Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عہد وفا کا مرکزی کردار علیزے شاہ بھی غیر اخلاقی تصویر لیک ہونے کا شکار بن گئیں

    عہد وفا کا مرکزی کردار علیزے شاہ بھی غیر اخلاقی تصویر لیک ہونے کا شکار بن گئیں

    ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ غیر اخلاقی تصویر منظرعام پر آ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی غیر اخلاقی تصویر شئیر کی گئی اور تصویر شئیر کرنے کے ساتھ یہ پیغام لکھا کہ علیزے شاہ غیر اخلاقی تصویر لیک ہونے کی نئی شکار بن گئیں جبکہ ذرائع کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ان کے بوائے فرینڈ نے لیک کی ہے

    خیال رہے کہ علیزے شاہ ڈرامہ سیریل عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہیں ہیں جبکہ ڈرامہ سیریل عشق تماشا کے لئے علیزے بیسٹ ٹی وی سینسیشن کا ہم ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں علاوہ ازیں علیزے شاہ ماڈلنگ کی دنیا کا بھی ایک جانا پہچانا نام ہیں

  • عاصم اظہر اور امریکی بینڈ کا مشترکہ البم ریلیز

    عاصم اظہر اور امریکی بینڈ کا مشترکہ البم ریلیز

    پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ مشترکہ میوزیکل البم ’زیرو‘ جاری کردیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عاصم اظہر کا امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ مشترکہ میوزیکل البم ’زیرو‘ جاری کردیا گیا میوزیکل البم ’زیرو‘ مکمل طور پر پاکستانی نژاد امریکی بہن گلوکاروں یاسمین یوسف اور جہان کا میوزیکل البم ہے لیکن اس میوزیکل البم کو تیار کرنے میں عاصم اظہر نے ان کا ساتھ دیا

    عاصم اظہر نے دونوں بہنوں کے میوزیکل البم کے ایک گانے کی موسیقی کی تیاری میں بینڈ کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکار نے ’زیرو‘ میوزیکل البم کے گانے ’پیراڈائیز‘ کو پروڈویوس بھی کیا

    ’زیرو‘ کی ریلیز سے قبل دسمبر 2019 میں امریکی میوزیکل بینڈ نے پاکستانی موسیقار کے اشتراک کرنے پران کا شکریہ ادا کیا تھا

    کریویلا کے میوزک البم کو متعدد آن لائن اور ڈیجیٹل میوزیکل آڈیو و ویڈیو پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا اور عاصم اظہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اپنے پروڈیوس کردہ گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ ان کا نیا گانا آخرکار ریلز ہو گیا ہے
    https://twitter.com/Krewella/status/1223109028298887169?s=19
    واضح رہے کہ زیرو‘ البم میں مجموعی طور پر 11 گانے ہیں جن میں سے 4 گانے میوزیکل بینڈ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کی مدد سے تیار کیے ہیں

  • کولمبین گلوکارہ شکیرا ازابیل 43 برس کی ہو گئیں

    کولمبین گلوکارہ شکیرا ازابیل 43 برس کی ہو گئیں

    معروف عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ اور سماجی رہنما شکیرا ازابیل آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف کولمبین سماجی رہنما گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں شکیرا ازابیل 2 فروری 1977ء کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں گلوکارہ کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں

    شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ نے گلوکارہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا

    گلوکارہ کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ’ہپس ڈونٹ لائے‘ اور’بیوٹی فل لائر‘شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کے مقابللا کھڑا کیا

    2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ علاوہ ازیں وہ گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں

  • سونم کپورکی نئی دہلی شاہین باغ دھرنے میں کی جانے والی فائرنگ پر شدید تنقید

    سونم کپورکی نئی دہلی شاہین باغ دھرنے میں کی جانے والی فائرنگ پر شدید تنقید

    بالی وڈ معروف اداکارہ سونم کپور آہوجا نے نئی دہلی شاہین باغ میں کی جانے والی فائرنگ پر برہمی کا اظہارکیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور آہوجا نے نئی دہلی شاہین باغ میں جلسے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    ادکارہ نے سماجی رباطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایسی چیز ہے جو میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بھارت میں ایسا ہو گا اس تفعرقہ انگیز خطرناک سیاست کو روکیں یہ نفرت پھیلاتی ہے یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے

