اہلیہ اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو پونے اور ممبئی کے درمیان حادثہ پیش آیا اور حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا

    حادثے کے دوران شبانہ اعظمی سخت زخمی ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے جاوید اختر اور ان کے ڈرائیور محفوظ رہے اور بعد ازاں اداکارہ کو ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

    چہرے اور سر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر سخت چوٹیں لگنے کے بعد اداکارہ کو ابتدائی 24 گھنٹوں تک آئی سی یو کے وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی تھی بعد ازاں ان کے ٹیسٹ بھی کلیئر آئے تھے اور انہیں آئی سی یو سے عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب ہسپتال میں 13 دن رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا

    شبانہ اعظمی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی صحت یابی سے متعلق آگاہ کیا اور انی کی سحتیابی کے لئے کی گئی دعاؤں اور بیسٹ وشز پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب وہ ہسپتال سے گھر آ چکی ہیں اداکارہ نے ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے پر ہسپتال انتظامیہ کا بہتر علاج کرنے اور بہتر خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا

    اداکارہ نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں کمزوری کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے

  • ماہرہ خان نے کیا مداحوں کا شکریہ ادا

    ماہرہ خان نے کیا مداحوں کا شکریہ ادا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا گھریلو ٹوٹکوں مشوروں اور خلوص پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو ٹوٹکوں مشوروں اور خلوص پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگا جو آپ نے مجھے اتنے زیادہ گھریلو ٹوٹکے خلوص اور محبت سے شئیر کئے اتنے زیادہ مشورے دئے گئے تھے میں نے ان تجویز کردہ نسخوں میں سے بے شمار نسخے آزمائے لیکن میں یقینی طور پر نہیں بتا سکتی کونسا نسخہ کام آیا انہوں نے کہا اماں نے میرے سر پر دم کیا میں نے بادام کھائے بلیک کافی پی اورکیلے کھائے ساتھ ہی تھوڑی سی بھاپ بھی لی انہون نے سمائل بناتے ہوئے کہا کہ اب میں بہتر محسوس کر رہی ہوں اور سب کی شکر گزار ہوں

    یاد رہے گذشتہ روز سر درد کی وجہ سے اداکارہ نے اپنے مسلسل سر درد کا بتاتے ہوئے مداحوں سے اس کے خاتمے کے لیے کوئی مشورہ مانگا تھا اداکارہ کے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے ان کے لیے دیسی ٹوٹکوں کی بھرمار کرنے کے ساتھ ساتھ چند قراںی آیات اور وظائف بھی سینڈ کئے جنہیں پڑھ کر سر درد ختم کیا جا سکتا ہے اور ان کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی تھی

  • نئی دہلی شاہین باغ فائرنگ پر سوارا بھاسکر نے بھی سوال اٹھا دیا

    نئی دہلی شاہین باغ فائرنگ پر سوارا بھاسکر نے بھی سوال اٹھا دیا

    بالی وڈ معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے نئی دہلی شاہین باغ میں کی جانے والی فائرنگ پر سوال اٹھا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے نئی دہلی شاہین باغ میں جلسے کے دوران کی جانے والی فائرنگ پرسوشل میڈیا پر سوال اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا

    سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اداکارہ نے ویڈیو شئیر کی جس میں شاہین باغ دھرنے پر فائرنگ کرنے والے کپل گجر نامی شخص کو پولیس پکڑ کر گاڑی میں بیٹھا رہی ہے اور وہ کہہ رہا ہے ہمارے دیس میں ہندوؤں کے علاوہ کسی کی نہیں چلے گی


    یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ادکارہ نے سوال اٹھایا کہ پرائیویٹ گاڑی میں کیوں لے کر جا رہے ہیں پولیس وین میں کیوں نہیں

    جبکہ ان سے پہلے بالی وڈ اداکارہ سونم کپورنے بھی شاہین باغ حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    واضح رہے سوارا بھاسکر نے جے این یو طلباء پر حملے پر اور سی اے اے قانون پر بھی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کو شدید تنوید کا نشانہ بنایا تھا بھارتی متنازع شہریت قانون سی اے اے کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہیں جن میں بھارتی عوام کے ساتھ طلباء اور معروف بالی وڈ شخصیات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آ رہی ہیں