    سونم کپور نے لکھا کہ اگر آپ خود کو ہندو مانتے ہیں تو سمجھ لیں کہ یہ مسلک کرم اور دھرم کے بارے میں ہے اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ ان میں سے نہیں

    واضح رہے کہ بھارتی متنازع شہریت قانون سی اے اے کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہیں جن میں بھارتی عوام کے ساتھ طلباء اور معروف بالی وڈ شخصیات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آ رہی ہیں

    نئی دہلی شاہین باغ میں بھی گذشتہ سال 15 دسمبر سے سینکڑوں لوگ جن میں بچے عورتیں اور طلباء بھی شامل ہیں اس متنازے شہریت قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں جب چند روز قبل اس احتجاج کے مقام پر کپل گجر نامی شخص نے فائرنگ کی

    لیکن بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا

  • رابی پیر زادہ کا مداحوں کواہم پیغام

    رابی پیر زادہ کا مداحوں کواہم پیغام

    گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں اور مقدس مقامات کے بارے میں مداحوں کو گائیڈ کرتی اور ان مقامات پر ہونے والی کرامات کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں

    مقام جبل رخمت پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے جبل رحمت کیوں کہتے ہیں اور اس مقامات کا مقام و مرتبہ کیسے حاصل ہوا رابی جبل رحمت پر موجود ہیں اور انہوں نے جبل رحمت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ جبل رحمت کی تاریخ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوتی ہے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ جبل رحمت پر قبول ہوئی تھی

    رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


    اور نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ جسے خطبہ حجۃ الوداع کہا جا تا ہے اسی مقام پر دیا تھا رابی نے کہا اس خطبہ میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نصیحتیں کیں تھیں جو باتیں کہیں تھیں ہمیں ان کے بارے میں سوچنا چاہیے ان باتوں پر غوروفکر کرنا چاہیئے

    انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں یا د کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری خطبے میں فرمایا تھا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں اور گورے کو کالے پر اور نہ ہی کالے کو گورے پر کوئی فوقیت حاصل ہے بلکہ اللہ کے نزدیک وہی زیادہ عزت دار ہے جوزیادہ پرہیز گار ہے

    کیلی گرافی پر تنقید کرنے والوں کو رابی پیر زادہ کا کرارا جواب


    انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہو کر یہ چیزیں بھول گئے ہم کہتے ہیں فلاں نے یہ کیا رابی کی پینٹنگ اپنی نہیں ہے فلاں ایسا ہے انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا ہم کون ہیں بھئی ہم کیسے ایسے کسی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں

    رابی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دوسری چیز جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبل رحمت پر کھڑے ہو کر کہی وہ یہ کہ دین اسلام آج مکمل ہو گیا ہے نہ ہی اب کوئی آسمانی کتاب آئےگی نہ کوئی پیغمبر آئے گا دین اسلام مکمل ہو گیا ہے


    اس خطبے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کو گواہ بناتے ہوئے کہا اللہ آپ گواہ رہنا آج میں نے آپ کا دین مکمل کر دیا اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا اور اس کے بعد حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ غمگین ہو گئے کیونکہ انہیں پتہ چل گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ الفاظ کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب جہان فانی سے جانے والے ہیں

    رابی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں بہت اچھا لگ رہا ہے بہت کچھ سیکھنے اور سوچنے کو کو مل رہا ہے انہوں نے مداحوں کو کہا کہ وہ سب کچھ ان سے اس لئے شئیر کر رہی ہیں تاکہ وہ سب بھی یہی کچھ سوچ سکیں جو وہ سوچ رہی ہیں

    انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی کا گند اپنے ذہنوں پر سوار کر کے پھیلاتے ہیں تو کسی کی نیکی کیوں نہیں پھیلا سکتےاس پر اعتراضات کیوں کرتے ہیں انہوں نے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اسلام کو پھیلانے میں مدد کیجئے اور میرے لئے بہت سی دعائیں کیجیئے گا جزاک اللہ کہتے ہوئے ان کی اپنی پڑھی ہوئی حمد میں گنہگار ہوں مولا معاف تو کر، میرے دل سے بدی کو صاف تو کر
    پر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے جبل رحمت کے مزید کچھ مناظر مداحوں کے لئے شئیر کئے

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا


    رابی پیر زادی نے مزید کچھ تصاویر شئیر کیں جو انہوں نے عمرے کے دوران مختلس مقامات پر لیں مدینہ منورہ میں لیں گئیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے زیادہ خوش قسمت کون ہوگا سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در پر پہنچ گئی ساتھ ہی دعائیہ اشعار بھی لکھے

    بدر کے مقام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے جنگ بدر کی ہسٹری مختصراً لکھی کہ جنگ بدر کا مقام ہے جنگ بدر پہلی بڑی اور اہم ترین جنگ جو مسلمانوں نے لڑی جمعہ کے دن 17 رمضان المبارک 2 ہجری کو 313 مجاہدین اسلام پر مشتمل گروہ نے قریش کے 1000 فوج کے ساتھ مقابلہ کیا اور مسلمانوں کو اس جنگ میں بڑی فتح حاصل ہوئی

    اور اس مقام پر اس جنگ میں 14 صحابہ نے جام شہادت نوش کیا

  • اردو کے ادیب اور مزاح نگار محمد خالد اختر کو دنیا سے بچھڑے 18 سال بیت گئے

    اردو کے ادیب اور مزاح نگار محمد خالد اختر کو دنیا سے بچھڑے 18 سال بیت گئے

    اردو کے نامور ادیب اور مزاح نگار مرحوم محمد خالد اختر کو جہان فانی سے رخصت ہوئے 18برس بیت گئے

    محمد خالد اختر 23 جنوری 1920 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے خالد اختر نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک اسکول بہاولپور سے حاصل کی جہاں شفیق الرحمان بھی ان کے ہم مکتب تھے ان کے والد مولوی اختر علی بہاولپور سے ممبر لیجسلیٹو اسمبلی رہ چکے تھے

    کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری کی ایک پسماندہ بستی چاکیواڑہ قیام پاکستان کے فوری بعد کےچند برسوں میں یہ بستی اردو کے ایک نوجوان ادیب کا مسکن تھی جس نے ایک ایسا ناول لکھا جس سے غریب بلوچوں کی اس بستی کا نام تاریخ میں امر ہوگیا یہ نوجوان آگے چل کر اردو کا اعلی پائے کا صاحب طرز مزاح نگار، مترجم اور سفرنامہ نگار بنا جسے اردو ادب کی تاریخ محمد خالد اختر کے نام سے جانا جاتا ہے محمد خالد اختر کی تحریروں میں وہی فراخ دلی اور درویشی نظر آتی ہے جو خود ان کی طبیعت کا خاصہ تھی

    انہوں نے ساری زندگی نہایت سادگی سے گزاری ان کا رہن سہن انتہائی سادہ درویشانہ تھا گھر میں ان کا اپنا کمرہ ان کی ذاتی سادگی کا منہ بولتا ثبوت تھا ادیب تو وہ تھے ہی لیکن مطالعے کا جیسا عشق ان کو تھا وہ بڑے بڑے ادیبوں میں بھی نہیں ملتا محمد خالد اختر کوئی روایتی ادیب نہیں تھے انہوں نے لکھنے کے لیے کئی اصناف منتخب کیں مزاح ہو یا سفرنامہ، پیروڈی ہو یا ترجمہ، انہوں نے ہر صنف میں منفرد کام کیا

    محمد خالد اختر 2 فروری 2002 کو دنیا سے رخصت ہوگئے اور وقت ایک دن چاکیواڑہ کو بھی تبدیل کر دے گا لیکن محمد خالد اختر کی تحریریں انہیں اور ان کے چاکیواڑہ کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی

    ان کی لکھی ہوئی تصانیف میں چاکی واڑہ میں وصال کھویا ہوا افق خطوط چچا عبدالباقی اور ایک جنرل کی پر اسرار سرگزشت وغیرہ شامل ہیں

  • ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش

    ا مریکی شہر نیویارک کی عدالت نے رواں ماہ 19 جنوری کو ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال کی سماعت کے لیے 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کو منتخب کیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال کی سماعت کے لیے 12 رکنی جیوری کے سامنے مزید ایک خاتون اور پیش ہوگئ

    مذکورہ جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے الزامات لگانے والی خواتین سے جرح کے بعد فلم پروڈیوسر کے خلاف فیصلہ دے گی عدالت نے مذکورہ جیوری اس وقت بنائی تھی جب ہاروی وائنسٹن نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ خواتین کی باہمی رضامندی سے کیا تھا

    ریپ کیس میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید دو خواتین جیوری کے سامنے پیش


    نیویارک کی عدالت کی جانب سے 19 جنوری 2020 کو بنائی گئی جیوری میں اب تک 5 خواتین پیش ہو کر اپنے بیان ریکارڈ کرواچکی ہیں جب کہ آئندہ چند دن میں مزید 1 خاتون پیش ہو گی

    اب تک جیوری کے سامنے اداکارہ و ماڈل ڈان ڈننگ، ماڈل ترالے وولف، ماڈل و اداکارہ مریم ہیلی اور اداکارہ اینابیلا شیورہ اور میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر و اداکارہ جیسیکا من پیش ہو چکی ہیں جب کہ آنے والے چند دن میں اداکارہ و ماڈل لورین ینگ پیش ہوں گی

    جیوری کے سامنے پہلی خاتون 59 سالہ امریکی اداکارہ اینابیلا شیورہ 24 جنوری کو پیش ہوئی تھی جنہوں نے جیوری کو بتایا کہ کس طرح ہاروی وائنسٹن نے انہیں 25 سال قبل 1993 سے 1994 کے درمیان انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا تھا اور انہوں نے جیوری سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے

    ان کے بعد دوسری خاتون 42 سالہ ماڈل و اداکارہ مریم ہیلی ہاروی وائنسٹن کے خلاف 28 جنوری کو پیش ہوئی تھیں اور وہ اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے جیوری کو بتایا تھا کہ پہلی بار جولائی 2006 میں فلم پروڈیوسر نے انہیں منہٹن میں واقع اپنے فلیٹ میں جنسی استحصال کیا نشانہ بنایا اور انہیں ’اورل سیکس‘ کرنے پر مجبور کیا انہوں نے جیوری سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے

    30 جنوری کو اداکارہ ڈان ڈننگ اور ترالے وولف پیش ہوئی تھیں اور انہوں نے جیوری کو اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا بتایا اور اپنے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے کے بارے میں بتاتی ہوئیں آبدیدہ ہو گئیں

    ان ایک اور خاتون جیسیکا مان جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے ہالی وڈ پروڈیوسر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہاروی وائنسٹن نے ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش


    غیر ملکی ادارے ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ملاقات ہاروی وائنسٹن سے 2012 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی اس وقت میں نے انہیں بتایا کہ میں اداکارہ بننے کی خواہشمند ہوں بعدازاں انہوں نے مجھے اور ایک دوست کو لاس اینجلس کے ہوٹل میں مدعو کیا اور مجھے زبردستی ہوٹل کے کمرے میں لے گئے اور مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا

    اداکارہ کے مطابق اس واقعے کے بعد انہوں نے ہاروی وائنسٹن سے تعلق جوڑ لیا اور اس وقت میں نے اس رشتے کا آغاز یہ سوچ کر کیا تھا کہ یہ حقیقی ہوگا لیکن آگے جو کچھ ہوا اس سے مجھے صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

    جیسیکا مان نے پروڈیوسر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2013 میں انہوں نے مینہٹن کے ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا

    جیسیکا مان
    عدالت میں جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اتنا سب ہونے کے باوجود وہ ہاروی وائنسٹن کے ساتھ تعلق میں کیوں رہیں؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ رہنے کی ایک وجہ ڈر تھی اداکارہ نے بتایا کہ ہاروی وائنسٹن نہ نہیں سن سکتے تھے کیوں کہ ایسا کرنے سے ان کو بےحد غصہ آتا تھا

    ہاروی وائنسٹن کے ایک وکیل نے جیسیکا مان پر الزام لگاتے ہوئے جیوری کو بتایا کہ اداکارہ پروڈیوسر کو رومانوی ای میلز بھیجا کرتی تھیں اور ان سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان کا رشتہ تشدد پر مبنی نہیں تھا جبکہ ہاروی وائنسٹن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق باہمی رضامندی سے قائم تھا

    واضح رہے کہ اب مذکورہ جیوری میں ایک اور خاتون پیش ہوں گی جب کہ جیوری کے سامنے ہاروی وائنسٹن کے سابق وکیل اور ان کے قریبی ساتھی بھی پیش ہوں گے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیوری مارچ 2020 تک کیس کی سماعتیں مکمل کرلے گی

  • فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کا آفیشل ٹریلر جاری

    فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کا آفیشل ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس پھر مداحوں کا دل جیتنے کے لئے تیار ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی نئی فلم فاسٹ اینڈفیوریئس9 کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی لائیو کانسرٹ کا بھی شاندار انعقاد کیا گیا ہے

    ایڈونچر اور بدلے کی آگ سے بھرپوراس فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل، اکارڈی بیو، مشیل روڈریگ،ریسلر جان سین دیگر اداکار شامل ہیں

    انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن سے بھر پور اس فلم کو کرس مورگن، ون ڈیزل اور کلیٹن ٹاؤن سینڈ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو رواں سال سینما گھروں میں پہلی سیریزکی طرح زبردست تہلکہ مچانے آرہی ہے

  • دی کال آف دی وائلڈ کا نیا ٹریلر جاری

    دی کال آف دی وائلڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ لائیو ایکشن ایڈونچر فلم”دی کال آف دی وائلڈ“ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ لائیو ایکشن ایڈونچر فلم”دی کال آف دی وائلڈ“ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے اس فلم کہانی پر آسائش زندگی سے محروم کر دیئے جانے والے کتے کے گرد گھومتی ہے جسے اغوار کار اغوا کر کے کسی دوردراز علاقے میں بیچ آتے ہیں

    یہ فلم جیک لندن کی کتاب ”دی کال آ ف دی وائلڈ“ سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک ایسے کتے کی گرد گھومتی ہے جسے اغوا کار اغوا کرکے دور علاقے میں لے جا کر بیچ دیتے ہیں

    اس فلم کی ہدایات کرس سنڈر نے دیں ہیں فلم 21فروری کو ریلیز کی جائے گی

  • جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے احدرضا میر

    جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے احدرضا میر

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے انکشاف کیا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے

    اداکار نے اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں ان کے ساتھ ایک کتا ہے یہ تصویر اداکار نے اپنے ایک ڈرامے یہ دل میرا کے پس پردہ میں لی اس کے کیپشن میں مداحوں سے سوال کرتے ہوئےلکھا کہ ایک بہت بڑے اور بُرے بھیڑیے سے کون خوفزدہ ہے انہوں نے لکھا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے

    اداکار نے کہا کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جانور آپ کی محبت کے بدلے آپ کو کتنی محبت دیتے ہیں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جانیں اور اس خوف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں

    انہوں نے عہد وفا ڈرامے کے ایک منظر کی تصویر جس میں سابق ڈی آئی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور کاکتا ان کے ہمراہ ہے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سپاہی کا بہترین دوست ماسوائے جب یہ میرے بوٹ کھانے کی کوشش کرتا ہے

    واضح رہے کہ احد رضا میر اکثر پالتو کتوں کی تصویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں